لقمان (لقمان) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 34 آیات، 546 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
546 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ لقمان عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا
وَمِنَwaminaمیں سے
ٱلنَّاسِl-nāsiاور لوگوں
مَنmanکوئی وہ ہے
يَشْتَرِىyashtarīجو خریدتا ہے
لَهْوَlahwaدل فریب
ٱلْحَدِيثِl-ḥadīthiکلام
لِيُضِلَّliyuḍillaتاکہ بھٹکائے
عَنʿanسے
سَبِيلِsabīliراستے
ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
بِغَيْرِbighayriبغیر
عِلْمٍۢʿil'minعلم کے
وَيَتَّخِذَهَاwayattakhidhahāاور بنا لے اس کو
هُزُوًا ۚhuzuwanمذاق
أُو۟لَـٰٓئِكَulāikaیہی لوگ
لَهُمْlahumان کے لیے
عَذَابٌۭʿadhābunعذاب ہے
مُّهِينٌۭmuhīnunرسوا کرنے والا۔ خوار کرنے والا۔ ذلیل کرنے والا
اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو
اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں
اور ہم نے لقمان کو دانائی بخشی۔ کہ خدا کا شکر کرو۔ اور جو شخص شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے۔ اور جو ناشکری کرتا ہے تو خدا بھی بےپروا اور سزاوار حمد (وثنا) ہے
وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَاātaynāدی ہم نے
لُقْمَـٰنَluq'mānaلقمان کو
ٱلْحِكْمَةَl-ḥik'mataحکمت
أَنِaniکہ
ٱشْكُرْush'kurشکر ادا کرو
لِلَّهِ ۚlillahiاللہ کے لیے
وَمَنwamanاور جو
يَشْكُرْyashkurشکر کرے گا
فَإِنَّمَاfa-innamāتو بیشک
يَشْكُرُyashkuruشکر ادا کرے گا
لِنَفْسِهِۦ ۖlinafsihiاپنے ہی نفس کے لیے۔ خود کے لیے
اور ہم نے انسان کو جسے اُس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر پیٹ میں اُٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے) اور (آخرکار) دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے (اپنے نیز) اس کے ماں باپ کے بارے میں تاکید کی ہے کہ میرا بھی شکر کرتا رہ اور اپنے ماں باپ کا بھی (کہ تم کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے
وَوَصَّيْنَاwawaṣṣaynāاور تاکید کی ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَl-insānaانسان کو
بِوَٰلِدَيْهِbiwālidayhiاپنے والدین کے ساتھ (احسان کرنے کی)
حَمَلَتْهُḥamalathuاٹھایا اس کو
أُمُّهُۥummuhuاس کی ماں نے
وَهْنًاwahnanکمزوری کے ساتھ
عَلَىٰʿalāاوپر
وَهْنٍۢwahninکمزوری کے
وَفِصَـٰلُهُۥwafiṣāluhuاور دودھ چھڑانا اس کا
فِىfīمیں
عَامَيْنِʿāmayniدو سال ہوا
أَنِaniکہ
ٱشْكُرْush'kurشکر ادا کرو
لِىlīمیرے لیے
وَلِوَٰلِدَيْكَwaliwālidaykaاور اپنے والدین کے لیے
اور اگر وہ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کا کہا نہ ماننا۔ ہاں دنیا (کے کاموں) میں ان کا اچھی طرح ساتھ دینا اور جو شخص میری طرف رجوع لائے اس کے رستے پر چلنا پھر تم کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ تو جو کام تم کرتے رہے میں سب سے تم کو آگاہ کروں گا
وَإِنwa-inاور اگر
جَـٰهَدَاكَjāhadākaوہ دونوں کوشش کریں تمہارے ساتھ
عَلَىٰٓʿalāاس پر
أَنanکہ
تُشْرِكَtush'rikaتم شریک کرو
بِىbīمیرے ساتھ
مَاmāجو
لَيْسَlaysaنہیں
لَكَlakaتیرے لیے
بِهِۦbihiاس کا
عِلْمٌۭʿil'munکوئی علم
فَلَاfalāتو نہ
تُطِعْهُمَا ۖtuṭiʿ'humāتم اطاعت کرو ان دونوں کی
وَصَاحِبْهُمَاwaṣāḥib'humāاور زندگی بسر کرو ان کے ساتھ۔ ساتھ رہو ان دونوں کے
فِىfīمیں
ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا
مَعْرُوفًۭا ۖmaʿrūfanبھلے طریقے سے
وَٱتَّبِعْwa-ittabiʿاور پیروی کرو
سَبِيلَsabīlaاس راستے کی
مَنْmanجو
أَنَابَanābaرجوع کرے
إِلَىَّ ۚilayyaمیری طرف
ثُمَّthummaپھر
إِلَىَّilayyaمیری طرف
مَرْجِعُكُمْmarjiʿukumلوٹنا ہے تمہارا
فَأُنَبِّئُكُمfa-unabbi-ukumپھر میں بتاؤں گا تم کو
(لقمان نے یہ بھی کہا کہ) بیٹا اگر کوئی عمل (بالفرض) رائی کے دانے کے برابر بھی (چھوٹا) ہو اور ہو بھی کسی پتھر کے اندر یا آسمانوں میں (مخفی ہو) یا زمین میں۔ خدا اُس کو قیامت کے دن لاموجود کرے گا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا باریک بین (اور) خبردار ہے
بیٹا نماز کی پابندی رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بری باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصیبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا۔ بیشک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں
اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟)
اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے
وَمَنwamanاور جس نے
كَفَرَkafaraکفر کیا
فَلَاfalāپس نہ
يَحْزُنكَyaḥzunkaغمگین کرے تجھ کو
كُفْرُهُۥٓ ۚkuf'ruhuاس کا کفر کرنا
إِلَيْنَاilaynāہماری طرف
مَرْجِعُهُمْmarjiʿuhumان سب کا لوٹنا ہے
فَنُنَبِّئُهُمfanunabbi-uhumپھر ہم بتائیں گے ان کو
اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی کی مہربانی سے کشتیاں دریا میں چلتی ہیں۔ تاکہ وہ تم کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائے۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں
اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں
وَإِذَاwa-idhāاور جب
غَشِيَهُمghashiyahumچھا جاتی ہے ان پر
مَّوْجٌۭmawjunایک موج
كَٱلظُّلَلِkal-ẓulaliسائبانوں کی طرف
دَعَوُا۟daʿawūوہ پکارتے ہیں
ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
مُخْلِصِينَmukh'liṣīnaخالص کرنے والے ہوکر
لَهُlahuاس کے لیے
ٱلدِّينَl-dīnaدین کو
فَلَمَّاfalammāتو جب
نَجَّىٰهُمْnajjāhumوہ نجات دیتا ہے ان کو
إِلَىilāطرف
ٱلْبَرِّl-bariخشکی کی
فَمِنْهُمfamin'humتو ان میں سے
مُّقْتَصِدٌۭ ۚmuq'taṣidunبعض اعتدال برتتے ہوتے ہیں
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلنَّاسُl-nāsuلوگو
ٱتَّقُوا۟ittaqūڈرو
رَبَّكُمْrabbakumاپنے رب سے
وَٱخْشَوْا۟wa-ikh'shawاور ڈرو
يَوْمًۭاyawmanاس دن سے
لَّاlāنہ
يَجْزِىyajzīکام آئے گا
وَالِدٌwālidunباپ
عَنʿanاپنے
وَلَدِهِۦwaladihiبچے کے
وَلَاwalāاور نہ
مَوْلُودٌmawlūdunمولود۔ بچہ
هُوَhuwaوہ
جَازٍjāzinبدلہ دینے والا ہے
عَنʿanسے
وَالِدِهِۦwālidihiاپنے والد کی طرف
شَيْـًٔا ۚshayanکچھ بھی
إِنَّinnaیقینا
وَعْدَwaʿdaوعدہ
ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
حَقٌّۭ ۖḥaqqunسچا ہے
فَلَاfalāتو ہرگز نہ
تَغُرَّنَّكُمُtaghurrannakumuدھوکے میں ڈالے تجھ کو
خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے