سورہ لقمان لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ لقمان لفظ بہ لفظ

لقمان (لقمان) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 34 آیات، 546 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

546 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ لقمان عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 3 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ لقمان: 1 لفظ

الٓمٓ

الٓمٓ

الٓمٓ alif-lam-meem الیف لام میم۔

آیت 2 - سورہ لقمان: 4 الفاظ

تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْحَكِيمِ

یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں

تِلْكَ til'ka یہ
ءَايَـٰتُ āyātu آیات ہیں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکیم کی

آیت 3 - سورہ لقمان: 3 الفاظ

هُدًۭى وَرَحْمَةًۭ لِّلْمُحْسِنِينَ

نیکوکاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

هُدًۭى hudan باعث ہدایت
وَرَحْمَةًۭ waraḥmatan اور رحمت
لِّلْمُحْسِنِينَ lil'muḥ'sinīna محسنین کے لیے

آیت 4 - سورہ لقمان: 9 الفاظ

ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ

جو نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰة دیتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
يُقِيمُونَ yuqīmūna قائم کرتے ہیں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَيُؤْتُونَ wayu'tūna اور ادا کرتے ہیں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَهُم wahum اور وہ
بِٱلْـَٔاخِرَةِ bil-ākhirati ساتھ آخرت کے
هُمْ hum وہ
يُوقِنُونَ yūqinūna یقین رکھتے ہیں

آیت 5 - سورہ لقمان: 8 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَىٰ هُدًۭى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

یہی اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
عَلَىٰ ʿalā پر ہیں
هُدًۭى hudan ہدایت
مِّن min سے
رَّبِّهِمْ ۖ rabbihim اپنے رب کی طرف
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna جو فلاح پانے والے ہیں

آیت 6 - سورہ لقمان: 18 الفاظ

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشْتَرِى لَهْوَ ٱلْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌۭ مُّهِينٌۭ

اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

وَمِنَ wamina میں سے
ٱلنَّاسِ l-nāsi اور لوگوں
مَن man کوئی وہ ہے
يَشْتَرِى yashtarī جو خریدتا ہے
لَهْوَ lahwa دل فریب
ٱلْحَدِيثِ l-ḥadīthi کلام
لِيُضِلَّ liyuḍilla تاکہ بھٹکائے
عَن ʿan سے
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
وَيَتَّخِذَهَا wayattakhidhahā اور بنا لے اس کو
هُزُوًا ۚ huzuwan مذاق
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
مُّهِينٌۭ muhīnun رسوا کرنے والا۔ خوار کرنے والا۔ ذلیل کرنے والا

آیت 7 - سورہ لقمان: 16 الفاظ

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا وَلَّىٰ مُسْتَكْبِرًۭا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا كَأَنَّ فِىٓ أُذُنَيْهِ وَقْرًۭا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو

وَإِذَا wa-idhā اور جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات
وَلَّىٰ wallā رخ پھیر لیتا ہے
مُسْتَكْبِرًۭا mus'takbiran تکبر کرتے ہوئے
كَأَن ka-an گویا کہ
لَّمْ lam نہیں
يَسْمَعْهَا yasmaʿhā اس نے سنا ان کو
كَأَنَّ ka-anna گویا کہ
فِىٓ fī میں
أُذُنَيْهِ udhunayhi اس کے دونوں کانوں
وَقْرًۭا ۖ waqran بوجھ ہے
فَبَشِّرْهُ fabashir'hu تو خوشخبری دے دو اس کو
بِعَذَابٍ biʿadhābin عذاب کی
أَلِيمٍ alīmin دردناک

آیت 8 - سورہ لقمان: 8 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلنَّعِيمِ

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اُن کے لئے نعمت کے باغ ہیں

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
جَنَّـٰتُ jannātu باغات ہیں
ٱلنَّعِيمِ l-naʿīmi نعمتوں والے

آیت 9 - سورہ لقمان: 8 الفاظ

خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقًّۭا ۚ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

ہمیشہ اُن میں رہیں گے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۖ fīhā ان میں
وَعْدَ waʿda وعدہ ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
حَقًّۭا ۚ ḥaqqan سچا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu ، حکمت والا ہے

آیت 10 - سورہ لقمان: 27 الفاظ

خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍۢ تَرَوْنَهَا ۖ وَأَلْقَىٰ فِى ٱلْأَرْضِ رَوَٰسِىَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍۢ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ

اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں

خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمان کو
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عَمَدٍۢ ʿamadin ستونوں کے
تَرَوْنَهَا ۖ tarawnahā تم دیکھتے ہو ان کو
وَأَلْقَىٰ wa-alqā اور اس نے ڈال دیئے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑ
أَن an کہ
تَمِيدَ tamīda ڈھلک جائے گی تم کو لیکر۔
بِكُمْ bikum ساتھ تمہارے
وَبَثَّ wabatha اور پھیلا دیئے
فِيهَا fīhā اس میں
مِن min میں سے
كُلِّ kulli ہر قسم کے
دَآبَّةٍۢ ۚ dābbatin جانوروں
وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور نازل کیا ہم نے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَأَنۢبَتْنَا fa-anbatnā پھر اگائے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
مِن min میں سے
كُلِّ kulli ہر
زَوْجٍۢ zawjin قسم
كَرِيمٍ karīmin عمدہ

آیت 11 - سورہ لقمان: 14 الفاظ

هَـٰذَا خَلْقُ ٱللَّهِ فَأَرُونِى مَاذَا خَلَقَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦ ۚ بَلِ ٱلظَّـٰلِمُونَ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

یہ تو خدا کی پیدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہیں اُنہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں

هَـٰذَا hādhā یہ ہے
خَلْقُ khalqu تخلیق
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَأَرُونِى fa-arūnī تو دکھاؤ مجھ کو
مَاذَا mādhā کیا کچھ
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min
دُونِهِۦ ۚ dūnihi جو اس کے سوا ہیں
بَلِ bali بلکہ
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna ظالم لوگ
فِى fī میں ہیں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 12 - سورہ لقمان: 18 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا لُقْمَـٰنَ ٱلْحِكْمَةَ أَنِ ٱشْكُرْ لِلَّهِ ۚ وَمَن يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ حَمِيدٌۭ

اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
لُقْمَـٰنَ luq'māna لقمان کو
ٱلْحِكْمَةَ l-ḥik'mata حکمت
أَنِ ani کہ
ٱشْكُرْ ush'kur شکر ادا کرو
لِلَّهِ ۚ lillahi اللہ کے لیے
وَمَن waman اور جو
يَشْكُرْ yashkur شکر کرے گا
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
يَشْكُرُ yashkuru شکر ادا کرے گا
لِنَفْسِهِۦ ۖ linafsihi اپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیے
وَمَن waman اور جس نے
كَفَرَ kafara ناشکری کی
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَنِىٌّ ghaniyyun بےنیاز ہے
حَمِيدٌۭ ḥamīdun تعریف والا ہے

آیت 13 - سورہ لقمان: 14 الفاظ

وَإِذْ قَالَ لُقْمَـٰنُ لِٱبْنِهِۦ وَهُوَ يَعِظُهُۥ يَـٰبُنَىَّ لَا تُشْرِكْ بِٱللَّهِ ۖ إِنَّ ٱلشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌۭ

اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے

وَإِذْ wa-idh اور جب
قَالَ qāla کہا
لُقْمَـٰنُ luq'mānu لقمان نے
لِٱبْنِهِۦ li-ib'nihi اپنے بیٹے سے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
يَعِظُهُۥ yaʿiẓuhu نصیحت کر رہا تھا اس کو
يَـٰبُنَىَّ yābunayya اے میرے بیٹے
لَا lā نہ
تُشْرِكْ tush'rik تو شریک ٹھہرا
بِٱللَّهِ ۖ bil-lahi اللہ کے ساتھ
إِنَّ inna کیونکہ
ٱلشِّرْكَ l-shir'ka البتہ شرک
لَظُلْمٌ laẓul'mun ظلم ہے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بڑا

آیت 14 - سورہ لقمان: 17 الفاظ

وَوَصَّيْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ بِوَٰلِدَيْهِ حَمَلَتْهُ أُمُّهُۥ وَهْنًا عَلَىٰ وَهْنٍۢ وَفِصَـٰلُهُۥ فِى عَامَيْنِ أَنِ ٱشْكُرْ لِى وَلِوَٰلِدَيْكَ إِلَىَّ ٱلْمَصِيرُ

اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

وَوَصَّيْنَا wawaṣṣaynā اور تاکید کی ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
بِوَٰلِدَيْهِ biwālidayhi اپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی)
حَمَلَتْهُ ḥamalathu اٹھایا اس کو
أُمُّهُۥ ummuhu اس کی ماں نے
وَهْنًا wahnan کمزوری کے ساتھ
عَلَىٰ ʿalā اوپر
وَهْنٍۢ wahnin کمزوری کے
وَفِصَـٰلُهُۥ wafiṣāluhu اور دودھ چھڑانا اس کا
فِى fī میں
عَامَيْنِ ʿāmayni دو سال ہوا
أَنِ ani کہ
ٱشْكُرْ ush'kur شکر ادا کرو
لِى lī میرے لیے
وَلِوَٰلِدَيْكَ waliwālidayka اور اپنے والدین کے لیے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 15 - سورہ لقمان: 29 الفاظ

وَإِن جَـٰهَدَاكَ عَلَىٰٓ أَن تُشْرِكَ بِى مَا لَيْسَ لَكَ بِهِۦ عِلْمٌۭ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِى ٱلدُّنْيَا مَعْرُوفًۭا ۖ وَٱتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَىَّ ۚ ثُمَّ إِلَىَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا

وَإِن wa-in اور اگر
جَـٰهَدَاكَ jāhadāka وہ دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھ
عَلَىٰٓ ʿalā اس پر
أَن an کہ
تُشْرِكَ tush'rika تم شریک کرو
بِى bī میرے ساتھ
مَا mā جو
لَيْسَ laysa نہیں
لَكَ laka تیرے لیے
بِهِۦ bihi اس کا
عِلْمٌۭ ʿil'mun کوئی علم
فَلَا falā تو نہ
تُطِعْهُمَا ۖ tuṭiʿ'humā تم اطاعت کرو ان دونوں کی
وَصَاحِبْهُمَا waṣāḥib'humā اور زندگی بسر کرو ان کے ساتھ۔ ساتھ رہو ان دونوں کے
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا
مَعْرُوفًۭا ۖ maʿrūfan بھلے طریقے سے
وَٱتَّبِعْ wa-ittabiʿ اور پیروی کرو
سَبِيلَ sabīla اس راستے کی
مَنْ man جو
أَنَابَ anāba رجوع کرے
إِلَىَّ ۚ ilayya میری طرف
ثُمَّ thumma پھر
إِلَىَّ ilayya میری طرف
مَرْجِعُكُمْ marjiʿukum لوٹنا ہے تمہارا
فَأُنَبِّئُكُم fa-unabbi-ukum پھر میں بتاؤں گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم،
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 16 - سورہ لقمان: 24 الفاظ

يَـٰبُنَىَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍۢ مِّنْ خَرْدَلٍۢ فَتَكُن فِى صَخْرَةٍ أَوْ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ أَوْ فِى ٱلْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌۭ

(لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے

يَـٰبُنَىَّ yābunayya اے میرے بیٹے
إِنَّهَآ innahā بیشک وہ
إِن in اگر
تَكُ taku ہو (کوئی عمل)
مِثْقَالَ mith'qāla برابر
حَبَّةٍۢ ḥabbatin ایک دانے کے
مِّنْ min میں سے
خَرْدَلٍۢ khardalin رائی
فَتَكُن fatakun پھر وہ ہو
فِى fī میں
صَخْرَةٍ ṣakhratin کسی چٹان
أَوْ aw یا
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
أَوْ aw یا
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
يَأْتِ yati لے آئے گا
بِهَا bihā اس کو
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَطِيفٌ laṭīfun باریک بین ہے،
خَبِيرٌۭ khabīrun باخبر ہے

آیت 17 - سورہ لقمان: 17 الفاظ

يَـٰبُنَىَّ أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ وَأْمُرْ بِٱلْمَعْرُوفِ وَٱنْهَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَآ أَصَابَكَ ۖ إِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ ٱلْأُمُورِ

بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں

يَـٰبُنَىَّ yābunayya اے میرے بیٹے
أَقِمِ aqimi قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَأْمُرْ wamur اور حکم دو
بِٱلْمَعْرُوفِ bil-maʿrūfi نیکی کا
وَٱنْهَ wa-in'ha اور روکو
عَنِ ʿani سے
ٱلْمُنكَرِ l-munkari برائی
وَٱصْبِرْ wa-iṣ'bir اور صبر کرو
عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے
مَآ mā جو
أَصَابَكَ ۖ aṣābaka پہنچے تجھ کو
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ
مِنْ min میں سے ہے
عَزْمِ ʿazmi بڑی ہمت کے
ٱلْأُمُورِ l-umūri کاموں

آیت 18 - سورہ لقمان: 16 الفاظ

وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِى ٱلْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍۢ فَخُورٍۢ

اور (ازراہ غرور) لوگوں سے گال نہ پھلانا اور زمین میں اکڑ کر نہ چلنا۔ کہ خدا کسی اترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا

وَلَا walā اور نہ
تُصَعِّرْ tuṣaʿʿir تم پھیرو۔ سکیڑو
خَدَّكَ khaddaka اپنا گال
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
وَلَا walā اور نہ
تَمْشِ tamshi تم چلو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
مَرَحًا ۖ maraḥan اکڑ کر۔ اتراتے ہوئے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا
كُلَّ kulla ہر
مُخْتَالٍۢ mukh'tālin خود پسند
فَخُورٍۢ fakhūrin فخر جتانے والے کو

آیت 19 - سورہ لقمان: 11 الفاظ

وَٱقْصِدْ فِى مَشْيِكَ وَٱغْضُضْ مِن صَوْتِكَ ۚ إِنَّ أَنكَرَ ٱلْأَصْوَٰتِ لَصَوْتُ ٱلْحَمِيرِ

اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے

وَٱقْصِدْ wa-iq'ṣid اور میانہ روی اختیار کرو
فِى fī میں
مَشْيِكَ mashyika اپنی چال
وَٱغْضُضْ wa-ugh'ḍuḍ اور پست رکھو
مِن min میں سے
صَوْتِكَ ۚ ṣawtika اپنی آواز
إِنَّ inna بیشک
أَنكَرَ ankara سب سے زیادہ ناپسندیدہ
ٱلْأَصْوَٰتِ l-aṣwāti آوازوں میں سے
لَصَوْتُ laṣawtu البتہ آواز
ٱلْحَمِيرِ l-ḥamīri گدھے کی

آیت 20 - سورہ لقمان: 30 الفاظ

أَلَمْ تَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُۥ ظَـٰهِرَةًۭ وَبَاطِنَةًۭ ۗ وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُجَـٰدِلُ فِى ٱللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍۢ وَلَا هُدًۭى وَلَا كِتَـٰبٍۢ مُّنِيرٍۢ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن

أَلَمْ alam کیا تم نے
تَرَوْا۟ taraw دیکھا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ نے
سَخَّرَ sakhara مسخر کیا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مَّا mā جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَا wamā اور جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَأَسْبَغَ wa-asbagha اور اس نے تمام کردیں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
نِعَمَهُۥ niʿamahu اپنی نعمتیں
ظَـٰهِرَةًۭ ẓāhiratan ظاہری
وَبَاطِنَةًۭ ۗ wabāṭinatan اور چھپی ہوئی
وَمِنَ wamina اور میں سے
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں
مَن man کوئی ہے جو
يُجَـٰدِلُ yujādilu جھگڑتا ہے
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے بارے
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عِلْمٍۢ ʿil'min علم کے
وَلَا walā اور بغیر
هُدًۭى hudan ہدایت کے ا
وَلَا walā ور بغیر
كِتَـٰبٍۢ kitābin کتاب کے
مُّنِيرٍۢ munīrin روشن

آیت 21 - سورہ لقمان: 21 الفاظ

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُوا۟ بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ ۚ أَوَلَوْ كَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟)

وَإِذَا wa-idhā اور جب
قِيلَ qīla کہا جاتا ہے
لَهُمُ lahumu ان سے
ٱتَّبِعُوا۟ ittabiʿū پیروی کرو
مَآ mā جو
أَنزَلَ anzala نازل کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
قَالُوا۟ qālū وہ کہتے ہیں
بَلْ bal بلکہ
نَتَّبِعُ nattabiʿu ہم پیروی کریں گے
مَا mā جو
وَجَدْنَا wajadnā پایا ہم نے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَابَآءَنَآ ۚ ābāanā اپنے باپ دادا کو
أَوَلَوْ awalaw کیا بھلا اگر
كَانَ kāna ہو
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان
يَدْعُوهُمْ yadʿūhum بلاتا ان کو
إِلَىٰ ilā طرف
عَذَابِ ʿadhābi عذاب کے
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri بھڑکتی ہوئی آگ کے

آیت 22 - سورہ لقمان: 15 الفاظ

۞ وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌۭ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى ٱللَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلْأُمُورِ

اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب) کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے

۞ وَمَن waman اور جو
يُسْلِمْ yus'lim حوالے کردے
وَجْهَهُۥٓ wajhahu اپنی ذات کو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مُحْسِنٌۭ muḥ'sinun محسن بھی ہو
فَقَدِ faqadi تو یقینا اس نے
ٱسْتَمْسَكَ is'tamsaka تھام لیا
بِٱلْعُرْوَةِ bil-ʿur'wati مضبوط
ٱلْوُثْقَىٰ ۗ l-wuth'qā کڑا
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
عَـٰقِبَةُ ʿāqibatu انجام ہے
ٱلْأُمُورِ l-umūri سب کاموں کا

آیت 23 - سورہ لقمان: 15 الفاظ

وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُۥٓ ۚ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے

وَمَن waman اور جس نے
كَفَرَ kafara کفر کیا
فَلَا falā پس نہ
يَحْزُنكَ yaḥzunka غمگین کرے تجھ کو
كُفْرُهُۥٓ ۚ kuf'ruhu اس کا کفر کرنا
إِلَيْنَا ilaynā ہماری طرف
مَرْجِعُهُمْ marjiʿuhum ان سب کا لوٹنا ہے
فَنُنَبِّئُهُم fanunabbi-uhum پھر ہم بتائیں گے ان کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے
عَمِلُوٓا۟ ۚ ʿamilū جو انہوں نے عمل کیے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti بھید
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے

آیت 24 - سورہ لقمان: 7 الفاظ

نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًۭا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَىٰ عَذَابٍ غَلِيظٍۢ

ہم اُن کو تھوڑا سا فائدہ پہنچائیں گے پھر عذاب شدید کی طرف مجبور کر کے لیجائیں گے

نُمَتِّعُهُمْ numattiʿuhum ہم فائدہ دے رہے ہیں ان کو
قَلِيلًۭا qalīlan تھوڑا سا
ثُمَّ thumma پھر
نَضْطَرُّهُمْ naḍṭarruhum ہم کھینچ لے جائیں گے ان کو
إِلَىٰ ilā طرف
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب کی
غَلِيظٍۢ ghalīẓin سخت

آیت 25 - سورہ لقمان: 15 الفاظ

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۚ قُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو بول اُٹھیں گے کہ خدا نے۔ کہہ دو کہ خدا کا شکر ہے لیکن ان میں اکثر سمجھ نہیں رکھتے

وَلَئِن wala-in اور البتہ
سَأَلْتَهُم sa-altahum اگر پوچھو تم ان سے
مَّنْ man کس نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ ضرور کہیں گے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
قُلِ quli کہہ دیجیے
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu سب تعریف
لِلَّهِ ۚ lillahi اللہ کے لیے ہے
بَلْ bal بلکہ
أَكْثَرُهُمْ aktharuhum اکثر ان میں سے
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 26 - سورہ لقمان: 10 الفاظ

لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَنِىُّ ٱلْحَمِيدُ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) خدا ہی کا ہے۔ بیشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے

لِلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لئے ہے
مَا mā جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین میں ہے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْغَنِىُّ l-ghaniyu بےنیاز ہے۔ بےپرواہ ہے
ٱلْحَمِيدُ l-ḥamīdu تعریف والا ہے

آیت 27 - سورہ لقمان: 21 الفاظ

وَلَوْ أَنَّمَا فِى ٱلْأَرْضِ مِن شَجَرَةٍ أَقْلَـٰمٌۭ وَٱلْبَحْرُ يَمُدُّهُۥ مِنۢ بَعْدِهِۦ سَبْعَةُ أَبْحُرٍۢ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَـٰتُ ٱللَّهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌۭ

اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے

وَلَوْ walaw اور اگر
أَنَّمَا annamā بیشک
فِى fī جو کچھ
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
مِن min میں ہے
شَجَرَةٍ shajaratin درختوں میں سے
أَقْلَـٰمٌۭ aqlāmun قلم ہوجائیں
وَٱلْبَحْرُ wal-baḥru اور سمندر
يَمُدُّهُۥ yamudduhu مدد کریں اس کی۔ سیاہی اس کی
مِنۢ min سے
بَعْدِهِۦ baʿdihi اس کے بعد
سَبْعَةُ sabʿatu سات
أَبْحُرٍۢ abḥurin سمندر
مَّا mā نہ
نَفِدَتْ nafidat ختم ہوں
كَلِمَـٰتُ kalimātu کلمات
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَزِيزٌ ʿazīzun زبردست ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun ، حکمت والا ہے

آیت 28 - سورہ لقمان: 11 الفاظ

مَّا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍۢ وَٰحِدَةٍ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ

(خدا کو) تمہارا پیدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ایک شخص (کے پیدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کی طرح ہے۔ بیشک خدا سننے والا دیکھنے والا ہے

مَّا mā نہیں
خَلْقُكُمْ khalqukum پیدائش تمہاری
وَلَا walā اور نہ
بَعْثُكُمْ baʿthukum دوبارہ اٹھنا تمہارا
إِلَّا illā مگر
كَنَفْسٍۢ kanafsin نفس کی طرح
وَٰحِدَةٍ ۗ wāḥidatin ایک
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
سَمِيعٌۢ samīʿun سننے والا ہے
بَصِيرٌ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 29 - سورہ لقمان: 25 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُولِجُ ٱلَّيْلَ فِى ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِى ٱلَّيْلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ كُلٌّۭ يَجْرِىٓ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى وَأَنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌۭ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

أَلَمْ alam کیا تم نے
تَرَ tara دیکھا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُولِجُ yūliju داخل کرتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
فِى fī میں
ٱلنَّهَارِ l-nahāri دن
وَيُولِجُ wayūliju اور داخل کرتا ہے
ٱلنَّهَارَ l-nahāra دن کو
فِى fī میں
ٱلَّيْلِ al-layli رات
وَسَخَّرَ wasakhara اور اس نے مسخر کردیا
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
وَٱلْقَمَرَ wal-qamara اور چاند کو
كُلٌّۭ kullun سب کے سب
يَجْرِىٓ yajrī چلتے ہیں
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin ایک وقت
مُّسَمًّۭى musamman مقرر
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تَعْمَلُونَ taʿmalūna جو تم عمل کرتے ہو،
خَبِيرٌۭ khabīrun باخبر ہے

آیت 30 - سورہ لقمان: 16 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ ٱلْبَـٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْكَبِيرُ

یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ بات
بِأَنَّ bi-anna بوجہ اسکے کہ
ٱللَّهَ l-laha بیشک اللہ
هُوَ huwa وہی
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
مَا mā جو
يَدْعُونَ yadʿūna وہ پکارتے ہیں
مِن min
دُونِهِ dūnihi اس کے سوا
ٱلْبَـٰطِلُ l-bāṭilu باطل ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْعَلِىُّ l-ʿaliyu بلند ہے
ٱلْكَبِيرُ l-kabīru بہت بڑا ہے

آیت 31 - سورہ لقمان: 19 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱلْفُلْكَ تَجْرِى فِى ٱلْبَحْرِ بِنِعْمَتِ ٱللَّهِ لِيُرِيَكُم مِّنْ ءَايَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّكُلِّ صَبَّارٍۢ شَكُورٍۢ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں

أَلَمْ alam کیا تم نے
تَرَ tara دیکھا نہیں
أَنَّ anna بیشک
ٱلْفُلْكَ l-ful'ka کشتیاں
تَجْرِى tajrī چلتی ہیں
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
بِنِعْمَتِ biniʿ'mati ساتھ نعمت کے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
لِيُرِيَكُم liyuriyakum تاکہ وہ دکھائے تم کو
مِّنْ min میں سے
ءَايَـٰتِهِۦٓ ۚ āyātihi اپنی نشانیوں
إِنَّ inna یقینا
فِى fī اس میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin نشانیاں ہیں
لِّكُلِّ likulli واسطے ہر ایک
صَبَّارٍۢ ṣabbārin بہت صبر کرنے والے
شَكُورٍۢ shakūrin بہت شکر گزار کے

آیت 32 - سورہ لقمان: 22 الفاظ

وَإِذَا غَشِيَهُم مَّوْجٌۭ كَٱلظُّلَلِ دَعَوُا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمْ إِلَى ٱلْبَرِّ فَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌۭ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِـَٔايَـٰتِنَآ إِلَّا كُلُّ خَتَّارٍۢ كَفُورٍۢ

اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
غَشِيَهُم ghashiyahum چھا جاتی ہے ان پر
مَّوْجٌۭ mawjun ایک موج
كَٱلظُّلَلِ kal-ẓulali سائبانوں کی طرف
دَعَوُا۟ daʿawū وہ پکارتے ہیں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
مُخْلِصِينَ mukh'liṣīna خالص کرنے والے ہوکر
لَهُ lahu اس کے لیے
ٱلدِّينَ l-dīna دین کو
فَلَمَّا falammā تو جب
نَجَّىٰهُمْ najjāhum وہ نجات دیتا ہے ان کو
إِلَى ilā طرف
ٱلْبَرِّ l-bari خشکی کی
فَمِنْهُم famin'hum تو ان میں سے
مُّقْتَصِدٌۭ ۚ muq'taṣidun بعض اعتدال برتتے ہوتے ہیں
وَمَا wamā اور نہیں
يَجْحَدُ yajḥadu انکار کرے گا
بِـَٔايَـٰتِنَآ biāyātinā ہماری آیات کا
إِلَّا illā مگر
كُلُّ kullu ہر
خَتَّارٍۢ khattārin غدار
كَفُورٍۢ kafūrin ناشکرا

آیت 33 - سورہ لقمان: 30 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمْ وَٱخْشَوْا۟ يَوْمًۭا لَّا يَجْزِى وَالِدٌ عَن وَلَدِهِۦ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِۦ شَيْـًٔا ۚ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّۭ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِٱللَّهِ ٱلْغَرُورُ

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
رَبَّكُمْ rabbakum اپنے رب سے
وَٱخْشَوْا۟ wa-ikh'shaw اور ڈرو
يَوْمًۭا yawman اس دن سے
لَّا lā نہ
يَجْزِى yajzī کام آئے گا
وَالِدٌ wālidun باپ
عَن ʿan اپنے
وَلَدِهِۦ waladihi بچے کے
وَلَا walā اور نہ
مَوْلُودٌ mawlūdun مولود۔ بچہ
هُوَ huwa وہ
جَازٍ jāzin بدلہ دینے والا ہے
عَن ʿan سے
وَالِدِهِۦ wālidihi اپنے والد کی طرف
شَيْـًٔا ۚ shayan کچھ بھی
إِنَّ inna یقینا
وَعْدَ waʿda وعدہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
حَقٌّۭ ۖ ḥaqqun سچا ہے
فَلَا falā تو ہرگز نہ
تَغُرَّنَّكُمُ taghurrannakumu دھوکے میں ڈالے تجھ کو
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu زندگی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَلَا walā اور ہرگز نہ
يَغُرَّنَّكُم yaghurrannakum دھوکے میں ڈالے تجھ کو
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے بارے میں
ٱلْغَرُورُ l-gharūru دھوکے باز

آیت 34 - سورہ لقمان: 27 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥ عِلْمُ ٱلسَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ ٱلْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِى ٱلْأَرْحَامِ ۖ وَمَا تَدْرِى نَفْسٌۭ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًۭا ۖ وَمَا تَدْرِى نَفْسٌۢ بِأَىِّ أَرْضٍۢ تَمُوتُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌۢ

خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عِندَهُۥ ʿindahu اس کے پاس
عِلْمُ ʿil'mu علم ہے
ٱلسَّاعَةِ l-sāʿati قیامت کا
وَيُنَزِّلُ wayunazzilu اور وہ اتارتا ہے
ٱلْغَيْثَ l-ghaytha بارش کو
وَيَعْلَمُ wayaʿlamu اور وہ جانتا ہے
مَا mā جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْحَامِ ۖ l-arḥāmi رحموں
وَمَا wamā اور نہیں
تَدْرِى tadrī جانتا
نَفْسٌۭ nafsun کوئی شخص
مَّاذَا mādhā کیا کچھ
تَكْسِبُ taksibu کمائی کرے گا
غَدًۭا ۖ ghadan کل
وَمَا wamā اور نہیں
تَدْرِى tadrī جانتا
نَفْسٌۢ nafsun کوئی شخص
بِأَىِّ bi-ayyi کس
أَرْضٍۢ arḍin زمین پر
تَمُوتُ ۚ tamūtu وہ مرے گا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
خَبِيرٌۢ khabīrun باخبر ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود