سورہ الهمزة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الهمزة لفظ بہ لفظ

الهمزة (الهمزة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 9 آیات، 33 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

33 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الهمزة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ

ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے

وَيْلٌۭ waylun ہلاکت ہے
لِّكُلِّ likulli واسطے ہر اس شخص کے
هُمَزَةٍۢ humazatin جو منہ پر عیب لگاتا ہے
لُّمَزَةٍ lumazatin پیٹھ پیچھے برائیاں کرتا ہے

آیت 2 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ

جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے

ٱلَّذِى alladhī وہ جس نے
جَمَعَ jamaʿa جمع کیا
مَالًۭا mālan مال
وَعَدَّدَهُۥ waʿaddadahu اور گن گن کر رکھا اس کو

آیت 3 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ

(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا

يَحْسَبُ yaḥsabu وہ سمجھتا ہے
أَنَّ anna کہ بیشک
مَالَهُۥٓ mālahu اس کا مال
أَخْلَدَهُۥ akhladahu ہمیشہ اس کے پاس رہے گا

آیت 4 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ

ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا

كَلَّا ۖ kallā ہرگز نہیں
لَيُنۢبَذَنَّ layunbadhanna البتہ ضرور ڈالا جائے گا
فِى fī میں
ٱلْحُطَمَةِ l-ḥuṭamati حطمہ (میں)

آیت 5 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ

اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟

وَمَآ wamā اور کیا چیز
أَدْرَىٰكَ adrāka بتائے تجھ کو
مَا mā کیا ہے
ٱلْحُطَمَةُ l-ḥuṭamatu حطمہ

آیت 6 - سورہ الهمزة: 3 الفاظ

نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ

وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

نَارُ nāru آگ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
ٱلْمُوقَدَةُ l-mūqadatu سلگائی ہوئی

آیت 7 - سورہ الهمزة: 4 الفاظ

ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ

جو دلوں پر جا لپٹے گی

ٱلَّتِى allatī وہ جو
تَطَّلِعُ taṭṭaliʿu چڑھ آتی ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَفْـِٔدَةِ l-afidati دلوں (پر)

آیت 8 - سورہ الهمزة: 3 الفاظ

إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ

(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے

إِنَّهَا innahā بیشک وہ
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مُّؤْصَدَةٌۭ mu'ṣadatun بند کی ہوئی ہے

آیت 9 - سورہ الهمزة: 3 الفاظ

فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ

(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

فِى fī میں
عَمَدٍۢ ʿamadin ستونوں (میں)
مُّمَدَّدَةٍۭ mumaddadatin لمبے لمبے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود