سورت Al-Fil (الفيل) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 5 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔
10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہcoran.read_full_page : سورت Al-Fil پڑھیں →
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ ﴿١﴾
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍۢ ﴿٢﴾
کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا)
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ﴿٣﴾
اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍۢ مِّن سِجِّيلٍۢ ﴿٤﴾
جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍۢ مَّأْكُولٍۭ ﴿٥﴾
تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس