سورہ العنكبوت لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ العنكبوت لفظ بہ لفظ

العنكبوت (العنكبوت) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 69 آیات، 976 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

976 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ العنكبوت عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 5 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ العنكبوت: 1 لفظ

الٓمٓ

الم

الٓمٓ alif-lam-meem الیف لام میم۔

آیت 2 - سورہ العنكبوت: 10 الفاظ

أَحَسِبَ ٱلنَّاسُ أَن يُتْرَكُوٓا۟ أَن يَقُولُوٓا۟ ءَامَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ

کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی آزمائش نہیں کی جائے گی

أَحَسِبَ aḥasiba کیا سمجھ لیا
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگوں نے
أَن an کہ
يُتْرَكُوٓا۟ yut'rakū وہ چھوڑ دیئے جائیں گے
أَن an اگر
يَقُولُوٓا۟ yaqūlū وہ کہہ دیں
ءَامَنَّا āmannā ایمان لائے ہم
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُفْتَنُونَ yuf'tanūna آزمائے جائیں گے

آیت 3 - سورہ العنكبوت: 11 الفاظ

وَلَقَدْ فَتَنَّا ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَلَيَعْلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ وَلَيَعْلَمَنَّ ٱلْكَـٰذِبِينَ

اور جو لوگ اُن سے پہلے ہو چکے ہیں ہم نے اُن کو بھی آزمایا تھا (اور ان کو بھی آزمائیں گے) سو خدا اُن کو ضرور معلوم کریں گے جو (اپنے ایمان میں) سچے ہیں اور اُن کو بھی جو جھوٹے ہیں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ
فَتَنَّا fatannā آزمایا ہم نے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگوں کو
مِن min سے
قَبْلِهِمْ ۖ qablihim جو ان (سے) پہلے تھے
فَلَيَعْلَمَنَّ falayaʿlamanna پس البتہ ضرور جان لے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
صَدَقُوا۟ ṣadaqū جنہوں نے سچ کہا
وَلَيَعْلَمَنَّ walayaʿlamanna اور البتہ ضرور جان لے گا
ٱلْكَـٰذِبِينَ l-kādhibīna جھوٹوں کو

آیت 4 - سورہ العنكبوت: 10 الفاظ

أَمْ حَسِبَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ

کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے۔ جو خیال یہ کرتے ہیں برا ہے

أَمْ am یا
حَسِبَ ḥasiba سمجھ رکھا ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna جو عمل کرتے ہیں
ٱلسَّيِّـَٔاتِ l-sayiāti برے
أَن an کہ
يَسْبِقُونَا ۚ yasbiqūnā وہ آگے بڑھ جائیں گے ہم سے
سَآءَ sāa کتنا برا ہے
مَا mā جو
يَحْكُمُونَ yaḥkumūna وہ حکم لگا رہے ہیں

آیت 5 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

مَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَـَٔاتٍۢ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے

مَن man جو کوئی
كَانَ kāna ہو
يَرْجُوا۟ yarjū امید رکھتا
لِقَآءَ liqāa ملاقات کی
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
أَجَلَ ajala مقرر کردہ وقت
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
لَـَٔاتٍۢ ۚ laātin البتہ آنے والا ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا ہے

آیت 6 - سورہ العنكبوت: 10 الفاظ

وَمَن جَـٰهَدَ فَإِنَّمَا يُجَـٰهِدُ لِنَفْسِهِۦٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِىٌّ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے

وَمَن waman اور جو کوئی
جَـٰهَدَ jāhada مجاہدہ کرے گا/ جدوجہد کرے گا
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
يُجَـٰهِدُ yujāhidu وہ جدوجہد کرے گا
لِنَفْسِهِۦٓ ۚ linafsihi اپنے نفس کے لئے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَغَنِىٌّ laghaniyyun البتہ بےنیاز ہے
عَنِ ʿani سے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna جہان والوں (سے)

آیت 7 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّـَٔاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کئے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَنُكَفِّرَنَّ lanukaffiranna البتہ ہم ضرور کردیں گے
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
سَيِّـَٔاتِهِمْ sayyiātihim ان کی برائیوں کو
وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ walanajziyannahum اور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
أَحْسَنَ aḥsana بہترین عمل کی
ٱلَّذِى alladhī جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 8 - سورہ العنكبوت: 21 الفاظ

وَوَصَّيْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ بِوَٰلِدَيْهِ حُسْنًۭا ۖ وَإِن جَـٰهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِى مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌۭ فَلَا تُطِعْهُمَآ ۚ إِلَىَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا

وَوَصَّيْنَا wawaṣṣaynā اور وصیت کی ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو/ تاکید کی ہم نے انسان کو
بِوَٰلِدَيْهِ biwālidayhi اپنے والدین کے ساتھ
حُسْنًۭا ۖ ḥus'nan بھلائی کی
وَإِن wa-in اور اگر
جَـٰهَدَاكَ jāhadāka وہ دونوں زور ڈالیں تمجھ پر
لِتُشْرِكَ litush'rika تاکہ تم شرک کرو
بِى bī میرے ساتھ
مَا mā جس کا
لَيْسَ laysa نہیں ہے
لَكَ laka تیرے لئے
بِهِۦ bihi اس کا
عِلْمٌۭ ʿil'mun کوئی علم
فَلَا falā تو نہ
تُطِعْهُمَآ ۚ tuṭiʿ'humā تم اطاعت کرو ان کی
إِلَىَّ ilayya میری طرف
مَرْجِعُكُمْ marjiʿukum لوٹنا ہے تم کو
فَأُنَبِّئُكُم fa-unabbi-ukum تو میں بتاؤں گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna عمل کیا کرتے

آیت 9 - سورہ العنكبوت: 7 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِى ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کریں گے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کئے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے/ نیک
لَنُدْخِلَنَّهُمْ lanud'khilannahum البتہ ہم ضرور داخل کریں گے ان کو
فِى fī میں
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna نیک لوگوں (میں)

آیت 10 - سورہ العنكبوت: 31 الفاظ

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ فَإِذَآ أُوذِىَ فِى ٱللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ ٱلنَّاسِ كَعَذَابِ ٱللَّهِ وَلَئِن جَآءَ نَصْرٌۭ مِّن رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ ۚ أَوَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِى صُدُورِ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟

وَمِنَ wamina اور سے
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں (میں سے)
مَن man کوئی ہے
يَقُولُ yaqūlu جو کہتا ہے
ءَامَنَّا āmannā ہم ایمان لائے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
فَإِذَآ fa-idhā پھر جب
أُوذِىَ ūdhiya ستایا جاتا ہے
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی (راہ میں)
جَعَلَ jaʿala بنا لیتا ہے
فِتْنَةَ fit'nata آزمائش کو
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کی
كَعَذَابِ kaʿadhābi مانند عذاب کے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
جَآءَ jāa آگئی
نَصْرٌۭ naṣrun فتح/ مدد
مِّن min سے
رَّبِّكَ rabbika تیرے رب کی طرف (سے)
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ وہ ضرور کہیں گے
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
مَعَكُمْ ۚ maʿakum تمہارے ساتھ
أَوَلَيْسَ awalaysa کیا بھلا نہیں
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِأَعْلَمَ bi-aʿlama خوب جانتا
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
فِى fī میں
صُدُورِ ṣudūri سینوں (میں) ہے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna جہان والوں کے

آیت 11 - سورہ العنكبوت: 6 الفاظ

وَلَيَعْلَمَنَّ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَلَيَعْلَمَنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ

اور خدا اُن کو ضرور معلوم کرے گا جو (سچے) مومن ہیں اور منافقوں کو بھی معلوم کرکے رہے گا

وَلَيَعْلَمَنَّ walayaʿlamanna اور البتہ ضرور جانے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَلَيَعْلَمَنَّ walayaʿlamanna اور البتہ ضرور جان لے گا
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافقوں کو

آیت 12 - سورہ العنكبوت: 18 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّبِعُوا۟ سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَـٰيَـٰكُمْ وَمَا هُم بِحَـٰمِلِينَ مِنْ خَطَـٰيَـٰهُم مِّن شَىْءٍ ۖ إِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ

اور جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے طریق کی پیروی کرو ہم تمہارے گناہ اُٹھالیں گے۔ حالانکہ وہ اُن کے گناہوں کا کچھ بھی بوجھ اُٹھانے والے نہیں۔ کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِينَ lilladhīna واسطے ان لوگوں کے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
ٱتَّبِعُوا۟ ittabiʿū پیروی کرو
سَبِيلَنَا sabīlanā ہمارے راستے کی
وَلْنَحْمِلْ walnaḥmil اور ہم ضرور اٹھالیں
خَطَـٰيَـٰكُمْ khaṭāyākum تمہاری خطائیں
وَمَا wamā حالانکہ نہیں
هُم hum وہ
بِحَـٰمِلِينَ biḥāmilīna اٹھانے والے
مِنْ min سے
خَطَـٰيَـٰهُم khaṭāyāhum ان کی اپنی خطاؤں میں (سے)
مِّن min کوئی
شَىْءٍ ۖ shayin چیز
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ lakādhibūna البتہ جھوٹے ہیں

آیت 13 - سورہ العنكبوت: 11 الفاظ

وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًۭا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ وَلَيُسْـَٔلُنَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عَمَّا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ

اور یہ اپنے بوجھ بھی اُٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ اور (لوگوں کے) بوجھ بھی۔ اور جو بہتان یہ باندھتے رہے قیامت کے دن اُن کی اُن سے ضرور پرسش ہوگی

وَلَيَحْمِلُنَّ walayaḥmilunna اور البتہ وہ ضرور اٹھائیں گے
أَثْقَالَهُمْ athqālahum اپنے بوجھ
وَأَثْقَالًۭا wa-athqālan اور کچھ بوجھ
مَّعَ maʿa ساتھ
أَثْقَالِهِمْ ۖ athqālihim اپنے بوجھوں کے
وَلَيُسْـَٔلُنَّ walayus'alunna اور البتہ ضرور وہ پوچھے جائیں گے
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
عَمَّا ʿammā اس چیز کے بارے میں جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَفْتَرُونَ yaftarūna گھڑا کرتے

آیت 14 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًۭا فَأَخَذَهُمُ ٱلطُّوفَانُ وَهُمْ ظَـٰلِمُونَ

اور ہم نے نوحؑ کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر اُن کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑا۔ اور وہ ظالم تھے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
نُوحًا nūḥan نوح کو
إِلَىٰ ilā طرف
قَوْمِهِۦ qawmihi اس کی قوم کی (طرف)
فَلَبِثَ falabitha تو وہ ٹھہرا
فِيهِمْ fīhim ان میں
أَلْفَ alfa ہزار
سَنَةٍ sanatin سال
إِلَّا illā مگر
خَمْسِينَ khamsīna پچاس
عَامًۭا ʿāman سال
فَأَخَذَهُمُ fa-akhadhahumu تو پکڑ لیا ان کو
ٱلطُّوفَانُ l-ṭūfānu طوفان نے
وَهُمْ wahum اور وہ
ظَـٰلِمُونَ ẓālimūna ظالم تھے

آیت 15 - سورہ العنكبوت: 6 الفاظ

فَأَنجَيْنَـٰهُ وَأَصْحَـٰبَ ٱلسَّفِينَةِ وَجَعَلْنَـٰهَآ ءَايَةًۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ

پھر ہم نے نوحؑ کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا

فَأَنجَيْنَـٰهُ fa-anjaynāhu تو نجات دی ہم نے اس کو
وَأَصْحَـٰبَ wa-aṣḥāba اور والوں کو
ٱلسَّفِينَةِ l-safīnati کشتی (والوں کو)
وَجَعَلْنَـٰهَآ wajaʿalnāhā اور بنادیا ہم نے اس کو
ءَايَةًۭ āyatan ایک نشانی
لِّلْعَـٰلَمِينَ lil'ʿālamīna جہان والوں کے لئے

آیت 16 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَإِبْرَٰهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌۭ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

اور ابراہیمؑ کو (یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

وَإِبْرَٰهِيمَ wa-ib'rāhīma اور ابراہیم کو
إِذْ idh جب
قَالَ qāla اس نے کہا تھا
لِقَوْمِهِ liqawmihi اپنی قوم سے
ٱعْبُدُوا۟ uʿ'budū عبادت کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَٱتَّقُوهُ ۖ wa-ittaqūhu اور ڈرو اس سے
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ بات
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لئے
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 17 - سورہ العنكبوت: 27 الفاظ

إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْثَـٰنًۭا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًۭا فَٱبْتَغُوا۟ عِندَ ٱللَّهِ ٱلرِّزْقَ وَٱعْبُدُوهُ وَٱشْكُرُوا۟ لَهُۥٓ ۖ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

تو تم خدا کو چھوڑ کر بتوں کو پوجتے اور طوفان باندھتے ہو تو جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے پس خدا ہی کے ہاں سے رزق طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

إِنَّمَا innamā بیشک
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم عبادت کرتے ہو
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَوْثَـٰنًۭا awthānan بتوں کی
وَتَخْلُقُونَ watakhluqūna اور تم گھڑ رہے ہو
إِفْكًا ۚ if'kan جھوٹ
إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ ہستیاں
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم عبادت کرتے ہو
مِن min سے
دُونِ dūni چھوڑ کر (جن کی)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کو
لَا lā نہیں
يَمْلِكُونَ yamlikūna مالک ہوسکتیں
لَكُمْ lakum تمہارے لئے
رِزْقًۭا riz'qan رزق کی
فَٱبْتَغُوا۟ fa-ib'taghū پس تلاش کرو
عِندَ ʿinda پاس
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق
وَٱعْبُدُوهُ wa-uʿ'budūhu اور عبادت کرو اس کی
وَٱشْكُرُوا۟ wa-ush'kurū اور شکر ادا کرو
لَهُۥٓ ۖ lahu اس کا
إِلَيْهِ ilayhi اسی کی طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 18 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَإِن تُكَذِّبُوا۟ فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌۭ مِّن قَبْلِكُمْ ۖ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

اور اگر تم (میری) تکذیب کرو تو تم سے پہلے بھی اُمتیں (اپنے پیغمبروں کی) تکذیب کرچکی ہیں۔ اور پیغمبر کے ذمے کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں

وَإِن wa-in اور اگر
تُكَذِّبُوا۟ tukadhibū تم جھٹلاتے ہو
فَقَدْ faqad پس تحقیق
كَذَّبَ kadhaba جھٹلایا
أُمَمٌۭ umamun کچھ گروہوں نے
مِّن min سے
قَبْلِكُمْ ۖ qablikum جو تم سے پہلے تھے
وَمَا wamā اور نہیں
عَلَى ʿalā اوپر
ٱلرَّسُولِ l-rasūli رسول کے
إِلَّا illā مگر
ٱلْبَلَـٰغُ l-balāghu پہنچا دینا
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلم کھلا

آیت 19 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ كَيْفَ يُبْدِئُ ٱللَّهُ ٱلْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌۭ

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
كَيْفَ kayfa کس طرح
يُبْدِئُ yub'di-u ابتدا کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْخَلْقَ l-khalqa خلق کی
ثُمَّ thumma پھر
يُعِيدُهُۥٓ ۚ yuʿīduhu اعادہ کرے گا اس کا
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ (بات)
عَلَى ʿalā اوپر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
يَسِيرٌۭ yasīrun آسان ہے

آیت 20 - سورہ العنكبوت: 19 الفاظ

قُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَٱنظُرُوا۟ كَيْفَ بَدَأَ ٱلْخَلْقَ ۚ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ اس نے کس طرح خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کیا ہے پھر خدا ہی پچھلی پیدائش پیدا کرے گا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
سِيرُوا۟ sīrū چلو پھرو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
فَٱنظُرُوا۟ fa-unẓurū پھر دیکھو
كَيْفَ kayfa کس طرح
بَدَأَ bada-a اس نے ابتدا کی ہے
ٱلْخَلْقَ ۚ l-khalqa تخلیق کی
ثُمَّ thumma پھر
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
يُنشِئُ yunshi-u اٹھائے گا
ٱلنَّشْأَةَ l-nashata اٹھانا
ٱلْـَٔاخِرَةَ ۚ l-ākhirata دوسری بار
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 21 - سورہ العنكبوت: 8 الفاظ

يُعَذِّبُ مَن يَشَآءُ وَيَرْحَمُ مَن يَشَآءُ ۖ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ

وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم کرے۔ اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

يُعَذِّبُ yuʿadhibu وہ عذاب دیتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَرْحَمُ wayarḥamu اور رحم فرماتا ہے
مَن man جس پر
يَشَآءُ ۖ yashāu وہ چاہتا ہے
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
تُقْلَبُونَ tuq'labūna تم پھیرے جاؤ گے

آیت 22 - سورہ العنكبوت: 17 الفاظ

وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍۢ

اور تم (اُس کو) نہ زمین میں عاجز کرسکتے ہو نہ آسمان میں اور نہ خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار

وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتُم antum تم
بِمُعْجِزِينَ bimuʿ'jizīna عاجز کرنے والے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
وَلَا walā اور نہ
فِى fī میں
ٱلسَّمَآءِ ۖ l-samāi آسمان (میں)
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہ
نَصِيرٍۢ naṣīrin کوئی مددگار

آیت 23 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَلِقَآئِهِۦٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ يَئِسُوا۟ مِن رَّحْمَتِى وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

اور جن لوگوں نے خدا کی آیتوں سے اور اس کے ملنے سے انکار کیا وہ میری رحمت سے نااُمید ہوگئے ہیں اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَلِقَآئِهِۦٓ waliqāihi اور اس کی ملاقات کا
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
يَئِسُوا۟ ya-isū مایوس ہوگئے ہیں
مِن min سے
رَّحْمَتِى raḥmatī میری رحمت (سے)
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لئے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun درد ناک

آیت 24 - سورہ العنكبوت: 20 الفاظ

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ ٱقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ فَأَنجَىٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يُؤْمِنُونَ

تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اُسے مار ڈالو یا جلا دو۔ مگر خدا نے اُن کو آگ (کی سوزش) سے بچالیا۔ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

فَمَا famā تو نہ
كَانَ kāna تھا
جَوَابَ jawāba جواب
قَوْمِهِۦٓ qawmihi اس کی قوم کا
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
ٱقْتُلُوهُ uq'tulūhu قتل کردو اس کو
أَوْ aw یا
حَرِّقُوهُ ḥarriqūhu جلا ڈالو اس کو
فَأَنجَىٰهُ fa-anjāhu تو بچالیا اس کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مِنَ mina سے
ٱلنَّارِ ۚ l-nāri آگ (سے)
إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لئے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتی ہو

آیت 25 - سورہ العنكبوت: 27 الفاظ

وَقَالَ إِنَّمَا ٱتَّخَذْتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَوْثَـٰنًۭا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ ثُمَّ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍۢ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًۭا وَمَأْوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّـٰصِرِينَ

اور ابراہیم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا

وَقَالَ waqāla اور اس نے کہا
إِنَّمَا innamā بیشک
ٱتَّخَذْتُم ittakhadhtum بنا لیا تم نے
مِّن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَوْثَـٰنًۭا awthānan بتوں کو
مَّوَدَّةَ mawaddata محبت کا ذریعہ
بَيْنِكُمْ baynikum اپنے درمیان
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی (میں)
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
ثُمَّ thumma پھر
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
يَكْفُرُ yakfuru انکار کرے گا
بَعْضُكُم baʿḍukum بعض تمہارا
بِبَعْضٍۢ bibaʿḍin بعض کا
وَيَلْعَنُ wayalʿanu اور لعنت کرے گا
بَعْضُكُم baʿḍukum بعض تمہارا
بَعْضًۭا baʿḍan بعض کو
وَمَأْوَىٰكُمُ wamawākumu اور ٹھکانہ تمہارا
ٱلنَّارُ l-nāru آگ ہے
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّن min سے
نَّـٰصِرِينَ nāṣirīna مدد گاروں میں سے (کوئی مددگار)

آیت 26 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

۞ فَـَٔامَنَ لَهُۥ لُوطٌۭ ۘ وَقَالَ إِنِّى مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے

۞ فَـَٔامَنَ faāmana تو ایمان لایا
لَهُۥ lahu اس پر
لُوطٌۭ ۘ lūṭun لوط
وَقَالَ waqāla اور اس نے کہا
إِنِّى innī بیشک میں
مُهَاجِرٌ muhājirun ہجرت کرنے والا ہوں
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّىٓ ۖ rabbī اپنے رب کی
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 27 - سورہ العنكبوت: 18 الفاظ

وَوَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِى ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلْكِتَـٰبَ وَءَاتَيْنَـٰهُ أَجْرَهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

وَوَهَبْنَا wawahabnā اور عطا کیا ہم نے
لَهُۥٓ lahu اس کو
إِسْحَـٰقَ is'ḥāqa اسحاق
وَيَعْقُوبَ wayaʿqūba اور یعقوب
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور رکھ دی ہم نے
فِى fī میں
ذُرِّيَّتِهِ dhurriyyatihi اس کی اولاد (میں)
ٱلنُّبُوَّةَ l-nubuwata نبوت
وَٱلْكِتَـٰبَ wal-kitāba اور کتاب
وَءَاتَيْنَـٰهُ waātaynāhu اور عطا کیا ہم نے اس کو
أَجْرَهُۥ ajrahu اس کا اجر
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا (میں)
وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
فِى fī میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت (میں)
لَمِنَ lamina البتہ سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna صالح لوگوں میں سے ہوگا

آیت 28 - سورہ العنكبوت: 14 الفاظ

وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلْفَـٰحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍۢ مِّنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور لوط (کو یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو۔ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا

وَلُوطًا walūṭan اور لوط
إِذْ idh جب
قَالَ qāla اس نے کہا
لِقَوْمِهِۦٓ liqawmihi اپنی قوم سے
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
لَتَأْتُونَ latatūna البتہ تم آتے ہو
ٱلْفَـٰحِشَةَ l-fāḥishata بےحیائی کو
مَا mā نہیں
سَبَقَكُم sabaqakum سبقت کی تم پر
بِهَا bihā ساتھ اس کے
مِنْ min کسی
أَحَدٍۢ aḥadin ایک نے
مِّنَ mina سے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna جہان والوں میں سے

آیت 29 - سورہ العنكبوت: 23 الفاظ

أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ ٱلرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ ٱلسَّبِيلَ وَتَأْتُونَ فِى نَادِيكُمُ ٱلْمُنكَرَ ۖ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ ٱئْتِنَا بِعَذَابِ ٱللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

تم کیوں (لذت کے ارادے سے) لونڈوں کی طرف مائل ہوتے اور (مسافروں کی) رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو۔ تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ

أَئِنَّكُمْ a-innakum کیا بیشک تم
لَتَأْتُونَ latatūna البتہ آتے ہو
ٱلرِّجَالَ l-rijāla مردوں کے پاس
وَتَقْطَعُونَ wataqṭaʿūna اور تم کاٹتے ہو
ٱلسَّبِيلَ l-sabīla راستے کو
وَتَأْتُونَ watatūna اور تم آتے ہو
فِى fī میں
نَادِيكُمُ nādīkumu اپنی مجلسوں میں
ٱلْمُنكَرَ ۖ l-munkara برائی کو
فَمَا famā تو نہ
كَانَ kāna تھا
جَوَابَ jawāba جواب
قَوْمِهِۦٓ qawmihi اس کی قوم کا
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
ٱئْتِنَا i'tinā لے آتے ہمارے پاس
بِعَذَابِ biʿadhābi عذاب
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
إِن in اگر
كُنتَ kunta ہے تو
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں (سے)

آیت 30 - سورہ العنكبوت: 6 الفاظ

قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْمُفْسِدِينَ

لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما

قَالَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
ٱنصُرْنِى unṣur'nī مدد فرما میری
عَلَى ʿalā پر
ٱلْقَوْمِ l-qawmi قوم
ٱلْمُفْسِدِينَ l-muf'sidīna مفسد (قوم پر)

آیت 31 - سورہ العنكبوت: 15 الفاظ

وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَآ إِبْرَٰهِيمَ بِٱلْبُشْرَىٰ قَالُوٓا۟ إِنَّا مُهْلِكُوٓا۟ أَهْلِ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ۖ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا۟ ظَـٰلِمِينَ

اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں

وَلَمَّا walammā اور جب
جَآءَتْ jāat آئے
رُسُلُنَآ rusulunā ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کے پاس
بِٱلْبُشْرَىٰ bil-bush'rā خوش خبری لے کر
قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
إِنَّا innā بیشک ہم
مُهْلِكُوٓا۟ muh'likū ہلاک کرنے والے ہیں
أَهْلِ ahli رہنے والوں کو
هَـٰذِهِ hādhihi اس
ٱلْقَرْيَةِ ۖ l-qaryati بستی کے (رہنے والوں کو)
إِنَّ inna کیونکہ
أَهْلَهَا ahlahā اس کے رہنے والے
كَانُوا۟ kānū ہیں
ظَـٰلِمِينَ ẓālimīna ظالم ہوچکے (ہیں)

آیت 32 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًۭا ۚ قَالُوا۟ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا ۖ لَنُنَجِّيَنَّهُۥ وَأَهْلَهُۥٓ إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ كَانَتْ مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ

ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

قَالَ qāla ابراہیم نے کہا
إِنَّ inna بیشک
فِيهَا fīhā اس میں
لُوطًۭا ۚ lūṭan لوط ہیں
قَالُوا۟ qālū وہ بولے (فرشتے)
نَحْنُ naḥnu ہم
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتے ہیں
بِمَن biman اس کو جو
فِيهَا ۖ fīhā اس میں ہے
لَنُنَجِّيَنَّهُۥ lanunajjiyannahu البتہ ہم ضرور نجات دیں گے اس کو
وَأَهْلَهُۥٓ wa-ahlahu اور اس کے گھر والوں کو
إِلَّا illā مگر
ٱمْرَأَتَهُۥ im'ra-atahu اس کی بیوی
كَانَتْ kānat ہے
مِنَ mina سے
ٱلْغَـٰبِرِينَ l-ghābirīna پیچھے رہنے والوں میں (سے)

آیت 33 - سورہ العنكبوت: 23 الفاظ

وَلَمَّآ أَن جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوطًۭا سِىٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًۭا وَقَالُوا۟ لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا ٱمْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے۔ فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کیجئے۔ اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

وَلَمَّآ walammā اور جب
أَن an یہ کہ
جَآءَتْ jāat آگئے
رُسُلُنَا rusulunā ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
لُوطًۭا lūṭan لوط کے پاس
سِىٓءَ sīa غمگین ہو
بِهِمْ bihim ان پر
وَضَاقَ waḍāqa اور تنگ ہوا
بِهِمْ bihim ان سے
ذَرْعًۭا dharʿan دل میں
وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
لَا lā نہ
تَخَفْ takhaf ڈرو
وَلَا walā اور نہ
تَحْزَنْ ۖ taḥzan غم کرو
إِنَّا innā بیشک ہم
مُنَجُّوكَ munajjūka نجات دینے والے ہیں تجھ کو
وَأَهْلَكَ wa-ahlaka اور تیرے گھر والوں کو
إِلَّا illā سوائے
ٱمْرَأَتَكَ im'ra-ataka تیری بیوی کے
كَانَتْ kānat ہے وہ
مِنَ mina سے
ٱلْغَـٰبِرِينَ l-ghābirīna پیچھے رہنے والوں میں (سے)

آیت 34 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَىٰٓ أَهْلِ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ رِجْزًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُوا۟ يَفْسُقُونَ

ہم اس بستی کے رہنے والوں پر اس سبب سے کہ یہ بدکرداری کرتے رہے ہیں آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں

إِنَّا innā بیشک ہم
مُنزِلُونَ munzilūna اتارنے والے ہیں/ نازل کرنے والے ہیں
عَلَىٰٓ ʿalā اوپر
أَهْلِ ahli رہنے والوں کے
هَـٰذِهِ hādhihi اس
ٱلْقَرْيَةِ l-qaryati بستی کے
رِجْزًۭا rij'zan ایک عذاب
مِّنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان (سے)
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَفْسُقُونَ yafsuqūna وہ نافرمانی کرتے

آیت 35 - سورہ العنكبوت: 7 الفاظ

وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَآ ءَايَةًۢ بَيِّنَةًۭ لِّقَوْمٍۢ يَعْقِلُونَ

اور ہم نے سمجھنے والے لوگوں کے لئے اس بستی سے ایک کھلی نشانی چھوڑ دی

وَلَقَد walaqad اور البتہ تحقیق
تَّرَكْنَا taraknā چھوڑ دی ہم نے
مِنْهَآ min'hā اس میں سے
ءَايَةًۢ āyatan ایک نشانی
بَيِّنَةًۭ bayyinatan کھلی کھلی
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لئے
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna جو عقل رکھتی ہو

آیت 36 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

وَإِلَىٰ مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًۭا فَقَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱرْجُوا۟ ٱلْيَوْمَ ٱلْـَٔاخِرَ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ

اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا (اے قوم) خدا کی عبادت کرو اور پچھلے دن کے آنے کی اُمید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاؤ

وَإِلَىٰ wa-ilā اور طرف
مَدْيَنَ madyana مدین کی
أَخَاهُمْ akhāhum ان کے بھائی
شُعَيْبًۭا shuʿayban شعیب کو بھیجا
فَقَالَ faqāla تو اس نے کہا
يَـٰقَوْمِ yāqawmi اے میری قوم
ٱعْبُدُوا۟ uʿ'budū عبادت کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَٱرْجُوا۟ wa-ir'jū اور امید رکھو
ٱلْيَوْمَ l-yawma دن کی
ٱلْـَٔاخِرَ l-ākhira آخری
وَلَا walā اور نہ
تَعْثَوْا۟ taʿthaw تم پھرو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
مُفْسِدِينَ muf'sidīna مفسد بن کر

آیت 37 - سورہ العنكبوت: 7 الفاظ

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا۟ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ

مگر اُنہوں نے اُن کو جھوٹا سمجھا سو اُن کو زلزلے (کے عذاب) نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

فَكَذَّبُوهُ fakadhabūhu تو انہوں نے جھٹلادیا اس کو
فَأَخَذَتْهُمُ fa-akhadhathumu تو پکڑ لیا ان کو
ٱلرَّجْفَةُ l-rajfatu ایک زلزلے نے
فَأَصْبَحُوا۟ fa-aṣbaḥū تو ہوگئے وہ
فِى fī میں
دَارِهِمْ dārihim اپنے گھروں (میں)
جَـٰثِمِينَ jāthimīna گھنٹوں کے بل گرنے والے

آیت 38 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

وَعَادًۭا وَثَمُودَا۟ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَـٰكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ أَعْمَـٰلَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَكَانُوا۟ مُسْتَبْصِرِينَ

اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے ہلاک کر دیا) چنانچہ اُن کے (ویران گھر) تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور ان کو (سیدھے) رستے سے روک دیا۔ حالانکہ وہ دیکھنے والے (لوگ) تھے

وَعَادًۭا waʿādan اور قوم عاد کو
وَثَمُودَا۟ wathamūdā اور قوم ثمود کو
وَقَد waqad اور تحقیق
تَّبَيَّنَ tabayyana واضح ہوگئے
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّن min کے
مَّسَـٰكِنِهِمْ ۖ masākinihim ان کے گھر/ مسکن
وَزَيَّنَ wazayyana اور خوب صورت بنادیا
لَهُمُ lahumu ان کے لئے
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان نے
أَعْمَـٰلَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال کو
فَصَدَّهُمْ faṣaddahum تو اس نے روک دیا ان کو
عَنِ ʿani سے
ٱلسَّبِيلِ l-sabīli راستے (سے)
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
مُسْتَبْصِرِينَ mus'tabṣirīna ہوش رکھنے والے/ عقلمند

آیت 39 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَقَـٰرُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَـٰمَـٰنَ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كَانُوا۟ سَـٰبِقِينَ

اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے

وَقَـٰرُونَ waqārūna اور قارون
وَفِرْعَوْنَ wafir'ʿawna اور فرعون
وَهَـٰمَـٰنَ ۖ wahāmāna اور ہامان
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
جَآءَهُم jāahum آئے ان کے پاس
مُّوسَىٰ mūsā موسیٰ
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ bil-bayināti روشن دلائل کے ساتھ
فَٱسْتَكْبَرُوا۟ fa-is'takbarū تو انہوں نے تکبر کیا
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
وَمَا wamā اور نہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
سَـٰبِقِينَ sābiqīna سبقت لے جانے والے

آیت 40 - سورہ العنكبوت: 28 الفاظ

فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنۢبِهِۦ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًۭا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ ٱلصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ ٱلْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینھہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کر دیا اور خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

فَكُلًّا fakullan تو ہر ایک کو
أَخَذْنَا akhadhnā پکڑ لیا ہم نے
بِذَنۢبِهِۦ ۖ bidhanbihi اس کے گناہ کے ساتھ
فَمِنْهُم famin'hum تو ان میں سے کچھ
مَّنْ man وہ جس کو
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجی ہم نے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
حَاصِبًۭا ḥāṣiban پتھروں والی بارش
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّنْ man کچھ وہ
أَخَذَتْهُ akhadhathu جس کو پکڑ لیا
ٱلصَّيْحَةُ l-ṣayḥatu دھماکے نے
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے کچھ
مَّنْ man وہ جس کو
خَسَفْنَا khasafnā دھنسادیا ہم نے
بِهِ bihi اس کے ساتھ
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین میں
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے کچھ
مَّنْ man وہ جس کو
أَغْرَقْنَا ۚ aghraqnā غرق کردیا ہم نے
وَمَا wamā اور نہیں
كَانَ kāna ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِيَظْلِمَهُمْ liyaẓlimahum کہ ظلم کرے ان پر
وَلَـٰكِن walākin لیکن
كَانُوٓا۟ kānū تھے وہ
أَنفُسَهُمْ anfusahum اپنی جانوں پر
يَظْلِمُونَ yaẓlimūna ظلم کرتے

آیت 41 - سورہ العنكبوت: 19 الفاظ

مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلْعَنكَبُوتِ ٱتَّخَذَتْ بَيْتًۭا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ ٱلْبُيُوتِ لَبَيْتُ ٱلْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے

مَثَلُ mathalu مثال
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū جنہوں نے بنالئے
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے (سوا)
أَوْلِيَآءَ awliyāa سرپرست
كَمَثَلِ kamathali مانند مثال
ٱلْعَنكَبُوتِ l-ʿankabūti ایک مکڑی کے ہے
ٱتَّخَذَتْ ittakhadhat جس نے بنا لیا
بَيْتًۭا ۖ baytan ایک گھر
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
أَوْهَنَ awhana سب سے کمزور
ٱلْبُيُوتِ l-buyūti گھروں میں
لَبَيْتُ labaytu البتہ گھر ہے
ٱلْعَنكَبُوتِ ۖ l-ʿankabūti مکڑی کا
لَوْ law کاش کہ
كَانُوا۟ kānū ہوتے وہ
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے/ جانتے

آیت 42 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ مِن شَىْءٍۢ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
مَا mā اس کو جسے
يَدْعُونَ yadʿūna وہ پکارتے ہیں
مِن min سے
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا
مِن min کوئی بھی
شَىْءٍۢ ۚ shayin چیز
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 43 - سورہ العنكبوت: 8 الفاظ

وَتِلْكَ ٱلْأَمْثَـٰلُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَآ إِلَّا ٱلْعَـٰلِمُونَ

اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اور اُسے تو اہلِ دانش ہی سمجھتے ہیں

وَتِلْكَ watil'ka اور یہ
ٱلْأَمْثَـٰلُ l-amthālu مثالیں
نَضْرِبُهَا naḍribuhā ہم بیان کرتے ہیں ان کو
لِلنَّاسِ ۖ lilnnāsi لوگوں کے لئے
وَمَا wamā اور نہیں
يَعْقِلُهَآ yaʿqiluhā سمجھتے ان مثالوں کو
إِلَّا illā مگر
ٱلْعَـٰلِمُونَ l-ʿālimūna عالم لوگ/ جاننے والے

آیت 44 - سورہ العنكبوت: 10 الفاظ

خَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ لِّلْمُؤْمِنِينَ

خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ ایمان والوں کے لئے اس میں نشانی ہے

خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
بِٱلْحَقِّ ۚ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
إِنَّ inna یقیناً
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
لَـَٔايَةًۭ laāyatan البتہ ایک نشانی ہے
لِّلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna ایمان لانے والوں کے لئے

آیت 45 - سورہ العنكبوت: 21 الفاظ

ٱتْلُ مَآ أُوحِىَ إِلَيْكَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ ۖ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ تَنْهَىٰ عَنِ ٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ ۗ وَلَذِكْرُ ٱللَّهِ أَكْبَرُ ۗ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ

(اے محمدﷺ! یہ) کتاب جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو۔ کچھ شک نہیں کہ نماز بےحیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔ اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے

ٱتْلُ ut'lu پڑھ سنایے
مَآ mā جو
أُوحِىَ ūḥiya وحی کیا گیا
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
مِنَ mina سے
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب
وَأَقِمِ wa-aqimi اور قائم کیجیے
ٱلصَّلَوٰةَ ۖ l-ṣalata نماز
إِنَّ inna کیونکہ
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
تَنْهَىٰ tanhā روکتی ہے
عَنِ ʿani سے
ٱلْفَحْشَآءِ l-faḥshāi بےحیائی
وَٱلْمُنكَرِ ۗ wal-munkari اور برائی سے
وَلَذِكْرُ waladhik'ru اور البتہ ذکر ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
أَكْبَرُ ۗ akbaru زیادہ بڑی چیز
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
مَا mā جو
تَصْنَعُونَ taṣnaʿūna تم کرتے ہو

آیت 46 - سورہ العنكبوت: 25 الفاظ

۞ وَلَا تُجَـٰدِلُوٓا۟ أَهْلَ ٱلْكِتَـٰبِ إِلَّا بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْهُمْ ۖ وَقُولُوٓا۟ ءَامَنَّا بِٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْنَا وَأُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلَـٰهُنَا وَإِلَـٰهُكُمْ وَٰحِدٌۭ وَنَحْنُ لَهُۥ مُسْلِمُونَ

اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق سے کہ نہایت اچھا ہو۔ ہاں جو اُن میں سے بےانصافی کریں (اُن کے ساتھ اسی طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتری اور جو (کتابیں) تم پر اُتریں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں

۞ وَلَا walā اور نہ
تُجَـٰدِلُوٓا۟ tujādilū تم بحث کرو۔ تم جھگڑو
أَهْلَ ahla اہل
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب سے
إِلَّا illā مگر
بِٱلَّتِى bi-allatī ساتھ اس طریقے کے
هِىَ hiya وہ جو
أَحْسَنُ aḥsanu سب سے اچھا ہے
إِلَّا illā سوائے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
مِنْهُمْ ۖ min'hum ان میں سے
وَقُولُوٓا۟ waqūlū اور کہو
ءَامَنَّا āmannā ایمان لائے ہم
بِٱلَّذِىٓ bi-alladhī ساتھ اس چیز کے جو
أُنزِلَ unzila اتاری گئی
إِلَيْنَا ilaynā ہماری طرف
وَأُنزِلَ wa-unzila اور اتاری گئی
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
وَإِلَـٰهُنَا wa-ilāhunā اور الہ ہمارا
وَإِلَـٰهُكُمْ wa-ilāhukum اور الہ تمہارا
وَٰحِدٌۭ wāḥidun ایک ہے
وَنَحْنُ wanaḥnu اور ہم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مُسْلِمُونَ mus'limūna فرمانبردار ہیں

آیت 47 - سورہ العنكبوت: 19 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ ۚ فَٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَمِنْ هَـٰٓؤُلَآءِ مَن يُؤْمِنُ بِهِۦ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلْكَـٰفِرُونَ

اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اُتاری ہے۔ تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور بعض ان (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو کافر (ازلی) ہیں

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَنزَلْنَآ anzalnā نازل کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
ٱلْكِتَـٰبَ ۚ l-kitāba کتاب
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ لوگ
ءَاتَيْنَـٰهُمُ ātaynāhumu دی ہم نے ان کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان رکھتے ہیں
بِهِۦ ۖ bihi ساتھ اس کے
وَمِنْ wamin اور ان
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi لوگوں میں سے کوئی ہے
مَن man جو
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان رکھتا ہے
بِهِۦ ۚ bihi ساتھ اس کے
وَمَا wamā اور نہیں
يَجْحَدُ yajḥadu انکار کرتے
بِـَٔايَـٰتِنَآ biāyātinā ہماری آیات کا
إِلَّا illā مگر
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر لوگ

آیت 48 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَمَا كُنتَ تَتْلُوا۟ مِن قَبْلِهِۦ مِن كِتَـٰبٍۢ وَلَا تَخُطُّهُۥ بِيَمِينِكَ ۖ إِذًۭا لَّٱرْتَابَ ٱلْمُبْطِلُونَ

اور تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اُسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے ایسا ہوتا تو اہلِ باطل ضرور شک کرتے

وَمَا wamā اور نہ
كُنتَ kunta تھے تم
تَتْلُوا۟ tatlū تم پڑھتے
مِن min اس سے
قَبْلِهِۦ qablihi پہلے
مِن min کوئی
كِتَـٰبٍۢ kitābin کتاب
وَلَا walā اور نہ
تَخُطُّهُۥ takhuṭṭuhu تم لکھتے تھے اس کو
بِيَمِينِكَ ۖ biyamīnika اپنے دائیں ہاتھ سے
إِذًۭا idhan تب البتہ
لَّٱرْتَابَ la-ir'tāba شک میں پڑجاتے
ٱلْمُبْطِلُونَ l-mub'ṭilūna باطل پرست

آیت 49 - سورہ العنكبوت: 14 الفاظ

بَلْ هُوَ ءَايَـٰتٌۢ بَيِّنَـٰتٌۭ فِى صُدُورِ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا ٱلظَّـٰلِمُونَ

بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے اُن کے سینوں میں (محفوظ) اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں

بَلْ bal بلکہ
هُوَ huwa وہ
ءَايَـٰتٌۢ āyātun آیات ہیں۔ نشانیاں ہیں
بَيِّنَـٰتٌۭ bayyinātun روشن
فِى fī میں
صُدُورِ ṣudūri سینے میں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
أُوتُوا۟ ūtū جو دیئے گئے
ٱلْعِلْمَ ۚ l-ʿil'ma علم
وَمَا wamā اور نہیں
يَجْحَدُ yajḥadu انکار کرتے
بِـَٔايَـٰتِنَآ biāyātinā ہماری آیات کا
إِلَّا illā مگر
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna ظالم

آیت 50 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

وَقَالُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَـٰتٌۭ مِّن رَّبِّهِۦ ۖ قُلْ إِنَّمَا ٱلْـَٔايَـٰتُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌ

اور (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور میں تو کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہتے ہیں
لَوْلَآ lawlā کیوں نہیں
أُنزِلَ unzila اتاری گئیں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَايَـٰتٌۭ āyātun آیات۔ نشانیاں۔ معجزات
مِّن min سے
رَّبِّهِۦ ۖ rabbihi اس کے رب کی طرف
قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلْـَٔايَـٰتُ l-āyātu آیات۔ نشانیاں
عِندَ ʿinda پاس
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَإِنَّمَآ wa-innamā اور بیشک
أَنَا۠ anā میں
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌ mubīnun کھلم کھلا

آیت 51 - سورہ العنكبوت: 15 الفاظ

أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَرَحْمَةًۭ وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍۢ يُؤْمِنُونَ

کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَكْفِهِمْ yakfihim کافی ان کو
أَنَّآ annā بیشک ہم نے
أَنزَلْنَا anzalnā نازل کیا ہم نے
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب کو
يُتْلَىٰ yut'lā جو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان کو
إِنَّ inna بیشک
فِى fī اس میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَرَحْمَةًۭ laraḥmatan رحمت ہے
وَذِكْرَىٰ wadhik'rā اور نصیحت
لِقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان رکھتی ہو

آیت 52 - سورہ العنكبوت: 19 الفاظ

قُلْ كَفَىٰ بِٱللَّهِ بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًۭا ۖ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱلْبَـٰطِلِ وَكَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے جو چیز آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب کو جانتا ہے۔ اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں

قُلْ qul کہہ دیجیے
كَفَىٰ kafā کافی ہے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ تعالیٰ
بَيْنِى baynī میرے درمیان
وَبَيْنَكُمْ wabaynakum اور تمہارے درمیان
شَهِيدًۭا ۖ shahīdan گواہ
يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۗ wal-arḍi اور زمین میں
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
بِٱلْبَـٰطِلِ bil-bāṭili باطل کے ساتھ
وَكَفَرُوا۟ wakafarū اور انہوں نے کفر کیا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کا
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْخَـٰسِرُونَ l-khāsirūna نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 53 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَآ أَجَلٌۭ مُّسَمًّۭى لَّجَآءَهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ (ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ wayastaʿjilūnaka اور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
بِٱلْعَذَابِ ۚ bil-ʿadhābi عذاب کو
وَلَوْلَآ walawlā اور اگر نہ ہوتی
أَجَلٌۭ ajalun ایک میعاد
مُّسَمًّۭى musamman مقرر
لَّجَآءَهُمُ lajāahumu البتہ آجاتا ان کے پاس
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
وَلَيَأْتِيَنَّهُم walayatiyannahum اور البتہ وہ ضرور آئے گا ان کے پاس
بَغْتَةًۭ baghtatan اچانک
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يَشْعُرُونَ yashʿurūna شعوررکھتے ہوں گے

آیت 54 - سورہ العنكبوت: 6 الفاظ

يَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌۢ بِٱلْكَـٰفِرِينَ

یہ تم سے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں۔ اور دوزخ تو کافروں کو گھیر لینے والی ہے

يَسْتَعْجِلُونَكَ yastaʿjilūnaka وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
بِٱلْعَذَابِ bil-ʿadhābi عذاب
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
لَمُحِيطَةٌۢ lamuḥīṭatun البتہ گھیرنے والی ہے
بِٱلْكَـٰفِرِينَ bil-kāfirīna کافروں کو

آیت 55 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

يَوْمَ يَغْشَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا۟ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

جس دن عذاب اُن کو اُن کے اُوپر سے اور نیچے سے ڈھانک لے گا اور (خدا) فرمائے گا کہ جو کام تم کیا کرتے تھے (اب) اُن کا مزہ چکھو

يَوْمَ yawma جس دن
يَغْشَىٰهُمُ yaghshāhumu ڈھانپ لے گا ان کو
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
مِن min سے
فَوْقِهِمْ fawqihim ان کے اوپر
وَمِن wamin اور سے
تَحْتِ taḥti نیچے
أَرْجُلِهِمْ arjulihim ان کے پاؤں کے
وَيَقُولُ wayaqūlu اور وہ کہے گا
ذُوقُوا۟ dhūqū چکھو
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 56 - سورہ العنكبوت: 8 الفاظ

يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ أَرْضِى وَٰسِعَةٌۭ فَإِيَّـٰىَ فَٱعْبُدُونِ

اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو میری زمین فراخ ہے تو میری ہی عبادت کرو

يَـٰعِبَادِىَ yāʿibādiya اے میرے بندو وہ جو
ٱلَّذِينَ alladhīna ایمان لائے ہو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū بیشک
إِنَّ inna میری زمین
أَرْضِى arḍī وسیع ہے
وَٰسِعَةٌۭ wāsiʿatun پس صرف میری ہی
فَإِيَّـٰىَ fa-iyyāya پس تم عبادت کرو میری
فَٱعْبُدُونِ fa-uʿ'budūni

آیت 57 - سورہ العنكبوت: 7 الفاظ

كُلُّ نَفْسٍۢ ذَآئِقَةُ ٱلْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ پھر تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے

كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۢ nafsin نفس
ذَآئِقَةُ dhāiqatu چکھنے والا ہے
ٱلْمَوْتِ ۖ l-mawti موت کو
ثُمَّ thumma پھر
إِلَيْنَا ilaynā ہماری طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم سب لوٹائے جاؤ گے

آیت 58 - سورہ العنكبوت: 17 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ ٱلْجَنَّةِ غُرَفًۭا تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ نِعْمَ أَجْرُ ٱلْعَـٰمِلِينَ

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَنُبَوِّئَنَّهُم lanubawwi-annahum البتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کو
مِّنَ mina میں سے
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت
غُرَفًۭا ghurafan بالاخانوں کے
تَجْرِى tajrī بہتی ہوں گی
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۚ fīhā ان میں
نِعْمَ niʿ'ma کتنا اچھا ہے
أَجْرُ ajru اجر
ٱلْعَـٰمِلِينَ l-ʿāmilīna ان عمل کرنے والوں کا

آیت 59 - سورہ العنكبوت: 5 الفاظ

ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

جو صبر کرتے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
صَبَرُوا۟ ṣabarū جو صبر کرتے ہیں
وَعَلَىٰ waʿalā اورپر
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب
يَتَوَكَّلُونَ yatawakkalūna بھروسہ کرتے ہیں۔ توکل کرتے ہیں

آیت 60 - سورہ العنكبوت: 12 الفاظ

وَكَأَيِّن مِّن دَآبَّةٍۢ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا ٱللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

اور بہت سے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے خدا ہی ان کو رزق دیتا ہے اور تم کو بھی۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے

وَكَأَيِّن waka-ayyin اور کتنے ہی
مِّن min میں سے
دَآبَّةٍۢ dābbatin جانوروں
لَّا lā نہیں
تَحْمِلُ taḥmilu اٹھائے ہوئے
رِزْقَهَا riz'qahā اپنا رزق
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
يَرْزُقُهَا yarzuquhā رزق دیتا ہے ان کو
وَإِيَّاكُمْ ۚ wa-iyyākum اور تم کو بھی
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے،
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا ہے

آیت 61 - سورہ العنكبوت: 13 الفاظ

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا۔ اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زیر فرمان کیا تو کہہ دیں گے خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں اُلٹے جا رہے ہیں

وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
سَأَلْتَهُم sa-altahum پوچھو تم ان سے۔ سوال کرو تم ان سے
مَّنْ man کس نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَسَخَّرَ wasakhara اور مسخر کیا
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
وَٱلْقَمَرَ wal-qamara اور چاند کو
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ وہ ضرور کہیں گے
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ نے
فَأَنَّىٰ fa-annā تو کہاں سے
يُؤْفَكُونَ yu'fakūna وہ پھیرے جاتے ہیں

آیت 62 - سورہ العنكبوت: 14 الفاظ

ٱللَّهُ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَيَقْدِرُ لَهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ

خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَبْسُطُ yabsuṭu پھیلا دیتا ہے
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق کو
لِمَن liman جس کے لیے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
مِنْ min میں سے
عِبَادِهِۦ ʿibādihi اپنے بندوں
وَيَقْدِرُ wayaqdiru اور تنگ کردیتا ہے
لَهُۥٓ ۚ lahu اس کے لیے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 63 - سورہ العنكبوت: 22 الفاظ

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ مِنۢ بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۚ قُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی کس نے نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد (کس نے) زندہ کیا تو کہہ دیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے۔ لیکن ان میں اکثر نہیں سمجھتے

وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
سَأَلْتَهُم sa-altahum پوچھو تم ان سے
مَّن man کس نے
نَّزَّلَ nazzala نازل کیا
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَأَحْيَا fa-aḥyā پھر زندہ کیا
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
مَوْتِهَا mawtihā اس کی موت کے
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ وہ ضرور کہیں گے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
قُلِ quli کہہ دیجیے
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu سب تعریف
لِلَّهِ ۚ lillahi اللہ کے لیے ہے
بَلْ bal بلکہ
أَكْثَرُهُمْ aktharuhum اکثر ان میں سے
لَا lā نہیں
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna عقل رکھتے

آیت 64 - سورہ العنكبوت: 15 الفاظ

وَمَا هَـٰذِهِ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَآ إِلَّا لَهْوٌۭ وَلَعِبٌۭ ۚ وَإِنَّ ٱلدَّارَ ٱلْـَٔاخِرَةَ لَهِىَ ٱلْحَيَوَانُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے

وَمَا wamā اور نہیں
هَـٰذِهِ hādhihi یہ
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu زندگی
ٱلدُّنْيَآ l-dun'yā دنیا کی
إِلَّا illā مگر
لَهْوٌۭ lahwun دل کا بہلاوا
وَلَعِبٌۭ ۚ walaʿibun اور کھیل
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلدَّارَ l-dāra گھر
ٱلْـَٔاخِرَةَ l-ākhirata آخرت کا
لَهِىَ lahiya البتہ وہی ہے
ٱلْحَيَوَانُ ۚ l-ḥayawānu زندگی۔ زندہ رہنے کی جگہ
لَوْ law کاش ہوتے
كَانُوا۟ kānū وہ
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 65 - سورہ العنكبوت: 16 الفاظ

فَإِذَا رَكِبُوا۟ فِى ٱلْفُلْكِ دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمْ إِلَى ٱلْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ

پھر جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو جھٹ شرک کرنے لگے جاتے ہیں

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
رَكِبُوا۟ rakibū وہ سوار ہوتے ہیں
فِى fī میں
ٱلْفُلْكِ l-ful'ki کشتی
دَعَوُا۟ daʿawū پکارتے ہیں
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ کو
مُخْلِصِينَ mukh'liṣīna خالص کرنے والے
لَهُ lahu اس کے لیے
ٱلدِّينَ l-dīna دین کو
فَلَمَّا falammā تو جب
نَجَّىٰهُمْ najjāhum وہ نجات دیتا ہے ان کو
إِلَى ilā طرف
ٱلْبَرِّ l-bari خشکی کے
إِذَا idhā اچانک
هُمْ hum وہ
يُشْرِكُونَ yush'rikūna شرک کرنے لگتے ہیں

آیت 66 - سورہ العنكبوت: 6 الفاظ

لِيَكْفُرُوا۟ بِمَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا۟ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

تاکہ جو ہم نے اُن کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب اُن کو معلوم ہوجائے گا

لِيَكْفُرُوا۟ liyakfurū تاکہ وہ ناشکری کریں
بِمَآ bimā اس چیز کی
ءَاتَيْنَـٰهُمْ ātaynāhum جو دی ہم نے ان کو
وَلِيَتَمَتَّعُوا۟ ۖ waliyatamattaʿū اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں
فَسَوْفَ fasawfa پس عنقریب
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna وہ جان لیں گے

آیت 67 - سورہ العنكبوت: 15 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا ءَامِنًۭا وَيُتَخَطَّفُ ٱلنَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ ٱللَّهِ يَكْفُرُونَ

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہیں۔ کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
أَنَّا annā بیشک ہم نے
جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا
حَرَمًا ḥaraman حرم کو
ءَامِنًۭا āminan امن والا
وَيُتَخَطَّفُ wayutakhaṭṭafu اور اچک لیے جاتے ہیں
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگ
مِنْ min سے
حَوْلِهِمْ ۚ ḥawlihim ان کے آس پاس
أَفَبِٱلْبَـٰطِلِ afabil-bāṭili کیا بھلا ساتھ باطل کے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لائیں گے۔ وہ ایمان لاتے ہیں
وَبِنِعْمَةِ wabiniʿ'mati اور نعمت کا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
يَكْفُرُونَ yakfurūna انکار کرتے ہیں

آیت 68 - سورہ العنكبوت: 17 الفاظ

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُۥٓ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًۭى لِّلْكَـٰفِرِينَ

اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟

وَمَنْ waman اور کون
أَظْلَمُ aẓlamu بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ mimmani اس سے
ٱفْتَرَىٰ if'tarā جو گھڑ لے
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
كَذِبًا kadhiban کوئی جھوٹ
أَوْ aw یا
كَذَّبَ kadhaba جھٹلائے
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو
لَمَّا lammā جبکہ
جَآءَهُۥٓ ۚ jāahu وہ آجائے اس کے پاس
أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ہے
فِى fī میں
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
مَثْوًۭى mathwan ٹھکانہ
لِّلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کے لیے

آیت 69 - سورہ العنكبوت: 9 الفاظ

وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلْمُحْسِنِينَ

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
جَـٰهَدُوا۟ jāhadū جو جدوجہد کریں
فِينَا fīnā ہماری راہ
لَنَهْدِيَنَّهُمْ lanahdiyannahum البتہ ہم ضرور رہنمائی کریں گے ان کی
سُبُلَنَا ۚ subulanā اپنے راستوں کی (طرف)
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَمَعَ lamaʿa البتہ ساتھ ہے
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna احسان کرنے والوں کے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا إله إلا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود