سورہ السجدة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ السجدة لفظ بہ لفظ

السجدة (السجدة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 30 آیات، 372 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

372 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ السجدة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ السجدة: 1 لفظ

الٓمٓ

الٓمٓ

الٓمٓ alif-lam-meem ا، ل، م

آیت 2 - سورہ السجدة: 8 الفاظ

تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے

تَنزِيلُ tanzīlu نازل کرنا ہے
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کا
لَا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهِ fīhi اس میں
مِن min طرف سے
رَّبِّ rabbi رب کی
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna العالمین (رب العالمین کی طرف سے)

آیت 3 - سورہ السجدة: 18 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ ۚ بَلْ هُوَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًۭا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٍۢ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ

کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں

أَمْ am کیا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
ٱفْتَرَىٰهُ ۚ if'tarāhu اس نے گھڑ لیا اس کو
بَلْ bal بلکہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
مِن min سے
رَّبِّكَ rabbika تیرے رب کی طرف
لِتُنذِرَ litundhira تاکہ تو خبردار کرے۔ متنبہ کرے
قَوْمًۭا qawman ایسی قوم کو
مَّآ mā نہیں
أَتَىٰهُم atāhum آیا ان کے پاس
مِّن min کوئی
نَّذِيرٍۢ nadhīrin ڈرانے والا
مِّن min
قَبْلِكَ qablika تجھ سے پہلے
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَهْتَدُونَ yahtadūna ہدایت پاجائیں

آیت 4 - سورہ السجدة: 24 الفاظ

ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا شَفِيعٍ ۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

ٱللَّهُ al-lahu اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
فِى fī میں
سِتَّةِ sittati چھ
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَوَىٰ is'tawā وہ مستوی ہوا
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَرْشِ ۖ l-ʿarshi عرش
مَا mā نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min اس کے
دُونِهِۦ dūnihi سوا
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست۔ مددگار
وَلَا walā اور نہ
شَفِيعٍ ۚ shafīʿin کوئی سفارشی
أَفَلَا afalā کیا پھر نہیں
تَتَذَكَّرُونَ tatadhakkarūna تم نصیحت پکڑتے

آیت 5 - سورہ السجدة: 17 الفاظ

يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍۢ كَانَ مِقْدَارُهُۥٓ أَلْفَ سَنَةٍۢ مِّمَّا تَعُدُّونَ

وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا

يُدَبِّرُ yudabbiru وہ تدبیر کرتا ہے
ٱلْأَمْرَ l-amra معاملات کی
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
إِلَى ilā تک
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
ثُمَّ thumma پھر
يَعْرُجُ yaʿruju وہ چڑھتا ہے (امر)
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
فِى fī میں
يَوْمٍۢ yawmin ایسے دن
كَانَ kāna ہے
مِقْدَارُهُۥٓ miq'dāruhu اس کی مقدار
أَلْفَ alfa ہزار
سَنَةٍۢ sanatin سال (کے برابر)
مِّمَّا mimmā اس میں سے
تَعُدُّونَ taʿuddūna جو تم شمار کرتے ہو

آیت 6 - سورہ السجدة: 6 الفاظ

ذَٰلِكَ عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

یہی تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
عَـٰلِمُ ʿālimu جاننے والا
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کا
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کا
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu غالب،
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحم فرمانے والا

آیت 7 - سورہ السجدة: 10 الفاظ

ٱلَّذِىٓ أَحْسَنَ كُلَّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ ٱلْإِنسَـٰنِ مِن طِينٍۢ

جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا

ٱلَّذِىٓ alladhī جس نے
أَحْسَنَ aḥsana اچھا بنایا
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
خَلَقَهُۥ ۖ khalaqahu پیدا کیا اس کو
وَبَدَأَ wabada-a اور ابتدا کی
خَلْقَ khalqa تخلیق کی
ٱلْإِنسَـٰنِ l-insāni انسان کی
مِن min سے
طِينٍۢ ṭīnin مٹی

آیت 8 - سورہ السجدة: 8 الفاظ

ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُۥ مِن سُلَـٰلَةٍۢ مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ

پھر اس کی نسل خلاصے سے (یعنی) حقیر پانی سے پیدا کی

ثُمَّ thumma پھر
جَعَلَ jaʿala اس نے بنائی
نَسْلَهُۥ naslahu اس کی نسل
مِن min سے
سُلَـٰلَةٍۢ sulālatin خلاصے
مِّن min
مَّآءٍۢ māin پانی کے
مَّهِينٍۢ mahīnin ذلیل۔ حقیر

آیت 9 - سورہ السجدة: 14 الفاظ

ثُمَّ سَوَّىٰهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِۦ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَـٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تَشْكُرُونَ

پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو

ثُمَّ thumma پھر
سَوَّىٰهُ sawwāhu درست کیا اس کو
وَنَفَخَ wanafakha اور پھونک دی
فِيهِ fīhi اس میں
مِن min
رُّوحِهِۦ ۖ rūḥihi اپنی روح
وَجَعَلَ wajaʿala اور بنائے
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلسَّمْعَ l-samʿa کان
وَٱلْأَبْصَـٰرَ wal-abṣāra اور آنکھیں
وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ۚ wal-afidata اور دل
قَلِيلًۭا qalīlan کتنا کم ہے
مَّا mā جو
تَشْكُرُونَ tashkurūna تم شکر ادا کرتے ہو

آیت 10 - سورہ السجدة: 14 الفاظ

وَقَالُوٓا۟ أَءِذَا ضَلَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ أَءِنَّا لَفِى خَلْقٍۢ جَدِيدٍۭ ۚ بَلْ هُم بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ كَـٰفِرُونَ

اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں

وَقَالُوٓا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
أَءِذَا a-idhā کیا جب
ضَلَلْنَا ḍalalnā ہم گم ہوجائیں گے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
أَءِنَّا a-innā کیا بیشک ہم
لَفِى lafī البتہ میں ہوں گے
خَلْقٍۢ khalqin پیدائش
جَدِيدٍۭ ۚ jadīdin نئی
بَلْ bal بلکہ
هُم hum وہ
بِلِقَآءِ biliqāi ملاقات کے
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
كَـٰفِرُونَ kāfirūna انکاری ہیں

آیت 11 - سورہ السجدة: 11 الفاظ

۞ قُلْ يَتَوَفَّىٰكُم مَّلَكُ ٱلْمَوْتِ ٱلَّذِى وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ

کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے

۞ قُلْ qul کہہ دیجیے
يَتَوَفَّىٰكُم yatawaffākum قبضے میں لے لے گا تم کو۔ فوت کرلے گا تم کو
مَّلَكُ malaku فرشتہ
ٱلْمَوْتِ l-mawti موت کا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
وُكِّلَ wukkila مقرر کیا گیا
بِكُمْ bikum تمہارے ساتھ
ثُمَّ thumma پھر
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کی
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 12 - سورہ السجدة: 16 الفاظ

وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا۟ رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَآ أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَٱرْجِعْنَا نَعْمَلْ صَـٰلِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں

وَلَوْ walaw کاش
تَرَىٰٓ tarā تم دیکھو
إِذِ idhi جب
ٱلْمُجْرِمُونَ l-muj'rimūna مجرم
نَاكِسُوا۟ nākisū جھکائے ہوئے ہوں گے
رُءُوسِهِمْ ruūsihim اپنے سروں کو
عِندَ ʿinda پاس (کہیں گے)
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کے
رَبَّنَآ rabbanā اے ہمارے رب
أَبْصَرْنَا abṣarnā دیکھ لیا ہم نے
وَسَمِعْنَا wasamiʿ'nā اور سن لیا ہم نے
فَٱرْجِعْنَا fa-ir'jiʿ'nā پس لوٹا دے ہم کو
نَعْمَلْ naʿmal ہم عمل کریں
صَـٰلِحًا ṣāliḥan اچھے
إِنَّا innā بیشک ہم
مُوقِنُونَ mūqinūna یقین کرنے والے ہیں

آیت 13 - سورہ السجدة: 16 الفاظ

وَلَوْ شِئْنَا لَـَٔاتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَىٰهَا وَلَـٰكِنْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ مِنِّى لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجْمَعِينَ

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا

وَلَوْ walaw اور اگر
شِئْنَا shi'nā چاہتے ہم
لَـَٔاتَيْنَا laātaynā البتہ دے دیتے ہم
كُلَّ kulla ہر
نَفْسٍ nafsin نفس کو
هُدَىٰهَا hudāhā اس کی ہدایت
وَلَـٰكِنْ walākin لیکن
حَقَّ ḥaqqa سچ ہوگئی
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
مِنِّى minnī میری طرف سے
لَأَمْلَأَنَّ la-amla-anna البتہ میں ضرور بھر ڈالوں گا
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کو
مِنَ mina سے
ٱلْجِنَّةِ l-jinati جنوں
وَٱلنَّاسِ wal-nāsi اور انسانوں سے
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب۔ سب سے

آیت 14 - سورہ السجدة: 14 الفاظ

فَذُوقُوا۟ بِمَا نَسِيتُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَآ إِنَّا نَسِينَـٰكُمْ ۖ وَذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو

فَذُوقُوا۟ fadhūqū تو چکھو
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
نَسِيتُمْ nasītum بھول گئے تم۔ بھلا دیا تم نے
لِقَآءَ liqāa ملاقات کو
يَوْمِكُمْ yawmikum اپنے دن کی
هَـٰذَآ hādhā اس
إِنَّا innā بیشک ہم نے
نَسِينَـٰكُمْ ۖ nasīnākum بھلا دیا ہم نے تم کو
وَذُوقُوا۟ wadhūqū اور چکھو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلْخُلْدِ l-khul'di ہمیشگی کا
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 15 - سورہ السجدة: 15 الفاظ

إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِـَٔايَـٰتِنَا ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا۟ بِهَا خَرُّوا۟ سُجَّدًۭا وَسَبَّحُوا۟ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۩

ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو اُن سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے

إِنَّمَا innamā بیشک
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان لاتے ہیں
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات پر
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
إِذَا idhā جب
ذُكِّرُوا۟ dhukkirū نصیحت کیے جاتے ہیں
بِهَا bihā ساتھ ان کے
خَرُّوا۟ kharrū گرپڑتے ہیں
سُجَّدًۭا sujjadan سجدہ کرتے ہوئے
وَسَبَّحُوا۟ wasabbaḥū اور وہ تسبیح بیان کرتے ہیں
بِحَمْدِ biḥamdi حمد کے ساتھ
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہیں
يَسْتَكْبِرُونَ ۩ yastakbirūna تکبر کرتے

آیت 16 - سورہ السجدة: 11 الفاظ

تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ ٱلْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًۭا وَطَمَعًۭا وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

تَتَجَافَىٰ tatajāfā الگ رہتے ہیں
جُنُوبُهُمْ junūbuhum ان کے پہلو۔ ان کی کروٹیں
عَنِ ʿani سے
ٱلْمَضَاجِعِ l-maḍājiʿi بستروں
يَدْعُونَ yadʿūna پکارتے ہیں
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب کو
خَوْفًۭا khawfan خوف سے
وَطَمَعًۭا waṭamaʿan اور امید سے۔ طمع سے
وَمِمَّا wamimmā اور اس میں سے
رَزَقْنَـٰهُمْ razaqnāhum جو رزق دیا ہم نے ان کو
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کرتے ہیں

آیت 17 - سورہ السجدة: 13 الفاظ

فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌۭ مَّآ أُخْفِىَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍۢ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

کوئی متنفس نہیں جانتا کہ اُن کے لئے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔ یہ ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے

فَلَا falā پس نہیں
تَعْلَمُ taʿlamu جانتا
نَفْسٌۭ nafsun کوئی نفس
مَّآ mā جو
أُخْفِىَ ukh'fiya چھپایا گیا
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّن min میں سے
قُرَّةِ qurrati ٹھنڈک
أَعْيُنٍۢ aʿyunin آنکھوں کی
جَزَآءًۢ jazāan بدلہ ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 18 - سورہ السجدة: 8 الفاظ

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًۭا كَمَن كَانَ فَاسِقًۭا ۚ لَّا يَسْتَوُۥنَ

بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے

أَفَمَن afaman کیا بھلا وہ جو
كَانَ kāna ہو
مُؤْمِنًۭا mu'minan مومن
كَمَن kaman مانند اس کے
كَانَ kāna ہوسکتا ہے
فَاسِقًۭا ۚ fāsiqan جو فاسق ہو
لَّا lā نہیں
يَسْتَوُۥنَ yastawūna وہ برابر ہوسکتے

آیت 19 - سورہ السجدة: 12 الفاظ

أَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلْمَأْوَىٰ نُزُلًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے

أَمَّا ammā رہے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti نیک
فَلَهُمْ falahum تو ان کے لیے
جَنَّـٰتُ jannātu باغات میں
ٱلْمَأْوَىٰ l-mawā ٹھکانہ
نُزُلًۢا nuzulan مہمانی کے طور پر
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 20 - سورہ السجدة: 21 الفاظ

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فَسَقُوا۟ فَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ ۖ كُلَّمَآ أَرَادُوٓا۟ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنْهَآ أُعِيدُوا۟ فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا۟ عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو

وَأَمَّا wa-ammā اور وہ لوگ
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
فَسَقُوا۟ fasaqū جنہوں نے نافرمانی کی
فَمَأْوَىٰهُمُ famawāhumu پس ٹھکانہ ان کا
ٱلنَّارُ ۖ l-nāru آگ ہوگی
كُلَّمَآ kullamā جب کبھی وہ
أَرَادُوٓا۟ arādū ارادہ کریں گے
أَن an کہ
يَخْرُجُوا۟ yakhrujū نکل آئیں
مِنْهَآ min'hā اس سے
أُعِيدُوا۟ uʿīdū لوٹا دیئے جائیں گے
فِيهَا fīhā اسی میں
وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیا جائے گا
لَهُمْ lahum ان کو
ذُوقُوا۟ dhūqū چکھو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلنَّارِ l-nāri آگ کا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو تھے
كُنتُم kuntum تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
تُكَذِّبُونَ tukadhibūna تم جھٹلایا کرتے

آیت 21 - سورہ السجدة: 9 الفاظ

وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَدْنَىٰ دُونَ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں

وَلَنُذِيقَنَّهُم walanudhīqannahum اور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے ان کو
مِّنَ mina میں سے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب
ٱلْأَدْنَىٰ l-adnā ادنی
دُونَ dūna علاوہ
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب کے
ٱلْأَكْبَرِ l-akbari بڑے
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna لوٹ آئیں

آیت 22 - سورہ السجدة: 13 الفاظ

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِۦ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَآ ۚ إِنَّا مِنَ ٱلْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں

وَمَنْ waman اور کون
أَظْلَمُ aẓlamu زیادہ بڑا ظالم ہے
مِمَّن mimman اس سے جو
ذُكِّرَ dhukkira نصیحت کیا گیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کے ذریعے
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کی
ثُمَّ thumma پھر
أَعْرَضَ aʿraḍa اس نے منہ موڑ لیا
عَنْهَآ ۚ ʿanhā ان سے
إِنَّا innā بیشک ہم
مِنَ mina سے
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرموں
مُنتَقِمُونَ muntaqimūna انتقام لینے والے ہیں

آیت 23 - سورہ السجدة: 14 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ فَلَا تَكُن فِى مِرْيَةٍۢ مِّن لِّقَآئِهِۦ ۖ وَجَعَلْنَـٰهُ هُدًۭى لِّبَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ

اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (یا موسٰی کو) بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
مُوسَى mūsā موسیٰ کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
فَلَا falā پس نہ
تَكُن takun تم ہونا
فِى fī میں
مِرْيَةٍۢ mir'yatin شک
مِّن min سے
لِّقَآئِهِۦ ۖ liqāihi اس کی ملاقات
وَجَعَلْنَـٰهُ wajaʿalnāhu اور بنایا ہم نے اس کو
هُدًۭى hudan ہدایت
لِّبَنِىٓ libanī بنی کے لیے
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل

آیت 24 - سورہ السجدة: 10 الفاظ

وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةًۭ يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا۟ ۖ وَكَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يُوقِنُونَ

اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
أَئِمَّةًۭ a-immatan امام
يَهْدُونَ yahdūna وہ رہنمائی کرتے تھے
بِأَمْرِنَا bi-amrinā ساتھ ہمارے حکم کے
لَمَّا lammā جب انہوں نے
صَبَرُوا۟ ۖ ṣabarū صبر کیا
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کے ساتھ
يُوقِنُونَ yūqinūna یقین رکھتے

آیت 25 - سورہ السجدة: 11 الفاظ

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فِيمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

بلاشبہ تمہارا پروردگار ان میں جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا

إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka رب تیرا
هُوَ huwa وہی
يَفْصِلُ yafṣilu فیصلہ کرے گا
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
فِيمَا fīmā اس معاملے میں
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
فِيهِ fīhi اس میں
يَخْتَلِفُونَ yakhtalifūna وہ اختلاف کرتے

آیت 26 - سورہ السجدة: 18 الفاظ

أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْقُرُونِ يَمْشُونَ فِى مَسَـٰكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ

کیا اُن کو اس (امر) سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَهْدِ yahdi رہنمائی کی
لَهُمْ lahum ان کی
كَمْ kam کتنی ہی
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کیا ہم نے
مِن min
قَبْلِهِم qablihim ان سے پہلے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْقُرُونِ l-qurūni بستیوں
يَمْشُونَ yamshūna وہ چلتے ہیں۔ وہ چلتے پھرتے ہیں
فِى fī میں
مَسَـٰكِنِهِمْ ۚ masākinihim انہی کے گھروں
إِنَّ inna بیشک
فِى fī اس میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَـَٔايَـٰتٍ ۖ laāyātin نشانیاں ہیں
أَفَلَا afalā کیا بھلا
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna وہ سنتے نہیں ہیں

آیت 27 - سورہ السجدة: 17 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا نَسُوقُ ٱلْمَآءَ إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِۦ زَرْعًۭا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَـٰمُهُمْ وَأَنفُسُهُمْ ۖ أَفَلَا يُبْصِرُونَ

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا انہوں نے نہیں
يَرَوْا۟ yaraw دیکھا ہے
أَنَّا annā بیشک ہم
نَسُوقُ nasūqu ہم چلاتے ہیں
ٱلْمَآءَ l-māa پانی کو
إِلَى ilā طرف
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین کی
ٱلْجُرُزِ l-juruzi بنجر
فَنُخْرِجُ fanukh'riju پھر ہم نکالتے ہیں
بِهِۦ bihi اس کے ساتھ
زَرْعًۭا zarʿan کھیتی
تَأْكُلُ takulu کھاتے ہیں
مِنْهُ min'hu اس سے
أَنْعَـٰمُهُمْ anʿāmuhum ان کے مویشی
وَأَنفُسُهُمْ ۖ wa-anfusuhum اور ان کے نفس (خود بھی)
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں ہیں
يُبْصِرُونَ yub'ṣirūna وہ دیکھتے

آیت 28 - سورہ السجدة: 7 الفاظ

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟

وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
مَتَىٰ matā کب ہوگا
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلْفَتْحُ l-fatḥu فیصلہ
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 29 - سورہ السجدة: 11 الفاظ

قُلْ يَوْمَ ٱلْفَتْحِ لَا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِيمَـٰنُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی

قُلْ qul کہہ دیجیے
يَوْمَ yawma دن
ٱلْفَتْحِ l-fatḥi فیصلے کے
لَا lā نہ
يَنفَعُ yanfaʿu فائدہ دے گا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو جنہوں نے
كَفَرُوٓا۟ kafarū کفر کیا
إِيمَـٰنُهُمْ īmānuhum ان کا ایمان
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنظَرُونَ yunẓarūna مہلت دیئے جائیں گے

آیت 30 - سورہ السجدة: 5 الفاظ

فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَٱنتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ

تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

فَأَعْرِضْ fa-aʿriḍ پس منہ موڑ لیجیے۔ اعراض برتیئے
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
وَٱنتَظِرْ wa-intaẓir اور انتظار کیجیے
إِنَّهُم innahum بیشک وہ
مُّنتَظِرُونَ muntaẓirūna منتظر ہیں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود