المنافقون (المنافقون) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 11 آیات، 180 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
180 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المنافقون عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
۞ وَإِذَاwa-idhāپھر جب
رَأَيْتَهُمْra-aytahumتم دیکھو ان کو
تُعْجِبُكَtuʿ'jibukaاچھے لگیں گے تم کو
أَجْسَامُهُمْ ۖajsāmuhumان کے جسم
وَإِنwa-inاور اگر
يَقُولُوا۟yaqūlūوہ بات کریں
تَسْمَعْtasmaʿتم سنتے جاؤ
لِقَوْلِهِمْ ۖliqawlihimان کی بات کو
كَأَنَّهُمْka-annahumگویا کہ وہ
خُشُبٌۭkhushubunلکڑیاں ہیں
مُّسَنَّدَةٌۭ ۖmusannadatunتختہ لگائی ہوئیں
يَحْسَبُونَyaḥsabūnaوہ سمجھتے ہیں
كُلَّkullaہر
صَيْحَةٍṣayḥatinسخت آواز کو
عَلَيْهِمْ ۚʿalayhimاپنے اوپر
هُمُhumuوہ
ٱلْعَدُوُّl-ʿaduwuدشمن ہیں
فَٱحْذَرْهُمْ ۚfa-iḥ'dharhumپس ڈرو ان سے۔ بچو ان سے
یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کہ ہیں لیکن منافق نہیں سمجھتے
کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت خدا کی ہے اور اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے
اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا
وَأَنفِقُوا۟wa-anfiqūاور خرچ کرو
مِنminسے
مَّاmāاس میں سے جو
رَزَقْنَـٰكُمrazaqnākumرزق دیا ہم نے تم کو
مِّنminسے
قَبْلِqabliاس (سے) پہلے
أَنanکہ
يَأْتِىَyatiyaآجائے
أَحَدَكُمُaḥadakumuتم میں سے کسی ایک کو
ٱلْمَوْتُl-mawtuموت
فَيَقُولَfayaqūlaتو کہے
رَبِّrabbiاے میرے رب
لَوْلَآlawlāکیوں نہ
أَخَّرْتَنِىٓakhartanīتو نے ڈھیل دی مجھ کو
إِلَىٰٓilāتک
أَجَلٍۢajalinایک وقت (تک)
قَرِيبٍۢqarībinقریب کے
فَأَصَّدَّقَfa-aṣṣaddaqaتو میں صدقہ کرتا۔ خیرات دیتا