سورہ الحجر لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الحجر لفظ بہ لفظ

الحجر (الحجر) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 99 آیات، 655 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

655 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الحجر عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 4 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ وَقُرْءَانٍۢ مُّبِينٍۢ

آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں

الٓر ۚ alif-lam-ra الر
تِلْكَ til'ka یہ
ءَايَـٰتُ āyātu آیات ہیں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کی
وَقُرْءَانٍۢ waqur'ānin اور قرآن
مُّبِينٍۢ mubīnin روشن کی

آیت 2 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ كَانُوا۟ مُسْلِمِينَ

کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے

رُّبَمَا rubamā بعض اوقات۔ اکثر اوقات
يَوَدُّ yawaddu چاہتے ہیں۔ چاہیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَوْ law کاش
كَانُوا۟ kānū کہ وہ ہوتے
مُسْلِمِينَ mus'limīna مسلمان

آیت 3 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا۟ وَيَتَمَتَّعُوا۟ وَيُلْهِهِمُ ٱلْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا

ذَرْهُمْ dharhum چھوڑ دو ان کو
يَأْكُلُوا۟ yakulū کھائیں
وَيَتَمَتَّعُوا۟ wayatamattaʿū اور فائدے اٹھائیں
وَيُلْهِهِمُ wayul'hihimu اور غافل بنائے ان کو
ٱلْأَمَلُ ۖ l-amalu امید
فَسَوْفَ fasawfa پس عنقریب
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna وہ جان لیں گے

آیت 4 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌۭ مَّعْلُومٌۭ

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا

وَمَآ wamā اور نہیں
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کیا ہم نے
مِن min کسی
قَرْيَةٍ qaryatin بستی کو
إِلَّا illā مگر
وَلَهَا walahā اور اس کے لیے
كِتَابٌۭ kitābun نوشتہ ہے
مَّعْلُومٌۭ maʿlūmun معلوم۔ مقرر

آیت 5 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ

کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے

مَّا mā نہیں
تَسْبِقُ tasbiqu آگے جاسکتی۔ سبقت کرسکتی
مِنْ min کوئی
أُمَّةٍ ummatin امت۔ کوئی قوم
أَجَلَهَا ajalahā اپنے مقرر وقت سے
وَمَا wamā اور نہ
يَسْتَـْٔخِرُونَ yastakhirūna تاخیر کرسکتی ہے

آیت 6 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌۭ

اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے

وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِى alladhī وہ شخص
نُزِّلَ nuzzila اتارا گیا
عَلَيْهِ ʿalayhi جس پر
ٱلذِّكْرُ l-dhik'ru ذکر (یعنی قرآن)
إِنَّكَ innaka یقینا تو
لَمَجْنُونٌۭ lamajnūnun البتہ مجنون ہے

آیت 7 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا

لَّوْ law کیوں
مَا mā نہیں
تَأْتِينَا tatīnā لاتے تم ہمارے پاس
بِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ bil-malāikati فرشتوں کو
إِن in اگر
كُنتَ kunta ہے تو
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں سے

آیت 8 - سورہ الحجر: 9 الفاظ

مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًۭا مُّنظَرِينَ

(کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی

مَا mā نہیں
نُنَزِّلُ nunazzilu ہم اتارا کرتے
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ l-malāikata فرشتوں کو
إِلَّا illā مگر
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَمَا wamā اور نہیں
كَانُوٓا۟ kānū ہوا کرتے وہ
إِذًۭا idhan تب
مُّنظَرِينَ munẓarīna مہلت دیے جانے والے

آیت 9 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ

بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں

إِنَّا innā بیشک ہم نے
نَحْنُ naḥnu ہم ہی نے
نَزَّلْنَا nazzalnā اتارا ہم نے
ٱلذِّكْرَ l-dhik'ra ذکر (قرآن)
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم ہی
لَهُۥ lahu اس کے لیے
لَحَـٰفِظُونَ laḥāfiẓūna البتہ حفاظت کرنے والے ہیں

آیت 10 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى شِيَعِ ٱلْأَوَّلِينَ

اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
مِن min سے
قَبْلِكَ qablika آپ سے پہلے (رسولوں کو)
فِى fī میں
شِيَعِ shiyaʿi گروہوں میں
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلے

آیت 11 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے

وَمَا wamā اور نہیں
يَأْتِيهِم yatīhim آیا ان کے پاس
مِّن min سے
رَّسُولٍ rasūlin کوئی رسول
إِلَّا illā مگر
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna وہ مذاق اڑاتے

آیت 12 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ

اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
نَسْلُكُهُۥ naslukuhu ہم گزارتے ہیں اس کو
فِى fī میں
قُلُوبِ qulūbi دلوں میں
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرموں کے

آیت 13 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ

سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے

لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لائیں گے
بِهِۦ ۖ bihi ساتھ اس کے
وَقَدْ waqad حالانکہ تحقیق
خَلَتْ khalat گزر چکا
سُنَّةُ sunnatu طریقہ
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کا

آیت 14 - سورہ الحجر: 9 الفاظ

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ

اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں

وَلَوْ walaw اور اگر
فَتَحْنَا fataḥnā کھول دیں ہم
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بَابًۭا bāban ایک دروازہ
مِّنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
فَظَلُّوا۟ faẓallū تو وہ لگتے۔ شروع ہوتے
فِيهِ fīhi اس میں
يَعْرُجُونَ yaʿrujūna چڑھنے لگتے۔ چڑھ جاتے

آیت 15 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

لَقَالُوٓا۟ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَـٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌۭ مَّسْحُورُونَ

تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے

لَقَالُوٓا۟ laqālū البتہ وہ کہیں گے
إِنَّمَا innamā بیشک
سُكِّرَتْ sukkirat سست ہوگئیں ہیں۔ مدہوش کردی گئیں ہیں
أَبْصَـٰرُنَا abṣārunā ہماری نگاہیں
بَلْ bal بلکہ
نَحْنُ naḥnu ہم
قَوْمٌۭ qawmun ایک قوم ہیں
مَّسْحُورُونَ masḥūrūna سحر زدہ۔ جادو کیے گئے

آیت 16 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًۭا وَزَيَّنَّـٰهَا لِلنَّـٰظِرِينَ

اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
جَعَلْنَا jaʿalnā بنائے ہم نے
فِى fī میں
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
بُرُوجًۭا burūjan مضبوط قلعے
وَزَيَّنَّـٰهَا wazayyannāhā اور خوبصورت بنادیا ہم نے اس کو
لِلنَّـٰظِرِينَ lilnnāẓirīna دیکھنے والوں کے لیے

آیت 17 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَحَفِظْنَـٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَـٰنٍۢ رَّجِيمٍ

اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا

وَحَفِظْنَـٰهَا waḥafiẓ'nāhā اور حفاظت کی ہم نے اس کی
مِن min سے
كُلِّ kulli ہر
شَيْطَـٰنٍۢ shayṭānin شیطان
رَّجِيمٍ rajīmin مردود (سے)

آیت 18 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

إِلَّا مَنِ ٱسْتَرَقَ ٱلسَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌۭ مُّبِينٌۭ

ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے

إِلَّا illā مگر
مَنِ mani جس نے
ٱسْتَرَقَ is'taraqa چرا لیا
ٱلسَّمْعَ l-samʿa سننا
فَأَتْبَعَهُۥ fa-atbaʿahu تو پیچھا کرتا ہے اس کا
شِهَابٌۭ shihābun ایک شعلہ
مُّبِينٌۭ mubīnun روشن

آیت 19 - سورہ الحجر: 11 الفاظ

وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَىْءٍۢ مَّوْزُونٍۢ

اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی

وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین (کو)
مَدَدْنَـٰهَا madadnāhā پھیلا دیا ہم نے اس کو
وَأَلْقَيْنَا wa-alqaynā اور ڈالے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑ
وَأَنۢبَتْنَا wa-anbatnā اور اگائی ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
مِن min کی
كُلِّ kulli ہر طرح کی
شَىْءٍۢ shayin چیز
مَّوْزُونٍۢ mawzūnin موزوں۔ مناسب

آیت 20 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ

اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
مَعَـٰيِشَ maʿāyisha اسباب معیشت۔ سامان زندگی
وَمَن waman اور ان کے لیے
لَّسْتُمْ lastum نہیں تم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
بِرَٰزِقِينَ birāziqīna رازق

آیت 21 - سورہ الحجر: 11 الفاظ

وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآئِنُهُۥ وَمَا نُنَزِّلُهُۥٓ إِلَّا بِقَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ

اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں

وَإِن wa-in اور نہیں
مِّن min کوئی بھی
شَىْءٍ shayin چیز
إِلَّا illā مگر
عِندَنَا ʿindanā ہمارے پاس
خَزَآئِنُهُۥ khazāinuhu اس کے خزانے ہیں
وَمَا wamā اور نہیں
نُنَزِّلُهُۥٓ nunazziluhu ہم اتارتے اس کو
إِلَّا illā مگر
بِقَدَرٍۢ biqadarin ساتھ ایک اندازے کے
مَّعْلُومٍۢ maʿlūmin جو معلوم ہے

آیت 22 - سورہ الحجر: 12 الفاظ

وَأَرْسَلْنَا ٱلرِّيَـٰحَ لَوَٰقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمْ لَهُۥ بِخَـٰزِنِينَ

اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے

وَأَرْسَلْنَا wa-arsalnā اور بھیجتے ہیں ہم
ٱلرِّيَـٰحَ l-riyāḥa ہواؤں کو
لَوَٰقِحَ lawāqiḥa بار آور بنا کر۔ بوجھل بنا کر
فَأَنزَلْنَا fa-anzalnā پھر نازل کیا ہم نے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُ fa-asqaynākumūhu پس پلایا ہم نے تم کو اسے
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتُمْ antum تم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
بِخَـٰزِنِينَ bikhāzinīna ذخیرہ کرنے والے

آیت 23 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ

اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں

وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَنَحْنُ lanaḥnu البتہ ہم ہی
نُحْىِۦ nuḥ'yī ہم زندہ کرتے ہیں
وَنُمِيتُ wanumītu اور ہم موت دیتے ہیں
وَنَحْنُ wanaḥnu اور ہم
ٱلْوَٰرِثُونَ l-wārithūna وارث ہیں

آیت 24 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ

اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
عَلِمْنَا ʿalim'nā جان لیا ہم نے
ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ l-mus'taqdimīna آگے بڑھنے والوں کو
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
عَلِمْنَا ʿalim'nā جان لیا ہم نے
ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ l-mus'takhirīna پیچھے رہنے والوں کو

آیت 25 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌۭ

اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
هُوَ huwa وہ
يَحْشُرُهُمْ ۚ yaḥshuruhum اکٹھا کرے گا ان کو
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun علم والا ہے

آیت 26 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍۢ مِّنْ حَمَإٍۢ مَّسْنُونٍۢ

اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
مِن min سے
صَلْصَـٰلٍۢ ṣalṣālin کھنکتی مٹی سے
مِّنْ min سے
حَمَإٍۢ ḥama-in سیاہ گارے سے۔ کیچڑ سے
مَّسْنُونٍۢ masnūnin سڑی ہوئی سے

آیت 27 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ

اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا

وَٱلْجَآنَّ wal-jāna اور جنوں کو
خَلَقْنَـٰهُ khalaqnāhu پیدا کیا ہم نے ان کو
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے قبل
مِن min سے
نَّارِ nāri آگ
ٱلسَّمُومِ l-samūmi کی لپٹ سے

آیت 28 - سورہ الحجر: 12 الفاظ

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرًۭا مِّن صَلْصَـٰلٍۢ مِّنْ حَمَإٍۢ مَّسْنُونٍۢ

اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں

وَإِذْ wa-idh اور جب
قَالَ qāla فرمایا
رَبُّكَ rabbuka تیرے رب نے
لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ lil'malāikati فرشتوں کو
إِنِّى innī بیشک میں
خَـٰلِقٌۢ khāliqun پیدا کرنے والا ہوں
بَشَرًۭا basharan ایک انسان
مِّن min سے
صَلْصَـٰلٍۢ ṣalṣālin کھنکتی مٹی (سے)
مِّنْ min سے
حَمَإٍۢ ḥama-in سیارہ گارے
مَّسْنُونٍۢ masnūnin سڑے ہوئے سے

آیت 29 - سورہ الحجر: 9 الفاظ

فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ

جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
سَوَّيْتُهُۥ sawwaytuhu میں برابر کردوں اس کو
وَنَفَخْتُ wanafakhtu اور میں پھونک دوں
فِيهِ fīhi اس میں
مِن min سے
رُّوحِى rūḥī اپنی روح سے
فَقَعُوا۟ faqaʿū تو گرپڑنا
لَهُۥ lahu اس کے لیے
سَـٰجِدِينَ sājidīna سجدہ کرتے ہوئے

آیت 30 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے

فَسَجَدَ fasajada تو سجدہ کیا
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ l-malāikatu فرشتوں نے
كُلُّهُمْ kulluhum سب کے سب نے
أَجْمَعُونَ ajmaʿūna سب نے اکٹھے

آیت 31 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

مگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا

إِلَّآ illā سوائے
إِبْلِيسَ ib'līsa ابلیس کے
أَبَىٰٓ abā اس نے انکار کیا
أَن an کہ
يَكُونَ yakūna وہ ہو
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلسَّـٰجِدِينَ l-sājidīna سجدہ کرنے والوں کے

آیت 32 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

(خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا

قَالَ qāla فرمایا
يَـٰٓإِبْلِيسُ yāib'līsu اے ابلیس
مَا mā کیا ہے
لَكَ laka تجھ کو
أَلَّا allā کہ نہیں
تَكُونَ takūna ہے تو
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلسَّـٰجِدِينَ l-sājidīna سجدہ کرنے والوں کے

آیت 33 - سورہ الحجر: 11 الفاظ

قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُۥ مِن صَلْصَـٰلٍۢ مِّنْ حَمَإٍۢ مَّسْنُونٍۢ

(اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں

قَالَ qāla اس نے کہا
لَمْ lam نہیں
أَكُن akun ہوں میں
لِّأَسْجُدَ li-asjuda کہ میں سجدہ کروں
لِبَشَرٍ libasharin کسی انسان کو
خَلَقْتَهُۥ khalaqtahu پیدا کیا تو نے اس کو
مِن min سے
صَلْصَـٰلٍۢ ṣalṣālin کھنکتی مٹی سے۔ بجتی مٹی سے
مِّنْ min سے
حَمَإٍۢ ḥama-in کیچڑ سے
مَّسْنُونٍۢ masnūnin سڑے ہوئے

آیت 34 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌۭ

(خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے

قَالَ qāla فرمایا
فَٱخْرُجْ fa-ukh'ruj پس نکل جا
مِنْهَا min'hā اس سے
فَإِنَّكَ fa-innaka تو بیشک تو
رَجِيمٌۭ rajīmun مردود ہے

آیت 35 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ

اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
عَلَيْكَ ʿalayka تجھ پر
ٱللَّعْنَةَ l-laʿnata لعنت ہے
إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi دن
ٱلدِّينِ l-dīni جزا (روز جزا تک)

آیت 36 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

(اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے

قَالَ qāla بولا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
فَأَنظِرْنِىٓ fa-anẓir'nī پس مہلت دے مجھ کو
إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi دن
يُبْعَثُونَ yub'ʿathūna وہ سب اٹھائے جائیں گے

آیت 37 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ

فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے

قَالَ qāla فرمایا
فَإِنَّكَ fa-innaka تو بیشک تو
مِنَ mina سے
ٱلْمُنظَرِينَ l-munẓarīna مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے

آیت 38 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ

وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک

إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi دن کے
ٱلْوَقْتِ l-waqti جو وقت ہے
ٱلْمَعْلُومِ l-maʿlūmi معلوم

آیت 39 - سورہ الحجر: 10 الفاظ

قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا

قَالَ qāla اس نے کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
بِمَآ bimā بوجہ اس کے جو
أَغْوَيْتَنِى aghwaytanī تو نے بےراہ کیا مجھ کو
لَأُزَيِّنَنَّ la-uzayyinanna البتہ میں ضرور خوبصورت بنا دوں گا۔ البتہ میں ضرور مزین کردوں گا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ wala-ugh'wiyannahum اور البتہ میں ضرور بہکاؤں گا ان کو
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب کو

آیت 40 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ

ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)

إِلَّا illā سوائے
عِبَادَكَ ʿibādaka تیرے بندوں کے
مِنْهُمُ min'humu ان میں سے
ٱلْمُخْلَصِينَ l-mukh'laṣīna جو چنے ہوئے ہیں۔ خالص ہیں

آیت 41 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

قَالَ هَـٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ

(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے

قَالَ qāla فرمایا
هَـٰذَا hādhā یہ
صِرَٰطٌ ṣirāṭun راستہ ہے
عَلَىَّ ʿalayya مجھ تک
مُسْتَقِيمٌ mus'taqīmun سیدھا

آیت 42 - سورہ الحجر: 11 الفاظ

إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ

جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے

إِنَّ inna بیشک
عِبَادِى ʿibādī میرے بندے
لَيْسَ laysa نہیں
لَكَ laka تیرے لیے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
سُلْطَـٰنٌ sul'ṭānun کوئی زور
إِلَّا illā مگر
مَنِ mani جو
ٱتَّبَعَكَ ittabaʿaka پیروی کرے تیری
مِنَ mina سے
ٱلْغَاوِينَ l-ghāwīna بہکے ہوؤں میں

آیت 43 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ

اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
لَمَوْعِدُهُمْ lamawʿiduhum البتہ ان کے وعدے کی جگہ ہے
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب کی

آیت 44 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍۢ لِّكُلِّ بَابٍۢ مِّنْهُمْ جُزْءٌۭ مَّقْسُومٌ

اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں

لَهَا lahā اس کے لیے
سَبْعَةُ sabʿatu سات
أَبْوَٰبٍۢ abwābin دروازے ہیں
لِّكُلِّ likulli ہر کے لیے
بَابٍۢ bābin دروازے (کے لیے)
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
جُزْءٌۭ juz'on ایک حصہ ہے
مَّقْسُومٌ maqsūmun مخصوص

آیت 45 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍ

جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگ
فِى fī میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں ہوں گے
وَعُيُونٍ waʿuyūnin اور چشموں میں

آیت 46 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ

(ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ

ٱدْخُلُوهَا ud'khulūhā داخل ہوجاؤ ان میں
بِسَلَـٰمٍ bisalāmin سلامتی کے ساتھ
ءَامِنِينَ āminīna امن سے رہنے والے

آیت 47 - سورہ الحجر: 10 الفاظ

وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٍۢ مُّتَقَـٰبِلِينَ

اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں

وَنَزَعْنَا wanazaʿnā اور ہم نکال دیں گے
مَا mā جو
فِى fī میں
صُدُورِهِم ṣudūrihim ان کے سینوں میں ہے
مِّنْ min سے
غِلٍّ ghillin بغض میں (سے )
إِخْوَٰنًا ikh'wānan بھائی بھائی بن کے
عَلَىٰ ʿalā پر
سُرُرٍۢ sururin تختوں پر
مُّتَقَـٰبِلِينَ mutaqābilīna آمنے سامنے ہوں گے

آیت 48 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌۭ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ

نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

لَا lā نہیں
يَمَسُّهُمْ yamassuhum چھوئے گی ان کو
فِيهَا fīhā اس میں
نَصَبٌۭ naṣabun کوئی تھکاوٹ
وَمَا wamā اور نہیں
هُم hum وہ
مِّنْهَا min'hā اس میں سے
بِمُخْرَجِينَ bimukh'rajīna نکالے جانے والے

آیت 49 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

۞ نَبِّئْ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

(اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں

۞ نَبِّئْ nabbi خبر دے دو
عِبَادِىٓ ʿibādī میرے بندوں کو
أَنِّىٓ annī بیشک میں
أَنَا anā میں ہی
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru بخشنے والا ہوں
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحم کرنے والا ہوں

آیت 50 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ

اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے

وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
عَذَابِى ʿadhābī میرا عذاب
هُوَ huwa وہ
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu ایسا عذاب ہے
ٱلْأَلِيمُ l-alīmu جو دردناک ہے

آیت 51 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ

اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو

وَنَبِّئْهُمْ wanabbi'hum اور بتادو ان کو
عَن ʿan بارے
ضَيْفِ ḍayfi مہمانوں کے بارے میں
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کے

آیت 52 - سورہ الحجر: 9 الفاظ

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًۭا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ

جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے

إِذْ idh جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
فَقَالُوا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
سَلَـٰمًۭا salāman سلام (ہو تم پر)
قَالَ qāla وہ بولے
إِنَّا innā بیشک ہم
مِنكُمْ minkum تم سے
وَجِلُونَ wajilūna ڈرنے والے ہیں

آیت 53 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

قَالُوا۟ لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍۢ

(مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لَا lā مت
تَوْجَلْ tawjal ڈرو
إِنَّا innā بیشک
نُبَشِّرُكَ nubashiruka ہم بشارت دیتے ہیں تجھ کو
بِغُلَـٰمٍ bighulāmin لڑکے کی
عَلِيمٍۢ ʿalīmin علم والے

آیت 54 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِى عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِىَ ٱلْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ

بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو

قَالَ qāla کہا
أَبَشَّرْتُمُونِى abashartumūnī کیا تم خوشخبری دیتے ہو مجھ کو
عَلَىٰٓ ʿalā باوجود اس بات کے
أَن an کہ
مَّسَّنِىَ massaniya پہنچا مجھ کو
ٱلْكِبَرُ l-kibaru بڑھاپا
فَبِمَ fabima پس ساتھ کس چیز کے
تُبَشِّرُونَ tubashirūna تم خوشخبری دیتے ہو

آیت 55 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

قَالُوا۟ بَشَّرْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْقَـٰنِطِينَ

(انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
بَشَّرْنَـٰكَ basharnāka خوشخبری دیتے ہیں ہم تجھ کو
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi ساتھ حق کے
فَلَا falā پس نہ
تَكُن takun تو ہو
مِّنَ mina سے
ٱلْقَـٰنِطِينَ l-qāniṭīna مایوس ہونے والوں میں سے

آیت 56 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ

(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے

قَالَ qāla ابراہیم نے کہا
وَمَن waman اور کون
يَقْنَطُ yaqnaṭu مایوس ہوسکتا ہے
مِن min سے
رَّحْمَةِ raḥmati رحمت سے
رَبِّهِۦٓ rabbihi اپنے رب کی
إِلَّا illā مگر
ٱلضَّآلُّونَ l-ḍālūna وہ جو بھٹکے ہوئے ہوں۔ سوائے گمراہوں کے

آیت 57 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے

قَالَ qāla کہا
فَمَا famā تو کیا
خَطْبُكُمْ khaṭbukum معاملہ ہے تمہارا
أَيُّهَا ayyuhā اے
ٱلْمُرْسَلُونَ l-mur'salūna بھیجے ہوئے۔ اے فرشتو

آیت 58 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍۢ مُّجْرِمِينَ

(انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب کریں)

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
إِنَّآ innā بیشک ہم
أُرْسِلْنَآ ur'sil'nā بھیجے گئے ہم
إِلَىٰ ilā طرف
قَوْمٍۢ qawmin قوم کی
مُّجْرِمِينَ muj'rimīna مجرم

آیت 59 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ

مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے

إِلَّآ illā سوائے
ءَالَ āla آل
لُوطٍ lūṭin لوط کے
إِنَّا innā بیشک ہم
لَمُنَجُّوهُمْ lamunajjūhum البتہ نجات دینے والے ہیں ان کو
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب کو

آیت 60 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ ۙ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ

البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی

إِلَّا illā سوائے
ٱمْرَأَتَهُۥ im'ra-atahu اس کی بیوی کے
قَدَّرْنَآ ۙ qaddarnā مقدر کردیا ہم نے
إِنَّهَا innahā بیشک وہ
لَمِنَ lamina البتہ سے
ٱلْغَـٰبِرِينَ l-ghābirīna پیچھے رہنے والوں میں سے ہے

آیت 61 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلُونَ

پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے

فَلَمَّا falammā تو جب
جَآءَ jāa آگئے
ءَالَ āla آل
لُوطٍ lūṭin لوط کے پاس
ٱلْمُرْسَلُونَ l-mur'salūna بھیجے ہوئے

آیت 62 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ

تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو

قَالَ qāla اس نے کہا
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
قَوْمٌۭ qawmun لوگ ہو
مُّنكَرُونَ munkarūna اجنبی

آیت 63 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

قَالُوا۟ بَلْ جِئْنَـٰكَ بِمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَمْتَرُونَ

وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
بَلْ bal بلکہ
جِئْنَـٰكَ ji'nāka ہم لائے تیرے پاس
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
فِيهِ fīhi اس میں
يَمْتَرُونَ yamtarūna شک کرتے

آیت 64 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

وَأَتَيْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ

اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں

وَأَتَيْنَـٰكَ wa-ataynāka اور لائے ہیں ہم تیرے پاس
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَصَـٰدِقُونَ laṣādiqūna البتہ سچے ہیں

آیت 65 - سورہ الحجر: 14 الفاظ

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍۢ مِّنَ ٱلَّيْلِ وَٱتَّبِعْ أَدْبَـٰرَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌۭ وَٱمْضُوا۟ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ

تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے

فَأَسْرِ fa-asri پس لے چل
بِأَهْلِكَ bi-ahlika اپنے گھر والوں کو
بِقِطْعٍۢ biqiṭ'ʿin ساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصے
مِّنَ mina کے
ٱلَّيْلِ al-layli رات کے
وَٱتَّبِعْ wa-ittabiʿ اور پیروی کرو۔ چلتے جاؤ
أَدْبَـٰرَهُمْ adbārahum ان کے پیچھے
وَلَا walā اور نہ
يَلْتَفِتْ yaltafit التفات کرے۔ پلٹ کر دیکھے
مِنكُمْ minkum تم میں سے
أَحَدٌۭ aḥadun کوئی ایک
وَٱمْضُوا۟ wa-im'ḍū اور چلے جاؤ
حَيْثُ ḥaythu جہاں
تُؤْمَرُونَ tu'marūna تم حکم دیے جاتے ہو

آیت 66 - سورہ الحجر: 9 الفاظ

وَقَضَيْنَآ إِلَيْهِ ذَٰلِكَ ٱلْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَـٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوعٌۭ مُّصْبِحِينَ

اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی

وَقَضَيْنَآ waqaḍaynā اور فیصلہ کردیا ہم نے۔ فیصلہ پہنچا دیا ہم نے
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف۔ اس کو
ذَٰلِكَ dhālika اس
ٱلْأَمْرَ l-amra معاملے کا
أَنَّ anna بیشک
دَابِرَ dābira جڑ
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi ان لوگوں کی
مَقْطُوعٌۭ maqṭūʿun کاٹ دی جائے گی
مُّصْبِحِينَ muṣ'biḥīna صبح ہوتے ہی

آیت 67 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

وَجَآءَ أَهْلُ ٱلْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ

اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے

وَجَآءَ wajāa اور آئے
أَهْلُ ahlu والے
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati شہر والے
يَسْتَبْشِرُونَ yastabshirūna خوشخبریاں دیتے ہوئے

آیت 68 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

قَالَ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ ضَيْفِى فَلَا تَفْضَحُونِ

(لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا

قَالَ qāla لوط نے کہا
إِنَّ inna بیشک
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ لوگ
ضَيْفِى ḍayfī میرے مہمان ہیں
فَلَا falā پس نہ
تَفْضَحُونِ tafḍaḥūni تم رسوا کرو مجھ کو

آیت 69 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ

اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو

وَٱتَّقُوا۟ wa-ittaqū اور ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَلَا walā اور نہ
تُخْزُونِ tukh'zūni تم بےعزت کرو مجھ کو۔ رسوا کرو مجھ کو

آیت 70 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

قَالُوٓا۟ أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ

وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
نَنْهَكَ nanhaka ہم روکتے تجھ کو
عَنِ ʿani سے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna سب جہان والوں سے

آیت 71 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِىٓ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ

(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)

قَالَ qāla اس نے کہا
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ
بَنَاتِىٓ banātī میری بیٹیاں ہیں
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کچھ کرنے والے

آیت 72 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِى سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ

(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے

لَعَمْرُكَ laʿamruka تیری زندگی کی قسم
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَفِى lafī البتہ میں
سَكْرَتِهِمْ sakratihim اپنے نشے میں
يَعْمَهُونَ yaʿmahūna بہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھے

آیت 73 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا

فَأَخَذَتْهُمُ fa-akhadhathumu تو پکڑ لیا ان کو
ٱلصَّيْحَةُ l-ṣayḥatu ایک چنگھاڑ نے
مُشْرِقِينَ mush'riqīna دن چڑھے

آیت 74 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

فَجَعَلْنَا عَـٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةًۭ مِّن سِجِّيلٍ

اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں

فَجَعَلْنَا fajaʿalnā تو کردیا ہم نے
عَـٰلِيَهَا ʿāliyahā اس کے اوپر والے حصے کو
سَافِلَهَا sāfilahā اس کا نچلا حصہ
وَأَمْطَرْنَا wa-amṭarnā اور برسائے ہم نے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
حِجَارَةًۭ ḥijāratan پتھر
مِّن min کے
سِجِّيلٍ sijjīlin پکی ہوئی مٹی کے

آیت 75 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ

بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے

إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّلْمُتَوَسِّمِينَ lil'mutawassimīna اہل فراست کے لیے

آیت 76 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍۢ مُّقِيمٍ

اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے

وَإِنَّهَا wa-innahā اور بیشک وہ
لَبِسَبِيلٍۢ labisabīlin البتہ ایک راستے پر ہیں
مُّقِيمٍ muqīmin قائم۔ موجود

آیت 77 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةًۭ لِّلْمُؤْمِنِينَ

بےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے

إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس
لَـَٔايَةًۭ laāyatan البتہ ایک نشانی ہے
لِّلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna ایمان لانے والوں کے لیے

آیت 78 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَإِن كَانَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ لَظَـٰلِمِينَ

اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے

وَإِن wa-in اور بیشک
كَانَ kāna تھے
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والے
ٱلْأَيْكَةِ l-aykati جنگل
لَظَـٰلِمِينَ laẓālimīna البتہ ظالم

آیت 79 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍۢ مُّبِينٍۢ

تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں

فَٱنتَقَمْنَا fa-intaqamnā تو انتقام لیا ہم نے
مِنْهُمْ min'hum ان سے
وَإِنَّهُمَا wa-innahumā اور بیشک وہ دونوں
لَبِإِمَامٍۢ labi-imāmin البتہ راستے پر تھے
مُّبِينٍۢ mubīnin واضح

آیت 80 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ ٱلْحِجْرِ ٱلْمُرْسَلِينَ

اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
كَذَّبَ kadhaba جھٹلایا
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والوں نے
ٱلْحِجْرِ l-ḥij'ri حجر (والوں نے)
ٱلْمُرْسَلِينَ l-mur'salīna رسولوں کو

آیت 81 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَءَاتَيْنَـٰهُمْ ءَايَـٰتِنَا فَكَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے

وَءَاتَيْنَـٰهُمْ waātaynāhum اور دیں ہم نے ان کو
ءَايَـٰتِنَا āyātinā اپنی نشانیاں
فَكَانُوا۟ fakānū تو تھے وہ
عَنْهَا ʿanhā ان سے
مُعْرِضِينَ muʿ'riḍīna اعراض برتنے والے

آیت 82 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

وَكَانُوا۟ يَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ

اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے

وَكَانُوا۟ wakānū اور وہ تھے
يَنْحِتُونَ yanḥitūna تراش لیتے
مِنَ mina سے
ٱلْجِبَالِ l-jibāli پہاڑوں میں (سے)
بُيُوتًا buyūtan گھروں کو
ءَامِنِينَ āminīna امن سے رہنے والے

آیت 83 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا

فَأَخَذَتْهُمُ fa-akhadhathumu تو پکڑ لیا ان کو
ٱلصَّيْحَةُ l-ṣayḥatu چیخ نے
مُصْبِحِينَ muṣ'biḥīna صبح ہوتے ہی

آیت 84 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے

فَمَآ famā تو نہ
أَغْنَىٰ aghnā کام آئے
عَنْهُم ʿanhum ان کو
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے
يَكْسِبُونَ yaksibūna وہ کچھ وہ کمائی کرتے

آیت 85 - سورہ الحجر: 14 الفاظ

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ ۗ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَـَٔاتِيَةٌۭ ۖ فَٱصْفَحِ ٱلصَّفْحَ ٱلْجَمِيلَ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو

وَمَا wamā اور نہیں
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَآ baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
إِلَّا illā مگر
بِٱلْحَقِّ ۗ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت
لَـَٔاتِيَةٌۭ ۖ laātiyatun البتہ آنے والی ہے
فَٱصْفَحِ fa-iṣ'faḥi پس درگزر کرو
ٱلصَّفْحَ l-ṣafḥa درگزر کرنا
ٱلْجَمِيلَ l-jamīla خوبصورتی سے

آیت 86 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ

کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے

إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka رب تیرا
هُوَ huwa وہی
ٱلْخَلَّـٰقُ l-khalāqu خلاق ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا۔ ماہر

آیت 87 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَـٰكَ سَبْعًۭا مِّنَ ٱلْمَثَانِى وَٱلْقُرْءَانَ ٱلْعَظِيمَ

اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَـٰكَ ātaynāka دیں ہم نے آپ کو
سَبْعًۭا sabʿan سات
مِّنَ mina سے
ٱلْمَثَانِى l-mathānī دہرائی جانے والی میں
وَٱلْقُرْءَانَ wal-qur'āna اور قرآن
ٱلْعَظِيمَ l-ʿaẓīma عظیم

آیت 88 - سورہ الحجر: 15 الفاظ

لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًۭا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ

اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا

لَا lā نہ
تَمُدَّنَّ tamuddanna تو لمبی کر۔ دراز کر
عَيْنَيْكَ ʿaynayka اپنی دونوں آنکھیں
إِلَىٰ ilā طرف اس کے
مَا mā جو
مَتَّعْنَا mattaʿnā فائدہ دیا ہم نے
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے
أَزْوَٰجًۭا azwājan کئی قسموں کو۔ گروہوں کو
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
وَلَا walā اور نہ
تَحْزَنْ taḥzan تم غم کر
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
وَٱخْفِضْ wa-ikh'fiḍ اور جھکا لے
جَنَاحَكَ janāḥaka اپنا کندھا
لِلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna مومنوں کے لیے

آیت 89 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَقُلْ إِنِّىٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلْمُبِينُ

اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں

وَقُلْ waqul اور کہہ دیجیے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَنَا anā میں
ٱلنَّذِيرُ l-nadhīru ڈرانے والا ہوں
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلم کھلا

آیت 90 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

كَمَآ أَنزَلْنَا عَلَى ٱلْمُقْتَسِمِينَ

(اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا

كَمَآ kamā جیسا کہ
أَنزَلْنَا anzalnā نازل کیا ہم نے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمُقْتَسِمِينَ l-muq'tasimīna بانٹ لینے والوں

آیت 91 - سورہ الحجر: 4 الفاظ

ٱلَّذِينَ جَعَلُوا۟ ٱلْقُرْءَانَ عِضِينَ

یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
جَعَلُوا۟ jaʿalū جنہوں نے کردیا
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
عِضِينَ ʿiḍīna ٹکڑے ٹکڑے۔ پارہ پارہ

آیت 92 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

فَوَرَبِّكَ لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ

تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے

فَوَرَبِّكَ fawarabbika پس قسم ہے تیرے رب کی
لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ lanasalannahum البتہ ہم ضرور سوال کریں گے ان سے
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب سے

آیت 93 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے

عَمَّا ʿammā اس چیز کے بارے میں جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 94 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

فَٱصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ

پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو

فَٱصْدَعْ fa-iṣ'daʿ پس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تُؤْمَرُ tu'maru تم حکم دییے جاتے ہو
وَأَعْرِضْ wa-aʿriḍ اور اعراض برتو
عَنِ ʿani سے
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکوں سے

آیت 95 - سورہ الحجر: 3 الفاظ

إِنَّا كَفَيْنَـٰكَ ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ

ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں

إِنَّا innā بیشک ہم
كَفَيْنَـٰكَ kafaynāka کافی ہیں ہم آپ کو
ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ l-mus'tahziīna مذاق اڑانے والوں سے

آیت 96 - سورہ الحجر: 8 الفاظ

ٱلَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَجْعَلُونَ yajʿalūna جو بنا لیتے ہیں
مَعَ maʿa ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِلَـٰهًا ilāhan الہ
ءَاخَرَ ۚ ākhara دوسرا
فَسَوْفَ fasawfa پس عنقریب
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna وہ جان لیں گے

آیت 97 - سورہ الحجر: 7 الفاظ

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
نَعْلَمُ naʿlamu ہم جانتے ہیں
أَنَّكَ annaka کہ بیشک آپ
يَضِيقُ yaḍīqu تنگ ہوتا ہے
صَدْرُكَ ṣadruka آپ کا سینہ
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں

آیت 98 - سورہ الحجر: 6 الفاظ

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو

فَسَبِّحْ fasabbiḥ پس تسبیح بیان کریں
بِحَمْدِ biḥamdi حمد کے ساتھ
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کی
وَكُن wakun اور ہوجائیے
مِّنَ mina سے
ٱلسَّـٰجِدِينَ l-sājidīna سجدہ کرنے والوں میں سے

آیت 99 - سورہ الحجر: 5 الفاظ

وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ

اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے

وَٱعْبُدْ wa-uʿ'bud اور عبادت کیجئے
رَبَّكَ rabbaka اپنے رب کی
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَأْتِيَكَ yatiyaka آجائے آپ کے پاس
ٱلْيَقِينُ l-yaqīnu یقین۔ موت

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود