سورہ المنافقون لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ المنافقون لفظ بہ لفظ

المنافقون (المنافقون) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 11 آیات، 180 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

180 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المنافقون عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ المنافقون: 17 الفاظ

إِذَا جَآءَكَ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ قَالُوا۟ نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُۥ وَٱللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ لَكَـٰذِبُونَ

(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں

إِذَا idhā جب
جَآءَكَ jāaka آتے ہیں تیرے پاس
ٱلْمُنَـٰفِقُونَ l-munāfiqūna منافق
قَالُوا۟ qālū کہتے ہیں
نَشْهَدُ nashhadu ہم گواہی دیتے ہیں
إِنَّكَ innaka بیشک آپ
لَرَسُولُ larasūlu البتہ رسول ہیں
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
إِنَّكَ innaka بیشک آپ
لَرَسُولُهُۥ larasūluhu البتہ اس کے رسول ہیں
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَشْهَدُ yashhadu گواہی دیتا ہے
إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافق
لَكَـٰذِبُونَ lakādhibūna البتہ جھوٹے ہیں

آیت 2 - سورہ المنافقون: 12 الفاظ

ٱتَّخَذُوٓا۟ أَيْمَـٰنَهُمْ جُنَّةًۭ فَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں

ٱتَّخَذُوٓا۟ ittakhadhū انہوں نے بنا لیا
أَيْمَـٰنَهُمْ aymānahum اپنی قسموں کو
جُنَّةًۭ junnatan ڈھال
فَصَدُّوا۟ faṣaddū تو انہوں نے روکا
عَن ʿan سے
سَبِيلِ sabīli راستے سے
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
سَآءَ sāa کتنا برا ہے
مَا mā جو کچھ
كَانُوا۟ kānū وہ ہیں
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ کررہے

آیت 3 - سورہ المنافقون: 11 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ ثُمَّ كَفَرُوا۟ فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں

ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
ثُمَّ thumma پھر
كَفَرُوا۟ kafarū انہوں نے کفر کیا
فَطُبِعَ faṭubiʿa تو مہر لگا دی گئی
عَلَىٰ ʿalā اوپر
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں کے
فَهُمْ fahum پس وہ
لَا lā نہیں
يَفْقَهُونَ yafqahūna سمجھتے ہیں

آیت 4 - سورہ المنافقون: 22 الفاظ

۞ وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ ۖ وَإِن يَقُولُوا۟ تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ۖ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌۭ مُّسَنَّدَةٌۭ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ ٱلْعَدُوُّ فَٱحْذَرْهُمْ ۚ قَـٰتَلَهُمُ ٱللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

۞ وَإِذَا wa-idhā پھر جب
رَأَيْتَهُمْ ra-aytahum تم دیکھو ان کو
تُعْجِبُكَ tuʿ'jibuka اچھے لگیں گے تم کو
أَجْسَامُهُمْ ۖ ajsāmuhum ان کے جسم
وَإِن wa-in اور اگر
يَقُولُوا۟ yaqūlū وہ بات کریں
تَسْمَعْ tasmaʿ تم سنتے جاؤ
لِقَوْلِهِمْ ۖ liqawlihim ان کی بات کو
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
خُشُبٌۭ khushubun لکڑیاں ہیں
مُّسَنَّدَةٌۭ ۖ musannadatun تختہ لگائی ہوئیں
يَحْسَبُونَ yaḥsabūna وہ سمجھتے ہیں
كُلَّ kulla ہر
صَيْحَةٍ ṣayḥatin سخت آواز کو
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim اپنے اوپر
هُمُ humu وہ
ٱلْعَدُوُّ l-ʿaduwu دشمن ہیں
فَٱحْذَرْهُمْ ۚ fa-iḥ'dharhum پس ڈرو ان سے۔ بچو ان سے
قَـٰتَلَهُمُ qātalahumu غارت کرے ان کو
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ
أَنَّىٰ annā کہاں سے
يُؤْفَكُونَ yu'fakūna وہ پھرے جاتے ہیں

آیت 5 - سورہ المنافقون: 14 الفاظ

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا۟ يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ لَوَّوْا۟ رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُم مُّسْتَكْبِرُونَ

اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور تم ان کو دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
قِيلَ qīla کہا جاتا ہے
لَهُمْ lahum ان سے
تَعَالَوْا۟ taʿālaw آؤ
يَسْتَغْفِرْ yastaghfir بخشش مانگتے ہیں
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
رَسُولُ rasūlu رسول
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
لَوَّوْا۟ lawwaw موڑتے ہیں
رُءُوسَهُمْ ruūsahum اپنے سروں کو
وَرَأَيْتَهُمْ wara-aytahum اور تم دیکھتے ہو ان کو
يَصُدُّونَ yaṣuddūna وہ باز رہتے ہیں
وَهُم wahum اور وہ
مُّسْتَكْبِرُونَ mus'takbirūna تکبر کرنے والے ہیں

آیت 6 - سورہ المنافقون: 18 الفاظ

سَوَآءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ

تم ان کے لئے مغفرت مانگو یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بےشک خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

سَوَآءٌ sawāon برابر ہے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
أَسْتَغْفَرْتَ astaghfarta خواہ تم بخشش مانگو
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَمْ am یا
لَمْ lam نہ
تَسْتَغْفِرْ tastaghfir تم بخشش مانگو
لَهُمْ lahum ان کے لیے
لَن lan ہرگز نہ
يَغْفِرَ yaghfira معاف کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَهُمْ ۚ lahum ان کو
إِنَّ inna کیونکہ
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna فاسق

آیت 7 - سورہ المنافقون: 20 الفاظ

هُمُ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ لَا تُنفِقُوا۟ عَلَىٰ مَنْ عِندَ رَسُولِ ٱللَّهِ حَتَّىٰ يَنفَضُّوا۟ ۗ وَلِلَّهِ خَزَآئِنُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَـٰكِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ لَا يَفْقَهُونَ

یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے

هُمُ humu وہ
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگ ہیں
يَقُولُونَ yaqūlūna جو کہتے ہیں
لَا lā نہ
تُنفِقُوا۟ tunfiqū تم خرچ کرو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَنْ man اس کے جو
عِندَ ʿinda پاس ہیں
رَسُولِ rasūli رسول کے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَنفَضُّوا۟ ۗ yanfaḍḍū وہ بھاگ جائیں
وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ کے لیے ہیں
خَزَآئِنُ khazāinu خزانے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافق لوگ
لَا lā نہیں
يَفْقَهُونَ yafqahūna سمجھتے

آیت 8 - سورہ المنافقون: 17 الفاظ

يَقُولُونَ لَئِن رَّجَعْنَآ إِلَى ٱلْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ ٱلْأَعَزُّ مِنْهَا ٱلْأَذَلَّ ۚ وَلِلَّهِ ٱلْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِۦ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَـٰكِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ

کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے

يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
لَئِن la-in البتہ اگر
رَّجَعْنَآ rajaʿnā لوٹے ہم
إِلَى ilā طرف
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati مدینہ کی
لَيُخْرِجَنَّ layukh'rijanna البتہ ضرور نکالے گا
ٱلْأَعَزُّ l-aʿazu زیادہ عزت والا
مِنْهَا min'hā اس سے
ٱلْأَذَلَّ ۚ l-adhala زیادہ ذلیل کو
وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ کے لیے ہے
ٱلْعِزَّةُ l-ʿizatu عزت
وَلِرَسُولِهِۦ walirasūlihi اور اس کے رسول کے لیے
وَلِلْمُؤْمِنِينَ walil'mu'minīna اور مومنوں کے لیے
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافق لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 9 - سورہ المنافقون: 17 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَٰلُكُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُكُمْ عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو !
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تُلْهِكُمْ tul'hikum غافل کریں تم کو
أَمْوَٰلُكُمْ amwālukum مال تمہارے
وَلَآ walā اور نہ
أَوْلَـٰدُكُمْ awlādukum اولاد تمہاری
عَن ʿan سے
ذِكْرِ dhik'ri ذکر (سے)
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
وَمَن waman اور جو کوئی
يَفْعَلْ yafʿal ایسا کرے گا
ذَٰلِكَ dhālika تو
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْخَـٰسِرُونَ l-khāsirūna جو خسارہ پانے والے ہیں

آیت 10 - سورہ المنافقون: 21 الفاظ

وَأَنفِقُوا۟ مِن مَّا رَزَقْنَـٰكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ أَحَدَكُمُ ٱلْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَآ أَخَّرْتَنِىٓ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ قَرِيبٍۢ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا

وَأَنفِقُوا۟ wa-anfiqū اور خرچ کرو
مِن min سے
مَّا mā اس میں سے جو
رَزَقْنَـٰكُم razaqnākum رزق دیا ہم نے تم کو
مِّن min سے
قَبْلِ qabli اس (سے) پہلے
أَن an کہ
يَأْتِىَ yatiya آجائے
أَحَدَكُمُ aḥadakumu تم میں سے کسی ایک کو
ٱلْمَوْتُ l-mawtu موت
فَيَقُولَ fayaqūla تو کہے
رَبِّ rabbi اے میرے رب
لَوْلَآ lawlā کیوں نہ
أَخَّرْتَنِىٓ akhartanī تو نے ڈھیل دی مجھ کو
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin ایک وقت (تک)
قَرِيبٍۢ qarībin قریب کے
فَأَصَّدَّقَ fa-aṣṣaddaqa تو میں صدقہ کرتا۔ خیرات دیتا
وَأَكُن wa-akun اور میں ہوجاتا
مِّنَ mina سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna نیکیوں میں (سے)

آیت 11 - سورہ المنافقون: 11 الفاظ

وَلَن يُؤَخِّرَ ٱللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَآءَ أَجَلُهَا ۚ وَٱللَّهُ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

وَلَن walan اور ہرگز نہ
يُؤَخِّرَ yu-akhira مہلت دے گا - ڈھیل دے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
نَفْسًا nafsan کسی نفس کو
إِذَا idhā جب
جَآءَ jāa آجائے
أَجَلُهَا ۚ ajaluhā اس کی موت کا وقت
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
خَبِيرٌۢ khabīrun خبر رکھنے والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا إله إلا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود