سورہ الصف لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الصف لفظ بہ لفظ

الصف (الصف) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 14 آیات، 221 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

221 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الصف عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الصف: 11 الفاظ

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تنزیہ کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

سَبَّحَ sabbaḥa تسبیح کی ہے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے
مَا mā ہر چیز نے جو
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں میں ہے
وَمَا wamā اور جو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین میں ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 2 - سورہ الصف: 8 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ

مومنو! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لِمَ lima کیوں
تَقُولُونَ taqūlūna تم کہتے ہو
مَا mā وہ جو
لَا lā نہیں
تَفْعَلُونَ tafʿalūna تم کرتے

آیت 3 - سورہ الصف: 9 الفاظ

كَبُرَ مَقْتًا عِندَ ٱللَّهِ أَن تَقُولُوا۟ مَا لَا تَفْعَلُونَ

خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں

كَبُرَ kabura بڑا ہے
مَقْتًا maqtan بغض میں۔ ناراضگی میں
عِندَ ʿinda ہاں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَن an کہ
تَقُولُوا۟ taqūlū تم کہو
مَا mā وہ جو
لَا lā نہیں
تَفْعَلُونَ tafʿalūna تم کرتے

آیت 4 - سورہ الصف: 11 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِهِۦ صَفًّۭا كَأَنَّهُم بُنْيَـٰنٌۭ مَّرْصُوصٌۭ

جو لوگ خدا کی راہ میں (ایسے طور پر) پرے جما کر لڑتے کہ گویا سیسہ پلائی دیوار ہیں وہ بےشک محبوب کردگار ہیں

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحِبُّ yuḥibbu محبت رکھتا ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے
يُقَـٰتِلُونَ yuqātilūna جو جنگ کرتے ہیں
فِى fī میں
سَبِيلِهِۦ sabīlihi اس کے راستے (میں)
صَفًّۭا ṣaffan صف بستہ ہو کر۔ صف بنا کر
كَأَنَّهُم ka-annahum گویا کہ وہ
بُنْيَـٰنٌۭ bun'yānun دیوار ہیں۔ عمارت ہیں
مَّرْصُوصٌۭ marṣūṣun سیسہ پلائی ہوئی

آیت 5 - سورہ الصف: 23 الفاظ

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِۦ يَـٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِى وَقَد تَّعْلَمُونَ أَنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُمْ ۖ فَلَمَّا زَاغُوٓا۟ أَزَاغَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُمْ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ

اور وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! تم مجھے کیوں ایذا دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں۔ تو جب ان لوگوں نے کج روی کی خدا نے بھی ان کے دل ٹیڑھے کردیئے۔ اور خدا نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

وَإِذْ wa-idh اور جب
قَالَ qāla کہا
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ نے
لِقَوْمِهِۦ liqawmihi اپنی قوم سے
يَـٰقَوْمِ yāqawmi اے میری قوم
لِمَ lima کیوں
تُؤْذُونَنِى tu'dhūnanī تم مجھ کو اذیت دیتے ہو
وَقَد waqad حالانکہ تحقیق
تَّعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے ہو
أَنِّى annī بیشک میں
رَسُولُ rasūlu رسول ہوں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
إِلَيْكُمْ ۖ ilaykum تمہاری طرف
فَلَمَّا falammā پھر جب
زَاغُوٓا۟ zāghū وہ ٹیڑھے ہوئے
أَزَاغَ azāgha ٹیڑھا کردیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
قُلُوبَهُمْ ۚ qulūbahum ان کے دلوں کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna فاسق

آیت 6 - سورہ الصف: 31 الفاظ

وَإِذْ قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ يَـٰبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ إِنِّى رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًۭا لِّمَا بَيْنَ يَدَىَّ مِنَ ٱلتَّوْرَىٰةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُولٍۢ يَأْتِى مِنۢ بَعْدِى ٱسْمُهُۥٓ أَحْمَدُ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ قَالُوا۟ هَـٰذَا سِحْرٌۭ مُّبِينٌۭ

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریمؑ کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کے اے بنی اسرائیل میں تمہارے پاس خدا کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمدﷺ ہوگا ان کی بشارت سناتا ہوں۔ (پھر) جب وہ ان لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے

وَإِذْ wa-idh اور جب
قَالَ qāla کہا
عِيسَى ʿīsā عیسیٰ
ٱبْنُ ub'nu ابن
مَرْيَمَ maryama مریم نے
يَـٰبَنِىٓ yābanī اے بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل
إِنِّى innī بیشک میں
رَسُولُ rasūlu رسول ہوں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
إِلَيْكُم ilaykum تمہاری طرف
مُّصَدِّقًۭا muṣaddiqan تصدیق کرنے والا ہوں
لِّمَا limā واسطے اس کے جو
بَيْنَ bayna درمیان
يَدَىَّ yadayya میرے آگے ہے
مِنَ mina سے
ٱلتَّوْرَىٰةِ l-tawrāti تورات میں سے
وَمُبَشِّرًۢا wamubashiran اور خوش خبری دینے والا ہوں
بِرَسُولٍۢ birasūlin ایک رسول کی
يَأْتِى yatī آئے گا
مِنۢ min سے
بَعْدِى baʿdī میرے بعد
ٱسْمُهُۥٓ us'muhu اس کا نام
أَحْمَدُ ۖ aḥmadu احمد ہوگا
فَلَمَّا falammā پھر جب
جَآءَهُم jāahum وہ آیا ان کے پاس
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ bil-bayināti ساتھ روشن دلائل کے
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
هَـٰذَا hādhā یہ
سِحْرٌۭ siḥ'run جادو ہے
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلا

آیت 7 - سورہ الصف: 16 الفاظ

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَىٰٓ إِلَى ٱلْإِسْلَـٰمِ ۚ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

وَمَنْ waman اور کون
أَظْلَمُ aẓlamu بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ mimmani اس سے جو
ٱفْتَرَىٰ if'tarā گھڑے
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر)
ٱلْكَذِبَ l-kadhiba جھوٹ کو
وَهُوَ wahuwa حالانکہ وہ
يُدْعَىٰٓ yud'ʿā بلایا جاتا ہو
إِلَى ilā طرف
ٱلْإِسْلَـٰمِ ۚ l-is'lāmi اسلام کی (طرف)
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم

آیت 8 - سورہ الصف: 11 الفاظ

يُرِيدُونَ لِيُطْفِـُٔوا۟ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَٰهِهِمْ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں

يُرِيدُونَ yurīdūna وہ چاہتے ہیں
لِيُطْفِـُٔوا۟ liyuṭ'fiū کہ بجھادیں
نُورَ nūra نور کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِأَفْوَٰهِهِمْ bi-afwāhihim اپنے مونہوں سے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
مُتِمُّ mutimmu پورا کرنے والا ہے
نُورِهِۦ nūrihi اپنے نور کو
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَرِهَ kariha ناپسند کرتے ہوں
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر

آیت 9 - سورہ الصف: 14 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات ہے
أَرْسَلَ arsala جس نے بھیجا
رَسُولَهُۥ rasūlahu اپنے رسول کو
بِٱلْهُدَىٰ bil-hudā ہدایت کے ساتھ
وَدِينِ wadīni اور دین
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق کے ساتھ
لِيُظْهِرَهُۥ liyuẓ'hirahu تاکہ غالب کردے اس کو
عَلَى ʿalā اوپر
ٱلدِّينِ l-dīni دین کے
كُلِّهِۦ kullihi سارے کے سارے اس کے
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَرِهَ kariha ناپسند کریں
ٱلْمُشْرِكُونَ l-mush'rikūna مشرک

آیت 10 - سورہ الصف: 11 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَـٰرَةٍۢ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍۢ

مومنو! میں تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں عذاب الیم سے مخلصی دے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
هَلْ hal کیا
أَدُلُّكُمْ adullukum میں رہنمائی کروں تمہاری
عَلَىٰ ʿalā اوپر
تِجَـٰرَةٍۢ tijāratin ایک تجارت
تُنجِيكُم tunjīkum کے بچائے تم کو
مِّنْ min سے
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب (سے)
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 11 - سورہ الصف: 15 الفاظ

تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَتُجَـٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَٰلِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌۭ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

(وہ یہ کہ) خدا پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

تُؤْمِنُونَ tu'minūna تم ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول پر
وَتُجَـٰهِدُونَ watujāhidūna اور تم جہاد کرو
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے (میں)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِأَمْوَٰلِكُمْ bi-amwālikum اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِكُمْ ۚ wa-anfusikum اور اپنی جانوں کے ساتھ
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ بات
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم علم رکھتے

آیت 12 - سورہ الصف: 17 الفاظ

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ وَمَسَـٰكِنَ طَيِّبَةًۭ فِى جَنَّـٰتِ عَدْنٍۢ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تم کو باغہائے جنت میں جن میں نہریں بہہ رہیں ہیں اور پاکیزہ مکانات میں جو بہشت ہائے جاودانی میں (تیار) ہیں داخل کرے گا۔ یہ بڑی کامیابی ہے

يَغْفِرْ yaghfir بخش دے گا
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
ذُنُوبَكُمْ dhunūbakum تمہارے گناہوں کو
وَيُدْخِلْكُمْ wayud'khil'kum اور داخل کرے گا تم کو
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے سے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
وَمَسَـٰكِنَ wamasākina اور گھروں (میں)
طَيِّبَةًۭ ṭayyibatan پاکیزہ
فِى fī میں
جَنَّـٰتِ jannāti باغوں (میں )
عَدْنٍۢ ۚ ʿadnin ہمیشگی کے
ذَٰلِكَ dhālika یہی ہے
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 13 - سورہ الصف: 9 الفاظ

وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَتْحٌۭ قَرِيبٌۭ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

اور ایک اور چیز جس کو تم بہت چاہتے ہو (یعنی تمہیں) خدا کی طرف سے مدد (نصیب ہوگی) اور فتح عنقریب ہوگی اور مومنوں کو (اس کی) خوشخبری سنا دو

وَأُخْرَىٰ wa-ukh'rā اور دوسری چیز
تُحِبُّونَهَا ۖ tuḥibbūnahā تم محبت رکھتے ہو اس سے
نَصْرٌۭ naṣrun مدد
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی طرف (سے )
وَفَتْحٌۭ wafatḥun اور فتح
قَرِيبٌۭ ۗ qarībun قریبی قریبی
وَبَشِّرِ wabashiri اور خوش خبری دو
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنو کو

آیت 14 - سورہ الصف: 35 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ كُونُوٓا۟ أَنصَارَ ٱللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّـۧنَ مَنْ أَنصَارِىٓ إِلَى ٱللَّهِ ۖ قَالَ ٱلْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ ٱللَّهِ ۖ فَـَٔامَنَت طَّآئِفَةٌۭ مِّنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ وَكَفَرَت طَّآئِفَةٌۭ ۖ فَأَيَّدْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ عَلَىٰ عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا۟ ظَـٰهِرِينَ

مومنو! خدا کے مددگار بن جاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا کہ بھلا کون ہیں جو خدا کی طرف (بلانے میں) میرے مددگار ہوں۔ حواریوں نے کہا کہ ہم خدا کے مددگار ہیں۔ تو بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لے آیا اور ایک گروہ کافر رہا۔ آخر الامر ہم نے ایمان لانے والوں کو ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد دی اور وہ غالب ہوگئے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
كُونُوٓا۟ kūnū ہوجاؤ
أَنصَارَ anṣāra مددگار
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
كَمَا kamā جیسے
قَالَ qāla کہا تھا
عِيسَى ʿīsā عیسیٰ
ٱبْنُ ub'nu ابن
مَرْيَمَ maryama مریم نے
لِلْحَوَارِيِّـۧنَ lil'ḥawāriyyīna حواریوں سے
مَنْ man کون
أَنصَارِىٓ anṣārī میرا مددگار ہوگا
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کی
قَالَ qāla کہا
ٱلْحَوَارِيُّونَ l-ḥawāriyūna حواریوں نے
نَحْنُ naḥnu ہم ہیں
أَنصَارُ anṣāru مددگار
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
فَـَٔامَنَت faāmanat تو ایمان لایا
طَّآئِفَةٌۭ ṭāifatun ایک گروہ
مِّنۢ min سے
بَنِىٓ banī بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل میں سے
وَكَفَرَت wakafarat اور انکار کردیا
طَّآئِفَةٌۭ ۖ ṭāifatun ایک گروہ نے
فَأَيَّدْنَا fa-ayyadnā تو تائید کی ہم نے۔ مدد کی ہم نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
عَدُوِّهِمْ ʿaduwwihim ان کے دشمنوں کے
فَأَصْبَحُوا۟ fa-aṣbaḥū تو ہوگئے وہ
ظَـٰهِرِينَ ẓāhirīna غالب آنے والے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا حول ولا قوة إلا بالله اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود