سورہ التحريم لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ التحريم لفظ بہ لفظ

التحريم (التحريم) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 12 آیات، 249 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

249 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ التحريم عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ التحريم: 14 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكَ ۖ تَبْتَغِى مَرْضَاتَ أَزْوَٰجِكَ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
لِمَ lima کیوں
تُحَرِّمُ tuḥarrimu آپ حرام قرار دیتے ہیں
مَآ mā جو
أَحَلَّ aḥalla حلال کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَكَ ۖ laka آپ کے لیے
تَبْتَغِى tabtaghī آپ چاہتے ہیں
مَرْضَاتَ marḍāta رضامندی
أَزْوَٰجِكَ ۚ azwājika اپنی بیویوں کی
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 2 - سورہ التحريم: 11 الفاظ

قَدْ فَرَضَ ٱللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَـٰنِكُمْ ۚ وَٱللَّهُ مَوْلَىٰكُمْ ۖ وَهُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ

خدا نے تم لوگوں کے لئے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کردیا ہے۔ اور خدا ہی تمہارا کارساز ہے۔ اور وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

قَدْ qad تحقیق
فَرَضَ faraḍa فرض کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
تَحِلَّةَ taḥillata کھولنا
أَيْمَـٰنِكُمْ ۚ aymānikum تمہاری قسموں کا
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
مَوْلَىٰكُمْ ۖ mawlākum مولا ہے تمہارا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والا ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 3 - سورہ التحريم: 29 الفاظ

وَإِذْ أَسَرَّ ٱلنَّبِىُّ إِلَىٰ بَعْضِ أَزْوَٰجِهِۦ حَدِيثًۭا فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِۦ وَأَظْهَرَهُ ٱللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُۥ وَأَعْرَضَ عَنۢ بَعْضٍۢ ۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِۦ قَالَتْ مَنْ أَنۢبَأَكَ هَـٰذَا ۖ قَالَ نَبَّأَنِىَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْخَبِيرُ

اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے

وَإِذْ wa-idh اور جب
أَسَرَّ asarra چھپایا
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِلَىٰ ilā طرف
بَعْضِ baʿḍi اپنی بعض
أَزْوَٰجِهِۦ azwājihi بیویوں کے
حَدِيثًۭا ḥadīthan ایک بات کو
فَلَمَّا falammā تو جب
نَبَّأَتْ nabba-at اس نے خبر دی
بِهِۦ bihi اس کی
وَأَظْهَرَهُ wa-aẓharahu اور ظاہر کردیا اس کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
عَرَّفَ ʿarrafa اس نے بتادیا۔ جتلا دیا
بَعْضَهُۥ baʿḍahu اس کا بعض حصہ
وَأَعْرَضَ wa-aʿraḍa اور اعراض برتا
عَنۢ ʿan سے
بَعْضٍۢ ۖ baʿḍin بعض (سے)
فَلَمَّا falammā تو جب
نَبَّأَهَا nabba-ahā آپ نے خبر دی اس (بیوی) کو
بِهِۦ bihi ساتھ اس بات کے
قَالَتْ qālat بولی آپ کو
مَنْ man کس نے
أَنۢبَأَكَ anba-aka بتایا ہے۔ آپ کو کس نے خبر دی ہے
هَـٰذَا ۖ hādhā اس کی
قَالَ qāla فرمایا
نَبَّأَنِىَ nabba-aniya خبر دی مجھ کو
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والے
ٱلْخَبِيرُ l-khabīru خبر والے نے

آیت 4 - سورہ التحريم: 21 الفاظ

إِن تَتُوبَآ إِلَى ٱللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ۖ وَإِن تَظَـٰهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ مَوْلَىٰهُ وَجِبْرِيلُ وَصَـٰلِحُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۖ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ بَعْدَ ذَٰلِكَ ظَهِيرٌ

اگر تم دونوں خدا کے آگے توبہ کرو (تو بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل کج ہوگئے ہیں۔ اور اگر پیغمبر (کی ایذا) پر باہم اعانت کرو گی تو خدا اور جبریل اور نیک کردار مسلمان ان کے حامی (اور دوستدار) ہیں۔ اور ان کے علاوہ (اور) فرشتے بھی مددگار ہیں

إِن in اگر
تَتُوبَآ tatūbā تم دونوں توبہ کرتی ہو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَقَدْ faqad تو تحقیق
صَغَتْ ṣaghat جھک پڑے
قُلُوبُكُمَا ۖ qulūbukumā تم دونوں کے دل
وَإِن wa-in اور اگر
تَظَـٰهَرَا taẓāharā تم ایک دوسرے کی مدد کرو گی
عَلَيْهِ ʿalayhi آپ کے خلاف
فَإِنَّ fa-inna پس بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہ
مَوْلَىٰهُ mawlāhu اس کامولا ہے
وَجِبْرِيلُ wajib'rīlu اور جبرائیل
وَصَـٰلِحُ waṣāliḥu اور صالح
ٱلْمُؤْمِنِينَ ۖ l-mu'minīna اہل ایمان
وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ wal-malāikatu اور فرشتے
بَعْدَ baʿda بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
ظَهِيرٌ ẓahīrun مددگار ہیں

آیت 5 - سورہ التحريم: 17 الفاظ

عَسَىٰ رَبُّهُۥٓ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبْدِلَهُۥٓ أَزْوَٰجًا خَيْرًۭا مِّنكُنَّ مُسْلِمَـٰتٍۢ مُّؤْمِنَـٰتٍۢ قَـٰنِتَـٰتٍۢ تَـٰٓئِبَـٰتٍ عَـٰبِدَٰتٍۢ سَـٰٓئِحَـٰتٍۢ ثَيِّبَـٰتٍۢ وَأَبْكَارًۭا

اگر پیغمبر تم کو طلاق دے دیں تو عجب نہیں کہ ان کا پروردگار تمہارے بدلے ان کو تم سے بہتر بیبیاں دے دے۔ مسلمان، صاحب ایمان فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گذار روزہ رکھنے والیاں بن شوہر اور کنواریاں

عَسَىٰ ʿasā امید ہے
رَبُّهُۥٓ rabbuhu آپ کا رب
إِن in اگر
طَلَّقَكُنَّ ṭallaqakunna وہ طلاق دے تم کو
أَن an کہ
يُبْدِلَهُۥٓ yub'dilahu وہ بدل کردے اس کو
أَزْوَٰجًا azwājan بیویاں
خَيْرًۭا khayran بہتر
مِّنكُنَّ minkunna تم عورتوں سے
مُسْلِمَـٰتٍۢ mus'limātin جو مسلمان ہوں
مُّؤْمِنَـٰتٍۢ mu'minātin مومن ہوں
قَـٰنِتَـٰتٍۢ qānitātin اطاعت گزار
تَـٰٓئِبَـٰتٍ tāibātin توبہ گزار
عَـٰبِدَٰتٍۢ ʿābidātin عبادت گزار
سَـٰٓئِحَـٰتٍۢ sāiḥātin روزہ دار
ثَيِّبَـٰتٍۢ thayyibātin شوہر دیدہ۔ شوہر والیاں
وَأَبْكَارًۭا wa-abkāran اور کنواری ہوں

آیت 6 - سورہ التحريم: 22 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًۭا وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَـٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌۭ شِدَادٌۭ لَّا يَعْصُونَ ٱللَّهَ مَآ أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ

مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور جس پر تند خو اور سخت مزاج فرشتے (مقرر) ہیں جو ارشاد خدا ان کو فرماتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم ان کو ملتا ہے اسے بجا لاتے ہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
قُوٓا۟ qū بچاؤ
أَنفُسَكُمْ anfusakum اپنے آپ کو
وَأَهْلِيكُمْ wa-ahlīkum اور اپنے گھروالوں کو
نَارًۭا nāran آگ سے
وَقُودُهَا waqūduhā ایندھن اس کا
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگ ہوں گے
وَٱلْحِجَارَةُ wal-ḥijāratu اور پتھر
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
مَلَـٰٓئِكَةٌ malāikatun فرشتے ہیں
غِلَاظٌۭ ghilāẓun سخت
شِدَادٌۭ shidādun زبردست
لَّا lā نہیں
يَعْصُونَ yaʿṣūna وہ نافرمانی کرتے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
مَآ mā جو
أَمَرَهُمْ amarahum اس نے حکم دیا ان کو
وَيَفْعَلُونَ wayafʿalūna اور وہ کرتے ہیں وہ
مَا mā جو
يُؤْمَرُونَ yu'marūna وہ حکم دئیے جاتے ہیں

آیت 7 - سورہ التحريم: 11 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَا تَعْتَذِرُوا۟ ٱلْيَوْمَ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

کافرو! آج بہانے مت بناؤ۔ جو عمل تم کیا کرتے ہو ان ہی کا تم کو بدلہ دیا جائے گا

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَا lā نہ
تَعْتَذِرُوا۟ taʿtadhirū تم معذرت کرو
ٱلْيَوْمَ ۖ l-yawma آج کے دن
إِنَّمَا innamā بیشک تم
تُجْزَوْنَ tuj'zawna جزا دئیے جارہے ہو
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 8 - سورہ التحريم: 45 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ تُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ تَوْبَةًۭ نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّـَٔاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ يَوْمَ لَا يُخْزِى ٱللَّهُ ٱلنَّبِىَّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ ۖ نُورُهُمْ يَسْعَىٰ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَـٰنِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَٱغْفِرْ لَنَآ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
تُوبُوٓا۟ tūbū توبہ کرو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
تَوْبَةًۭ tawbatan توبہ
نَّصُوحًا naṣūḥan خالص
عَسَىٰ ʿasā امید ہے
رَبُّكُمْ rabbukum تمہارا رب
أَن an کہ
يُكَفِّرَ yukaffira دور کردے گا
عَنكُمْ ʿankum تم سے
سَيِّـَٔاتِكُمْ sayyiātikum تمہاری برائیاں
وَيُدْخِلَكُمْ wayud'khilakum اور داخل کردے گا
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
يَوْمَ yawma جس دن
لَا lā نہ
يُخْزِى yukh'zī رسوا کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلنَّبِىَّ l-nabiya نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مَعَهُۥ ۖ maʿahu اس کے ساتھ
نُورُهُمْ nūruhum ان کا نور
يَسْعَىٰ yasʿā دوڑ رہا ہوگا
بَيْنَ bayna درمیان
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے دونوں ہاتھوں کے (ان کے آگے آگے)
وَبِأَيْمَـٰنِهِمْ wabi-aymānihim اور ان کے دائیں ہاتھ
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہہ رہے ہوں گے
رَبَّنَآ rabbanā اے ہمارے رب
أَتْمِمْ atmim تمام کردے
لَنَا lanā ہمارے لیے
نُورَنَا nūranā ہمارا نور
وَٱغْفِرْ wa-igh'fir اور بخش دے
لَنَآ ۖ lanā ہم کو
إِنَّكَ innaka بیشک تو
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز پر
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 9 - سورہ التحريم: 11 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ جَـٰهِدِ ٱلْكُفَّارَ وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو اور ان پر سختی کرو۔ ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور وہ بہت بری جگہ ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
جَـٰهِدِ jāhidi جہاد کیجئے
ٱلْكُفَّارَ l-kufāra کافروں سے
وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ wal-munāfiqīna اور منافقوں سے
وَٱغْلُظْ wa-ugh'luẓ اور سختی کیجئے
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان پر
وَمَأْوَىٰهُمْ wamawāhum اور ان کا ٹھکانہ
جَهَنَّمُ ۖ jahannamu جہنم ہے
وَبِئْسَ wabi'sa اور بدترین
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ ہے

آیت 10 - سورہ التحريم: 27 الفاظ

ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًۭا لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱمْرَأَتَ نُوحٍۢ وَٱمْرَأَتَ لُوطٍۢ ۖ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَـٰلِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ ٱللَّهِ شَيْـًۭٔا وَقِيلَ ٱدْخُلَا ٱلنَّارَ مَعَ ٱلدَّٰخِلِينَ

خدا نے کافروں کے لئے نوحؑ کی بیوی اور لوطؑ کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے۔ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونوں نے ان کی خیانت کی تو وہ خدا کے مقابلے میں اور ان عورتوں کے کچھ بھی کام نہ آئے اور ان کو حکم دیا گیا کہ اور داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ

ضَرَبَ ḍaraba بیان کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مَثَلًۭا mathalan ایک مثال
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
ٱمْرَأَتَ im'ra-ata بیوی کی
نُوحٍۢ nūḥin نوح کی
وَٱمْرَأَتَ wa-im'ra-ata اوربیوی
لُوطٍۢ ۖ lūṭin لوط کی
كَانَتَا kānatā وہ دونوں تھیں
تَحْتَ taḥta ماتحت
عَبْدَيْنِ ʿabdayni دو بندوں کے
مِنْ min سے
عِبَادِنَا ʿibādinā ہمارے بندوں میں (سے)
صَـٰلِحَيْنِ ṣāliḥayni دونوں نیک تھے
فَخَانَتَاهُمَا fakhānatāhumā تو ان دونوں نے خیانت کی ان سے
فَلَمْ falam تو نہ
يُغْنِيَا yugh'niyā وہ دونوں کام آسکے
عَنْهُمَا ʿanhumā ان دونوں کو
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (سے )
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیا گیا
ٱدْخُلَا ud'khulā دونوں داخل ہوجاؤ
ٱلنَّارَ l-nāra آگ میں
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلدَّٰخِلِينَ l-dākhilīna داخل ہونے والوں کے

آیت 11 - سورہ التحريم: 24 الفاظ

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًۭا لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱمْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ٱبْنِ لِى عِندَكَ بَيْتًۭا فِى ٱلْجَنَّةِ وَنَجِّنِى مِن فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِۦ وَنَجِّنِى مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما

وَضَرَبَ waḍaraba اور بیان کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مَثَلًۭا mathalan ایک مثال
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
ٱمْرَأَتَ im'ra-ata بیوی کی
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون کی
إِذْ idh جب
قَالَتْ qālat وہ بولی
رَبِّ rabbi اے میرے رب
ٱبْنِ ib'ni بنا
لِى lī میرے لیے
عِندَكَ ʿindaka اپنے پاس
بَيْتًۭا baytan ایک گھر
فِى fī میں
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت (میں)
وَنَجِّنِى wanajjinī اور نجات دے مجھ کو
مِن min سے
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون (سے)
وَعَمَلِهِۦ waʿamalihi اور اس کے عمل سے
وَنَجِّنِى wanajjinī اور نجات دے مجھ کو
مِنَ mina سے
ٱلْقَوْمِ l-qawmi لوگوں (سے) قوم (سے)
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم

آیت 12 - سورہ التحريم: 17 الفاظ

وَمَرْيَمَ ٱبْنَتَ عِمْرَٰنَ ٱلَّتِىٓ أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَـٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِۦ وَكَانَتْ مِنَ ٱلْقَـٰنِتِينَ

اور (دوسری) عمران کی بیٹی مریمؑ کی جنہوں نے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھا تو ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اپنے پروردگار کے کلام اور اس کی کتابوں کو برحق سمجھتی تھیں اور فرمانبرداروں میں سے تھیں

وَمَرْيَمَ wamaryama اور مریم
ٱبْنَتَ ib'nata بیٹی
عِمْرَٰنَ ʿim'rāna عمران کی
ٱلَّتِىٓ allatī وہ
أَحْصَنَتْ aḥṣanat جس نے حفاظت کی
فَرْجَهَا farjahā اپنی شرم گاہ کی
فَنَفَخْنَا fanafakhnā تو پھونک دیا ہم نے
فِيهِ fīhi اس میں
مِن min سے
رُّوحِنَا rūḥinā اپنی روح سے
وَصَدَّقَتْ waṣaddaqat اور اس نے تصدیق کی
بِكَلِمَـٰتِ bikalimāti کلمات کی
رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کے
وَكُتُبِهِۦ wakutubihi اور اس کی کتابوں کی
وَكَانَتْ wakānat اور تھی وہ
مِنَ mina سے
ٱلْقَـٰنِتِينَ l-qānitīna فرماں بردار لوگوں میں (سے)

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود