سورہ الأنبياء لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الأنبياء لفظ بہ لفظ

الأنبياء (الأنبياء) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 112 آیات، 1,169 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,169 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الأنبياء عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 6 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

ٱقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِى غَفْلَةٍۢ مُّعْرِضُونَ

لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزدیک آپہنچا ہے اور وہ غفلت میں (پڑے اس سے) منہ پھیر رہے ہیں

ٱقْتَرَبَ iq'taraba قریب آگیا
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
حِسَابُهُمْ ḥisābuhum حساب ان کا
وَهُمْ wahum اور وہ
فِى fī میں
غَفْلَةٍۢ ghaflatin غفلت
مُّعْرِضُونَ muʿ'riḍūna منہ موڑے ہوئے ہیں

آیت 2 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

مَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ إِلَّا ٱسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ

ان کے پاس کوئی نئی نصیحت ان کے پروردگار کی طرف سے نہیں آتی مگر وہ اسے کھیلتے ہوئے سنتے ہیں

مَا mā نہیں
يَأْتِيهِم yatīhim آتا ان کے پاس
مِّن min کوئی
ذِكْرٍۢ dhik'rin ذکر۔ نصیحت
مِّن min طرف سے
رَّبِّهِم rabbihim ان کے رب کی
مُّحْدَثٍ muḥ'dathin نیا۔ نئی
إِلَّا illā مگر
ٱسْتَمَعُوهُ is'tamaʿūhu وہ سنتے ہیں اس کو
وَهُمْ wahum اور وہ
يَلْعَبُونَ yalʿabūna کھیل رہے ہوتے ہیں

آیت 3 - سورہ الأنبياء: 15 الفاظ

لَاهِيَةًۭ قُلُوبُهُمْ ۗ وَأَسَرُّوا۟ ٱلنَّجْوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ هَلْ هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُكُمْ ۖ أَفَتَأْتُونَ ٱلسِّحْرَ وَأَنتُمْ تُبْصِرُونَ

ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ظالم لوگ (آپس میں) چپکے چپکے باتیں کرتے ہیں کہ یہ (شخص کچھ بھی) نہیں مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔ تو تم آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں کیوں آتے ہو

لَاهِيَةًۭ lāhiyatan غافل ہیں
قُلُوبُهُمْ ۗ qulūbuhum دل ان کے
وَأَسَرُّوا۟ wa-asarrū اور انہوں نے چھپائی
ٱلنَّجْوَى l-najwā سرگوشی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
هَلْ hal نہیں
هَـٰذَآ hādhā یہ
إِلَّا illā مگر
بَشَرٌۭ basharun ایک انسان ہے
مِّثْلُكُمْ ۖ mith'lukum تمہاری طرح کا
أَفَتَأْتُونَ afatatūna کیا بھلا تم آتے ہو
ٱلسِّحْرَ l-siḥ'ra جادو کو
وَأَنتُمْ wa-antum اور تم
تُبْصِرُونَ tub'ṣirūna تم دیکھتے ہو

آیت 4 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

قَالَ رَبِّى يَعْلَمُ ٱلْقَوْلَ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

(پیغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمین میں (کہی جاتی) ہے میرا پروردگار اسے جانتا ہے۔ اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے

قَالَ qāla کہا
رَبِّى rabbī میرا رب
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
ٱلْقَوْلَ l-qawla بات کو
فِى fī میں
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا،
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا ہے

آیت 5 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

بَلْ قَالُوٓا۟ أَضْغَـٰثُ أَحْلَـٰمٍۭ بَلِ ٱفْتَرَىٰهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌۭ فَلْيَأْتِنَا بِـَٔايَةٍۢ كَمَآ أُرْسِلَ ٱلْأَوَّلُونَ

بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔ (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجہٴ طبع) ہے۔ تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے

بَلْ bal بلکہ
قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَضْغَـٰثُ aḍghāthu پریشان
أَحْلَـٰمٍۭ aḥlāmin خواب ہیں۔ خیال ہیں
بَلِ bali بلکہ
ٱفْتَرَىٰهُ if'tarāhu اس نے گھڑ لیا ہے اس کو
بَلْ bal بلکہ
هُوَ huwa وہ
شَاعِرٌۭ shāʿirun شاعر ہے
فَلْيَأْتِنَا falyatinā پس چاہیے کہ لائے ہمارے پاس
بِـَٔايَةٍۢ biāyatin کوئی نشانی
كَمَآ kamā جیسا کہ
أُرْسِلَ ur'sila بھیجے گئے
ٱلْأَوَّلُونَ l-awalūna پہلے لوگ

آیت 6 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

مَآ ءَامَنَتْ قَبْلَهُم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ

ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے

مَآ mā نہیں
ءَامَنَتْ āmanat ایمان لائی
قَبْلَهُم qablahum ان سے پہلے
مِّن min کوئی
قَرْيَةٍ qaryatin بستی
أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖ ahlaknāhā ہلاک کردیا ہم نے اس کو
أَفَهُمْ afahum کیا بھلا وہ
يُؤْمِنُونَ yu'minūna ایمان لائیں گے ؟

آیت 7 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًۭا نُّوحِىٓ إِلَيْهِمْ ۖ فَسْـَٔلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی (پیغمبر بنا کر) بھیجے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ اگر تم نہیں جانتے تو جو یاد رکھتے ہیں ان سے پوچھ لو

وَمَآ wamā اور نہیں
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
قَبْلَكَ qablaka آپ سے پہلے
إِلَّا illā مگر
رِجَالًۭا rijālan مردوں کو
نُّوحِىٓ nūḥī ہم وحی کیا کرتے تھے
إِلَيْهِمْ ۖ ilayhim ان کی طرف
فَسْـَٔلُوٓا۟ fasalū پس پوچھ لو
أَهْلَ ahla والوں سے
ٱلذِّكْرِ l-dhik'ri کتاب
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
لَا lā نہیں
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 8 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

وَمَا جَعَلْنَـٰهُمْ جَسَدًۭا لَّا يَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَمَا كَانُوا۟ خَـٰلِدِينَ

اور ہم نے ان کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے

وَمَا wamā اور نہیں
جَعَلْنَـٰهُمْ jaʿalnāhum بنائے ہم نے ان کے
جَسَدًۭا jasadan ایسے جسم
لَّا lā کہ نہ
يَأْكُلُونَ yakulūna کھاتے ہوں
ٱلطَّعَامَ l-ṭaʿāma کھانا
وَمَا wamā اور نہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے

آیت 9 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

ثُمَّ صَدَقْنَـٰهُمُ ٱلْوَعْدَ فَأَنجَيْنَـٰهُمْ وَمَن نَّشَآءُ وَأَهْلَكْنَا ٱلْمُسْرِفِينَ

پھر ہم نے ان کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا

ثُمَّ thumma پھر
صَدَقْنَـٰهُمُ ṣadaqnāhumu سچ کردیا ہم نے ان سے
ٱلْوَعْدَ l-waʿda وعدہ
فَأَنجَيْنَـٰهُمْ fa-anjaynāhum پس نجات دی ہم نے ان کو
وَمَن waman اور جسے
نَّشَآءُ nashāu ہم نے چاہا
وَأَهْلَكْنَا wa-ahlaknā اور ہلاک کردیا ہم نے
ٱلْمُسْرِفِينَ l-mus'rifīna حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 10 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

لَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ كِتَـٰبًۭا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہارا تذکرہ ہے۔ کیا تم نہیں سمجھتے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
أَنزَلْنَآ anzalnā نازل کی ہم نے۔ اتاری ہم نے
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
كِتَـٰبًۭا kitāban ایک کتاب
فِيهِ fīhi اس میں
ذِكْرُكُمْ ۖ dhik'rukum ذکر ہے تمہارا
أَفَلَا afalā کیا پھر نہیں
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم عقل سے کام لو گے

آیت 11 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

وَكَمْ قَصَمْنَا مِن قَرْيَةٍۢ كَانَتْ ظَالِمَةًۭ وَأَنشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ

اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ستمگار تھیں ہلاک کر مارا اور ان کے بعد اور لوگ پیدا کردیئے

وَكَمْ wakam اور کتنی ہی
قَصَمْنَا qaṣamnā ہلاک کیں ہم نے
مِن min میں سے
قَرْيَةٍۢ qaryatin بستیوں
كَانَتْ kānat جو تھیں
ظَالِمَةًۭ ẓālimatan ظالم
وَأَنشَأْنَا wa-anshanā اور اٹھایا ہم نے
بَعْدَهَا baʿdahā اس کے بعد
قَوْمًا qawman قوموں کو
ءَاخَرِينَ ākharīna دوسری

آیت 12 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

فَلَمَّآ أَحَسُّوا۟ بَأْسَنَآ إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

جب انہوں نے ہمارے (مقدمہ) عذاب کو دیکھا تو لگے اس سے بھاگنے

فَلَمَّآ falammā تو جب
أَحَسُّوا۟ aḥassū انہیں محسوس ہوا
بَأْسَنَآ basanā عذاب ہمارا
إِذَا idhā اچانک
هُم hum وہ
مِّنْهَا min'hā اس سے
يَرْكُضُونَ yarkuḍūna دوڑتے تھے

آیت 13 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

لَا تَرْكُضُوا۟ وَٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰ مَآ أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَـٰكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُونَ

مت بھاگو اور جن (نعمتوں) میں تم عیش وآسائش کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔ شاید تم سے (اس بارے میں) دریافت کیا جائے

لَا lā نہ
تَرْكُضُوا۟ tarkuḍū دوڑو
وَٱرْجِعُوٓا۟ wa-ir'jiʿū اور لوٹ آؤ
إِلَىٰ ilā طرف
مَآ mā اس کے جو
أُتْرِفْتُمْ ut'rif'tum آرام دیئے گئے تم
فِيهِ fīhi اس میں
وَمَسَـٰكِنِكُمْ wamasākinikum اور اپنے گھروں میں
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُسْـَٔلُونَ tus'alūna تم پوچھے جاؤ

آیت 14 - سورہ الأنبياء: 5 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ

کہنے لگے ہائے شامت بےشک ہم ظالم تھے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰوَيْلَنَآ yāwaylanā ہائے افسوس ہم پر
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
ظَـٰلِمِينَ ẓālimīna ظالم

آیت 15 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَىٰهُمْ حَتَّىٰ جَعَلْنَـٰهُمْ حَصِيدًا خَـٰمِدِينَ

تو وہ ہمیشہ اسی طرح پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ کر (اور آگ کی طرح) بجھا کر ڈھیر کردیا

فَمَا famā تو مسلسل رہی
زَالَت zālat تو مسلسل رہی
تِّلْكَ til'ka یہی
دَعْوَىٰهُمْ daʿwāhum پکار ان کی
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
جَعَلْنَـٰهُمْ jaʿalnāhum بنادیا ہم نے ان کو
حَصِيدًا ḥaṣīdan کٹی ہوئی فصل
خَـٰمِدِينَ khāmidīna بجھی ہوئی آگ

آیت 16 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ

اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں کے درمیان ہے اس کو لہوولعب کے لئے پیدا نہیں کیا

وَمَا wamā اور نہیں
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
لَـٰعِبِينَ lāʿibīna کھیلنے والے

آیت 17 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

لَوْ أَرَدْنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًۭا لَّٱتَّخَذْنَـٰهُ مِن لَّدُنَّآ إِن كُنَّا فَـٰعِلِينَ

اگر ہم چاہتے کہ کھیل (کی چیزیں یعنی زن وفرزند) بنائیں تو اگر ہم کو کرنا ہوتا تو ہم اپنے پاس سے بنالیتے

لَوْ law اگر
أَرَدْنَآ aradnā ہم چاہتے
أَن an کہ
نَّتَّخِذَ nattakhidha ہم بنا لیتے
لَهْوًۭا lahwan تماشا۔ کھیل
لَّٱتَّخَذْنَـٰهُ la-ittakhadhnāhu البتہ بنا لیتے ہم اس کو
مِن min سے
لَّدُنَّآ ladunnā اپنے پاس ہی
إِن in اگر
كُنَّا kunnā ہوتے ہم
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کرنے والے

آیت 18 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

بَلْ نَقْذِفُ بِٱلْحَقِّ عَلَى ٱلْبَـٰطِلِ فَيَدْمَغُهُۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌۭ ۚ وَلَكُمُ ٱلْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ

بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے

بَلْ bal بلکہ
نَقْذِفُ naqdhifu ہم پھیکنتے ہیں
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْبَـٰطِلِ l-bāṭili باطل
فَيَدْمَغُهُۥ fayadmaghuhu پس وہ سر توڑ دیتا ہے اس کا
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتاً
هُوَ huwa وہ
زَاهِقٌۭ ۚ zāhiqun فنا ہونے لگتا ہے
وَلَكُمُ walakumu اور تمہارے لیے
ٱلْوَيْلُ l-waylu ہلاکت ہے
مِمَّا mimmā اس سے جو
تَصِفُونَ taṣifūna تم بیان کرتے ہو

آیت 19 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

وَلَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ

اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔ اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں

وَلَهُۥ walahu اور اسی کے لیے ہے
مَن man جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین میں ہے
وَمَنْ waman اور جو
عِندَهُۥ ʿindahu اس کے پاس ہے
لَا lā نہیں
يَسْتَكْبِرُونَ yastakbirūna تکبر کرتے
عَنْ ʿan سے
عِبَادَتِهِۦ ʿibādatihi اس کی عبادت
وَلَا walā اور نہ
يَسْتَحْسِرُونَ yastaḥsirūna وہ اکتاتے ہیں۔ تھکتے ہیں

آیت 20 - سورہ الأنبياء: 5 الفاظ

يُسَبِّحُونَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ

رات دن (اُس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں (نہ تھکتے ہیں) نہ اکتاتے ہیں

يُسَبِّحُونَ yusabbiḥūna وہ تسبیح کر رہے ہیں
ٱلَّيْلَ al-layla رات
وَٱلنَّهَارَ wal-nahāra اور دن
لَا lā نہیں
يَفْتُرُونَ yafturūna دم لیتے

آیت 21 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

أَمِ ٱتَّخَذُوٓا۟ ءَالِهَةًۭ مِّنَ ٱلْأَرْضِ هُمْ يُنشِرُونَ

بھلا لوگوں نے جو زمین کی چیزوں سے (بعض کو) معبود بنا لیا ہے (تو کیا) وہ ان کو (مرنے کے بعد) اُٹھا کھڑا کریں گے؟

أَمِ ami کیا
ٱتَّخَذُوٓا۟ ittakhadhū انہوں نے بنائے ہوئے ہیں
ءَالِهَةًۭ ālihatan کچھ الہ
مِّنَ mina سے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
هُمْ hum وہ
يُنشِرُونَ yunshirūna پھیلاتے ہیں۔ پیدا کرتے ہیں

آیت 22 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

لَوْ كَانَ فِيهِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ

اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے

لَوْ law اگر
كَانَ kāna ہوتے
فِيهِمَآ fīhimā ان میں
ءَالِهَةٌ ālihatun کچھ الہ
إِلَّا illā سوائے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ کے
لَفَسَدَتَا ۚ lafasadatā البتہ دونوں کا انتقام بگڑ جاتا۔ دونوں بگڑ جاتے
فَسُبْحَـٰنَ fasub'ḥāna پس پاک ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
رَبِّ rabbi رب
ٱلْعَرْشِ l-ʿarshi عرش کا
عَمَّا ʿammā اس سے جو
يَصِفُونَ yaṣifūna وہ بیان کرتے ہیں

آیت 23 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْـَٔلُونَ

وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی

لَا lā نہیں
يُسْـَٔلُ yus'alu پوچھا جاتا اس سے
عَمَّا ʿammā اس کے بارے میں
يَفْعَلُ yafʿalu جو وہ کرتا ہے
وَهُمْ wahum اور وہ
يُسْـَٔلُونَ yus'alūna پوچھے جائیں گے

آیت 24 - سورہ الأنبياء: 22 الفاظ

أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةًۭ ۖ قُلْ هَاتُوا۟ بُرْهَـٰنَكُمْ ۖ هَـٰذَا ذِكْرُ مَن مَّعِىَ وَذِكْرُ مَن قَبْلِى ۗ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ٱلْحَقَّ ۖ فَهُم مُّعْرِضُونَ

کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں۔ کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔ ان کی کتابیں بھی ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

أَمِ ami یا
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū انہوں نے بنا لیے
مِن min
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
ءَالِهَةًۭ ۖ ālihatan کچھ الہ
قُلْ qul کہہ دیجیے
هَاتُوا۟ hātū لاؤ
بُرْهَـٰنَكُمْ ۖ bur'hānakum اپنی دلیل
هَـٰذَا hādhā یہ
ذِكْرُ dhik'ru نصیحت ہے
مَن man اس کے لیے
مَّعِىَ maʿiya جو میرے ساتھ ہے
وَذِكْرُ wadhik'ru اور ذکر ہے
مَن man ان کا بھی
قَبْلِى ۗ qablī جو مجھ سے پہلے تھے
بَلْ bal بلکہ
أَكْثَرُهُمْ aktharuhum اکثر ان میں سے
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے
ٱلْحَقَّ ۖ l-ḥaqa حق کا
فَهُم fahum تو وہ
مُّعْرِضُونَ muʿ'riḍūna اعراض برتنے والے ہیں

آیت 25 - سورہ الأنبياء: 15 الفاظ

وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِىٓ إِلَيْهِ أَنَّهُۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعْبُدُونِ

اور جو پیغمبر ہم نےتم سے پہلے بھیجے ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو

وَمَآ wamā اور نہیں
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
مِن min آپ سے
قَبْلِكَ qablika پہلے
مِن min کسی
رَّسُولٍ rasūlin رسول کو
إِلَّا illā مگر
نُوحِىٓ nūḥī ہم نے وحی بھیجی
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
أَنَّهُۥ annahu بیشک وہ
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ برحق
إِلَّآ illā مگر
أَنَا۠ anā میں ہی
فَٱعْبُدُونِ fa-uʿ'budūni پس عبادت کرو میری

آیت 26 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَلَدًۭا ۗ سُبْحَـٰنَهُۥ ۚ بَلْ عِبَادٌۭ مُّكْرَمُونَ

اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں

وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنا لیا
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن نے
وَلَدًۭا ۗ waladan ایک بیٹا
سُبْحَـٰنَهُۥ ۚ sub'ḥānahu پاک ہے وہ
بَلْ bal بلکہ
عِبَادٌۭ ʿibādun (وہ) بندے ہیں،
مُّكْرَمُونَ muk'ramūna عزت دیے گئے

آیت 27 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

لَا يَسْبِقُونَهُۥ بِٱلْقَوْلِ وَهُم بِأَمْرِهِۦ يَعْمَلُونَ

اس کے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے۔ اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں

لَا lā نہیں
يَسْبِقُونَهُۥ yasbiqūnahu آگے بڑھتے اس کے
بِٱلْقَوْلِ bil-qawli ساتھ بات کے
وَهُم wahum اور وہ
بِأَمْرِهِۦ bi-amrihi اس کے حکم پر
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے ہیں

آیت 28 - سورہ الأنبياء: 15 الفاظ

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِۦ مُشْفِقُونَ

جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس کے پاس کسی کی) سفارش نہیں کرسکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں

يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو
بَيْنَ bayna ان کے آگے ہے
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے آگے ہے
وَمَا wamā اور جو
خَلْفَهُمْ khalfahum ان کے پیچھے ہے
وَلَا walā اور نہیں
يَشْفَعُونَ yashfaʿūna وہ شفاعت کریں گے
إِلَّا illā مگر
لِمَنِ limani واسطے اس کے
ٱرْتَضَىٰ ir'taḍā وہ راضی ہوجائے (اللہ)
وَهُم wahum اور وہ
مِّنْ min سے
خَشْيَتِهِۦ khashyatihi اس کی خشیت
مُشْفِقُونَ mush'fiqūna ڈرنے والے ہیں

آیت 29 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

۞ وَمَن يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّىٓ إِلَـٰهٌۭ مِّن دُونِهِۦ فَذَٰلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

۞ وَمَن waman اور جو
يَقُلْ yaqul کہتا ہے
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
إِلَـٰهٌۭ ilāhun الہ ہوں
مِّن min اس کے
دُونِهِۦ dūnihi سوا
فَذَٰلِكَ fadhālika تو یہ
نَجْزِيهِ najzīhi ہم بدلہ دیں گے اس کو
جَهَنَّمَ ۚ jahannama جہنم (کی شکل میں)
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
نَجْزِى najzī ہم بدلہ دیں گے
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو

آیت 30 - سورہ الأنبياء: 18 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًۭا فَفَتَقْنَـٰهُمَا ۖ وَجَعَلْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ كُلَّ شَىْءٍ حَىٍّ ۖ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ

کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَ yara دیکھا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
أَنَّ anna بیشک
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمان
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین
كَانَتَا kānatā وہ دونوں تھے
رَتْقًۭا ratqan ملے ہوئے
فَفَتَقْنَـٰهُمَا ۖ fafataqnāhumā تو جدا جدا کردیا ہم نے ان کو۔ الگ الگ کردیا ہم نے ان دونوں کو
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے
مِنَ mina سے
ٱلْمَآءِ l-māi پانی
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
حَىٍّ ۖ ḥayyin زندہ۔ ہر زندہ چیز کو
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لائیں گے

آیت 31 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

وَجَعَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِهِمْ وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًۭا سُبُلًۭا لَّعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑوں کو
أَن an کہ
تَمِيدَ tamīda ہل جائے گی
بِهِمْ bihim ساتھ ان کے
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
فِجَاجًۭا fijājan کشادہ
سُبُلًۭا subulan راستے
لَّعَلَّهُمْ laʿallahum تاکہ وہ
يَهْتَدُونَ yahtadūna ہدایت پائیں۔ راہ پائیں

آیت 32 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَجَعَلْنَا ٱلسَّمَآءَ سَقْفًۭا مَّحْفُوظًۭا ۖ وَهُمْ عَنْ ءَايَـٰتِهَا مُعْرِضُونَ

اور آسمان کو محفوظ چھت بنایا۔ اس پر بھی وہ ہماری نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
سَقْفًۭا saqfan ایک چھت
مَّحْفُوظًۭا ۖ maḥfūẓan محفوظ
وَهُمْ wahum اور وہ
عَنْ ʿan اس کی
ءَايَـٰتِهَا āyātihā نشانیوں سے
مُعْرِضُونَ muʿ'riḍūna منہ موڑنے والے ہیں

آیت 33 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ كُلٌّۭ فِى فَلَكٍۢ يَسْبَحُونَ

اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا۔ (یہ) سب (یعنی سورج اور چاند اور ستارے) آسمان میں (اس طرح چلتے ہیں گویا) تیر رہے ہیں

وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلَّذِى alladhī اللہ وہ ذات ہے
خَلَقَ khalaqa اس نے بنایا
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
وَٱلنَّهَارَ wal-nahāra اور دن کو
وَٱلشَّمْسَ wal-shamsa اور سورج کو
وَٱلْقَمَرَ ۖ wal-qamara اور چاند کو
كُلٌّۭ kullun سب کے سب
فِى fī میں
فَلَكٍۢ falakin ایک فلک
يَسْبَحُونَ yasbaḥūna تیر رہے ہیں

آیت 34 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍۢ مِّن قَبْلِكَ ٱلْخُلْدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِّتَّ فَهُمُ ٱلْخَـٰلِدُونَ

اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے

وَمَا wamā اور نہیں
جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے
لِبَشَرٍۢ libasharin کسی انسان کے لیے
مِّن min سے
قَبْلِكَ qablika آپ سے پہلے
ٱلْخُلْدَ ۖ l-khul'da ہمیشگی کو
أَفَإِي۟ن afa-in کیا پھر اگر
مِّتَّ mitta تم فوت ہوگئے
فَهُمُ fahumu تو وہ
ٱلْخَـٰلِدُونَ l-khālidūna ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 35 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

كُلُّ نَفْسٍۢ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلْخَيْرِ فِتْنَةًۭ ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے

كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۢ nafsin نفس
ذَآئِقَةُ dhāiqatu چکھنے والا ہے
ٱلْمَوْتِ ۗ l-mawti موت کو
وَنَبْلُوكُم wanablūkum اور ہم آزما رہے ہیں تم کو
بِٱلشَّرِّ bil-shari ساتھ شر کے
وَٱلْخَيْرِ wal-khayri اور خیر کے
فِتْنَةًۭ ۖ fit'natan آزمانا۔ آزمائش کرنا
وَإِلَيْنَا wa-ilaynā اور ہماری طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 36 - سورہ الأنبياء: 17 الفاظ

وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَـٰذَا ٱلَّذِى يَذْكُرُ ءَالِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ ٱلرَّحْمَـٰنِ هُمْ كَـٰفِرُونَ

اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
رَءَاكَ raāka دیکھتے ہیں تجھ کو
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
إِن in نہیں
يَتَّخِذُونَكَ yattakhidhūnaka وہ بناتے تیرا
إِلَّا illā مگر
هُزُوًا huzuwan مذاق
أَهَـٰذَا ahādhā کیا یہ ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ شخص
يَذْكُرُ yadhkuru جو ذکر کرتا ہے
ءَالِهَتَكُمْ ālihatakum تمہارے الہوں کا
وَهُم wahum حالانکہ وہ
بِذِكْرِ bidhik'ri ذکر کے
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے
هُمْ hum ساتھ وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna انکاری ہیں

آیت 37 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

خُلِقَ ٱلْإِنسَـٰنُ مِنْ عَجَلٍۢ ۚ سَأُو۟رِيكُمْ ءَايَـٰتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ

انسان (کچھ ایسا جلد باز ہے کہ گویا) جلد بازی ہی سے بنایا گیا ہے۔ میں تم لوگوں کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ کرو

خُلِقَ khuliqa پیدا کیا گیا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
مِنْ min سے
عَجَلٍۢ ۚ ʿajalin جلد بازی
سَأُو۟رِيكُمْ sa-urīkum عنقریب میں دکھاؤں گا تم کو
ءَايَـٰتِى āyātī اپنی آیات
فَلَا falā پس نہ
تَسْتَعْجِلُونِ tastaʿjilūni تم جلدی مانگو مجھ سے

آیت 38 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعید (ہے وہ) کب (آئے گا)؟

وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
مَتَىٰ matā کب ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلْوَعْدُ l-waʿdu دھمکی (قیامت)
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 39 - سورہ الأنبياء: 16 الفاظ

لَوْ يَعْلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمْ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

اے کاش کافر اس وقت کو جانیں جب وہ اپنے مونہوں پر سے (دوزخ کی) آگ کو روک نہ سکیں گے اور نہ اپنی پیٹھوں پر سے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوگا

لَوْ law اگر
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتے ہوتے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
حِينَ ḥīna جس وقت
لَا lā نہ
يَكُفُّونَ yakuffūna روک سکیں گے۔ نہ ہٹا سکیں گے۔ نہ بچا سکیں گے
عَن ʿan سے
وُجُوهِهِمُ wujūhihimu اپنے چہروں
ٱلنَّارَ l-nāra آگ کو
وَلَا walā اور نہ
عَن ʿan سے
ظُهُورِهِمْ ẓuhūrihim اپنی پشتوں
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna مدد دیئے جائیں گے

آیت 40 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

بَلْ تَأْتِيهِم بَغْتَةًۭ فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی

بَلْ bal بلکہ
تَأْتِيهِم tatīhim آئے گی ان کے پاس
بَغْتَةًۭ baghtatan اچانک
فَتَبْهَتُهُمْ fatabhatuhum تو حیران کردے گی ان کو۔ مبہوت کردے گی ان کو
فَلَا falā تو نہ
يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
رَدَّهَا raddahā اس کو رد کرنے کی۔ لوٹانے کی۔ پھیرنے کی
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنظَرُونَ yunẓarūna مہلت دیئے جائیں گے

آیت 41 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍۢ مِّن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُوا۟ مِنْهُم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آگھیرا

وَلَقَدِ walaqadi اور البتہ تحقیق
ٱسْتُهْزِئَ us'tuh'zi-a مذاق اڑایا گیا
بِرُسُلٍۢ birusulin کئی رسولوں کا
مِّن min سے
قَبْلِكَ qablika آپ سے پہلے
فَحَاقَ faḥāqa تو گھیر لیا
بِٱلَّذِينَ bi-alladhīna ان لوگوں کو
سَخِرُوا۟ sakhirū جنہوں نے مذاق اڑایا
مِنْهُم min'hum ان میں سے
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna مذاق اڑاتے

آیت 42 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

قُلْ مَن يَكْلَؤُكُم بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ ۗ بَلْ هُمْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِم مُّعْرِضُونَ

کہو کہ رات اور دن میں خدا سے تمہاری کون حفاظت کرسکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے ہوئے ہیں

قُلْ qul کہہ دیجیے
مَن man کون
يَكْلَؤُكُم yakla-ukum نگہبانی کررہا ہے تمہاری
بِٱلَّيْلِ bi-al-layli رات کو
وَٱلنَّهَارِ wal-nahāri اور دن کو
مِنَ mina
ٱلرَّحْمَـٰنِ ۗ l-raḥmāni رحمن سے
بَلْ bal بلکہ
هُمْ hum وہ
عَن ʿan سے
ذِكْرِ dhik'ri ذکر
رَبِّهِم rabbihim اپنے رب کے
مُّعْرِضُونَ muʿ'riḍūna منہ پھیرنے والے ہیں

آیت 43 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

أَمْ لَهُمْ ءَالِهَةٌۭ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچاسکیں۔ وہ آپ اپنی مدد تو کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے

أَمْ am یا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
ءَالِهَةٌۭ ālihatun کچھ الہ ہیں
تَمْنَعُهُم tamnaʿuhum جو روک رہے ہیں ان کو
مِّن min
دُونِنَا ۚ dūninā ہمارے علاوہ۔ ہمارے مقابلے میں
لَا lā نہیں
يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna وہ استطاعت رکھتے
نَصْرَ naṣra مدد کی
أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں کی
وَلَا walā اور نہ
هُم hum وہ
مِّنَّا minnā ہمارے طرف سے
يُصْحَبُونَ yuṣ'ḥabūna حمایت دیئے جائیں گے۔ ساتھ دیئے جائیں گے

آیت 44 - سورہ الأنبياء: 18 الفاظ

بَلْ مَتَّعْنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيْهِمُ ٱلْعُمُرُ ۗ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِى ٱلْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَآ ۚ أَفَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ

بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں؟

بَلْ bal بلکہ
مَتَّعْنَا mattaʿnā فائدہ دیا ہم نے
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi ان لوگوں کو
وَءَابَآءَهُمْ waābāahum اور ان کے آباؤ اجداد کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
طَالَ ṭāla لمبی ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْعُمُرُ ۗ l-ʿumuru عمر
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں
يَرَوْنَ yarawna وہ دیکھتے
أَنَّا annā کہ بیشک ہم
نَأْتِى natī ہم لا رہے ہیں
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
نَنقُصُهَا nanquṣuhā ہم گھٹا رہے ہیں اس کو
مِنْ min سے
أَطْرَافِهَآ ۚ aṭrāfihā اس کے کناروں
أَفَهُمُ afahumu کیا پھر وہ
ٱلْغَـٰلِبُونَ l-ghālibūna غالب آنے والے ہیں

آیت 45 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

قُلْ إِنَّمَآ أُنذِرُكُم بِٱلْوَحْىِ ۚ وَلَا يَسْمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ

کہہ دو کہ میں تم کو حکم خدا کے مطابق نصیحت کرتا ہوں۔ اور بہروں کوجب نصیحت کی جائے تو وہ پکار کر سنتے ہی نہیں

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أُنذِرُكُم undhirukum میں خبردار کرتا ہوں تم کو
بِٱلْوَحْىِ ۚ bil-waḥyi وحی کی بنا پر
وَلَا walā اور نہیں
يَسْمَعُ yasmaʿu سنا کرتے
ٱلصُّمُّ l-ṣumu بہرے
ٱلدُّعَآءَ l-duʿāa پکار کو
إِذَا idhā جب
مَا mā وہ
يُنذَرُونَ yundharūna خبردار کیے جاتے ہیں

آیت 46 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌۭ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ

اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کم بختی ہم بےشک ستمگار تھے

وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
مَّسَّتْهُمْ massathum چھو جائے ان کو
نَفْحَةٌۭ nafḥatun ایک جھونکا
مِّنْ min سے
عَذَابِ ʿadhābi عذاب
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ وہ ضرور کہیں گے
يَـٰوَيْلَنَآ yāwaylanā ہائے افسوس ہم پر
إِنَّا innā بیشک
كُنَّا kunnā تھے ہم
ظَـٰلِمِينَ ẓālimīna ظالم

آیت 47 - سورہ الأنبياء: 20 الفاظ

وَنَضَعُ ٱلْمَوَٰزِينَ ٱلْقِسْطَ لِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌۭ شَيْـًۭٔا ۖ وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍۢ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَـٰسِبِينَ

اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاحاضر کریں گے۔ اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں

وَنَضَعُ wanaḍaʿu اور ہم رکھ دیں گے
ٱلْمَوَٰزِينَ l-mawāzīna پلڑوں کو۔ ترازو کو
ٱلْقِسْطَ l-qis'ṭa انصاف والے
لِيَوْمِ liyawmi دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
فَلَا falā تو نہ
تُظْلَمُ tuẓ'lamu ظلم کیا جائے گا
نَفْسٌۭ nafsun کسی شخص پر
شَيْـًۭٔا ۖ shayan کچھ بھی
وَإِن wa-in اور اگرچہ
كَانَ kāna ہو
مِثْقَالَ mith'qāla برابر
حَبَّةٍۢ ḥabbatin ایک دانے کے
مِّنْ min کا
خَرْدَلٍ khardalin رائی کے
أَتَيْنَا ataynā ہم لے آئیں گے
بِهَا ۗ bihā اس کو
وَكَفَىٰ wakafā اور کافی ہیں
بِنَا binā ہم
حَـٰسِبِينَ ḥāsibīna حساب لگانے والے

آیت 48 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ٱلْفُرْقَانَ وَضِيَآءًۭ وَذِكْرًۭا لِّلْمُتَّقِينَ

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ کو
وَهَـٰرُونَ wahārūna اور ہارون کو
ٱلْفُرْقَانَ l-fur'qāna فرقان
وَضِيَآءًۭ waḍiyāan اور روشنی
وَذِكْرًۭا wadhik'ran اور ذکر۔ نصیحت
لِّلْمُتَّقِينَ lil'muttaqīna متقی لوگوں کے لیے

آیت 49 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِٱلْغَيْبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشْفِقُونَ

جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَخْشَوْنَ yakhshawna جو ڈرتے ہیں
رَبَّهُم rabbahum اپنے رب سے
بِٱلْغَيْبِ bil-ghaybi غائبانہ طور پر
وَهُم wahum اور وہ
مِّنَ mina سے
ٱلسَّاعَةِ l-sāʿati قیامت
مُشْفِقُونَ mush'fiqūna ڈرنے والے ہیں

آیت 50 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَهَـٰذَا ذِكْرٌۭ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَـٰهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ

یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو؟

وَهَـٰذَا wahādhā اور یہ ہے
ذِكْرٌۭ dhik'run ذکر
مُّبَارَكٌ mubārakun بابرکت۔ مبارک
أَنزَلْنَـٰهُ ۚ anzalnāhu نازل کیا ہم نے اس کو
أَفَأَنتُمْ afa-antum کیا بھلا تم
لَهُۥ lahu اس کے
مُنكِرُونَ munkirūna انکاری ہو

آیت 51 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

۞ وَلَقَدْ ءَاتَيْنَآ إِبْرَٰهِيمَ رُشْدَهُۥ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَـٰلِمِينَ

اور ہم نے ابراہیمؑ کو پہلے ہی سے ہدایت دی تھی اور ہم ان کے حال سے واقف تھے

۞ وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَآ ātaynā دی ہم نے
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کو
رُشْدَهُۥ rush'dahu سمجھ بوجھ اس کی۔ ہوش مندی اس کی
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu پہلے ہی۔ قبل ہی
وَكُنَّا wakunnā اور تھے ہم
بِهِۦ bihi اس کو
عَـٰلِمِينَ ʿālimīna جاننے والے

آیت 52 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا هَـٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِىٓ أَنتُمْ لَهَا عَـٰكِفُونَ

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا یہ کیا مورتیں ہیں جن (کی پرستش) پر تم معتکف (وقائم) ہو؟

إِذْ idh جب
قَالَ qāla اس نے کہا
لِأَبِيهِ li-abīhi اپنے باپ سے
وَقَوْمِهِۦ waqawmihi اور اپنی قوم سے
مَا mā کیا ہیں
هَـٰذِهِ hādhihi یہ
ٱلتَّمَاثِيلُ l-tamāthīlu مورتیں
ٱلَّتِىٓ allatī وہ جو
أَنتُمْ antum تم
لَهَا lahā ان کے لیے
عَـٰكِفُونَ ʿākifūna جم کر بیٹھے ہو۔ جمے ہوئے ہو

آیت 53 - سورہ الأنبياء: 5 الفاظ

قَالُوا۟ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا لَهَا عَـٰبِدِينَ

وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
وَجَدْنَآ wajadnā پایا ہم نے
ءَابَآءَنَا ābāanā اپنے آباؤ اجداد کو
لَهَا lahā ان کے لیے
عَـٰبِدِينَ ʿābidīna عبادت کرنے والے

آیت 54 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمْ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

(ابراہیم نے) کہا کہ تم بھی (گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے رہے

قَالَ qāla اس نے کہا
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
كُنتُمْ kuntum ہو تم
أَنتُمْ antum تم
وَءَابَآؤُكُمْ waābāukum اور تمہارے آباؤ اجداد
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 55 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا بِٱلْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ ٱللَّـٰعِبِينَ

وہ بولے کیا تم ہمارے پاس (واقعی) حق لائے ہو یا (ہم سے) کھیل (کی باتیں) کرتے ہو؟

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَجِئْتَنَا aji'tanā کیا تو لایا ہے ہمارے پاس
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو
أَمْ am یا
أَنتَ anta تو
مِنَ mina میں سے ہے
ٱللَّـٰعِبِينَ l-lāʿibīna کھیلنے والوں

آیت 56 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ٱلَّذِى فَطَرَهُنَّ وَأَنَا۠ عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ

(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں

قَالَ qāla کہا
بَل bal بلکہ
رَّبُّكُمْ rabbukum رب تمہارا
رَبُّ rabbu رب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کا
ٱلَّذِى alladhī جس نے
فَطَرَهُنَّ faṭarahunna پیدا کیا ہے ان کو
وَأَنَا۠ wa-anā اور میں
عَلَىٰ ʿalā پر
ذَٰلِكُم dhālikum اس (پر)
مِّنَ mina میں سے ہوں
ٱلشَّـٰهِدِينَ l-shāhidīna گواہوں

آیت 57 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَـٰمَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا۟ مُدْبِرِينَ

اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا

وَتَٱللَّهِ watal-lahi اور قسم اللہ کی
لَأَكِيدَنَّ la-akīdanna البتہ میں ضرور چال چلوں گا
أَصْنَـٰمَكُم aṣnāmakum تمہارے بتوں سے
بَعْدَ baʿda بعد اس کے
أَن an کہ
تُوَلُّوا۟ tuwallū تم پھر جاؤ
مُدْبِرِينَ mud'birīna پیٹھ پھیر کر

آیت 58 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

فَجَعَلَهُمْ جُذَٰذًا إِلَّا كَبِيرًۭا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ

پھر ان کو توڑ کر ریزہ ریزہ کردیا مگر ایک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

فَجَعَلَهُمْ fajaʿalahum تو اس نے کردیا ان کو
جُذَٰذًا judhādhan ٹکڑے ٹکڑے
إِلَّا illā مگر
كَبِيرًۭا kabīran بڑا
لَّهُمْ lahum ان کا
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna رجوع کریں

آیت 59 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

قَالُوا۟ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

کہنے لگے کہ ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا؟ وہ تو کوئی ظالم ہے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
مَن man کس نے
فَعَلَ faʿala کیا ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
بِـَٔالِهَتِنَآ biālihatinā ہمارے الہوں کے ساتھ
إِنَّهُۥ innahu یقینا وہ
لَمِنَ lamina البتہ سے ہے
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں میں

آیت 60 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

قَالُوا۟ سَمِعْنَا فَتًۭى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُۥٓ إِبْرَٰهِيمُ

لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہیم کہتے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
سَمِعْنَا samiʿ'nā سنا ہم نے
فَتًۭى fatan ایک نوجوان کو
يَذْكُرُهُمْ yadhkuruhum جو ذکر کر رہا تھا ان کا
يُقَالُ yuqālu کہا جاتا ہے
لَهُۥٓ lahu اس کو
إِبْرَٰهِيمُ ib'rāhīmu ابراہیم

آیت 61 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

قَالُوا۟ فَأْتُوا۟ بِهِۦ عَلَىٰٓ أَعْيُنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ

وہ بولے کہ اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ گواہ رہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
فَأْتُوا۟ fatū پس لاؤ
بِهِۦ bihi اس کو
عَلَىٰٓ ʿalā کے سامنے (اسے سب کے سامنے لاؤ)
أَعْيُنِ aʿyuni آنکھوں
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کی
لَعَلَّهُمْ laʿallahum تاکہ وہ
يَشْهَدُونَ yashhadūna مشاہدہ کریں۔ دیکھیں

آیت 62 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

قَالُوٓا۟ ءَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَا يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ

(جب ابراہیم آئے تو) بت پرستوں نے کہا کہ ابراہیم بھلا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ تم نے کیا ہے؟

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
ءَأَنتَ a-anta کیا تم نے
فَعَلْتَ faʿalta تم نے کیا تھا
هَـٰذَا hādhā یہ کام
بِـَٔالِهَتِنَا biālihatinā ہمارے الہوں کے ساتھ
يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ yāib'rāhīmu اے ابراہیم

آیت 63 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

قَالَ بَلْ فَعَلَهُۥ كَبِيرُهُمْ هَـٰذَا فَسْـَٔلُوهُمْ إِن كَانُوا۟ يَنطِقُونَ

(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ یہ ان کے اس بڑے (بت) نے کیا (ہوگا) ۔ اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو

قَالَ qāla اس نے کہا
بَلْ bal بلکہ
فَعَلَهُۥ faʿalahu کیا ہے اس کو
كَبِيرُهُمْ kabīruhum ان کے بڑے نے (یہ کام)
هَـٰذَا hādhā اس نے
فَسْـَٔلُوهُمْ fasalūhum پس پوچھو ان سے
إِن in اگر
كَانُوا۟ kānū ہیں وہ
يَنطِقُونَ yanṭiqūna بولتے

آیت 64 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

فَرَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ أَنتُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بےشک تم ہی بےانصاف ہو

فَرَجَعُوٓا۟ farajaʿū تو وہ پلٹے
إِلَىٰٓ ilā کی طرف
أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں
فَقَالُوٓا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
أَنتُمُ antumu تم ہی
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna ظالم ہو

آیت 65 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

ثُمَّ نُكِسُوا۟ عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَـٰٓؤُلَآءِ يَنطِقُونَ

پھر (شرمندہ ہو کر) سر نیچا کرلیا (اس پر بھی ابراہیم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو یہ بولتے نہیں

ثُمَّ thumma پھر
نُكِسُوا۟ nukisū وہ الٹائے گئے
عَلَىٰ ʿalā پر
رُءُوسِهِمْ ruūsihim اپنے سروں
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
عَلِمْتَ ʿalim'ta تو جانتا ہے
مَا mā نہیں
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi ہیں یہ (ہستیاں)
يَنطِقُونَ yanṭiqūna بولتیں

آیت 66 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْـًۭٔا وَلَا يَضُرُّكُمْ

(ابراہیم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ کر کیوں ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نقصان پہنچا سکیں؟

قَالَ qāla کہا
أَفَتَعْبُدُونَ afataʿbudūna کیا بھلا تم عبادت کرتے ہو
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مَا mā جو
لَا lā نہیں
يَنفَعُكُمْ yanfaʿukum نفع دیتے تم کو
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
يَضُرُّكُمْ yaḍurrukum نقصان دے سکتے ہیں

آیت 67 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

أُفٍّۢ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

تف ہے تم پر اور جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو ان پر بھی کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

أُفٍّۢ uffin اف ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
وَلِمَا walimā اور واسطے ان کے
تَعْبُدُونَ taʿbudūna جن کی تم عبادت کرتے ہو
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم عقل سے کام لیتے

آیت 68 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

قَالُوا۟ حَرِّقُوهُ وَٱنصُرُوٓا۟ ءَالِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ

(تب وہ) کہنے لگے کہ اگر تمہیں (اس سے اپنے معبود کا انتقام لینا اور) کچھ کرنا ہے تو اس کو جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
حَرِّقُوهُ ḥarriqūhu جلا ڈالو اس کو
وَٱنصُرُوٓا۟ wa-unṣurū اور مدد کرو
ءَالِهَتَكُمْ ālihatakum اپنے الہوں کی
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کرنے والے

آیت 69 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

قُلْنَا يَـٰنَارُ كُونِى بَرْدًۭا وَسَلَـٰمًا عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ

ہم نے حکم دیا اے آگ سرد ہوجا اور ابراہیم پر (موجب) سلامتی (بن جا)

قُلْنَا qul'nā کہا ہم نے
يَـٰنَارُ yānāru اے آگ
كُونِى kūnī ہوجا
بَرْدًۭا bardan ٹھنڈی
وَسَلَـٰمًا wasalāman اور سلامتی (والی ہو)
عَلَىٰٓ ʿalā پر
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم

آیت 70 - سورہ الأنبياء: 5 الفاظ

وَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَخْسَرِينَ

اور ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا مگر ہم نے ان ہی کو نقصان میں ڈال دیا

وَأَرَادُوا۟ wa-arādū اور انہوں نے ارادہ کیا
بِهِۦ bihi اس کے ساتھ
كَيْدًۭا kaydan چال چلنے کا
فَجَعَلْنَـٰهُمُ fajaʿalnāhumu تو بنادیا ہم نے ان کو
ٱلْأَخْسَرِينَ l-akhsarīna سب سے زیادہ خسارہ پانے والے

آیت 71 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَنَجَّيْنَـٰهُ وَلُوطًا إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا لِلْعَـٰلَمِينَ

اور ابراہیم اور لوط کو اس سرزمین کی طرف بچا نکالا جس میں ہم نے اہل عالم کے لئے برکت رکھی تھی

وَنَجَّيْنَـٰهُ wanajjaynāhu اور نجات دی ہم نے اس کو
وَلُوطًا walūṭan اور لوط کو
إِلَى ilā کی طرف
ٱلْأَرْضِ l-arḍi اس زمین
ٱلَّتِى allatī وہ جو
بَـٰرَكْنَا bāraknā برکت دی تھی ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
لِلْعَـٰلَمِينَ lil'ʿālamīna جہان والوں کے لیے

آیت 72 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةًۭ ۖ وَكُلًّۭا جَعَلْنَا صَـٰلِحِينَ

اور ہم نے ابراہیم کو اسحق عطا کئے۔ اور مستزاد برآں یعقوب۔ اور سب کو نیک بخت کیا

وَوَهَبْنَا wawahabnā اور عطا کیا ہم نے۔ بخشا ہم نے
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
إِسْحَـٰقَ is'ḥāqa اسحاق۔ اس کو اسحاق
وَيَعْقُوبَ wayaʿqūba اور یعقوب
نَافِلَةًۭ ۖ nāfilatan زائد
وَكُلًّۭا wakullan اور سب کو
جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے
صَـٰلِحِينَ ṣāliḥīna نیک

آیت 73 - سورہ الأنبياء: 15 الفاظ

وَجَعَلْنَـٰهُمْ أَئِمَّةًۭ يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِمْ فِعْلَ ٱلْخَيْرَٰتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءَ ٱلزَّكَوٰةِ ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا عَـٰبِدِينَ

اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے

وَجَعَلْنَـٰهُمْ wajaʿalnāhum اور بنایا ہم نے ان کو
أَئِمَّةًۭ a-immatan رہنما
يَهْدُونَ yahdūna وہ رہنمائی کرتے تھے
بِأَمْرِنَا bi-amrinā ساتھ ہمارے حکم کے
وَأَوْحَيْنَآ wa-awḥaynā اور وحی کی ہم نے
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
فِعْلَ fiʿ'la کی طرف کاموں
ٱلْخَيْرَٰتِ l-khayrāti نیک
وَإِقَامَ wa-iqāma اور قائم کرنے کی
ٱلصَّلَوٰةِ l-ṣalati نماز
وَإِيتَآءَ waītāa اور ادا کرنے کی
ٱلزَّكَوٰةِ ۖ l-zakati زکوۃ
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
لَنَا lanā ہمارے لیے
عَـٰبِدِينَ ʿābidīna عبادت گزا ر

آیت 74 - سورہ الأنبياء: 16 الفاظ

وَلُوطًا ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًۭا وَعِلْمًۭا وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِى كَانَت تَّعْمَلُ ٱلْخَبَـٰٓئِثَ ۗ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍۢ فَـٰسِقِينَ

اور لوط (کا قصہ یاد کرو) جب ان کو ہم نے حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا اور اس بستی سے جہاں کے لوگ گندے کام کیا کرتے تھے۔ بچا نکالا۔ بےشک وہ برے اور بدکردار لوگ تھے

وَلُوطًا walūṭan اور لوط کو
ءَاتَيْنَـٰهُ ātaynāhu عطا کیا ہم نے اس کو
حُكْمًۭا ḥuk'man حکم
وَعِلْمًۭا waʿil'man اور علم
وَنَجَّيْنَـٰهُ wanajjaynāhu اور نجات دی ہم نے اس کو
مِنَ mina سے
ٱلْقَرْيَةِ l-qaryati اس بستی
ٱلَّتِى allatī وہ جو
كَانَت kānat تھی
تَّعْمَلُ taʿmalu عمل کرتی
ٱلْخَبَـٰٓئِثَ ۗ l-khabāitha برے۔ خبیث کام
إِنَّهُمْ innahum یقینا وہ
كَانُوا۟ kānū تھے
قَوْمَ qawma لوگ ہی
سَوْءٍۢ sawin برے
فَـٰسِقِينَ fāsiqīna فاسق

آیت 75 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

وَأَدْخَلْنَـٰهُ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور انہیں اپنی رحمت کے (محل میں) داخل کیا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ نیک بختوں میں تھے

وَأَدْخَلْنَـٰهُ wa-adkhalnāhu اور داخل کیا ہم نے اس کو
فِى fī میں
رَحْمَتِنَآ ۖ raḥmatinā اپنی رحمت
إِنَّهُۥ innahu یقینا وہ
مِنَ mina میں سے تھے
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna نیک لوگوں

آیت 76 - سورہ الأنبياء: 12 الفاظ

وَنُوحًا إِذْ نَادَىٰ مِن قَبْلُ فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی

وَنُوحًا wanūḥan اور نوح کو
إِذْ idh جب
نَادَىٰ nādā اس نے آواز دی۔ پکارا
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu پہلے
فَٱسْتَجَبْنَا fa-is'tajabnā تو ہم نے دعا قبول کرلی
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فَنَجَّيْنَـٰهُ fanajjaynāhu تو ہم نے نجات دی اس کو
وَأَهْلَهُۥ wa-ahlahu اور اس کے گھر والوں کو
مِنَ mina سے
ٱلْكَرْبِ l-karbi کرب
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi عظیم

آیت 77 - سورہ الأنبياء: 12 الفاظ

وَنَصَرْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمَ سَوْءٍۢ فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ أَجْمَعِينَ

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے ان پر نصرت بخشی۔ وہ بےشک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا

وَنَصَرْنَـٰهُ wanaṣarnāhu اور ہم نے مدد کی اس کی
مِنَ mina سے
ٱلْقَوْمِ l-qawmi ان لوگوں کی قوم
ٱلَّذِينَ alladhīna جنہوں نے
كَذَّبُوا۟ kadhabū جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَآ ۚ biāyātinā ہماری آیات کو
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū وہ تھے
قَوْمَ qawma لوگ ہی
سَوْءٍۢ sawin برے
فَأَغْرَقْنَـٰهُمْ fa-aghraqnāhum تو غرق کردیا ہم نے ان کو
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب کو

آیت 78 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

وَدَاوُۥدَ وَسُلَيْمَـٰنَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِى ٱلْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ ٱلْقَوْمِ وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَـٰهِدِينَ

اور داؤد اور سلیمان (کا حال بھی سن لو کہ) جب وہ ایک کھیتی کا مقدمہ فیصلہ کرنے لگے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چر گئی (اور اسے روند گئی) تھیں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت موجود تھے

وَدَاوُۥدَ wadāwūda اور داؤد
وَسُلَيْمَـٰنَ wasulaymāna اور سلیمان
إِذْ idh جب
يَحْكُمَانِ yaḥkumāni وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے
فِى fī میں
ٱلْحَرْثِ l-ḥarthi کھیت کے معاملے
إِذْ idh جب
نَفَشَتْ nafashat رات کو چر لیا تھا۔ جب منتشر ہوگئیں تھیں
فِيهِ fīhi اس میں
غَنَمُ ghanamu بکریوں نے۔ بکریاں
ٱلْقَوْمِ l-qawmi ایک قوم کی
وَكُنَّا wakunnā اور تھے ہم
لِحُكْمِهِمْ liḥuk'mihim ان کے فیصلے کو
شَـٰهِدِينَ shāhidīna دیکھنے والے

آیت 79 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

فَفَهَّمْنَـٰهَا سُلَيْمَـٰنَ ۚ وَكُلًّا ءَاتَيْنَا حُكْمًۭا وَعِلْمًۭا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُۥدَ ٱلْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَٱلطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَـٰعِلِينَ

تو ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا۔ اور ہم نے دونوں کو حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا تھا۔ اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کا مسخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور جانوروں کو بھی (مسخر کردیا تھا اور ہم ہی ایسا) کرنے والے تھے

فَفَهَّمْنَـٰهَا fafahhamnāhā پس سمجھا دیا ہم نے اس کو (وہ فیصلہ)
سُلَيْمَـٰنَ ۚ sulaymāna سلیمان کو
وَكُلًّا wakullan اور سب کو
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
حُكْمًۭا ḥuk'man حکم۔ دانائی
وَعِلْمًۭا ۚ waʿil'man اور علم
وَسَخَّرْنَا wasakharnā اور مسخر کیے ہم نے
مَعَ maʿa کے ساتھ
دَاوُۥدَ dāwūda داؤد
ٱلْجِبَالَ l-jibāla پہاڑ
يُسَبِّحْنَ yusabbiḥ'na جو تسبیح کرتے تھے
وَٱلطَّيْرَ ۚ wal-ṭayra اور پرندے
وَكُنَّا wakunnā اور تھے ہم ہی
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کرنے والے

آیت 80 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

وَعَلَّمْنَـٰهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍۢ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُم مِّنۢ بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنتُمْ شَـٰكِرُونَ

اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے

وَعَلَّمْنَـٰهُ waʿallamnāhu اور سکھایا ہم نے اس کو
صَنْعَةَ ṣanʿata بنانا۔ کاریگری۔ عمل
لَبُوسٍۢ labūsin لباس
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
لِتُحْصِنَكُم lituḥ'ṣinakum تاکہ بچائے تم کو
مِّنۢ min سے
بَأْسِكُمْ ۖ basikum تمہارے خوف
فَهَلْ fahal تو کیا
أَنتُمْ antum تم
شَـٰكِرُونَ shākirūna شکر گزار ہو

آیت 81 - سورہ الأنبياء: 14 الفاظ

وَلِسُلَيْمَـٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةًۭ تَجْرِى بِأَمْرِهِۦٓ إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا ۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىْءٍ عَـٰلِمِينَ

اور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع (فرمان) کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں

وَلِسُلَيْمَـٰنَ walisulaymāna اور سلیمان کے لیے
ٱلرِّيحَ l-rīḥa ہوا کو (مسخر کیا)
عَاصِفَةًۭ ʿāṣifatan شدت سے چلنے والی
تَجْرِى tajrī جو چلتی تھی
بِأَمْرِهِۦٓ bi-amrihi اس کے حکم سے
إِلَى ilā طرف
ٱلْأَرْضِ l-arḍi اس زمین کی
ٱلَّتِى allatī وہ جو
بَـٰرَكْنَا bāraknā برکت دی تھی ہم نے
فِيهَا ۚ fīhā اس میں
وَكُنَّا wakunnā اور تھے ہم
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَـٰلِمِينَ ʿālimīna جاننے والے

آیت 82 - سورہ الأنبياء: 12 الفاظ

وَمِنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُۥ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًۭا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَكُنَّا لَهُمْ حَـٰفِظِينَ

اور دیوؤں (کی جماعت کو بھی ان کے تابع کردیا تھا کہ ان) میں سے بعض ان کے لئے غوطے مارتے تھے اور اس کے سوا اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے

وَمِنَ wamina اور سے
ٱلشَّيَـٰطِينِ l-shayāṭīni شیطانوں میں (سے)
مَن man جو
يَغُوصُونَ yaghūṣūna غوطے لگاتے تھے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
وَيَعْمَلُونَ wayaʿmalūna اور عمل کرتے تھے
عَمَلًۭا ʿamalan کچھ عمل
دُونَ dūna علاوہ
ذَٰلِكَ ۖ dhālika اس کے
وَكُنَّا wakunnā اور تھے ہم ہی
لَهُمْ lahum ان کے لیے
حَـٰفِظِينَ ḥāfiẓīna حفاظت کرنے والے

آیت 83 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

۞ وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَسَّنِىَ ٱلضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ

اور ایوب کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے ایذا ہو رہی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

۞ وَأَيُّوبَ wa-ayyūba اور ایوب کو
إِذْ idh جب
نَادَىٰ nādā اس نے پکارا
رَبَّهُۥٓ rabbahu اپنے رب کو
أَنِّى annī کہ بیشک میں
مَسَّنِىَ massaniya چھو لیا مجھے
ٱلضُّرُّ l-ḍuru تکلیف نے
وَأَنتَ wa-anta اور تو
أَرْحَمُ arḥamu سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
ٱلرَّٰحِمِينَ l-rāḥimīna رحم کرنے والوں میں سے

آیت 84 - سورہ الأنبياء: 16 الفاظ

فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ فَكَشَفْنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرٍّۢ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَهْلَهُۥ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةًۭ مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَـٰبِدِينَ

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے

فَٱسْتَجَبْنَا fa-is'tajabnā تو دعا قبول کرلی ہم نے
لَهُۥ lahu اس کی
فَكَشَفْنَا fakashafnā تو کھول دیا ہم نے۔ ہٹا دیا ہم نے
مَا mā جو بھی
بِهِۦ bihi اس کو تھا
مِن min سے
ضُرٍّۢ ۖ ḍurrin بیماری میں (سے)
وَءَاتَيْنَـٰهُ waātaynāhu اور دیئے ہم نے اس کو
أَهْلَهُۥ ahlahu اس کے گھر والے
وَمِثْلَهُم wamith'lahum اور ان کی مانند
مَّعَهُمْ maʿahum ان کے ساتھ ہی
رَحْمَةًۭ raḥmatan بطور رحمت
مِّنْ min سے
عِندِنَا ʿindinā اپنے پاس (سے)
وَذِكْرَىٰ wadhik'rā اور نصیحت
لِلْعَـٰبِدِينَ lil'ʿābidīna عبادت کرنے والوں کے لیے

آیت 85 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَإِسْمَـٰعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا ٱلْكِفْلِ ۖ كُلٌّۭ مِّنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کو بھی یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے

وَإِسْمَـٰعِيلَ wa-is'māʿīla اور اسماعیل
وَإِدْرِيسَ wa-id'rīsa اور ادیس
وَذَا wadhā اور
ٱلْكِفْلِ ۖ l-kif'li ذوالکفل
كُلٌّۭ kullun سب کے سب
مِّنَ mina میں سے تھے
ٱلصَّـٰبِرِينَ l-ṣābirīna صبر کرنے والوں

آیت 86 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

وَأَدْخَلْنَـٰهُمْ فِى رَحْمَتِنَآ ۖ إِنَّهُم مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔ بلاشبہ وہ نیکوکار تھے

وَأَدْخَلْنَـٰهُمْ wa-adkhalnāhum اور داخل کیا ہم نے ان کو
فِى fī میں
رَحْمَتِنَآ ۖ raḥmatinā اپنی رحمت
إِنَّهُم innahum یقینا وہ تھے
مِّنَ mina میں سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna صالح لوگوں

آیت 87 - سورہ الأنبياء: 23 الفاظ

وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَـٰضِبًۭا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ أَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَـٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں

وَذَا wadhā اور
ٱلنُّونِ l-nūni ذوالنون کو (حضرت یونس)
إِذ idh جب
ذَّهَبَ dhahaba وہ چلا گیا
مُغَـٰضِبًۭا mughāḍiban غضب ناک ہوکر
فَظَنَّ faẓanna تو سمجھا
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہیں
نَّقْدِرَ naqdira تم قدرت پاسکتے۔ قادر ہوں گے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
فَنَادَىٰ fanādā تو اس نے پکارا
فِى fī میں
ٱلظُّلُمَـٰتِ l-ẓulumāti اندھیروں
أَن an کہ
لَّآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ برحق
إِلَّآ illā مگر
أَنتَ anta تو ہی
سُبْحَـٰنَكَ sub'ḥānaka پاک ہے
إِنِّى innī تو بیشک میں
كُنتُ kuntu میں ہی
مِنَ mina میں سے ہوں
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں

آیت 88 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُـۨجِى ٱلْمُؤْمِنِينَ

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو غم سے نجات بخشی۔ اور ایمان والوں کو ہم اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں

فَٱسْتَجَبْنَا fa-is'tajabnā تو دعا قبول کرلی ہم نے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
وَنَجَّيْنَـٰهُ wanajjaynāhu اور نجات دی ہم نے اس کو
مِنَ mina سے
ٱلْغَمِّ ۚ l-ghami غم
وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
نُـۨجِى nunjī ہم بچایا کرتے ہیں۔ نجات دیا کرتے ہیں،
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna ، ایمان والوں کو

آیت 89 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

وَزَكَرِيَّآ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ رَبِّ لَا تَذَرْنِى فَرْدًۭا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْوَٰرِثِينَ

اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے

وَزَكَرِيَّآ wazakariyyā اور زکریا
إِذْ idh جب
نَادَىٰ nādā اس نے پکارا تھا
رَبَّهُۥ rabbahu اپنے رب کو
رَبِّ rabbi اے میرے رب
لَا lā نہ
تَذَرْنِى tadharnī تو چھوڑ مجھ کو
فَرْدًۭا fardan اکیلا
وَأَنتَ wa-anta اور تو
خَيْرُ khayru بہترین
ٱلْوَٰرِثِينَ l-wārithīna وارث ہے

آیت 90 - سورہ الأنبياء: 19 الفاظ

فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَوَهَبْنَا لَهُۥ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُۥ زَوْجَهُۥٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًۭا وَرَهَبًۭا ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا خَـٰشِعِينَ

تو ہم نے ان کی پکار سن لی۔ اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اُن کے (حسن معاشرت کے) قابل بنادیا۔ یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے اور ہمیں امید سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے

فَٱسْتَجَبْنَا fa-is'tajabnā تو ہم نے دعا قبول کرلی
لَهُۥ lahu اس کی
وَوَهَبْنَا wawahabnā اور ہم نے عطا کیا
لَهُۥ lahu اس کو
يَحْيَىٰ yaḥyā یحییٰ
وَأَصْلَحْنَا wa-aṣlaḥnā اور درست کردی ہم نے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
زَوْجَهُۥٓ ۚ zawjahu اس کی بیوی
إِنَّهُمْ innahum یقینا وہ
كَانُوا۟ kānū تھے
يُسَـٰرِعُونَ yusāriʿūna جلدی کرتے
فِى fī میں
ٱلْخَيْرَٰتِ l-khayrāti نیکیوں
وَيَدْعُونَنَا wayadʿūnanā اور وہ پکارتے تھے ہم کو
رَغَبًۭا raghaban رغبت سے
وَرَهَبًۭا ۖ warahaban اور خوف سے
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
لَنَا lanā ہمارے ہی لیے
خَـٰشِعِينَ khāshiʿīna خشوع کرنے والے

آیت 91 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

وَٱلَّتِىٓ أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلْنَـٰهَا وَٱبْنَهَآ ءَايَةًۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ

اور ان (مریم) کو (بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عفّت کو محفوظ رکھا۔ تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان کے بیٹے کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا

وَٱلَّتِىٓ wa-allatī اور وہ عورت
أَحْصَنَتْ aḥṣanat جس نے حفاظت کی
فَرْجَهَا farjahā اپنی شرمگاہ کی
فَنَفَخْنَا fanafakhnā تو پھونک دیا ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
مِن min سے
رُّوحِنَا rūḥinā اپنی روح
وَجَعَلْنَـٰهَا wajaʿalnāhā اور بنایا ہم نے اس کو
وَٱبْنَهَآ wa-ib'nahā اور اس کے بیٹے کو
ءَايَةًۭ āyatan ایک نشانی
لِّلْعَـٰلَمِينَ lil'ʿālamīna سب جہان والوں کے لیے

آیت 92 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

إِنَّ هَـٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱعْبُدُونِ

یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو میری ہی عبادت کیا کرو

إِنَّ inna یقینا
هَـٰذِهِۦٓ hādhihi یہ
أُمَّتُكُمْ ummatukum امت ہے تمہاری
أُمَّةًۭ ummatan امت
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan ایک ہی
وَأَنَا۠ wa-anā اور میں
رَبُّكُمْ rabbukum تمہارا رب ہوں
فَٱعْبُدُونِ fa-uʿ'budūni پس عبادت کرو میری

آیت 93 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

وَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ ۖ كُلٌّ إِلَيْنَا رَٰجِعُونَ

اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں

وَتَقَطَّعُوٓا۟ wataqaṭṭaʿū اور انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
أَمْرَهُم amrahum اپنے معاملے کو
بَيْنَهُمْ ۖ baynahum آپس میں
كُلٌّ kullun سارے کے سارے
إِلَيْنَا ilaynā ہماری طرف
رَٰجِعُونَ rājiʿūna لوٹنے والے ہیں

آیت 94 - سورہ الأنبياء: 12 الفاظ

فَمَن يَعْمَلْ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِۦ وَإِنَّا لَهُۥ كَـٰتِبُونَ

جو نیک کام کرے گا اور مومن بھی ہوگا تو اس کی کوشش رائیگاں نہ جائے گی۔ اور ہم اس کے لئے (ثواب اعمال) لکھ رہے ہیں

فَمَن faman تو جو کوئی
يَعْمَلْ yaʿmal عمل کرے گا
مِنَ mina میں سے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti نیکیوں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مُؤْمِنٌۭ mu'minun مومن بھی ہو
فَلَا falā تو نہیں
كُفْرَانَ kuf'rāna ناقدری
لِسَعْيِهِۦ lisaʿyihi اس کی کوشش کی
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
كَـٰتِبُونَ kātibūna لکھنے والے ہیں۔ اس کو لکھ رہے ہیں

آیت 95 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ

اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع کریں) وہ رجوع نہیں کریں گے

وَحَرَٰمٌ waḥarāmun اور واجب ہے۔ لازم ہے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
قَرْيَةٍ qaryatin ایک بستی کے
أَهْلَكْنَـٰهَآ ahlaknāhā جس کو ہم نے ہلاک کردیا
أَنَّهُمْ annahum کہ بیشک وہ
لَا lā نہ
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna لوٹیں گے۔ نہ پلٹیں گے

آیت 96 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُم مِّن كُلِّ حَدَبٍۢ يَنسِلُونَ

یہاں تک کہ یاجوج ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
فُتِحَتْ futiḥat کھول دیئے جائیں گے
يَأْجُوجُ yajūju یاجوج
وَمَأْجُوجُ wamajūju اور ماجوج
وَهُم wahum اور وہ
مِّن min سے
كُلِّ kulli ہر
حَدَبٍۢ ḥadabin اونچی جگہ
يَنسِلُونَ yansilūna اتر رہے ہوں گے۔ دوڑ رہے ہوں گے

آیت 97 - سورہ الأنبياء: 19 الفاظ

وَٱقْتَرَبَ ٱلْوَعْدُ ٱلْحَقُّ فَإِذَا هِىَ شَـٰخِصَةٌ أَبْصَـٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِى غَفْلَةٍۢ مِّنْ هَـٰذَا بَلْ كُنَّا ظَـٰلِمِينَ

اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے

وَٱقْتَرَبَ wa-iq'taraba اور قریب آجائے گا
ٱلْوَعْدُ l-waʿdu وعدہ
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu سچا
فَإِذَا fa-idhā تو تب
هِىَ hiya وہ
شَـٰخِصَةٌ shākhiṣatun کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
أَبْصَـٰرُ abṣāru نگاہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا (وہ کہیں گے)
يَـٰوَيْلَنَا yāwaylanā ہائے افسوس ہم پر
قَدْ qad تحقیق
كُنَّا kunnā تھے ہم
فِى fī میں
غَفْلَةٍۢ ghaflatin غفلت
مِّنْ min سے
هَـٰذَا hādhā اس
بَلْ bal بلکہ
كُنَّا kunnā تھے ہم ہی
ظَـٰلِمِينَ ẓālimīna ظالم

آیت 98 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمْ لَهَا وَٰرِدُونَ

(کافرو اس روز) تم اور جن کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے۔ اور تم سب اس میں داخل ہو کر رہو گے

إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
وَمَا wamā اور جن کی
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم عبادت کرتے ہو
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
حَصَبُ ḥaṣabu وہ ایندھن
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کا ہیں
أَنتُمْ antum تم
لَهَا lahā اس کے لیے
وَٰرِدُونَ wāridūna وارد ہونے والے ہو

آیت 99 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

لَوْ كَانَ هَـٰٓؤُلَآءِ ءَالِهَةًۭ مَّا وَرَدُوهَا ۖ وَكُلٌّۭ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

اگر یہ لوگ (درحقیقت) معبود ہوتے تو اس میں داخل نہ ہوتے۔ سب اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے

لَوْ law اگر ہوتے
كَانَ kāna یہ
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi لوگ
ءَالِهَةًۭ ālihatan خدا
مَّا mā نہ
وَرَدُوهَا ۖ waradūhā وہ وارد ہوتے اس میں
وَكُلٌّۭ wakullun اور سب کے سب
فِيهَا fīhā اس میں
خَـٰلِدُونَ khālidūna ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 100 - سورہ الأنبياء: 7 الفاظ

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌۭ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے

لَهُمْ lahum ان کے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
زَفِيرٌۭ zafīrun کر اہنے کی آواز ہوگی۔ چلانے کی آواز ہوگی
وَهُمْ wahum اور وہ
فِيهَا fīhā اس میں
لَا lā نہ
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna سنتے ہوں گے

آیت 101 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا ٱلْحُسْنَىٰٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ

جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے۔ وہ اس سے دور رکھے جائیں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
سَبَقَتْ sabaqat پہلے ہوگئی
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنَّا minnā ہماری طرف سے
ٱلْحُسْنَىٰٓ l-ḥus'nā بھلائی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
عَنْهَا ʿanhā اس سے
مُبْعَدُونَ mub'ʿadūna دور رکھے جانے والے ہیں

آیت 102 - سورہ الأنبياء: 9 الفاظ

لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ وَهُمْ فِى مَا ٱشْتَهَتْ أَنفُسُهُمْ خَـٰلِدُونَ

(یہاں تک کہ) اس کی آواز بھی تو نہیں سنیں گے۔ اور جو کچھ ان کا جی چاہے گا اس میں (یعنی) ہر طرح کے عیش اور لطف میں ہمیشہ رہیں گے

لَا lā نہ
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna وہ سنیں گے
حَسِيسَهَا ۖ ḥasīsahā اس کی آواز کو
وَهُمْ wahum اور وہ
فِى fī اس (عیش) میں بھی ہوں گے
مَا mā جو
ٱشْتَهَتْ ish'tahat خواہش کریں گے
أَنفُسُهُمْ anfusuhum ان کے نفس
خَـٰلِدُونَ khālidūna ہمیشہ رہنے والے

آیت 103 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

لَا يَحْزُنُهُمُ ٱلْفَزَعُ ٱلْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّىٰهُمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ هَـٰذَا يَوْمُكُمُ ٱلَّذِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ

ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

لَا lā نہ
يَحْزُنُهُمُ yaḥzunuhumu غمگین کرے گی انہیں
ٱلْفَزَعُ l-fazaʿu گھبراہٹ
ٱلْأَكْبَرُ l-akbaru بڑی
وَتَتَلَقَّىٰهُمُ watatalaqqāhumu اور لینے آئے گے انہیں
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ l-malāikatu فرشتے
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
يَوْمُكُمُ yawmukumu تمہارا دن
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم کئیے گئے
تُوعَدُونَ tūʿadūna وعدہ

آیت 104 - سورہ الأنبياء: 16 الفاظ

يَوْمَ نَطْوِى ٱلسَّمَآءَ كَطَىِّ ٱلسِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ كَمَا بَدَأْنَآ أَوَّلَ خَلْقٍۢ نُّعِيدُهُۥ ۚ وَعْدًا عَلَيْنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا فَـٰعِلِينَ

جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں

يَوْمَ yawma جس دن
نَطْوِى naṭwī ہم لپیٹ دیں گے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
كَطَىِّ kaṭayyi مانند لپیٹنے
ٱلسِّجِلِّ l-sijili طومار کے۔ رجسٹر کے
لِلْكُتُبِ ۚ lil'kutubi کتابوں کے لیے
كَمَا kamā جیسا کہ
بَدَأْنَآ badanā ابتدا کی ہم نے
أَوَّلَ awwala پہلی
خَلْقٍۢ khalqin پیدائش کی
نُّعِيدُهُۥ ۚ nuʿīduhu ہم اعادہ کریں گے اس کا
وَعْدًا waʿdan ایک وعدہ ہے
عَلَيْنَآ ۚ ʿalaynā ہمارے ذمہ
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā ہیں ہم ہی
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کرنے والے

آیت 105 - سورہ الأنبياء: 12 الفاظ

وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعْدِ ٱلذِّكْرِ أَنَّ ٱلْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ ٱلصَّـٰلِحُونَ

اور ہم نے نصیحت (کی کتاب یعنی تورات) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ میرے نیکوکار بندے ملک کے وارث ہوں گے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
كَتَبْنَا katabnā لکھ لیا ہم نے
فِى fī میں
ٱلزَّبُورِ l-zabūri زبور
مِنۢ min سے
بَعْدِ baʿdi کے بعد
ٱلذِّكْرِ l-dhik'ri ذکر
أَنَّ anna بیشک
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین
يَرِثُهَا yarithuhā وارث ہوں گے اس کے
عِبَادِىَ ʿibādiya میرے بندے
ٱلصَّـٰلِحُونَ l-ṣāliḥūna صالح بندے

آیت 106 - سورہ الأنبياء: 6 الفاظ

إِنَّ فِى هَـٰذَا لَبَلَـٰغًۭا لِّقَوْمٍ عَـٰبِدِينَ

عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (خدا کے حکموں کی) تبلیغ ہے

إِنَّ inna بیشک
فِى fī اس میں
هَـٰذَا hādhā
لَبَلَـٰغًۭا labalāghan البتہ پہنچانا ہے
لِّقَوْمٍ liqawmin ایک قوم کے لیے
عَـٰبِدِينَ ʿābidīna جو عبادت گزار ہے

آیت 107 - سورہ الأنبياء: 5 الفاظ

وَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ إِلَّا رَحْمَةًۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ

اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے

وَمَآ wamā اور نہیں
أَرْسَلْنَـٰكَ arsalnāka بھیجا ہم نے آپ کو
إِلَّا illā مگر
رَحْمَةًۭ raḥmatan رحمت بنا کر
لِّلْعَـٰلَمِينَ lil'ʿālamīna جہان والوں کے لیے

آیت 108 - سورہ الأنبياء: 11 الفاظ

قُلْ إِنَّمَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ ۖ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ

کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کی طرف سے) یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے۔ تو تم کو چاہیئے کہ فرمانبردار بن جاؤ

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَا innamā بیشک
يُوحَىٰٓ yūḥā وحی کی جاتی ہے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
أَنَّمَآ annamā بیشک
إِلَـٰهُكُمْ ilāhukum الہ تمہارا
إِلَـٰهٌۭ ilāhun الہ
وَٰحِدٌۭ ۖ wāḥidun ایک ہے
فَهَلْ fahal تو کیا
أَنتُم antum تم
مُّسْلِمُونَ mus'limūna مسلمان ہو

آیت 109 - سورہ الأنبياء: 13 الفاظ

فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ ءَاذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَآءٍۢ ۖ وَإِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌۭ مَّا تُوعَدُونَ

اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے

فَإِن fa-in پھر اگر
تَوَلَّوْا۟ tawallaw وہ منہ موڑ لیں
فَقُلْ faqul تو کہہ دیجیے
ءَاذَنتُكُمْ ādhantukum میں نے خبردار کردیا تم کو
عَلَىٰ ʿalā علی الاعلان۔
سَوَآءٍۢ ۖ sawāin یکساں طور پر
وَإِنْ wa-in اور نہیں
أَدْرِىٓ adrī میں جانتا
أَقَرِيبٌ aqarībun کیا قریب ہے
أَم am یا
بَعِيدٌۭ baʿīdun دور ہے
مَّا mā جو
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ دیئے جاتے ہو

آیت 110 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ

اور جو بات پکار کی جائے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو تم پوشیدہ کرتے ہو اس سے بھی واقف ہے

إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
ٱلْجَهْرَ l-jahra ظاہر کو
مِنَ mina میں سے
ٱلْقَوْلِ l-qawli بات
وَيَعْلَمُ wayaʿlamu اور وہ جانتا ہے
مَا mā جو
تَكْتُمُونَ taktumūna تم چھپاتے ہو

آیت 111 - سورہ الأنبياء: 8 الفاظ

وَإِنْ أَدْرِى لَعَلَّهُۥ فِتْنَةٌۭ لَّكُمْ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍۢ

اور میں نہیں جانتا شاید وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدت تک (تم اس سے) فائدہ (اٹھاتے رہو)

وَإِنْ wa-in اور میں
أَدْرِى adrī سمجھتا ہوں
لَعَلَّهُۥ laʿallahu شاید کہ وہ
فِتْنَةٌۭ fit'natun ایک فتنہ ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
وَمَتَـٰعٌ wamatāʿun اور فائدہ اٹھانا ہے
إِلَىٰ ilā تک
حِينٍۢ ḥīnin ایک وقت

آیت 112 - سورہ الأنبياء: 10 الفاظ

قَـٰلَ رَبِّ ٱحْكُم بِٱلْحَقِّ ۗ وَرَبُّنَا ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ

پیغمبر نے کہا کہ اے میرے پروردگار حق کے ساتھ فیصلہ کردے۔ اور ہمارا پروردگار بڑا مہربان ہے اسی سے ان باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے

قَـٰلَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
ٱحْكُم uḥ'kum فیصلہ کردے
بِٱلْحَقِّ ۗ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَرَبُّنَا warabbunā اور ہمارا رب
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu تو رحمن ہے۔ نہایت مہربان ہے
ٱلْمُسْتَعَانُ l-mus'taʿānu جس سے مدد طلب کی جاتی ہے
عَلَىٰ ʿalā اس پر
مَا mā جو
تَصِفُونَ taṣifūna تم بیان کرتے ہو

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود