قرآن کا رکوع 517 پڑھیں

رکوع 517 سورت Al-Mursalat (آیات 41–50) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 10 آیات ہیں اور یہ جُز 29 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 517

10
آیات
1
سورت
29
جُز
v.41 – v.50
آیات

رکوع 517 میں سورتیں

المرسلات · جُز 29
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
صفحہ 581
► رکوع 517 ◄
سورة المرسلات
جُز 29 97.7% (421/431)
حزب 58 95.6% (215/225)

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿41﴾

بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿42﴾

اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿43﴾

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿44﴾

ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿45﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿46﴾

(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿47﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿48﴾

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿49﴾

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿50﴾

اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 23 ربیع الثانی
الثلاثاء 23 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24.9 / 29.5
روشنی 22%
نیا چاند 5 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود