سورہ الحشر لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الحشر لفظ بہ لفظ

الحشر (الحشر) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 24 آیات، 445 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

445 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحشر عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 3 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الحشر: 11 الفاظ

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

سَبَّحَ sabbaḥa تسبیح کی ہے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
مَا mā ہر اس چیز نے
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti جو آسمانوں میں ہے
وَمَا wamā اور جو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین میں ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 2 - سورہ الحشر: 40 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ مِن دِيَـٰرِهِمْ لِأَوَّلِ ٱلْحَشْرِ ۚ مَا ظَنَنتُمْ أَن يَخْرُجُوا۟ ۖ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُم مَّانِعَتُهُمْ حُصُونُهُم مِّنَ ٱللَّهِ فَأَتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا۟ ۖ وَقَذَفَ فِى قُلُوبِهِمُ ٱلرُّعْبَ ۚ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِى ٱلْمُؤْمِنِينَ فَٱعْتَبِرُوا۟ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ

وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات ہے
أَخْرَجَ akhraja جس نے نکال دیا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِنْ min سے
أَهْلِ ahli اہل
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب میں (سے)
مِن min سے
دِيَـٰرِهِمْ diyārihim ان کے گھروں (سے)
لِأَوَّلِ li-awwali پہلے ہی
ٱلْحَشْرِ ۚ l-ḥashri حشر میں۔ پہلی بھیڑ میں
مَا mā نہیں
ظَنَنتُمْ ẓanantum تم نے گمان کیا
أَن an کہ
يَخْرُجُوا۟ ۖ yakhrujū وہ نکل جائیں گے
وَظَنُّوٓا۟ waẓannū اور وہ سمجھ رہے تھے
أَنَّهُم annahum کہ بیشک وہ
مَّانِعَتُهُمْ māniʿatuhum بچانے والے ہیں ان کو
حُصُونُهُم ḥuṣūnuhum ان کے قلعے
مِّنَ mina
ٱللَّهِ l-lahi اللہ سے
فَأَتَىٰهُمُ fa-atāhumu پس آیا ان کے پاس
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِنْ min سے
حَيْثُ ḥaythu جہاں سے
لَمْ lam نہیں
يَحْتَسِبُوا۟ ۖ yaḥtasibū انہوں نے خیال ہی کیا
وَقَذَفَ waqadhafa اور اس نے ڈال دیا
فِى fī میں
قُلُوبِهِمُ qulūbihimu ان کے دلوں میں
ٱلرُّعْبَ ۚ l-ruʿ'ba رعب
يُخْرِبُونَ yukh'ribūna وہ برباد کررہے تھے
بُيُوتَهُم buyūtahum اپنے گھروں کو
بِأَيْدِيهِمْ bi-aydīhim اپنے ہاتھوں سے
وَأَيْدِى wa-aydī اور ہاتھوں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں کے
فَٱعْتَبِرُوا۟ fa-iʿ'tabirū پس عبرت پکڑو
يَـٰٓأُو۟لِى yāulī اے والو
ٱلْأَبْصَـٰرِ l-abṣāri آنکھوں (والو )

آیت 3 - سورہ الحشر: 14 الفاظ

وَلَوْلَآ أَن كَتَبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمُ ٱلْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ عَذَابُ ٱلنَّارِ

اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تیار) ہے

وَلَوْلَآ walawlā اور اگر نہ ہوتی
أَن an یہ بات کہ
كَتَبَ kataba لکھ دی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْجَلَآءَ l-jalāa جلاوطنی
لَعَذَّبَهُمْ laʿadhabahum البتہ عذاب دیتا ان کو
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا (میں)
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
فِى fī میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت (میں)
عَذَابُ ʿadhābu عذاب ہے
ٱلنَّارِ l-nāri آگ کا

آیت 4 - سورہ الحشر: 12 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَآقُّوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ ۖ وَمَن يُشَآقِّ ٱللَّهَ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ

یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا کی مخالفت کرے تو خدا سخت عذاب دینے والا ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ وہ
شَآقُّوا۟ shāqqū انہوں نےمخالفت کی
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ ۖ warasūlahu اور اس کے رسول کی
وَمَن waman اور جو
يُشَآقِّ yushāqqi مخالفت کرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
شَدِيدُ shadīdu سخت
ٱلْعِقَابِ l-ʿiqābi سزا دینے والا ہے

آیت 5 - سورہ الحشر: 13 الفاظ

مَا قَطَعْتُم مِّن لِّينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَآئِمَةً عَلَىٰٓ أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ ٱللَّهِ وَلِيُخْزِىَ ٱلْفَـٰسِقِينَ

(مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے

مَا mā جو بھی
قَطَعْتُم qaṭaʿtum کاٹے تم نے
مِّن min کے
لِّينَةٍ līnatin کھجور کے درخت
أَوْ aw یا
تَرَكْتُمُوهَا taraktumūhā تم نے چھوڑ دیا ان کو
قَآئِمَةً qāimatan کھڑے ہوئے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أُصُولِهَا uṣūlihā ان کی جڑوں پر
فَبِإِذْنِ fabi-idh'ni تو ساتھ اذن کے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلِيُخْزِىَ waliyukh'ziya اور تاکہ وہ رسوا کرے
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna فاسقوں کو

آیت 6 - سورہ الحشر: 25 الفاظ

وَمَآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ مِنْهُمْ فَمَآ أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍۢ وَلَا رِكَابٍۢ وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُۥ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

اور جو (مال) خدا نے اپنے پیغمبر کو ان لوگوں سے (بغیر لڑائی بھڑائی کے) دلوایا ہے اس میں تمہارا کچھ حق نہیں کیونکہ اس کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن خدا اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

وَمَآ wamā اور جو
أَفَآءَ afāa پھیر لایا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَىٰ ʿalā پر
رَسُولِهِۦ rasūlihi اپنے رسول (پر)
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَمَآ famā پس نہیں
أَوْجَفْتُمْ awjaftum دوڑائے تم نے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
مِنْ min کوئی
خَيْلٍۢ khaylin گھوڑے
وَلَا walā اور نہ
رِكَابٍۢ rikābin سواری
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُسَلِّطُ yusalliṭu مسلط کرتا ہے
رُسُلَهُۥ rusulahu اپنے رسولوں کو
عَلَىٰ ʿalā پر
مَن man جس (پر)
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلَىٰ ʿalā اوپر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کے
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 7 - سورہ الحشر: 37 الفاظ

مَّآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ مِنْ أَهْلِ ٱلْقُرَىٰ فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْيَتَـٰمَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ كَىْ لَا يَكُونَ دُولَةًۢ بَيْنَ ٱلْأَغْنِيَآءِ مِنكُمْ ۚ وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمْ عَنْهُ فَٱنتَهُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ

جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

مَّآ mā جو
أَفَآءَ afāa پلٹایا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَىٰ ʿalā پر
رَسُولِهِۦ rasūlihi اپنے رسول (پر)
مِنْ min سے
أَهْلِ ahli والوں میں سے
ٱلْقُرَىٰ l-qurā بستی (والوں میں سے)
فَلِلَّهِ falillahi پس اللہ کے لیے ہے
وَلِلرَّسُولِ walilrrasūli اور رسول کے لیے
وَلِذِى walidhī اور کے لیے
ٱلْقُرْبَىٰ l-qur'bā رشتہ داروں (کے لیے)
وَٱلْيَتَـٰمَىٰ wal-yatāmā اور یتیموں کے لیے
وَٱلْمَسَـٰكِينِ wal-masākīni اور مسکینوں کے لیے
وَٱبْنِ wa-ib'ni اور
ٱلسَّبِيلِ l-sabīli مسافروں کے لیے
كَىْ kay تاکہ
لَا lā نہ
يَكُونَ yakūna ہو
دُولَةًۢ dūlatan گھومتے رہنا۔ گردش کرنا
بَيْنَ bayna درمیان
ٱلْأَغْنِيَآءِ l-aghniyāi مال داروں کے۔ غنی لوگوں کے
مِنكُمْ ۚ minkum تم میں سے
وَمَآ wamā اور جو
ءَاتَىٰكُمُ ātākumu دیں تم کو
ٱلرَّسُولُ l-rasūlu رسول
فَخُذُوهُ fakhudhūhu پس لے لو اس کو
وَمَا wamā اور جس چیز سے
نَهَىٰكُمْ nahākum روکیں تم کو
عَنْهُ ʿanhu اس سے
فَٱنتَهُوا۟ ۚ fa-intahū پس رک جاؤ
وَٱتَّقُوا۟ wa-ittaqū اور ڈرو
ٱللَّهَ ۖ l-laha اللہ سے
إِنَّ inna بےشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
شَدِيدُ shadīdu سخت
ٱلْعِقَابِ l-ʿiqābi سزا دینے والا ہے

آیت 8 - سورہ الحشر: 18 الفاظ

لِلْفُقَرَآءِ ٱلْمُهَـٰجِرِينَ ٱلَّذِينَ أُخْرِجُوا۟ مِن دِيَـٰرِهِمْ وَأَمْوَٰلِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًۭا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضْوَٰنًۭا وَيَنصُرُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلصَّـٰدِقُونَ

(اور) ان مفلسان تارک الوطن کے لئے بھی جو اپنے گھروں اور مالوں سے خارج (اور جدا) کر دیئے گئے ہیں (اور) خدا کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار اور خدا اور اس کے پیغمبر کے مددگار ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں

لِلْفُقَرَآءِ lil'fuqarāi ان غریبوں کے لیے
ٱلْمُهَـٰجِرِينَ l-muhājirīna مہاجرین
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
أُخْرِجُوا۟ ukh'rijū جو نکالے گئے
مِن min سے
دِيَـٰرِهِمْ diyārihim اپنے گھروں (سے)
وَأَمْوَٰلِهِمْ wa-amwālihim اور اپنے مالوں سے
يَبْتَغُونَ yabtaghūna وہ چاہتے ہیں
فَضْلًۭا faḍlan فضل
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی طرف سے
وَرِضْوَٰنًۭا wariḍ'wānan اور رضامندی
وَيَنصُرُونَ wayanṣurūna اور وہ مدد کرتے ہیں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥٓ ۚ warasūlahu اور اس کے رسول کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلصَّـٰدِقُونَ l-ṣādiqūna جو سچے ہیں

آیت 9 - سورہ الحشر: 31 الفاظ

وَٱلَّذِينَ تَبَوَّءُو ٱلدَّارَ وَٱلْإِيمَـٰنَ مِن قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِى صُدُورِهِمْ حَاجَةًۭ مِّمَّآ أُوتُوا۟ وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌۭ ۚ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

اور (ان لوگوں کے لئے بھی) جو مہاجرین سے پہلے (ہجرت کے) گھر (یعنی مدینے) میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) جو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش (اور خلش) نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔ اور جو شخص حرص نفس سے بچا لیا گیا تو ایسے لوگ مراد پانے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
تَبَوَّءُو tabawwaū جنہوں نے جگہ پکڑی
ٱلدَّارَ l-dāra گھر میں
وَٱلْإِيمَـٰنَ wal-īmāna اور ایمان لائے
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim ان سے قبل
يُحِبُّونَ yuḥibbūna وہ محبت رکھتے ہیں
مَنْ man جو
هَاجَرَ hājara ہجرت کرے
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
وَلَا walā اور نہیں
يَجِدُونَ yajidūna وہ پاتے
فِى fī میں
صُدُورِهِمْ ṣudūrihim اپنے سینوں میں
حَاجَةًۭ ḥājatan کوئی حاجت
مِّمَّآ mimmā اس میں سے جو
أُوتُوا۟ ūtū وہ دئیے گئے
وَيُؤْثِرُونَ wayu'thirūna اور وہ ترجیح دیتے ہیں
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں پر
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَانَ kāna ہو
بِهِمْ bihim ان کو
خَصَاصَةٌۭ ۚ khaṣāṣatun بھوک۔ تنگی
وَمَن waman اور جو کوئی
يُوقَ yūqa بچالیا گیا
شُحَّ shuḥḥa خود غرضی سے
نَفْسِهِۦ nafsihi اپنے نفس کی
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو ایسے لوگ
هُمُ humu وہی
ٱلْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna فلاح پانے والے ہیں

آیت 10 - سورہ الحشر: 23 الفاظ

وَٱلَّذِينَ جَآءُو مِنۢ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَٰنِنَا ٱلَّذِينَ سَبَقُونَا بِٱلْإِيمَـٰنِ وَلَا تَجْعَلْ فِى قُلُوبِنَا غِلًّۭا لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ رَبَّنَآ إِنَّكَ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌ

اور (ان کے لئے بھی) جو ان (مہاجرین) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔ اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
جَآءُو jāū جو آئے
مِنۢ min
بَعْدِهِمْ baʿdihim ان کے بعد
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
رَبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب- ہم کو
ٱغْفِرْ igh'fir بخش دے
لَنَا lanā اور ہمارے
وَلِإِخْوَٰنِنَا wali-ikh'wāninā بھائیوں کو
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
سَبَقُونَا sabaqūnā سبقت لے گئے ہم سے
بِٱلْإِيمَـٰنِ bil-īmāni ایمان میں
وَلَا walā اور نہ
تَجْعَلْ tajʿal تو ڈال
فِى fī میں
قُلُوبِنَا qulūbinā ہمارے دلوں میں
غِلًّۭا ghillan بغض
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
رَبَّنَآ rabbanā اے ہمارے رب
إِنَّكَ innaka بیشک تو
رَءُوفٌۭ raūfun شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌ raḥīmun مہربان ہے

آیت 11 - سورہ الحشر: 28 الفاظ

۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ نَافَقُوا۟ يَقُولُونَ لِإِخْوَٰنِهِمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَـٰبِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًۭا وَإِن قُوتِلْتُمْ لَنَنصُرَنَّكُمْ وَٱللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ

کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ مگر خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

۞ أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
إِلَى ilā طرف
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی طرف
نَافَقُوا۟ nāfaqū جنہوں نے منافقت کی
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
لِإِخْوَٰنِهِمُ li-ikh'wānihimu اپنے بھائیوں سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان سے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِنْ min سے
أَهْلِ ahli اہل
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب میں سے
لَئِنْ la-in البتہ اگر
أُخْرِجْتُمْ ukh'rij'tum نکالے گئے تم
لَنَخْرُجَنَّ lanakhrujanna البتہ ہم ضرور نکلیں گے
مَعَكُمْ maʿakum تمہارے ساتھ
وَلَا walā اور نہ
نُطِيعُ nuṭīʿu ہم اطاعت کریں گے
فِيكُمْ fīkum تمہارے معاملے میں
أَحَدًا aḥadan کسی ایک کی
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی
وَإِن wa-in اور اگر
قُوتِلْتُمْ qūtil'tum جنگ کی گئی تم سے
لَنَنصُرَنَّكُمْ lananṣurannakum البتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاری
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَشْهَدُ yashhadu گواہی دیتا ہے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ lakādhibūna البتہ جھوٹے ہیں

آیت 12 - سورہ الحشر: 16 الفاظ

لَئِنْ أُخْرِجُوا۟ لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِن قُوتِلُوا۟ لَا يَنصُرُونَهُمْ وَلَئِن نَّصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ ٱلْأَدْبَـٰرَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی

لَئِنْ la-in البتہ اگر
أُخْرِجُوا۟ ukh'rijū وہ نکالے گئے
لَا lā نہیں
يَخْرُجُونَ yakhrujūna وہ نکلیں گے
مَعَهُمْ maʿahum ان کے ساتھ
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
قُوتِلُوا۟ qūtilū وہ جنگ کیے گئے
لَا lā نہیں
يَنصُرُونَهُمْ yanṣurūnahum وہ مدد کریں گے ان کی
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
نَّصَرُوهُمْ naṣarūhum انہوں نے مدد کی بھی ان کی
لَيُوَلُّنَّ layuwallunna البتہ ضرور پھیر لیں گے
ٱلْأَدْبَـٰرَ l-adbāra پیٹھوں کو
ثُمَّ thumma پھر
لَا lā نہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna وہ مدد دئیے جائیں گے

آیت 13 - سورہ الحشر: 12 الفاظ

لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةًۭ فِى صُدُورِهِم مِّنَ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌۭ لَّا يَفْقَهُونَ

(مسلمانو!) تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں خدا سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے

لَأَنتُمْ la-antum البتہ تم
أَشَدُّ ashaddu زیادہ سخت ہو
رَهْبَةًۭ rahbatan رعب میں
فِى fī میں
صُدُورِهِم ṣudūrihim ان کے سینوں (میں)
مِّنَ mina بڑھ
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ سے (بڑھ کر )
ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ qawmun ایک قوم ہیں
لَّا lā نہیں
يَفْقَهُونَ yafqahūna جو سمجھتے

آیت 14 - سورہ الحشر: 23 الفاظ

لَا يُقَـٰتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِى قُرًۭى مُّحَصَّنَةٍ أَوْ مِن وَرَآءِ جُدُرٍۭ ۚ بَأْسُهُم بَيْنَهُمْ شَدِيدٌۭ ۚ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًۭا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌۭ لَّا يَعْقِلُونَ

یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں

لَا lā نہیں
يُقَـٰتِلُونَكُمْ yuqātilūnakum وہ جنگ کریں گے تم سے
جَمِيعًا jamīʿan سب مل کر
إِلَّا illā مگر
فِى fī میں
قُرًۭى quran بستیوں (میں)
مُّحَصَّنَةٍ muḥaṣṣanatin قلعہ بند ہوکر
أَوْ aw یا
مِن min سے
وَرَآءِ warāi پیچھے (سے)
جُدُرٍۭ ۚ judurin دیواروں کے
بَأْسُهُم basuhum ان کی جنگ
بَيْنَهُمْ baynahum آپس میں
شَدِيدٌۭ ۚ shadīdun شدید ہے
تَحْسَبُهُمْ taḥsabuhum تم سمجھتے ہو ان کو
جَمِيعًۭا jamīʿan اکٹھا
وَقُلُوبُهُمْ waqulūbuhum اور دل ان کے
شَتَّىٰ ۚ shattā پھٹے ہوئے ہیں۔ مختلف ہیں
ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ qawmun لوگ ہیں
لَّا lā نہیں
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna جو عقل رکھتے

آیت 15 - سورہ الحشر: 11 الفاظ

كَمَثَلِ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًۭا ۖ ذَاقُوا۟ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے کچھ ہی پیشتر اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور (ابھی) ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

كَمَثَلِ kamathali مانند مثال
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim جو ان سے پہلے تھے
قَرِيبًۭا ۖ qarīban قریب ہی
ذَاقُوا۟ dhāqū انہوں نے چکھا
وَبَالَ wabāla وبال
أَمْرِهِمْ amrihim اپنے کیے کا
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 16 - سورہ الحشر: 17 الفاظ

كَمَثَلِ ٱلشَّيْطَـٰنِ إِذْ قَالَ لِلْإِنسَـٰنِ ٱكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّنكَ إِنِّىٓ أَخَافُ ٱللَّهَ رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

منافقوں کی) مثال شیطان کی سی ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا۔ جب وہ کافر ہوگیا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کچھ سروکار نہیں۔ مجھ کو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے

كَمَثَلِ kamathali جیسے مثال
ٱلشَّيْطَـٰنِ l-shayṭāni شیطان کی۔ شیطان کی طرح
إِذْ idh جب
قَالَ qāla اس نے کہا
لِلْإِنسَـٰنِ lil'insāni انسان سے
ٱكْفُرْ uk'fur کفر کرو
فَلَمَّا falammā تو جب
كَفَرَ kafara اس نے کفر کیا
قَالَ qāla کہا
إِنِّى innī بیشک میں
بَرِىٓءٌۭ barīon بری الذمہ ہوں
مِّنكَ minka تجھ سے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَخَافُ akhāfu میں ڈرتا ہوں
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
رَبَّ rabba جو رب ہے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna تمام جہانوں کا

آیت 17 - سورہ الحشر: 10 الفاظ

فَكَانَ عَـٰقِبَتَهُمَآ أَنَّهُمَا فِى ٱلنَّارِ خَـٰلِدَيْنِ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَٰٓؤُا۟ ٱلظَّـٰلِمِينَ

تو دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوئے) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور بےانصافوں کی یہی سزا ہے

فَكَانَ fakāna تو تھا
عَـٰقِبَتَهُمَآ ʿāqibatahumā ان دونوں کا انجام
أَنَّهُمَا annahumā بیشک وہ دونوں
فِى fī میں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ میں ہوں گے
خَـٰلِدَيْنِ khālidayni ہمیشہ رہنے والے
فِيهَا ۚ fīhā اس میں
وَذَٰلِكَ wadhālika اور یہی ہے
جَزَٰٓؤُا۟ jazāu بدلہ
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کا

آیت 18 - سورہ الحشر: 17 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۢ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

اے ایمان والوں! خدا سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل (یعنی فردائے قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہیں کہ) خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَلْتَنظُرْ waltanẓur اور چاہیے کہ دیکھے
نَفْسٌۭ nafsun ہر نفس
مَّا mā جو
قَدَّمَتْ qaddamat اس نے آگے بھیجا
لِغَدٍۢ ۖ lighadin کل کے لیے
وَٱتَّقُوا۟ wa-ittaqū اور ڈرو
ٱللَّهَ ۚ l-laha اللہ سے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
خَبِيرٌۢ khabīrun باخبر ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو

آیت 19 - سورہ الحشر: 10 الفاظ

وَلَا تَكُونُوا۟ كَٱلَّذِينَ نَسُوا۟ ٱللَّهَ فَأَنسَىٰهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں

وَلَا walā اور نہ
تَكُونُوا۟ takūnū ہو تم
كَٱلَّذِينَ ka-alladhīna ان لوگوں کی طرح
نَسُوا۟ nasū جنہوں نے بھلا دیا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
فَأَنسَىٰهُمْ fa-ansāhum پھر اس نے بھلوا دیا ان کو
أَنفُسَهُمْ ۚ anfusahum ان کے نفس کو
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلْفَـٰسِقُونَ l-fāsiqūna جو فاسق ہیں

آیت 20 - سورہ الحشر: 10 الفاظ

لَا يَسْتَوِىٓ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ وَأَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ ۚ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں۔ اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں

لَا lā نہیں
يَسْتَوِىٓ yastawī برابر ہوسکتے
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu ساتھی
ٱلنَّارِ l-nāri آگ کے
وَأَصْحَـٰبُ wa-aṣḥābu ساتھی۔ والے
ٱلْجَنَّةِ ۚ l-janati اور جنت
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu کے ساتھی
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت والے
هُمُ humu وہی ہیں
ٱلْفَآئِزُونَ l-fāizūna جو کامیاب ہونے والے ہیں

آیت 21 - سورہ الحشر: 18 الفاظ

لَوْ أَنزَلْنَا هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ عَلَىٰ جَبَلٍۢ لَّرَأَيْتَهُۥ خَـٰشِعًۭا مُّتَصَدِّعًۭا مِّنْ خَشْيَةِ ٱللَّهِ ۚ وَتِلْكَ ٱلْأَمْثَـٰلُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم اس کو دیکھتے کہ خدا کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے۔ اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں

لَوْ law اگر
أَنزَلْنَا anzalnā نازل کرتے ہم
هَـٰذَا hādhā اس
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
جَبَلٍۢ jabalin ایک پہاڑ کے
لَّرَأَيْتَهُۥ lara-aytahu البتہ تم دیکھتے اس کو
خَـٰشِعًۭا khāshiʿan دبا ہوا
مُّتَصَدِّعًۭا mutaṣaddiʿan پھٹتا ہوا۔ پھٹنے والا
مِّنْ min سے
خَشْيَةِ khashyati ڈر (سے)
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
وَتِلْكَ watil'ka اور یہ
ٱلْأَمْثَـٰلُ l-amthālu مثالیں
نَضْرِبُهَا naḍribuhā ہم بیان کرتے ہیں ان کو
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
لَعَلَّهُمْ laʿallahum تاکہ وہ
يَتَفَكَّرُونَ yatafakkarūna وہ غور و فکر کریں

آیت 22 - سورہ الحشر: 13 الفاظ

هُوَ ٱللَّهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ۖ هُوَ ٱلرَّحْمَـٰنُ ٱلرَّحِيمُ

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

هُوَ huwa وہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ
إِلَّا illā مگر
هُوَ ۖ huwa وہی
عَـٰلِمُ ʿālimu جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کا
وَٱلشَّهَـٰدَةِ ۖ wal-shahādati اور حاضر کا
هُوَ huwa وہ
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن ہے
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu اور رحیم ہے

آیت 23 - سورہ الحشر: 19 الفاظ

هُوَ ٱللَّهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلْمَلِكُ ٱلْقُدُّوسُ ٱلسَّلَـٰمُ ٱلْمُؤْمِنُ ٱلْمُهَيْمِنُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْجَبَّارُ ٱلْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ

وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

هُوَ huwa وہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ huwa وہی
ٱلْمَلِكُ l-maliku بادشاہ
ٱلْقُدُّوسُ l-qudūsu بہت مقدس
ٱلسَّلَـٰمُ l-salāmu سراسر سلامتی
ٱلْمُؤْمِنُ l-mu'minu امن دینے والا
ٱلْمُهَيْمِنُ l-muhayminu نگہبان
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست
ٱلْجَبَّارُ l-jabāru بزور حکم نافذ کرنے والا
ٱلْمُتَكَبِّرُ ۚ l-mutakabiru بڑا ہو کر رہنے والا
سُبْحَـٰنَ sub'ḥāna پاک ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
عَمَّا ʿammā اس سے جو
يُشْرِكُونَ yush'rikūna وہ شریک ٹھہراتے

آیت 24 - سورہ الحشر: 17 الفاظ

هُوَ ٱللَّهُ ٱلْخَـٰلِقُ ٱلْبَارِئُ ٱلْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ ٱلْأَسْمَآءُ ٱلْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

هُوَ huwa وہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْخَـٰلِقُ l-khāliqu خالق ہے
ٱلْبَارِئُ l-bāri-u پیدا کرنے والا ہے
ٱلْمُصَوِّرُ ۖ l-muṣawiru تصویر گری کرنے والا ہے
لَهُ lahu اسی کے لیے
ٱلْأَسْمَآءُ l-asmāu نام ہیں
ٱلْحُسْنَىٰ ۚ l-ḥus'nā اچھے اچھے
يُسَبِّحُ yusabbiḥu تسبیح کررہے ہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مَا mā جو بھی
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں (میں) ہیں
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود