سورہ يس لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ يس لفظ بہ لفظ

يس (يس) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 83 آیات، 725 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

725 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ يس عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 4 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ يس: 1 لفظ

يسٓ

یٰسٓ

يسٓ ya-seen یس

آیت 2 - سورہ يس: 2 الفاظ

وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْحَكِيمِ

قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے

وَٱلْقُرْءَانِ wal-qur'āni قسم ہے قرآن
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکیم کی

آیت 3 - سورہ يس: 3 الفاظ

إِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ

اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو

إِنَّكَ innaka بیشک آپ
لَمِنَ lamina البتہ سے ہیں
ٱلْمُرْسَلِينَ l-mur'salīna رسولوں میں (سے ہیں)

آیت 4 - سورہ يس: 3 الفاظ

عَلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

سیدھے رستے پر

عَلَىٰ ʿalā پر
صِرَٰطٍۢ ṣirāṭin راستے کی طرف
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھے

آیت 5 - سورہ يس: 3 الفاظ

تَنزِيلَ ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ

یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے

تَنزِيلَ tanzīla نازل کردہ ہے
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi زبردست
ٱلرَّحِيمِ l-raḥīmi رحم فرمانے والی ہستی کی طرف

آیت 6 - سورہ يس: 7 الفاظ

لِتُنذِرَ قَوْمًۭا مَّآ أُنذِرَ ءَابَآؤُهُمْ فَهُمْ غَـٰفِلُونَ

تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

لِتُنذِرَ litundhira تاکہ تم خبردار کرو
قَوْمًۭا qawman ایک قوم کو
مَّآ mā نہیں
أُنذِرَ undhira خبردار کیے گئے
ءَابَآؤُهُمْ ābāuhum ان کے آباؤ اجداد
فَهُمْ fahum پس وہ
غَـٰفِلُونَ ghāfilūna غافل ہیں

آیت 7 - سورہ يس: 8 الفاظ

لَقَدْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَىٰٓ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
حَقَّ ḥaqqa حق ہوئی۔ ثابت ہوئی
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَكْثَرِهِمْ aktharihim ان کی اکثریت (پر )
فَهُمْ fahum کہ وہ
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna ایمان لائیں گے

آیت 8 - سورہ يس: 10 الفاظ

إِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ أَعْنَـٰقِهِمْ أَغْلَـٰلًۭا فَهِىَ إِلَى ٱلْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں

إِنَّا innā بیشک ہم نے
جَعَلْنَا jaʿalnā ڈال دیے ہم نے
فِىٓ fī میں
أَعْنَـٰقِهِمْ aʿnāqihim ان کی گردنوں میں
أَغْلَـٰلًۭا aghlālan طوق
فَهِىَ fahiya تو وہ
إِلَى ilā تک
ٱلْأَذْقَانِ l-adhqāni ٹھوڑیوں تک ہیں
فَهُم fahum تو وہ
مُّقْمَحُونَ muq'maḥūna سر اٹھائے ہوئے ہیں

آیت 9 - سورہ يس: 12 الفاظ

وَجَعَلْنَا مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّۭا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّۭا فَأَغْشَيْنَـٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ

اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی۔ پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنادی ہم نے
مِنۢ min سے
بَيْنِ bayni درمیان
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے سامنے سے
سَدًّۭا saddan ایک دیوار
وَمِنْ wamin اور سے
خَلْفِهِمْ khalfihim ان کے پیچھے سے
سَدًّۭا saddan ایک دیوار
فَأَغْشَيْنَـٰهُمْ fa-aghshaynāhum پھر ڈھانپ دیا ہم نے ان کو
فَهُمْ fahum پس وہ
لَا lā نہیں
يُبْصِرُونَ yub'ṣirūna وہ دیکھ پاتے

آیت 10 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَسَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

اور تم ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لانے کے

وَسَوَآءٌ wasawāon اور برابر ہے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَأَنذَرْتَهُمْ a-andhartahum خواہ تم ڈراؤ ان کو
أَمْ am یا
لَمْ lam نہ
تُنذِرْهُمْ tundhir'hum تم ڈراؤ ان کو
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان لائیں گے

آیت 11 - سورہ يس: 12 الفاظ

إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكْرَ وَخَشِىَ ٱلرَّحْمَـٰنَ بِٱلْغَيْبِ ۖ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍۢ وَأَجْرٍۢ كَرِيمٍ

تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو

إِنَّمَا innamā بیشک
تُنذِرُ tundhiru تم خبردار کرسکتے ہو
مَنِ mani اس کو جو
ٱتَّبَعَ ittabaʿa پیروی کرے
ٱلذِّكْرَ l-dhik'ra نصیحت کی
وَخَشِىَ wakhashiya اور ڈرتا ہوں
ٱلرَّحْمَـٰنَ l-raḥmāna رحمن سے
بِٱلْغَيْبِ ۖ bil-ghaybi ساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر
فَبَشِّرْهُ fabashir'hu پس خوش خبری دے دو اس کو
بِمَغْفِرَةٍۢ bimaghfiratin بخشش کی
وَأَجْرٍۢ wa-ajrin اجر کی
كَرِيمٍ karīmin عزت والے

آیت 12 - سورہ يس: 14 الفاظ

إِنَّا نَحْنُ نُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا۟ وَءَاثَـٰرَهُمْ ۚ وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ فِىٓ إِمَامٍۢ مُّبِينٍۢ

بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔

إِنَّا innā بیشک ہم
نَحْنُ naḥnu ہم ہی
نُحْىِ nuḥ'yī ہم زندہ کریں گے
ٱلْمَوْتَىٰ l-mawtā مردوں کو
وَنَكْتُبُ wanaktubu اور ہم لکھ رہے ہیں
مَا mā جو
قَدَّمُوا۟ qaddamū انہوں نے آگے بھیجا
وَءَاثَـٰرَهُمْ ۚ waāthārahum اور ان کے آثار کو
وَكُلَّ wakulla اور ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
أَحْصَيْنَـٰهُ aḥṣaynāhu شمار کررکھا ہے ہم نے اس کو
فِىٓ fī میں
إِمَامٍۢ imāmin ایک کتاب میں
مُّبِينٍۢ mubīnin واضح

آیت 13 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا أَصْحَـٰبَ ٱلْقَرْيَةِ إِذْ جَآءَهَا ٱلْمُرْسَلُونَ

اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے

وَٱضْرِبْ wa-iḍ'rib اور بیان کرو
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّثَلًا mathalan ایک مثال
أَصْحَـٰبَ aṣḥāba والوں کی
ٱلْقَرْيَةِ l-qaryati بستی (والوں کی)
إِذْ idh جب
جَآءَهَا jāahā آئے ان کے پاس
ٱلْمُرْسَلُونَ l-mur'salūna بھیجے ہوئے (پیغمبر)

آیت 14 - سورہ يس: 11 الفاظ

إِذْ أَرْسَلْنَآ إِلَيْهِمُ ٱثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍۢ فَقَالُوٓا۟ إِنَّآ إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

(یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں

إِذْ idh جب
أَرْسَلْنَآ arsalnā بھیجا ہم نے
إِلَيْهِمُ ilayhimu ان کی طرف
ٱثْنَيْنِ ith'nayni دو کو
فَكَذَّبُوهُمَا fakadhabūhumā تو انہوں نے جھٹلادیا ان دونوں کو
فَعَزَّزْنَا faʿazzaznā تو قوت دی ہم نے/ تائید کی ہم نے
بِثَالِثٍۢ bithālithin ساتھ ایک تیسرے کے
فَقَالُوٓا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِلَيْكُم ilaykum تمہاری طرف
مُّرْسَلُونَ mur'salūna بھیجے گئے ہیں/ بھیجے جانے والے ہیں

آیت 15 - سورہ يس: 15 الفاظ

قَالُوا۟ مَآ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَمَآ أَنزَلَ ٱلرَّحْمَـٰنُ مِن شَىْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ

وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہیں مگر ہماری طرح کے آدمی (ہو) اور خدا نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم محض جھوٹ بولتے ہو

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
مَآ mā نہیں
أَنتُمْ antum تم
إِلَّا illā مگر
بَشَرٌۭ basharun ایک انسان
مِّثْلُنَا mith'lunā ہماری طرح
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنزَلَ anzala نازل کیا
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن نے
مِن min سے
شَىْءٍ shayin کسی چیز کو
إِنْ in نہیں
أَنتُمْ antum ہو تم
إِلَّا illā مگر
تَكْذِبُونَ takdhibūna جھوٹ بولتے

آیت 16 - سورہ يس: 6 الفاظ

قَالُوا۟ رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّآ إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
رَبُّنَا rabbunā ہمارا رب
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
لَمُرْسَلُونَ lamur'salūna البتہ بھیجے ہوئے ہیں

آیت 17 - سورہ يس: 5 الفاظ

وَمَا عَلَيْنَآ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس

وَمَا wamā اور نہیں
عَلَيْنَآ ʿalaynā ہم پر
إِلَّا illā مگر
ٱلْبَلَـٰغُ l-balāghu پہنچا دینا
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu صاف صاف ۔ کھلم کھلا

آیت 18 - سورہ يس: 12 الفاظ

قَالُوٓا۟ إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا۟ لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
إِنَّا innā بیشک ہم
تَطَيَّرْنَا taṭayyarnā منحوس سمجھتے ہیں ہم /فال بد سمجھتے ہیں ہم
بِكُمْ ۖ bikum تم کو
لَئِن la-in البتہ اگر
لَّمْ lam نہیں
تَنتَهُوا۟ tantahū تم باز آئے
لَنَرْجُمَنَّكُمْ lanarjumannakum البتہ ہم ضرور سنگسار کردیں گے تم کو
وَلَيَمَسَّنَّكُم walayamassannakum اور البتہ ضرور چھوئے گا تم کو
مِّنَّا minnā ہماری طرف سے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌۭ alīmun درد ناک

آیت 19 - سورہ يس: 9 الفاظ

قَالُوا۟ طَـٰٓئِرُكُم مَّعَكُمْ ۚ أَئِن ذُكِّرْتُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌۭ مُّسْرِفُونَ

انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
طَـٰٓئِرُكُم ṭāirukum تمہاری فال بد/تمہاری نحوست
مَّعَكُمْ ۚ maʿakum تمہارے ساتھ ہے
أَئِن a-in کیا بھلا اس لئے کہ
ذُكِّرْتُم ۚ dhukkir'tum نصحیت کئے گئے تم/ تم یہ سب باتیں بنا رہے ہو
بَلْ bal بلکہ
أَنتُمْ antum تم
قَوْمٌۭ qawmun ایک قوم ہو
مُّسْرِفُونَ mus'rifūna حد سے بڑی ہوئی

آیت 20 - سورہ يس: 10 الفاظ

وَجَآءَ مِنْ أَقْصَا ٱلْمَدِينَةِ رَجُلٌۭ يَسْعَىٰ قَالَ يَـٰقَوْمِ ٱتَّبِعُوا۟ ٱلْمُرْسَلِينَ

اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو

وَجَآءَ wajāa اور آیا
مِنْ min سے
أَقْصَا aqṣā دور دراز حصے سے
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati شہر کے
رَجُلٌۭ rajulun ایک شخص
يَسْعَىٰ yasʿā دوڑتا ہوا
قَالَ qāla بولا
يَـٰقَوْمِ yāqawmi اے میری قوم
ٱتَّبِعُوا۟ ittabiʿū پیروی کرو
ٱلْمُرْسَلِينَ l-mur'salīna رسولوں کی

آیت 21 - سورہ يس: 7 الفاظ

ٱتَّبِعُوا۟ مَن لَّا يَسْـَٔلُكُمْ أَجْرًۭا وَهُم مُّهْتَدُونَ

ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں

ٱتَّبِعُوا۟ ittabiʿū پیروی کرو
مَن man جو
لَّا lā نہیں
يَسْـَٔلُكُمْ yasalukum سوال کرتے تم سے/ مانگتے تم سے
أَجْرًۭا ajran کوئی اجر
وَهُم wahum اور وہ
مُّهْتَدُونَ muh'tadūna ہدایت یافتہ ہیں

آیت 22 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَمَا لِىَ لَآ أَعْبُدُ ٱلَّذِى فَطَرَنِى وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

وَمَا wamā اور کیا ہے
لِىَ liya میرے لئے/ کیا ہے مجھ کو
لَآ lā کہ نہ
أَعْبُدُ aʿbudu میں عبادت کروں
ٱلَّذِى alladhī اس ذات کی
فَطَرَنِى faṭaranī جس نے پیدا کیا مجھ کو
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اس کی طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 23 - سورہ يس: 15 الفاظ

ءَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً إِن يُرِدْنِ ٱلرَّحْمَـٰنُ بِضُرٍّۢ لَّا تُغْنِ عَنِّى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًۭٔا وَلَا يُنقِذُونِ

کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں

ءَأَتَّخِذُ a-attakhidhu کیا میں بنالوں
مِن min سے
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
ءَالِهَةً ālihatan کچھ الٰہ
إِن in اگر
يُرِدْنِ yurid'ni ارادہ کرے میرے ساتھ/ چاہے میرے ساتھ
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن
بِضُرٍّۢ biḍurrin کسی تکلیف کا/ نقصان کو
لَّا lā نہ
تُغْنِ tugh'ni نہ کام آئے گی
عَنِّى ʿannī مجھ کو
شَفَـٰعَتُهُمْ shafāʿatuhum ان کی سفارش
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
يُنقِذُونِ yunqidhūni وہ بچاسکیں گے مجھ کو

آیت 24 - سورہ يس: 5 الفاظ

إِنِّىٓ إِذًۭا لَّفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ

تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا

إِنِّىٓ innī بیشک میں
إِذًۭا idhan تب
لَّفِى lafī البتہ
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی میں ہوں گا
مُّبِينٍ mubīnin کھلی

آیت 25 - سورہ يس: 4 الفاظ

إِنِّىٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمْ فَٱسْمَعُونِ

میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو

إِنِّىٓ innī بیشک میں
ءَامَنتُ āmantu میں ایمان لایا
بِرَبِّكُمْ birabbikum ساتھ تمہارے رب کے
فَٱسْمَعُونِ fa-is'maʿūni پس سنو مجھ کو

آیت 26 - سورہ يس: 7 الفاظ

قِيلَ ٱدْخُلِ ٱلْجَنَّةَ ۖ قَالَ يَـٰلَيْتَ قَوْمِى يَعْلَمُونَ

حکم ہوا کہ بہشت میں داخل ہوجا۔ بولا کاش! میری قوم کو خبر ہو

قِيلَ qīla کہا گیا
ٱدْخُلِ ud'khuli داخل ہوجاؤ
ٱلْجَنَّةَ ۖ l-janata جنت میں
قَالَ qāla اس نے کہا
يَـٰلَيْتَ yālayta اے کاش
قَوْمِى qawmī میری قوم
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جان لیتی/ جانتی ہوتی

آیت 27 - سورہ يس: 7 الفاظ

بِمَا غَفَرَ لِى رَبِّى وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُكْرَمِينَ

کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا

بِمَا bimā بوجہ جس چیز کے/ بوجہ اس کا جو
غَفَرَ ghafara بخش دیا
لِى lī مجھے
رَبِّى rabbī میرے رب نے
وَجَعَلَنِى wajaʿalanī اور بنادیا مجھ کو
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُكْرَمِينَ l-muk'ramīna باعزت لوگوں

آیت 28 - سورہ يس: 13 الفاظ

۞ وَمَآ أَنزَلْنَا عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنۢ بَعْدِهِۦ مِن جُندٍۢ مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا كُنَّا مُنزِلِينَ

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی

۞ وَمَآ wamā اور نہیں
أَنزَلْنَا anzalnā نازل کیا ہم
عَلَىٰ ʿalā پر
قَوْمِهِۦ qawmihi اس کی قوم
مِنۢ min
بَعْدِهِۦ baʿdihi اس کے بعد
مِن min کوئی
جُندٍۢ jundin لشکر
مِّنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
وَمَا wamā اور نہ
كُنَّا kunnā تھے ہم
مُنزِلِينَ munzilīna نازل کرنے والے

آیت 29 - سورہ يس: 8 الفاظ

إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةًۭ وَٰحِدَةًۭ فَإِذَا هُمْ خَـٰمِدُونَ

وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے

إِن in نہ
كَانَتْ kānat تھی (وہ بس)
إِلَّا illā مگر
صَيْحَةًۭ ṣayḥatan چیخ
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan بس ایک ہی
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتاً
هُمْ hum وہ
خَـٰمِدُونَ khāmidūna وہ بجھے ہوئے تھے

آیت 30 - سورہ يس: 11 الفاظ

يَـٰحَسْرَةً عَلَى ٱلْعِبَادِ ۚ مَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہیں

يَـٰحَسْرَةً yāḥasratan ہائے حسرت/ اے حسرت
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعِبَادِ ۚ l-ʿibādi بندوں
مَا mā نہیں
يَأْتِيهِم yatīhim آتا ان کے پاس
مِّن min کوئی
رَّسُولٍ rasūlin رسول
إِلَّا illā مگر
كَانُوا۟ kānū ہیں وہ
بِهِۦ bihi اس کے ساتھ
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna مذاق اڑاتے/ اس کا مذاق اڑاتے

آیت 31 - سورہ يس: 11 الفاظ

أَلَمْ يَرَوْا۟ كَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ ٱلْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
كَمْ kam کتنی ہی
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کردیں ہم نے
قَبْلَهُم qablahum ان سے پہلے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْقُرُونِ l-qurūni بستیوں
أَنَّهُمْ annahum بیشک وہ
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
لَا lā نہیں
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna لوٹے/ پلٹے

آیت 32 - سورہ يس: 6 الفاظ

وَإِن كُلٌّۭ لَّمَّا جَمِيعٌۭ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے

وَإِن wa-in اور نہیں
كُلٌّۭ kullun سب کے سب
لَّمَّا lammā مگر
جَمِيعٌۭ jamīʿun سارے ہمارے
لَّدَيْنَا ladaynā پاس
مُحْضَرُونَ muḥ'ḍarūna حاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گے

آیت 33 - سورہ يس: 10 الفاظ

وَءَايَةٌۭ لَّهُمُ ٱلْأَرْضُ ٱلْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَـٰهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّۭا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ

اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں

وَءَايَةٌۭ waāyatun اور ایک نشانی
لَّهُمُ lahumu ان کے لئے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین ہے
ٱلْمَيْتَةُ l-maytatu مردہ
أَحْيَيْنَـٰهَا aḥyaynāhā زندہ کیا ہم نے اس کو
وَأَخْرَجْنَا wa-akhrajnā اور نکالا ہم نے
مِنْهَا min'hā اس میں سے
حَبًّۭا ḥabban غلہ
فَمِنْهُ famin'hu تو کچھ اس سے
يَأْكُلُونَ yakulūna وہ کھاتے ہیں

آیت 34 - سورہ يس: 10 الفاظ

وَجَعَلْنَا فِيهَا جَنَّـٰتٍۢ مِّن نَّخِيلٍۢ وَأَعْنَـٰبٍۢ وَفَجَّرْنَا فِيهَا مِنَ ٱلْعُيُونِ

اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے

وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور ہم نے بنائے
فِيهَا fīhā اس میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات
مِّن min سے
نَّخِيلٍۢ nakhīlin کھجوروں (میں)
وَأَعْنَـٰبٍۢ wa-aʿnābin اور انگوروں (میں) سے
وَفَجَّرْنَا wafajjarnā اور پھاڑے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
مِنَ mina میں سے
ٱلْعُيُونِ l-ʿuyūni چشموں / مختلف چشمے

آیت 35 - سورہ يس: 8 الفاظ

لِيَأْكُلُوا۟ مِن ثَمَرِهِۦ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

لِيَأْكُلُوا۟ liyakulū تاکہ وہ کھائیں
مِن min میں سے
ثَمَرِهِۦ thamarihi اسی کی پیدوار
وَمَا wamā حالانکہ نہیں
عَمِلَتْهُ ʿamilathu کیا اس کام کو
أَيْدِيهِمْ ۖ aydīhim ان کے ہاتھوں نے
أَفَلَا afalā کیا پھر نہیں
يَشْكُرُونَ yashkurūna وہ شکر کریں گے

آیت 36 - سورہ يس: 13 الفاظ

سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ

وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے

سُبْحَـٰنَ sub'ḥāna پاک ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
ٱلْأَزْوَٰجَ l-azwāja سب جوڑوں کو
كُلَّهَا kullahā سارے کے سارے
مِمَّا mimmā اس میں سے
تُنۢبِتُ tunbitu جو اگاتی ہے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
وَمِنْ wamin اور ان کے
أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں میں سے
وَمِمَّا wamimmā اور اس میں سے جو
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna و ہ جانتے

آیت 37 - سورہ يس: 9 الفاظ

وَءَايَةٌۭ لَّهُمُ ٱلَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ ٱلنَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے

وَءَايَةٌۭ waāyatun اور ایک نشانی
لَّهُمُ lahumu ان کے لئے
ٱلَّيْلُ al-laylu رات ہے
نَسْلَخُ naslakhu ہم نکال لیتے ہیں/ کھینچتے ہیں
مِنْهُ min'hu اس سے
ٱلنَّهَارَ l-nahāra دن کو
فَإِذَا fa-idhā تو تب
هُم hum وہ
مُّظْلِمُونَ muẓ'limūna اندھیرے میں داخل ہوجاتے ہیں

آیت 38 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَٱلشَّمْسُ تَجْرِى لِمُسْتَقَرٍّۢ لَّهَا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ

اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے

وَٱلشَّمْسُ wal-shamsu اور سورج
تَجْرِى tajrī چل رہا ہے
لِمُسْتَقَرٍّۢ limus'taqarrin واسطے ایک ٹھکانے کے /اپنے مقررہ ٹھکانے میں
لَّهَا ۚ lahā اس کے لئے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
تَقْدِيرُ taqdīru اندازہ ہے
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi زبردست
ٱلْعَلِيمِ l-ʿalīmi علم والے کا

آیت 39 - سورہ يس: 7 الفاظ

وَٱلْقَمَرَ قَدَّرْنَـٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلْعُرْجُونِ ٱلْقَدِيمِ

اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے

وَٱلْقَمَرَ wal-qamara اور چاند
قَدَّرْنَـٰهُ qaddarnāhu مقرر کی ہم نے اس کی
مَنَازِلَ manāzila منزلیں
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
عَادَ ʿāda وہ لوٹ جانا ہے
كَٱلْعُرْجُونِ kal-ʿur'jūni پتلی ٹہنی کی طرح/ کھجور کی سوکھی شاخ کی طرح
ٱلْقَدِيمِ l-qadīmi جو (پرانی) ہو

آیت 40 - سورہ يس: 15 الفاظ

لَا ٱلشَّمْسُ يَنۢبَغِى لَهَآ أَن تُدْرِكَ ٱلْقَمَرَ وَلَا ٱلَّيْلُ سَابِقُ ٱلنَّهَارِ ۚ وَكُلٌّۭ فِى فَلَكٍۢ يَسْبَحُونَ

نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں

لَا lā نہیں
ٱلشَّمْسُ l-shamsu سورج
يَنۢبَغِى yanbaghī زیب دیتا
لَهَآ lahā اس کے لئے
أَن an کہ
تُدْرِكَ tud'rika پالے/ پکڑ لے،
ٱلْقَمَرَ l-qamara چاند کو
وَلَا walā اور نہ
ٱلَّيْلُ al-laylu رات
سَابِقُ sābiqu سبقت لے جانے والی ہے
ٱلنَّهَارِ ۚ l-nahāri دن سے
وَكُلٌّۭ wakullun اور سب کے سب
فِى fī میں
فَلَكٍۢ falakin ایک فلک
يَسْبَحُونَ yasbaḥūna تیرے رہے ہیں

آیت 41 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَءَايَةٌۭ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ

اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا

وَءَايَةٌۭ waāyatun اور ایک نشانی ہے
لَّهُمْ lahum ان کے لئے
أَنَّا annā بیشک ہم نے
حَمَلْنَا ḥamalnā سوار کیا ہم نے
ذُرِّيَّتَهُمْ dhurriyyatahum ان کی اولاد کو
فِى fī میں
ٱلْفُلْكِ l-ful'ki کشتی
ٱلْمَشْحُونِ l-mashḥūni بھری ہوئی

آیت 42 - سورہ يس: 6 الفاظ

وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِۦ مَا يَرْكَبُونَ

اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں

وَخَلَقْنَا wakhalaqnā اور پیدا کیا ہم نے
لَهُم lahum ان کے لئے
مِّن min سے
مِّثْلِهِۦ mith'lihi اس کی مانند
مَا mā جس پر/ وہ جو
يَرْكَبُونَ yarkabūna وہ جو سوار ہوتے ہیں

آیت 43 - سورہ يس: 9 الفاظ

وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ

اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں۔ پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوا اور نہ ان کو رہائی ملے

وَإِن wa-in اور اگر
نَّشَأْ nasha ہم چاہیں
نُغْرِقْهُمْ nugh'riq'hum ہم غرق کردیں ان کو
فَلَا falā تو نہیں
صَرِيخَ ṣarīkha کوئی مددگار
لَهُمْ lahum ان کے لئے/ تو نہ ہو کوئی ان کی چیخ
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنقَذُونَ yunqadhūna بچائے جاسکتے ہیں/ وہ بچائے جاسکیں گے

آیت 44 - سورہ يس: 6 الفاظ

إِلَّا رَحْمَةًۭ مِّنَّا وَمَتَـٰعًا إِلَىٰ حِينٍۢ

مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں

إِلَّا illā سوائے
رَحْمَةًۭ raḥmatan رحمت کے
مِّنَّا minnā جو ہماری طرف سے ہو
وَمَتَـٰعًا wamatāʿan اور ایک فائدے کے
إِلَىٰ ilā تک
حِينٍۢ ḥīnin ایک وقت

آیت 45 - سورہ يس: 11 الفاظ

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّقُوا۟ مَا بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
قِيلَ qīla کہا جاتا ہے
لَهُمُ lahumu ان کو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
مَا mā اس سے جو
بَيْنَ bayna
أَيْدِيكُمْ aydīkum تمہارے سامنے
وَمَا wamā اور جو
خَلْفَكُمْ khalfakum تمہارے پیچھے ہے
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُرْحَمُونَ tur'ḥamūna تم رحم کئے جاؤ

آیت 46 - سورہ يس: 11 الفاظ

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ ءَايَةٍۢ مِّنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ

اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

وَمَا wamā اور نہیں
تَأْتِيهِم tatīhim آتی ان کے پاس
مِّنْ min کوئی
ءَايَةٍۢ āyatin نشانی
مِّنْ min میں سے
ءَايَـٰتِ āyāti نشانیوں
رَبِّهِمْ rabbihim ان کے رب کی
إِلَّا illā مگر
كَانُوا۟ kānū ہوتے ہیں وہ
عَنْهَا ʿanhā اس سے
مُعْرِضِينَ muʿ'riḍīna اعراض برتنے والے

آیت 47 - سورہ يس: 24 الفاظ

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ أَنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَنُطْعِمُ مَن لَّوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ أَطْعَمَهُۥٓ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو

وَإِذَا wa-idhā اور جب
قِيلَ qīla کہا جاتا ہے
لَهُمْ lahum ان کو
أَنفِقُوا۟ anfiqū خرچ کرو
مِمَّا mimmā اس میں سے
رَزَقَكُمُ razaqakumu جو رزق دیا تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
قَالَ qāla کہتے ہیں وہ/ کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں سے
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے
أَنُطْعِمُ anuṭ'ʿimu کیا ہم کھلائیں
مَن man جس کو
لَّوْ law اگر
يَشَآءُ yashāu چاہتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَطْعَمَهُۥٓ aṭʿamahu کھلا دیتا اس کو
إِنْ in نہیں
أَنتُمْ antum ہو تم
إِلَّا illā مگر
فِى fī ، میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی (میں)
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 48 - سورہ يس: 7 الفاظ

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

اور کہتے ہیں اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟

وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
مَتَىٰ matā کب ہوگی
هَـٰذَا hādhā یہ
ٱلْوَعْدُ l-waʿdu دھکمی (پوری)
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 49 - سورہ يس: 8 الفاظ

مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيْحَةًۭ وَٰحِدَةًۭ تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ يَخِصِّمُونَ

یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی

مَا mā نہیں
يَنظُرُونَ yanẓurūna وہ انتظار کر رہے
إِلَّا illā مگر
صَيْحَةًۭ ṣayḥatan چیخ کا
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan ایک ہی
تَأْخُذُهُمْ takhudhuhum پکڑلے گی ان کو
وَهُمْ wahum اور وہ
يَخِصِّمُونَ yakhiṣṣimūna جھگڑ رہے ہوں گے

آیت 50 - سورہ يس: 7 الفاظ

فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةًۭ وَلَآ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

پھر نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں میں واپس جاسکیں گے

فَلَا falā پس نہ
يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
تَوْصِيَةًۭ tawṣiyatan کوئی وصیت کرنے کی
وَلَآ walā اور نہ
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَهْلِهِمْ ahlihim اپنے گھر والوں کی
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna وہ پلٹ سکیں گے

آیت 51 - سورہ يس: 10 الفاظ

وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ ٱلْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ

اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے

وَنُفِخَ wanufikha اور پھونک دیا جائے گا/ پھونکا جائے گا
فِى fī میں
ٱلصُّورِ l-ṣūri صور
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتاً/ یکایک
هُم hum وہ
مِّنَ mina سے
ٱلْأَجْدَاثِ l-ajdāthi قبروں
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
يَنسِلُونَ yansilūna تیزی سے چل رہے ہوں گے/ نکل چلیں گے

آیت 52 - سورہ يس: 12 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا مَنۢ بَعَثَنَا مِن مَّرْقَدِنَا ۜ ۗ هَـٰذَا مَا وَعَدَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَصَدَقَ ٱلْمُرْسَلُونَ

کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا

قَالُوا۟ qālū کہیں گے
يَـٰوَيْلَنَا yāwaylanā ہائے افسوس ہم پر
مَنۢ man کس نے
بَعَثَنَا baʿathanā اٹھادیا ہم کو
مِن min سے
مَّرْقَدِنَا ۜ ۗ marqadinā ہماری سونے کی جگہوں
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
مَا mā وہ جو
وَعَدَ waʿada وعدہ کیا تھا
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن ہے
وَصَدَقَ waṣadaqa اور سچ کہا تھا
ٱلْمُرْسَلُونَ l-mur'salūna رسولوں نے

آیت 53 - سورہ يس: 10 الفاظ

إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةًۭ وَٰحِدَةًۭ فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌۭ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ

صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے

إِن in نہ
كَانَتْ kānat ہوگی
إِلَّا illā مگر
صَيْحَةًۭ ṣayḥatan چیخ
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan ایک ہی
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتاً
هُمْ hum وہ
جَمِيعٌۭ jamīʿun سب کے سب
لَّدَيْنَا ladaynā ہمارے پاس/ ہماری جناب میں
مُحْضَرُونَ muḥ'ḍarūna حاضر کئے جانے والے ہیں/ حاضر کئے جائیں گے

آیت 54 - سورہ يس: 11 الفاظ

فَٱلْيَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌۭ شَيْـًۭٔا وَلَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے

فَٱلْيَوْمَ fal-yawma تو آج کے دن
لَا lā نہ
تُظْلَمُ tuẓ'lamu ظلم کیا جائے گا
نَفْسٌۭ nafsun کسی نفس پر
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
تُجْزَوْنَ tuj'zawna تم بدلہ دیئے جاؤ گے
إِلَّا illā مگر
مَا mā (وہ) جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 55 - سورہ يس: 7 الفاظ

إِنَّ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ ٱلْيَوْمَ فِى شُغُلٍۢ فَـٰكِهُونَ

اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
أَصْحَـٰبَ aṣḥāba والے
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج کے دن
فِى fī میں
شُغُلٍۢ shughulin ایک شغل (میں)/ کام (میں)
فَـٰكِهُونَ fākihūna خوش ہورہے ہوں گے

آیت 56 - سورہ يس: 7 الفاظ

هُمْ وَأَزْوَٰجُهُمْ فِى ظِلَـٰلٍ عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ مُتَّكِـُٔونَ

وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے

هُمْ hum وہ (ہوں گے)
وَأَزْوَٰجُهُمْ wa-azwājuhum اور ان کی بیویاں (ہوں گی)
فِى fī میں
ظِلَـٰلٍ ẓilālin سایوں
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرَآئِكِ l-arāiki تختوں (پر)
مُتَّكِـُٔونَ muttakiūna تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے

آیت 57 - سورہ يس: 6 الفاظ

لَهُمْ فِيهَا فَـٰكِهَةٌۭ وَلَهُم مَّا يَدَّعُونَ

وہاں ان کے لئے میوے اور جو چاہیں گے (موجود ہوگا)

لَهُمْ lahum ان کے لئے
فِيهَا fīhā اس میں
فَـٰكِهَةٌۭ fākihatun میوے ہوں گے
وَلَهُم walahum اور ان کے لئے (ہوگا)
مَّا mā وہ جو،
يَدَّعُونَ yaddaʿūna وہ طلب کریں گے

آیت 58 - سورہ يس: 5 الفاظ

سَلَـٰمٌۭ قَوْلًۭا مِّن رَّبٍّۢ رَّحِيمٍۢ

پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا)

سَلَـٰمٌۭ salāmun سلام ہو/سلامتی ہو/ سلامت رہو
قَوْلًۭا qawlan یہ ایک بات ہوگی/ قول ہوگا
مِّن min سے
رَّبٍّۢ rabbin رب
رَّحِيمٍۢ raḥīmin رحیم کی طرف سے

آیت 59 - سورہ يس: 4 الفاظ

وَٱمْتَـٰزُوا۟ ٱلْيَوْمَ أَيُّهَا ٱلْمُجْرِمُونَ

اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ

وَٱمْتَـٰزُوا۟ wa-im'tāzū اور الگ ہو جاؤ/ علیحدہ ہوجاؤ
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج کے دن
أَيُّهَا ayyuhā اے
ٱلْمُجْرِمُونَ l-muj'rimūna مجرمو

آیت 60 - سورہ يس: 13 الفاظ

۞ أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَـٰبَنِىٓ ءَادَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا۟ ٱلشَّيْطَـٰنَ ۖ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّۭ مُّبِينٌۭ

اے آدم کی اولاد ہم نے تم سے کہہ نہیں دیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

۞ أَلَمْ alam کیا نہیں
أَعْهَدْ aʿhad میں نے عہد کیا تھا
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
يَـٰبَنِىٓ yābanī اے بنی
ءَادَمَ ādama آدم
أَن an کہ
لَّا lā نہ
تَعْبُدُوا۟ taʿbudū تم عبادت کرو
ٱلشَّيْطَـٰنَ ۖ l-shayṭāna شیطان کی
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَكُمْ lakum تمہارے لئے
عَدُوٌّۭ ʿaduwwun دشمن ہے
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 61 - سورہ يس: 5 الفاظ

وَأَنِ ٱعْبُدُونِى ۚ هَـٰذَا صِرَٰطٌۭ مُّسْتَقِيمٌۭ

اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا۔ یہی سیدھا رستہ ہے

وَأَنِ wa-ani اور یہ کہ
ٱعْبُدُونِى ۚ uʿ'budūnī عبادت کرو میری
هَـٰذَا hādhā یہ
صِرَٰطٌۭ ṣirāṭun راستہ ہے
مُّسْتَقِيمٌۭ mus'taqīmun سیدھا

آیت 62 - سورہ يس: 8 الفاظ

وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّۭا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا۟ تَعْقِلُونَ

اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَضَلَّ aḍalla اس نے گمراہ کردیا
مِنكُمْ minkum تم میں سے
جِبِلًّۭا jibillan مخلوق کو
كَثِيرًا ۖ kathīran بہت سی
أَفَلَمْ afalam کیا پھر نہیں
تَكُونُوا۟ takūnū تھے تم
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم عقل سے کام لیتے

آیت 63 - سورہ يس: 5 الفاظ

هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ

یہی وہ جہنم ہے جس کی تمہیں خبر دی جاتی ہے

هَـٰذِهِۦ hādhihi یہ ہے
جَهَنَّمُ jahannamu وہ جہنم
ٱلَّتِى allatī وہ جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ کیے جاتے

آیت 64 - سورہ يس: 5 الفاظ

ٱصْلَوْهَا ٱلْيَوْمَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

(سو) جو تم کفر کرتے رہے ہو اس کے بدلے آج اس میں داخل ہوجاؤ

ٱصْلَوْهَا iṣ'lawhā داخل ہوجاؤ اس میں
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج کے دن
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم
تَكْفُرُونَ takfurūna تم کفر کرتے

آیت 65 - سورہ يس: 11 الفاظ

ٱلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَآ أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے

ٱلْيَوْمَ al-yawma آج
نَخْتِمُ nakhtimu ہم مہر لگادیں گے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَفْوَٰهِهِمْ afwāhihim ان کے مونہوں
وَتُكَلِّمُنَآ watukallimunā اور کلام کریں گے ہم سے
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے ہاتھ
وَتَشْهَدُ watashhadu اور گواہی دیں گے
أَرْجُلُهُم arjuluhum ان کے پاؤں
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna وہ کمائی کرتے

آیت 66 - سورہ يس: 9 الفاظ

وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰٓ أَعْيُنِهِمْ فَٱسْتَبَقُوا۟ ٱلصِّرَٰطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ

اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے

وَلَوْ walaw اور اگر
نَشَآءُ nashāu ہم چاہیں
لَطَمَسْنَا laṭamasnā نا پید کردیں
عَلَىٰٓ ʿalā اوپر
أَعْيُنِهِمْ aʿyunihim ان کی آنکھوں کے
فَٱسْتَبَقُوا۟ fa-is'tabaqū پس وہ دوڑیں
ٱلصِّرَٰطَ l-ṣirāṭa راستے کو
فَأَنَّىٰ fa-annā تو کہاں سے
يُبْصِرُونَ yub'ṣirūna وہ دیکھ سکیں گے

آیت 67 - سورہ يس: 10 الفاظ

وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنَـٰهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مُضِيًّۭا وَلَا يَرْجِعُونَ

اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دیں پھر وہاں سے نہ آگے جاسکیں اور نہ (پیچھے) لوٹ سکیں

وَلَوْ walaw اور اگر
نَشَآءُ nashāu ہم چاہیں
لَمَسَخْنَـٰهُمْ lamasakhnāhum البتہ مسخ کردیں ہم ان کو
عَلَىٰ ʿalā پر
مَكَانَتِهِمْ makānatihim ان کی جگہوں
فَمَا famā تو نہ وہ
ٱسْتَطَـٰعُوا۟ is'taṭāʿū استطاعت رکھتے ہوں گے
مُضِيًّۭا muḍiyyan گزرنے کی/ چلنے کی
وَلَا walā اور نہ
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna وہ پلٹ سکیں گے

آیت 68 - سورہ يس: 7 الفاظ

وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى ٱلْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ

اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟

وَمَن waman اور جس کسی کو بھی
نُّعَمِّرْهُ nuʿammir'hu ہم عمر دیتے ہیں
نُنَكِّسْهُ nunakkis'hu ہم الٹا کردیتے ہیں اس کو
فِى fī میں
ٱلْخَلْقِ ۖ l-khalqi ساخت
أَفَلَا afalā کیا بھلا نہیں
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna وہ عقل رکھتے

آیت 69 - سورہ يس: 12 الفاظ

وَمَا عَلَّمْنَـٰهُ ٱلشِّعْرَ وَمَا يَنۢبَغِى لَهُۥٓ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ وَقُرْءَانٌۭ مُّبِينٌۭ

اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے

وَمَا wamā اور نہیں
عَلَّمْنَـٰهُ ʿallamnāhu سکھایا ہم نے اس کو
ٱلشِّعْرَ l-shiʿ'ra شعر (شاعری)
وَمَا wamā اور نہیں
يَنۢبَغِى yanbaghī زیب دیتا/ نہیں مناسب
لَهُۥٓ ۚ lahu اس کو/ اس کے لئے
إِنْ in نہیں
هُوَ huwa ہے وہ
إِلَّا illā مگر
ذِكْرٌۭ dhik'run ایک نصیحت
وَقُرْءَانٌۭ waqur'ānun قرآن
مُّبِينٌۭ mubīnun اور روشن

آیت 70 - سورہ يس: 8 الفاظ

لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّۭا وَيَحِقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدایت کا رستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوری ہوجائے

لِّيُنذِرَ liyundhira تاکہ وہ خبردار کرے
مَن man اس کو
كَانَ kāna جو ہے
حَيًّۭا ḥayyan زندہ
وَيَحِقَّ wayaḥiqqa اور ثابت ہوجائے
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
عَلَى ʿalā پر
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں

آیت 71 - سورہ يس: 12 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا خَلَقْنَا لَهُم مِّمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَآ أَنْعَـٰمًۭا فَهُمْ لَهَا مَـٰلِكُونَ

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پیدا کر دیئے اور یہ ان کے مالک ہیں

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
أَنَّا annā بیشک ہم نے
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
لَهُم lahum ان کے لئے
مِّمَّا mimmā اس میں سے
عَمِلَتْ ʿamilat جو بنایا
أَيْدِينَآ aydīnā ہمارے ہاتھوں نے
أَنْعَـٰمًۭا anʿāman مویشیوں کو
فَهُمْ fahum تو وہ
لَهَا lahā اس کے
مَـٰلِكُونَ mālikūna مالک ہیں

آیت 72 - سورہ يس: 6 الفاظ

وَذَلَّلْنَـٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ

اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں

وَذَلَّلْنَـٰهَا wadhallalnāhā اور مطیع کردیا ہم نے ان کو
لَهُمْ lahum ان کے لئے
فَمِنْهَا famin'hā تو ان میں سے کچھ
رَكُوبُهُمْ rakūbuhum ان کی سواری ہیں
وَمِنْهَا wamin'hā اور کچھ ان میں سے
يَأْكُلُونَ yakulūna وہ کھاتے ہیں

آیت 73 - سورہ يس: 6 الفاظ

وَلَهُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

وَلَهُمْ walahum اور ان کے لئے
فِيهَا fīhā ان میں (مویشیوں میں)
مَنَـٰفِعُ manāfiʿu فائدے ہیں
وَمَشَارِبُ ۖ wamashāribu اور پینے کی چیزیں ہیں/ مشروبات ہیں
أَفَلَا afalā کیا پھر وہ
يَشْكُرُونَ yashkurūna شکر ادا نہ کریں گے

آیت 74 - سورہ يس: 7 الفاظ

وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةًۭ لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ

اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے

وَٱتَّخَذُوا۟ wa-ittakhadhū اور انہوں نے بنالیے
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ءَالِهَةًۭ ālihatan کچھ الٰہ
لَّعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna وہ مدد دئیے جائیں

آیت 75 - سورہ يس: 7 الفاظ

لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌۭ مُّحْضَرُونَ

(مگر) وہ ان کی مدد کی (ہرگز) طاقت نہیں رکھتے۔ اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کیے جائیں گے

لَا lā نہیں
يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna وہ استطاعت رکھتے
نَصْرَهُمْ naṣrahum ان کی مدد کی
وَهُمْ wahum بلکہ وہ
لَهُمْ lahum ان کے لئے
جُندٌۭ jundun لشکر ہیں
مُّحْضَرُونَ muḥ'ḍarūna حاضر کئے گئے

آیت 76 - سورہ يس: 9 الفاظ

فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے

فَلَا falā پس نہ
يَحْزُنكَ yaḥzunka غمگین کرے تجھ کو
قَوْلُهُمْ ۘ qawluhum ان کی بات
إِنَّا innā بیشک ہم
نَعْلَمُ naʿlamu ہم جانتے ہیں
مَا mā جو کچھ
يُسِرُّونَ yusirrūna وہ چھپاتے ہیں
وَمَا wamā اور جو کچھ
يُعْلِنُونَ yuʿ'linūna وہ اعلان کرتے ہیں

آیت 77 - سورہ يس: 11 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَ ٱلْإِنسَـٰنُ أَنَّا خَلَقْنَـٰهُ مِن نُّطْفَةٍۢ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌۭ مُّبِينٌۭ

کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پیدا کیا۔ پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَ yara دیکھنا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَنَّا annā بیشک ہم نے
خَلَقْنَـٰهُ khalaqnāhu پیدا کیا ہم نے اس کو
مِن min سے
نُّطْفَةٍۢ nuṭ'fatin نطفے
فَإِذَا fa-idhā تو پھر
هُوَ huwa وہ
خَصِيمٌۭ khaṣīmun جھگڑالو ہے/ جھگڑا کرتا ہے
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 78 - سورہ يس: 11 الفاظ

وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًۭا وَنَسِىَ خَلْقَهُۥ ۖ قَالَ مَن يُحْىِ ٱلْعِظَـٰمَ وَهِىَ رَمِيمٌۭ

اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟

وَضَرَبَ waḍaraba اور اس نے بیان کی ہمارے لئے/دیتا ہے
لَنَا lanā ہمارے لئے
مَثَلًۭا mathalan مثال
وَنَسِىَ wanasiya اور وہ بھول گیا
خَلْقَهُۥ ۖ khalqahu اپنی پیدائش کو
قَالَ qāla وہ کہتا ہے
مَن man کون
يُحْىِ yuḥ'yī زندہ کرے گا
ٱلْعِظَـٰمَ l-ʿiẓāma ہڈیوں کو
وَهِىَ wahiya جبکہ وہ
رَمِيمٌۭ ramīmun بہت پرانی ہوگئی ہوں/ بوسیدہ ہوگئی ہیں

آیت 79 - سورہ يس: 10 الفاظ

قُلْ يُحْيِيهَا ٱلَّذِىٓ أَنشَأَهَآ أَوَّلَ مَرَّةٍۢ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ

کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
يُحْيِيهَا yuḥ'yīhā زندہ کرے گا ان کو
ٱلَّذِىٓ alladhī وہی
أَنشَأَهَآ ansha-ahā جس نے پیدا کیا ان کو
أَوَّلَ awwala پہلی
مَرَّةٍۢ ۖ marratin بار
وَهُوَ wahuwa اور وہ
بِكُلِّ bikulli ساتھ ہر
خَلْقٍ khalqin تخلیق کے/ پیدائش کے
عَلِيمٌ ʿalīmun جاننے والا ہے/ خوب علم رکھنے والا ہے

آیت 80 - سورہ يس: 11 الفاظ

ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلشَّجَرِ ٱلْأَخْضَرِ نَارًۭا فَإِذَآ أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ

جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو

ٱلَّذِى alladhī جس نے
جَعَلَ jaʿala بنائی
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّنَ mina سے
ٱلشَّجَرِ l-shajari درخت
ٱلْأَخْضَرِ l-akhḍari سبز
نَارًۭا nāran آگ
فَإِذَآ fa-idhā تو تب/ دفعتاً
أَنتُم antum تم
مِّنْهُ min'hu اس سے
تُوقِدُونَ tūqidūna تم جلاتے ہو

آیت 81 - سورہ يس: 14 الفاظ

أَوَلَيْسَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ

بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے

أَوَلَيْسَ awalaysa کیا بھلا نہیں ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
بِقَـٰدِرٍ biqādirin قادر/ قدرت والی
عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
يَخْلُقَ yakhluqa وہ پیدا کرے
مِثْلَهُم ۚ mith'lahum ان کی مانند
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْخَلَّـٰقُ l-khalāqu پیدا کرنے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu زبردست جاننے والا ہے

آیت 82 - سورہ يس: 10 الفاظ

إِنَّمَآ أَمْرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

إِنَّمَآ innamā بیشک
أَمْرُهُۥٓ amruhu اس کا حکم
إِذَآ idhā جب بھی
أَرَادَ arāda وہ ارادہ کرتا ہے
شَيْـًٔا shayan کسی چیز کا
أَن an کہ
يَقُولَ yaqūla وہ کہتا ہے
لَهُۥ lahu اس کو
كُن kun ہوجا
فَيَكُونُ fayakūnu تو وہ ہوجاتی ہے

آیت 83 - سورہ يس: 8 الفاظ

فَسُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍۢ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

فَسُبْحَـٰنَ fasub'ḥāna پس پاک ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
بِيَدِهِۦ biyadihi جس کے ہاتھوں میں
مَلَكُوتُ malakūtu بادشاہت ہے
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کی
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم سب لوٹائے جاؤ گے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود