سورہ القيامة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ القيامة لفظ بہ لفظ

القيامة (القيامة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 40 آیات، 164 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

164 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ القيامة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ

ہم کو روز قیامت کی قسم

لَآ lā نہیں
أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں
بِيَوْمِ biyawmi دن کی
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے

آیت 2 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ

اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے

وَلَآ walā اور نہیں
أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں
بِٱلنَّفْسِ bil-nafsi نفس کی
ٱللَّوَّامَةِ l-lawāmati جو ملامت کرنے والا ہے

آیت 3 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟

أَيَحْسَبُ ayaḥsabu کیا سمجھتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَلَّن allan کہ ہرگز نہیں
نَّجْمَعَ najmaʿa ہم جمع کریں گے
عِظَامَهُۥ ʿiẓāmahu اس کی ہڈیوں کو

آیت 4 - سورہ القيامة: 6 الفاظ

بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ

ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں

بَلَىٰ balā کیوں نہیں
قَـٰدِرِينَ qādirīna قادر ہیں
عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
نُّسَوِّىَ nusawwiya ہم درست کردیں
بَنَانَهُۥ banānahu اس کے پور پور کو

آیت 5 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ

مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے

بَلْ bal بلکہ
يُرِيدُ yurīdu چاہتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
لِيَفْجُرَ liyafjura کہ گناہ کرتا ہے
أَمَامَهُۥ amāmahu اپنے آگے

آیت 6 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

يَسْـَٔلُ yasalu پوچھتا ہے وہ
أَيَّانَ ayyāna کب ہے
يَوْمُ yawmu دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے

آیت 7 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ

جب آنکھیں چندھیا جائیں

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
بَرِقَ bariqa چندھیا جائیں گی
ٱلْبَصَرُ l-baṣaru نگاہیں۔ آنکھیں

آیت 8 - سورہ القيامة: 2 الفاظ

وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ

اور چاند گہنا جائے

وَخَسَفَ wakhasafa اور بےنور ہوجائے گا
ٱلْقَمَرُ l-qamaru چاند

آیت 9 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں

وَجُمِعَ wajumiʿa اور جمع کردئیے جائیں گے
ٱلشَّمْسُ l-shamsu سورج
وَٱلْقَمَرُ wal-qamaru اور چاند

آیت 10 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ

اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟

يَقُولُ yaqūlu کہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن
أَيْنَ ayna کہاں ہے
ٱلْمَفَرُّ l-mafaru فرار کی جگہ

آیت 11 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

كَلَّا لَا وَزَرَ

بےشک کہیں پناہ نہیں

كَلَّا kallā ہرگز
لَا lā نہیں
وَزَرَ wazara کوئی پناہ کی جگہ نہیں

آیت 12 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ

اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے

إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی
يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس دن
ٱلْمُسْتَقَرُّ l-mus'taqaru ٹھہرنا ہے

آیت 13 - سورہ القيامة: 6 الفاظ

يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے

يُنَبَّؤُا۟ yunabba-u آگاہ کردیاجائے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
يَوْمَئِذٍۭ yawma-idhin اس دن
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
قَدَّمَ qaddama اس نے آگے بھیجا
وَأَخَّرَ wa-akhara اور پیچھے چھوڑا

آیت 14 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌۭ

بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے

بَلِ bali بلکہ
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
عَلَىٰ ʿalā پر
نَفْسِهِۦ nafsihi اپنی ذات
بَصِيرَةٌۭ baṣīratun دیکھنے والا ہے۔ آگاہ ہے

آیت 15 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ

اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے

وَلَوْ walaw اور اگرچہ
أَلْقَىٰ alqā ڈالے
مَعَاذِيرَهُۥ maʿādhīrahu اپنی معذرتیں

آیت 16 - سورہ القيامة: 6 الفاظ

لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ

اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو

لَا lā نہ
تُحَرِّكْ tuḥarrik آپ حرکت دیجئے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
لِسَانَكَ lisānaka اپنی زبان کو
لِتَعْجَلَ litaʿjala تاکہ آپ جلدی کریں
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے

آیت 17 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ

اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے

إِنَّ inna بیشک
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
جَمْعَهُۥ jamʿahu اس کا جمع کرنا ہے
وَقُرْءَانَهُۥ waqur'ānahu اور اس کا پڑھوانا ہے

آیت 18 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ

جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
قَرَأْنَـٰهُ qaranāhu پڑھیں ہم اس کو
فَٱتَّبِعْ fa-ittabiʿ تو پیروی کریں
قُرْءَانَهُۥ qur'ānahu آپ کے پڑھنے کی

آیت 19 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ

پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے

ثُمَّ thumma پھر
إِنَّ inna بیشک
عَلَيْنَا ʿalaynā ہمارے ذمہ ہے
بَيَانَهُۥ bayānahu اس کو بیان کرنا

آیت 20 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ

مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو

كَلَّا kallā ہرگز نہیں
بَلْ bal بلکہ
تُحِبُّونَ tuḥibbūna تم پسند کرتے ہو
ٱلْعَاجِلَةَ l-ʿājilata جلدی ملنے والی چیز کو

آیت 21 - سورہ القيامة: 2 الفاظ

وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ

اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو

وَتَذَرُونَ watadharūna اور تم چھوڑ دیتے ہو
ٱلْـَٔاخِرَةَ l-ākhirata بعد میں ملنے والی کو۔ آخری کو۔ بعد میں آنے والی کو

آیت 22 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاضِرَةٌ

اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے

وُجُوهٌۭ wujūhun کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس روز
نَّاضِرَةٌ nāḍiratun تروتازہ ہوں گے

آیت 23 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌۭ

اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے

إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کی
نَاظِرَةٌۭ nāẓiratun دیکھنے والے ہوں گے

آیت 24 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَوُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۭ

اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے

وَوُجُوهٌۭ wawujūhun اور کچھ چہرے
يَوْمَئِذٍۭ yawma-idhin اس روز
بَاسِرَةٌۭ bāsiratun بےرونق ہوں گے

آیت 25 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌۭ

خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے

تَظُنُّ taẓunnu سمجھ رہے ہوں گے
أَن an کہ
يُفْعَلَ yuf'ʿala کیا جائے گا
بِهَا bihā ساتھ ان کے
فَاقِرَةٌۭ fāqiratun کمر توڑ برتاؤ

آیت 26 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ

دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِذَا idhā جب
بَلَغَتِ balaghati پہنچ جائے گی
ٱلتَّرَاقِىَ l-tarāqiya حلق کو

آیت 27 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍۢ

اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے

وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیاجائے گا
مَنْ ۜ man کون ہے
رَاقٍۢ rāqin جھاڑ پھونک کرنے والا

آیت 28 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ

اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے

وَظَنَّ waẓanna اور وہ سمجھ لے گا
أَنَّهُ annahu کہ بیشک وہ
ٱلْفِرَاقُ l-firāqu جدائی کا وقت ہے

آیت 29 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے

وَٱلْتَفَّتِ wal-tafati اور جڑ جائے گی۔ لپٹ جائے گی
ٱلسَّاقُ l-sāqu پنڈلی
بِٱلسَّاقِ bil-sāqi پنڈلی کے ساتھ

آیت 30 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ

اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے

إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی
يَوْمَئِذٍ yawma-idhin اس روز
ٱلْمَسَاقُ l-masāqu روانگی ہے

آیت 31 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی

فَلَا falā پس نہیں
صَدَّقَ ṣaddaqa اس نے تصدیق کی
وَلَا walā اور نہ
صَلَّىٰ ṣallā نماز پڑھی

آیت 32 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا

وَلَـٰكِن walākin لیکن
كَذَّبَ kadhaba اس نے جھٹلایا
وَتَوَلَّىٰ watawallā اور منہ موڑ لیا

آیت 33 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا

ثُمَّ thumma پھر
ذَهَبَ dhahaba چلا گیا
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَهْلِهِۦ ahlihi اپنے گھروالوں کی
يَتَمَطَّىٰٓ yatamaṭṭā اکڑتا ہوا۔ اتراتا ہوا

آیت 34 - سورہ القيامة: 3 الفاظ

أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

أَوْلَىٰ awlā افسوس
لَكَ laka تجھ پر
فَأَوْلَىٰ fa-awlā پھر افسوس

آیت 35 - سورہ القيامة: 4 الفاظ

ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

ثُمَّ thumma پھر
أَوْلَىٰ awlā افسوس
لَكَ laka تجھ پر،
فَأَوْلَىٰٓ fa-awlā پھر افسوس

آیت 36 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

أَيَحْسَبُ ayaḥsabu کیا سمجھتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَن an کہ
يُتْرَكَ yut'raka چھوڑ دیا جائے گا
سُدًى sudan بےکار

آیت 37 - سورہ القيامة: 6 الفاظ

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةًۭ مِّن مَّنِىٍّۢ يُمْنَىٰ

کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟

أَلَمْ alam کیا نہ تھا
يَكُ yaku ایک
نُطْفَةًۭ nuṭ'fatan نطفہ
مِّن min کا
مَّنِىٍّۢ maniyyin منی
يُمْنَىٰ yum'nā جو ٹپکائی جاتی ہے

آیت 38 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةًۭ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا

ثُمَّ thumma پھر
كَانَ kāna تھا
عَلَقَةًۭ ʿalaqatan جما ہوا خون
فَخَلَقَ fakhalaqa پھر اس نے پیدا کیا
فَسَوَّىٰ fasawwā پھر درست کردیا

آیت 39 - سورہ القيامة: 5 الفاظ

فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ

پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت

فَجَعَلَ fajaʿala پھر بنائیں
مِنْهُ min'hu اس سے
ٱلزَّوْجَيْنِ l-zawjayni دو قسمیں
ٱلذَّكَرَ l-dhakara مرد
وَٱلْأُنثَىٰٓ wal-unthā اورعورت

آیت 40 - سورہ القيامة: 7 الفاظ

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ

کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں
ذَٰلِكَ dhālika ہے
بِقَـٰدِرٍ biqādirin وہ قادر
عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
يُحْـِۧىَ yuḥ'yiya وہ زندہ کردے
ٱلْمَوْتَىٰ l-mawtā مردوں کو

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود