سورہ الطور لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الطور لفظ بہ لفظ

الطور (الطور) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 49 آیات، 312 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

312 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الطور عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الطور: 1 لفظ

وَٱلطُّورِ

(کوہ) طور کی قسم

وَٱلطُّورِ wal-ṭūri قسم ہے طور کی

آیت 2 - سورہ الطور: 2 الفاظ

وَكِتَـٰبٍۢ مَّسْطُورٍۢ

اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے

وَكِتَـٰبٍۢ wakitābin اور کتاب کی
مَّسْطُورٍۢ masṭūrin لکھی ہوئی

آیت 3 - سورہ الطور: 3 الفاظ

فِى رَقٍّۢ مَّنشُورٍۢ

کشادہ اوراق میں

فِى fī میں
رَقٍّۢ raqqin جھلی
مَّنشُورٍۢ manshūrin پھیلی ہوئی

آیت 4 - سورہ الطور: 2 الفاظ

وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ

اور آباد گھر کی

وَٱلْبَيْتِ wal-bayti اور قسم ہے گھر کی
ٱلْمَعْمُورِ l-maʿmūri آباد

آیت 5 - سورہ الطور: 2 الفاظ

وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ

اور اونچی چھت کی

وَٱلسَّقْفِ wal-saqfi اور چھت کی
ٱلْمَرْفُوعِ l-marfūʿi جو اونچی ہے

آیت 6 - سورہ الطور: 2 الفاظ

وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ

اور ابلتے ہوئے دریا کی

وَٱلْبَحْرِ wal-baḥri اور سمندر کی
ٱلْمَسْجُورِ l-masjūri جو موجزن ہے

آیت 7 - سورہ الطور: 4 الفاظ

إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌۭ

کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا

إِنَّ inna بیشک
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کا
لَوَٰقِعٌۭ lawāqiʿun البتہ واقع ہونے والا ہے

آیت 8 - سورہ الطور: 4 الفاظ

مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍۢ

(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا

مَّا mā نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min کوئی
دَافِعٍۢ dāfiʿin دور کرنے والا

آیت 9 - سورہ الطور: 4 الفاظ

يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًۭا

جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر

يَوْمَ yawma جس دن
تَمُورُ tamūru پھٹ جائے گا۔ لرزے گا،
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
مَوْرًۭا mawran لرزنا۔ ڈگمگانا

آیت 10 - سورہ الطور: 3 الفاظ

وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًۭا

اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر

وَتَسِيرُ watasīru اور چلیں گے
ٱلْجِبَالُ l-jibālu پہاڑ
سَيْرًۭا sayran چلنا

آیت 11 - سورہ الطور: 3 الفاظ

فَوَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

فَوَيْلٌۭ fawaylun پس ہلاکت ہے
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
لِّلْمُكَذِّبِينَ lil'mukadhibīna جھٹلانے والوں کے لیے

آیت 12 - سورہ الطور: 5 الفاظ

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍۢ يَلْعَبُونَ

جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
هُمْ hum وہ
فِى fī میں
خَوْضٍۢ khawḍin جھگڑے
يَلْعَبُونَ yalʿabūna اچھل کود کر رہے ہیں

آیت 13 - سورہ الطور: 6 الفاظ

يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا

جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے

يَوْمَ yawma جس دن
يُدَعُّونَ yudaʿʿūna دھکے دیئے جائیں گے ان کو
إِلَىٰ ilā طرف
نَارِ nāri آگ کی
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
دَعًّا daʿʿan دھکے مارنا

آیت 14 - سورہ الطور: 6 الفاظ

هَـٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ

یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے

هَـٰذِهِ hādhihi یہ ہے
ٱلنَّارُ l-nāru آگ
ٱلَّتِى allatī وہ جو
كُنتُم kuntum تھے تم
بِهَا bihā اس کو
تُكَذِّبُونَ tukadhibūna تم جھٹلاتے

آیت 15 - سورہ الطور: 6 الفاظ

أَفَسِحْرٌ هَـٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا

أَفَسِحْرٌ afasiḥ'run کیا بھلا جادو ہے
هَـٰذَآ hādhā یہ
أَمْ am یا
أَنتُمْ antum تم
لَا lā نہیں
تُبْصِرُونَ tub'ṣirūna تم دیکھتے

آیت 16 - سورہ الطور: 12 الفاظ

ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے

ٱصْلَوْهَا iṣ'lawhā جھلسو اس میں
فَٱصْبِرُوٓا۟ fa-iṣ'birū پس صبر کرو
أَوْ aw یا
لَا lā نہ
تَصْبِرُوا۟ taṣbirū تم صبر کرو
سَوَآءٌ sawāon برابر ہے
عَلَيْكُمْ ۖ ʿalaykum تم پر
إِنَّمَا innamā بیشک
تُجْزَوْنَ tuj'zawna تم بدلہ دیئے جاتے ہو
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 17 - سورہ الطور: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَنَعِيمٍۢ

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے

إِنَّ inna یشک
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگ
فِى fī میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں
وَنَعِيمٍۢ wanaʿīmin اور نعمتوں میں ہوں گے

آیت 18 - سورہ الطور: 8 الفاظ

فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

فَـٰكِهِينَ fākihīna خوش ہوں گے
بِمَآ bimā بوجہ اس کے
ءَاتَىٰهُمْ ātāhum جو دے گا ان کو
رَبُّهُمْ rabbuhum ان کا رب
وَوَقَىٰهُمْ wawaqāhum اور بچا لے گا ان کو
رَبُّهُمْ rabbuhum ان کا رب
عَذَابَ ʿadhāba عذاب میں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم کے

آیت 19 - سورہ الطور: 6 الفاظ

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

كُلُوا۟ kulū کھاؤ
وَٱشْرَبُوا۟ wa-ish'rabū اور پیو
هَنِيٓـًٔۢا hanīan مزے سے
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 20 - سورہ الطور: 7 الفاظ

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍۢ مَّصْفُوفَةٍۢ ۖ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ

تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے

مُتَّكِـِٔينَ muttakiīna تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
سُرُرٍۢ sururin تختوں کے
مَّصْفُوفَةٍۢ ۖ maṣfūfatin صف باندھے ہوئے
وَزَوَّجْنَـٰهُم wazawwajnāhum اور بیادہ دیں گے ہم ان کو
بِحُورٍ biḥūrin ساتھ سفید عورتوں کے،
عِينٍۢ ʿīnin بڑی آنکھوں والی

آیت 21 - سورہ الطور: 19 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَـٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَـٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍۢ ۚ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌۭ

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
وَٱتَّبَعَتْهُمْ wa-ittabaʿathum اور پیروی کی ان کی
ذُرِّيَّتُهُم dhurriyyatuhum ان کی اولاد نے
بِإِيمَـٰنٍ biīmānin ایمان کے ساتھ
أَلْحَقْنَا alḥaqnā ہم ملا دیں گے
بِهِمْ bihim ان کے ساتھ
ذُرِّيَّتَهُمْ dhurriyyatahum ان کی اولاد کو
وَمَآ wamā اور نہ
أَلَتْنَـٰهُم alatnāhum کمی کریں گے ہم ان کے
مِّنْ min سے
عَمَلِهِم ʿamalihim عمل میں ان کے
مِّن min
شَىْءٍۢ ۚ shayin کچھ بھی
كُلُّ kullu ہر
ٱمْرِئٍۭ im'ri-in شخص
بِمَا bimā ساتھ اس کے
كَسَبَ kasaba جو اس نے کمائی کی
رَهِينٌۭ rahīnun رھن ہے۔ گروی ہے

آیت 22 - سورہ الطور: 5 الفاظ

وَأَمْدَدْنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍۢ وَلَحْمٍۢ مِّمَّا يَشْتَهُونَ

اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے

وَأَمْدَدْنَـٰهُم wa-amdadnāhum اور مدد دیں گے ہم ان کو۔ زیادہ دیں گے ہم ان کو۔ پے در پے دیں گے ہم ان کو
بِفَـٰكِهَةٍۢ bifākihatin پھل
وَلَحْمٍۢ walaḥmin اور گوشت
مِّمَّا mimmā اس میں سے جو وہ
يَشْتَهُونَ yashtahūna خواہش کریں گے

آیت 23 - سورہ الطور: 8 الفاظ

يَتَنَـٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًۭا لَّا لَغْوٌۭ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌۭ

وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات

يَتَنَـٰزَعُونَ yatanāzaʿūna ایک دوسرے سے چھینیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
كَأْسًۭا kasan جام میں۔ پیالوں میں
لَّا lā نہ
لَغْوٌۭ laghwun کوئی بےہودہ گوئی ہوگی
فِيهَا fīhā اس میں
وَلَا walā اور نہ
تَأْثِيمٌۭ tathīmun کوئی گناہ

آیت 24 - سورہ الطور: 7 الفاظ

۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌۭ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌۭ مَّكْنُونٌۭ

اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے

۞ وَيَطُوفُ wayaṭūfu اور گھوم رہے ہوں گے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
غِلْمَانٌۭ ghil'mānun نو عمر خادم
لَّهُمْ lahum ان کے لیے
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
لُؤْلُؤٌۭ lu'lu-on موتی ہیں
مَّكْنُونٌۭ maknūnun چھپے ہوئے۔ چھپا کر رکھے ہوئے

آیت 25 - سورہ الطور: 5 الفاظ

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ

اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے

وَأَقْبَلَ wa-aqbala اور متوجہ ہوں گے
بَعْضُهُمْ baʿḍuhum ان میں سے بعض
عَلَىٰ ʿalā پر
بَعْضٍۢ baʿḍin بعض
يَتَسَآءَلُونَ yatasāalūna ایک دوسرے سے سوال کریں گے

آیت 26 - سورہ الطور: 7 الفاظ

قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے

قَالُوٓا۟ qālū کہیں گے
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
فِىٓ fī میں
أَهْلِنَا ahlinā اپنے گھر والوں
مُشْفِقِينَ mush'fiqīna ڈرنے والے

آیت 27 - سورہ الطور: 6 الفاظ

فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ

تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا

فَمَنَّ famanna پس احسان کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
وَوَقَىٰنَا wawaqānā اور بچا لیا ہم کو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب سے
ٱلسَّمُومِ l-samūmi لُو کے

آیت 28 - سورہ الطور: 9 الفاظ

إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ

اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے

إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu پہلے
نَدْعُوهُ ۖ nadʿūhu اس سے دعا کرتے۔ اسی کو پکارا کرتے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہی
ٱلْبَرُّ l-baru محسن ہے
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحم فرمانے والا ہے

آیت 29 - سورہ الطور: 8 الفاظ

فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍۢ وَلَا مَجْنُونٍ

تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے

فَذَكِّرْ fadhakkir پس نصیحت کیجیے
فَمَآ famā پس نہیں
أَنتَ anta آپ
بِنِعْمَتِ biniʿ'mati نعمت سے
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کی
بِكَاهِنٍۢ bikāhinin کا ھن
وَلَا walā اور نہ
مَجْنُونٍ majnūnin مجنون

آیت 30 - سورہ الطور: 7 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌۭ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ

کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں

أَمْ am یا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
شَاعِرٌۭ shāʿirun ایک شاعر ہے
نَّتَرَبَّصُ natarabbaṣu ہم انتظار کر رہے ہیں
بِهِۦ bihi اس کے بارے میں
رَيْبَ rayba حوادث کا
ٱلْمَنُونِ l-manūni موت کے۔ زمانے کے

آیت 31 - سورہ الطور: 6 الفاظ

قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

قُلْ qul کہہ دیجیے
تَرَبَّصُوا۟ tarabbaṣū انتظار کرو
فَإِنِّى fa-innī پس بیشک میں
مَعَكُم maʿakum تمہارے ساتھ
مِّنَ mina میں سے ہوں
ٱلْمُتَرَبِّصِينَ l-mutarabiṣīna انتظار کرنے والوں

آیت 32 - سورہ الطور: 8 الفاظ

أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَـٰمُهُم بِهَـٰذَآ ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر

أَمْ am یا
تَأْمُرُهُمْ tamuruhum حکم دیتی ہیں ان کو
أَحْلَـٰمُهُم aḥlāmuhum ان کی عقلیں
بِهَـٰذَآ ۚ bihādhā اس کا
أَمْ am یا
هُمْ hum وہ
قَوْمٌۭ qawmun لوگ ہیں
طَاغُونَ ṭāghūna سرکش

آیت 33 - سورہ الطور: 6 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے

أَمْ am یا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
تَقَوَّلَهُۥ ۚ taqawwalahu اس نے گھڑ لیا اس کو
بَل bal بلکہ
لَّا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لاتے

آیت 34 - سورہ الطور: 6 الفاظ

فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍۢ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

فَلْيَأْتُوا۟ falyatū پس چاہیے کہ وہ لائیں
بِحَدِيثٍۢ biḥadīthin کوئی بات
مِّثْلِهِۦٓ mith'lihi اس جیسی
إِن in اگر
كَانُوا۟ kānū ہیں وہ
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 35 - سورہ الطور: 8 الفاظ

أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَـٰلِقُونَ

کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

أَمْ am یا
خُلِقُوا۟ khuliqū وہ پیدا کیے گئے
مِنْ min
غَيْرِ ghayri بغیر
شَىْءٍ shayin کسی چیز کے
أَمْ am یا
هُمُ humu وہ
ٱلْخَـٰلِقُونَ l-khāliqūna خالق ہیں ۔ بنانے والے ہیں

آیت 36 - سورہ الطور: 7 الفاظ

أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ

یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے

أَمْ am یا
خَلَقُوا۟ khalaqū انہوں نے پیدا کیے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمان
وَٱلْأَرْضَ ۚ wal-arḍa اور زمین
بَل bal بلکہ
لَّا lā نہیں کرتے
يُوقِنُونَ yūqinūna وہ یقین

آیت 37 - سورہ الطور: 7 الفاظ

أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ

کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟

أَمْ am یا
عِندَهُمْ ʿindahum ان کے پاس
خَزَآئِنُ khazāinu خزانے ہیں
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
أَمْ am یا
هُمُ humu وہ
ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ l-muṣayṭirūna محافظ ہیں۔ داروغہ ہیں

آیت 38 - سورہ الطور: 9 الفاظ

أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌۭ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍ

یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے

أَمْ am یا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سُلَّمٌۭ sullamun کوئی سیڑھی ہے
يَسْتَمِعُونَ yastamiʿūna وہ غور سے سنتے ہیں
فِيهِ ۖ fīhi اس میں (چڑھ کر)
فَلْيَأْتِ falyati پس چاہیے کہ لائے
مُسْتَمِعُهُم mus'tamiʿuhum ان کا سننے والا
بِسُلْطَـٰنٍۢ bisul'ṭānin دلیل
مُّبِينٍ mubīnin کھلی

آیت 39 - سورہ الطور: 5 الفاظ

أَمْ لَهُ ٱلْبَنَـٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ

کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے

أَمْ am یا
لَهُ lahu اس کے لیے ہیں
ٱلْبَنَـٰتُ l-banātu بیٹیاں
وَلَكُمُ walakumu اور تمہارے لیے ہیں
ٱلْبَنُونَ l-banūna بیٹے

آیت 40 - سورہ الطور: 7 الفاظ

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًۭا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍۢ مُّثْقَلُونَ

(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

أَمْ am یا
تَسْـَٔلُهُمْ tasaluhum تم مانگتے ہو ان سے
أَجْرًۭا ajran کوئی اجر
فَهُم fahum تو وہ
مِّن min سے
مَّغْرَمٍۢ maghramin تاوان
مُّثْقَلُونَ muth'qalūna بوجھل ہورہے ہیں

آیت 41 - سورہ الطور: 5 الفاظ

أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں

أَمْ am یا
عِندَهُمُ ʿindahumu ان کے پاس
ٱلْغَيْبُ l-ghaybu غیب ہے
فَهُمْ fahum تو وہ
يَكْتُبُونَ yaktubūna لکھ رہے ہیں

آیت 42 - سورہ الطور: 7 الفاظ

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًۭا ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں

أَمْ am یا
يُرِيدُونَ yurīdūna وہ چاہتے ہیں
كَيْدًۭا ۖ kaydan ایک چال
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
هُمُ humu وہ
ٱلْمَكِيدُونَ l-makīdūna مکر کیے گئے ہیں

آیت 43 - سورہ الطور: 9 الفاظ

أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

أَمْ am یا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
إِلَـٰهٌ ilāhun کوئی الہ ہے
غَيْرُ ghayru سوا
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
سُبْحَـٰنَ sub'ḥāna پاک ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
عَمَّا ʿammā اس سے جو
يُشْرِكُونَ yush'rikūna وہ شریک ٹھہراتے ہیں

آیت 44 - سورہ الطور: 9 الفاظ

وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًۭا يَقُولُوا۟ سَحَابٌۭ مَّرْكُومٌۭ

اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے

وَإِن wa-in اور اگر
يَرَوْا۟ yaraw وہ دیکھیں
كِسْفًۭا kis'fan ایک ٹکڑا
مِّنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
سَاقِطًۭا sāqiṭan گرنے والا
يَقُولُوا۟ yaqūlū وہ کہیں گے
سَحَابٌۭ saḥābun بادل ہیں
مَّرْكُومٌۭ markūmun تہ بہ تہ

آیت 45 - سورہ الطور: 7 الفاظ

فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ

پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے

فَذَرْهُمْ fadharhum پس چھوڑو ان کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُلَـٰقُوا۟ yulāqū وہ جا ملیں
يَوْمَهُمُ yawmahumu اپنے دن سے
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
فِيهِ fīhi اس میں
يُصْعَقُونَ yuṣ'ʿaqūna بےہوش کیے جائیں گے

آیت 46 - سورہ الطور: 9 الفاظ

يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے

يَوْمَ yawma جس دن
لَا lā نہ
يُغْنِى yugh'nī کام آئے گی
عَنْهُمْ ʿanhum ان کو
كَيْدُهُمْ kayduhum ان کی چال
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna وہ مدد کیے جائیں گے

آیت 47 - سورہ الطور: 10 الفاظ

وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًۭا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب ہے
دُونَ dūna علاوہ
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَهُمْ aktharahum ان میں سے اکثر
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 48 - سورہ الطور: 10 الفاظ

وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

وَٱصْبِرْ wa-iṣ'bir اور صبر کیجیے
لِحُكْمِ liḥuk'mi فیصلے کے لیے
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کے
فَإِنَّكَ fa-innaka پس بیشک
بِأَعْيُنِنَا ۖ bi-aʿyuninā آپ ہماری نگاہوں میں ہیں
وَسَبِّحْ wasabbiḥ اور تسبیح کیجیئے
بِحَمْدِ biḥamdi حمد کے ساتھ
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کی
حِينَ ḥīna جس وقت
تَقُومُ taqūmu آپ کھڑے ہوتے ہیں

آیت 49 - سورہ الطور: 5 الفاظ

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو

وَمِنَ wamina اور میں سے
ٱلَّيْلِ al-layli رات کے اوقات
فَسَبِّحْهُ fasabbiḥ'hu پس تسبیح کیجیے اس کی
وَإِدْبَـٰرَ wa-id'bāra اور ستاروں کے
ٱلنُّجُومِ l-nujūmi پلٹنے کے وقت

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود