التحريم (التحريم) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 12 آیات، 249 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
249 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ التحريم عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے
اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں
اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں
مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں
مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
تُوبُوٓا۟tūbūتوبہ کرو
إِلَىilāطرف
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
تَوْبَةًۭtawbatanتوبہ
نَّصُوحًاnaṣūḥanخالص
عَسَىٰʿasāامید ہے
رَبُّكُمْrabbukumتمہارا رب
أَنanکہ
يُكَفِّرَyukaffiraدور کردے گا
عَنكُمْʿankumتم سے
سَيِّـَٔاتِكُمْsayyiātikumتمہاری برائیاں
وَيُدْخِلَكُمْwayud'khilakumاور داخل کردے گا
جَنَّـٰتٍۢjannātinباغوں میں
تَجْرِىtajrīبہتی ہیں
مِنminسے
تَحْتِهَاtaḥtihāان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُl-anhāruنہریں
يَوْمَyawmaجس دن
لَاlāنہ
يُخْزِىyukh'zīرسوا کرے گا
ٱللَّهُl-lahuاللہ
ٱلنَّبِىَّl-nabiyaنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
مَعَهُۥ ۖmaʿahuاس کے ساتھ
نُورُهُمْnūruhumان کا نور
يَسْعَىٰyasʿāدوڑ رہا ہوگا
بَيْنَbaynaدرمیان
أَيْدِيهِمْaydīhimان کے دونوں ہاتھوں کے (ان کے آگے آگے)
وَبِأَيْمَـٰنِهِمْwabi-aymānihimاور ان کے دائیں ہاتھ
خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ
ضَرَبَḍarabaبیان کی
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
مَثَلًۭاmathalanایک مثال
لِّلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
ٱمْرَأَتَim'ra-ataبیوی کی
نُوحٍۢnūḥinنوح کی
وَٱمْرَأَتَwa-im'ra-ataاوربیوی
لُوطٍۢ ۖlūṭinلوط کی
كَانَتَاkānatāوہ دونوں تھیں
تَحْتَtaḥtaماتحت
عَبْدَيْنِʿabdayniدو بندوں کے
مِنْminسے
عِبَادِنَاʿibādināہمارے بندوں میں (سے)
صَـٰلِحَيْنِṣāliḥayniدونوں نیک تھے
فَخَانَتَاهُمَاfakhānatāhumāتو ان دونوں نے خیانت کی ان سے
اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما
اور (دوسری) عمران کی بیٹی مریمؑ کی جنہوں نے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں
وَمَرْيَمَwamaryamaاور مریم
ٱبْنَتَib'nataبیٹی
عِمْرَٰنَʿim'rānaعمران کی
ٱلَّتِىٓallatīوہ
أَحْصَنَتْaḥṣanatجس نے حفاظت کی
فَرْجَهَاfarjahāاپنی شرم گاہ کی
فَنَفَخْنَاfanafakhnāتو پھونک دیا ہم نے
فِيهِfīhiاس میں
مِنminسے
رُّوحِنَاrūḥināاپنی روح سے
وَصَدَّقَتْwaṣaddaqatاور اس نے تصدیق کی
بِكَلِمَـٰتِbikalimātiکلمات کی
رَبِّهَاrabbihāاپنے رب کے
وَكُتُبِهِۦwakutubihiاور اس کی کتابوں کی
وَكَانَتْwakānatاور تھی وہ
مِنَminaسے
ٱلْقَـٰنِتِينَl-qānitīnaفرماں بردار لوگوں میں (سے)