سورہ الحديد لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الحديد لفظ بہ لفظ

الحديد (الحديد) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 29 آیات، 574 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

574 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحديد عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 3 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الحديد: 9 الفاظ

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

سَبَّحَ sabbaḥa تسبیح کی ہے۔ کرتی ہے
لِلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لیے
مَا mā ہر اس چیز نے جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 2 - سورہ الحديد: 11 الفاظ

لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ (وہی) زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

لَهُۥ lahu اسی کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کی
يُحْىِۦ yuḥ'yī وہ زندہ کرتا ہے
وَيُمِيتُ ۖ wayumītu اور موت دیتا ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
قَدِيرٌ qadīrun قدرت رکھتا ہے

آیت 3 - سورہ الحديد: 9 الفاظ

هُوَ ٱلْأَوَّلُ وَٱلْـَٔاخِرُ وَٱلظَّـٰهِرُ وَٱلْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے

هُوَ huwa وہی
ٱلْأَوَّلُ l-awalu اول ہے
وَٱلْـَٔاخِرُ wal-ākhiru اور وہی آخر ہے
وَٱلظَّـٰهِرُ wal-ẓāhiru اور ظاہر ہے
وَٱلْبَاطِنُ ۖ wal-bāṭinu اور باطن ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَلِيمٌ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 4 - سورہ الحديد: 36 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۚ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۖ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌۭ

وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

هُوَ huwa وہ
ٱلَّذِى alladhī اللہ وہ ذات ہے
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
فِى fī میں
سِتَّةِ sittati چھ
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَوَىٰ is'tawā جلوہ فرما ہوا
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَرْشِ ۚ l-ʿarshi عرش
يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو کچھ
يَلِجُ yaliju داخل ہوتا ہے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَمَا wamā اور جو کچھ
يَخْرُجُ yakhruju نکلتا ہے
مِنْهَا min'hā اس میں سے
وَمَا wamā اور جو کچھ
يَنزِلُ yanzilu اترتا ہے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
وَمَا wamā اور جو کچھ
يَعْرُجُ yaʿruju چڑھتا ہے
فِيهَا ۖ fīhā اس میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مَعَكُمْ maʿakum تمہارے ساتھ ہے
أَيْنَ ayna جہاں کہیں
مَا mā
كُنتُمْ ۚ kuntum تم ہوتے ہو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تَعْمَلُونَ taʿmalūna جو تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌۭ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 5 - سورہ الحديد: 8 الفاظ

لَّهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرْجَعُ ٱلْأُمُورُ

آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں

لَّهُۥ lahu اسی کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کی
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ ہی کی
تُرْجَعُ tur'jaʿu لوٹائے جاتے ہیں
ٱلْأُمُورُ l-umūru سب کام

آیت 6 - سورہ الحديد: 12 الفاظ

يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

رات کو دن میں داخل کرتا اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے

يُولِجُ yūliju داخل کرتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
فِى fī میں
ٱلنَّهَارِ l-nahāri دن
وَيُولِجُ wayūliju اور داخل کرتا ہے
ٱلنَّهَارَ l-nahāra دن کو
فِى fī میں
ٱلَّيْلِ ۚ al-layli رات
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti بھید
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے

آیت 7 - سورہ الحديد: 15 الفاظ

ءَامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَأَنفِقُوا۟ مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَأَنفَقُوا۟ لَهُمْ أَجْرٌۭ كَبِيرٌۭ

تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور (مال) خرچ کرتے رہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے

ءَامِنُوا۟ āminū ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول پر
وَأَنفِقُوا۟ wa-anfiqū اور خرچ کرو
مِمَّا mimmā اس میں سے جو
جَعَلَكُم jaʿalakum اس نے بنایا تم کو
مُّسْتَخْلَفِينَ mus'takhlafīna پیچھے رہ جانے والے۔ خلیفہ۔ جانشین
فِيهِ ۖ fīhi اس میں
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَأَنفَقُوا۟ wa-anfaqū اور انہوں نے خرچ کیا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَجْرٌۭ ajrun اجر ہے
كَبِيرٌۭ kabīrun بڑا

آیت 8 - سورہ الحديد: 15 الفاظ

وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ ۙ وَٱلرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا۟ بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَـٰقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے

وَمَا wamā اور کیا ہے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
لَا lā نہیں
تُؤْمِنُونَ tu'minūna تم ایمان لاتے ہو
بِٱللَّهِ ۙ bil-lahi اللہ پر
وَٱلرَّسُولُ wal-rasūlu اور رسول
يَدْعُوكُمْ yadʿūkum بلاتا ہے تم کو
لِتُؤْمِنُوا۟ litu'minū تاکہ تم ایمان لاؤ
بِرَبِّكُمْ birabbikum اپنے رب پر
وَقَدْ waqad حالانکہ تحقیق
أَخَذَ akhadha اس نے لیا ہے
مِيثَـٰقَكُمْ mīthāqakum پختہ عہد تم سے
إِن in اگر
كُنتُم kuntum ہو تم
مُّؤْمِنِينَ mu'minīna ایمان لانے والے

آیت 9 - سورہ الحديد: 17 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِۦٓ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍۢ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ

وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
يُنَزِّلُ yunazzilu جو اتارتا ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
عَبْدِهِۦٓ ʿabdihi اپنے بندے
ءَايَـٰتٍۭ āyātin آیات
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin روشن
لِّيُخْرِجَكُم liyukh'rijakum تاکہ وہ نکالے تم کو
مِّنَ mina سے
ٱلظُّلُمَـٰتِ l-ẓulumāti اندھیروں
إِلَى ilā طرف
ٱلنُّورِ ۚ l-nūri روشنی کی
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بِكُمْ bikum ساتھ تمہارے
لَرَءُوفٌۭ laraūfun البتہ شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 10 - سورہ الحديد: 37 الفاظ

وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَٰثُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِى مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ ٱلْفَتْحِ وَقَـٰتَلَ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةًۭ مِّنَ ٱلَّذِينَ أَنفَقُوا۟ مِنۢ بَعْدُ وَقَـٰتَلُوا۟ ۚ وَكُلًّۭا وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلْحُسْنَىٰ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌۭ

اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے

وَمَا wamā اور کیا ہے
لَكُمْ lakum تم کو
أَلَّا allā کہ نہیں
تُنفِقُوا۟ tunfiqū تم خرچ کرتے ہو
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ ہی کے لیے ہے
مِيرَٰثُ mīrāthu میراث
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کی
لَا lā نہیں
يَسْتَوِى yastawī برابر ہوسکتے
مِنكُم minkum تم میں سے
مَّنْ man جس نے
أَنفَقَ anfaqa خرچ کیا
مِن min سے
قَبْلِ qabli پہلے
ٱلْفَتْحِ l-fatḥi فتح
وَقَـٰتَلَ ۚ waqātala اور جنگ کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
أَعْظَمُ aʿẓamu زیادہ بڑے ہیں
دَرَجَةًۭ darajatan درجے میں
مِّنَ mina ان لوگوں سے
ٱلَّذِينَ alladhīna جنہوں نے
أَنفَقُوا۟ anfaqū خرچ کیا
مِنۢ min اس کے
بَعْدُ baʿdu بعد
وَقَـٰتَلُوا۟ ۚ waqātalū اور انہوں نے جنگ کی
وَكُلًّۭا wakullan اور ہر ایک کو
وَعَدَ waʿada وعدہ کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلْحُسْنَىٰ ۚ l-ḥus'nā بھلائی کا
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تَعْمَلُونَ taʿmalūna جو تم عمل کرتے ہو
خَبِيرٌۭ khabīrun باخبر ہے

آیت 11 - سورہ الحديد: 12 الفاظ

مَّن ذَا ٱلَّذِى يُقْرِضُ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا فَيُضَـٰعِفَهُۥ لَهُۥ وَلَهُۥٓ أَجْرٌۭ كَرِيمٌۭ

کون ہے جو خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (یعنی جنت) ہے

مَّن man کون
ذَا dhā ہے
ٱلَّذِى alladhī جو
يُقْرِضُ yuq'riḍu قرض دے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
قَرْضًا qarḍan قرض
حَسَنًۭا ḥasanan حسنہ
فَيُضَـٰعِفَهُۥ fayuḍāʿifahu پھر وہ دوگنا کرے گا اس کو
لَهُۥ lahu اس کے لیے
وَلَهُۥٓ walahu اور اس کے لیے
أَجْرٌۭ ajrun اجر ہے
كَرِيمٌۭ karīmun عزت والا

آیت 12 - سورہ الحديد: 22 الفاظ

يَوْمَ تَرَى ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَـٰنِهِم بُشْرَىٰكُمُ ٱلْيَوْمَ جَنَّـٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے

يَوْمَ yawma جس دن
تَرَى tarā تم دیکھو گے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومن مردوں کو
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ wal-mu'mināti اور مومن عورتوں کو
يَسْعَىٰ yasʿā دوڑتا ہے
نُورُهُم nūruhum نور ان کا
بَيْنَ bayna ان کے
أَيْدِيهِمْ aydīhim آگے
وَبِأَيْمَـٰنِهِم wabi-aymānihim اور ان کے دائیں ہاتھ
بُشْرَىٰكُمُ bush'rākumu (کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کو
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج کے دن
جَنَّـٰتٌۭ jannātun باغات ہیں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۚ fīhā اس میں
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 13 - سورہ الحديد: 27 الفاظ

يَوْمَ يَقُولُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱنظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ٱرْجِعُوا۟ وَرَآءَكُمْ فَٱلْتَمِسُوا۟ نُورًۭا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍۢ لَّهُۥ بَابٌۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ ٱلرَّحْمَةُ وَظَـٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ ٱلْعَذَابُ

اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)

يَوْمَ yawma جس دن
يَقُولُ yaqūlu کہیں گے
ٱلْمُنَـٰفِقُونَ l-munāfiqūna منافق (مرد)
وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ wal-munāfiqātu اور منافق عورتیں
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
ٱنظُرُونَا unẓurūnā دیکھو ہم کو ہم
نَقْتَبِسْ naqtabis روشنی حاصل کریں
مِن min سے
نُّورِكُمْ nūrikum تمہارے نور
قِيلَ qīla کہہ دیا جائے گا ل
ٱرْجِعُوا۟ ir'jiʿū وٹ جاؤ۔ پلٹ جاؤ
وَرَآءَكُمْ warāakum اپنے پیچھے
فَٱلْتَمِسُوا۟ fal-tamisū پھر تلاش کرو
نُورًۭا nūran نور کو
فَضُرِبَ faḍuriba تو حائل کردی جائے گی
بَيْنَهُم baynahum ان کے درمیان
بِسُورٍۢ bisūrin ایک دیوار
لَّهُۥ lahu اس کا
بَابٌۢ bābun ایک دروازہ ہوگا
بَاطِنُهُۥ bāṭinuhu اس کے اندر
فِيهِ fīhi اس میں
ٱلرَّحْمَةُ l-raḥmatu رحمت ہوگی
وَظَـٰهِرُهُۥ waẓāhiruhu اور اس کے باہر
مِن min اس کے
قِبَلِهِ qibalihi سامنے سے
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب ہوگا

آیت 14 - سورہ الحديد: 20 الفاظ

يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَٱرْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ ٱلْأَمَانِىُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمْرُ ٱللَّهِ وَغَرَّكُم بِٱللَّهِ ٱلْغَرُورُ

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا

يُنَادُونَهُمْ yunādūnahum وہ پکاریں گے ان کو
أَلَمْ alam کیا نہ
نَكُن nakun تھے ہم
مَّعَكُمْ ۖ maʿakum تمہارے ساتھ
قَالُوا۟ qālū وہ کہیں گے
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
وَلَـٰكِنَّكُمْ walākinnakum لیکن تم نے
فَتَنتُمْ fatantum فتنے میں ڈالا تم نے
أَنفُسَكُمْ anfusakum اپنے نفسوں کو
وَتَرَبَّصْتُمْ watarabbaṣtum اور موقعہ پرستی کی تم نے
وَٱرْتَبْتُمْ wa-ir'tabtum اور شک میں پڑے رہے تم
وَغَرَّتْكُمُ wagharratkumu اور دھوکے میں ڈالا تم کو
ٱلْأَمَانِىُّ l-amāniyu خواہشات نے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
جَآءَ jāa آگیا
أَمْرُ amru فیصلہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
وَغَرَّكُم wagharrakum اور دھوکے میں ڈالا تم کو
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے بارے میں
ٱلْغَرُورُ l-gharūru بڑے دھوکے باز نے

آیت 15 - سورہ الحديد: 15 الفاظ

فَٱلْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌۭ وَلَا مِنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۚ مَأْوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ ۖ هِىَ مَوْلَىٰكُمْ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے

فَٱلْيَوْمَ fal-yawma تو آج
لَا lā نہ
يُؤْخَذُ yu'khadhu لیا جائے گا
مِنكُمْ minkum تم سے
فِدْيَةٌۭ fid'yatun کوئی فدیہ
وَلَا walā اور نہ
مِنَ mina سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں
كَفَرُوا۟ ۚ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مَأْوَىٰكُمُ mawākumu ٹھکانہ تمہارا
ٱلنَّارُ ۖ l-nāru آگ ہے
هِىَ hiya وہ
مَوْلَىٰكُمْ ۖ mawlākum دوست ہے تمہاری
وَبِئْسَ wabi'sa اور بدترین
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru انجام۔ ٹھکانہ

آیت 16 - سورہ الحديد: 28 الفاظ

۞ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ ٱللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ ٱلْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ ٱلْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌۭ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ

کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں

۞ أَلَمْ alam کیا نہیں
يَأْنِ yani وقت آیا
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہیں
أَن an کہ
تَخْشَعَ takhshaʿa جھک جائیں
قُلُوبُهُمْ qulūbuhum ان کے دل
لِذِكْرِ lidhik'ri ذکر کے لیے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَمَا wamā اور جو کچھ
نَزَلَ nazala اترا
مِنَ mina میں سے
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق
وَلَا walā اور نہ
يَكُونُوا۟ yakūnū وہ ہوں
كَٱلَّذِينَ ka-alladhīna ان لوگوں کی طرح
أُوتُوا۟ ūtū جو دیئے گئے
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu قبل
فَطَالَ faṭāla تو لمبی ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْأَمَدُ l-amadu مدت
فَقَسَتْ faqasat تو سخت ہوگئے
قُلُوبُهُمْ ۖ qulūbuhum ان کے دل
وَكَثِيرٌۭ wakathīrun اور بہت سے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَـٰسِقُونَ fāsiqūna نافرمان ہیں

آیت 17 - سورہ الحديد: 13 الفاظ

ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يُحْىِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو

ٱعْلَمُوٓا۟ iʿ'lamū جان لو
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحْىِ yuḥ'yī زندہ کرتا ہے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
بَعْدَ baʿda بعد
مَوْتِهَا ۚ mawtihā اس کی موت کے
قَدْ qad تحقیق
بَيَّنَّا bayyannā بیان کیں ہم نے
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti آیات
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم عقل سے کام لو

آیت 18 - سورہ الحديد: 12 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُصَّدِّقِينَ وَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِ وَأَقْرَضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا يُضَـٰعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌۭ كَرِيمٌۭ

جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی۔ اور خدا کو (نیت) نیک (اور خلوص سے) قرض دیتے ہیں ان کو دوچند ادا کیا جائے گا اور ان کے لئے عزت کا صلہ ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُصَّدِّقِينَ l-muṣadiqīna صدقہ کرنے والے مرد
وَٱلْمُصَّدِّقَـٰتِ wal-muṣadiqāti اور صدقہ کرنے والی عورتیں
وَأَقْرَضُوا۟ wa-aqraḍū اور انہوں نے قرض دیا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
قَرْضًا qarḍan قرض
حَسَنًۭا ḥasanan حسنہ
يُضَـٰعَفُ yuḍāʿafu دوگنا کیا جائے گا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
أَجْرٌۭ ajrun اجر ہے
كَرِيمٌۭ karīmun عزت والا

آیت 19 - سورہ الحديد: 20 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلصِّدِّيقُونَ ۖ وَٱلشُّهَدَآءُ عِندَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ ۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرُسُلِهِۦٓ warusulihi اور اس کے رسولوں پر
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلصِّدِّيقُونَ ۖ l-ṣidīqūna سچے ہیں
وَٱلشُّهَدَآءُ wal-shuhadāu اور شہید ہیں
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَجْرُهُمْ ajruhum ان کا اجر ہے
وَنُورُهُمْ ۖ wanūruhum اور ان کا نور ہے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جنہوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَكَذَّبُوا۟ wakadhabū اور انہوں نے جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَآ biāyātinā ہماری آیات کو
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والے ہیں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم

آیت 20 - سورہ الحديد: 39 الفاظ

ٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا لَعِبٌۭ وَلَهْوٌۭ وَزِينَةٌۭ وَتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌۭ فِى ٱلْأَمْوَٰلِ وَٱلْأَوْلَـٰدِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ ٱلْكُفَّارَ نَبَاتُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصْفَرًّۭا ثُمَّ يَكُونُ حُطَـٰمًۭا ۖ وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابٌۭ شَدِيدٌۭ وَمَغْفِرَةٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضْوَٰنٌۭ ۚ وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا مَتَـٰعُ ٱلْغُرُورِ

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

ٱعْلَمُوٓا۟ iʿ'lamū جان لو
أَنَّمَا annamā بیشک
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu زندگی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
لَعِبٌۭ laʿibun کھیل ہے
وَلَهْوٌۭ walahwun اور دل لگی ہے
وَزِينَةٌۭ wazīnatun اور زینت ہے
وَتَفَاخُرٌۢ watafākhurun اور باہم فخر کرنا
بَيْنَكُمْ baynakum آپس میں
وَتَكَاثُرٌۭ watakāthurun اور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرنا
فِى fī میں
ٱلْأَمْوَٰلِ l-amwāli مال
وَٱلْأَوْلَـٰدِ ۖ wal-awlādi اور اولاد میں
كَمَثَلِ kamathali مانند مثال
غَيْثٍ ghaythin ایک بارش کے ہے
أَعْجَبَ aʿjaba خوش کیا
ٱلْكُفَّارَ l-kufāra کسانوں کو
نَبَاتُهُۥ nabātuhu اس کی نباتات نے
ثُمَّ thumma پھر
يَهِيجُ yahīju وہ خشک ہوجاتی ہے
فَتَرَىٰهُ fatarāhu پھر تم دیکھتے ہو اس کو
مُصْفَرًّۭا muṣ'farran کہ زرد ہوگئی
ثُمَّ thumma پھر
يَكُونُ yakūnu وہ ہوجاتی ہے
حُطَـٰمًۭا ۖ ḥuṭāman ریزہ ریزہ
وَفِى wafī اور میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب
شَدِيدٌۭ shadīdun سخت ہے
وَمَغْفِرَةٌۭ wamaghfiratun اور بخشش
مِّنَ mina کی طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
وَرِضْوَٰنٌۭ ۚ wariḍ'wānun اور رضا مندی
وَمَا wamā اور نہیں
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu دنیا کی
ٱلدُّنْيَآ l-dun'yā زندگی
إِلَّا illā مگر
مَتَـٰعُ matāʿu سامان
ٱلْغُرُورِ l-ghurūri دھوکے کا

آیت 21 - سورہ الحديد: 25 الفاظ

سَابِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَغْفِرَةٍۢ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

سَابِقُوٓا۟ sābiqū ایک دوسرے سے آگے بڑھو
إِلَىٰ ilā طرف
مَغْفِرَةٍۢ maghfiratin بخشش کی
مِّن min سے
رَّبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کی طرف
وَجَنَّةٍ wajannatin اور جنت کی طرف
عَرْضُهَا ʿarḍuhā اس کی وسعت۔ چوڑائی
كَعَرْضِ kaʿarḍi عرض کی طرح ہے۔ وسعت کی طرح ہے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان کے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
أُعِدَّتْ uʿiddat تیار کی گئی ہے
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرُسُلِهِۦ ۚ warusulihi اور اس کے رسولوں پر
ذَٰلِكَ dhālika یہ
فَضْلُ faḍlu فضل ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
يُؤْتِيهِ yu'tīhi وہ عطا کرتا ہے اسے
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
ذُو dhū والا ہے
ٱلْفَضْلِ l-faḍli فضل
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi بڑے

آیت 22 - سورہ الحديد: 21 الفاظ

مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍۢ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِىٓ أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍۢ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَآ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌۭ

کوئی مصیبت ملک پر اور خود تم پر نہیں پڑتی مگر پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں ایک کتاب میں (لکھی ہوئی) ہے۔ (اور) یہ (کام) خدا کو آسان ہے

مَآ mā نہیں
أَصَابَ aṣāba پہنچتی
مِن min سے
مُّصِيبَةٍۢ muṣībatin کوئی مصیبت
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَلَا walā اور نہ
فِىٓ fī میں
أَنفُسِكُمْ anfusikum تمہارے نفسوں
إِلَّا illā مگر
فِى fī میں ہے
كِتَـٰبٍۢ kitābin ایک کتاب
مِّن min اس سے
قَبْلِ qabli پہلے
أَن an کہ
نَّبْرَأَهَآ ۚ nabra-ahā ہم پیدا کریں اس کو
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ بات
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
يَسِيرٌۭ yasīrun بہت آسان ہے

آیت 23 - سورہ الحديد: 15 الفاظ

لِّكَيْلَا تَأْسَوْا۟ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا۟ بِمَآ ءَاتَىٰكُمْ ۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍۢ فَخُورٍ

تاکہ جو (مطلب) تم سے فوت ہوگیا ہو اس کا غم نہ کھایا کرو اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ اور خدا کسی اترانے اور شیخی بگھارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

لِّكَيْلَا likaylā تاکہ نہ
تَأْسَوْا۟ tasaw تم افسوس کرو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَا mā اس کے جو
فَاتَكُمْ fātakum نقصان ہوا تم کو۔ کھو گیا تم سے
وَلَا walā اور نہ
تَفْرَحُوا۟ tafraḥū تم خوش ہو
بِمَآ bimā ساتھ اس کے
ءَاتَىٰكُمْ ۗ ātākum جو اس نے دیا تم کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا
كُلَّ kulla ہر
مُخْتَالٍۢ mukh'tālin خود پسند
فَخُورٍ fakhūrin فخر جتانے والے کو

آیت 24 - سورہ الحديد: 12 الفاظ

ٱلَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلْبُخْلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَبْخَلُونَ yabkhalūna جو بخل کرتے ہیں
وَيَأْمُرُونَ wayamurūna اور حکم دیتے ہیں
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
بِٱلْبُخْلِ ۗ bil-bukh'li بخل کا
وَمَن waman اور جو کوئی
يَتَوَلَّ yatawalla روگردانی کرتا ہے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہ
ٱلْغَنِىُّ l-ghaniyu بےنیاز ہے
ٱلْحَمِيدُ l-ḥamīdu تعریف والا ہے

آیت 25 - سورہ الحديد: 28 الفاظ

لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمِيزَانَ لِيَقُومَ ٱلنَّاسُ بِٱلْقِسْطِ ۖ وَأَنزَلْنَا ٱلْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌۭ شَدِيدٌۭ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ ٱللَّهُ مَن يَنصُرُهُۥ وَرُسُلَهُۥ بِٱلْغَيْبِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِىٌّ عَزِيزٌۭ

ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
رُسُلَنَا rusulanā اپنے رسولوں کو
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ bil-bayināti ساتھ روشن نشانیوں کے
وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور اتارا ہم نے
مَعَهُمُ maʿahumu ان کے ساتھ
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب کو
وَٱلْمِيزَانَ wal-mīzāna اور میزان کو
لِيَقُومَ liyaqūma تاکہ قائم ہوں
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگ
بِٱلْقِسْطِ ۖ bil-qis'ṭi انصاف پر
وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور اتارا ہم نے
ٱلْحَدِيدَ l-ḥadīda لوہا
فِيهِ fīhi اس میں
بَأْسٌۭ basun زور ہے
شَدِيدٌۭ shadīdun سخت
وَمَنَـٰفِعُ wamanāfiʿu اور فائدے ہیں
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
وَلِيَعْلَمَ waliyaʿlama اور تاکہ جان لے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مَن man کون
يَنصُرُهُۥ yanṣuruhu مدد کرتا ہے اس کی
وَرُسُلَهُۥ warusulahu اور اس کے رسولوں کی
بِٱلْغَيْبِ ۚ bil-ghaybi ساتھ غیب کے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
قَوِىٌّ qawiyyun قوت والا ہے،
عَزِيزٌۭ ʿazīzun زبردست ہے

آیت 26 - سورہ الحديد: 14 الفاظ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًۭا وَإِبْرَٰهِيمَ وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِمَا ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلْكِتَـٰبَ ۖ فَمِنْهُم مُّهْتَدٍۢ ۖ وَكَثِيرٌۭ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

وَلَقَدْ walaqad البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
نُوحًۭا nūḥan نوح کو
وَإِبْرَٰهِيمَ wa-ib'rāhīma اور ابراہیم کو
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے
فِى fī میں
ذُرِّيَّتِهِمَا dhurriyyatihimā ان دونوں کی اولاد
ٱلنُّبُوَّةَ l-nubuwata نبوت کو
وَٱلْكِتَـٰبَ ۖ wal-kitāba اور کتاب کو
فَمِنْهُم famin'hum تو بعض ان میں سے
مُّهْتَدٍۢ ۖ muh'tadin ہدایت یافتہ ہیں
وَكَثِيرٌۭ wakathīrun اور بہت سے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَـٰسِقُونَ fāsiqūna فاسق ہیں

آیت 27 - سورہ الحديد: 39 الفاظ

ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ٱبْنِ مَرْيَمَ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْإِنجِيلَ وَجَعَلْنَا فِى قُلُوبِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ رَأْفَةًۭ وَرَحْمَةًۭ وَرَهْبَانِيَّةً ٱبْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَـٰهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ٱبْتِغَآءَ رِضْوَٰنِ ٱللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ۖ فَـَٔاتَيْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ ۖ وَكَثِيرٌۭ مِّنْهُمْ فَـٰسِقُونَ

پھر ان کے پیچھے انہی کے قدموں پر (اور) پیغمبر بھیجے اور ان کے پیچھے مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا اور ان کو انجیل عنایت کی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی ڈال دی۔ اور لذات سے کنارہ کشی کی تو انہوں نے خود ایک نئی بات نکال لی ہم نے ان کو اس کا حکم نہیں دیا تھا مگر (انہوں نے اپنے خیال میں) خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے (آپ ہی ایسا کرلیا تھا) پھر جیسا اس کو نباہنا چاہیئے تھا نباہ بھی نہ سکے۔ پس جو لوگ ان میں سے ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور ان میں بہت سے نافرمان ہیں

ثُمَّ thumma پھر
قَفَّيْنَا qaffaynā پے در پے بھیجے ہم نے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
ءَاثَـٰرِهِم āthārihim ان کے آثار
بِرُسُلِنَا birusulinā اپنے رسول
وَقَفَّيْنَا waqaffaynā اور پیچھے بھیجا ہم نے
بِعِيسَى biʿīsā عیسیٰ
ٱبْنِ ib'ni ابن
مَرْيَمَ maryama مریم کو
وَءَاتَيْنَـٰهُ waātaynāhu اور عطا کی ہم نے اس کو
ٱلْإِنجِيلَ l-injīla انجیل
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور ڈال دیا ہم نے
فِى fī میں
قُلُوبِ qulūbi دلوں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
ٱتَّبَعُوهُ ittabaʿūhu جنہوں نے پیروی کی اس کی
رَأْفَةًۭ rafatan شفقت کو
وَرَحْمَةًۭ waraḥmatan اور رحمت کو
وَرَهْبَانِيَّةً warahbāniyyatan اور رہبانیت
ٱبْتَدَعُوهَا ib'tadaʿūhā انہوں نے ایجاد کیا اس کو
مَا mā نہیں
كَتَبْنَـٰهَا katabnāhā فرض کیا تھا ہم نے اس کو
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
إِلَّا illā مگر
ٱبْتِغَآءَ ib'tighāa تلاش کرنے کو
رِضْوَٰنِ riḍ'wāni رضا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَمَا famā تو نہیں
رَعَوْهَا raʿawhā انہوں نے رعایت کی اس کی
حَقَّ ḥaqqa جیسے حق تھا
رِعَايَتِهَا ۖ riʿāyatihā اس کی رعایت کا۔ نگہبانی کا۔ پابندی کا
فَـَٔاتَيْنَا faātaynā تو دیا ہم نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
أَجْرَهُمْ ۖ ajrahum ان کا اجر
وَكَثِيرٌۭ wakathīrun اور بہت سے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَـٰسِقُونَ fāsiqūna فاسق ہیں

آیت 28 - سورہ الحديد: 21 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَءَامِنُوا۟ بِرَسُولِهِۦ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِۦ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًۭا تَمْشُونَ بِهِۦ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو !
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَءَامِنُوا۟ waāminū اور ایمان لاؤ
بِرَسُولِهِۦ birasūlihi اس کے رسول پر
يُؤْتِكُمْ yu'tikum دے گا تم کو
كِفْلَيْنِ kif'layni دوہرا حصہ
مِن min میں سے
رَّحْمَتِهِۦ raḥmatihi اپنی رحمت
وَيَجْعَل wayajʿal اور بخشے گا
لَّكُمْ lakum تم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیے
نُورًۭا nūran ایک نور
تَمْشُونَ tamshūna تم چلو گے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
وَيَغْفِرْ wayaghfir اور بخش دے گا
لَكُمْ ۚ lakum تم کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 29 - سورہ الحديد: 22 الفاظ

لِّئَلَّا يَعْلَمَ أَهْلُ ٱلْكِتَـٰبِ أَلَّا يَقْدِرُونَ عَلَىٰ شَىْءٍۢ مِّن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَأَنَّ ٱلْفَضْلَ بِيَدِ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

(یہ باتیں) اس لئے (بیان کی گئی ہیں) کہ اہل کتاب جان لیں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھی قدرت نہیں رکھتے۔ اور یہ کہ فضل خدا ہی کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

لِّئَلَّا li-allā تاکہ نہ
يَعْلَمَ yaʿlama جان پائیں
أَهْلُ ahlu اہل
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب
أَلَّا allā کہ نہیں
يَقْدِرُونَ yaqdirūna وہ قدرت رکھتے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
شَىْءٍۢ shayin کسی چیز کے
مِّن min سے
فَضْلِ faḍli فضل
ٱللَّهِ ۙ l-lahi اللہ کے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱلْفَضْلَ l-faḍla فضل
بِيَدِ biyadi ہاتھ میں ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
يُؤْتِيهِ yu'tīhi دیتا ہے اس کو
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۚ yashāu چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
ذُو dhū والا ہے
ٱلْفَضْلِ l-faḍli فضل
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi بڑے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود