سورہ الجمعة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الجمعة لفظ بہ لفظ

الجمعة (الجمعة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 11 آیات، 175 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

175 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الجمعة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الجمعة: 12 الفاظ

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ٱلْمَلِكِ ٱلْقُدُّوسِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ حقیقی پاک ذات زبردست حکمت والا ہے

يُسَبِّحُ yusabbiḥu تسبیح کررہی ہے
لِلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لیے
مَا mā ہر وہ چیز جو
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمان میں ہے
وَمَا wamā اور جو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین میں ہے
ٱلْمَلِكِ l-maliki جو بادشاہ ہے
ٱلْقُدُّوسِ l-qudūsi نہایت پاکیزہ
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi زبردست
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکمت والا

آیت 2 - سورہ الجمعة: 21 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى بَعَثَ فِى ٱلْأُمِّيِّـۧنَ رَسُولًۭا مِّنْهُمْ يَتْلُوا۟ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِهِۦ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا۟ مِن قَبْلُ لَفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
بَعَثَ baʿatha جس نے بھیجا
فِى fī میں
ٱلْأُمِّيِّـۧنَ l-umiyīna ان پڑھ لوگوں (میں)
رَسُولًۭا rasūlan ایک رسول
مِّنْهُمْ min'hum انہی میں سے
يَتْلُوا۟ yatlū جو پڑھتا ہے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتِهِۦ āyātihi اس کی آیات
وَيُزَكِّيهِمْ wayuzakkīhim اور ان کا تزکیہ کرتا ہے
وَيُعَلِّمُهُمُ wayuʿallimuhumu اور سکھاتا ہے ان کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
وَٱلْحِكْمَةَ wal-ḥik'mata اور حکمت
وَإِن wa-in اور بیشک
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
لَفِى lafī البتہ میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی میں
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 3 - سورہ الجمعة: 8 الفاظ

وَءَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا۟ بِهِمْ ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

اور ان میں سے اور لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان (مسلمانوں سے) نہیں ملے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے

وَءَاخَرِينَ waākharīna اور کچھ دوسرے
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
لَمَّا lammā حالانکہ (نہیں)
يَلْحَقُوا۟ yalḥaqū وہ ملے
بِهِمْ ۚ bihim ان کے ساتھ
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 4 - سورہ الجمعة: 10 الفاظ

ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ

یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
فَضْلُ faḍlu فضل ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
يُؤْتِيهِ yu'tīhi دیتا ہے اسے
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
ذُو dhū والا ہے
ٱلْفَضْلِ l-faḍli فضل (والا ہے)
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi بڑے

آیت 5 - سورہ الجمعة: 23 الفاظ

مَثَلُ ٱلَّذِينَ حُمِّلُوا۟ ٱلتَّوْرَىٰةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ ٱلْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًۢا ۚ بِئْسَ مَثَلُ ٱلْقَوْمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

مَثَلُ mathalu مثال
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
حُمِّلُوا۟ ḥummilū جو اٹھوائے گئے
ٱلتَّوْرَىٰةَ l-tawrāta تورات
ثُمَّ thumma پھر
لَمْ lam نہ
يَحْمِلُوهَا yaḥmilūhā انہوں نے اٹھایا اس کو
كَمَثَلِ kamathali مانند مثال
ٱلْحِمَارِ l-ḥimāri گدھے کے ہے
يَحْمِلُ yaḥmilu جو اٹھاتا ہے
أَسْفَارًۢا ۚ asfāran بوجھ
بِئْسَ bi'sa بری ہے
مَثَلُ mathalu مثال
ٱلْقَوْمِ l-qawmi اس قوم کی
ٱلَّذِينَ alladhīna جنہوں نے
كَذَّبُوا۟ kadhabū جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کو
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کی
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم

آیت 6 - سورہ الجمعة: 17 الفاظ

قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ هَادُوٓا۟ إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَآءُ لِلَّهِ مِن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُا۟ ٱلْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

کہہ دو کہ اے یہود اگر تم کو دعویٰ ہو کہ تم ہی خدا کے دوست ہو اور لوگ نہیں تو اگر تم سچے ہو تو (ذرا) موت کی آرزو تو کرو

قُلْ qul کہہ دیجئے
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
هَادُوٓا۟ hādū جو یہودی بنے ہو
إِن in اگر
زَعَمْتُمْ zaʿamtum تم زعم رکھتے ہو۔ گھمنڈ رکھتے ہو۔ سمجھتے ہو
أَنَّكُمْ annakum بیشک تم
أَوْلِيَآءُ awliyāu دوست ہو
لِلَّهِ lillahi اللہ کے
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کے
فَتَمَنَّوُا۟ fatamannawū پس تم تمنا کرو
ٱلْمَوْتَ l-mawta موت کی
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 7 - سورہ الجمعة: 9 الفاظ

وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُۥٓ أَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ

اور یہ ان (اعمال) کے سبب جو کرچکے ہیں ہرگز اس کی آرزو نہیں کریں گے۔ اور خدا ظالموں سے خوب واقف ہے

وَلَا walā اور نہ
يَتَمَنَّوْنَهُۥٓ yatamannawnahu وہ تمنا کریں گے اس کی
أَبَدًۢا abadan کبھی بھی
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتْ qaddamat آگے بھیجا
أَيْدِيهِمْ ۚ aydīhim ان کے ہاتھوں نے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِٱلظَّـٰلِمِينَ bil-ẓālimīna ظالموں کو

آیت 8 - سورہ الجمعة: 18 الفاظ

قُلْ إِنَّ ٱلْمَوْتَ ٱلَّذِى تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُۥ مُلَـٰقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنَّ inna بیشک
ٱلْمَوْتَ l-mawta موت
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
تَفِرُّونَ tafirrūna تم بھاگتے ہو
مِنْهُ min'hu اس سے
فَإِنَّهُۥ fa-innahu تو بیشک وہ
مُلَـٰقِيكُمْ ۖ mulāqīkum ملنے والی ہے تم سے
ثُمَّ thumma پھر
تُرَدُّونَ turaddūna تم لوٹائے جاؤ گے
إِلَىٰ ilā طرف
عَـٰلِمِ ʿālimi جاننے والے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کے
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کے
فَيُنَبِّئُكُم fayunabbi-ukum پھر وہ بتادے گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 9 - سورہ الجمعة: 21 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِذَا نُودِىَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوْمِ ٱلْجُمُعَةِ فَٱسْعَوْا۟ إِلَىٰ ذِكْرِ ٱللَّهِ وَذَرُوا۟ ٱلْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌۭ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
إِذَا idhā جب
نُودِىَ nūdiya پکارا جائے
لِلصَّلَوٰةِ lilṣṣalati نماز کے لیے
مِن min کے
يَوْمِ yawmi دن
ٱلْجُمُعَةِ l-jumuʿati جمعہ کے
فَٱسْعَوْا۟ fa-is'ʿaw تو دوڑو
إِلَىٰ ilā طرف
ذِكْرِ dhik'ri ذکر کی (طرف )
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَذَرُوا۟ wadharū اور چھوڑ دو
ٱلْبَيْعَ ۚ l-bayʿa تجارت
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum تم
تَعْلَمُونَ taʿlamūna علم رکھتے ہو

آیت 10 - سورہ الجمعة: 15 الفاظ

فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَٱبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ وَٱذْكُرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

پھر جب نماز ہوچکے تو اپنی اپنی راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت یاد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
قُضِيَتِ quḍiyati پوری ہوجائے
ٱلصَّلَوٰةُ l-ṣalatu نماز
فَٱنتَشِرُوا۟ fa-intashirū تو پھیل جاؤ
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
وَٱبْتَغُوا۟ wa-ib'taghū اور تلاش کرو
مِن min سے
فَضْلِ faḍli فضل میں (سے)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَٱذْكُرُوا۟ wa-udh'kurū اور ذکر کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کا
كَثِيرًۭا kathīran بہت
لَّعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُفْلِحُونَ tuf'liḥūna تم فلاح پاؤ

آیت 11 - سورہ الجمعة: 21 الفاظ

وَإِذَا رَأَوْا۟ تِجَـٰرَةً أَوْ لَهْوًا ٱنفَضُّوٓا۟ إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَآئِمًۭا ۚ قُلْ مَا عِندَ ٱللَّهِ خَيْرٌۭ مِّنَ ٱللَّهْوِ وَمِنَ ٱلتِّجَـٰرَةِ ۚ وَٱللَّهُ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ

اور جب یہ لوگ سودا بکتا یا تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو ادھر بھاگ جاتے ہیں اور تمہیں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہیں۔ کہہ دو کہ جو چیز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہیں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
رَأَوْا۟ ra-aw انہوں نے دیکھا
تِجَـٰرَةً tijāratan تجارت کو
أَوْ aw یا
لَهْوًا lahwan کھیل
ٱنفَضُّوٓا۟ infaḍḍū تماشے کو مائل ہوگئے
إِلَيْهَا ilayhā اس کی طرف
وَتَرَكُوكَ watarakūka اور انہوں نے چھوڑ دیا آپ کو
قَآئِمًۭا ۚ qāiman کھڑے۔ کھڑی حالت میں
قُلْ qul کہہ دیجئے
مَا mā جو
عِندَ ʿinda پاس ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے (پاس ہے)
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
مِّنَ mina سے
ٱللَّهْوِ l-lahwi کھیل تماشے
وَمِنَ wamina سے اور
ٱلتِّجَـٰرَةِ ۚ l-tijārati تجارت (سے)
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
خَيْرُ khayru بہترین
ٱلرَّٰزِقِينَ l-rāziqīna رزق دینے والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود