جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو…
اسلام > Ur > حدیث > فقہ و اصول فقہ > جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو…
حدیث کے راوی: اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
صحیح
27 اکتوبر 2026 کو 14:02 بجے اپڈیٹ کیا گیا
📖 1 منٹ مطالعہ
حدیث کا متن: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں…
عن علي بن أبي طالب، ومعاذ بن جبل رضي الله عنهما مرفوعًا: «إذا أتى أحدُكم الصلاةَ والإمامُ على حال، فلْيصنعْ كما يصنع الإمامُ».
حدیث کی وضاحت: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں…
جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے آئے اور امام قیام یا رکوع یا سجدے یا قعود (بیٹھنے) کی حالت میں ہو تو تمہیں چاہیے کہ قیام یا رکوع وغیرہ میں امام کی اتباع کرو، امام کے کھڑے ہونے کا انتظار نہ کرو جیسا کہ عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔
اسباق: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں…
- بعد میں آنے والے کے لیے امام کے ساتھ داخل ہونے کی مشروعیت، چاہے وہ امام کو نماز کے جس حصے میں پائے۔ اس میں رکوع، سجود اور قعود کی تفریق نہیں ہے۔
- بعد میں امام کے ساتھ شامل ہونے والا رکوع پانے کی صورت میں رکعت پانے والا سمجھا جائے گا، جیسا کہ دیگر نصوص سے ثابت ہے۔
موضوعات :
امام اور مقتدی سے متعلق احکام
بسم الله الرحمن الرحيم
بدھ 16 جمادی الاول
الأربعاء 16 جمادى الأولى
الله أكبر
اللہ سب سے بڑا ہے