محمد (محمد) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 38 آیات، 539 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
539 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ محمد عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
وَءَامَنُوا۟waāmanūاور وہ ایمان لائے
بِمَاbimāساتھ اس کے جو
نُزِّلَnuzzilaنازل کیا گیا
عَلَىٰʿalāپر
مُحَمَّدٍۢmuḥammadinمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے
جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا
فَإِذَاfa-idhāپھر جب
لَقِيتُمُlaqītumuملاقات کرو تم
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں سے
كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
فَضَرْبَfaḍarbaتو مارنا ہے
ٱلرِّقَابِl-riqābiگردنوں کا
حَتَّىٰٓḥattāیہاں تک کہ
إِذَآidhāجب
أَثْخَنتُمُوهُمْathkhantumūhumخوب سختی کرو تم ان سے۔ خوب خون بہا چکو تم ان کا
فَشُدُّوا۟fashuddūپھر پکا کرو
ٱلْوَثَاقَl-wathāqaبندھن کو
فَإِمَّاfa-immāپھر خواہ
مَنًّۢاmannanاحسان کرو
بَعْدُbaʿduاس کے بعد
وَإِمَّاwa-immāاور خواہ
فِدَآءًfidāanفدیہ لو
حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
تَضَعَtaḍaʿaڈال دے۔ رکھ دے
ٱلْحَرْبُl-ḥarbuجنگ
أَوْزَارَهَا ۚawzārahāاپنے اوزار۔ ہتھیار
ذَٰلِكَdhālikaیہ بات
وَلَوْwalawاور اگر
يَشَآءُyashāuچاہتا
ٱللَّهُl-lahuاللہ
لَٱنتَصَرَla-intaṣaraالبتہ بدلے لے لیتا
مِنْهُمْmin'humان سے
وَلَـٰكِنwalākinلیکن
لِّيَبْلُوَا۟liyabluwāتاکہ آزمائے
بَعْضَكُمbaʿḍakumتم میں سے بعض کو
بِبَعْضٍۢ ۗbibaʿḍinساتھ بعض کے
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
قُتِلُوا۟qutilūجو مارے گئے
فِىfīمیں
سَبِيلِsabīliراستے (میں)
ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
فَلَنfalanتو ہرگز نہ
يُضِلَّyuḍillaضائع کرے گا
أَعْمَـٰلَهُمْaʿmālahumان کے اعمال کو
آیت 5 - سورہ محمد: 3 الفاظ
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ
ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا اور ان کی حالت درست کر دے گا
سَيَهْدِيهِمْsayahdīhimعنقریب وہ رہنمائی کرے گا ان کی
وَيُصْلِحُwayuṣ'liḥuاور اصلاح کردے گا
بَالَهُمْbālahumان کے حال کی
آیت 6 - سورہ محمد: 4 الفاظ
وَيُدْخِلُهُمُ ٱلْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا
وَيُدْخِلُهُمُwayud'khiluhumuاور داخل کرے گا ان کو
ٱلْجَنَّةَl-janataجنت میں
عَرَّفَهَاʿarrafahāپہچان کرا دی اس کی۔ تعریف کردی اس کی
کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے
إِنَّinnaبیشک
ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
يُدْخِلُyud'khiluداخل کرے گا
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
جَنَّـٰتٍۢjannātinباغوں میں
تَجْرِىtajrīبہتی ہیں
مِنminسے
تَحْتِهَاtaḥtihāان کے نیچے سے
ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖl-anhāruنہریں
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
يَتَمَتَّعُونَyatamattaʿūnaوہ مزے لوٹ رہے ہیں۔ فائدے اٹھا رہے ہیں
اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا
بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں
جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں
اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)
پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے
فَٱعْلَمْfa-iʿ'lamتو جان لو
أَنَّهُۥannahuبیشک وہ
لَآlāنہیں
إِلَـٰهَilāhaکوئی الہ برحق
إِلَّاillāمگر
ٱللَّهُl-lahuاللہ
وَٱسْتَغْفِرْwa-is'taghfirاور بخشش مانگیے
لِذَنۢبِكَlidhanbikaاپنے قصور کے لیے
وَلِلْمُؤْمِنِينَwalil'mu'minīnaاور مومنوں کے لیے
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ۗwal-mu'minātiاور مومن عورتوں کے لیے
وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
يَعْلَمُyaʿlamuجانتا ہے
مُتَقَلَّبَكُمْmutaqallabakumتمہارے پھرنے کی جگہ کو
وَمَثْوَىٰكُمْwamathwākumاور تمہارے رہنے کی جگہ کو
اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے
یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے
ذَٰلِكَdhālikaیہ
بِأَنَّهُمْbi-annahumبوجہ اس کے کہ وہ
قَالُوا۟qālūکہتے ہیں
لِلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
كَرِهُوا۟karihūجنہوں نے ناپسند کیا
مَاmāاس چیز کو جو
نَزَّلَnazzalaنازل کی
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
سَنُطِيعُكُمْsanuṭīʿukumعنقریب ہم اطاعت کریں گے تمہاری
اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے
وَلَوْwalawاور اگر
نَشَآءُnashāuہم چاہیں
لَأَرَيْنَـٰكَهُمْla-araynākahumالبتہ دکھا دیں ہم تجھ کو انہیں
فَلَعَرَفْتَهُمfalaʿaraftahumپھر البتہ پہچان لو تم ان کو
بِسِيمَـٰهُمْ ۚbisīmāhumان کے چہروں سے
وَلَتَعْرِفَنَّهُمْwalataʿrifannahumاور البتہ تم ضرور پہچان لو گے انہیں
جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا
دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا
دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے
هَـٰٓأَنتُمْhāantumیہ تم ہو
هَـٰٓؤُلَآءِhāulāiوہ لوگ
تُدْعَوْنَtud'ʿawnaتمہیں پکارا جاتا ہے۔ بلایا جاتا ہے