سورہ الممتحنة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الممتحنة لفظ بہ لفظ

الممتحنة (الممتحنة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 13 آیات، 348 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

348 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الممتحنة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الممتحنة: 48 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوا۟ عَدُوِّى وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَآءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا۟ بِمَا جَآءَكُم مِّنَ ٱلْحَقِّ يُخْرِجُونَ ٱلرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَن تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ رَبِّكُمْ إِن كُنتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَـٰدًۭا فِى سَبِيلِى وَٱبْتِغَآءَ مَرْضَاتِى ۚ تُسِرُّونَ إِلَيْهِم بِٱلْمَوَدَّةِ وَأَنَا۠ أَعْلَمُ بِمَآ أَخْفَيْتُمْ وَمَآ أَعْلَنتُمْ ۚ وَمَن يَفْعَلْهُ مِنكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ

مومنو! اگر تم میری راہ میں لڑنے اور میری خوشنودی طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ تم تو ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو اور وہ (دین) حق سے جو تمہارے پاس آیا ہے منکر ہیں۔ اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو پیغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہیں۔ تم ان کی طرف پوشیدہ پوشیدہ دوستی کے پیغام بھیجتے ہو۔ اور جو کچھ تم مخفی طور پر اور جو علیٰ الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے۔ اور جو کوئی تم میں سے ایسا کرے گا وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تَتَّخِذُوا۟ tattakhidhū تم بناؤ
عَدُوِّى ʿaduwwī میرے دشمنوں کو
وَعَدُوَّكُمْ waʿaduwwakum اور اپنے دشمنوں کو
أَوْلِيَآءَ awliyāa دوست
تُلْقُونَ tul'qūna تم ڈالتے ہو
إِلَيْهِم ilayhim ان کی طرف
بِٱلْمَوَدَّةِ bil-mawadati محبت کو
وَقَدْ waqad حالانکہ تحقیق
كَفَرُوا۟ kafarū انہوں نے کفر کیا
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
جَآءَكُم jāakum آیا تمہارے پاس
مِّنَ mina سے
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق میں (سے)
يُخْرِجُونَ yukh'rijūna وہ نکالتے ہیں
ٱلرَّسُولَ l-rasūla رسول کو
وَإِيَّاكُمْ ۙ wa-iyyākum اور تم کو
أَن an کہ
تُؤْمِنُوا۟ tu'minū تم ایمان لاتے ہو
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
رَبِّكُمْ rabbikum جو رب ہے تمہارا
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
خَرَجْتُمْ kharajtum نکلے تم
جِهَـٰدًۭا jihādan جہاد کو
فِى fī میں
سَبِيلِى sabīlī میرے راستے (میں)
وَٱبْتِغَآءَ wa-ib'tighāa اور تلاش کرنے کو
مَرْضَاتِى ۚ marḍātī میری رضا
تُسِرُّونَ tusirrūna تم چھپا کر بھیجتے ہو
إِلَيْهِم ilayhim ان کی طرف
بِٱلْمَوَدَّةِ bil-mawadati محبت کو
وَأَنَا۠ wa-anā اور میں
أَعْلَمُ aʿlamu خوب جانتا ہوں
بِمَآ bimā ساتھ اس کے جو
أَخْفَيْتُمْ akhfaytum تم چھپاتے ہو
وَمَآ wamā اور جو
أَعْلَنتُمْ ۚ aʿlantum تم ظاہر کرتے ہو
وَمَن waman اور جو کوئی
يَفْعَلْهُ yafʿalhu کرے گا اس کو
مِنكُمْ minkum تم میں سے
فَقَدْ faqad تو تحقیق
ضَلَّ ḍalla وہ بھٹک گیا
سَوَآءَ sawāa سیدھے
ٱلسَّبِيلِ l-sabīli راستے سے

آیت 2 - سورہ الممتحنة: 13 الفاظ

إِن يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا۟ لَكُمْ أَعْدَآءًۭ وَيَبْسُطُوٓا۟ إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّوا۟ لَوْ تَكْفُرُونَ

اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

إِن in اگر
يَثْقَفُوكُمْ yathqafūkum وہ قابو پاجائیں تم پر
يَكُونُوا۟ yakūnū وہ ہوں گے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
أَعْدَآءًۭ aʿdāan دشمن
وَيَبْسُطُوٓا۟ wayabsuṭū اور وہ دراز کریں گے
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
أَيْدِيَهُمْ aydiyahum اپنے ہاتھ
وَأَلْسِنَتَهُم wa-alsinatahum اور اپنی زبانیں
بِٱلسُّوٓءِ bil-sūi ساتھ برائی کے
وَوَدُّوا۟ wawaddū اور وہ چاہیں گے
لَوْ law کاش
تَكْفُرُونَ takfurūna تم کفر کرو

آیت 3 - سورہ الممتحنة: 13 الفاظ

لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُكُمْ ۚ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌۭ

قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

لَن lan ہرگز نہیں
تَنفَعَكُمْ tanfaʿakum کام آئیں گے تم کو۔ فائدہ دیں گے تم کو
أَرْحَامُكُمْ arḥāmukum تمہارے رحم۔ رشتے داریاں
وَلَآ walā اور نہ
أَوْلَـٰدُكُمْ ۚ awlādukum تمہاری اولادیں
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
يَفْصِلُ yafṣilu وہ فیصلہ کرے گا
بَيْنَكُمْ ۚ baynakum تمہارے درمیان
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌۭ baṣīrun دیکھنے والا

آیت 4 - سورہ الممتحنة: 52 الفاظ

قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌۭ فِىٓ إِبْرَٰهِيمَ وَٱلَّذِينَ مَعَهُۥٓ إِذْ قَالُوا۟ لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَءَٰٓؤُا۟ مِنكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ٱلْعَدَٰوَةُ وَٱلْبَغْضَآءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَحْدَهُۥٓ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَآ أَمْلِكُ لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍۢ ۖ رَّبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ

تمہیں ابراہیم اور ان کے رفقاء کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو بےتعلق ہیں (اور) تمہارے (معبودوں کے کبھی) قائل نہیں (ہوسکتے) اور جب تک تم خدائے واحد اور ایمان نہ لاؤ ہم میں تم میں ہمیشہ کھلم کھلا عداوت اور دشمنی رہے گی۔ ہاں ابراہیمؑ نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لئے مغفرت مانگوں گا اور خدا کے سامنے آپ کے بارے میں کسی چیز کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار تجھ ہی پر ہمارا بھروسہ ہے اور تیری ہی طرف ہم رجوع کرتے ہیں اور تیرے ہی حضور میں (ہمیں) لوٹ کر آنا ہے

قَدْ qad تحقیق
كَانَتْ kānat ہے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
أُسْوَةٌ us'watun نمونہ
حَسَنَةٌۭ ḥasanatun اچھا
فِىٓ fī میں
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم (میں)
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
مَعَهُۥٓ maʿahu جو آپ کے ساتھ ہیں
إِذْ idh جب
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لِقَوْمِهِمْ liqawmihim اپنی قوم سے
إِنَّا innā بیشک ہم
بُرَءَٰٓؤُا۟ buraāu بری الذمہ ہیں
مِنكُمْ minkum تم سے
وَمِمَّا wamimmā اور ان سے جن کو
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم پوجتے ہو
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
كَفَرْنَا kafarnā کفر کیا ہم نے
بِكُمْ bikum ساتھ تمہارے
وَبَدَا wabadā اور ظاہر ہوگئی
بَيْنَنَا baynanā ہمارے درمیان
وَبَيْنَكُمُ wabaynakumu اور تمہارے درمیان
ٱلْعَدَٰوَةُ l-ʿadāwatu عداوت
وَٱلْبَغْضَآءُ wal-baghḍāu اور بغض
أَبَدًا abadan ہمیشہ کے لیے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
تُؤْمِنُوا۟ tu'minū تم ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَحْدَهُۥٓ waḥdahu اکیلے اس پر
إِلَّا illā مگر
قَوْلَ qawla بات
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کی
لِأَبِيهِ li-abīhi اپنے والد کے لیے
لَأَسْتَغْفِرَنَّ la-astaghfiranna البتہ میں ضرور بخشش مانگوں گا
لَكَ laka آپ کے لیے
وَمَآ wamā اور نہیں
أَمْلِكُ amliku میں مالک
لَكَ laka آپ کے لیے
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (سے)
مِن min
شَىْءٍۢ ۖ shayin کسی چیز کا
رَّبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
تَوَكَّلْنَا tawakkalnā ہم نے توکل کیا
وَإِلَيْكَ wa-ilayka اور آپ کی طرف
أَنَبْنَا anabnā رجوع کیا ہم نے
وَإِلَيْكَ wa-ilayka اور آپ کی طرف
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 5 - سورہ الممتحنة: 13 الفاظ

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةًۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَٱغْفِرْ لَنَا رَبَّنَآ ۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

اے ہمارے پروردگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور اے پروردگار ہمارے ہمیں معاف فرما۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

رَبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب
لَا lā نہ
تَجْعَلْنَا tajʿalnā تو بنا ہم کو
فِتْنَةًۭ fit'natan آزمائش
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَٱغْفِرْ wa-igh'fir اور بخش دے
لَنَا lanā ہم کو
رَبَّنَآ ۖ rabbanā اے ہمارے رب
إِنَّكَ innaka بیشک تو
أَنتَ anta تو ہی
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 6 - سورہ الممتحنة: 19 الفاظ

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌۭ لِّمَن كَانَ يَرْجُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
كَانَ kāna ہے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فِيهِمْ fīhim ان میں
أُسْوَةٌ us'watun نمونہ
حَسَنَةٌۭ ḥasanatun اچھا
لِّمَن liman واسطے اس کے جو
كَانَ kāna ہو
يَرْجُوا۟ yarjū امید رکھتا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَٱلْيَوْمَ wal-yawma اور یوم
ٱلْـَٔاخِرَ ۚ l-ākhira آخرت کی
وَمَن waman اور جو کوئی
يَتَوَلَّ yatawalla منہ موڑ جائے۔ منحرف ہوجائے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہ
ٱلْغَنِىُّ l-ghaniyu بےنیاز ہے
ٱلْحَمِيدُ l-ḥamīdu تعریف والا ہے

آیت 7 - سورہ الممتحنة: 15 الفاظ

۞ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ ٱلَّذِينَ عَادَيْتُم مِّنْهُم مَّوَدَّةًۭ ۚ وَٱللَّهُ قَدِيرٌۭ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

۞ عَسَى ʿasā امید ہے کہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
أَن an کہ
يَجْعَلَ yajʿala بنا دے
بَيْنَكُمْ baynakum تمہارے درمیان
وَبَيْنَ wabayna اور درمیان
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
عَادَيْتُم ʿādaytum تم نے دشمنی کی
مِّنْهُم min'hum ان میں سے
مَّوَدَّةًۭ ۚ mawaddatan محبت
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
قَدِيرٌۭ ۚ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 8 - سورہ الممتحنة: 21 الفاظ

لَّا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ لَمْ يُقَـٰتِلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوٓا۟ إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُقْسِطِينَ

جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

لَّا lā نہیں
يَنْهَىٰكُمُ yanhākumu روکتا تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَنِ ʿani سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں (سے)
لَمْ lam نہیں
يُقَـٰتِلُوكُمْ yuqātilūkum انہوں نے جنگ کی تم سے
فِى fī میں
ٱلدِّينِ l-dīni دین کے معاملے میں
وَلَمْ walam اور نہیں
يُخْرِجُوكُم yukh'rijūkum نکالا تم کو
مِّن min سے
دِيَـٰرِكُمْ diyārikum تمہارے گھروں سے
أَن an کہ
تَبَرُّوهُمْ tabarrūhum تم نیکی کرو ان سے
وَتُقْسِطُوٓا۟ watuq'siṭū اور تم انصاف کرو
إِلَيْهِمْ ۚ ilayhim ان کی طرف
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا ہے
ٱلْمُقْسِطِينَ l-muq'siṭīna انصاف کرنے والوں کو

آیت 9 - سورہ الممتحنة: 21 الفاظ

إِنَّمَا يَنْهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَـٰتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَـٰرِكُمْ وَظَـٰهَرُوا۟ عَلَىٰٓ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

إِنَّمَا innamā بیشک
يَنْهَىٰكُمُ yanhākumu روکتا ہے تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَنِ ʿani سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں (سے)
قَـٰتَلُوكُمْ qātalūkum جنہوں نے جنگ کی تم سے
فِى fī میں
ٱلدِّينِ l-dīni دین کے معاملے میں
وَأَخْرَجُوكُم wa-akhrajūkum اور نکالا تم کو
مِّن min سے
دِيَـٰرِكُمْ diyārikum تمہارے گھروں (سے)
وَظَـٰهَرُوا۟ waẓāharū حالانکہ انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی
عَلَىٰٓ ʿalā پر
إِخْرَاجِكُمْ ikh'rājikum تمہارے نکالنے پر
أَن an کہ
تَوَلَّوْهُمْ ۚ tawallawhum تم دوستی کرو ان سے
وَمَن waman اور جو کوئی
يَتَوَلَّهُمْ yatawallahum دوستی کرے ان سے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna ظالم ہیں

آیت 10 - سورہ الممتحنة: 55 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا جَآءَكُمُ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ مُهَـٰجِرَٰتٍۢ فَٱمْتَحِنُوهُنَّ ۖ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَـٰنِهِنَّ ۖ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَـٰتٍۢ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى ٱلْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّۭ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ وَءَاتُوهُم مَّآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَآ ءَاتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ وَلَا تُمْسِكُوا۟ بِعِصَمِ ٱلْكَوَافِرِ وَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْـَٔلُوا۟ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ ذَٰلِكُمْ حُكْمُ ٱللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

مومنو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں وطن چھوڑ کر آئیں تو ان کی آزمائش کرلو۔ (اور) خدا تو ان کے ایمان کو خوب جانتا ہے۔ سو اگر تم کو معلوم ہو کہ مومن ہیں تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ کہ نہ یہ ان کو حلال ہیں اور نہ وہ ان کو جائز۔ اور جو کچھ انہوں نے (ان پر) خرچ کیا ہو وہ ان کو دے دو۔ اور تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو مہر دے کر ان سے نکاح کرلو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس دے دو) اور جو کچھ تم نے ان پر خرچ کیا ہو تم ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے (اپنی عورتوں پر) خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کئے دیتا ہے اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
إِذَا idhā جب
جَآءَكُمُ jāakumu آجائیں تمہارے پاس
ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ l-mu'minātu مومن عورتیں
مُهَـٰجِرَٰتٍۢ muhājirātin ہجرت کرنے والیاں
فَٱمْتَحِنُوهُنَّ ۖ fa-im'taḥinūhunna تو جانچ پڑتال کرلو ان کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
أَعْلَمُ aʿlamu خوب جانتا ہے
بِإِيمَـٰنِهِنَّ ۖ biīmānihinna ان کے ایمان کو
فَإِنْ fa-in پھر اگر
عَلِمْتُمُوهُنَّ ʿalim'tumūhunna تم جان لوان کو
مُؤْمِنَـٰتٍۢ mu'minātin ایمان والیاں
فَلَا falā تو نہ
تَرْجِعُوهُنَّ tarjiʿūhunna تم لوٹاؤ ان کو
إِلَى ilā طرف
ٱلْكُفَّارِ ۖ l-kufāri کفار کی (طرف)
لَا lā نہ
هُنَّ hunna وہ
حِلٌّۭ ḥillun حلال ہیں
لَّهُمْ lahum ان مردوں کے لیے
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يَحِلُّونَ yaḥillūna حلال ہوسکتے ہیں
لَهُنَّ ۖ lahunna ان عورتوں کے لیے
وَءَاتُوهُم waātūhum اور دو ان کو
مَّآ mā جو
أَنفَقُوا۟ ۚ anfaqū انہوں نے خرچ کیا
وَلَا walā اور نہیں
جُنَاحَ junāḥa کوئی گناہ
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
أَن an کہ
تَنكِحُوهُنَّ tankiḥūhunna تم نکاح کرو ان سے
إِذَآ idhā جب
ءَاتَيْتُمُوهُنَّ ātaytumūhunna دے چکو تم ان کو
أُجُورَهُنَّ ۚ ujūrahunna ان کے مہر
وَلَا walā اور نہ
تُمْسِكُوا۟ tum'sikū تم پکڑ رکھو
بِعِصَمِ biʿiṣami نکاح کو۔ ناموس کو
ٱلْكَوَافِرِ l-kawāfiri کافر عورتوں کے
وَسْـَٔلُوا۟ wasalū اور مانگ لو
مَآ mā جو
أَنفَقْتُمْ anfaqtum خرچ کیا تم نے
وَلْيَسْـَٔلُوا۟ walyasalū اور چاہیے کہ وہ بھی مانگ لیں
مَآ mā جو
أَنفَقُوا۟ ۚ anfaqū خرچ کیا انہوں نے
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ
حُكْمُ ḥuk'mu فیصلہ ہے
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کا
يَحْكُمُ yaḥkumu وہ فیصلہ کرتا ہے
بَيْنَكُمْ ۚ baynakum تمہارے درمیان
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 11 - سورہ الممتحنة: 21 الفاظ

وَإِن فَاتَكُمْ شَىْءٌۭ مِّنْ أَزْوَٰجِكُمْ إِلَى ٱلْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَـَٔاتُوا۟ ٱلَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَٰجُهُم مِّثْلَ مَآ أَنفَقُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِىٓ أَنتُم بِهِۦ مُؤْمِنُونَ

اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے (اور اس کا مہر وصول نہ ہوا ہو) پھر تم ان سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ہاتھ لگے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان کو (اس مال میں سے) اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور خدا سے جس پر تم ایمان لائے ہو ڈرو

وَإِن wa-in اور اگر
فَاتَكُمْ fātakum ہاتھ سے نکل جائے
شَىْءٌۭ shayon تمہارے کوئی چیز
مِّنْ min سے
أَزْوَٰجِكُمْ azwājikum تمہاری بیویوں میں سے
إِلَى ilā طرف
ٱلْكُفَّارِ l-kufāri کفار کی (طرف)
فَعَاقَبْتُمْ faʿāqabtum پھر تمہاری باری آئی
فَـَٔاتُوا۟ faātū تو دو ان
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگوں کو
ذَهَبَتْ dhahabat چلی گئیں
أَزْوَٰجُهُم azwājuhum بیویاں جن کی
مِّثْلَ mith'la مانند اس کے
مَآ mā جو
أَنفَقُوا۟ ۚ anfaqū انہوں نے خرچ کیا
وَٱتَّقُوا۟ wa-ittaqū اور ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات
أَنتُم antum تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مُؤْمِنُونَ mu'minūna ایمان لانے والے ہو

آیت 12 - سورہ الممتحنة: 38 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِذَا جَآءَكَ ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰٓ أَن لَّا يُشْرِكْنَ بِٱللَّهِ شَيْـًۭٔا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَـٰدَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَـٰنٍۢ يَفْتَرِينَهُۥ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِى مَعْرُوفٍۢ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُنَّ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے ہاتھ پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی اور نہ نیک کاموں میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کے لئے خدا سے بخشش مانگو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِذَا idhā جب
جَآءَكَ jāaka آئیں آپ کے پاس
ٱلْمُؤْمِنَـٰتُ l-mu'minātu مومن عورتیں
يُبَايِعْنَكَ yubāyiʿ'naka وہ بیعت کریں آپ سے
عَلَىٰٓ ʿalā اوپر
أَن an اس بات کے کہ
لَّا lā نہیں
يُشْرِكْنَ yush'rik'na وہ شریک ٹھہرائیں گی
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے ساتھ
شَيْـًۭٔا shayan کسی چیز کو
وَلَا walā اور نہ
يَسْرِقْنَ yasriq'na وہ چوری کریں گی
وَلَا walā اور نہ
يَزْنِينَ yaznīna وہ زنا کریں گی
وَلَا walā اور نہ
يَقْتُلْنَ yaqtul'na وہ قتل کریں گی
أَوْلَـٰدَهُنَّ awlādahunna اپنے بچوں کو
وَلَا walā اور نہ
يَأْتِينَ yatīna وہ آئیں گی
بِبُهْتَـٰنٍۢ bibuh'tānin کسی بہتان کو
يَفْتَرِينَهُۥ yaftarīnahu گھڑ لیں
بَيْنَ bayna درمیان
أَيْدِيهِنَّ aydīhinna اپنے ہاتھوں
وَأَرْجُلِهِنَّ wa-arjulihinna اور پاؤں اپنے کے
وَلَا walā اور نہ
يَعْصِينَكَ yaʿṣīnaka نافرمانی کریں گی آپ کی
فِى fī میں
مَعْرُوفٍۢ ۙ maʿrūfin کسی معروف میں
فَبَايِعْهُنَّ fabāyiʿ'hunna تو بیعت کرلو ان سے
وَٱسْتَغْفِرْ wa-is'taghfir اور بخشیش مانگو
لَهُنَّ lahunna ان کے لیے
ٱللَّهَ ۖ l-laha اللہ سے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 13 - سورہ الممتحنة: 19 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَوَلَّوْا۟ قَوْمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا۟ مِنَ ٱلْـَٔاخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْقُبُورِ

مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستی نہ کرو (کیونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جی اُٹھنے) کی امید نہیں اسی طرح ان لوگوں کو بھی آخرت (کے آنے) کی امید نہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تَتَوَلَّوْا۟ tatawallaw تم دوست بناؤ
قَوْمًا qawman ایسی قوم کو
غَضِبَ ghaḍiba ناراض ہو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَيْهِمْ ʿalayhim جن پر
قَدْ qad تحقیق
يَئِسُوا۟ ya-isū وہ مایوس ہوگئے
مِنَ mina سے
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت سے
كَمَا kamā جیسا کہ
يَئِسَ ya-isa مایوس ہوئے
ٱلْكُفَّارُ l-kufāru کافر
مِنْ min سے
أَصْحَـٰبِ aṣḥābi والوں سے
ٱلْقُبُورِ l-qubūri قبروں (والوں سے)

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود