سورہ الرحمن لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الرحمن لفظ بہ لفظ

الرحمن (الرحمن) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 78 آیات، 351 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

351 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الرحمن عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الرحمن: 1 لفظ

ٱلرَّحْمَـٰنُ

(خدا جو) نہایت مہربان

ٱلرَّحْمَـٰنُ al-raḥmānu الرحمان

آیت 2 - سورہ الرحمن: 2 الفاظ

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ

اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی

عَلَّمَ ʿallama اس نے تعلیم دی
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن کی

آیت 3 - سورہ الرحمن: 2 الفاظ

خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ

اسی نے انسان کو پیدا کیا

خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو

آیت 4 - سورہ الرحمن: 2 الفاظ

عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ

اسی نے اس کو بولنا سکھایا

عَلَّمَهُ ʿallamahu سکھایا اس کو
ٱلْبَيَانَ l-bayāna بولنا

آیت 5 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍۢ

سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں

ٱلشَّمْسُ al-shamsu سورج
وَٱلْقَمَرُ wal-qamaru اور چاند
بِحُسْبَانٍۢ biḥus'bānin حساب کے ساتھ ہیں

آیت 6 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں

وَٱلنَّجْمُ wal-najmu اور تارے
وَٱلشَّجَرُ wal-shajaru اور درخت
يَسْجُدَانِ yasjudāni سجدہ کر رہے ہیں

آیت 7 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ

اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی

وَٱلسَّمَآءَ wal-samāa اور آسمان
رَفَعَهَا rafaʿahā اس نے بلند کیا اس کو
وَوَضَعَ wawaḍaʿa اور قائم کردی۔ رکھ دی
ٱلْمِيزَانَ l-mīzāna میزان

آیت 8 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ

کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو

أَلَّا allā کہ نہ
تَطْغَوْا۟ taṭghaw تم خلل ڈالو۔ زیادتی کرو
فِى fī میں
ٱلْمِيزَانِ l-mīzāni میزان

آیت 9 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ

اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو

وَأَقِيمُوا۟ wa-aqīmū اور قائم کرو۔ تولو
ٱلْوَزْنَ l-wazna وزن کو
بِٱلْقِسْطِ bil-qis'ṭi انصاف کے ساتھ
وَلَا walā اور نہ
تُخْسِرُوا۟ tukh'sirū خسارہ کر کے دو ۔ نقصان دو
ٱلْمِيزَانَ l-mīzāna میزان میں۔ ترازو میں

آیت 10 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ

اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی

وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین
وَضَعَهَا waḍaʿahā اس نے رکھ دیا اس کو
لِلْأَنَامِ lil'anāmi مخلوقات کے لیے

آیت 11 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

فِيهَا فَـٰكِهَةٌۭ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ

اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں

فِيهَا fīhā اس میں
فَـٰكِهَةٌۭ fākihatun پھل ہیں
وَٱلنَّخْلُ wal-nakhlu اور کھجور کے درخت
ذَاتُ dhātu والے
ٱلْأَكْمَامِ l-akmāmi خوشوں

آیت 12 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ

اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول

وَٱلْحَبُّ wal-ḥabu اور غلے
ذُو dhū والے
ٱلْعَصْفِ l-ʿaṣfi بھس
وَٱلرَّيْحَانُ wal-rayḥānu اور خوشبودار پھول

آیت 13 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 14 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍۢ كَٱلْفَخَّارِ

اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا

خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
مِن min سے
صَلْصَـٰلٍۢ ṣalṣālin بجنے والی مٹی
كَٱلْفَخَّارِ kal-fakhāri ٹھیکری کی طرح

آیت 15 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍۢ مِّن نَّارٍۢ

اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا

وَخَلَقَ wakhalaqa اور اس نے پیدا کیا
ٱلْجَآنَّ l-jāna جن کو
مِن min سے
مَّارِجٍۢ mārijin شعلے والی
مِّن min سے
نَّارٍۢ nārin آگ

آیت 16 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 17 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ

وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)

رَبُّ rabbu رب ہے
ٱلْمَشْرِقَيْنِ l-mashriqayni دو مشرقوں کا
وَرَبُّ warabbu اور رب ہے
ٱلْمَغْرِبَيْنِ l-maghribayni دو مغربوں کا

آیت 18 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 19 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ

اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں

مَرَجَ maraja اس نے چھوڑ دیا
ٱلْبَحْرَيْنِ l-baḥrayni دو سمندروں کو
يَلْتَقِيَانِ yaltaqiyāni کہ دونوں باہم مل جائیں

آیت 20 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌۭ لَّا يَبْغِيَانِ

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے

بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان
بَرْزَخٌۭ barzakhun ایک پردہ ہے
لَّا lā نہیں
يَبْغِيَانِ yabghiyāni وہ تجاوز کرتے۔ آگے بڑھتے

آیت 21 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 22 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ

دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں

يَخْرُجُ yakhruju نکلتے ہیں
مِنْهُمَا min'humā ان دونوں سے
ٱللُّؤْلُؤُ l-lu'lu-u موتی
وَٱلْمَرْجَانُ wal-marjānu اور مونگے

آیت 23 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 24 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ

اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں

وَلَهُ walahu اور اسی کے لیے ہیں
ٱلْجَوَارِ l-jawāri جہاز
ٱلْمُنشَـَٔاتُ l-munshaātu اونچے اٹھے ہوئے
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
كَٱلْأَعْلَـٰمِ kal-aʿlāmi اونچے پہاڑوں کی طرح

آیت 25 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 26 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍۢ

جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے

كُلُّ kullu سب کے سب
مَنْ man جو
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر ہیں
فَانٍۢ fānin فنا ہونے والے ہیں

آیت 27 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی

وَيَبْقَىٰ wayabqā اور باقی رہے گی
وَجْهُ wajhu ذات
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی
ذُو dhū والی
ٱلْجَلَـٰلِ l-jalāli بزرگی
وَٱلْإِكْرَامِ wal-ik'rāmi اور کرم والی

آیت 28 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 29 - سورہ الرحمن: 10 الفاظ

يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍۢ

آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے

يَسْـَٔلُهُۥ yasaluhu مانگتے ہیں اس سے
مَن man جو بھی
فِى fī میں ہیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین میں
كُلَّ kulla ہر
يَوْمٍ yawmin روز
هُوَ huwa وہ
فِى fī میں ہے
شَأْنٍۢ shanin نئی شان

آیت 30 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 31 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ

اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں

سَنَفْرُغُ sanafrughu عنقریب ہم فارغ ہوجائیں گے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
أَيُّهَ ayyuha اے
ٱلثَّقَلَانِ l-thaqalāni دو بوجھو

آیت 32 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 33 - سورہ الرحمن: 16 الفاظ

يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍۢ

اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں

يَـٰمَعْشَرَ yāmaʿshara اے گروہ
ٱلْجِنِّ l-jini جن
وَٱلْإِنسِ wal-insi و انس
إِنِ ini اگر
ٱسْتَطَعْتُمْ is'taṭaʿtum تم استطاعت رکھتے ہو
أَن an کہ
تَنفُذُوا۟ tanfudhū تم نکل بھاگو
مِنْ min سے
أَقْطَارِ aqṭāri کناروں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
فَٱنفُذُوا۟ ۚ fa-unfudhū تو بھاگ نکلو
لَا lā نہیں
تَنفُذُونَ tanfudhūna تم بھاگ سکتے
إِلَّا illā مگر
بِسُلْطَـٰنٍۢ bisul'ṭānin ساتھ ایک زور کے

آیت 34 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 35 - سورہ الرحمن: 8 الفاظ

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌۭ مِّن نَّارٍۢ وَنُحَاسٌۭ فَلَا تَنتَصِرَانِ

تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے

يُرْسَلُ yur'salu چھوڑ دیا جائے گا
عَلَيْكُمَا ʿalaykumā تم پر
شُوَاظٌۭ shuwāẓun شعلہ
مِّن min میں سے
نَّارٍۢ nārin آگ
وَنُحَاسٌۭ wanuḥāsun اور دھواں
فَلَا falā تو نہ
تَنتَصِرَانِ tantaṣirāni تم دونوں مقابلہ کرسکو گے

آیت 36 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 37 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةًۭ كَٱلدِّهَانِ

پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا

فَإِذَا fa-idhā تو جب
ٱنشَقَّتِ inshaqqati پھٹ جائے گا
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
فَكَانَتْ fakānat تو ہوجائے گا
وَرْدَةًۭ wardatan سرخ سرخ
كَٱلدِّهَانِ kal-dihāni چمڑے کی طرح۔ تیل کی تلچھٹ کی طرح

آیت 38 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 39 - سورہ الرحمن: 8 الفاظ

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌۭ وَلَا جَآنٌّۭ

اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے

فَيَوْمَئِذٍۢ fayawma-idhin تو اس دن
لَّا lā نہ
يُسْـَٔلُ yus'alu پوچھا جائے گا
عَن ʿan کے بارے میں
ذَنۢبِهِۦٓ dhanbihi اپنے گناہوں
إِنسٌۭ insun کوئی انسان
وَلَا walā اور نہ
جَآنٌّۭ jānnun کوئی جن

آیت 40 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 41 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ

گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے

يُعْرَفُ yuʿ'rafu پہچانے جائیں گے
ٱلْمُجْرِمُونَ l-muj'rimūna مجرم
بِسِيمَـٰهُمْ bisīmāhum اپنے چہروں کے ساتھ
فَيُؤْخَذُ fayu'khadhu تو پکڑے جائیں گے
بِٱلنَّوَٰصِى bil-nawāṣī پیشانی کے بالوں سے
وَٱلْأَقْدَامِ wal-aqdāmi اور قدموں سے

آیت 42 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 43 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ

یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے

هَـٰذِهِۦ hādhihi یہ ہے
جَهَنَّمُ jahannamu وہ جہنم
ٱلَّتِى allatī وہ جو
يُكَذِّبُ yukadhibu جھٹلاتے تھے
بِهَا bihā جس کو
ٱلْمُجْرِمُونَ l-muj'rimūna مجرم

آیت 44 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍۢ

وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے

يَطُوفُونَ yaṭūfūna گردش کریں گے
بَيْنَهَا baynahā اس کے درمیان
وَبَيْنَ wabayna اور درمیان
حَمِيمٍ ḥamīmin کھولتے پانی کے
ءَانٍۢ ānin جو سخت گرم ہوگا۔ شدید گرم ہوگا

آیت 45 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 46 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ

اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں

وَلِمَنْ waliman اور واسطے اس کے
خَافَ khāfa جو ڈرے
مَقَامَ maqāma سامنے کھڑے ہونے سے
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کے
جَنَّتَانِ jannatāni دو باغ ہیں

آیت 47 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 48 - سورہ الرحمن: 2 الفاظ

ذَوَاتَآ أَفْنَانٍۢ

ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)

ذَوَاتَآ dhawātā ہری بھری ڈالیوں والے
أَفْنَانٍۢ afnānin ہری بھری ڈالیوں والے

آیت 49 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 50 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ

ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں

فِيهِمَا fīhimā ان دونوں میں
عَيْنَانِ ʿaynāni دو چشمے ہیں
تَجْرِيَانِ tajriyāni بہتے ہوئے

آیت 51 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 52 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَـٰكِهَةٍۢ زَوْجَانِ

ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں

فِيهِمَا fīhimā ان دونوں میں
مِن min میں سے ہیں
كُلِّ kulli ہر قسم کے
فَـٰكِهَةٍۢ fākihatin پھلوں
زَوْجَانِ zawjāni دو قسم

آیت 53 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 54 - سورہ الرحمن: 9 الفاظ

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍۢ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍۢ

(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں

مُتَّكِـِٔينَ muttakiīna تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
عَلَىٰ ʿalā پر
فُرُشٍۭ furushin ایسے فرشوں
بَطَآئِنُهَا baṭāinuhā ان کے استر
مِنْ min ہوں گے کے
إِسْتَبْرَقٍۢ ۚ is'tabraqin موٹے تافتے
وَجَنَى wajanā اور پھل
ٱلْجَنَّتَيْنِ l-janatayni دونوں باغوں کے۔ پھل توڑیں گے دونوں باغوں کے
دَانٍۢ dānin قریب قریب ہوں گے۔ جھکے ہوئے ہوں گے

آیت 55 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 56 - سورہ الرحمن: 9 الفاظ

فِيهِنَّ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ

ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے

فِيهِنَّ fīhinna ان میں ہوں گی
قَـٰصِرَٰتُ qāṣirātu جھکانے والیاں
ٱلطَّرْفِ l-ṭarfi نگاہوں کو
لَمْ lam نہیں
يَطْمِثْهُنَّ yaṭmith'hunna چھوا ہوگا ان کو
إِنسٌۭ insun کسی انسان نے
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے پہلے
وَلَا walā اور نہ
جَآنٌّۭ jānnun کسی جن نے

آیت 57 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 58 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ

گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں

كَأَنَّهُنَّ ka-annahunna گویا کہ وہ
ٱلْيَاقُوتُ l-yāqūtu یاقوت ہیں
وَٱلْمَرْجَانُ wal-marjānu اور موتی

آیت 59 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 60 - سورہ الرحمن: 5 الفاظ

هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَـٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَـٰنُ

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے

هَلْ hal کیا
جَزَآءُ jazāu بدلہ ہے
ٱلْإِحْسَـٰنِ l-iḥ'sāni احسن کا
إِلَّا illā سوائے
ٱلْإِحْسَـٰنُ l-iḥ'sānu احسان کے (کچھ اور ہے ؟ )

آیت 61 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 62 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ

اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں

وَمِن wamin اور
دُونِهِمَا dūnihimā ان دونوں کے علاوہ
جَنَّتَانِ jannatāni دو باغ ہیں

آیت 63 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 64 - سورہ الرحمن: 1 لفظ

مُدْهَآمَّتَانِ

دونوں خوب گہرے سبز

مُدْهَآمَّتَانِ mud'hāmmatāni نہایت سبز

آیت 65 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 66 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں

فِيهِمَا fīhimā ان دونوں میں
عَيْنَانِ ʿaynāni دو چشمے ہیں
نَضَّاخَتَانِ naḍḍākhatāni جوش مارنے والے

آیت 67 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 68 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فِيهِمَا فَـٰكِهَةٌۭ وَنَخْلٌۭ وَرُمَّانٌۭ

ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں

فِيهِمَا fīhimā ان دونوں میں
فَـٰكِهَةٌۭ fākihatun پھل ہیں
وَنَخْلٌۭ wanakhlun اور کھجور کے درخت
وَرُمَّانٌۭ warummānun اور انار

آیت 69 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 70 - سورہ الرحمن: 3 الفاظ

فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌۭ

ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں

فِيهِنَّ fīhinna ان میں ہیں
خَيْرَٰتٌ khayrātun اچھی عورتیں
حِسَانٌۭ ḥisānun خوبصورت

آیت 71 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 72 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

حُورٌۭ مَّقْصُورَٰتٌۭ فِى ٱلْخِيَامِ

(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)

حُورٌۭ ḥūrun حوریں
مَّقْصُورَٰتٌۭ maqṣūrātun ٹھہرائی ہوئیں۔ روکی ہوئیں
فِى fī میں
ٱلْخِيَامِ l-khiyāmi خیموں

آیت 73 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 74 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ

ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے

لَمْ lam نہیں
يَطْمِثْهُنَّ yaṭmith'hunna چھوا ہوگا ان کو
إِنسٌۭ insun کسی انسان نے
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے پہلے
وَلَا walā اور نہ
جَآنٌّۭ jānnun کسی جن نے

آیت 75 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 76 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍۢ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍۢ

سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے

مُتَّكِـِٔينَ muttakiīna تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
عَلَىٰ ʿalā پر
رَفْرَفٍ rafrafin مسندوں
خُضْرٍۢ khuḍ'rin سبز
وَعَبْقَرِىٍّ waʿabqariyyin اور نادر
حِسَانٍۢ ḥisānin نفیس

آیت 77 - سورہ الرحمن: 4 الفاظ

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

فَبِأَىِّ fabi-ayyi تو ساتھ کون سی
ءَالَآءِ ālāi نعمتوں کے
رَبِّكُمَا rabbikumā اپنے رب کی تم دونوں
تُكَذِّبَانِ tukadhibāni تم دونوں جھٹلاؤ گے

آیت 78 - سورہ الرحمن: 6 الفاظ

تَبَـٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے

تَبَـٰرَكَ tabāraka بہت بابرکت ہے
ٱسْمُ us'mu نام
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کا
ذِى dhī جو صاحب
ٱلْجَلَـٰلِ l-jalāli جلال ہے
وَٱلْإِكْرَامِ wal-ik'rāmi اور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود