النساء (النساء) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 176 آیات، 3,747 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
3,747 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ النساء عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (یعنی اول) اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے۔ اور خدا سے جس کے نام کو تم اپنی حاجت بر آری کا ذریعہ بناتے ہو ڈرو اور (قطع مودت) ارحام سے (بچو) کچھ شک نہیں کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلنَّاسُl-nāsuلوگو
ٱتَّقُوا۟ittaqūتقوی کرو۔ ڈرو
رَبَّكُمُrabbakumuاپنے رب سے۔ کا
ٱلَّذِىalladhīوہ جو۔ وہ جس نے
خَلَقَكُمkhalaqakumپیدا کیا تم کو
مِّنminسے
نَّفْسٍۢnafsinجان
وَٰحِدَةٍۢwāḥidatinایک جان سے۔ ایک نفس سے
وَخَلَقَwakhalaqaاور پیدا کیا
مِنْهَاmin'hāاس سے
زَوْجَهَاzawjahāاس کا جوڑا
وَبَثَّwabathaاور پھیلا دیے
مِنْهُمَاmin'humāان دونوں سے
رِجَالًۭاrijālanمرد
كَثِيرًۭاkathīranبہت سے
وَنِسَآءًۭ ۚwanisāanاور عورتیں
وَٱتَّقُوا۟wa-ittaqūاور ڈرو
ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
ٱلَّذِىalladhīوہ ذات
تَسَآءَلُونَtasāalūnaتم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو
بِهِۦbihiساتھ اس کے (اللہ کے نام کے)
وَٱلْأَرْحَامَ ۚwal-arḥāmaاور رشتہ داریوں (کے بارے میں)
اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو اور ان کے پاکیزہ (اور عمدہ) مال کو (اپنے ناقص اور) برے مال سے نہ بدلو۔ اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ۔ کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے
اور اگر تم کو اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارےانصاف نہ کرسکوگے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو۔ اور اگر اس بات کا اندیشہ ہو کہ (سب عورتوں سے) یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک عورت (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس سے تم بےانصافی سے بچ جاؤ گے
وَإِنْwa-inاور اگر
خِفْتُمْkhif'tumڈرو تم۔ خوف ہو تم کو
أَلَّاallāکہ نہ
تُقْسِطُوا۟tuq'siṭūتم انصاف کرسکو گے
فِىfīمیں
ٱلْيَتَـٰمَىٰl-yatāmāیتیموں (یتیموں کے بارے میں)
فَٱنكِحُوا۟fa-inkiḥūتو نکاح کرلو
مَاmāجو
طَابَṭābaپسند آئیں
لَكُمlakumتم کو
مِّنَminaسے
ٱلنِّسَآءِl-nisāiعورتوں میں
مَثْنَىٰmathnāدو دو
وَثُلَـٰثَwathulāthaاور تین تین
وَرُبَـٰعَ ۖwarubāʿaاور چار چار
فَإِنْfa-inپھر اگر
خِفْتُمْkhif'tumڈروتم
أَلَّاallāکہ نہ
تَعْدِلُوا۟taʿdilūتم عدل کرو گے
فَوَٰحِدَةًfawāḥidatanتو ایک ہی ہے
أَوْawیا
مَاmāجن کے
مَلَكَتْmalakatمالک ہوئے
أَيْمَـٰنُكُمْ ۚaymānukumتمہارے دائیں ہاتھ
ذَٰلِكَdhālikaیہ
أَدْنَىٰٓadnāزیادہ قریب ہے (اس بات کے)
أَلَّاallāکہ نہ
تَعُولُوا۟taʿūlūتم ایک طرف جھک جاؤ گے۔ تم بےانصافی کرو گے۔ عیالدارانہ بن جاؤ
اور بےعقلوں کو ان کا مال جسے خدا نے تم لوگوں کے لئے سبب معیشت بنایا ہے مت دو (ہاں) اس میں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہے اور ان سے معقول باتیں کہتے رہو
وَلَاwalāاور نہ
تُؤْتُوا۟tu'tūتم دو
ٱلسُّفَهَآءَl-sufahāaبیوقوفوں کو
أَمْوَٰلَكُمُamwālakumuاپنے مال
ٱلَّتِىallatīوہ جو
جَعَلَjaʿalaبنایا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
لَكُمْlakumتمہارے لیے
قِيَـٰمًۭاqiyāmanقیام زندگی کا ذریعہ۔ قائم رہنے کا سبب
وَٱرْزُقُوهُمْwa-ur'zuqūhumاور رزق دو ان کو
فِيهَاfīhāاس میں
وَٱكْسُوهُمْwa-ik'sūhumاور پہناؤ ان کو۔ کپڑا دو ان کو
اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے
وَٱبْتَلُوا۟wa-ib'talūاور آزمائش کرتے ہو
ٱلْيَتَـٰمَىٰl-yatāmāیتیموں کی
حَتَّىٰٓḥattāیہاں تک کہ
إِذَاidhāجب
بَلَغُوا۟balaghūوہ پہنچ جائیں
ٱلنِّكَاحَl-nikāḥaنکاح کی عمر کو
فَإِنْfa-inپھر اگر
ءَانَسْتُمānastumپاؤ تم۔ مانوس ہوجاؤ
مِّنْهُمْmin'humان میں سے
رُشْدًۭاrush'danبھلائی۔ سمجھ بوجھ۔ اہلیت میں
فَٱدْفَعُوٓا۟fa-id'faʿūتو دے دو ۔ لوٹا دو
إِلَيْهِمْilayhimان کو
أَمْوَٰلَهُمْ ۖamwālahumان کے مال
وَلَاwalāاور نہ
تَأْكُلُوهَآtakulūhāتم کھاؤ ان کو
إِسْرَافًۭاis'rāfanاسراف کرتے ہوئے
وَبِدَارًاwabidāranاور جلدی کرتے ہوئے
أَنanکہ
يَكْبَرُوا۟ ۚyakbarūوہ بڑے ہوجائیں گے
وَمَنwamanاور جو کوئی
كَانَkānaہو
غَنِيًّۭاghaniyyanامیر۔ غنی۔ مالدار
فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖfalyastaʿfifپس چاہیے کہ وہ عفت سے کام لے۔ پرہیزگاری سے کام لے
وَمَنwamanاور جو کوئی
كَانَkānaہو
فَقِيرًۭاfaqīranمحتاج
فَلْيَأْكُلْfalyakulتو چاہیے کہ وہ کھائے
بِٱلْمَعْرُوفِ ۚbil-maʿrūfiساتھ معروف کے۔ بھلے طریقے سے
اور ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہیئے جو (ایسی حالت میں ہوں کہ) اپنے بعد ننھے ننھے بچے چھوڑ جائیں اور ان کو ان کی نسبت خوف ہو (کہ ان کے مرنے کے بعد ان بیچاروں کا کیا حال ہوگا) پس چاہیئے کہ یہ لوگ خدا سے ڈریں اور معقول بات کہیں
خدا تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو ارشاد فرماتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے۔ اور اگر اولاد میت صرف لڑکیاں ہی ہوں (یعنی دو یا) دو سے زیادہ تو کل ترکے میں ان کادو تہائی۔ اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اس کا حصہ نصف۔ اور میت کے ماں باپ کا یعنی دونوں میں سے ہر ایک کا ترکے میں چھٹا حصہ بشرطیکہ میت کے اولاد ہو۔ اور اگر اولاد نہ ہو اور صرف ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو ایک تہائی ماں کا حصہ۔ اور اگر میت کے بھائی بھی ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ۔ (اور یہ تقسیم ترکہ میت کی) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو اس کے ذمے ہو عمل میں آئے گی) تم کو معلوم نہیں کہ تمہارے باپ دادؤں اور بیٹوں پوتوں میں سے فائدے کے لحاظ سے کون تم سے زیادہ قریب ہے، یہ حصے خدا کے مقرر کئے ہوئے ہیں اور خدا سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے
يُوصِيكُمُyūṣīkumuوصیت کرتا ہے تم کو
ٱللَّهُl-lahuاللہ
فِىٓfīمیں
أَوْلَـٰدِكُمْ ۖawlādikumتمہاری اولاد کے بارے میں
لِلذَّكَرِlildhakariلڑکوں کے لیے
مِثْلُmith'luمانند
حَظِّḥaẓẓiحصہ
ٱلْأُنثَيَيْنِ ۚl-unthayayniدو لڑکیوں کے
فَإِنfa-inپھر اگر
كُنَّkunnaہوں وہ
نِسَآءًۭnisāanعورتیں
فَوْقَfawqaاوپر
ٱثْنَتَيْنِith'natayniدو سے اوپر
فَلَهُنَّfalahunnaتو ان عورتوں کے لیے ہے
ثُلُثَاthuluthāدو تہائی
مَاmāجو
تَرَكَ ۖtarakaاس نے چھوڑا
وَإِنwa-inاور اگر
كَانَتْkānatہو
وَٰحِدَةًۭwāḥidatanایک لڑکی
فَلَهَاfalahāتو اس کے لیے
ٱلنِّصْفُ ۚl-niṣ'fuآدھا ہے
وَلِأَبَوَيْهِwali-abawayhiاور واسطے اس کے ماں باپ کے
اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں۔ اگر ان کے اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا۔ اور اگر اولاد ہو تو ترکے میں تمہارا حصہ چوتھائی۔ (لیکن یہ تقسیم) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو انہوں نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو ان کے ذمے ہو، کی جائے گی) اور جو مال تم (مرد) چھوڑ مرو۔ اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو تمہاری عورتوں کا اس میں چوتھا حصہ۔ اور اگر اولاد ہو تو ان کا آٹھواں حصہ (یہ حصے) تمہاری وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو تم نے کی ہو اور (ادائے) قرض کے (بعد تقسیم کئے جائیں گے) اور اگر ایسے مرد یا عورت کی میراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بیٹا مگر اس کے بھائی بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (یہ حصے بھی ادائے وصیت و قرض بشرطیکہ ان سے میت نے کسی کا نقصان نہ کیا ہو (تقسیم کئے جائیں گے) یہ خدا کا فرمان ہے۔ اور خدا نہایت علم والا (اور) نہایت حلم والا ہے
۞ وَلَكُمْwalakumاور تمہارے لیے
نِصْفُniṣ'fuآدھا ہے
مَاmāجو
تَرَكَtarakaچھوڑا
أَزْوَٰجُكُمْazwājukumتمہاری بیویوں نے
إِنinاگر
لَّمْlamنہ
يَكُنyakunہو
لَّهُنَّlahunnaان کے لیے
وَلَدٌۭ ۚwaladunاولاد۔ کوئی بچہ
فَإِنfa-inپھر اگر
كَانَkānaہے
لَهُنَّlahunnaان کے لیے
وَلَدٌۭwaladunاولاد
فَلَكُمُfalakumuتو تمہارے لیے
ٱلرُّبُعُl-rubuʿuچوتھا حصہ ہے
مِمَّاmimmāاس میں سے جو
تَرَكْنَ ۚtaraknaوہ چھوڑ جائیں
مِنۢminسے
بَعْدِbaʿdiبعد
وَصِيَّةٍۢwaṣiyyatinوصیت کے
يُوصِينَyūṣīnaوہ عورتیں وصیت کر جائیں
بِهَآbihāجس کی
أَوْawیا
دَيْنٍۢ ۚdayninقرض کی ادائیگی کے بعد
وَلَهُنَّwalahunnaاور ان عورتوں کے لیے ہے
ٱلرُّبُعُl-rubuʿuچوتھا حصہ
مِمَّاmimmāاس میں سے جو
تَرَكْتُمْtaraktumچھوڑا تم نے
إِنinاگر
لَّمْlamنہیں
يَكُنyakunہے
لَّكُمْlakumتمہارے لیے
وَلَدٌۭ ۚwaladunاولاد
فَإِنfa-inپھر اگر
كَانَkānaہے
لَكُمْlakumتمہارے لیے
وَلَدٌۭwaladunاولاد
فَلَهُنَّfalahunnaتو ان عورتوں کے لیے ہے
ٱلثُّمُنُl-thumunuآٹھواں حصہ
مِمَّاmimmāاس میں سے جو
تَرَكْتُم ۚtaraktumچھوڑا تم نے
مِّنۢminکے
بَعْدِbaʿdiبعد
وَصِيَّةٍۢwaṣiyyatinوصیت
تُوصُونَtūṣūnaتم وصیت کر جاؤ
بِهَآbihāجس کی
أَوْawیا
دَيْنٍۢ ۗdayninادائیگی قرض کے بعد
وَإِنwa-inاور اگر
كَانَkānaہے
رَجُلٌۭrajulunایک شخص
يُورَثُyūrathuجس کی میراث لی جاتی ہے
كَلَـٰلَةًkalālatanکلالہ
أَوِawiیا
ٱمْرَأَةٌۭim'ra-atunکوئی عورت ہے
وَلَهُۥٓwalahuاور اس کے لیے
أَخٌakhunایک بھائی ہو
أَوْawیا
أُخْتٌۭukh'tunایک بہن ہو
فَلِكُلِّfalikulliتو واسطے ہر
وَٰحِدٍۢwāḥidinایک کے
مِّنْهُمَاmin'humāان دونوں میں سے
ٱلسُّدُسُ ۚl-sudusuچھٹا حصہ ہے
فَإِنfa-inپھر اگر
كَانُوٓا۟kānūوہ سب ہوں
أَكْثَرَaktharaزیادہ
مِنminسے
ذَٰلِكَdhālikaاس
فَهُمْfahumتو وہ
شُرَكَآءُshurakāuشریک ہیں
فِىfīمیں
ٱلثُّلُثِ ۚl-thuluthiایک تہائی
مِنۢminکے
بَعْدِbaʿdiبعد
وَصِيَّةٍۢwaṣiyyatinوصیت (کے)
يُوصَىٰyūṣāوصیت کی جائے
بِهَآbihāاس کی
أَوْawیا
دَيْنٍdayninقرض (کی ادائیگی کے بعد)
غَيْرَghayraنہ
مُضَآرٍّۢ ۚmuḍārrinنقصان دینے والا ہو۔ نہ ضرر پہنچانے والا ہو
(یہ تمام احکام) خدا کی حدیں ہیں۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی فرمانبرداری کرے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔اور یہ بڑی کامیابی ہے
مسلمانو تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں ان پر اپنے لوگوں میں سے چار شخصوں کی شہادت لو۔ اگر وہ (ان کی بدکاری کی) گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے یا خدا ان کے لئے کوئی اور سبیل (پیدا) کرے
اور جو دو مرد تم میں سے بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیکوکار ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا (اور) مہربان ہے
وَٱلَّذَانِwa-alladhāniاور وہ دو
يَأْتِيَـٰنِهَاyatiyānihāجو آئیں اس کو (یعنی بےحیائی کو)
خدا انہیں لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے ہیں۔ پھر جلد توبہ قبول کرلیتے ہیں پس ایسے لوگوں پر خدا مہربانی کرتا ہے۔ اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے
اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر) برے کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی موت آموجود ہو تو اس وقت کہنے لگے کہ اب میں توبہ کرتا ہوں اور نہ ان کی (توبہ قبول ہوتی ہے) جو کفر کی حالت میں مریں۔ ایسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے
مومنو! تم کو جائز نہیں کہ زبردستی عورتوں کے وارث بن جاؤ۔ اور (دیکھنا) اس نیت سے کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ لے لو انہیں (گھروں میں) میں مت روک رکھنا ہاں اگر وہ کھلے طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں (تو روکنا مناسب نہیں) اور ان کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو اگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو عجب نہیں کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور خدا اس میں بہت سی بھلائی پیدا کردے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَاlāنہیں
يَحِلُّyaḥilluحلال
لَكُمْlakumتمہارے لیے
أَنanکہ
تَرِثُوا۟tarithūتم وارث بن جاؤ
ٱلنِّسَآءَl-nisāaعورتوں کے
كَرْهًۭا ۖkarhanزبردستی۔ جبرا
وَلَاwalāاور نہ
تَعْضُلُوهُنَّtaʿḍulūhunnaتم روکو ان کو۔ تم مجبور کرو ان کو
لِتَذْهَبُوا۟litadhhabūتاکہ تم لے جاؤ
بِبَعْضِbibaʿḍiبعض
مَآmāجو
ءَاتَيْتُمُوهُنَّātaytumūhunnaدیا تم نے ان کو
إِلَّآillāمگر
أَنanیہ کہ
يَأْتِينَyatīnaوہ ارتکاب کریں
بِفَـٰحِشَةٍۢbifāḥishatinبےحیائی
مُّبَيِّنَةٍۢ ۚmubayyinatinکھلی
وَعَاشِرُوهُنَّwaʿāshirūhunnaاور زندگی بسر کرو ان کے
بِٱلْمَعْرُوفِ ۚbil-maʿrūfiساتھ بھلے طریقے سے
فَإِنfa-inپھر اگر
كَرِهْتُمُوهُنَّkarih'tumūhunnaتم ناپسند کرو ان کو
اور اگر تم ایک عورت کو چھوڑ کر دوسری عورت کرنی چاہو۔ اور پہلی عورت کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا۔ بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا
تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو اور رضاعی بہنیں اور ساسیں حرام کر دی گئی ہیں اور جن عورتوں سے تم مباشرت کر چکے ہو ان کی لڑکیاں جنہیں تم پرورش کرتے (ہو وہ بھی تم پر حرام ہیں) ہاں اگر ان کے ساتھ تم نے مباشرت نہ کی ہو تو (ان کی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کر لینے میں) تم پر کچھ گناہ نہیں اور تمہارے صلبی بیٹوں کی عورتیں بھی اور دو بہنوں کا اکٹھا کرنا بھی (حرام ہے) مگر جو ہو چکا (سو ہو چکا) بے شک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
حُرِّمَتْḥurrimatحرام کردی گئیں
عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
أُمَّهَـٰتُكُمْummahātukumتمہاری مائیں
وَبَنَاتُكُمْwabanātukumاور تمہاری بیٹیاں
وَأَخَوَٰتُكُمْwa-akhawātukumاور تمہاری بہنیں
وَعَمَّـٰتُكُمْwaʿammātukumاور تمہاری پھوپھیاں
وَخَـٰلَـٰتُكُمْwakhālātukumاور تمہاری خالائیں
وَبَنَاتُwabanātuاور بیٹیاں
ٱلْأَخِl-akhiبھائی کی
وَبَنَاتُwabanātuاور بیٹیاں
ٱلْأُخْتِl-ukh'tiبہن کی
وَأُمَّهَـٰتُكُمُwa-ummahātukumuاور مائیں تمہاری
ٱلَّـٰتِىٓallātīجنہوں نے
أَرْضَعْنَكُمْarḍaʿnakumدودھ پلایا تم کو
وَأَخَوَٰتُكُمwa-akhawātukumاور بہنیں تمہاری
مِّنَminaسے
ٱلرَّضَـٰعَةِl-raḍāʿatiرضاعت
وَأُمَّهَـٰتُwa-ummahātuاور مائیں تمہاری
نِسَآئِكُمْnisāikumبیویوں کی
وَرَبَـٰٓئِبُكُمُwarabāibukumuاور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں۔ اور زیر تربیت لڑکیاں تمہاری
اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) مگر وہ جو (اسیر ہو کر لونڈیوں کے طور پر) تمہارے قبضے میں آجائیں (یہ حکم) خدا نے تم کو لکھ دیا ہے اور ان (محرمات) کے سوا اور عورتیں تم کو حلال ہیں اس طرح سے کہ مال خرچ کر کے ان سے نکاح کرلو بشرطیکہ (نکاح سے) مقصود عفت قائم رکھنا ہو نہ شہوت رانی تو جن عورتوں سے تم فائدہ حاصل کرو ان کا مہر جو مقرر کیا ہو ادا کردو اور اگر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضامندی سے مہر میں کمی بیشی کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
۞ وَٱلْمُحْصَنَـٰتُwal-muḥ'ṣanātuاور جو شادی شدہ ہیں
اور جو شخص تم میں سے مومن آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھے تو مومن لونڈیوں میں ہی جو تمہارے قبضے میں آگئی ہوں (نکاح کرلے) اور خدا تمہارے ایمان کو اچھی طرح جانتا ہے تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو تو ان لونڈیوں کے ساتھ ان کے مالکوں سے اجازت حاصل کرکے نکاح کر لو اور دستور کے مطابق ان کا مہر بھی ادا کردو بشرطیکہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بدکاری کریں اور نہ درپردہ دوستی کرنا چاہیں پھر اگر نکاح میں آکر بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں تو جو سزا آزاد عورتوں (یعنی بیبیوں) کے لئے ہے اس کی آدھی ان کو (دی جائے) یہ (لونڈی کے ساتھ نکاح کرنے کی) اجازت اس شخص کو ہے جسے گناہ کر بیٹھنے کا اندیشہ ہو اور اگر صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
وَمَنwamanاور جو کوئی
لَّمْlamنہ
يَسْتَطِعْyastaṭiʿاستطاعت رکھتا ہو
مِنكُمْminkumتم میں سے
طَوْلًاṭawlanقدرت ۔ وسعت۔ فراخی
أَنanکہ وہ
يَنكِحَyankiḥaنکاح کرے
ٱلْمُحْصَنَـٰتِl-muḥ'ṣanātiعورتوں سے جو آزاد ہیں۔ خاندانی عورتوں سے
خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طریقے بتائے اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
يُرِيدُyurīduچاہتا ہے
ٱللَّهُl-lahuاللہ
لِيُبَيِّنَliyubayyinaبیان کرے
لَكُمْlakumتمہارے لیے
وَيَهْدِيَكُمْwayahdiyakumاور اور راہنمائی کرے تمہاری
مومنو! ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اور اس سے مالی فائدہ حاصل ہو جائے تو وہ جائز ہے) اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے
اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو منع کیا جاتا ہے اجتناب رکھو گے تو ہم تمہارے (چھوٹے چھوٹے) گناہ معاف کردیں گے اور تمہیں عزت کے مکانوں میں داخل کریں گے
إِنinاگر
تَجْتَنِبُوا۟tajtanibūتم اجتناب کرو۔ تم بچو
كَبَآئِرَkabāiraبڑے بڑے گناہوں سے
مَاmāجو
تُنْهَوْنَtun'hawnaتم روکے جاتے ہو
عَنْهُʿanhuاس سے
نُكَفِّرْnukaffirہم دور کردیں گے
عَنكُمْʿankumتم سے
سَيِّـَٔاتِكُمْsayyiātikumتمہاری برائیاں
وَنُدْخِلْكُمwanud'khil'kumاور ہم داخل کریں گے تم کو
اور جس چیز میں خدا نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اس کی ہوس مت کرو مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور خدا سے اس کا فضل (وکرم) مانگتے رہو کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز سے واقف ہے
اور جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تو (حق داروں میں تقسیم کردو کہ) ہم نے ہر ایک کے حقدار مقرر کردیئے ہیں اور جن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو بھی ان کا حصہ دو بےشک خدا ہر چیز کے سامنے ہے
مرد عورتوں پر مسلط وحاکم ہیں اس لئے کہ خدا نے بعض کو بعض سے افضل بنایا ہے اور اس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں تو جو نیک بیبیاں ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کے پیٹھ پیچھے خدا کی حفاظت میں (مال وآبرو کی) خبرداری کرتی ہیں اور جن عورتوں کی نسبت تمہیں معلوم ہو کہ سرکشی (اور بدخوئی) کرنے لگی ہیں تو (پہلے) ان کو (زبانی) سمجھاؤ (اگر نہ سمجھیں تو) پھر ان کے ساتھ سونا ترک کردو اگر اس پر بھی باز نہ آئیں تو زدوکوب کرو اور اگر فرمانبردار ہوجائیں تو پھر ان کو ایذا دینے کا کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بےشک خدا سب سے اعلیٰ (اور) جلیل القدر ہے
اور اگر تم کو معلوم ہو کہ میاں بیوی میں ان بن ہے تو ایک منصف مرد کے خاندان میں سے اور ایک منصف عورت کے خاندان میں سے مقرر کرو وہ اگر صلح کرا دینی چاہیں گے تو خدا ان میں موافقت پیدا کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا سب کچھ جانتا اور سب باتوں سے خبردار ہے
اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا
۞ وَٱعْبُدُوا۟wa-uʿ'budūاور عبادت کرو
ٱللَّهَl-lahaاللہ کی
وَلَاwalāاور نہ
تُشْرِكُوا۟tush'rikūتم شریک ٹھہراؤ
بِهِۦbihiساتھ اس کے
شَيْـًۭٔا ۖshayanکچھ بھی۔ کسی چیز کو
وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِwabil-wālidayniاور والدین کے ساتھ
جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
اور خرچ بھی کریں تو (خدا کے لئے نہیں بلکہ) لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ خدا پر لائیں اور نہ روز آخرت پر (ایسے لوگوں کو ساتھی شیطان ہے) اور جس کا ساتھی شیطان ہوا تو (کچھ شک نہیں کہ) وہ برا ساتھی ہے
اور اگر یہ لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا تھا اس میں سے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوتا اور خدا ان کو خوب جانتا ہے
مومنو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرلو ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور پانی نہ ملنے کے سبب غسل نہ کرسکو تو تیمم کرکے نماز پڑھ لو) اور اگر تم بیمار ہو سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی لو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح (کرکے تیمم) کرلو بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
اور یہ جو یہودی ہیں ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ کلمات کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور نہیں مانا اور سنیئے نہ سنوائے جاؤ اور زبان کو مروڑ کر اور دین میں طعن کی راہ سے (تم سے گفتگو) کے وقت راعنا کہتے ہیں اور اگر (یوں) کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور (صرف) اسمع اور (راعنا کی جگہ) انظرنا (کہتے) تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور بات بھی بہت درست ہوتی لیکن خدان نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے تو یہ کچھ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں
اے کتاب والو! قبل اس کے کہ ہم لوگوں کے مونہوں کو بگاڑ کر ان کی پیٹھ کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہفتے والوں پر کی تھی ہماری نازل کی ہوئی کتاب پر جو تمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے ایمان لے آؤ اور خدا نے جو حکم فرمایا سو (سمجھ لو کہ) ہوچکا
خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے تئیں پاکیزہ کہتے ہیں (نہیں) بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے پاکیزہ کرتا ہے اور ان پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا ہے کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ مومنوں کی نسبت سیدھے رستے پر ہیں
یا جو خدا نے لوگوں کو اپنے فضل سے دے رکھا ہے اس کا حسد کرتے ہیں تو ہم نے خاندان ابراہیم ؑ کو کتاب اور دانائی عطا فرمائی تھی اور سلطنت عظیم بھی بخشی تھی
جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ان کو ہم عنقریب آگ میں داخل کریں گے جب ان کی کھالیں گل (اور جل) جائیں گی تو ہم اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ (ہمیشہ) عذاب (کا مزہ چکھتے) رہیں بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے لئے پاک بیبیاں ہیں اور ان کو ہم گھنے سائے میں داخل کریں گے
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
سَنُدْخِلُهُمْsanud'khiluhumعنقریب ہم داخل کریں گے ان کو
جَنَّـٰتٍۢjannātinباغات میں
تَجْرِىtajrīبہتی ہیں
مِنminان کے
تَحْتِهَاtaḥtihāنیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُl-anhāruنہریں
خَـٰلِدِينَkhālidīnaہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآfīhāان میں
أَبَدًۭا ۖabadanہمیشہ ہمیشہ
لَّهُمْlahumان کے لیے
فِيهَآfīhāان میں
أَزْوَٰجٌۭazwājunبیویاں ہیں
مُّطَهَّرَةٌۭ ۖmuṭahharatunپاکیزہ
وَنُدْخِلُهُمْwanud'khiluhumاور ہم داخل کریں گے ان کو
خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو خدا تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور دیکھتا ہے
مومنو! خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا مآل بھی اچھا ہے
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ اپنا مقدمہ ایک سرکش کے پاس لے جا کر فیصلہ کرائیں حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھیں اور شیطان (تو یہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف (رجوع کرو) اور پیغمبر کی طرف آؤ تو تم منافقوں کو دیکھتے ہو کہ تم سے اعراض کرتے اور رکے جاتے ہیں
تو کیسی (ندامت کی) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کی شامت سے) ان پر کوئی مصیبت واقع ہوتی ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائی اور موافقت تھا
ان لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کی باتوں) کو کچھ خیال نہ کرو اور انہیں نصیحت کرو اور ان سے ایسی باتیں کہو جو ان کے دلوں میں اثر کر جائیں
اور ہم نے جو پیغمبر بھیجا ہے اس لئے بھیجا ہے کہ خدا کے فرمان کے مطابق اس کا حکم مانا جائے اور یہ لوگ جب اپنے حق میں ظلم کر بیٹھے تھے اگر تمہارے پاس آتے اور خدا سے بخشش مانگتے اور رسول (خدا) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو خدا کو معاف کرنے والا (اور) مہربان پاتے
تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے
اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا
اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے
اور تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (عمداً) دیر لگاتا ہے۔ پھر اگر تم پر کوئی مصیبت پڑ جائے تو کہتا ہے کہ خدا نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہ تھا
اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا
تو جو لوگ آخرت (کو خریدتے اور اس) کے بدلے دنیا کی زندگی کو بیچنا چاہتے ہیں اُن کو چاہیئے کہ خدا کی راہ میں جنگ کریں اور جو شخص خدا کی راہ میں جنگ کرے اور شہید ہوجائے یا غلبہ پائے ہم عنقریب اس کو بڑا ثواب دیں گے
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما
وَمَاwamāاور کیا ہے
لَكُمْlakumتم کو
لَاlāنہیں
تُقَـٰتِلُونَtuqātilūnaتم جنگ کرتے ہو
فِىfīمیں
سَبِيلِsabīliکے راستے میں
ٱللَّهِl-lahiاللہ
وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَwal-mus'taḍʿafīnaاور کمزور سمجھے گئے۔ بےبس سمجھے گئے
جو مومن ہیں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو بعض لوگ ان میں سے لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے خدا سے ڈرا کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کیوں فرض کردیا تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی (اے پیغمبر ان س) ے کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے
اے (آدم زاد) تجھ کو جو فائدہ پہنچے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچے وہ تیری ہی (شامت اعمال) کی وجہ سے ہے اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہی گواہ کافی ہے
اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ (آپ کی) فرمانبرداری (دل سے منظور ہے) لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان میں سے بعض لوگ رات کو تمہاری باتوں کے خلاف مشورے کرتے ہیں اور جو مشورے یہ کرتے ہیں خدا ان کو لکھ لیتا ہے تو ان کا کچھ خیال نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو اور خدا ہی کافی کارساز ہے
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو اس کو مشہور کردیتے ہیں اور اگر اس کو پیغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقیق کرنے والے اس کی تحقیق کر لیتے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو چند اشخاص کے سوا سب شیطان کے پیرو ہوجاتے
وَإِذَاwa-idhāاور جب
جَآءَهُمْjāahumآتا ہے ان کے پاس
أَمْرٌۭamrunکوئی امر، معاملہ
مِّنَminaمیں سے
ٱلْأَمْنِl-amniامن
أَوِawiیا
ٱلْخَوْفِl-khawfiخوف میں سے
أَذَاعُوا۟adhāʿūمشہور کردیتے ہیں اس کو۔ پھیلا دیتے ہیں اس کو
بِهِۦ ۖbihi
وَلَوْwalawاور اگر
رَدُّوهُraddūhuلوٹاتے اس کو
إِلَىilāطرف
ٱلرَّسُولِl-rasūliرسول کے
وَإِلَىٰٓwa-ilāاور طرف
أُو۟لِىulīاولی
ٱلْأَمْرِl-amriامر کے
مِنْهُمْmin'humان میں سے
لَعَلِمَهُlaʿalimahuالبتہ جان لیتے اس کو
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
يَسْتَنۢبِطُونَهُۥyastanbiṭūnahuجو استنباط کرسکتے ہیں اس کا
تو (اے محمدﷺ) تم خدا کی راہ میں لڑو تم اپنے سوا کسی کے ذمہ دار نہیں اور مومنوں کو بھی ترغیب دو قریب ہے کہ خدا کافروں کی لڑائی کو بند کردے اور خدا لڑائی کے اعتبار سے بہت سخت ہے اور سزا کے لحاظ سے بھی بہت سخت ہے
جو شخص نیک بات کی سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) میں سے حصہ ملے گا اور جو بری بات کی سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) میں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے
وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ
مگر جو لوگ ایسے لوگوں سے جا ملے ہوں جن میں اور تم میں (صلح کا) عہد ہو یا اس حال میں کہ ان کے دل تمہارے ساتھ یا اپنی قوم کے ساتھ لڑنے سے رک گئے ہوں تمہارے پاس آجائیں (تو احتراز ضروری نہیں) اور اگر خدا چاہتا تو ان کو تم پر غالب کردیتا تو وہ تم سے ضرور لڑتے پھر اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے) کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں اور تمہاری طرف صلح (کا پیغام) بھیجیں تو خدا نے تمہارے لئے ان پر (زبردستی کرنے کی) کوئی سبیل مقرر نہیں کی
إِلَّاillāمگر
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
يَصِلُونَyaṣilūnaجو پناہ لیں
إِلَىٰilāکی طرف
قَوْمٍۭqawminایسی ایک قوم
بَيْنَكُمْbaynakumتمہارے درمیان
وَبَيْنَهُمwabaynahumاور ان کے درمیان
مِّيثَـٰقٌmīthāqunپختہ عہد ہے
أَوْawیا
جَآءُوكُمْjāūkumآئیں وہ تمہارے پاس
حَصِرَتْḥaṣiratتنگ ہوئے
صُدُورُهُمْṣudūruhumسینے ان کے
أَنanکہ
يُقَـٰتِلُوكُمْyuqātilūkumوہ جنگ کریں تم سے
أَوْawیا
يُقَـٰتِلُوا۟yuqātilūوہ جنگ کریں تم سے
قَوْمَهُمْ ۚqawmahumاپنی قوم سے
وَلَوْwalawاور اگر
شَآءَshāaچاہتا
ٱللَّهُl-lahuاللہ
لَسَلَّطَهُمْlasallaṭahumالبتہ مسلط کردیتا ان کو
عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
فَلَقَـٰتَلُوكُمْ ۚfalaqātalūkumپس البتہ وہ لڑتے تم سے
تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے
اور کسی مومن کو شایان نہیں کہ مومن کو مار ڈالے مگر بھول کر اور جو بھول کر بھی مومن کو مار ڈالے تو (ایک تو) ایک مسلمان غلام آزاد کردے اور (دوسرے) مقتول کے وارثوں کو خون بہا دے ہاں اگر وہ معاف کردیں (تو ان کو اختیار ہے) اگر مقتول تمہارے دشمنوں کی جماعت میں سے ہو اور وہ خود مومن ہو تو صرف ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور اگر مقتول ایسے لوگوں میں سے ہو جن میں اور تم میں صلح کا عہد ہو تو وارثان مقتول کو خون بہا دینا اور ایک مسلمان غلام آزاد کرنا چاہیئے اور جس کو یہ میسر نہ ہو وہ متواتر دو مہینے کے روزے رکھے یہ (کفارہ) خدا کی طرف سے (قبول) توبہ (کے لئے) ہے اور خدا (سب کچھ) جانتا اور بڑی حکمت والا ہے
وَمَاwamāاور نہیں
كَانَkānaہے
لِمُؤْمِنٍlimu'mininکسی مومن کے لیے
أَنanکہ وہ
يَقْتُلَyaqtulaقتل کردے
مُؤْمِنًاmu'minanکسی مومن کو
إِلَّاillāمگر
خَطَـًۭٔا ۚkhaṭa-anخطا سے
وَمَنwamanاور جو کوئی
قَتَلَqatalaقتل کرے
مُؤْمِنًاmu'minanکسی مومن کو
خَطَـًۭٔاkhaṭa-anخطا سے
فَتَحْرِيرُfataḥrīruتو آزاد کرنا ہے
رَقَبَةٍۢraqabatinایک گردن
مُّؤْمِنَةٍۢmu'minatinمومن کا
وَدِيَةٌۭwadiyatunاور خون بہا
مُّسَلَّمَةٌmusallamatunجو سپرد کیا گیا۔ جو سپرد کیا جائے
اور جو شخص مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا اور خدا اس پر غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کے لئے اس نے بڑا (سخت) عذاب تیار کر رکھا ہے
مومنو! جب تم خدا کی راہ میں باہر نکلو کرو تو تحقیق سے کام لیا کرو اور جو شخص تم سے سلام علیک کرے اس سے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں اور اس سے تمہاری غرض یہ ہو کہ دنیا کی زندگی کا فائدہ حاصل کرو سو خدا کے نزدیک بہت سے غنیمتیں ہیں تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے پھر خدا نے تم پر احسان کیا تو (آئندہ) تحقیق کرلیا کرو اور جو عمل تم کرتے ہو خدا کو سب کی خبر ہے
جو مسلمان (گھروں میں) بیٹھ رہتے (اور لڑنے سے جی چراتے) ہیں اور کوئی عذر نہیں رکھتے وہ اور جو خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑتے ہیں وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے خدا نے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجے میں فضیلت بخشی ہے اور (گو) نیک وعدہ سب سے ہے لیکن اجر عظیم کے لحاظ سے خدا نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر کہیں فضیلت بخشی ہے
لَّاlāنہیں
يَسْتَوِىyastawīبرابر ہوسکتے
ٱلْقَـٰعِدُونَl-qāʿidūnaبیٹھنے والے
مِنَminaمیں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومنوں
غَيْرُghayruسوائے
أُو۟لِىulī
ٱلضَّرَرِl-ḍarariمعذوروں کے
وَٱلْمُجَـٰهِدُونَwal-mujāhidūnaاور جہاد کرنے والے
اور جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز وناتواں تھے فرشتے کہتے ہیں کیا خدا کا ملک فراخ نہیں تھا کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
إِنَّinnaبیشک
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
تَوَفَّىٰهُمُtawaffāhumuفوت کرتے ہیں ان کو
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُl-malāikatuفرشتے (اس حال میں کہ وہ)
اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے
اور (اے پیغمبر) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو تو چاہیئے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑی رہے جب وہ سجدہ کرچکیں تو پرے ہو جائیں پھر دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی (ان کی جگہ) آئے اور ہوشیار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کرے کافر اس گھات میں ہیں کہ تم ذرا اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو تم پر یکبارگی حملہ کردیں اگر تم بارش کے سبب تکلیف میں یا بیمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ہتھیار اتار رکھو مگر ہوشیار ضرور رہنا خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے
وَإِذَاwa-idhāاور جب
كُنتَkuntaہوں آپ
فِيهِمْfīhimان میں
فَأَقَمْتَfa-aqamtaتو قائم کریں آپ
لَهُمُlahumuان کے لیے
ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
فَلْتَقُمْfaltaqumتو چاہیے کہ کھڑا ہو
طَآئِفَةٌۭṭāifatunایک گروہ
مِّنْهُمmin'humان میں سے
مَّعَكَmaʿakaآپ کے ساتھ
وَلْيَأْخُذُوٓا۟walyakhudhūاور چاہیے کہ وہ لیے رہیں
أَسْلِحَتَهُمْasliḥatahumاپنا اسلحہ
فَإِذَاfa-idhāپھر جب
سَجَدُوا۟sajadūوہ سجدہ کریں
فَلْيَكُونُوا۟falyakūnūپس چاہیے کہ ہوں
مِنminسے
وَرَآئِكُمْwarāikumتمہارے پیچھے
وَلْتَأْتِwaltatiاور چاہے کہ آجائے
طَآئِفَةٌṭāifatunایک گروہ
أُخْرَىٰukh'rāدوسرا
لَمْlamنہیں
يُصَلُّوا۟yuṣallūانہوں نے نماز پڑھی
فَلْيُصَلُّوا۟falyuṣallūپس چاہیے کہ نماز پڑھیں
مَعَكَmaʿakaآپ کے ساتھ
وَلْيَأْخُذُوا۟walyakhudhūچاہیے کہ لیے رہیں
حِذْرَهُمْḥidh'rahumاپنا بچاؤ
وَأَسْلِحَتَهُمْ ۗwa-asliḥatahumاور اپنا اسلحہ
وَدَّwaddaچاہتے ہیں
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
لَوْlawکاش
تَغْفُلُونَtaghfulūnaکہ تم غافل ہوجاؤ
عَنْʿanسے
أَسْلِحَتِكُمْasliḥatikumاپنے اسلحہ
وَأَمْتِعَتِكُمْwa-amtiʿatikumاور اپنے سازوسامان سے
پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حالت میں) خدا کو یاد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کی حالت میں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے
اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسی طرح وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں اور تم خدا سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑی) حکمت والا ہے
(اے پیغمبر) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ خدا کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے مقدمات میں فیصلہ کرو اور (دیکھو) دغابازوں کی حمایت میں کبھی بحث نہ کرنا
إِنَّآinnāبیشک ہم نے
أَنزَلْنَآanzalnāہم نے نازل کی
إِلَيْكَilaykaآپ کی طرف
ٱلْكِتَـٰبَl-kitābaکتاب
بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiساتھ حق کے
لِتَحْكُمَlitaḥkumaتاکہ تو فیصلہ کرے
بَيْنَbaynaکے درمیان
ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں
بِمَآbimāساتھ اس کے جو
أَرَىٰكَarākaدکھایا تجھ کو
ٱللَّهُ ۚl-lahuاللہ نے
وَلَاwalāاور نہ
تَكُنtakunتم ہونا
لِّلْخَآئِنِينَlil'khāinīnaخیانت کرنے والوں کے لیے
یہ لوگوں سے تو چھپتے ہیں اور خدا سے نہیں چھپتے حالانکہ جب وہ راتوں کو ایسی باتوں کے مشورے کیا کرتے ہیں جن کو وہ پسند نہیں کرتا ان کے ساتھ ہوا کرتا ہے اور خدا ان کے (تمام) کاموں پر احاطہ کئے ہوئے ہے
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور مہربانی نہ ہوتی تو ان میں سے ایک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کر ہی چکی تھی اور یہ اپنے سوا (کسی کو) بہکا نہیں سکتے اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں اور خدا نے تم پر کتاب اور دانائی نازل فرمائی ہے اور تمہیں وہ باتیں سکھائی ہیں جو تم جانتے نہیں تھے اور تم پر خدا کا بڑا فضل ہے
ان لوگوں کی بہت سی مشورتیں اچھی نہیں ہاں (اس شخص کی مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جو خیرات یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کرنے کو کہے اور جو ایسے کام خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے گا تو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے
اور جو شخص سیدھا رستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالف کرے اور مومنوں کے رستے کے سوا اور رستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور (قیامت کے دن) جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے
خدا اس کے گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہیے گا بخش دے گا۔ اور جس نے خدا کے ساتھ شریک بنایا وہ رستے سے دور جا پڑا
اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا ہروں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ صریح نقصان میں پڑ گیا
وَلَأُضِلَّنَّهُمْwala-uḍillannahumاور البتہ میں ضرور بھٹکاؤں گا ان کو
وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْwala-umanniyannahumاور البتہ میں ضرور امیدیں دلاؤں گا ان کو
وَلَـَٔامُرَنَّهُمْwalaāmurannahumاور البتہ میں ضرور حکم دوں گا ان کو
فَلَيُبَتِّكُنَّfalayubattikunnaپھر البتہ وہ ضرور کاٹیں گے
ءَاذَانَādhānaکان
ٱلْأَنْعَـٰمِl-anʿāmiجانوروں کے
وَلَـَٔامُرَنَّهُمْwalaāmurannahumاور البتہ میں ضرور حکم دوں گا ان کو
فَلَيُغَيِّرُنَّfalayughayyirunnaپس البتہ وہ ضرور بدل دیں گے
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ ابدالآباد ان میں رہیں گے۔ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔ اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے۔ نیک
سَنُدْخِلُهُمْsanud'khiluhumعنقریب ہم داخل کریں گے ان کو
(نجات) نہ تو تمہاری آرزوؤں پر ہے اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں پر۔ جو شخص برے عمل کرے گا اسے اسی (طرح) کا بدلا دیا جائے گا اور وہ خدا کے سوا نہ کسی کو حمایتی پائے گا اور نہ مددگار
لَّيْسَlaysaنہیں ہے
بِأَمَانِيِّكُمْbi-amāniyyikumساتھ تمہاری آرزؤں کے
اور اس شخص سے کس کا دین اچھا ہوسکتا ہے جس نے حکم خدا کو قبول کیا اور وہ نیکوکار بھی ہے۔ اور ابراہیم کے دین کا پیرو ہے جو یکسوں (مسلمان) تھے اور خدا نے ابراہیم کو اپنا دوست بنایا تھا
(اے پیغمبر) لوگ تم سے (یتیم) عورتوں کے بارے میں فتویٰ طلب کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا تم کو ان کے (ساتھ نکاح کرنے کے) معاملے میں اجازت دیتا ہے اور جو حکم اس کتاب میں پہلے دیا گیا ہے وہ ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہے جن کو تم ان کا حق تو دیتے نہیں اور خواہش رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرلو اور (نیز) بیچارے بیکس بچوں کے بارے میں۔ اور یہ (بھی حکم دیتا ہے) کہ یتیموں کے بارے میں انصاف پر قائم رہو۔ اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے
وَيَسْتَفْتُونَكَwayastaftūnakaاور وہ فتوی مانگتے ہیں آپ سے
فِىfīمیں
ٱلنِّسَآءِ ۖl-nisāiعورتوں کے معاملے
قُلِquliکہہ دیجیے کہ
ٱللَّهُl-lahuاللہ
يُفْتِيكُمْyuf'tīkumفتوی دیتا ہے تم کو
فِيهِنَّfīhinnaان عورتوں کے معاملے (میں)
وَمَاwamāاور جو
يُتْلَىٰyut'lāپڑ ھا جاتا ہے
عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
فِىfīمیں سے
ٱلْكِتَـٰبِl-kitābiکتاب
فِىfīکے بارے میں
يَتَـٰمَىyatāmāیتیم
ٱلنِّسَآءِl-nisāiلڑکیوں
ٱلَّـٰتِىallātīوہ جو
لَاlāنہیں
تُؤْتُونَهُنَّtu'tūnahunnaتم دیتے ان کو
مَاmāجو
كُتِبَkutibaلکھا گیا۔ مقرر کیا گیا
لَهُنَّlahunnaان کے لیے
وَتَرْغَبُونَwatarghabūnaاور تم رغبت رکھتے ہو
أَنanکہ
تَنكِحُوهُنَّtankiḥūhunnaتم نکاح کرلو ان سے
وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَwal-mus'taḍʿafīnaاور کمزور سمجھ جانے والے
اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ ہو تم میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قرارداد پر صلح کرلیں۔ اور صلح خوب (چیز) ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکوکاری اور پرہیزگاری کرو گے تو خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
اور تم خوا کتنا ہی چاہو عورتوں میں ہرگز برابری نہیں کرسکو گے تو ایسا بھی نہ کرنا کہ ایک ہی کی طرف ڈھل جاؤ اور دوسری کو (ایسی حالت میں) چھوڑ دو کہ گویا ادھر ہوا میں لٹک رہی ہے اور اگر آپس میں موافقت کرلو اور پرہیزگاری کرو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
وَلَنwalanاور ہرگز نہیں
تَسْتَطِيعُوٓا۟tastaṭīʿūتم استطاعت رکھ سکتے
أَنanیہ کہ
تَعْدِلُوا۟taʿdilūتم عدل کرو
بَيْنَbaynaدرمیان
ٱلنِّسَآءِl-nisāiعورتوں کے
وَلَوْwalawاور اگر
حَرَصْتُمْ ۖḥaraṣtumتم حرص کرو
فَلَاfalāتو نہ
تَمِيلُوا۟tamīlūتم مائل ہوجاؤ
كُلَّkullaپوری طرح
ٱلْمَيْلِl-mayliمائل ہوجانا
فَتَذَرُوهَاfatadharūhāکہ تم چھوڑ دو اس کو
كَٱلْمُعَلَّقَةِ ۚkal-muʿalaqatiمعلق کی طرح ۔ مانند لٹکتی ہوئی
اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ان کو بھی اور (اے محمدﷺ) تم کو بھی ہم نے حکم تاکیدی کیا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور خدا بے پروا اور سزاوار حمدوثنا ہے
اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہو اور خدا کے لئے سچی گواہی دو خواہ (اس میں) تمہارا یا تمہارےماں باپ اور رشتہ داروں کا نقصان ہی ہو۔ اگر کوئی امیر ہے یا فقیر تو خدا ان کا خیر خواہ ہے۔ تو تم خواہش نفس کے پیچھے چل کر عدل کو نہ چھوڑ دینا۔ اگر تم پیچیدا شہادت دو گے یا (شہادت سے) بچنا چاہو گے تو (جان رکھو) خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
مومنو! خدا پر اور اس کے رسول پر اور جو کتاب اس نے اپنی پیغمبر (آخرالزماں) پر نازل کی ہے اور جو کتابیں اس سے پہلے نازل کی تھیں سب پر ایمان لاؤ۔ اور جو شخص خدا اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں اور روزقیامت سے انکار کرے وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑا
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے لوگو
ٱلَّذِينَalladhīnaجو
ءَامَنُوٓا۟āmanūایمان لائے ہو
ءَامِنُوا۟āminūایمان لاؤ
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
وَرَسُولِهِۦwarasūlihiاور اس کے رسول پر
وَٱلْكِتَـٰبِwal-kitābiاور کتاب پر
ٱلَّذِىalladhīجو
نَزَّلَnazzalaاس نے نازل کی
عَلَىٰʿalāپر
رَسُولِهِۦrasūlihiاپنے رسول
وَٱلْكِتَـٰبِwal-kitābiاور وہ کتاب
ٱلَّذِىٓalladhīجو
أَنزَلَanzalaاس نے نازل کی
مِنminاس سے
قَبْلُ ۚqabluپہلے
وَمَنwamanاور جو کوئی
يَكْفُرْyakfurکفر کے گا
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کا
وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦwamalāikatihiاور اس کے فرشتوں کا
اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے
جو تم کو دیکھتے رہتے ہیں اگر خدا کی طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے۔ اور اگر کافروں کو (فتح) نصیب ہو تو (ان سے) کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہیں تھے اور تم کو مسلمانوں (کے ہاتھ) سے بچایا نہیں۔ تو خدا تم میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ اور خدا کافروں کو مومنوں پر ہرگز غلبہ نہیں دے گا
منافق (ان چالوں سے اپنے نزدیک) خدا کو دھوکا دیتے ہیں (یہ اس کو کیا دھوکا دیں گے) وہ انہیں کو دھوکے میں ڈالنے والا ہے اور جب یہ نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو سست اور کاہل ہو کر (صرف) لوگوں کے دکھانے کو اور خدا کی یاد ہی نہیں کرتے مگر بہت کم
ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو درست کیا اور خدا (کی رسی) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمانبردار ہوگئے تو ایسے لوگ مومنوں کے زمرے میں ہوں گے اور خدا عنقریب مومنوں کو بڑا ثواب دے گا
إِلَّاillāمگر
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
تَابُوا۟tābūجنہوں نے توبہ کی
وَأَصْلَحُوا۟wa-aṣlaḥūاور اصلاح کرلی
وَٱعْتَصَمُوا۟wa-iʿ'taṣamūاور انہوں نے مضبوطی سے تھام لیا
جو لوگ خدا سے اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور خدا اور اس کے پیغمبروں میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں
اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
(اے محمدﷺ) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں کہ تم ان پر ایک (لکھی ہوئی) کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو یہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی بڑی درخواستیں کرچکے ہیں (ان سے) کہتے تھے ہمیں خدا ظاہر (یعنی آنکھوں سے) دکھا دو سو ان کے گناہ کی وجہ سے ان کو بجلی نے آپکڑا۔ پھر کھلی نشانیاں آئے پیچھے بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے تو اس سے بھی ہم نے درگزر کی۔ اور موسیٰ کو صریح غلبہ دیا
يَسْـَٔلُكَyasalukaسوال کرتے ہیں آپ سے
أَهْلُahluاہل
ٱلْكِتَـٰبِl-kitābiکتاب
أَنanیہ کہ
تُنَزِّلَtunazzilaتو اتار لائے
عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
كِتَـٰبًۭاkitābanکتاب
مِّنَminaسے
ٱلسَّمَآءِ ۚl-samāiآسمان
فَقَدْfaqadتو تحقیق
سَأَلُوا۟sa-alūانہوں نے سوال کیا تھا
مُوسَىٰٓmūsāموسیٰ سے
أَكْبَرَakbaraزیادہ بڑا
مِنminسے
ذَٰلِكَdhālikaاس
فَقَالُوٓا۟faqālūتو انہوں نے کہا تھا
أَرِنَاarināدکھایئے ہم کو
ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
جَهْرَةًۭjahratanسامنے
فَأَخَذَتْهُمُfa-akhadhathumuتو۔ پھر پکڑ لیا ان کو
اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا
وَرَفَعْنَاwarafaʿnāاور اٹھایا ہم نے
فَوْقَهُمُfawqahumuان پر
ٱلطُّورَl-ṭūraکوہ طور کو
بِمِيثَـٰقِهِمْbimīthāqihimان سے میثاق لینے کے لئیے
(لیکن انہوں نے عہد کو توڑ ڈالا) تو ان کے عہد توڑ دینے اور خدا کی آیتوں سے کفر کرنے اور انبیاء کو ناحق مار ڈالنے اور یہ کہنے کے سبب کہ ہمارے دلوں پر پردے (پڑے ہوئے) ہیں۔ (خدا نے ان کو مردود کردیا اور ان کے دلوں پر پردے نہیں ہیں) بلکہ ان کے کفر کے سبب خدا نے ان پر مہر کردی ہے تو یہ کم ہی ایمان لاتے ہیں
اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کے پیغمبر (کہلاتے) تھے قتل کردیا ہے (خدا نے ان کو معلون کردیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ انہیں سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں۔ اور انہوں نے عیسیٰ کو یقیناً قتل نہیں کیا
تو ہم نے یہودیوں کے ظلموں کے سبب (بہت سی) پاکیزہ چیزیں جو ان کو حلال تھیں ان پر حرام کردیں اور اس سبب سے بھی کہ وہ اکثر خدا کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے تھے
اور اس سبب سے بھی کہ باوجود منع کئے جانے کے سود لیتے تھے اور اس سبب سے بھی کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے۔ اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے ہم نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں (سب پر) ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے
لَّـٰكِنِlākiniلیکن
ٱلرَّٰسِخُونَl-rāsikhūnaجو راسخ ہیں۔ پختہ کار ہیں
فِىfīمیں
ٱلْعِلْمِl-ʿil'miعلم
مِنْهُمْmin'humان میں سے
وَٱلْمُؤْمِنُونَwal-mu'minūnaاور جو ایمان لانے والے ہیں
يُؤْمِنُونَyu'minūnaوہ ایمان لاتے ہیں
بِمَآbimāساتھ اس کے جو
أُنزِلَunzilaنازل کیا گیا
إِلَيْكَilaykaآپ کی طرف
وَمَآwamāاور جو
أُنزِلَunzilaنازل کیا گیا
مِنminسے
قَبْلِكَ ۚqablikaآپ سے پہلے
وَٱلْمُقِيمِينَwal-muqīmīnaاور جو قائم کرنے والے ہیں
ٱلصَّلَوٰةَ ۚl-ṣalataنماز کو
وَٱلْمُؤْتُونَwal-mu'tūnaاور جو دینے والے ہیں
ٱلزَّكَوٰةَl-zakataزکوۃ (کو)
وَٱلْمُؤْمِنُونَwal-mu'minūnaاور جو ایمان لانے والے ہیں
(اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ابراہیم اور اسمعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولاد یعقوب اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف بھی ہم نے وحی بھیجی تھی اور داؤد کو ہم نے زبور بھی عنایت کی تھی
اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات ہم تم سے پیشتر بیان کرچکے ہیں اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات تم سے بیان نہیں کئے۔ اور موسیٰ سے تو خدا نے باتیں بھی کیں
(سب) پیغمبروں کو (خدا نے) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجا تھا) تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے
لیکن خدا نے جو (کتاب) تم پر نازل کی ہے اس کی نسبت خدا گواہی دیتا ہے کہ اس نے اپنے علم سے نازل کی ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں۔ اور گواہ تو خدا ہی کافی ہے
لوگو! خدا کے پیغمبر تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بات لے کر آئے ہیں تو (ان پر) ایمان لاؤ (یہی) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر کفر کرو گے تو (جان رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خداہی کا ہے اور خدا سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
اے اہل کتاب اپنے دین (کی بات) میں حد سے نہ بڑھو اور خدا کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہو۔ مسیح (یعنی) مریم کے بیٹے عیسیٰ (نہ خدا تھے نہ خدا کے بیٹے بلکہ) خدا کے رسول اور کا کلمہٴ (بشارت) تھے جو اس نے مریم کی طرف بھیجا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح تھے تو خدا اوراس کے رسولوں پر ایمان لاؤ۔ اور (یہ) نہ کہو (کہ خدا) تین (ہیں۔ اس اعتقاد سے) باز آؤ کہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ خدا ہی معبود واحد ہے اور اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
مسیح اس بات سے عار نہیں رکھتے کہ خدا کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے (عار رکھتے ہیں) اور جو شخص خدا کا بندہ ہونے کو موجب عار سمجھے اور سرکشی کرے تو خدا سب کو اپنے پاس جمع کرلے گا
لَّنlanہرگز نہیں
يَسْتَنكِفَyastankifaعار سمجھتے
ٱلْمَسِيحُl-masīḥuمسیح
أَنanکہ
يَكُونَyakūnaوہ ہوں
عَبْدًۭاʿabdanبندے
لِّلَّهِlillahiاللہ ہی کے
وَلَاwalāاور نہ
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُl-malāikatuوہ جو فرشتے ہیں
ٱلْمُقَرَّبُونَ ۚl-muqarabūnaجو مقرب ہیں۔ قریبی
وَمَنwamanاور جو کوئی
يَسْتَنكِفْyastankifعار سمجھے گا۔ بیزار ہوگا سے
عَنْʿanسے
عِبَادَتِهِۦʿibādatihiاس کی عبادت (سے)
وَيَسْتَكْبِرْwayastakbirاور تکبر کرے گا
فَسَيَحْشُرُهُمْfasayaḥshuruhumپس عنقریب وہ اکٹھا کرے گا ان کو
تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے وہ ان کو ان کا پورا بدلا دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی عنایت کرے گا۔ اور جنہوں نے (بندوں ہونے سے) عاروانکار اور تکبر کیا ان کو تکلیف دینے والا عذاب دے گا۔ اور یہ لوگ خدا کے سوا اپنا حامی اور مددگار نہ پائیں گے
فَأَمَّاfa-ammāتو لیکن۔ تو رہے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے۔ نیک
فَيُوَفِّيهِمْfayuwaffīhimپس وہ پورے پورے دے گا ان کو
أُجُورَهُمْujūrahumان کے اجر
وَيَزِيدُهُمwayazīduhumاور وہ زیادہ دے گا ان کو
مِّنminسے
فَضْلِهِۦ ۖfaḍlihiاپنے فضل
وَأَمَّاwa-ammāاور رہے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
ٱسْتَنكَفُوا۟is'tankafūجنہوں نے عار سمجھا۔ جو بیزار ہوئے
وَٱسْتَكْبَرُوا۟wa-is'takbarūاور انہوں نے تکبر کیا
فَيُعَذِّبُهُمْfayuʿadhibuhumتو وہ عذاب دے گا ان کو
پس جو لوگ خدا پر ایمان لائے اور اس (کے دین کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہے ان کو وہ اپنی رحمت اور فضل (کے بہشتوں) میں داخل کرے گا۔ اور اپنی طرف (پہچنے کا) سیدھا رستہ دکھائے گا
فَأَمَّاfa-ammāتو رہے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
وَٱعْتَصَمُوا۟wa-iʿ'taṣamūاور انہوں نے مضبوطی سے پکڑ لیا
بِهِۦbihiاس کو
فَسَيُدْخِلُهُمْfasayud'khiluhumتو عنقریب وہ داخل کرے گا ان کو
(اے پیغمبر) لوگ تم سے (کلالہ کے بارے میں) حکم (خدا) دریافت کرتے ہیں کہہ دو کہ خدا کلالہ بارے میں یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا مرد مرجائے جس کے اولاد نہ ہو (اور نہ ماں باپ) اور اس کے بہن ہو تو اس کو بھائی کے ترکے میں سے آدھا حصہ ملے گا۔ اور اگر بہن مرجائے اور اس کے اولاد نہ ہو تو اس کے تمام مال کا وارث بھائی ہوگا اور اگر (مرنے والے بھائی کی) دو بہنیں ہوں تو دونوں کو بھائی کے ترکے میں سے دو تہائی۔ اور اگر بھائی اور بہن یعنی مرد اور عورتیں ملے جلے وارث ہوں تو مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ (یہ احکام) خدا تم سے اس لئے بیان فرماتا ہے کہ بھٹکتے نہ پھرو۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
يَسْتَفْتُونَكَyastaftūnakaوہ فتوے مانگتے ہیں آپ سے
قُلِquliکہہ دیجیے کہ
ٱللَّهُl-lahuاللہ
يُفْتِيكُمْyuf'tīkumفتوی دیتا ہے تم کو
فِىfīمیں
ٱلْكَلَـٰلَةِ ۚl-kalālatiکلالہ کے بارے
إِنِiniاگر
ٱمْرُؤٌا۟im'ru-onکوئی شخص
هَلَكَhalakaفوت ہوجائے
لَيْسَlaysaنہیں ہے
لَهُۥlahuاس کے لیے
وَلَدٌۭwaladunکوئی بچہ۔ اولاد
وَلَهُۥٓwalahuاور اس کے لیے
أُخْتٌۭukh'tunبہن ہے
فَلَهَاfalahāتو اس (بہن) کے لیے
نِصْفُniṣ'fuآدھا ہے
مَاmāجو
تَرَكَ ۚtarakaاس نے چھوڑا
وَهُوَwahuwaاور وہ
يَرِثُهَآyarithuhāخود وارث ہوگا اس کا
إِنinاگر
لَّمْlamنہ
يَكُنyakunہو
لَّهَاlahāاس (بہن) کے لیے
وَلَدٌۭ ۚwaladunکوئی بچہ
فَإِنfa-inپھر اگر
كَانَتَاkānatāوہ دونوں ہوں
ٱثْنَتَيْنِith'natayniدو بہنیں
فَلَهُمَاfalahumāتو ان دونوں کے لیے
ٱلثُّلُثَانِl-thuluthāniدو تہائی ہے
مِمَّاmimmāاس میں سے جو
تَرَكَ ۚtarakaاس نے چھوڑا
وَإِنwa-inاور اگر
كَانُوٓا۟kānūوہ ہوں
إِخْوَةًۭikh'watanکئی بہن بھائی
رِّجَالًۭاrijālanمرد
وَنِسَآءًۭwanisāanاور عورتیں
فَلِلذَّكَرِfalildhakariتو واسطے مرد کے
مِثْلُmith'luمانند
حَظِّḥaẓẓiحصہ
ٱلْأُنثَيَيْنِ ۗl-unthayayniدو عورتوں کے ہے
يُبَيِّنُyubayyinuبیان کرتا ہے
ٱللَّهُl-lahuاللہ
لَكُمْlakumتمہارے لیے
أَنanکہ نہ
تَضِلُّوا۟ ۗtaḍillūتم گمراہ ہوجاؤ۔ کہ تم گمراہ ہوجاؤ