سورہ المزمل لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ المزمل لفظ بہ لفظ

المزمل (المزمل) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 20 آیات، 199 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

199 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المزمل عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ المزمل: 2 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ

اے (محمدﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلْمُزَّمِّلُ l-muzamilu اوڑھ لپیٹ کر سونے والے

آیت 2 - سورہ المزمل: 4 الفاظ

قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًۭا

رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات

قُمِ qumi قیام کرو
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
إِلَّا illā مگر
قَلِيلًۭا qalīlan کم

آیت 3 - سورہ المزمل: 5 الفاظ

نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا

(قیام) آدھی رات (کیا کرو)

نِّصْفَهُۥٓ niṣ'fahu آدھا اس کا
أَوِ awi یا
ٱنقُصْ unquṣ کم کرو
مِنْهُ min'hu اس سے
قَلِيلًا qalīlan تھوڑا سا

آیت 4 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا

یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو

أَوْ aw یا
زِدْ zid زیادہ بڑھا دو
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
وَرَتِّلِ warattili اور آہستہ آہستہ پڑھو
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کو
تَرْتِيلًا tartīlan آہستہ آہستہ پڑھنا

آیت 5 - سورہ المزمل: 5 الفاظ

إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًۭا ثَقِيلًا

ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے

إِنَّا innā بیشک ہم
سَنُلْقِى sanul'qī عنقریب ہم ڈالیں گے
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
قَوْلًۭا qawlan بات۔
ثَقِيلًا thaqīlan بھاری ۔ بوجھل

آیت 6 - سورہ المزمل: 8 الفاظ

إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًۭٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا

کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے

إِنَّ inna بیشک
نَاشِئَةَ nāshi-ata اٹھنا
ٱلَّيْلِ al-layli رات کا
هِىَ hiya وہ
أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید ہے
وَطْـًۭٔا waṭan کچلنے میں
وَأَقْوَمُ wa-aqwamu اور زیادہ درست ہے
قِيلًا qīlan بات میں

آیت 7 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًۭا طَوِيلًۭا

دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں

إِنَّ inna بیشک
لَكَ laka آپ کے لیے
فِى fī میں
ٱلنَّهَارِ l-nahāri دن
سَبْحًۭا sabḥan مصروفیات میں
طَوِيلًۭا ṭawīlan طویل۔ لمبی

آیت 8 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًۭا

تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ

وَٱذْكُرِ wa-udh'kuri اور ذکر کرو
ٱسْمَ is'ma نام
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کا
وَتَبَتَّلْ watabattal اور کٹ جاؤ۔ منقطع ہوجاؤ
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
تَبْتِيلًۭا tabtīlan منقطع ہوجانا۔ کٹ جانا

آیت 9 - سورہ المزمل: 9 الفاظ

رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًۭا

مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ

رَّبُّ rabbu رب
ٱلْمَشْرِقِ l-mashriqi مشرق کا
وَٱلْمَغْرِبِ wal-maghribi اور مغرب کا
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کو ئی الہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ huwa وہی
فَٱتَّخِذْهُ fa-ittakhidh'hu پس بنا لو اس کو
وَكِيلًۭا wakīlan کارساز

آیت 10 - سورہ المزمل: 7 الفاظ

وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًۭا جَمِيلًۭا

اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو

وَٱصْبِرْ wa-iṣ'bir اور صبر کرو
عَلَىٰ ʿalā اس پر
مَا mā جو
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
وَٱهْجُرْهُمْ wa-uh'jur'hum اور چھوڑ دو ان کو
هَجْرًۭا hajran چھوڑنا
جَمِيلًۭا jamīlan اچھی طرح۔ خوبصورت طریقے سے

آیت 11 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا

اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہیں سمجھ لینے دو اور ان کو تھوڑی سی مہلت دے دو

وَذَرْنِى wadharnī اور چھوڑو مجھ کو
وَٱلْمُكَذِّبِينَ wal-mukadhibīna اور جھٹلانے والوں کو
أُو۟لِى ulī والے
ٱلنَّعْمَةِ l-naʿmati نعمت
وَمَهِّلْهُمْ wamahhil'hum اور ڈھیل دو ان کو
قَلِيلًا qalīlan تھوڑی سی

آیت 12 - سورہ المزمل: 4 الفاظ

إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًۭا وَجَحِيمًۭا

کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے

إِنَّ inna بیشک
لَدَيْنَآ ladaynā ہمارے پاس
أَنكَالًۭا ankālan بھاری بیڑیاں ہیں
وَجَحِيمًۭا wajaḥīman اور بھڑکتی ہوئی آگ

آیت 13 - سورہ المزمل: 5 الفاظ

وَطَعَامًۭا ذَا غُصَّةٍۢ وَعَذَابًا أَلِيمًۭا

اور گلوگیر کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب (بھی) ہے

وَطَعَامًۭا waṭaʿāman اور کھانا
ذَا dhā والا
غُصَّةٍۢ ghuṣṣatin اٹکنے
وَعَذَابًا waʿadhāban اور عذاب
أَلِيمًۭا alīman دردناک

آیت 14 - سورہ المزمل: 8 الفاظ

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًۭا مَّهِيلًا

جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں

يَوْمَ yawma جس دن
تَرْجُفُ tarjufu کانپے گی
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
وَٱلْجِبَالُ wal-jibālu اور پہاڑ
وَكَانَتِ wakānati اور ہوں گے
ٱلْجِبَالُ l-jibālu پہاڑ
كَثِيبًۭا kathīban ٹیلے
مَّهِيلًا mahīlan بکھرے ہوئے

آیت 15 - سورہ المزمل: 11 الفاظ

إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًۭا شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًۭا

(اے اہل مکہ) جس طرح ہم نے فرعون کے پاس (موسیٰ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا تھا (اسی طرح) تمہارے پاس بھی (محمدﷺ) رسول بھیجے ہیں جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَآ arsalnā بھیجا ہم نے
إِلَيْكُمْ ilaykum آپ کی طرف۔ تم سب کی طرف
رَسُولًۭا rasūlan ایک رسول
شَـٰهِدًا shāhidan گواہ
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
كَمَآ kamā جیسا کہ
أَرْسَلْنَآ arsalnā بھیجا ہم نے
إِلَىٰ ilā طرف
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون کی
رَسُولًۭا rasūlan ایک رسول

آیت 16 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًۭا وَبِيلًۭا

سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا

فَعَصَىٰ faʿaṣā تو نافرمانی کی
فِرْعَوْنُ fir'ʿawnu فرعون نے
ٱلرَّسُولَ l-rasūla رسول کی
فَأَخَذْنَـٰهُ fa-akhadhnāhu تو پکڑ لیا ہم نے اس کو
أَخْذًۭا akhdhan پکڑنا
وَبِيلًۭا wabīlan سخت

آیت 17 - سورہ المزمل: 8 الفاظ

فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًۭا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا

اگر تم بھی (ان پیغمبروں کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیونکر بچو گے جو بچّوں کو بوڑھا کر دے گا

فَكَيْفَ fakayfa تو کس طرح
تَتَّقُونَ tattaqūna تم بچو گے
إِن in اگر
كَفَرْتُمْ kafartum کفر کیا تم نے
يَوْمًۭا yawman اس دن
يَجْعَلُ yajʿalu جو کردے گا
ٱلْوِلْدَٰنَ l-wil'dāna بچوں کو
شِيبًا shīban بوڑھا

آیت 18 - سورہ المزمل: 6 الفاظ

ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا

(اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا

ٱلسَّمَآءُ al-samāu آسمان
مُنفَطِرٌۢ munfaṭirun پھٹ رہا ہوگا
بِهِۦ ۚ bihi ساتھ اس کے
كَانَ kāna ہے
وَعْدُهُۥ waʿduhu وعدہ اس کا
مَفْعُولًا mafʿūlan ہو کر رہنے والا

آیت 19 - سورہ المزمل: 9 الفاظ

إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌۭ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا

یہ (قرآن) تو نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اپنے پروردگار تک (پہنچنے کا) رستہ اختیار کرلے

إِنَّ inna بیشک
هَـٰذِهِۦ hādhihi یہ
تَذْكِرَةٌۭ ۖ tadhkiratun ایک نصیحت
فَمَن faman پس جو کوئی
شَآءَ shāa چاہے
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنالے
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کی
سَبِيلًا sabīlan راستہ

آیت 20 - سورہ المزمل: 78 الفاظ

۞ إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌۭ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَءَاخَرُونَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍۢ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًۭا وَأَعْظَمَ أَجْرًۭا ۚ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۢ

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

۞ إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
أَنَّكَ annaka بیشک آپ
تَقُومُ taqūmu کھڑے رہتے ہیں
أَدْنَىٰ adnā قریب
مِن min
ثُلُثَىِ thuluthayi دو تہارئی
ٱلَّيْلِ al-layli رات کے
وَنِصْفَهُۥ waniṣ'fahu اور آدھے اس کے
وَثُلُثَهُۥ wathuluthahu اور ایک تہائی اس کے
وَطَآئِفَةٌۭ waṭāifatun اور ایک گروہ
مِّنَ mina سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں میں (سے)جو
مَعَكَ ۚ maʿaka آپ کے ساتھ
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يُقَدِّرُ yuqaddiru حساب رکھتا ہے -اندازہ رکھتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کا
وَٱلنَّهَارَ ۚ wal-nahāra اور دن کا
عَلِمَ ʿalima وہ جانتا ہے
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہیں
تُحْصُوهُ tuḥ'ṣūhu تم شمار کرسکتے ہیں اس کو
فَتَابَ fatāba تو وہ مہربان ہوا
عَلَيْكُمْ ۖ ʿalaykum تم پر
فَٱقْرَءُوا۟ fa-iq'raū پس پڑھو
مَا mā جو
تَيَسَّرَ tayassara آسانی
مِنَ mina سے
ٱلْقُرْءَانِ ۚ l-qur'āni (پڑھ سکو ) قرآن میں (سے)
عَلِمَ ʿalima وہ جانتا ہے
أَن an کہ
سَيَكُونُ sayakūnu عنقریب ہوں گے
مِنكُم minkum تم میں سے
مَّرْضَىٰ ۙ marḍā بیمار
وَءَاخَرُونَ waākharūna اور کچھ دوسرے
يَضْرِبُونَ yaḍribūna سفر کرتے ہوں گے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
يَبْتَغُونَ yabtaghūna چاہتے ہوں گے
مِن min سے
فَضْلِ faḍli فضل میں (سے)
ٱللَّهِ ۙ l-lahi اللہ کے
وَءَاخَرُونَ waākharūna اور کچھ دوسرے
يُقَـٰتِلُونَ yuqātilūna جنگ کرتے ہوں گے
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے (میں)
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
فَٱقْرَءُوا۟ fa-iq'raū پس پڑھو
مَا mā جو
تَيَسَّرَ tayassara میسر آئے
مِنْهُ ۚ min'hu اس میں سے
وَأَقِيمُوا۟ wa-aqīmū اور قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتُوا۟ waātū اور دو
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَأَقْرِضُوا۟ wa-aqriḍū اور قرض دو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
قَرْضًا qarḍan قرض
حَسَنًۭا ۚ ḥasanan اچھا
وَمَا wamā اور جو
تُقَدِّمُوا۟ tuqaddimū تم آگے بھیجو گے
لِأَنفُسِكُم li-anfusikum اپنے نفسوں کے لیے
مِّنْ min سے
خَيْرٍۢ khayrin بھلائی میں (سے)
تَجِدُوهُ tajidūhu تم پالوگے اس کو
عِندَ ʿinda پاس
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
هُوَ huwa وہ
خَيْرًۭا khayran بہتر ہے
وَأَعْظَمَ wa-aʿẓama اور زیادہ بڑا ہے
أَجْرًۭا ۚ ajran اجر میں
وَٱسْتَغْفِرُوا۟ wa-is'taghfirū اور بخشش مانگو
ٱللَّهَ ۖ l-laha اللہ سے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۢ raḥīmun رحیم ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا حول ولا قوة إلا بالله اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود