الحديد (الحديد) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 29 آیات، 574 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
574 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحديد عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے
ءَامِنُوا۟āminūایمان لاؤ
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
وَرَسُولِهِۦwarasūlihiاور اس کے رسول پر
وَأَنفِقُوا۟wa-anfiqūاور خرچ کرو
مِمَّاmimmāاس میں سے جو
جَعَلَكُمjaʿalakumاس نے بنایا تم کو
مُّسْتَخْلَفِينَmus'takhlafīnaپیچھے رہ جانے والے۔ خلیفہ۔ جانشین
اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے
وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے
جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے
يَوْمَyawmaجس دن
تَرَىtarāتم دیکھو گے
ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومن مردوں کو
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِwal-mu'minātiاور مومن عورتوں کو
يَسْعَىٰyasʿāدوڑتا ہے
نُورُهُمnūruhumنور ان کا
بَيْنَbaynaان کے
أَيْدِيهِمْaydīhimآگے
وَبِأَيْمَـٰنِهِمwabi-aymānihimاور ان کے دائیں ہاتھ
بُشْرَىٰكُمُbush'rākumu(کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کو
اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)
تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا
يُنَادُونَهُمْyunādūnahumوہ پکاریں گے ان کو
أَلَمْalamکیا نہ
نَكُنnakunتھے ہم
مَّعَكُمْ ۖmaʿakumتمہارے ساتھ
قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
بَلَىٰbalāکیوں نہیں
وَلَـٰكِنَّكُمْwalākinnakumلیکن تم نے
فَتَنتُمْfatantumفتنے میں ڈالا تم نے
أَنفُسَكُمْanfusakumاپنے نفسوں کو
وَتَرَبَّصْتُمْwatarabbaṣtumاور موقعہ پرستی کی تم نے
وَٱرْتَبْتُمْwa-ir'tabtumاور شک میں پڑے رہے تم
وَغَرَّتْكُمُwagharratkumuاور دھوکے میں ڈالا تم کو
کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں
جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے
إِنَّinnaبیشک
ٱلْمُصَّدِّقِينَl-muṣadiqīnaصدقہ کرنے والے مرد
وَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِwal-muṣadiqātiاور صدقہ کرنے والی عورتیں
اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے
ٱعْلَمُوٓا۟iʿ'lamūجان لو
أَنَّمَاannamāبیشک
ٱلْحَيَوٰةُl-ḥayatuزندگی
ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
لَعِبٌۭlaʿibunکھیل ہے
وَلَهْوٌۭwalahwunاور دل لگی ہے
وَزِينَةٌۭwazīnatunاور زینت ہے
وَتَفَاخُرٌۢwatafākhurunاور باہم فخر کرنا
بَيْنَكُمْbaynakumآپس میں
وَتَكَاثُرٌۭwatakāthurunاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا
(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے
اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں
پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں
ثُمَّthummaپھر
قَفَّيْنَاqaffaynāپے در پے بھیجے ہم نے
عَلَىٰٓʿalāپر
ءَاثَـٰرِهِمāthārihimان کے آثار
بِرُسُلِنَاbirusulināاپنے رسول
وَقَفَّيْنَاwaqaffaynāاور پیچھے بھیجا ہم نے
بِعِيسَىbiʿīsāعیسیٰ
ٱبْنِib'niابن
مَرْيَمَmaryamaمریم کو
وَءَاتَيْنَـٰهُwaātaynāhuاور عطا کی ہم نے اس کو
ٱلْإِنجِيلَl-injīlaانجیل
وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور ڈال دیا ہم نے
فِىfīمیں
قُلُوبِqulūbiدلوں
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کے
ٱتَّبَعُوهُittabaʿūhuجنہوں نے پیروی کی اس کی
رَأْفَةًۭrafatanشفقت کو
وَرَحْمَةًۭwaraḥmatanاور رحمت کو
وَرَهْبَانِيَّةًwarahbāniyyatanاور رہبانیت
ٱبْتَدَعُوهَاib'tadaʿūhāانہوں نے ایجاد کیا اس کو
مَاmāنہیں
كَتَبْنَـٰهَاkatabnāhāفرض کیا تھا ہم نے اس کو
عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
إِلَّاillāمگر
ٱبْتِغَآءَib'tighāaتلاش کرنے کو
رِضْوَٰنِriḍ'wāniرضا
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
فَمَاfamāتو نہیں
رَعَوْهَاraʿawhāانہوں نے رعایت کی اس کی
حَقَّḥaqqaجیسے حق تھا
رِعَايَتِهَا ۖriʿāyatihāاس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا
مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
(یہ باتیں) اس لئے (بیان کی گئی ہیں) کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل خدا ہی کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے