سورہ الذاريات لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الذاريات لفظ بہ لفظ

الذاريات (الذاريات) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 60 آیات، 360 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

360 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الذاريات عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الذاريات: 2 الفاظ

وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًۭا

بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں

وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ wal-dhāriyāti قسم ہے ان ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
ذَرْوًۭا dharwan گرد اڑانا

آیت 2 - سورہ الذاريات: 2 الفاظ

فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًۭا

پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں

فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ fal-ḥāmilāti پھر اٹھانے والیاں ہیں
وِقْرًۭا wiq'ran بوجھ کو

آیت 3 - سورہ الذاريات: 2 الفاظ

فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًۭا

پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں

فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ fal-jāriyāti پھر چلنے والیاں ہیں
يُسْرًۭا yus'ran آسانی کے ساتھ

آیت 4 - سورہ الذاريات: 2 الفاظ

فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا

پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں

فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ fal-muqasimāti پھر تقسیم کرنے والے۔ پھر تقسیم کرنے والیاں ہیں
أَمْرًا amran کام کو

آیت 5 - سورہ الذاريات: 3 الفاظ

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌۭ

کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے

إِنَّمَا innamā بیشک جو
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ کیے جاتے ہو
لَصَادِقٌۭ laṣādiqun البتہ سچا ہے

آیت 6 - سورہ الذاريات: 3 الفاظ

وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌۭ

اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلدِّينَ l-dīna جزائے اعمال
لَوَٰقِعٌۭ lawāqiʿun البتہ واقع ہونے والی ہے

آیت 7 - سورہ الذاريات: 3 الفاظ

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ

اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں

وَٱلسَّمَآءِ wal-samāi قسم ہے آسمان کی
ذَاتِ dhāti والے
ٱلْحُبُكِ l-ḥubuki راستوں (والے)

آیت 8 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍۢ مُّخْتَلِفٍۢ

کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو

إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
لَفِى lafī البتہ میں ہو
قَوْلٍۢ qawlin ایک بات
مُّخْتَلِفٍۢ mukh'talifin جو مختلف ہے

آیت 9 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے

يُؤْفَكُ yu'faku پھیرا جاتا ہے
عَنْهُ ʿanhu اس سے
مَنْ man جو
أُفِكَ ufika پھرایا جائے

آیت 10 - سورہ الذاريات: 2 الفاظ

قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ

اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں

قُتِلَ qutila مارے گئے
ٱلْخَرَّٰصُونَ l-kharāṣūna اندازے لگانے والے

آیت 11 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍۢ سَاهُونَ

جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna یہ لوگ
هُمْ hum وہ ہیں
فِى fī میں
غَمْرَةٍۢ ghamratin جو غفلت (میں)
سَاهُونَ sāhūna بھولے ہوئے ہیں

آیت 12 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ

پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

يَسْـَٔلُونَ yasalūna وہ سوال کرتے ہیں
أَيَّانَ ayyāna کب ہوگا
يَوْمُ yawmu دن
ٱلدِّينِ l-dīni جزا سزا کا

آیت 13 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ

اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا

يَوْمَ yawma اس روز
هُمْ hum وہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلنَّارِ l-nāri آگ
يُفْتَنُونَ yuf'tanūna تپائے جائیں گے

آیت 14 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ

اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

ذُوقُوا۟ dhūqū چکھو
فِتْنَتَكُمْ fit'natakum اپنی گمراہی کو۔ اپنے عذاب کو
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلَّذِى alladhī وہ چیز ہے
كُنتُم kuntum تھے تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
تَسْتَعْجِلُونَ tastaʿjilūna تم جلدی مچاتے

آیت 15 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍ

بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگ
فِى fī میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات (میں)
وَعُيُونٍ waʿuyūnin اور چشموں میں ہوں گے

آیت 16 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ

اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے

ءَاخِذِينَ ākhidhīna لینے والے ہوں گے
مَآ mā جو
ءَاتَىٰهُمْ ātāhum دے گا ان کو
رَبُّهُمْ ۚ rabbuhum ان کا رب
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
قَبْلَ qabla قبل
ذَٰلِكَ dhālika اس سے
مُحْسِنِينَ muḥ'sinīna نیکو کار

آیت 17 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

كَانُوا۟ قَلِيلًۭا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ

رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے

كَانُوا۟ kānū تھے وہ
قَلِيلًۭا qalīlan کم ہی
مِّنَ mina سے
ٱلَّيْلِ al-layli رات میں (سے)
مَا mā جو
يَهْجَعُونَ yahjaʿūna وہ سوتے تھے

آیت 18 - سورہ الذاريات: 3 الفاظ

وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ

اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے

وَبِٱلْأَسْحَارِ wabil-asḥāri اور سحری کے وقت
هُمْ hum وہ
يَسْتَغْفِرُونَ yastaghfirūna استغفار کرتے تھے

آیت 19 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا

وَفِىٓ wafī اور میں
أَمْوَٰلِهِمْ amwālihim ان کے مالوں (میں)
حَقٌّۭ ḥaqqun حق تھا
لِّلسَّآئِلِ lilssāili سوالی کے لیے
وَٱلْمَحْرُومِ wal-maḥrūmi اور محروم کے لیے

آیت 20 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌۭ لِّلْمُوقِنِينَ

اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

وَفِى wafī اور میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
ءَايَـٰتٌۭ āyātun کئی نشانیاں ہیں
لِّلْمُوقِنِينَ lil'mūqinīna یقین کرنے والوں کے لیے

آیت 21 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

وَفِىٓ wafī اور میں
أَنفُسِكُمْ ۚ anfusikum تمہارے نفسوں (میں) بھی
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں
تُبْصِرُونَ tub'ṣirūna تم دیکھتے

آیت 22 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

وَفِى wafī اور میں
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
رِزْقُكُمْ riz'qukum رزق ہے تمہارا
وَمَا wamā اور جو
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ کیے جاتے ہو

آیت 23 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّۭ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ

تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو

فَوَرَبِّ fawarabbi پس قسم ہے رب کی
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمانوں کے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَحَقٌّۭ laḥaqqun البتہ حق ہے
مِّثْلَ mith'la مانند اس کے
مَآ mā جو
أَنَّكُمْ annakum بیشک تم
تَنطِقُونَ tanṭiqūna تم بولتے ہو

آیت 24 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ

بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

هَلْ hal کیا
أَتَىٰكَ atāka آئی تیرے پاس
حَدِيثُ ḥadīthu بات
ضَيْفِ ḍayfi مہمانوں کی
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کے
ٱلْمُكْرَمِينَ l-muk'ramīna معزز۔ عزت والے

آیت 25 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًۭا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌۭ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ

جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان

إِذْ idh جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
فَقَالُوا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
سَلَـٰمًۭا ۖ salāman سلام
قَالَ qāla کہا
سَلَـٰمٌۭ salāmun سلام
قَوْمٌۭ qawmun ایک قوم ہو
مُّنكَرُونَ munkarūna نا آشنا۔ انجانے

آیت 26 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍۢ سَمِينٍۢ

تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے

فَرَاغَ farāgha پھر وہ گیا
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَهْلِهِۦ ahlihi اپنے گھر والوں کی (طرف)
فَجَآءَ fajāa پھر لے آیا
بِعِجْلٍۢ biʿij'lin ایک بچھڑا (بھنا ہوا)
سَمِينٍۢ samīnin موٹا تازہ

آیت 27 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟

فَقَرَّبَهُۥٓ faqarrabahu پھر اس نے قریب کیا اس کو
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
قَالَ qāla کہا
أَلَا alā کیا نہیں
تَأْكُلُونَ takulūna تم کھاتے ہو ؟۔ کیا تم کھاؤ گے نہیں ؟

آیت 28 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةًۭ ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍۢ

اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

فَأَوْجَسَ fa-awjasa تو اس نے محسوس کیا
مِنْهُمْ min'hum ان سے
خِيفَةًۭ ۖ khīfatan خوف
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لَا lā نہ
تَخَفْ ۖ takhaf تم ڈرو
وَبَشَّرُوهُ wabasharūhu اور انہوں نے خوشخبری دی اس کو
بِغُلَـٰمٍ bighulāmin لڑکے کی
عَلِيمٍۢ ʿalīmin جاننے والے۔ علم والے

آیت 29 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍۢ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌۭ

تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

فَأَقْبَلَتِ fa-aqbalati تو آگے بڑھی
ٱمْرَأَتُهُۥ im'ra-atuhu اس کی بیوی
فِى fī میں
صَرَّةٍۢ ṣarratin حیرت (میں)
فَصَكَّتْ faṣakkat تو ہاتھ مارا
وَجْهَهَا wajhahā اپنے چہرے پر
وَقَالَتْ waqālat اور کہنے لگی
عَجُوزٌ ʿajūzun بڑھیا
عَقِيمٌۭ ʿaqīmun بانجھ

آیت 30 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ

(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
كَذَٰلِكِ kadhāliki اسی طرح ہوگا
قَالَ qāla کہا ہے
رَبُّكِ ۖ rabbuki تیرے رب نے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والا ہے

آیت 31 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟

۞ قَالَ qāla کہا
فَمَا famā تو کیا
خَطْبُكُمْ khaṭbukum قصہ ہے تمہارا
أَيُّهَا ayyuhā اے
ٱلْمُرْسَلُونَ l-mur'salūna فرشتو۔ بھیجے ہوؤں

آیت 32 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍۢ مُّجْرِمِينَ

انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
إِنَّآ innā بیشک ہم
أُرْسِلْنَآ ur'sil'nā بھیجے گئے ہم
إِلَىٰ ilā طرف
قَوْمٍۢ qawmin مجرم
مُّجْرِمِينَ muj'rimīna قوم کے

آیت 33 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةًۭ مِّن طِينٍۢ

تاکہ ان پر کھنگر برسائیں

لِنُرْسِلَ linur'sila تاکہ ہم بھیجیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
حِجَارَةًۭ ḥijāratan پتھر
مِّن min سے
طِينٍۢ ṭīnin مٹی

آیت 34 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں

مُّسَوَّمَةً musawwamatan نشان لگے ہوئے ہیں
عِندَ ʿinda ہاں
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
لِلْمُسْرِفِينَ lil'mus'rifīna حد سے بڑھنے والوں کے لیے

آیت 35 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا

فَأَخْرَجْنَا fa-akhrajnā تو نکال لیا ہم نے
مَن man جو کوئی
كَانَ kāna تھا
فِيهَا fīhā اس میں
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں

آیت 36 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍۢ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا

فَمَا famā تو نہ
وَجَدْنَا wajadnā پایا ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
غَيْرَ ghayra سوائے
بَيْتٍۢ baytin ایک گھر کے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْمُسْلِمِينَ l-mus'limīna مسلمانوں

آیت 37 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةًۭ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ

اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی

وَتَرَكْنَا wataraknā اور چھوڑ دی ہم نے
فِيهَآ fīhā اس میں
ءَايَةًۭ āyatan ایک نشانی
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
يَخَافُونَ yakhāfūna جو ڈرتے ہیں
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب سے
ٱلْأَلِيمَ l-alīma دردناک

آیت 38 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍۢ

اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا

وَفِى wafī اور میں
مُوسَىٰٓ mūsā موسیٰ
إِذْ idh جب
أَرْسَلْنَـٰهُ arsalnāhu بھیجا ہم نے اس کو
إِلَىٰ ilā طرف
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون کی
بِسُلْطَـٰنٍۢ bisul'ṭānin ایک دلیل کے ساتھ
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 39 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌۭ

تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ

فَتَوَلَّىٰ fatawallā تو وہ پھر گیا
بِرُكْنِهِۦ biruk'nihi اپنی قوت کے ساتھ
وَقَالَ waqāla اور کہنے لگا
سَـٰحِرٌ sāḥirun ایک جادوگر ہے
أَوْ aw یا
مَجْنُونٌۭ majnūnun مجنون ہے

آیت 40 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌۭ

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

فَأَخَذْنَـٰهُ fa-akhadhnāhu تو پکڑ لیا ہم نے اس کو
وَجُنُودَهُۥ wajunūdahu اور اس کے لشکروں کو
فَنَبَذْنَـٰهُمْ fanabadhnāhum تو پھینک دیا ہم نے ان کو
فِى fī میں
ٱلْيَمِّ l-yami سمندر
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مُلِيمٌۭ mulīmun ملامت زدہ تھا

آیت 41 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ

اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی

وَفِى wafī اور میں
عَادٍ ʿādin عاد
إِذْ idh جب
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلرِّيحَ l-rīḥa ہوا کو
ٱلْعَقِيمَ l-ʿaqīma بےنفع -بانجھ

آیت 42 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ

وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

مَا mā نہ
تَذَرُ tadharu چھوڑتی تھی
مِن min کسی
شَىْءٍ shayin چیز کو
أَتَتْ atat آئی
عَلَيْهِ ʿalayhi جس پر
إِلَّا illā مگر
جَعَلَتْهُ jaʿalathu اس نے کردیا اس کو
كَٱلرَّمِيمِ kal-ramīmi بوسیدہ ہڈیوں کی طرح

آیت 43 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍۢ

اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

وَفِى wafī اور میں
ثَمُودَ thamūda ثمود
إِذْ idh جب
قِيلَ qīla کہا گیا
لَهُمْ lahum ان سے
تَمَتَّعُوا۟ tamattaʿū فائدے اٹھا لو
حَتَّىٰ ḥattā تک
حِينٍۢ ḥīnin ایک وقت

آیت 44 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

فَعَتَوْا۟ faʿataw تو انہوں نے سرکشی کی
عَنْ ʿan سے
أَمْرِ amri حکم
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کے
فَأَخَذَتْهُمُ fa-akhadhathumu تو پکڑ لیا ان کو
ٱلصَّـٰعِقَةُ l-ṣāʿiqatu ایک کڑک نے
وَهُمْ wahum اور وہ
يَنظُرُونَ yanẓurūna دیکھ رہے تھے

آیت 45 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍۢ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ

پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے

فَمَا famā تو نہ
ٱسْتَطَـٰعُوا۟ is'taṭāʿū ان کو استطاعت تھی
مِن min کی
قِيَامٍۢ qiyāmin کھڑے ہونے
وَمَا wamā اور نہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
مُنتَصِرِينَ muntaṣirīna بدلہ لینے والے

آیت 46 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

وَقَوْمَ نُوحٍۢ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًۭا فَـٰسِقِينَ

اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

وَقَوْمَ waqawma اور قوم
نُوحٍۢ nūḥin نوح
مِّن min اس سے
قَبْلُ ۖ qablu قبل
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū تھے
قَوْمًۭا qawman لوگ
فَـٰسِقِينَ fāsiqīna فاسق

آیت 47 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍۢ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے

وَٱلسَّمَآءَ wal-samāa اور آسمان
بَنَيْنَـٰهَا banaynāhā بنایا ہم نے اس کو
بِأَيْي۟دٍۢ bi-aydin اپنی قوت۔ ہاتھ سے
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَمُوسِعُونَ lamūsiʿūna البتہ وسعت دینے والے ہیں

آیت 48 - سورہ الذاريات: 4 الفاظ

وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ

اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں

وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
فَرَشْنَـٰهَا farashnāhā بچھایا ہم نے اس کو
فَنِعْمَ faniʿ'ma تو کتنے اچھے
ٱلْمَـٰهِدُونَ l-māhidūna بچھانے والے ہیں۔ ہموار کرنے والے ہیں

آیت 49 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو

وَمِن wamin اور میں سے
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز
خَلَقْنَا khalaqnā بنائے ہم نے
زَوْجَيْنِ zawjayni جوڑے
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَذَكَّرُونَ tadhakkarūna تم نصیحت پکڑو

آیت 50 - سورہ الذاريات: 8 الفاظ

فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

فَفِرُّوٓا۟ fafirrū پس دوڑو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کی
إِنِّى innī بیشک میں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّنْهُ min'hu اس کی طرف سے
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 51 - سورہ الذاريات: 11 الفاظ

وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

وَلَا walā اور نہ
تَجْعَلُوا۟ tajʿalū تم بناؤ
مَعَ maʿa ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِلَـٰهًا ilāhan الہ
ءَاخَرَ ۖ ākhara کوئی دوسرا
إِنِّى innī بیشک میں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّنْهُ min'hu اس کی طرف سے
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 52 - سورہ الذاريات: 13 الفاظ

كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
مَآ mā نہیں
أَتَى atā آیا پاس
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
مِن min جو
قَبْلِهِم qablihim ان سے پہلے تھے
مِّن min کوئی
رَّسُولٍ rasūlin رسول
إِلَّا illā مگر
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
سَاحِرٌ sāḥirun جادوگر
أَوْ aw یا
مَجْنُونٌ majnūnun مجنون

آیت 53 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌۭ طَاغُونَ

کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں

أَتَوَاصَوْا۟ atawāṣaw کیا وہ ایک دوسرے کو نصیحت کر گئے
بِهِۦ ۚ bihi اس کے ساتھ
بَلْ bal بلکہ
هُمْ hum وہ
قَوْمٌۭ qawmun لوگ ہیں
طَاغُونَ ṭāghūna سرکش

آیت 54 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍۢ

تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی

فَتَوَلَّ fatawalla پس منہ موڑ لو
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
فَمَآ famā پس نہیں
أَنتَ anta آپ
بِمَلُومٍۢ bimalūmin جن پر ملامت کی جائے

آیت 55 - سورہ الذاريات: 5 الفاظ

وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ

اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے

وَذَكِّرْ wadhakkir اور نصیحت کیجیے
فَإِنَّ fa-inna پس بیشک
ٱلذِّكْرَىٰ l-dhik'rā نصیحت
تَنفَعُ tanfaʿu فائدہ دیتی ہے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں کو

آیت 56 - سورہ الذاريات: 6 الفاظ

وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ

اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں

وَمَا wamā اور نہیں
خَلَقْتُ khalaqtu پیدا کیا میں نے
ٱلْجِنَّ l-jina جنوں کو
وَٱلْإِنسَ wal-insa اور انسانوں کو
إِلَّا illā مگر
لِيَعْبُدُونِ liyaʿbudūni اس لیے تاکہ وہ میری عبادت میں

آیت 57 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍۢ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ

میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں

مَآ mā نہیں
أُرِيدُ urīdu میں چاہتا
مِنْهُم min'hum ان سے
مِّن min کوئی
رِّزْقٍۢ riz'qin رزق
وَمَآ wamā اور نہیں
أُرِيدُ urīdu میں چاہتا
أَن an کہ وہ
يُطْعِمُونِ yuṭ'ʿimūni کھلائیں مجھ کو

آیت 58 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ

خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلرَّزَّاقُ l-razāqu رزاق ہے
ذُو dhū والا ہے
ٱلْقُوَّةِ l-quwati قوت
ٱلْمَتِينُ l-matīnu زبردست ہے

آیت 59 - سورہ الذاريات: 9 الفاظ

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًۭا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
ذَنُوبًۭا dhanūban حصہ ہے،
مِّثْلَ mith'la مانند
ذَنُوبِ dhanūbi حصے کے
أَصْحَـٰبِهِمْ aṣḥābihim ان کے ساتھیوں کے
فَلَا falā پس نہ
يَسْتَعْجِلُونِ yastaʿjilūni وہ جلدی کریں مجھ سے

آیت 60 - سورہ الذاريات: 7 الفاظ

فَوَيْلٌۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے

فَوَيْلٌۭ fawaylun پس ہلاکت ہے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِن min سے
يَوْمِهِمُ yawmihimu اس دن
ٱلَّذِى alladhī ان کے
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ جو وہ وعدہ کیے جاتے ہیں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود