سورہ عبس لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ عبس لفظ بہ لفظ

عبس (عبس) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 42 آیات، 133 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

133 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ عبس عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ عبس: 2 الفاظ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ

(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے

عَبَسَ ʿabasa ترش رو ہوا
وَتَوَلَّىٰٓ watawallā اور منہ موڑا

آیت 2 - سورہ عبس: 3 الفاظ

أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ

کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا

أَن an کہ
جَآءَهُ jāahu آیا اس کے پاس
ٱلْأَعْمَىٰ l-aʿmā اندھا

آیت 3 - سورہ عبس: 4 الفاظ

وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ

اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا

وَمَا wamā اور کیا چیز
يُدْرِيكَ yud'rīka بتائے تجھ کو
لَعَلَّهُۥ laʿallahu شاید کہ وہ
يَزَّكَّىٰٓ yazzakkā وہ سدھر جائے/ تزکیہ پائے

آیت 4 - سورہ عبس: 4 الفاظ

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ

یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا

أَوْ aw یا
يَذَّكَّرُ yadhakkaru نصیحت پکڑے
فَتَنفَعَهُ fatanfaʿahu تو فائدہ دے اس کو
ٱلذِّكْرَىٰٓ l-dhik'rā نصیحت

آیت 5 - سورہ عبس: 3 الفاظ

أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ

جو پروا نہیں کرتا

أَمَّا ammā رہا
مَنِ mani وہ جو
ٱسْتَغْنَىٰ is'taghnā بےپروائی کرتا ہے

آیت 6 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

فَأَنتَ fa-anta تو آپ
لَهُۥ lahu اس کی طرف
تَصَدَّىٰ taṣaddā مائل ہوتے ہیں/ فکر کرتے ہیں

آیت 7 - سورہ عبس: 4 الفاظ

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں

وَمَا wamā اور نہیں
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر ذمہ داری
أَلَّا allā کہ نہ
يَزَّكَّىٰ yazzakkā وہ پاکیزگی اختیار کرے/ سدھرے

آیت 8 - سورہ عبس: 4 الفاظ

وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ

اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا

وَأَمَّا wa-ammā اور رہا
مَن man جو
جَآءَكَ jāaka آتا ہے آپ کے پاس
يَسْعَىٰ yasʿā دوڑتا ہوا

آیت 9 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَهُوَ يَخْشَىٰ

اور (خدا سے) ڈرتا ہے

وَهُوَ wahuwa اور وہ
يَخْشَىٰ yakhshā ڈرتا بھی ہے

آیت 10 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ

اس سے تم بےرخی کرتے ہو

فَأَنتَ fa-anta تو آپ
عَنْهُ ʿanhu اس سے
تَلَهَّىٰ talahhā بےرخی برتتے ہیں

آیت 11 - سورہ عبس: 3 الفاظ

كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌۭ

دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِنَّهَا innahā بیشک وہ
تَذْكِرَةٌۭ tadhkiratun ایک نصیحت ہے

آیت 12 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

پس جو چاہے اسے یاد رکھے

فَمَن faman تو جو
شَآءَ shāa کوئی چاہے
ذَكَرَهُۥ dhakarahu یاد کرے اس کو

آیت 13 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فِى صُحُفٍۢ مُّكَرَّمَةٍۢ

قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)

فِى fī میں
صُحُفٍۢ ṣuḥufin صحیفوں
مُّكَرَّمَةٍۢ mukarramatin جو عزت دیئے گئے ہیں/ مکرم ہیں/ محترم ہیں

آیت 14 - سورہ عبس: 2 الفاظ

مَّرْفُوعَةٍۢ مُّطَهَّرَةٍۭ

جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں

مَّرْفُوعَةٍۢ marfūʿatin بلند ہیں
مُّطَهَّرَةٍۭ muṭahharatin پاکیزہ ہیں

آیت 15 - سورہ عبس: 2 الفاظ

بِأَيْدِى سَفَرَةٍۢ

لکھنے والوں کے ہاتھوں میں

بِأَيْدِى bi-aydī ہاتھوں میں ہیں
سَفَرَةٍۢ safaratin لکھنے والوں کے

آیت 16 - سورہ عبس: 2 الفاظ

كِرَامٍۭ بَرَرَةٍۢ

جو سردار اور نیکو کار ہیں

كِرَامٍۭ kirāmin معزز ہیں
بَرَرَةٍۢ bararatin جو نیک ہیں

آیت 17 - سورہ عبس: 4 الفاظ

قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ

انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے

قُتِلَ qutila مارا جائے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
مَآ mā کیا
أَكْفَرَهُۥ akfarahu سخت منکر ہے

آیت 18 - سورہ عبس: 4 الفاظ

مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ

اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟

مِنْ min سے
أَىِّ ayyi کس
شَىْءٍ shayin چیز
خَلَقَهُۥ khalaqahu اس نے پیدا کیا اس کو

آیت 19 - سورہ عبس: 4 الفاظ

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ

نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا

مِن min سے
نُّطْفَةٍ nuṭ'fatin ایک نطفے (سے)
خَلَقَهُۥ khalaqahu اس نے پیدا کیا اس کو
فَقَدَّرَهُۥ faqaddarahu پھر تقدیر مقرر کی اس کی

آیت 20 - سورہ عبس: 3 الفاظ

ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ

پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا

ثُمَّ thumma پھر
ٱلسَّبِيلَ l-sabīla راستہ
يَسَّرَهُۥ yassarahu اس نے آسان کیا اس کا

آیت 21 - سورہ عبس: 3 الفاظ

ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ

پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا

ثُمَّ thumma پھر
أَمَاتَهُۥ amātahu موت دی اس کو
فَأَقْبَرَهُۥ fa-aqbarahu پھر قبر دی اس کو

آیت 22 - سورہ عبس: 4 الفاظ

ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ

پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا

ثُمَّ thumma پھر
إِذَا idhā جب
شَآءَ shāa وہ چاہے گا
أَنشَرَهُۥ ansharahu اٹھا کھڑا کرے گا اس کو

آیت 23 - سورہ عبس: 5 الفاظ

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ

کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا

كَلَّا kallā ہرگز نہیں
لَمَّا lammā نہیں
يَقْضِ yaqḍi پورا کیا
مَآ mā جو
أَمَرَهُۥ amarahu اس نے حکم دیا اس کو

آیت 24 - سورہ عبس: 4 الفاظ

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ

تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے

فَلْيَنظُرِ falyanẓuri پس چاہیے کہ دیکھے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
إِلَىٰ ilā طرف
طَعَامِهِۦٓ ṭaʿāmihi اپنے کھانے کی

آیت 25 - سورہ عبس: 4 الفاظ

أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّۭا

بے شک ہم ہی نے پانی برسایا

اَنَّا annā بیشک ہم نے
صَبَبْنَا ṣababnā ڈالا ہم نے/پلٹنا ہم نے/ انڈیلا ہم نے
ٱلْمَآءَ l-māa پانی
صَبًّۭا ṣabban ڈالنا/ انڈیلنا

آیت 26 - سورہ عبس: 4 الفاظ

ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّۭا

پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا

ثُمَّ thumma پھر
شَقَقْنَا shaqaqnā پھاڑی ہم نے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین
شَقًّۭا shaqqan پھاڑنا

آیت 27 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّۭا

پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا

فَأَنۢبَتْنَا fa-anbatnā پھر اگایا ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
حَبًّۭا ḥabban غلہ

آیت 28 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَعِنَبًۭا وَقَضْبًۭا

اور انگور اور ترکاری

وَعِنَبًۭا waʿinaban اور انگور
وَقَضْبًۭا waqaḍban اور ترکاری

آیت 29 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَزَيْتُونًۭا وَنَخْلًۭا

اور زیتون اور کھجوریں

وَزَيْتُونًۭا wazaytūnan اور زیتون
وَنَخْلًۭا wanakhlan اور کھجور

آیت 30 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَحَدَآئِقَ غُلْبًۭا

اور گھنے گھنے باغ

وَحَدَآئِقَ waḥadāiqa اور باغات
غُلْبًۭا ghul'ban گھنے

آیت 31 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَفَـٰكِهَةًۭ وَأَبًّۭا

اور میوے اور چارا

وَفَـٰكِهَةًۭ wafākihatan اور پھل
وَأَبًّۭا wa-abban اور چارہ

آیت 32 - سورہ عبس: 3 الفاظ

مَّتَـٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا

مَّتَـٰعًۭا matāʿan فائدے کی چیزیں ہیں
لَّكُمْ lakum تمہارے لئے
وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ wali-anʿāmikum اور تمہارے مویشیوں کے لئے

آیت 33 - سورہ عبس: 3 الفاظ

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ

تو جب (قیامت کا) غل مچے گا

فَإِذَا fa-idhā تو جب
جَآءَتِ jāati آجائے گی
ٱلصَّآخَّةُ l-ṣākhatu کان پھاڑنے والی/ بہرا کردینے والی سخت آواز

آیت 34 - سورہ عبس: 5 الفاظ

يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ

اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا

يَوْمَ yawma اس دن
يَفِرُّ yafirru دوڑے گا
ٱلْمَرْءُ l-maru انسان
مِنْ min سے
أَخِيهِ akhīhi اپنے بھائی

آیت 35 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

وَأُمِّهِۦ wa-ummihi اور اپنی ماں سے
وَأَبِيهِ wa-abīhi اور اپنے باپ سے

آیت 36 - سورہ عبس: 2 الفاظ

وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے

وَصَـٰحِبَتِهِۦ waṣāḥibatihi اور اپنی بیوی سے
وَبَنِيهِ wabanīhi اور اپنے بیٹے سے

آیت 37 - سورہ عبس: 6 الفاظ

لِكُلِّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍۢ شَأْنٌۭ يُغْنِيهِ

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

لِكُلِّ likulli واسطے ہر
ٱمْرِئٍۢ im'ri-in شخص کے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
شَأْنٌۭ shanun ایک (خاص) حالت ہوگی
يُغْنِيهِ yugh'nīhi جو بےپرواہ کردے گی اس کو

آیت 38 - سورہ عبس: 3 الفاظ

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ مُّسْفِرَةٌۭ

اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے

وُجُوهٌۭ wujūhun کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
مُّسْفِرَةٌۭ mus'firatun روشن ہوں گے

آیت 39 - سورہ عبس: 2 الفاظ

ضَاحِكَةٌۭ مُّسْتَبْشِرَةٌۭ

خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)

ضَاحِكَةٌۭ ḍāḥikatun ہنستے ہوں گے
مُّسْتَبْشِرَةٌۭ mus'tabshiratun شادمان ہوں گے

آیت 40 - سورہ عبس: 4 الفاظ

وَوُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌۭ

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

وَوُجُوهٌۭ wawujūhun کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن
عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر
غَبَرَةٌۭ ghabaratun غبار ہوگا

آیت 41 - سورہ عبس: 2 الفاظ

تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی

تَرْهَقُهَا tarhaquhā ڈھانکے گی ان کو
قَتَرَةٌ qataratun سیاہی

آیت 42 - سورہ عبس: 4 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ

یہ کفار بدکردار ہیں

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْكَفَرَةُ l-kafaratu جو کافر ہیں
ٱلْفَجَرَةُ l-fajaratu جو فاجر ہیں/ بدکار ہیں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود