سورہ الفجر لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الفجر لفظ بہ لفظ

الفجر (الفجر) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 30 آیات، 137 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

137 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الفجر عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الفجر: 1 لفظ

وَٱلْفَجْرِ

فجر کی قسم

وَٱلْفَجْرِ wal-fajri قسم ہے فجر کی

آیت 2 - سورہ الفجر: 2 الفاظ

وَلَيَالٍ عَشْرٍۢ

اور دس راتوں کی

وَلَيَالٍ walayālin اور قسم ہے راتوں کی
عَشْرٍۢ ʿashrin دس

آیت 3 - سورہ الفجر: 2 الفاظ

وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ

اور جفت اور طاق کی

وَٱلشَّفْعِ wal-shafʿi اور قسم ہے جفت کی
وَٱلْوَتْرِ wal-watri اور قسم ہے طاق

آیت 4 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

اور رات کی جب جانے لگے

وَٱلَّيْلِ wa-al-layli اور قسم ہے رات کی
إِذَا idhā جب
يَسْرِ yasri وہ رخصت ہوتی ہو/ چلنے لگے

آیت 5 - سورہ الفجر: 6 الفاظ

هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌۭ لِّذِى حِجْرٍ

اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)

هَلْ hal کیا
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
قَسَمٌۭ qasamun کوئی قسم ہے
لِّذِى lidhī والوں کے لئے
حِجْرٍ ḥij'rin عقل (والوں کے لئے)

آیت 6 - سورہ الفجر: 6 الفاظ

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
كَيْفَ kayfa کس طرح
فَعَلَ faʿala کیا
رَبُّكَ rabbuka تیرے رب نے
بِعَادٍ biʿādin عاد کے ساتھ

آیت 7 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد

إِرَمَ irama جو ارم کے تھے
ذَاتِ dhāti والے تھے
ٱلْعِمَادِ l-ʿimādi جو ستونوں (والے تھے)

آیت 8 - سورہ الفجر: 6 الفاظ

ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ

کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے

ٱلَّتِى allatī وہ جو
لَمْ lam نہ
يُخْلَقْ yukh'laq پیدا کئے گئے
مِثْلُهَا mith'luhā ان جیسے
فِى fī میں
ٱلْبِلَـٰدِ l-bilādi ملکوں (میں)

آیت 9 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے

وَثَمُودَ wathamūda اور ثمود
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
جَابُوا۟ jābū جنہوں نے تراشا
ٱلصَّخْرَ l-ṣakhra چٹانوں کو
بِٱلْوَادِ bil-wādi وادی میں

آیت 10 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ

اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا

وَفِرْعَوْنَ wafir'ʿawna اور فرعون کو
ذِى dhī والا
ٱلْأَوْتَادِ l-awtādi جو میخوں والا تھا

آیت 11 - سورہ الفجر: 4 الفاظ

ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ

یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جنہوں نے
طَغَوْا۟ ṭaghaw سرکشی کی
فِى fī میں
ٱلْبِلَـٰدِ l-bilādi ملکوں میں

آیت 12 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ

اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے

فَأَكْثَرُوا۟ fa-aktharū پھر کثرت سے کیا
فِيهَا fīhā ان میں
ٱلْفَسَادَ l-fasāda فساد/ بگاڑ

آیت 13 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ

تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا

فَصَبَّ faṣabba تو ڈالا/ انڈیلا
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
رَبُّكَ rabbuka تیرے رب نے
سَوْطَ sawṭa کوڑا
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب کا

آیت 14 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ

بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے

إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
لَبِٱلْمِرْصَادِ labil-mir'ṣādi البتہ گھات میں ہے

آیت 15 - سورہ الفجر: 11 الفاظ

فَأَمَّا ٱلْإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ

مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

فَأَمَّا fa-ammā تو رہا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
إِذَا idhā جب
مَا mā
ٱبْتَلَىٰهُ ib'talāhu آزماتا ہے اس کو
رَبُّهُۥ rabbuhu اس کا رب
فَأَكْرَمَهُۥ fa-akramahu پھر عزت دیتا ہے اس کو
وَنَعَّمَهُۥ wanaʿʿamahu اور نعمت دیتا ہے اس کو
فَيَقُولُ fayaqūlu تو کہتا ہے
رَبِّىٓ rabbī میرے رب نے
أَكْرَمَنِ akramani عزت دی مجھ کو

آیت 16 - سورہ الفجر: 10 الفاظ

وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ

اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

وَأَمَّآ wa-ammā اور اگر پھر
إِذَا idhā جب
مَا mā
ٱبْتَلَىٰهُ ib'talāhu وہ آزماتا ہے اس کو
فَقَدَرَ faqadara (اور) پھر تنگ کردیتا ہے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
رِزْقَهُۥ riz'qahu اس کا رزق
فَيَقُولُ fayaqūlu تو وہ کہتا ہے
رَبِّىٓ rabbī میرے رب نے
أَهَـٰنَنِ ahānani ذلیل کردیا مجھ کو/ رسوا کردیا مجھ کو

آیت 17 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ

نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

كَلَّا ۖ kallā ہرگز نہیں
بَل bal بلکہ
لَّا lā نہیں
تُكْرِمُونَ tuk'rimūna تم عزت دیتے
ٱلْيَتِيمَ l-yatīma یتیم کو

آیت 18 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو

وَلَا walā اور نہیں
تَحَـٰٓضُّونَ taḥāḍḍūna تم اکساتے/ ترغیب دیتے
عَلَىٰ ʿalā پر
طَعَامِ ṭaʿāmi کھانا کھلانے پر
ٱلْمِسْكِينِ l-mis'kīni مسکین کے

آیت 19 - سورہ الفجر: 4 الفاظ

وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًۭا لَّمًّۭا

اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

وَتَأْكُلُونَ watakulūna اور تم کھا جاتے ہو
ٱلتُّرَاثَ l-turātha میراث کو
أَكْلًۭا aklan کھانا
لَّمًّۭا lamman سمیٹ کر

آیت 20 - سورہ الفجر: 4 الفاظ

وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّۭا جَمًّۭا

اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو

وَتُحِبُّونَ watuḥibbūna اور تم محبت رکھتے ہو
ٱلْمَالَ l-māla مال سے
حُبًّۭا ḥubban محبت
جَمًّۭا jamman بہت زیادہ

آیت 21 - سورہ الفجر: 6 الفاظ

كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّۭا دَكًّۭا

تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِذَا idhā جب
دُكَّتِ dukkati ریزہ ریزہ کر دی جائے گی
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
دَكًّۭا dakkan خوب ریزہ
دَكًّۭا dakkan ریزہ کرکے

آیت 22 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّۭا صَفًّۭا

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

وَجَآءَ wajāa اور آئے گا
رَبُّكَ rabbuka رب تیرا
وَٱلْمَلَكُ wal-malaku اور فرشتے
صَفًّۭا ṣaffan صف
صَفًّۭا ṣaffan در صف

آیت 23 - سورہ الفجر: 9 الفاظ

وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍۢ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ

اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)

وَجِا۟ىٓءَ wajīa اور لائی جائے گی
يَوْمَئِذٍۭ yawma-idhin اس دن
بِجَهَنَّمَ ۚ bijahannama جہنم
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
يَتَذَكَّرُ yatadhakkaru یاد کرے گا/ نصیحت پائے گا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
وَأَنَّىٰ wa-annā اور کہاں سے ہے/ ہوگی
لَهُ lahu اس کے لئے
ٱلذِّكْرَىٰ l-dhik'rā نصیحت

آیت 24 - سورہ الفجر: 4 الفاظ

يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى

کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا

يَقُولُ yaqūlu کہے گا
يَـٰلَيْتَنِى yālaytanī اے کاش کہ میں
قَدَّمْتُ qaddamtu آگے بھیجتا
لِحَيَاتِى liḥayātī اپنی زندگی کے لئے

آیت 25 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌۭ

تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا

فَيَوْمَئِذٍۢ fayawma-idhin تو اس دن
لَّا lā نہ
يُعَذِّبُ yuʿadhibu عذاب دے گا
عَذَابَهُۥٓ ʿadhābahu عذاب اس کا/ اس جیسا
أَحَدٌۭ aḥadun کوئی ایک

آیت 26 - سورہ الفجر: 4 الفاظ

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌۭ

اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا

وَلَا walā اور نہ
يُوثِقُ yūthiqu باندھے گا
وَثَاقَهُۥٓ wathāqahu باندھنا اس کا
أَحَدٌۭ aḥadun کوئی ایک

آیت 27 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ

اے اطمینان پانے والی روح!

يَـٰٓأَيَّتُهَا yāayyatuhā اے
ٱلنَّفْسُ l-nafsu نفس
ٱلْمُطْمَئِنَّةُ l-muṭ'ma-inatu مطمئنہ/ اطمینان والے نفس

آیت 28 - سورہ الفجر: 5 الفاظ

ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةًۭ مَّرْضِيَّةًۭ

اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

ٱرْجِعِىٓ ir'jiʿī واپس چلو
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكِ rabbiki اپنے رب کی
رَاضِيَةًۭ rāḍiyatan راضی
مَّرْضِيَّةًۭ marḍiyyatan پسندیدہ/ خوشی

آیت 29 - سورہ الفجر: 3 الفاظ

فَٱدْخُلِى فِى عِبَـٰدِى

تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا

فَٱدْخُلِى fa-ud'khulī پھر داخل ہوجاؤ
فِى fī میں
عِبَـٰدِى ʿibādī میرے بندوں (میں)

آیت 30 - سورہ الفجر: 2 الفاظ

وَٱدْخُلِى جَنَّتِى

اور میری بہشت میں داخل ہو جا

وَٱدْخُلِى wa-ud'khulī اور داخل ہوجاؤ
جَنَّتِى jannatī میری جنت میں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود