سورہ القمر لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ القمر لفظ بہ لفظ

القمر (القمر) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 55 آیات، 342 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

342 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ القمر عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ القمر: 4 الفاظ

ٱقْتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلْقَمَرُ

قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا

ٱقْتَرَبَتِ iq'tarabati قریب آگئی
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu قیامت
وَٱنشَقَّ wa-inshaqqa اور شق ہوگیا
ٱلْقَمَرُ l-qamaru چاند

آیت 2 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَإِن يَرَوْا۟ ءَايَةًۭ يُعْرِضُوا۟ وَيَقُولُوا۟ سِحْرٌۭ مُّسْتَمِرٌّۭ

اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

وَإِن wa-in اور اگر
يَرَوْا۟ yaraw وہ دیکھ لیں
ءَايَةًۭ āyatan کوئی بھی نشانی
يُعْرِضُوا۟ yuʿ'riḍū منہ موڑ جاتے ہیں
وَيَقُولُوا۟ wayaqūlū اور کہتے ہیں
سِحْرٌۭ siḥ'run جادو ہے
مُّسْتَمِرٌّۭ mus'tamirrun گزرنے والا۔ جاری رہنے والا۔ مسلسل

آیت 3 - سورہ القمر: 6 الفاظ

وَكَذَّبُوا۟ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍۢ مُّسْتَقِرٌّۭ

اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے

وَكَذَّبُوا۟ wakadhabū اور انہوں نے جھٹلایا
وَٱتَّبَعُوٓا۟ wa-ittabaʿū اور پیروی کی
أَهْوَآءَهُمْ ۚ ahwāahum اپنی خواہشات کی
وَكُلُّ wakullu اور ہر
أَمْرٍۢ amrin کام کا
مُّسْتَقِرٌّۭ mus'taqirrun وقت مقرر ہے

آیت 4 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّنَ ٱلْأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ

اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
جَآءَهُم jāahum آئیں ان کے پاس
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَنۢبَآءِ l-anbāi خبروں
مَا mā جو
فِيهِ fīhi اس میں
مُزْدَجَرٌ muz'dajarun ڈانٹنا ہے۔ کافی تنبیہ ہے

آیت 5 - سورہ القمر: 5 الفاظ

حِكْمَةٌۢ بَـٰلِغَةٌۭ ۖ فَمَا تُغْنِ ٱلنُّذُرُ

اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا

حِكْمَةٌۢ ḥik'matun حکمت
بَـٰلِغَةٌۭ ۖ bālighatun پہنچنے والی۔ کامل
فَمَا famā تو نہ
تُغْنِ tugh'ni کام آئے
ٱلنُّذُرُ l-nudhuru ڈراوے

آیت 6 - سورہ القمر: 8 الفاظ

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَىْءٍۢ نُّكُرٍ

تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا

فَتَوَلَّ fatawalla تو منہ پھیر لو
عَنْهُمْ ۘ ʿanhum ان سے
يَوْمَ yawma جس دن
يَدْعُ yadʿu پکارے گا
ٱلدَّاعِ l-dāʿi پکارنے والا
إِلَىٰ ilā طرف
شَىْءٍۢ shayin ایک چیز کے
نُّكُرٍ nukurin انجان

آیت 7 - سورہ القمر: 8 الفاظ

خُشَّعًا أَبْصَـٰرُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌۭ مُّنتَشِرٌۭ

تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں

خُشَّعًا khushaʿan جھکی ہوئی ہوں گی
أَبْصَـٰرُهُمْ abṣāruhum ان کی نگاہیں
يَخْرُجُونَ yakhrujūna نکلیں گے
مِنَ mina سے
ٱلْأَجْدَاثِ l-ajdāthi قبروں
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
جَرَادٌۭ jarādun ٹڈیاں ہیں
مُّنتَشِرٌۭ muntashirun پھیلی ہوئیں

آیت 8 - سورہ القمر: 8 الفاظ

مُّهْطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِ ۖ يَقُولُ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌۭ

اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے

مُّهْطِعِينَ muh'ṭiʿīna دوڑنے والے ہیں
إِلَى ilā طرف
ٱلدَّاعِ ۖ l-dāʿi پکارنے والے کے
يَقُولُ yaqūlu کہیں گے
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر
هَـٰذَا hādhā یہ
يَوْمٌ yawmun دن ہے
عَسِرٌۭ ʿasirun سخت

آیت 9 - سورہ القمر: 9 الفاظ

۞ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍۢ فَكَذَّبُوا۟ عَبْدَنَا وَقَالُوا۟ مَجْنُونٌۭ وَٱزْدُجِرَ

ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی

۞ كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے پہلے
قَوْمُ qawmu قوم
نُوحٍۢ nūḥin نوح نے
فَكَذَّبُوا۟ fakadhabū تو انہوں نے جھٹلایا
عَبْدَنَا ʿabdanā ہمارے بندے کو
وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
مَجْنُونٌۭ majnūnun مجنون ہے
وَٱزْدُجِرَ wa-uz'dujira اور ڈانٹا گیا۔ خوب دھمکی دیا گیا

آیت 10 - سورہ القمر: 5 الفاظ

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَغْلُوبٌۭ فَٱنتَصِرْ

تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے

فَدَعَا fadaʿā تو اس نے پکارا
رَبَّهُۥٓ rabbahu اپنے رب کو
أَنِّى annī بیشک میں
مَغْلُوبٌۭ maghlūbun مغلوب ہوں
فَٱنتَصِرْ fa-intaṣir پس بدلہ لے۔ انتقام لے

آیت 11 - سورہ القمر: 5 الفاظ

فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍۢ مُّنْهَمِرٍۢ

پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے

فَفَتَحْنَآ fafataḥnā تو کھول دیئے ہم نے
أَبْوَٰبَ abwāba دروازے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان کے
بِمَآءٍۢ bimāin ساتھ ایک پانی کے
مُّنْهَمِرٍۢ mun'hamirin برسن ے والا

آیت 12 - سورہ القمر: 9 الفاظ

وَفَجَّرْنَا ٱلْأَرْضَ عُيُونًۭا فَٱلْتَقَى ٱلْمَآءُ عَلَىٰٓ أَمْرٍۢ قَدْ قُدِرَ

اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

وَفَجَّرْنَا wafajjarnā اور پھاڑ دیا ہم نے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
عُيُونًۭا ʿuyūnan چشموں میں
فَٱلْتَقَى fal-taqā پس مل گیا
ٱلْمَآءُ l-māu پانی
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَمْرٍۢ amrin ایک حکم
قَدْ qad تحقیق
قُدِرَ qudira جس کا اندازہ کیا گیا تھا۔ جو مقدر ہوچکا تھا

آیت 13 - سورہ القمر: 5 الفاظ

وَحَمَلْنَـٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَٰحٍۢ وَدُسُرٍۢ

اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا

وَحَمَلْنَـٰهُ waḥamalnāhu اور اٹھایا ہم نے اس کو۔ سوار کیا ہم نے اس کو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
ذَاتِ dhāti والی کے
أَلْوَٰحٍۢ alwāḥin تختوں
وَدُسُرٍۢ wadusurin اور میخوں والی کے

آیت 14 - سورہ القمر: 6 الفاظ

تَجْرِى بِأَعْيُنِنَا جَزَآءًۭ لِّمَن كَانَ كُفِرَ

وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے

تَجْرِى tajrī چل رہی تھی
بِأَعْيُنِنَا bi-aʿyuninā ہماری نگاہوں کے سامنے۔ ساتھ
جَزَآءًۭ jazāan بدلہ تھا
لِّمَن liman اس کے لیے جو
كَانَ kāna تھا
كُفِرَ kufira انکار کیا گیا۔ کفر کیا گیا

آیت 15 - سورہ القمر: 6 الفاظ

وَلَقَد تَّرَكْنَـٰهَآ ءَايَةًۭ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَد walaqad اور البتہ تحقیق
تَّرَكْنَـٰهَآ taraknāhā چھوڑ دیا ہم نے اس کو
ءَايَةًۭ āyatan ایک نشانی کے طور پر
فَهَلْ fahal تو کیا ہے
مِن min کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت حاصل کرنے والا

آیت 16 - سورہ القمر: 4 الفاظ

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟

فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
كَانَ kāna تھا
عَذَابِى ʿadhābī عذاب میرا
وَنُذُرِ wanudhuri اور ڈرانا میرا

آیت 17 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا yassarnā آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
لِلذِّكْرِ lildhik'ri نصیحت کے لیے
فَهَلْ fahal تو کیا
مِن min ہے کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت پکڑنے والا

آیت 18 - سورہ القمر: 6 الفاظ

كَذَّبَتْ عَادٌۭ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
عَادٌۭ ʿādun عاد نے
فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
كَانَ kāna تھا
عَذَابِى ʿadhābī عذاب میرا
وَنُذُرِ wanudhuri اور ڈراوے میرے

آیت 19 - سورہ القمر: 9 الفاظ

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًۭا صَرْصَرًۭا فِى يَوْمِ نَحْسٍۢ مُّسْتَمِرٍّۢ

ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
رِيحًۭا rīḥan ایک ہوا کو
صَرْصَرًۭا ṣarṣaran تند۔ تیز
فِى fī
يَوْمِ yawmi ایک دن
نَحْسٍۢ naḥsin نحوست کے
مُّسْتَمِرٍّۢ mus'tamirrin مستقل۔ مسلسل

آیت 20 - سورہ القمر: 6 الفاظ

تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍۢ مُّنقَعِرٍۢ

وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں

تَنزِعُ tanziʿu اکھاڑ کر پھینک رہی تھی
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
أَعْجَازُ aʿjāzu تنے تھے
نَخْلٍۢ nakhlin کھجور کے
مُّنقَعِرٍۢ munqaʿirin جڑے سے کٹے ہوئے۔ جڑے سے اکھڑے ہوئے

آیت 21 - سورہ القمر: 4 الفاظ

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
كَانَ kāna تھا
عَذَابِى ʿadhābī میرا عذاب
وَنُذُرِ wanudhuri ڈرانا میرا۔ ڈراوے میرے

آیت 22 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا yassarnā آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
لِلذِّكْرِ lildhik'ri نصیحت کے لیے
فَهَلْ fahal تو کیا ہے
مِن min کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت پکڑنے والا

آیت 23 - سورہ القمر: 3 الفاظ

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ

ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا

كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
ثَمُودُ thamūdu ثمود نے
بِٱلنُّذُرِ bil-nudhuri ڈراووں کو۔ تنبیہات کو

آیت 24 - سورہ القمر: 10 الفاظ

فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرًۭا مِّنَّا وَٰحِدًۭا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذًۭا لَّفِى ضَلَـٰلٍۢ وَسُعُرٍ

اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے

فَقَالُوٓا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
أَبَشَرًۭا abasharan کیا ایک انسان ہے
مِّنَّا minnā ہم میں سے
وَٰحِدًۭا wāḥidan ایک ہی
نَّتَّبِعُهُۥٓ nattabiʿuhu ہم پیروی کریں اس کی
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِذًۭا idhan تب
لَّفِى lafī البتہ میں ہوں گے
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
وَسُعُرٍ wasuʿurin اور جنون میں

آیت 25 - سورہ القمر: 9 الفاظ

أَءُلْقِىَ ٱلذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌۭ

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے

أَءُلْقِىَ a-ul'qiya کیا ڈالا گیا
ٱلذِّكْرُ l-dhik'ru ذکر۔ نصیحت
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
مِنۢ min سے
بَيْنِنَا bayninā ہمارے درمیان
بَلْ bal بلکہ
هُوَ huwa وہ
كَذَّابٌ kadhābun سخت جھوٹا ہے
أَشِرٌۭ ashirun اترانے والا

آیت 26 - سورہ القمر: 5 الفاظ

سَيَعْلَمُونَ غَدًۭا مَّنِ ٱلْكَذَّابُ ٱلْأَشِرُ

ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے

سَيَعْلَمُونَ sayaʿlamūna عنقریب وہ جان لیں گے
غَدًۭا ghadan کل
مَّنِ mani کون
ٱلْكَذَّابُ l-kadhābu جھوٹا ہے
ٱلْأَشِرُ l-ashiru اترانے والا ہے

آیت 27 - سورہ القمر: 7 الفاظ

إِنَّا مُرْسِلُوا۟ ٱلنَّاقَةِ فِتْنَةًۭ لَّهُمْ فَٱرْتَقِبْهُمْ وَٱصْطَبِرْ

(اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو

إِنَّا innā بیشک ہم
مُرْسِلُوا۟ mur'silū بھیجنے والے ہیں
ٱلنَّاقَةِ l-nāqati اونٹنی کو
فِتْنَةًۭ fit'natan آزمائش کے طور پر
لَّهُمْ lahum ان کے لیے
فَٱرْتَقِبْهُمْ fa-ir'taqib'hum پس انتظار کرو ان کا
وَٱصْطَبِرْ wa-iṣ'ṭabir اور صبر کرو

آیت 28 - سورہ القمر: 8 الفاظ

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ ٱلْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍۢ مُّحْتَضَرٌۭ

اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

وَنَبِّئْهُمْ wanabbi'hum اور آگاہ کرو ان کو
أَنَّ anna بیشک
ٱلْمَآءَ l-māa پانی
قِسْمَةٌۢ qis'matun تقسیم کیا ہوا ہے
بَيْنَهُمْ ۖ baynahum ان کے درمیان
كُلُّ kullu ہر ایک کے
شِرْبٍۢ shir'bin پانی کی باری
مُّحْتَضَرٌۭ muḥ'taḍarun حاضر کی گئی ہے

آیت 29 - سورہ القمر: 4 الفاظ

فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں

فَنَادَوْا۟ fanādaw تو انہوں نے پکارا
صَاحِبَهُمْ ṣāḥibahum اپنے ساتھی کو
فَتَعَاطَىٰ fataʿāṭā تو اس نے پکڑا
فَعَقَرَ faʿaqara تو کاٹ ڈالا۔ کونچیں کاٹ ڈالیں

آیت 30 - سورہ القمر: 4 الفاظ

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ

سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

فَكَيْفَ fakayfa پھر کس طرح
كَانَ kāna تھا
عَذَابِى ʿadhābī عذاب میرا
وَنُذُرِ wanudhuri اور ڈراوے میرے

آیت 31 - سورہ القمر: 8 الفاظ

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةًۭ وَٰحِدَةًۭ فَكَانُوا۟ كَهَشِيمِ ٱلْمُحْتَظِرِ

ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
صَيْحَةًۭ ṣayḥatan ایک دھماکہ
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan بس ایک ہی
فَكَانُوا۟ fakānū تو تھے وہ
كَهَشِيمِ kahashīmi مانند گھاس کے
ٱلْمُحْتَظِرِ l-muḥ'taẓiri باڑے والے کی

آیت 32 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا yassarnā آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
لِلذِّكْرِ lildhik'ri نصیحت کے لیے
فَهَلْ fahal تو ہے
مِن min کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت پکڑنے والا

آیت 33 - سورہ القمر: 4 الفاظ

كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍۭ بِٱلنُّذُرِ

لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا

كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
قَوْمُ qawmu قوم
لُوطٍۭ lūṭin لوط نے
بِٱلنُّذُرِ bil-nudhuri ڈراووں کو۔ ڈرانے والوں کو

آیت 34 - سورہ القمر: 9 الفاظ

إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٍۢ ۖ نَّجَّيْنَـٰهُم بِسَحَرٍۢ

تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجی ہم نے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
حَاصِبًا ḥāṣiban پتھروں کی بارش
إِلَّآ illā سوائے
ءَالَ āla آل
لُوطٍۢ ۖ lūṭin لوط کے
نَّجَّيْنَـٰهُم najjaynāhum نجات دی ہم نے ان کو
بِسَحَرٍۢ bisaḥarin رات کے آخری حصے میں۔ سحر کے وقت

آیت 35 - سورہ القمر: 7 الفاظ

نِّعْمَةًۭ مِّنْ عِندِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى مَن شَكَرَ

اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

نِّعْمَةًۭ niʿ'matan بطور نعمت
مِّنْ min سے
عِندِنَا ۚ ʿindinā ہمارے پاس
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
نَجْزِى najzī ہم بدلہ دیتے ہیں
مَن man اسے جو
شَكَرَ shakara شکر ادا کرے

آیت 36 - سورہ القمر: 5 الفاظ

وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا۟ بِٱلنُّذُرِ

اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَنذَرَهُم andharahum اس نے ڈرایا ان کو (لوط نے)
بَطْشَتَنَا baṭshatanā ہماری پکڑ سے
فَتَمَارَوْا۟ fatamāraw تو وہ جھگڑے
بِٱلنُّذُرِ bil-nudhuri تنبیہات پر

آیت 37 - سورہ القمر: 9 الفاظ

وَلَقَدْ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِۦ فَطَمَسْنَآ أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ

اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
رَٰوَدُوهُ rāwadūhu انہوں نے بہلایا اس کو
عَن ʿan سے
ضَيْفِهِۦ ḍayfihi اس کے مہمانوں
فَطَمَسْنَآ faṭamasnā تو موند ڈالیں ہم نے
أَعْيُنَهُمْ aʿyunahum ان کی آنکھیں
فَذُوقُوا۟ fadhūqū تو چکھو
عَذَابِى ʿadhābī عذاب میر ا
وَنُذُرِ wanudhuri اور ڈراوے میرے

آیت 38 - سورہ القمر: 5 الفاظ

وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌۭ مُّسْتَقِرٌّۭ

اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
صَبَّحَهُم ṣabbaḥahum صبح کی ان پر
بُكْرَةً buk'ratan صبح سویرے
عَذَابٌۭ ʿadhābun ایک عذاب نے
مُّسْتَقِرٌّۭ mus'taqirrun مستقل۔ اٹل

آیت 39 - سورہ القمر: 3 الفاظ

فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ

تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو

فَذُوقُوا۟ fadhūqū تو چکھو
عَذَابِى ʿadhābī عذاب میرا
وَنُذُرِ wanudhuri اور ڈراوے میرے

آیت 40 - سورہ القمر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
يَسَّرْنَا yassarnā آسان کردیا ہم نے
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
لِلذِّكْرِ lildhik'ri نصیحت کے لیے
فَهَلْ fahal تو کیا
مِن min کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت پکڑنے والا ہے

آیت 41 - سورہ القمر: 5 الفاظ

وَلَقَدْ جَآءَ ءَالَ فِرْعَوْنَ ٱلنُّذُرُ

اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
جَآءَ jāa آئے
ءَالَ āla آل
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون کے پاس
ٱلنُّذُرُ l-nudhuru ڈراوے

آیت 42 - سورہ القمر: 7 الفاظ

كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَـٰهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍۢ مُّقْتَدِرٍ

انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے

كَذَّبُوا۟ kadhabū انہوں نے جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کو
كُلِّهَا kullihā ساری کی ساری
فَأَخَذْنَـٰهُمْ fa-akhadhnāhum تو پکڑ لیا ہم نے ان کو
أَخْذَ akhdha پکڑنا
عَزِيزٍۢ ʿazīzin زبردست
مُّقْتَدِرٍ muq'tadirin اقتدار والے کا

آیت 43 - سورہ القمر: 9 الفاظ

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌۭ مِّنْ أُو۟لَـٰٓئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَآءَةٌۭ فِى ٱلزُّبُرِ

(اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے

أَكُفَّارُكُمْ akuffārukum کیا کفار تمہارے
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہیں
مِّنْ min سے
أُو۟لَـٰٓئِكُمْ ulāikum ان لوگوں
أَمْ am یا
لَكُم lakum تمہارے لیے
بَرَآءَةٌۭ barāatun کوئی معافی ہے
فِى fī میں
ٱلزُّبُرِ l-zuburi صحیفوں

آیت 44 - سورہ القمر: 5 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌۭ مُّنتَصِرٌۭ

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے

أَمْ am یا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
نَحْنُ naḥnu ہم
جَمِيعٌۭ jamīʿun سب کے سب۔ جماعت
مُّنتَصِرٌۭ muntaṣirun بدلہ لینے والے ہیں

آیت 45 - سورہ القمر: 4 الفاظ

سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ

عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

سَيُهْزَمُ sayuh'zamu عنقریب شکست کھاجائے گا
ٱلْجَمْعُ l-jamʿu جتھا
وَيُوَلُّونَ wayuwallūna اور وہ پھیر لیں گے
ٱلدُّبُرَ l-dubura پشت۔ پیٹھ

آیت 46 - سورہ القمر: 6 الفاظ

بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَٱلسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ

ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے

بَلِ bali بلکہ
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu قیامت
مَوْعِدُهُمْ mawʿiduhum ان کے وعدے کی جگہ ہے۔ وقت ہے
وَٱلسَّاعَةُ wal-sāʿatu اور قیامت
أَدْهَىٰ adhā بہت سخت ہے
وَأَمَرُّ wa-amarru اور بہت کڑوی

آیت 47 - سورہ القمر: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَـٰلٍۢ وَسُعُرٍۢ

بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرم لوگ
فِى fī میں ہیں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
وَسُعُرٍۢ wasuʿurin اور جنون میں

آیت 48 - سورہ القمر: 9 الفاظ

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِى ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا۟ مَسَّ سَقَرَ

اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

يَوْمَ yawma جس دن
يُسْحَبُونَ yus'ḥabūna وہ گھسیٹے جائیں گے
فِى fī میں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ میں
عَلَىٰ ʿalā
وُجُوهِهِمْ wujūhihim اپنے چہروں کے بل (کہا جائے گا)
ذُوقُوا۟ dhūqū چکھو
مَسَّ massa لپٹنا۔ چھونا۔ مس
سَقَرَ saqara دوزخ کا

آیت 49 - سورہ القمر: 5 الفاظ

إِنَّا كُلَّ شَىْءٍ خَلَقْنَـٰهُ بِقَدَرٍۢ

ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے

إِنَّا innā بیشک ہم نے
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
خَلَقْنَـٰهُ khalaqnāhu پیدا کیا ہم نے اس کو
بِقَدَرٍۢ biqadarin ایک اندازے کے ساتھ

آیت 50 - سورہ القمر: 6 الفاظ

وَمَآ أَمْرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٌۭ كَلَمْحٍۭ بِٱلْبَصَرِ

اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے

وَمَآ wamā اور نہیں
أَمْرُنَآ amrunā حکم ہمارا
إِلَّا illā مگر
وَٰحِدَةٌۭ wāḥidatun یکبارگی۔ ایک ہی بار
كَلَمْحٍۭ kalamḥin مانند جھپکنے کے
بِٱلْبَصَرِ bil-baṣari نگاہ کے

آیت 51 - سورہ القمر: 6 الفاظ

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍۢ

اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَهْلَكْنَآ ahlaknā ہلاک کیا ہم نے
أَشْيَاعَكُمْ ashyāʿakum تمہارے جیسوں کو۔ تمہارے گروہوں کو
فَهَلْ fahal تو کیا ہے
مِن min کوئی
مُّدَّكِرٍۢ muddakirin نصیحت پکڑنے والا

آیت 52 - سورہ القمر: 5 الفاظ

وَكُلُّ شَىْءٍۢ فَعَلُوهُ فِى ٱلزُّبُرِ

اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے

وَكُلُّ wakullu اور ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
فَعَلُوهُ faʿalūhu انہوں نے کیا اس کو
فِى fī میں ہے
ٱلزُّبُرِ l-zuburi صحیفو ں

آیت 53 - سورہ القمر: 4 الفاظ

وَكُلُّ صَغِيرٍۢ وَكَبِيرٍۢ مُّسْتَطَرٌ

(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے

وَكُلُّ wakullu اور ہر
صَغِيرٍۢ ṣaghīrin چھوٹا
وَكَبِيرٍۢ wakabīrin اور بڑا
مُّسْتَطَرٌ mus'taṭarun لکھا ہوا ہے

آیت 54 - سورہ القمر: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَنَهَرٍۢ

جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna تقوی والے
فِى fī میں ہوں گے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں
وَنَهَرٍۢ wanaharin اور نہروں میں

آیت 55 - سورہ القمر: 6 الفاظ

فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍۢ مُّقْتَدِرٍۭ

(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں

فِى fī میں
مَقْعَدِ maqʿadi جگہ
صِدْقٍ ṣid'qin سچائی کی
عِندَ ʿinda نزدیک
مَلِيكٍۢ malīkin بادشاہ کے
مُّقْتَدِرٍۭ muq'tadirin جو اقتدار والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود