سورہ الجاثية لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الجاثية لفظ بہ لفظ

الجاثية (الجاثية) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 37 آیات، 488 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

488 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الجاثية عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 3 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الجاثية: 1 لفظ

حمٓ

حٰم

حمٓ hha-meem ها ميم

آیت 2 - سورہ الجاثية: 6 الفاظ

تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ

اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) دانا (کی طرف) سے ہے

تَنزِيلُ tanzīlu نازل کرتا ہے
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کا
مِنَ mina طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi جو زبردست ہے
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi ، حکمت والا ہے

آیت 3 - سورہ الجاثية: 6 الفاظ

إِنَّ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّلْمُؤْمِنِينَ

بےشک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں

إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna ایمان لانے والوں کے لیے

آیت 4 - سورہ الجاثية: 9 الفاظ

وَفِى خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِن دَآبَّةٍ ءَايَـٰتٌۭ لِّقَوْمٍۢ يُوقِنُونَ

اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

وَفِى wafī اور میں
خَلْقِكُمْ khalqikum تمہاری پیدائش
وَمَا wamā اور جو
يَبُثُّ yabuthu پھیلا رہا ہے
مِن min میں سے
دَآبَّةٍ dābbatin جانوروں
ءَايَـٰتٌۭ āyātun نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin ان لوگوں کے لیے
يُوقِنُونَ yūqinūna جو یقین رکھتے ہوں

آیت 5 - سورہ الجاثية: 20 الفاظ

وَٱخْتِلَـٰفِ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن رِّزْقٍۢ فَأَحْيَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَتَصْرِيفِ ٱلرِّيَـٰحِ ءَايَـٰتٌۭ لِّقَوْمٍۢ يَعْقِلُونَ

اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں

وَٱخْتِلَـٰفِ wa-ikh'tilāfi اور اختلاف میں
ٱلَّيْلِ al-layli رات
وَٱلنَّهَارِ wal-nahāri اور دن کے
وَمَآ wamā اور جو
أَنزَلَ anzala نازل کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مِن min میں سے
رِّزْقٍۢ riz'qin رزق
فَأَحْيَا fa-aḥyā پھر اس نے زندہ کیا
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
بَعْدَ baʿda بعد
مَوْتِهَا mawtihā اس کی موت کے
وَتَصْرِيفِ wataṣrīfi اور گردش میں
ٱلرِّيَـٰحِ l-riyāḥi ہواؤں کی
ءَايَـٰتٌۭ āyātun نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna جو عقل رکھتی ہو

آیت 6 - سورہ الجاثية: 12 الفاظ

تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِٱلْحَقِّ ۖ فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَ ٱللَّهِ وَءَايَـٰتِهِۦ يُؤْمِنُونَ

یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ تو یہ خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

تِلْكَ til'ka یہ
ءَايَـٰتُ āyātu آیات ہیں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
نَتْلُوهَا natlūhā ہم پڑھتے ہیں ان کو
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
بِٱلْحَقِّ ۖ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
حَدِيثٍۭ ḥadīthin بات
بَعْدَ baʿda کے بعد
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَءَايَـٰتِهِۦ waāyātihi اور اس کی آیات کے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لائیں گے

آیت 7 - سورہ الجاثية: 4 الفاظ

وَيْلٌۭ لِّكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ

ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے

وَيْلٌۭ waylun ہلاکت ہے
لِّكُلِّ likulli واسطے ہر
أَفَّاكٍ affākin بہت جھوٹے
أَثِيمٍۢ athīmin بہت گناہ گار کے

آیت 8 - سورہ الجاثية: 14 الفاظ

يَسْمَعُ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًۭا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍۢ

(کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو

يَسْمَعُ yasmaʿu وہ سنتا ہے
ءَايَـٰتِ āyāti آیات کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ثُمَّ thumma پھر
يُصِرُّ yuṣirru وہ اڑ جاتا ہے۔ اصرار کرتا ہے
مُسْتَكْبِرًۭا mus'takbiran تکبر کرتے ہوئے
كَأَن ka-an گویا کہ
لَّمْ lam نہیں
يَسْمَعْهَا ۖ yasmaʿhā اس نے سنا اس کو
فَبَشِّرْهُ fabashir'hu تو خوش خبری دے دو اس کو
بِعَذَابٍ biʿadhābin عذاب کی
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 9 - سورہ الجاثية: 11 الفاظ

وَإِذَا عَلِمَ مِنْ ءَايَـٰتِنَا شَيْـًٔا ٱتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌۭ مُّهِينٌۭ

اور جب ہماری کچھ آیتیں اسے معلوم ہوتی ہیں تو ان کی ہنسی اُڑاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
عَلِمَ ʿalima وہ جان لیتا ہے
مِنْ min میں سے
ءَايَـٰتِنَا āyātinā ہماری آیات
شَيْـًٔا shayan کوئی چیز
ٱتَّخَذَهَا ittakhadhahā بنالیتا ہے اس کو
هُزُوًا ۚ huzuwan مذاق
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
مُّهِينٌۭ muhīnun رسوا کرنے والا۔ ذلیل کرنے والے

آیت 10 - سورہ الجاثية: 19 الفاظ

مِّن وَرَآئِهِمْ جَهَنَّمُ ۖ وَلَا يُغْنِى عَنْهُم مَّا كَسَبُوا۟ شَيْـًۭٔا وَلَا مَا ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوْلِيَآءَ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

مِّن min
وَرَآئِهِمْ warāihim ان کے آگے
جَهَنَّمُ ۖ jahannamu جہنم ہے
وَلَا walā اور نہ
يُغْنِى yugh'nī کام آئے گا
عَنْهُم ʿanhum ان کو
مَّا mā جو
كَسَبُوا۟ kasabū انہوں نے کمایا
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
مَا mā جو
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū انہوں نے بنا لیے
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَوْلِيَآءَ ۖ awliyāa سرپرست۔ مددگار
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
عَظِيمٌ ʿaẓīmun بڑا

آیت 11 - سورہ الجاثية: 11 الفاظ

هَـٰذَا هُدًۭى ۖ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌۭ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ

یہ ہدایت (کی کتاب) ہے۔ اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا درد دینے والا عذاب ہوگا

هَـٰذَا hādhā یہ ہے
هُدًۭى ۖ hudan ہدایت
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے انکار کیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کا
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
مِّن min
رِّجْزٍ rij'zin بے قرار کرنے والا
أَلِيمٌ alīmun رسوا کن

آیت 12 - سورہ الجاثية: 14 الفاظ

۞ ٱللَّهُ ٱلَّذِى سَخَّرَ لَكُمُ ٱلْبَحْرَ لِتَجْرِىَ ٱلْفُلْكُ فِيهِ بِأَمْرِهِۦ وَلِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

خدا ہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے قابو کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو

۞ ٱللَّهُ al-lahu اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
سَخَّرَ sakhara جس نے مسخر کیا
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْبَحْرَ l-baḥra سمندر کو
لِتَجْرِىَ litajriya تاکہ چلیں
ٱلْفُلْكُ l-ful'ku کشتیاں
فِيهِ fīhi اس میں
بِأَمْرِهِۦ bi-amrihi ساتھ اس کے حکم کے
وَلِتَبْتَغُوا۟ walitabtaghū اور تاکہ تم تلاش کرو
مِن min میں
فَضْلِهِۦ faḍlihi اس کے فضل
وَلَعَلَّكُمْ walaʿallakum اور تاکہ تم
تَشْكُرُونَ tashkurūna تم شکرادا کرو

آیت 13 - سورہ الجاثية: 16 الفاظ

وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا مِّنْهُ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يَتَفَكَّرُونَ

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو اپنے (حکم) سے تمہارے کام میں لگا دیا۔ جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں

وَسَخَّرَ wasakhara اور اس نے مسخر کیا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مَّا mā جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَا wamā اور جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
جَمِيعًۭا jamīʿan سارے کا سارا
مِّنْهُ ۚ min'hu اس سے
إِنَّ inna بیشک
فِى fī اس میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin نشانیاں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يَتَفَكَّرُونَ yatafakkarūna جو غور و فکر کرتی ہو

آیت 14 - سورہ الجاثية: 14 الفاظ

قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَغْفِرُوا۟ لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجْزِىَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے

قُل qul کہہ دیجئے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
يَغْفِرُوا۟ yaghfirū درگزر کریں
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
لَا lā نہیں
يَرْجُونَ yarjūna وہ امید رکھتے
أَيَّامَ ayyāma دنوں کی
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
لِيَجْزِىَ liyajziya تاکہ وہ بدلہ دے
قَوْمًۢا qawman ایک قوم کو
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna کمائی کرتے

آیت 15 - سورہ الجاثية: 11 الفاظ

مَنْ عَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ أَسَآءَ فَعَلَيْهَا ۖ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

مَنْ man جس نے
عَمِلَ ʿamila عمل کیے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
فَلِنَفْسِهِۦ ۖ falinafsihi تو اس کی ذات کے لیے
وَمَنْ waman اور جو
أَسَآءَ asāa برائی کرتا ہے
فَعَلَيْهَا ۖ faʿalayhā تو اسی پر ہے (اس کا ذمہ)
ثُمَّ thumma پھر
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کی
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم سب لوٹائے جاؤ گے

آیت 16 - سورہ الجاثية: 13 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحُكْمَ وَٱلنُّبُوَّةَ وَرَزَقْنَـٰهُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ وَفَضَّلْنَـٰهُمْ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
بَنِىٓ banī بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
وَٱلْحُكْمَ wal-ḥuk'ma اور حکومت
وَٱلنُّبُوَّةَ wal-nubuwata اور نبوت
وَرَزَقْنَـٰهُم warazaqnāhum اور رزق دیا ہم نے ان کو
مِّنَ mina سے
ٱلطَّيِّبَـٰتِ l-ṭayibāti پاکیزہ چیزوں میں (سے)
وَفَضَّلْنَـٰهُمْ wafaḍḍalnāhum اور فضیلت دی ہم نے ان کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna تمام جہانوں

آیت 17 - سورہ الجاثية: 24 الفاظ

وَءَاتَيْنَـٰهُم بَيِّنَـٰتٍۢ مِّنَ ٱلْأَمْرِ ۖ فَمَا ٱخْتَلَفُوٓا۟ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِى بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا

وَءَاتَيْنَـٰهُم waātaynāhum اور دیں ہم نے ان کو
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin واضح نشانیاں
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَمْرِ ۖ l-amri دین
فَمَا famā تو نہیں
ٱخْتَلَفُوٓا۟ ikh'talafū انہوں نے اختلاف کیا
إِلَّا illā اس کے
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
مَا mā جو
جَآءَهُمُ jāahumu آیا ان کے پاس
ٱلْعِلْمُ l-ʿil'mu علم
بَغْيًۢا baghyan بغاوت۔ سرکشی کی وجہ سے
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum آپس میں
إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka رب تیرا
يَقْضِى yaqḍī فیصلہ کرے گا
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
فِيمَا fīmā اس میں سے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
فِيهِ fīhi جس میں
يَخْتَلِفُونَ yakhtalifūna وہ اختلاف کرتے

آیت 18 - سورہ الجاثية: 13 الفاظ

ثُمَّ جَعَلْنَـٰكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٍۢ مِّنَ ٱلْأَمْرِ فَٱتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَ ٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

پھر ہم نے تم کو دین کے کھلے رستے پر (قائم) کر دیا تو اسی (رستے) پر چلے چلو اور نادانوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا

ثُمَّ thumma پھر
جَعَلْنَـٰكَ jaʿalnāka لگایا ہم نے آپ کو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
شَرِيعَةٍۢ sharīʿatin ایک طریقے کے۔ شریعت کے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَمْرِ l-amri دین
فَٱتَّبِعْهَا fa-ittabiʿ'hā پس پیروی کرو اس کی
وَلَا walā اور نہ
تَتَّبِعْ tattabiʿ تم پیروی کرو
أَهْوَآءَ ahwāa خواہشات کی
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی جو
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 19 - سورہ الجاثية: 15 الفاظ

إِنَّهُمْ لَن يُغْنُوا۟ عَنكَ مِنَ ٱللَّهِ شَيْـًۭٔا ۚ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍۢ ۖ وَٱللَّهُ وَلِىُّ ٱلْمُتَّقِينَ

یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے

إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَن lan نہیں
يُغْنُوا۟ yugh'nū کام آسکتے
عَنكَ ʿanka تجھ کو
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
شَيْـًۭٔا ۚ shayan کچھ بھی
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم لوگ
بَعْضُهُمْ baʿḍuhum ان میں سے بعض
أَوْلِيَآءُ awliyāu دوست ہیں
بَعْضٍۢ ۖ baʿḍin بعض کے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
وَلِىُّ waliyyu دوست ہے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگوں کا

آیت 20 - سورہ الجاثية: 7 الفاظ

هَـٰذَا بَصَـٰٓئِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًۭى وَرَحْمَةٌۭ لِّقَوْمٍۢ يُوقِنُونَ

یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

هَـٰذَا hādhā یہ
بَصَـٰٓئِرُ baṣāiru روشن نشانیاں ہیں۔ بصیرت کی روشنیاں ہیں
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
وَهُدًۭى wahudan اور ہدایت
وَرَحْمَةٌۭ waraḥmatun اور رحمت
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يُوقِنُونَ yūqinūna جو یقین رکھتی ہو

آیت 21 - سورہ الجاثية: 17 الفاظ

أَمْ حَسِبَ ٱلَّذِينَ ٱجْتَرَحُوا۟ ٱلسَّيِّـَٔاتِ أَن نَّجْعَلَهُمْ كَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَوَآءًۭ مَّحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ ۚ سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ

جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوگی۔ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں

أَمْ am یا
حَسِبَ ḥasiba خیال کیا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
ٱجْتَرَحُوا۟ ij'taraḥū جنہوں نے کام کیے۔ کمائی کی
ٱلسَّيِّـَٔاتِ l-sayiāti برے
أَن an کہ
نَّجْعَلَهُمْ najʿalahum ہم کردیں گے ان کو
كَٱلَّذِينَ ka-alladhīna ان لوگوں کی طرح
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
سَوَآءًۭ sawāan برابر ہے
مَّحْيَاهُمْ maḥyāhum ان کا جینا
وَمَمَاتُهُمْ ۚ wamamātuhum اور ان کا مرنا
سَآءَ sāa
مَا mā کتنا برا ہے
يَحْكُمُونَ yaḥkumūna جو وہ فیصلہ کررہے ہیں

آیت 22 - سورہ الجاثية: 13 الفاظ

وَخَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَلِتُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

وَخَلَقَ wakhalaqa اور پیدا کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi ساتھ حق کے
وَلِتُجْزَىٰ walituj'zā اور تاکہ بدلا دیا جائے
كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۭ nafsin شخص
بِمَا bimā اس کا
كَسَبَتْ kasabat جو اس نے کمایا
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُظْلَمُونَ yuẓ'lamūna ﻇلم کیے جائیں گے

آیت 23 - سورہ الجاثية: 24 الفاظ

أَفَرَءَيْتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَـٰهَهُۥ هَوَىٰهُ وَأَضَلَّهُ ٱللَّهُ عَلَىٰ عِلْمٍۢ وَخَتَمَ عَلَىٰ سَمْعِهِۦ وَقَلْبِهِۦ وَجَعَلَ عَلَىٰ بَصَرِهِۦ غِشَـٰوَةًۭ فَمَن يَهْدِيهِ مِنۢ بَعْدِ ٱللَّهِ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟

أَفَرَءَيْتَ afara-ayta کیا پھر تم نے دیکھا
مَنِ mani جس نے
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنا لیا
إِلَـٰهَهُۥ ilāhahu اپنا الہ
هَوَىٰهُ hawāhu اپنی خواہش نفس کو
وَأَضَلَّهُ wa-aḍallahu اور بھٹکا دیا اس کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَىٰ ʿalā باوجود
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
وَخَتَمَ wakhatama اور مہر لگا دی
عَلَىٰ ʿalā پر
سَمْعِهِۦ samʿihi اس کے کان
وَقَلْبِهِۦ waqalbihi اور اس کے دل پر
وَجَعَلَ wajaʿala اور اس نے ڈال دیا
عَلَىٰ ʿalā پر
بَصَرِهِۦ baṣarihi اس کی آنکھ
غِشَـٰوَةًۭ ghishāwatan ایک پردہ
فَمَن faman تو کون
يَهْدِيهِ yahdīhi ہدایت دے گا اس کو
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد کیا
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
أَفَلَا afalā بھلا نہیں
تَذَكَّرُونَ tadhakkarūna تم نصیحٹ پکڑتے

آیت 24 - سورہ الجاثية: 21 الفاظ

وَقَالُوا۟ مَا هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَآ إِلَّا ٱلدَّهْرُ ۚ وَمَا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ

اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
مَا mā نہیں
هِىَ hiya ہے یہ
إِلَّا illā مگر
حَيَاتُنَا ḥayātunā ہماری زندگی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
نَمُوتُ namūtu ہم مریں گے
وَنَحْيَا wanaḥyā اور ہم جئیں گے
وَمَا wamā اور
يُهْلِكُنَآ yuh'likunā ہلاک کرتا ہم کو
إِلَّا illā مگر
ٱلدَّهْرُ ۚ l-dahru زمانہ
وَمَا wamā اور نہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
بِذَٰلِكَ bidhālika اس کا
مِنْ min کوئی
عِلْمٍ ۖ ʿil'min علم
إِنْ in نہیں
هُمْ hum وہ
إِلَّا illā مگر
يَظُنُّونَ yaẓunnūna وہ گمان کرتے ہیں

آیت 25 - سورہ الجاثية: 16 الفاظ

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍۢ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ ٱئْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ

وَإِذَا wa-idhā اور جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات ۔ نشانیاں
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin روشن
مَّا mā نہیں
كَانَ kāna ہوتی
حُجَّتَهُمْ ḥujjatahum ان کی حجت
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
قَالُوا۟ qālū وہ کہتے ہیں
ٱئْتُوا۟ i'tū لاؤ
بِـَٔابَآئِنَآ biābāinā ہمارےباپ دادا کو
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 26 - سورہ الجاثية: 18 الفاظ

قُلِ ٱللَّهُ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے

قُلِ quli کہہ دیجئے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
يُحْيِيكُمْ yuḥ'yīkum زندہ کرتا ہے تم کو
ثُمَّ thumma پھر
يُمِيتُكُمْ yumītukum موت دے گا تم کو
ثُمَّ thumma پھر
يَجْمَعُكُمْ yajmaʿukum جمع کرے گا تم کو
إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
لَا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهِ fīhi اس میں
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 27 - سورہ الجاثية: 10 الفاظ

وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوْمَئِذٍۢ يَخْسَرُ ٱلْمُبْطِلُونَ

اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے

وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ ہی کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کی
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
تَقُومُ taqūmu قائم ہوگی
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu قیامت
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
يَخْسَرُ yakhsaru خسارہ پاجائیں گے
ٱلْمُبْطِلُونَ l-mub'ṭilūna باطل پرست

آیت 28 - سورہ الجاثية: 14 الفاظ

وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍۢ جَاثِيَةًۭ ۚ كُلُّ أُمَّةٍۢ تُدْعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَـٰبِهَا ٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا

وَتَرَىٰ watarā اور تم دیکھو گے
كُلَّ kulla ہر
أُمَّةٍۢ ummatin امت کو
جَاثِيَةًۭ ۚ jāthiyatan گھٹنوں پر گری ہوئی۔ زانوؤں پر گری ہوئی
كُلُّ kullu ہر
أُمَّةٍۢ ummatin امت
تُدْعَىٰٓ tud'ʿā بلائی جائے گی
إِلَىٰ ilā طرف
كِتَـٰبِهَا kitābihā اپنے اعمال نامے کے
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
تُجْزَوْنَ tuj'zawna تم جزا دئیے جاؤ گے
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 29 - سورہ الجاثية: 11 الفاظ

هَـٰذَا كِتَـٰبُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں

هَـٰذَا hādhā یہ ہے
كِتَـٰبُنَا kitābunā کتاب ہماری
يَنطِقُ yanṭiqu بولے گی
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
بِٱلْحَقِّ ۚ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā ہم
نَسْتَنسِخُ nastansikhu لکھواتے تھے
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 30 - سورہ الجاثية: 13 الفاظ

فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْمُبِينُ

تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار انہیں رحمت (کے باغ) میں داخل کرے گا۔ یہی صریح کامیابی ہے

فَأَمَّا fa-ammā تو رہے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
فَيُدْخِلُهُمْ fayud'khiluhum تو داخل کرے گا ان کو
رَبُّهُمْ rabbuhum ان کا رب
فِى fī میں
رَحْمَتِهِۦ ۚ raḥmatihi اپنی رحمت
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu جو کھلی۔ صریح ہے

آیت 31 - سورہ الجاثية: 12 الفاظ

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَفَلَمْ تَكُنْ ءَايَـٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَٱسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًۭا مُّجْرِمِينَ

اور جنہوں نے کفر کیا۔ (ان سے کہا جائے گا کہ) بھلا ہماری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں؟ پھر تم نے تکبر کیا اور تم نافرمان لوگ تھے

وَأَمَّا wa-ammā اور ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا کیا
أَفَلَمْ afalam پھر نہ
تَكُنْ takun تھیں
ءَايَـٰتِى āyātī میری آیات
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتیں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
فَٱسْتَكْبَرْتُمْ fa-is'takbartum تو تکبر کیا تم نے
وَكُنتُمْ wakuntum اور تھے تم
قَوْمًۭا qawman لوگ
مُّجْرِمِينَ muj'rimīna مجرم

آیت 32 - سورہ الجاثية: 22 الفاظ

وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّۭ وَٱلسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِى مَا ٱلسَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّۭا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ

اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا

وَإِذَا wa-idhā اور جب
قِيلَ qīla کہا جاتا
إِنَّ inna بیشک
وَعْدَ waʿda وعدہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
حَقٌّۭ ḥaqqun سچا ہے
وَٱلسَّاعَةُ wal-sāʿatu اور قیامت
لَا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهَا fīhā اس میں
قُلْتُم qul'tum کہا تم نے
مَّا mā نہیں
نَدْرِى nadrī ہم جانتے
مَا mā کیا ہوتی ہے
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu قیامت
إِن in نہیں
نَّظُنُّ naẓunnu ہم سمجھتے
إِلَّا illā مگر
ظَنًّۭا ẓannan ایک گمان
وَمَا wamā اور نہیں ہیں
نَحْنُ naḥnu ہم
بِمُسْتَيْقِنِينَ bimus'tayqinīna یقین کرنے والے

آیت 33 - سورہ الجاثية: 11 الفاظ

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُوا۟ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

وَبَدَا wabadā اور ظاہر ہوجائیں گی
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سَيِّـَٔاتُ sayyiātu برائیاں
مَا mā جو
عَمِلُوا۟ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَحَاقَ waḥāqa اور گھیر لے گا
بِهِم bihim ان کو
مَّا mā وہ جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna مذاق اڑاتے

آیت 34 - سورہ الجاثية: 14 الفاظ

وَقِيلَ ٱلْيَوْمَ نَنسَىٰكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا وَمَأْوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّـٰصِرِينَ

اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں

وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیاجائے گا
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
نَنسَىٰكُمْ nansākum ہم بھلائے دیتے ہیں تم کو
كَمَا kamā جیسا کہ
نَسِيتُمْ nasītum تم بھول گئے
لِقَآءَ liqāa ملاقات کو
يَوْمِكُمْ yawmikum تمہارے اس دن کی
هَـٰذَا hādhā
وَمَأْوَىٰكُمُ wamawākumu اور ٹھکانہ تمہارا
ٱلنَّارُ l-nāru آگ ہے
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min میں سے
نَّـٰصِرِينَ nāṣirīna مددگاروں

آیت 35 - سورہ الجاثية: 16 الفاظ

ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذْتُمْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ هُزُوًۭا وَغَرَّتْكُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا ۚ فَٱلْيَوْمَ لَا يُخْرَجُونَ مِنْهَا وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

ذَٰلِكُم dhālikum یہ بات
بِأَنَّكُمُ bi-annakumu بوجہ اس کے کہ یقینا تم
ٱتَّخَذْتُمْ ittakhadhtum بنا لیا تم نے
ءَايَـٰتِ āyāti آیات کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
هُزُوًۭا huzuwan مذاق
وَغَرَّتْكُمُ wagharratkumu اور دھوکے میں ڈالا تم کو
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu زندگی نے
ٱلدُّنْيَا ۚ l-dun'yā دنیا کی
فَٱلْيَوْمَ fal-yawma تو آج
لَا lā نہ
يُخْرَجُونَ yukh'rajūna وہ نکالے جائیں گے
مِنْهَا min'hā اس سے
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُسْتَعْتَبُونَ yus'taʿtabūna عذر قبول کیے جائیں گے

آیت 36 - سورہ الجاثية: 8 الفاظ

فَلِلَّهِ ٱلْحَمْدُ رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَرَبِّ ٱلْأَرْضِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

پس خدا ہی کو ہر طرح کی تعریف (سزاوار) ہے جو آسمانوں کا مالک اور زمین کا مالک اور تمام جہان کا پروردگار ہے

فَلِلَّهِ falillahi پس اللہ ہی کے لیے
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu حمد
رَبِّ rabbi جو رب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَرَبِّ warabbi رب ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi اور زمین کا
رَبِّ rabbi رب ہے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna تمام جہانوں کا

آیت 37 - سورہ الجاثية: 8 الفاظ

وَلَهُ ٱلْكِبْرِيَآءُ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے

وَلَهُ walahu اور اسی کے لیے ہے
ٱلْكِبْرِيَآءُ l-kib'riyāu بڑائی
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین میں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu غالب ہے،
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود