قرآن کا رکوع 535 پڑھیں

رکوع 535 سورت Ad-Duha (آیات 1–11) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 535

11
آیات
1
سورت
30
جُز
v.1 – v.11
آیات

رکوع 535 میں سورتیں

الضحى · جُز 30
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
صفحہ 596
► رکوع 535 ◄
سورة الضحى
جُز 30 72.2% (407/564)
حزب 60 45.5% (131/288)

وَٱلضُّحَىٰ ﴿1﴾

آفتاب کی روشنی کی قسم

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿2﴾

اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿3﴾

کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا

وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ ﴿4﴾

اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ﴿5﴾

اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ ﴿6﴾

بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ ﴿7﴾

اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ ﴿8﴾

اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ﴿9﴾

تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ﴿10﴾

اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ﴿11﴾

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 23 ربیع الثانی
الثلاثاء 23 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24.8 / 29.5
روشنی 23%
نیا چاند 5 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود