سورہ الحج لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الحج لفظ بہ لفظ

الحج (الحج) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 78 آیات، 1,274 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,274 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحج عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 7 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الحج: 9 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمْ ۚ إِنَّ زَلْزَلَةَ ٱلسَّاعَةِ شَىْءٌ عَظِيمٌۭ

لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہٴ عظیم ہوگا

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
رَبَّكُمْ ۚ rabbakum اپنے رب سے
إِنَّ inna بیشک
زَلْزَلَةَ zalzalata زلزلہ
ٱلسَّاعَةِ l-sāʿati قیامت کا
شَىْءٌ shayon چیز ہے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بہت بڑی

آیت 2 - سورہ الحج: 22 الفاظ

يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّآ أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى ٱلنَّاسَ سُكَـٰرَىٰ وَمَا هُم بِسُكَـٰرَىٰ وَلَـٰكِنَّ عَذَابَ ٱللَّهِ شَدِيدٌۭ

(اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہوگا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔ بےشک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے

يَوْمَ yawma جس دن
تَرَوْنَهَا tarawnahā تم دیکھو گے اس کو
تَذْهَلُ tadhhalu بھول جائے گی
كُلُّ kullu ہر
مُرْضِعَةٍ mur'ḍiʿatin دودھ پلانے والی
عَمَّآ ʿammā اس کو
أَرْضَعَتْ arḍaʿat جو وہ دودھ پلاتی تھی
وَتَضَعُ wataḍaʿu اور گرا دے گی۔ رکھ دے گی
كُلُّ kullu ہر
ذَاتِ dhāti
حَمْلٍ ḥamlin حمل والی
حَمْلَهَا ḥamlahā اپنے حمل کو
وَتَرَى watarā اور تم دیکھو گے
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
سُكَـٰرَىٰ sukārā کہ وہ نشے میں ہیں
وَمَا wamā حالانکہ نہ ہوں گے
هُم hum وہ
بِسُكَـٰرَىٰ bisukārā نشے میں
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
شَدِيدٌۭ shadīdun بہت سخت ہوگا

آیت 3 - سورہ الحج: 12 الفاظ

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَـٰنٍۢ مَّرِيدٍۢ

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (ودانش) کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں

وَمِنَ wamina اور کوئی
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں میں سے
مَن man جو
يُجَـٰدِلُ yujādilu جھگڑتا ہے
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے بارے
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
وَيَتَّبِعُ wayattabiʿu اور پیروی کرتا ہے
كُلَّ kulla ہر
شَيْطَـٰنٍۢ shayṭānin شیطان کی
مَّرِيدٍۢ marīdin سرکش

آیت 4 - سورہ الحج: 11 الفاظ

كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُۥ يُضِلُّهُۥ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ

جس کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا

كُتِبَ kutiba لکھ دیا گیا
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
أَنَّهُۥ annahu کہ بیشک وہ
مَن man جو
تَوَلَّاهُ tawallāhu اس کو دوست بنائے گا
فَأَنَّهُۥ fa-annahu تو بیشک وہ
يُضِلُّهُۥ yuḍilluhu اس کو بھٹکا دے گا
وَيَهْدِيهِ wayahdīhi اور رہنمائی کرے گا اس کی
إِلَىٰ ilā کی طرف
عَذَابِ ʿadhābi عذاب
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri جلنے کے

آیت 5 - سورہ الحج: 69 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِن كُنتُمْ فِى رَيْبٍۢ مِّنَ ٱلْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَـٰكُم مِّن تُرَابٍۢ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍۢ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍۢ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍۢ مُّخَلَّقَةٍۢ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍۢ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ ۚ وَنُقِرُّ فِى ٱلْأَرْحَامِ مَا نَشَآءُ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًۭا ثُمَّ لِتَبْلُغُوٓا۟ أَشُدَّكُمْ ۖ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرْذَلِ ٱلْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنۢ بَعْدِ عِلْمٍۢ شَيْـًۭٔا ۚ وَتَرَى ٱلْأَرْضَ هَامِدَةًۭ فَإِذَآ أَنزَلْنَا عَلَيْهَا ٱلْمَآءَ ٱهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنۢبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍۢ

لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جی اُٹھنے میں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا تھا (یعنی ابتدا میں) مٹی سے پھر اس سے نطفہ بنا کر۔ پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر۔ پھر اس سے بوٹی بنا کر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی خالقیت) ظاہر کردیں۔ اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک میعاد مقرر تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں۔ پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔ اور بعض (قبل از پیری مرجاتے ہیں اور بعض شیخ فالی ہوجاتے اور بڑھاپے کی) نہایت خراب عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہیں۔ اور (اے دیکھنے والے) تو دیکھتا ہے (کہ ایک وقت میں) زمین خشک (پڑی ہوتی ہے) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور ابھرنے لگتی ہے اور طرح طرح کی بارونق چیزیں اُگاتی ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگو
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
فِى fī میں
رَيْبٍۢ raybin شک
مِّنَ mina میں
ٱلْبَعْثِ l-baʿthi دوبارہ جی اٹھنے
فَإِنَّا fa-innā تو بیشک
خَلَقْنَـٰكُم khalaqnākum ہم نے پیدا کیا تم کو
مِّن min سے
تُرَابٍۢ turābin مٹی
ثُمَّ thumma پھر
مِن min سے
نُّطْفَةٍۢ nuṭ'fatin نطفے
ثُمَّ thumma پھر
مِنْ min سے
عَلَقَةٍۢ ʿalaqatin خون کی پھٹکی
ثُمَّ thumma پھر
مِن min سے
مُّضْغَةٍۢ muḍ'ghatin گوشت کے لوتھڑے (سے)
مُّخَلَّقَةٍۢ mukhallaqatin صورت دیا گیا
وَغَيْرِ waghayri اور بے
مُخَلَّقَةٍۢ mukhallaqatin نقشہ۔ بےصورت دیا گیا
لِّنُبَيِّنَ linubayyina تاکہ ہم بیان کریں
لَكُمْ ۚ lakum تمہارے لیے
وَنُقِرُّ wanuqirru اور ہم ٹھہراتے ہیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْحَامِ l-arḥāmi رحموں
مَا mā جو
نَشَآءُ nashāu ہم چاہتے ہیں
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin وقت
مُّسَمًّۭى musamman مقرر کے
ثُمَّ thumma پھر
نُخْرِجُكُمْ nukh'rijukum ہم نکال لاتے ہیں تم کو
طِفْلًۭا ṭif'lan بچے کی شکل میں
ثُمَّ thumma پھر
لِتَبْلُغُوٓا۟ litablughū تاکہ تم پہنچو
أَشُدَّكُمْ ۖ ashuddakum اپنے کمال کو۔ پوری جوانی کو
وَمِنكُم waminkum اور تم میں سے کوئی
مَّن man جو
يُتَوَفَّىٰ yutawaffā فوت کیا جاتا ہے
وَمِنكُم waminkum اور تم میں سے کوئی
مَّن man جو
يُرَدُّ yuraddu لوٹایا جاتا ہے
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَرْذَلِ ardhali ناکارہ
ٱلْعُمُرِ l-ʿumuri عمر کے
لِكَيْلَا likaylā تاکہ نہ
يَعْلَمَ yaʿlama جانے
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
شَيْـًۭٔا ۚ shayan کچھ بھی
وَتَرَى watarā اور تم دیکھتے ہو
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
هَامِدَةًۭ hāmidatan خشک ہے
فَإِذَآ fa-idhā تو جب
أَنزَلْنَا anzalnā اتارتے ہیں ہم
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
ٱلْمَآءَ l-māa پانی
ٱهْتَزَّتْ ih'tazzat ہل جاتی ہے۔ پھبک اٹھتی ہے
وَرَبَتْ warabat اور پھول جاتی ہے۔ بڑھ جاتی ہے
وَأَنۢبَتَتْ wa-anbatat اور اگاتی ہے
مِن min
كُلِّ kulli ہر
زَوْجٍۭ zawjin قسم کی۔ کے
بَهِيجٍۢ bahījin رونق والے (نباتات)

آیت 6 - سورہ الحج: 13 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّهُۥ يُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّ bi-anna بوجہ اس کے کہ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
يُحْىِ yuḥ'yī زندہ کرے گا
ٱلْمَوْتَىٰ l-mawtā مردوں کو
وَأَنَّهُۥ wa-annahu اور بیشک وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 7 - سورہ الحج: 12 الفاظ

وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌۭ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ ٱللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِى ٱلْقُبُورِ

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں۔ اور یہ کہ خدا سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا

وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت
ءَاتِيَةٌۭ ātiyatun آنے والی ہے
لَّا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهَا fīhā اس میں
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَبْعَثُ yabʿathu اٹھائے گا
مَن man جو
فِى fī میں ہیں
ٱلْقُبُورِ l-qubūri قبروں

آیت 8 - سورہ الحج: 13 الفاظ

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ وَلَا هُدًۭى وَلَا كِتَـٰبٍۢ مُّنِيرٍۢ

اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے

وَمِنَ wamina کوئی
ٱلنَّاسِ l-nāsi اور لوگوں میں سے
مَن man جو
يُجَـٰدِلُ yujādilu جھگڑتا ہے
فِى fī بارے میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
وَلَا walā اور بغیر
هُدًۭى hudan رہنمائی کے
وَلَا walā اور بغیر
كِتَـٰبٍۢ kitābin کتاب
مُّنِيرٍۢ munīrin روشن کے

آیت 9 - سورہ الحج: 15 الفاظ

ثَانِىَ عِطْفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ لَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا خِزْىٌۭ ۖ وَنُذِيقُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ

(اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے

ثَانِىَ thāniya موڑنے والا ہے
عِطْفِهِۦ ʿiṭ'fihi شانے اپنے۔ کندھے اپنے۔ پہلو اپنا
لِيُضِلَّ liyuḍilla تاکہ بھٹکا دے
عَن ʿan سے
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا
خِزْىٌۭ ۖ khiz'yun رسوائی ہے
وَنُذِيقُهُۥ wanudhīquhu اور ہم چکھائیں گے اس کو
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلْحَرِيقِ l-ḥarīqi جلنے کا

آیت 10 - سورہ الحج: 9 الفاظ

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّـٰمٍۢ لِّلْعَبِيدِ

(اے سرکش) یہ اس (کفر) کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِمَا bimā بوجہ اس کے
قَدَّمَتْ qaddamat جو آگے بھیجا
يَدَاكَ yadāka تیرے دونوں ہاتھوں نے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَيْسَ laysa نہیں ہے
بِظَلَّـٰمٍۢ biẓallāmin ظلم کرنے والا
لِّلْعَبِيدِ lil'ʿabīdi بندوں کے لیے

آیت 11 - سورہ الحج: 25 الفاظ

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَعْبُدُ ٱللَّهَ عَلَىٰ حَرْفٍۢ ۖ فَإِنْ أَصَابَهُۥ خَيْرٌ ٱطْمَأَنَّ بِهِۦ ۖ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ ٱنقَلَبَ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ خَسِرَ ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْخُسْرَانُ ٱلْمُبِينُ

اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

وَمِنَ wamina اور کوئی
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں میں سے
مَن man جو
يَعْبُدُ yaʿbudu عبادت کرتے ہیں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
عَلَىٰ ʿalā پر
حَرْفٍۢ ۖ ḥarfin کنارے
فَإِنْ fa-in پھر اگر
أَصَابَهُۥ aṣābahu پہنچے اس کو
خَيْرٌ khayrun کوئی بھلائی
ٱطْمَأَنَّ iṭ'ma-anna مطمئن ہوجاتا ہے
بِهِۦ ۖ bihi اس پر
وَإِنْ wa-in اور اگر
أَصَابَتْهُ aṣābathu پہنچے اس کو
فِتْنَةٌ fit'natun کوئی آزمائش
ٱنقَلَبَ inqalaba پلٹ جاتا ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
وَجْهِهِۦ wajhihi اپنے چہرے
خَسِرَ khasira نقصان اٹھایا
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کا
وَٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ wal-ākhirata اور آخرت کا
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
هُوَ huwa وہ
ٱلْخُسْرَانُ l-khus'rānu جو دراصل خسارہ ہے
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلا ۔ صریح

آیت 12 - سورہ الحج: 14 الفاظ

يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَـٰلُ ٱلْبَعِيدُ

یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے

يَدْعُوا۟ yadʿū پکارتا ہے
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مَا mā اس کو
لَا lā نہیں دیتا
يَضُرُّهُۥ yaḍurruhu نقصان اس کو
وَمَا wamā اور جو
لَا lā نہ
يَنفَعُهُۥ ۚ yanfaʿuhu اس کو جو فائدہ دیتا ہے اس کو
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa (جو)
ٱلضَّلَـٰلُ l-ḍalālu گمراہی ہے
ٱلْبَعِيدُ l-baʿīdu کھلی

آیت 13 - سورہ الحج: 10 الفاظ

يَدْعُوا۟ لَمَن ضَرُّهُۥٓ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِۦ ۚ لَبِئْسَ ٱلْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ ٱلْعَشِيرُ

ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا

يَدْعُوا۟ yadʿū پکارتا ہے
لَمَن laman البتہ اس کو جو
ضَرُّهُۥٓ ḍarruhu اس کا نقصان
أَقْرَبُ aqrabu زیادہ قریب ہے
مِن min سے
نَّفْعِهِۦ ۚ nafʿihi اس کے نفع
لَبِئْسَ labi'sa یقینا کتنا برا ہے
ٱلْمَوْلَىٰ l-mawlā مددگار
وَلَبِئْسَ walabi'sa اور یقینا کتنا برا ہے
ٱلْعَشِيرُ l-ʿashīru ساتھی۔ قرابت دار

آیت 14 - سورہ الحج: 17 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُدْخِلُ yud'khilu داخل کرے گا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ l-anhāru نہریں
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَفْعَلُ yafʿalu کرتا ہے
مَا mā جو وہ
يُرِيدُ yurīdu چاہتا ہے

آیت 15 - سورہ الحج: 22 الفاظ

مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ ٱللَّهُ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى ٱلسَّمَآءِ ثُمَّ لْيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُۥ مَا يَغِيظُ

جو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ خدا اس کو دنیا اور آخرت میں مدد نہیں دے گا تو اس کو چاہیئے کہ اوپر کی طرف (یعنی اپنے گھر کی چھت میں) ایک رسی باندھے پھر (اس سے اپنا) گلا گھونٹ لے۔ پھر دیکھے کہ آیا یہ تدبیر اس کے غصے کو دور کردیتی ہے

مَن man جو کوئی
كَانَ kāna ہے
يَظُنُّ yaẓunnu یہ سمجھتا
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہ
يَنصُرَهُ yanṣurahu مدد کرے گا اس کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا
وَٱلْـَٔاخِرَةِ wal-ākhirati اور آخرت میں
فَلْيَمْدُدْ falyamdud پس چاہیے کہ کھینچ لائے
بِسَبَبٍ bisababin ایک رسی
إِلَى ilā تک
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
ثُمَّ thumma پھر
لْيَقْطَعْ l'yaqṭaʿ چاہیے کہ وہ کاٹ ڈالے
فَلْيَنظُرْ falyanẓur پھر چاہیے کہ دیکھے
هَلْ hal کیا
يُذْهِبَنَّ yudh'hibanna لے جائے گا۔ جاتا ہے
كَيْدُهُۥ kayduhu اس کا مکر
مَا mā جو ہے
يَغِيظُ yaghīẓu غصہ دلاتا

آیت 16 - سورہ الحج: 9 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَـٰهُ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍۢ وَأَنَّ ٱللَّهَ يَهْدِى مَن يُرِيدُ

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَنزَلْنَـٰهُ anzalnāhu نازل کیا ہم نے اس کو
ءَايَـٰتٍۭ āyātin نشانیاں
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin کھلی
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا ہے
مَن man جس کو
يُرِيدُ yurīdu وہ چاہتا ہے

آیت 17 - سورہ الحج: 22 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱلَّذِينَ هَادُوا۟ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ وَٱلنَّصَـٰرَىٰ وَٱلْمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشْرَكُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ

جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هَادُوا۟ hādū جو یہودی ہوگئے
وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ wal-ṣābiīna اور جو صابی ہیں
وَٱلنَّصَـٰرَىٰ wal-naṣārā اور جو نصاری ہیں
وَٱلْمَجُوسَ wal-majūsa اور مجوسی ہیں
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
أَشْرَكُوٓا۟ ashrakū جنہوں نے شرک کیا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَفْصِلُ yafṣilu فیصلہ کرے گا
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ l-qiyāmati قیامت کے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
شَهِيدٌ shahīdun گواہ ہے

آیت 18 - سورہ الحج: 37 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَسْجُدُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ وَٱلنُّجُومُ وَٱلْجِبَالُ وَٱلشَّجَرُ وَٱلدَّوَآبُّ وَكَثِيرٌۭ مِّنَ ٱلنَّاسِ ۖ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ ٱلْعَذَابُ ۗ وَمَن يُهِنِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّكْرِمٍ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَآءُ ۩

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو خدا ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔ بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

أَلَمْ alam کیا تم نے
تَرَ tara دیکھا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ (کو)
يَسْجُدُ yasjudu سجدہ کر رہے ہیں
لَهُۥ lahu اس کو
مَن man جو (کچھ)
فِى fī میں ہیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَن waman اور جو (کچھ)
فِى fī میں ہیں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَٱلشَّمْسُ wal-shamsu اور سورج
وَٱلْقَمَرُ wal-qamaru اور چاند
وَٱلنُّجُومُ wal-nujūmu اور ستارے
وَٱلْجِبَالُ wal-jibālu اور پہاڑ
وَٱلشَّجَرُ wal-shajaru اور درخت
وَٱلدَّوَآبُّ wal-dawābu اور جانور
وَكَثِيرٌۭ wakathīrun اور بہت سے
مِّنَ mina میں سے
ٱلنَّاسِ ۖ l-nāsi لوگوں
وَكَثِيرٌ wakathīrun اور بہت سے
حَقَّ ḥaqqa ثابت ہوگیا۔ چسپاں ہوگیا
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ٱلْعَذَابُ ۗ l-ʿadhābu عذاب
وَمَن waman اور جس کو
يُهِنِ yuhini رسوا کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min کوئی
مُّكْرِمٍ ۚ muk'rimin عزت دینے والا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَفْعَلُ yafʿalu کرتا ہے
مَا mā جو وہ
يَشَآءُ ۩ yashāu چاہتا ہے

آیت 19 - سورہ الحج: 17 الفاظ

۞ هَـٰذَانِ خَصْمَانِ ٱخْتَصَمُوا۟ فِى رَبِّهِمْ ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌۭ مِّن نَّارٍۢ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُءُوسِهِمُ ٱلْحَمِيمُ

یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

۞ هَـٰذَانِ hādhāni یہ
خَصْمَانِ khaṣmāni وہ گروہ ہیں
ٱخْتَصَمُوا۟ ikh'taṣamū جنہوں نے جھگڑا کیا
فِى fī میں
رَبِّهِمْ ۖ rabbihim اپنے رب کے بارے
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ لوگ جنہوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū کفر کیا
قُطِّعَتْ quṭṭiʿat کاٹے جاچکے ہیں۔ کاٹے جائیں گے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
ثِيَابٌۭ thiyābun کپڑے
مِّن min سے
نَّارٍۢ nārin آگ
يُصَبُّ yuṣabbu ڈالا جائے گا
مِن min سے
فَوْقِ fawqi اوپر
رُءُوسِهِمُ ruūsihimu ان کے سروں کے
ٱلْحَمِيمُ l-ḥamīmu کھولتا پانی

آیت 20 - سورہ الحج: 6 الفاظ

يُصْهَرُ بِهِۦ مَا فِى بُطُونِهِمْ وَٱلْجُلُودُ

اس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی

يُصْهَرُ yuṣ'haru گلا دے گا
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مَا mā جو
فِى fī میں ہے
بُطُونِهِمْ buṭūnihim ان کے پیٹوں
وَٱلْجُلُودُ wal-julūdu اور کھالیں

آیت 21 - سورہ الحج: 4 الفاظ

وَلَهُم مَّقَـٰمِعُ مِنْ حَدِيدٍۢ

اور ان (کے مارنے ٹھوکنے) کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے

وَلَهُم walahum اور ان کے لیے
مَّقَـٰمِعُ maqāmiʿu گرز ہوں گے۔ کوڑے ہوں گے
مِنْ min
حَدِيدٍۢ ḥadīdin لوہے کے

آیت 22 - سورہ الحج: 12 الفاظ

كُلَّمَآ أَرَادُوٓا۟ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا۟ فِيهَا وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْحَرِيقِ

جب وہ چاہیں گے کہ اس رنج (وتکلیف) کی وجہ سے دوزخ سے نکل جائیں تو پھر اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور (کہا جائے گا کہ) جلنے کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو

كُلَّمَآ kullamā جب کبھی۔ بھی
أَرَادُوٓا۟ arādū وہ چاہیں گے
أَن an کہ
يَخْرُجُوا۟ yakhrujū وہ نکل سکیں
مِنْهَا min'hā اس میں سے
مِنْ min سے
غَمٍّ ghammin غم کی وجہ (سے)
أُعِيدُوا۟ uʿīdū لوٹا دیئے جائیں گے
فِيهَا fīhā اسی میں
وَذُوقُوا۟ wadhūqū اور چکھو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلْحَرِيقِ l-ḥarīqi جلنے کا

آیت 23 - سورہ الحج: 22 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ يُدْخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍۢ وَلُؤْلُؤًۭا ۖ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌۭ

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہیں ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُدْخِلُ yud'khilu داخل کرے گا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نےعمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
يُحَلَّوْنَ yuḥallawna وہ آراستہ کیے جائیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
مِنْ min سے
أَسَاوِرَ asāwira کنگنوں
مِن min سے
ذَهَبٍۢ dhahabin سونے
وَلُؤْلُؤًۭا ۖ walu'lu-an اور موتی
وَلِبَاسُهُمْ walibāsuhum اور ان کا لباس
فِيهَا fīhā اس میں
حَرِيرٌۭ ḥarīrun ریشم ہوگا

آیت 24 - سورہ الحج: 9 الفاظ

وَهُدُوٓا۟ إِلَى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلْقَوْلِ وَهُدُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْحَمِيدِ

اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی

وَهُدُوٓا۟ wahudū اور وہ رہنمائی کردیئے گئے
إِلَى ilā طرف
ٱلطَّيِّبِ l-ṭayibi پاکیزہ کے
مِنَ mina میں سے
ٱلْقَوْلِ l-qawli بات
وَهُدُوٓا۟ wahudū اور وہ رہنمائی کردیئے گئے
إِلَىٰ ilā طرف
صِرَٰطِ ṣirāṭi راستے کے
ٱلْحَمِيدِ l-ḥamīdi تعریف والے

آیت 25 - سورہ الحج: 25 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ٱلَّذِى جَعَلْنَـٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءً ٱلْعَـٰكِفُ فِيهِ وَٱلْبَادِ ۚ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍۢ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍۢ

جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَيَصُدُّونَ wayaṣuddūna اور وہ روکتے ہیں
عَن ʿan سے
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَٱلْمَسْجِدِ wal-masjidi اور مسجد
ٱلْحَرَامِ l-ḥarāmi حرام سے
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
جَعَلْنَـٰهُ jaʿalnāhu بنایا ہم نے اس کو
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
سَوَآءً sawāan برابر ہیں
ٱلْعَـٰكِفُ l-ʿākifu رہنے والے۔ مقیم
فِيهِ fīhi اس میں
وَٱلْبَادِ ۚ wal-bādi اور باہر سے آنے والے
وَمَن waman اور جو کوئی
يُرِدْ yurid چاہے گا۔ ارادہ کرے گا
فِيهِ fīhi اس میں
بِإِلْحَادٍۭ bi-il'ḥādin الحاد کا۔ کج روی کا
بِظُلْمٍۢ biẓul'min ظلم کے ساتھ
نُّذِقْهُ nudhiq'hu ہم چکھائیں گے اس کو
مِنْ min میں سے
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 26 - سورہ الحج: 16 الفاظ

وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَٰهِيمَ مَكَانَ ٱلْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِى شَيْـًۭٔا وَطَهِّرْ بَيْتِىَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلْقَآئِمِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ

(اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو

وَإِذْ wa-idh اور جب
بَوَّأْنَا bawwanā جگہ مقرر کے دی ہم نے
لِإِبْرَٰهِيمَ li-ib'rāhīma ابراہیم کے لیے
مَكَانَ makāna جگہ
ٱلْبَيْتِ l-bayti گھر کی
أَن an کہ
لَّا lā نہ
تُشْرِكْ tush'rik تم شریک ٹھہراؤ
بِى bī میرے ساتھ
شَيْـًۭٔا shayan کسی چیز کو
وَطَهِّرْ waṭahhir اور پاک کردو
بَيْتِىَ baytiya میرے گھر کو
لِلطَّآئِفِينَ lilṭṭāifīna طواف کرنے والوں کے لیے
وَٱلْقَآئِمِينَ wal-qāimīna اور کھڑے رہنے والوں کے لیے
وَٱلرُّكَّعِ wal-rukaʿi اور رکوع کرنے والوں کے لیے
ٱلسُّجُودِ l-sujūdi اور سجدہ کرنے والوں کے لیے

آیت 27 - سورہ الحج: 14 الفاظ

وَأَذِّن فِى ٱلنَّاسِ بِٱلْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًۭا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍۢ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍۢ

اور لوگوں میں حج کے لئے ندا کر دو کہ تمہاری پیدل اور دبلے دبلے اونٹوں پر جو دور دراز رستوں سے چلے آتے ہو (سوار ہو کر) چلے آئیں

وَأَذِّن wa-adhin اور اعلان کردو
فِى fī میں
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں
بِٱلْحَجِّ bil-ḥaji حج کا
يَأْتُوكَ yatūka آئیں گے تیرے پاس
رِجَالًۭا rijālan پیدل
وَعَلَىٰ waʿalā اور اوپر
كُلِّ kulli ہر
ضَامِرٍۢ ḍāmirin لاغر اونٹ کے
يَأْتِينَ yatīna آئیں گے
مِن min سے
كُلِّ kulli ہر
فَجٍّ fajjin کشادہ
عَمِيقٍۢ ʿamīqin دور ( ہر کشادہ، دور کے راستے سے)

آیت 28 - سورہ الحج: 20 الفاظ

لِّيَشْهَدُوا۟ مَنَـٰفِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ فِىٓ أَيَّامٍۢ مَّعْلُومَـٰتٍ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ ۖ فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْبَآئِسَ ٱلْفَقِيرَ

تاکہ اپنے فائدے کے کاموں کے لئے حاضر ہوں۔ اور (قربانی کے) ایام معلوم میں چہار پایاں مویشی (کے ذبح کے وقت) جو خدا نے ان کو دیئے ہیں ان پر خدا کا نام لیں۔ اس میں سے تم خود بھی کھاؤ اور فقیر درماندہ کو بھی کھلاؤ

لِّيَشْهَدُوا۟ liyashhadū تاکہ وہ حاضر ہوں
مَنَـٰفِعَ manāfiʿa فائدہ کو
لَهُمْ lahum اپنے لیے (واسطے ان کے)
وَيَذْكُرُوا۟ wayadhkurū اور ذکر کریں
ٱسْمَ is'ma ۔ نام لیں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
فِىٓ fī میں
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں میں
مَّعْلُومَـٰتٍ maʿlūmātin معلوم
عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے
مَا mā جو
رَزَقَهُم razaqahum اس نے رزق دیا ان کو
مِّنۢ min میں سے
بَهِيمَةِ bahīmati چوپائے کی قسم
ٱلْأَنْعَـٰمِ ۖ l-anʿāmi مویشی
فَكُلُوا۟ fakulū پس کھاؤ
مِنْهَا min'hā اس میں سے
وَأَطْعِمُوا۟ wa-aṭʿimū اور کھلاؤ
ٱلْبَآئِسَ l-bāisa بھوکے کو
ٱلْفَقِيرَ l-faqīra محتاج کو

آیت 29 - سورہ الحج: 8 الفاظ

ثُمَّ لْيَقْضُوا۟ تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا۟ نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا۟ بِٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ

پھر چاہیئے کہ لوگ اپنا میل کچیل دور کریں اور نذریں پوری کریں اور خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) کا طواف کریں

ثُمَّ thumma پھر
لْيَقْضُوا۟ l'yaqḍū چاہیے کہ دور کریں
تَفَثَهُمْ tafathahum اپنا میل
وَلْيُوفُوا۟ walyūfū اور چاہیے کہ پورا کریں
نُذُورَهُمْ nudhūrahum اپنی نذروں کو
وَلْيَطَّوَّفُوا۟ walyaṭṭawwafū اور چاہیے کہ وہ طواف کریں
بِٱلْبَيْتِ bil-bayti گھر کا
ٱلْعَتِيقِ l-ʿatīqi قدیم

آیت 30 - سورہ الحج: 24 الفاظ

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَـٰتِ ٱللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌۭ لَّهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ ۗ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ ٱلْأَنْعَـٰمُ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱجْتَنِبُوا۟ ٱلرِّجْسَ مِنَ ٱلْأَوْثَـٰنِ وَٱجْتَنِبُوا۟ قَوْلَ ٱلزُّورِ

یہ (ہمارا حکم ہے) جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ پروردگار کے نزدیک اس کے حق میں بہتر ہے۔ اور تمہارے لئے مویشی حلال کردیئے گئے ہیں۔ سوا ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں تو بتوں کی پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو

ذَٰلِكَ dhālika بات یہ ہے
وَمَن waman اور جو
يُعَظِّمْ yuʿaẓẓim تعظیم کرے گا
حُرُمَـٰتِ ḥurumāti حرمتوں کی
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَهُوَ fahuwa تو وہ
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّهُۥ lahu اس کے لیے
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّهِۦ ۗ rabbihi اس کے رب کے
وَأُحِلَّتْ wa-uḥillat اور حلال کیے گئے
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْأَنْعَـٰمُ l-anʿāmu چوپائے
إِلَّا illā مگر
مَا mā جو
يُتْلَىٰ yut'lā پڑھے جاچکے ہیں
عَلَيْكُمْ ۖ ʿalaykum تم پر
فَٱجْتَنِبُوا۟ fa-ij'tanibū پس بچو
ٱلرِّجْسَ l-rij'sa گندگی سے
مِنَ mina سے
ٱلْأَوْثَـٰنِ l-awthāni بتوں کی
وَٱجْتَنِبُوا۟ wa-ij'tanibū اور بچو
قَوْلَ qawla بولنے سے
ٱلزُّورِ l-zūri جھوٹ

آیت 31 - سورہ الحج: 21 الفاظ

حُنَفَآءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِۦ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِٱللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَتَخْطَفُهُ ٱلطَّيْرُ أَوْ تَهْوِى بِهِ ٱلرِّيحُ فِى مَكَانٍۢ سَحِيقٍۢ

صرف ایک خدا کے ہو کر اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے

حُنَفَآءَ ḥunafāa یکسو ہوکر
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
غَيْرَ ghayra نہ
مُشْرِكِينَ mush'rikīna شرک کرنے والے
بِهِۦ ۚ bihi ساتھ اس کے
وَمَن waman اور جو
يُشْرِكْ yush'rik شریک ٹھہرائے گا
بِٱللَّهِ bil-lahi ساتھ اللہ کے
فَكَأَنَّمَا faka-annamā تو گویا کہ
خَرَّ kharra وہ گرپڑا
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
فَتَخْطَفُهُ fatakhṭafuhu تو اچک لیا اس کو
ٱلطَّيْرُ l-ṭayru پرندوں نے
أَوْ aw یا
تَهْوِى tahwī پھینک دیتی ہے
بِهِ bihi اس کو
ٱلرِّيحُ l-rīḥu ہوا
فِى fī میں
مَكَانٍۢ makānin ایک جگہ
سَحِيقٍۢ saḥīqin دور کی

آیت 32 - سورہ الحج: 9 الفاظ

ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَـٰٓئِرَ ٱللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى ٱلْقُلُوبِ

(یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے

ذَٰلِكَ dhālika بات یہ ہے
وَمَن waman اور جو
يُعَظِّمْ yuʿaẓẓim تعظیم کرے گا
شَعَـٰٓئِرَ shaʿāira شعائر کی
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
فَإِنَّهَا fa-innahā تو بیشک وہ
مِن min سے ہے
تَقْوَى taqwā تقوی
ٱلْقُلُوبِ l-qulūbi دلوں کے

آیت 33 - سورہ الحج: 11 الفاظ

لَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ

ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے

لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
مَنَـٰفِعُ manāfiʿu کچھ فائدے ہیں
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin ایک وقت
مُّسَمًّۭى musamman مقرر
ثُمَّ thumma پھر
مَحِلُّهَآ maḥilluhā اس کی جگہ۔ ملال کرنے کی جگہ
إِلَى ilā کی طرف ہے
ٱلْبَيْتِ l-bayti گھر
ٱلْعَتِيقِ l-ʿatīqi پرانے

آیت 34 - سورہ الحج: 20 الفاظ

وَلِكُلِّ أُمَّةٍۢ جَعَلْنَا مَنسَكًۭا لِّيَذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَىٰ مَا رَزَقَهُم مِّنۢ بَهِيمَةِ ٱلْأَنْعَـٰمِ ۗ فَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ فَلَهُۥٓ أَسْلِمُوا۟ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُخْبِتِينَ

اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو

وَلِكُلِّ walikulli اور ہر
أُمَّةٍۢ ummatin امت کے لیے
جَعَلْنَا jaʿalnā بنائے ہم نے
مَنسَكًۭا mansakan قربانی کے طریقے۔ قربانی کا قاعدہ
لِّيَذْكُرُوا۟ liyadhkurū تاکہ وہ ذکر کریں۔ یاد کریں
ٱسْمَ is'ma نام
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے
مَا mā جو
رَزَقَهُم razaqahum اس نے رزق دیا ان کو
مِّنۢ min میں سے
بَهِيمَةِ bahīmati جانوروں
ٱلْأَنْعَـٰمِ ۗ l-anʿāmi مویشی
فَإِلَـٰهُكُمْ fa-ilāhukum تو الہ تمہارا
إِلَـٰهٌۭ ilāhun الہ ہے
وَٰحِدٌۭ wāḥidun ایک
فَلَهُۥٓ falahu تو اس کے لیے
أَسْلِمُوا۟ ۗ aslimū مطیع ہوجاؤ۔ فرمانبردار بن جاؤ
وَبَشِّرِ wabashiri اور خوشخبری دو
ٱلْمُخْبِتِينَ l-mukh'bitīna عاجزانہ روش اختیار کرنے والوں کو

آیت 35 - سورہ الحج: 15 الفاظ

ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَٱلصَّـٰبِرِينَ عَلَىٰ مَآ أَصَابَهُمْ وَٱلْمُقِيمِى ٱلصَّلَوٰةِ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے (اس میں سے) (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
إِذَا idhā جب
ذُكِرَ dhukira ذکر کیا جاتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ کا
وَجِلَتْ wajilat ڈر جاتے ہیں
قُلُوبُهُمْ qulūbuhum ان کے دل
وَٱلصَّـٰبِرِينَ wal-ṣābirīna اور صبر کرنے والوں کو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَآ mā اس کے جو
أَصَابَهُمْ aṣābahum پہنچا ان کو
وَٱلْمُقِيمِى wal-muqīmī اور قائم کرنے والوں کو
ٱلصَّلَوٰةِ l-ṣalati نماز
وَمِمَّا wamimmā اور اس میں سے جو
رَزَقْنَـٰهُمْ razaqnāhum رزق دیا ہم نے ان کو
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کرتے ہیں

آیت 36 - سورہ الحج: 27 الفاظ

وَٱلْبُدْنَ جَعَلْنَـٰهَا لَكُم مِّن شَعَـٰٓئِرِ ٱللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌۭ ۖ فَٱذْكُرُوا۟ ٱسْمَ ٱللَّهِ عَلَيْهَا صَوَآفَّ ۖ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا۟ مِنْهَا وَأَطْعِمُوا۟ ٱلْقَانِعَ وَٱلْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَـٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو

وَٱلْبُدْنَ wal-bud'na اور قربانی کے اونٹ
جَعَلْنَـٰهَا jaʿalnāhā بنایا ہم نے ان کو
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min میں سے
شَعَـٰٓئِرِ shaʿāiri نشانیوں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
خَيْرٌۭ ۖ khayrun بھلائی ہے
فَٱذْكُرُوا۟ fa-udh'kurū پس یاد کرو
ٱسْمَ is'ma نام
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر
صَوَآفَّ ۖ ṣawāffa قطار باندھے ہوئے
فَإِذَا fa-idhā پھر جب
وَجَبَتْ wajabat گرجائیں
جُنُوبُهَا junūbuhā ان کے پہلو۔ کروٹیں
فَكُلُوا۟ fakulū تو کھاؤ
مِنْهَا min'hā اس میں سے
وَأَطْعِمُوا۟ wa-aṭʿimū اور کھلاؤ
ٱلْقَانِعَ l-qāniʿa قناعت کرنے والے کو
وَٱلْمُعْتَرَّ ۚ wal-muʿ'tara اور سوال کرنے والے کو
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
سَخَّرْنَـٰهَا sakharnāhā ہم نے مسخر کیا ان کو
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَشْكُرُونَ tashkurūna تم شکر ادا کرو

آیت 37 - سورہ الحج: 20 الفاظ

لَن يَنَالَ ٱللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلَـٰكِن يَنَالُهُ ٱلتَّقْوَىٰ مِنكُمْ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا۟ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمْ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُحْسِنِينَ

خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔ بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد کرو۔ اور (اے پیغمبر) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دو

لَن lan ہرگز نہیں
يَنَالَ yanāla پہنچتا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
لُحُومُهَا luḥūmuhā ان کا گوشت
وَلَا walā اور نہ
دِمَآؤُهَا dimāuhā ان کے خون
وَلَـٰكِن walākin لیکن
يَنَالُهُ yanāluhu پہنچتا ہے اس کو
ٱلتَّقْوَىٰ l-taqwā تقوی
مِنكُمْ ۚ minkum تم میں سے
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
سَخَّرَهَا sakharahā اس نے مسخر کیا اس کو
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
لِتُكَبِّرُوا۟ litukabbirū تاکہ تم بڑائی بیان کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے
مَا mā جو
هَدَىٰكُمْ ۗ hadākum اس نے ہدایت دی تم کو
وَبَشِّرِ wabashiri اور خوشخبری دے دو
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna احسان کرنے والوں کو

آیت 38 - سورہ الحج: 13 الفاظ

۞ إِنَّ ٱللَّهَ يُدَٰفِعُ عَنِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍۢ كَفُورٍ

خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔

۞ إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُدَٰفِعُ yudāfiʿu مدافعت کرتا ہے
عَنِ ʿani طرف سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
ءَامَنُوٓا۟ ۗ āmanū جو ایمان لائے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا
كُلَّ kulla ہر
خَوَّانٍۢ khawwānin خیانت کار
كَفُورٍ kafūrin ناشکرے کو

آیت 39 - سورہ الحج: 10 الفاظ

أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا۟ ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ

جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے

أُذِنَ udhina اجازت دے دی گئی
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کو
يُقَـٰتَلُونَ yuqātalūna جو جنگ کیے جاتے ہیں
بِأَنَّهُمْ bi-annahum کیونکہ وہ
ظُلِمُوا۟ ۚ ẓulimū ظلم کیے گئے
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ ʿalā ان کی
نَصْرِهِمْ naṣrihim مدد پر
لَقَدِيرٌ laqadīrun البتہ قدرت رکھنے والا ہے۔ قادر ہے

آیت 40 - سورہ الحج: 35 الفاظ

ٱلَّذِينَ أُخْرِجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّآ أَن يَقُولُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّهُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍۢ لَّهُدِّمَتْ صَوَٰمِعُ وَبِيَعٌۭ وَصَلَوَٰتٌۭ وَمَسَـٰجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا ٱسْمُ ٱللَّهِ كَثِيرًۭا ۗ وَلَيَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ

یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
أُخْرِجُوا۟ ukh'rijū جو نکالے گئے
مِن min سے
دِيَـٰرِهِم diyārihim اپنے گھروں
بِغَيْرِ bighayri نا
حَقٍّ ḥaqqin حق
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يَقُولُوا۟ yaqūlū وہ کہتے ہیں
رَبُّنَا rabbunā ہمارا رب
ٱللَّهُ ۗ l-lahu اللہ ہے
وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ
دَفْعُ dafʿu دور کرتا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
بَعْضَهُم baʿḍahum ان میں سے بعض کو
بِبَعْضٍۢ bibaʿḍin بعض کے ذریعے
لَّهُدِّمَتْ lahuddimat البتہ ڈھا دی جاتیں
صَوَٰمِعُ ṣawāmiʿu خانقاہیں
وَبِيَعٌۭ wabiyaʿun اور گرجے
وَصَلَوَٰتٌۭ waṣalawātun اور معبد۔ عبادت خانے
وَمَسَـٰجِدُ wamasājidu اور مسجدیں
يُذْكَرُ yudh'karu ذکر کیا جاتا ہے
فِيهَا fīhā ان میں
ٱسْمُ us'mu نام
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
كَثِيرًۭا ۗ kathīran بہت سا
وَلَيَنصُرَنَّ walayanṣuranna اور البتہ ضرور مدد کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مَن man اس کی جو
يَنصُرُهُۥٓ ۗ yanṣuruhu مدد کرے گا اس کی
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَقَوِىٌّ laqawiyyun یقینا قوت والا ہے
عَزِيزٌ ʿazīzun زبردست ہے

آیت 41 - سورہ الحج: 17 الفاظ

ٱلَّذِينَ إِن مَّكَّنَّـٰهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ أَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَمَرُوا۟ بِٱلْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا۟ عَنِ ٱلْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلْأُمُورِ

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰة ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی کے اختیار میں ہے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
إِن in اگر
مَّكَّنَّـٰهُمْ makkannāhum قدرت دیں ہم ان کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
أَقَامُوا۟ aqāmū وہ قائم کرتے ہیں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز کو
وَءَاتَوُا۟ waātawū اور دیتے ہیں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ کو
وَأَمَرُوا۟ wa-amarū اور حکم دیتے ہیں
بِٱلْمَعْرُوفِ bil-maʿrūfi نیکی کا
وَنَهَوْا۟ wanahaw اور روکتے ہیں
عَنِ ʿani سے
ٱلْمُنكَرِ ۗ l-munkari برائی
وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ ہی کے لیے ہے
عَـٰقِبَةُ ʿāqibatu انجام
ٱلْأُمُورِ l-umūri سب کاموں کا

آیت 42 - سورہ الحج: 9 الفاظ

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍۢ وَعَادٌۭ وَثَمُودُ

اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد وثمود بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں

وَإِن wa-in اور اگر وہ
يُكَذِّبُوكَ yukadhibūka جھٹلائیں آپ کو۔ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدْ faqad تو تحقیق
كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے پہلے
قَوْمُ qawmu قوم
نُوحٍۢ nūḥin نوح نے
وَعَادٌۭ waʿādun اور عاد نے
وَثَمُودُ wathamūdu اور ثمود نے

آیت 43 - سورہ الحج: 4 الفاظ

وَقَوْمُ إِبْرَٰهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍۢ

اور قوم ابراہیم اور قوم لوط بھی

وَقَوْمُ waqawmu اور قوم
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم نے
وَقَوْمُ waqawmu اور قوم
لُوطٍۢ lūṭin لوط نے

آیت 44 - سورہ الحج: 11 الفاظ

وَأَصْحَـٰبُ مَدْيَنَ ۖ وَكُذِّبَ مُوسَىٰ فَأَمْلَيْتُ لِلْكَـٰفِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا

وَأَصْحَـٰبُ wa-aṣḥābu اور والوں نے
مَدْيَنَ ۖ madyana مدین
وَكُذِّبَ wakudhiba اور جھٹلائے گئے
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ
فَأَمْلَيْتُ fa-amlaytu تو میں نے ڈھیل دی
لِلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کو
ثُمَّ thumma پھر
أَخَذْتُهُمْ ۖ akhadhtuhum میں نے پکڑ لیا ان کو
فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
كَانَ kāna ہوا
نَكِيرِ nakīri میرا عذاب۔ میری سزا

آیت 45 - سورہ الحج: 14 الفاظ

فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌۭ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئْرٍۢ مُّعَطَّلَةٍۢ وَقَصْرٍۢ مَّشِيدٍ

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں

فَكَأَيِّن faka-ayyin تو کتنی ہی
مِّن min میں سے
قَرْيَةٍ qaryatin بستیوں
أَهْلَكْنَـٰهَا ahlaknāhā ہلاک کیا ہم نے ان کو
وَهِىَ wahiya اور وہ
ظَالِمَةٌۭ ẓālimatun ظالم تھیں
فَهِىَ fahiya تو وہ
خَاوِيَةٌ khāwiyatun گری پڑی ہیں
عَلَىٰ ʿalā پر
عُرُوشِهَا ʿurūshihā اپنی چھتوں (پر)
وَبِئْرٍۢ wabi'rin اور (کتنے) کنوئیں ہیں
مُّعَطَّلَةٍۢ muʿaṭṭalatin بےکار۔ مسلسل۔ ناکارہ
وَقَصْرٍۢ waqaṣrin اور کتنے محل ہیں
مَّشِيدٍ mashīdin پختہ۔ بلند کیے ہوئے

آیت 46 - سورہ الحج: 23 الفاظ

أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌۭ يَعْقِلُونَ بِهَآ أَوْ ءَاذَانٌۭ يَسْمَعُونَ بِهَا ۖ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى ٱلْأَبْصَـٰرُ وَلَـٰكِن تَعْمَى ٱلْقُلُوبُ ٱلَّتِى فِى ٱلصُّدُورِ

کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان کے دل (ایسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے۔ اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں (وہ) اندھے ہوتے ہیں

أَفَلَمْ afalam کیا بھلا نہیں
يَسِيرُوا۟ yasīrū وہ چلے پھرے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
فَتَكُونَ fatakūna تو ہوتے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
قُلُوبٌۭ qulūbun دل
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna سمجھتے۔ عقل سے کام لیتے
بِهَآ bihā ساتھ ان کے
أَوْ aw یا
ءَاذَانٌۭ ādhānun کان (ہوتے)
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna وہ سنتے
بِهَا ۖ bihā ساتھ ان کے
فَإِنَّهَا fa-innahā تو بیشک وہ (بات یہ ہے)
لَا lā نہیں
تَعْمَى taʿmā اندھی ہوئیں
ٱلْأَبْصَـٰرُ l-abṣāru آنکھیں
وَلَـٰكِن walākin لیکن
تَعْمَى taʿmā اندھے ہوجاتے ہیں
ٱلْقُلُوبُ l-qulūbu دل
ٱلَّتِى allatī وہ جو
فِى fī میں ہیں
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں

آیت 47 - سورہ الحج: 14 الفاظ

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ ٱللَّهُ وَعْدَهُۥ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍۢ مِّمَّا تَعُدُّونَ

اور (یہ لوگ) تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور خدا اپنا وعدہ ہرگز خلاف نہیں کرے گا۔ اور بےشک تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب کے رو سے ہزار برس کے برابر ہے

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ wayastaʿjilūnaka اور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سے
بِٱلْعَذَابِ bil-ʿadhābi عذاب
وَلَن walan اور ہرگز نہ
يُخْلِفَ yukh'lifa خلاف کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
وَعْدَهُۥ ۚ waʿdahu اپنے وعدے کے
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
يَوْمًا yawman ایک دن
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
كَأَلْفِ ka-alfi ایک ہزار مانند ہے
سَنَةٍۢ sanatin سال کی
مِّمَّا mimmā اس سے جو
تَعُدُّونَ taʿuddūna تم گنتے ہو۔ شمار کرتے ہو

آیت 48 - سورہ الحج: 11 الفاظ

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌۭ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَىَّ ٱلْمَصِيرُ

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

وَكَأَيِّن waka-ayyin اور کتنی ہی
مِّن min میں سے
قَرْيَةٍ qaryatin بستیوں
أَمْلَيْتُ amlaytu میں نے ڈھیل دی
لَهَا lahā ان کو
وَهِىَ wahiya اور وہ
ظَالِمَةٌۭ ẓālimatun ظالم تھیں
ثُمَّ thumma پھر
أَخَذْتُهَا akhadhtuhā میں نے پکڑ لیا ان کو
وَإِلَىَّ wa-ilayya اور میری طرف ہی
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru پلٹنا ہے۔ لوٹنا ہے

آیت 49 - سورہ الحج: 8 الفاظ

قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّمَآ أَنَا۠ لَكُمْ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

(اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو! میں تم کو کھلم کھلا نصیحت کرنے والا ہوں

قُلْ qul کہہ دیجیے
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگو
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَنَا۠ anā میں
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 50 - سورہ الحج: 8 الفاظ

فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌۭ وَرِزْقٌۭ كَرِيمٌۭ

تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے بخشش اور آبرو کی روزی ہے

فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّغْفِرَةٌۭ maghfiratun بخشش ہے
وَرِزْقٌۭ wariz'qun اور رزق ہے
كَرِيمٌۭ karīmun عزت والا

آیت 51 - سورہ الحج: 8 الفاظ

وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
سَعَوْا۟ saʿaw جنہوں نے سعی کی
فِىٓ fī میں
ءَايَـٰتِنَا āyātinā ہماری آیات
مُعَـٰجِزِينَ muʿājizīna عاجز کرنے والے۔ پرانے والے (ہوکر)
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والے ہیں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم

آیت 52 - سورہ الحج: 27 الفاظ

وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍۢ وَلَا نَبِىٍّ إِلَّآ إِذَا تَمَنَّىٰٓ أَلْقَى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِىٓ أُمْنِيَّتِهِۦ فَيَنسَخُ ٱللَّهُ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ ثُمَّ يُحْكِمُ ٱللَّهُ ءَايَـٰتِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر (اس کا یہ حال تھا کہ) جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا۔ تو جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے خدا اس کو دور کردیتا ہے۔ پھر خدا اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے۔ اور خدا علم والا اور حکمت والا ہے

وَمَآ wamā اور نہیں
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
مِن min آپ سے
قَبْلِكَ qablika پہلے
مِن min کسی
رَّسُولٍۢ rasūlin رسول کو
وَلَا walā اور نہ
نَبِىٍّ nabiyyin کسی نبی کو
إِلَّآ illā مگر
إِذَا idhā جب وہ
تَمَنَّىٰٓ tamannā تمنا کرتا ہے
أَلْقَى alqā ڈالتا ہے
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان
فِىٓ fī میں
أُمْنِيَّتِهِۦ um'niyyatihi اس کی تمنا
فَيَنسَخُ fayansakhu پس مٹا دیتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مَا mā جو
يُلْقِى yul'qī ڈالتا ہے
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان
ثُمَّ thumma پھر
يُحْكِمُ yuḥ'kimu محکم کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ءَايَـٰتِهِۦ ۗ āyātihi اپنی آیات کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 53 - سورہ الحج: 16 الفاظ

لِّيَجْعَلَ مَا يُلْقِى ٱلشَّيْطَـٰنُ فِتْنَةًۭ لِّلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌۭ وَٱلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَفِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍۢ

غرض (اس سے) یہ ہے کہ جو (وسوسہ) شیطان ڈالتا ہے اس کو ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ذریعہ آزمائش ٹھہرائے۔ بےشک ظالم پرلے درجے کی مخالفت میں ہیں

لِّيَجْعَلَ liyajʿala تاکہ وہ بنا دے
مَا mā اس کو جو
يُلْقِى yul'qī ڈالتا ہے
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان
فِتْنَةًۭ fit'natan ایک فتنہ
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
فِى fī میں
قُلُوبِهِم qulūbihim جن کے دلوں کوئی
مَّرَضٌۭ maraḍun بیماری ہے
وَٱلْقَاسِيَةِ wal-qāsiyati اور سخت ہیں
قُلُوبُهُمْ ۗ qulūbuhum دل ان کے
وَإِنَّ wa-inna اور یقینا
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم لوگ
لَفِى lafī البتہ
شِقَاقٍۭ shiqāqin مخالفت میں ہیں
بَعِيدٍۢ baʿīdin دور کی

آیت 54 - سورہ الحج: 21 الفاظ

وَلِيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا۟ بِهِۦ فَتُخْبِتَ لَهُۥ قُلُوبُهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزی کریں۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے

وَلِيَعْلَمَ waliyaʿlama اور تاکہ جان لیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
أُوتُوا۟ ūtū جو دیئے گئے
ٱلْعِلْمَ l-ʿil'ma علم
أَنَّهُ annahu کہ بیشک وہ
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
مِن min سے
رَّبِّكَ rabbika تیرے رب کی طرف
فَيُؤْمِنُوا۟ fayu'minū پھر وہ ایمان لے آئیں
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
فَتُخْبِتَ fatukh'bita پھر عاجزی کریں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
قُلُوبُهُمْ ۗ qulūbuhum ان کے دل
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَهَادِ lahādi البتہ راہ دکھانے والا ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے
إِلَىٰ ilā کی طرف
صِرَٰطٍۢ ṣirāṭin راستے
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھے

آیت 55 - سورہ الحج: 16 الفاظ

وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى مِرْيَةٍۢ مِّنْهُ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ

اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آجائے یا ایک نامبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو

وَلَا walā
يَزَالُ yazālu اور ہمیشہ رہیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
فِى fī میں
مِرْيَةٍۢ mir'yatin شک
مِّنْهُ min'hu اس کی طرف سے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
تَأْتِيَهُمُ tatiyahumu آجائے گی ان کے پاس
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu گھڑی (قیامت کی)
بَغْتَةً baghtatan اچانک
أَوْ aw یا
يَأْتِيَهُمْ yatiyahum آجائے گا ان کے پاس
عَذَابُ ʿadhābu عذاب
يَوْمٍ yawmin دن کا
عَقِيمٍ ʿaqīmin نحس

آیت 56 - سورہ الحج: 12 الفاظ

ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ ۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

ٱلْمُلْكُ al-mul'ku حکومت
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
لِّلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے
يَحْكُمُ yaḥkumu فیصلہ کرے گا
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum ان کے درمیان
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna پس وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
فِى fī میں ہوں گے
جَنَّـٰتِ jannāti جنتوں
ٱلنَّعِيمِ l-naʿīmi نعمت بھری

آیت 57 - سورہ الحج: 8 الفاظ

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌۭ مُّهِينٌۭ

اور جو کافر ہوئے اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے رہے ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَكَذَّبُوا۟ wakadhabū اور جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کو
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہوگا
مُّهِينٌۭ muhīnun رسوا کن

آیت 58 - سورہ الحج: 18 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هَاجَرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوٓا۟ أَوْ مَاتُوا۟ لَيَرْزُقَنَّهُمُ ٱللَّهُ رِزْقًا حَسَنًۭا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ

اور جن لوگوں نے خدا کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے۔ ان کو خدا اچھی روزی دے گا۔ اور بےشک خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هَاجَرُوا۟ hājarū جنہوں نے ہجرت کی۔ جو ہجرت کریں
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ثُمَّ thumma پھر
قُتِلُوٓا۟ qutilū قتل کیے گئے
أَوْ aw یا
مَاتُوا۟ mātū خود مرگئے
لَيَرْزُقَنَّهُمُ layarzuqannahumu البتہ ضرور رزق دے گا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
رِزْقًا riz'qan رزق
حَسَنًۭا ۚ ḥasanan اچھا
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَهُوَ lahuwa البتہ وہ
خَيْرُ khayru بہترین
ٱلرَّٰزِقِينَ l-rāziqīna رازق ہے

آیت 59 - سورہ الحج: 7 الفاظ

لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًۭا يَرْضَوْنَهُۥ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌۭ

وہ ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے

لَيُدْخِلَنَّهُم layud'khilannahum البتہ وہ ضرور داخل کرے گا ان کو
مُّدْخَلًۭا mud'khalan داخل ہونے کی جگہ
يَرْضَوْنَهُۥ ۗ yarḍawnahu وہ پسند کریں گے اس کو۔ وہ خوش ہوجائیں گے اس سے
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَعَلِيمٌ laʿalīmun البتہ علم والا ہے
حَلِيمٌۭ ḥalīmun حلم والا ہے

آیت 60 - سورہ الحج: 16 الفاظ

۞ ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِۦ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ ٱللَّهُ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌۭ

یہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مدد کرے گا۔ بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

۞ ذَٰلِكَ dhālika یہ بات
وَمَنْ waman اور جو کوئی
عَاقَبَ ʿāqaba بدلہ لے
بِمِثْلِ bimith'li مانند اس کے
مَا mā جو
عُوقِبَ ʿūqiba سزا دی گئی
بِهِۦ bihi اس کو
ثُمَّ thumma پھر
بُغِىَ bughiya زیادتی کی گئی
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
لَيَنصُرَنَّهُ layanṣurannahu البتہ ضرور مدد کرے گا اس کی
ٱللَّهُ ۗ l-lahu اللہ
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَعَفُوٌّ laʿafuwwun البتہ معاف کرنے والا ہے۔ درگزر فرمانے والا ہے
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشش فرمانے والا ہے

آیت 61 - سورہ الحج: 15 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌۭ

یہ اس لئے کہ خدا رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور خدا تو سننے والا دیکھنے والا ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ بات
بِأَنَّ bi-anna بوجہ اس کے کہ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُولِجُ yūliju داخل کرتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
فِى fī میں
ٱلنَّهَارِ l-nahāri دن
وَيُولِجُ wayūliju اور داخل کرتا ہے
ٱلنَّهَارَ l-nahāra دن کو
فِى fī میں
ٱلَّيْلِ al-layli رات
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
سَمِيعٌۢ samīʿun سننے والا ہے
بَصِيرٌۭ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 62 - سورہ الحج: 17 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلْبَـٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ

یہ اس لئے کہ خدا ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفیع الشان اور بڑا ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ بات
بِأَنَّ bi-anna بوجہ اس کے کہ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
مَا mā جن کو
يَدْعُونَ yadʿūna وہ پکارتے ہیں
مِن min
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا
هُوَ huwa وہ
ٱلْبَـٰطِلُ l-bāṭilu باطل ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْعَلِىُّ l-ʿaliyu بلند ہے
ٱلْكَبِيرُ l-kabīru بہت بڑا ہے

آیت 63 - سورہ الحج: 15 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَتُصْبِحُ ٱلْأَرْضُ مُخْضَرَّةً ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌۭ

کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ بےشک خدا باریک بین اور خبردار ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
أَنَّ anna کہ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
أَنزَلَ anzala اس نے اتارا
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَتُصْبِحُ fatuṣ'biḥu تو ہوجاتی ہے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
مُخْضَرَّةً ۗ mukh'ḍarratan خوب سبز
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَطِيفٌ laṭīfun باریک بین ہے
خَبِيرٌۭ khabīrun خبر رکھنے والا ہے

آیت 64 - سورہ الحج: 12 الفاظ

لَّهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے۔ اور بےشک خدا بےنیاز اور قابل ستائش ہے۔

لَّهُۥ lahu اس کے لیے ہے
مَا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَا wamā اور جو
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ ۗ l-arḍi زمین
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَهُوَ lahuwa یقینا وہ
ٱلْغَنِىُّ l-ghaniyu بےنیاز ہے
ٱلْحَمِيدُ l-ḥamīdu تعریف والا ہے

آیت 65 - سورہ الحج: 27 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ وَٱلْفُلْكَ تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِأَمْرِهِۦ وَيُمْسِكُ ٱلسَّمَآءَ أَن تَقَعَ عَلَى ٱلْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیرفرمان کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔ اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے۔ بےشک خدا لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے

أَلَمْ alam کیا
تَرَ tara تم نے دیکھا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
سَخَّرَ sakhara اس نے مسخر کیا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مَّا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَٱلْفُلْكَ wal-ful'ka اور کشتی
تَجْرِى tajrī چلتی ہے
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
بِأَمْرِهِۦ bi-amrihi اس کے حکم کے ساتھ
وَيُمْسِكُ wayum'siku اور وہ تھامے ہوئے ہے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
أَن an اس لیے کہ (وہ)
تَقَعَ taqaʿa گرپڑے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
إِلَّا illā مگر
بِإِذْنِهِۦٓ ۗ bi-idh'nihi اس کے اذن کے
إِنَّ inna ساتھ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بِٱلنَّاسِ bil-nāsi لوگوں کے ساتھ
لَرَءُوفٌۭ laraūfun البتہ شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 66 - سورہ الحج: 10 الفاظ

وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ۗ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَكَفُورٌۭ

اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے

وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلَّذِىٓ alladhī اللہ وہ ذات ہے
أَحْيَاكُمْ aḥyākum جس نے زندہ کیا تم کو
ثُمَّ thumma پھر
يُمِيتُكُمْ yumītukum وہ موت دے گا تم کو
ثُمَّ thumma پھر
يُحْيِيكُمْ ۗ yuḥ'yīkum وہ زندہ کرے گا تم کو
إِنَّ inna یقینا
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان
لَكَفُورٌۭ lakafūrun البتہ ناشکرا ہے

آیت 67 - سورہ الحج: 17 الفاظ

لِّكُلِّ أُمَّةٍۢ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ ۖ فَلَا يُنَـٰزِعُنَّكَ فِى ٱلْأَمْرِ ۚ وَٱدْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدًۭى مُّسْتَقِيمٍۢ

ہم نے ہر ایک اُمت کے لئے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو

لِّكُلِّ likulli ہر
أُمَّةٍۢ ummatin امت کے لیے
جَعَلْنَا jaʿalnā مقرر کیا ہم نے
مَنسَكًا mansakan طریق عبادت
هُمْ hum وہ
نَاسِكُوهُ ۖ nāsikūhu عبادت کرنے والے ہوئے ہیں اس کی
فَلَا falā تو نہ
يُنَـٰزِعُنَّكَ yunāziʿunnaka جھگڑیں وہ تجھ سے
فِى fī میں
ٱلْأَمْرِ ۚ l-amri معاملے
وَٱدْعُ wa-ud'ʿu اور دعوت دو
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكَ ۖ rabbika اپنے رب کی
إِنَّكَ innaka بیشک
لَعَلَىٰ laʿalā آپ البتہ اوپر
هُدًۭى hudan ہدایت کے ہیں
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھی

آیت 68 - سورہ الحج: 7 الفاظ

وَإِن جَـٰدَلُوكَ فَقُلِ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

اور اگر یہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے

وَإِن wa-in اور اگر وہ
جَـٰدَلُوكَ jādalūka جھگڑا کریں تجھ سے
فَقُلِ faquli تو کہہ دیجیے کہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تَعْمَلُونَ taʿmalūna جو تم عمل کرتے ہو

آیت 69 - سورہ الحج: 9 الفاظ

ٱللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو خدا تم میں قیامت کے روز ان کا فیصلہ کردے گا

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَحْكُمُ yaḥkumu فیصلہ کرے گا
بَيْنَكُمْ baynakum تمہارے درمیان
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
فِيمَا fīmā اس معاملے میں
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم
فِيهِ fīhi اس میں
تَخْتَلِفُونَ takhtalifūna تم اختلاف کرتے

آیت 70 - سورہ الحج: 18 الفاظ

أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ ۗ إِنَّ ذَٰلِكَ فِى كِتَـٰبٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌۭ

کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے خدا اس کو جانتا ہے۔ یہ (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ سب خدا کو آسان ہے

أَلَمْ alam کیا تم نے
تَعْلَمْ taʿlam جانا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
وَٱلْأَرْضِ ۗ wal-arḍi و زمین
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ
فِى fī میں ہے
كِتَـٰبٍ ۚ kitābin ایک کتاب
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
يَسِيرٌۭ yasīrun آسان ہے

آیت 71 - سورہ الحج: 18 الفاظ

وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِۦ سُلْطَـٰنًۭا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِۦ عِلْمٌۭ ۗ وَمَا لِلظَّـٰلِمِينَ مِن نَّصِيرٍۢ

اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا

وَيَعْبُدُونَ wayaʿbudūna اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے (سوا)
مَا mā اس کی جو
لَمْ lam نہیں
يُنَزِّلْ yunazzil اس نے اتاری
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
سُلْطَـٰنًۭا sul'ṭānan کوئی دلیل
وَمَا wamā اور جو
لَيْسَ laysa نہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
بِهِۦ bihi اس کا کوئی
عِلْمٌۭ ۗ ʿil'mun علم
وَمَا wamā اور نہیں
لِلظَّـٰلِمِينَ lilẓẓālimīna ظالموں کے لیے
مِن min کوئی
نَّصِيرٍۢ naṣīrin مددگار

آیت 72 - سورہ الحج: 29 الفاظ

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍۢ تَعْرِفُ فِى وُجُوهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلْمُنكَرَ ۖ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِٱلَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَا ۗ قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّۢ مِّن ذَٰلِكُمُ ۗ ٱلنَّارُ وَعَدَهَا ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تو (ان کی شکل بگڑ جاتی ہے اور) تم ان کے چہروں میں صاف طور پر ناخوشی (کے آثار) دیکھتے ہو۔ قریب ہوتے ہیں کہ جو لوگ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں ان پر حملہ کردیں۔ کہہ دو کہ میں تم کو اس سے بھی بری چیز بتاؤں؟ وہ دوزخ کی آگ ہے۔ جس کا خدا نے کافروں سے وعدہ کیا ہے۔ اور وہ برا ٹھکانا ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin روشن
تَعْرِفُ taʿrifu تم پہچان سکتے ہو
فِى fī میں
وُجُوهِ wujūhi چہرو ں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
ٱلْمُنكَرَ ۖ l-munkara ناگواری کو۔ ناخوشی کو
يَكَادُونَ yakādūna قریب ہیں
يَسْطُونَ yasṭūna وہ حملہ کردیں
بِٱلَّذِينَ bi-alladhīna ان لوگوں پر
يَتْلُونَ yatlūna جو پڑھتے ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتِنَا ۗ āyātinā ہماری آیات
قُلْ qul کہہ دیجیے
أَفَأُنَبِّئُكُم afa-unabbi-ukum کیا بھلا میں بتاؤں تم کو
بِشَرٍّۢ bisharrin بری چیز
مِّن min اس
ذَٰلِكُمُ ۗ dhālikumu سے
ٱلنَّارُ l-nāru آگ
وَعَدَهَا waʿadahā وعدہ کیا ہے اس کا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے
كَفَرُوا۟ ۖ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَبِئْسَ wabi'sa اور کتنا برا ہے
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ

آیت 73 - سورہ الحج: 28 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌۭ فَٱسْتَمِعُوا۟ لَهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَن يَخْلُقُوا۟ ذُبَابًۭا وَلَوِ ٱجْتَمَعُوا۟ لَهُۥ ۖ وَإِن يَسْلُبْهُمُ ٱلذُّبَابُ شَيْـًۭٔا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ۚ ضَعُفَ ٱلطَّالِبُ وَٱلْمَطْلُوبُ

لوگو! ایک مثال بیان کی جاتی ہے اسے غور سے سنو۔ کہ جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے اگرچہ اس کے لئے سب مجتمع ہوجائیں۔ اور اگر ان سے مکھی کوئی چیز لے جائے تو اسے اس سے چھڑا نہیں سکتے۔ طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود دونوں) گئے گزرے ہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگو
ضُرِبَ ḍuriba بیان کی گئی ہے
مَثَلٌۭ mathalun ایک مثال
فَٱسْتَمِعُوا۟ fa-is'tamiʿū پس غور سے سنو
لَهُۥٓ ۚ lahu اس کو
إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ ہستیاں
تَدْعُونَ tadʿūna تم پکارتے ہو
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے (سوا)
لَن lan ہرگز نہیں
يَخْلُقُوا۟ yakhluqū پیدا کرسکتے
ذُبَابًۭا dhubāban ایک مکھی
وَلَوِ walawi اور اگرچہ وہ
ٱجْتَمَعُوا۟ ij'tamaʿū جمع ہوجائیں
لَهُۥ ۖ lahu اس کے لیے
وَإِن wa-in اور اگر
يَسْلُبْهُمُ yaslub'humu چھین لے ان سے
ٱلذُّبَابُ l-dhubābu مکھی
شَيْـًۭٔا shayan کوئی چیز
لَّا lā نہیں
يَسْتَنقِذُوهُ yastanqidhūhu چھڑا سکتے اس کو
مِنْهُ ۚ min'hu اس سے
ضَعُفَ ḍaʿufa کتنا کمزور ہے
ٱلطَّالِبُ l-ṭālibu طلب کرنے والا۔ مدد مانگنے والا
وَٱلْمَطْلُوبُ wal-maṭlūbu اور وہ جس سے مدد مانگی جاتی ہے

آیت 74 - سورہ الحج: 9 الفاظ

مَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِىٌّ عَزِيزٌ

ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے

مَا mā نہیں
قَدَرُوا۟ qadarū انہوں نے قدر کی
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
حَقَّ ḥaqqa جیسے حق ہے
قَدْرِهِۦٓ ۗ qadrihi اس کی قدر کا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَقَوِىٌّ laqawiyyun البتہ قوت والا ہے،
عَزِيزٌ ʿazīzun زبردست ہے

آیت 75 - سورہ الحج: 11 الفاظ

ٱللَّهُ يَصْطَفِى مِنَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ رُسُلًۭا وَمِنَ ٱلنَّاسِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌۭ

خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَصْطَفِى yaṣṭafī چن لیتا ہے
مِنَ mina میں سے
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ l-malāikati فرشتوں
رُسُلًۭا rusulan پیامبر
وَمِنَ wamina میں سے
ٱلنَّاسِ ۚ l-nāsi اور لوگوں
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
سَمِيعٌۢ samīʿun سننے والا ہے
بَصِيرٌۭ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 76 - سورہ الحج: 10 الفاظ

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۗ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ

جو ان کے آگے ہے اور جن ان کے پیچھے ہے وہ اس سے واقف ہے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا ہی کی طرف ہے

يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
مَا mā جو
بَيْنَ bayna ان کے
أَيْدِيهِمْ aydīhim آگے ہے
وَمَا wamā اور جو
خَلْفَهُمْ ۗ khalfahum ان کے پیچھے ہے
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
تُرْجَعُ tur'jaʿu لوٹائے جائیں گے
ٱلْأُمُورُ l-umūru سب کام

آیت 77 - سورہ الحج: 11 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱرْكَعُوا۟ وَٱسْجُدُوا۟ وَٱعْبُدُوا۟ رَبَّكُمْ وَٱفْعَلُوا۟ ٱلْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۩

مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
ٱرْكَعُوا۟ ir'kaʿū رکوع کرو۔ جھک جاؤ
وَٱسْجُدُوا۟ wa-us'judū اور سجدہ کرو
وَٱعْبُدُوا۟ wa-uʿ'budū اور عبادت کرو
رَبَّكُمْ rabbakum اپنے رب کی
وَٱفْعَلُوا۟ wa-if'ʿalū اور کرو
ٱلْخَيْرَ l-khayra بھلائی
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُفْلِحُونَ ۩ tuf'liḥūna تم فلاح پاجاؤ

آیت 78 - سورہ الحج: 44 الفاظ

وَجَـٰهِدُوا۟ فِى ٱللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِۦ ۚ هُوَ ٱجْتَبَىٰكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِى ٱلدِّينِ مِنْ حَرَجٍۢ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَٰهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِى هَـٰذَا لِيَكُونَ ٱلرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا۟ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱعْتَصِمُوا۟ بِٱللَّهِ هُوَ مَوْلَىٰكُمْ ۖ فَنِعْمَ ٱلْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ ٱلنَّصِيرُ

اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے

وَجَـٰهِدُوا۟ wajāhidū اور جہاد کرو۔ محنت کرو
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (کے راستے)
حَقَّ ḥaqqa جیسا کہ حق ہے
جِهَادِهِۦ ۚ jihādihi اس کے جہاد کا
هُوَ huwa اس نے
ٱجْتَبَىٰكُمْ ij'tabākum چن لیا ہے تم کو
وَمَا wamā اور نہیں
جَعَلَ jaʿala بنائی
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
فِى fī میں
ٱلدِّينِ l-dīni دین کے معاملے
مِنْ min کوئی
حَرَجٍۢ ۚ ḥarajin تنگی
مِّلَّةَ millata طریقہ ہے
أَبِيكُمْ abīkum تمہارے باپ کا
إِبْرَٰهِيمَ ۚ ib'rāhīma ابراہیم کا
هُوَ huwa اس سے
سَمَّىٰكُمُ sammākumu نام رکھا ہے تمہارا
ٱلْمُسْلِمِينَ l-mus'limīna مسلمان
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu پہلے بھی
وَفِى wafī اور
هَـٰذَا hādhā اس میں بھی
لِيَكُونَ liyakūna تاکہ ہوں
ٱلرَّسُولُ l-rasūlu رسول
شَهِيدًا shahīdan گواہ
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَتَكُونُوا۟ watakūnū اور تم سب ہوجاؤ
شُهَدَآءَ shuhadāa گواہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلنَّاسِ ۚ l-nāsi لوگوں
فَأَقِيمُوا۟ fa-aqīmū پس قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتُوا۟ waātū اور دو
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَٱعْتَصِمُوا۟ wa-iʿ'taṣimū اور مضبوط تھام لو
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کو
هُوَ huwa وہی
مَوْلَىٰكُمْ ۖ mawlākum تمہارا مولی ہے
فَنِعْمَ faniʿ'ma پس کتنا اچھا
ٱلْمَوْلَىٰ l-mawlā دوست
وَنِعْمَ waniʿ'ma اور کتنا اچھا
ٱلنَّصِيرُ l-naṣīru مددگار

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود