قرآن کا رکوع 519 پڑھیں

رکوع 519 سورت An-Naba (آیات 31–40) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 10 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 519

10
آیات
1
سورت
30
جُز
v.31 – v.40
آیات

رکوع 519 میں سورتیں

النبإ · جُز 30
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
صفحہ 583
► رکوع 519 ◄
سورة النبإ
جُز 30 5.3% (30/564)
حزب 59 10.9% (30/276)

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ﴿31﴾

بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

حَدَآئِقَ وَأَعْنَـٰبًۭا ﴿32﴾

(یعنی) باغ اور انگور

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًۭا ﴿33﴾

اور ہم عمر نوجوان عورتیں

وَكَأْسًۭا دِهَاقًۭا ﴿34﴾

اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا كِذَّٰبًۭا ﴿35﴾

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

جَزَآءًۭ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًۭا ﴿36﴾

یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًۭا ﴿37﴾

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ صَفًّۭا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًۭا ﴿38﴾

جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا ﴿39﴾

یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًۭا قَرِيبًۭا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا ﴿40﴾

ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

بسم الله الرحمن الرحيم منگل 23 ربیع الثانی
الثلاثاء 23 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24.9 / 29.5
روشنی 23%
نیا چاند 5 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود