سورہ النور لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ النور لفظ بہ لفظ

النور (النور) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 64 آیات، 1,316 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,316 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ النور عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 7 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ النور: 9 الفاظ

سُورَةٌ أَنزَلْنَـٰهَا وَفَرَضْنَـٰهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَآ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍۢ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو

سُورَةٌ sūratun ایک سورت ہے
أَنزَلْنَـٰهَا anzalnāhā نازل کیا ہم نے اس کو
وَفَرَضْنَـٰهَا wafaraḍnāhā اور فرض کیا ہم نے اس کو
وَأَنزَلْنَا wa-anzalnā اور نازل کیں ہم نے
فِيهَآ fīhā اس میں
ءَايَـٰتٍۭ āyātin آیتیں
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin کھلی کھلی
لَّعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَذَكَّرُونَ tadhakkarūna تم نصیحت پکڑو۔ تم سبق لو

آیت 2 - سورہ النور: 26 الفاظ

ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٰحِدٍۢ مِّنْهُمَا مِا۟ئَةَ جَلْدَةٍۢ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌۭ فِى دِينِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌۭ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو

ٱلزَّانِيَةُ al-zāniyatu زانیہ عورت
وَٱلزَّانِى wal-zānī اور زانی مرد
فَٱجْلِدُوا۟ fa-ij'lidū پس کوڑے مارو
كُلَّ kulla ہر
وَٰحِدٍۢ wāḥidin ایک کو
مِّنْهُمَا min'humā ان دونوں میں سے
مِا۟ئَةَ mi-ata سو
جَلْدَةٍۢ ۖ jaldatin کوڑے
وَلَا walā اور نہ
تَأْخُذْكُم takhudh'kum پکڑے تم کو
بِهِمَا bihimā ان دونوں کے بارے میں
رَأْفَةٌۭ rafatun کوئی ترس
فِى fī میں
دِينِ dīni دین میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تُؤْمِنُونَ tu'minūna تم ایمان رکھتے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ ۖ l-ākhiri آخرت پر
وَلْيَشْهَدْ walyashhad اور چاہیے کہ حاضر ہو
عَذَابَهُمَا ʿadhābahumā ان دونوں کی سزا کے وقت
طَآئِفَةٌۭ ṭāifatun ایک گروہ
مِّنَ mina سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna اہل ایمان میں سے

آیت 3 - سورہ النور: 18 الفاظ

ٱلزَّانِى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةًۭ وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌۭ ۚ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ

بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے

ٱلزَّانِى al-zānī زنا کرنے والا مرد
لَا lā نہ
يَنكِحُ yankiḥu نکاح کرے
إِلَّا illā مگر
زَانِيَةً zāniyatan زانیہ سے
أَوْ aw یا
مُشْرِكَةًۭ mush'rikatan مشرک عورت سے
وَٱلزَّانِيَةُ wal-zāniyatu اور زنا کرنے والی عورت
لَا lā نہ
يَنكِحُهَآ yankiḥuhā نکاح کرے اس سے
إِلَّا illā مگر
زَانٍ zānin زانی
أَوْ aw یا
مُشْرِكٌۭ ۚ mush'rikun مشرک
وَحُرِّمَ waḥurrima اور حرام کردیا گیا
ذَٰلِكَ dhālika یہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna ایمان والوں پر

آیت 4 - سورہ النور: 19 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجْلِدُوهُمْ ثَمَـٰنِينَ جَلْدَةًۭ وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَهُمْ شَهَـٰدَةً أَبَدًۭا ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَرْمُونَ yarmūna جو تہمت لگائیں۔ الزام لگائیں (زنا کا)
ٱلْمُحْصَنَـٰتِ l-muḥ'ṣanāti پاک دامن عورتوں پر
ثُمَّ thumma پھر
لَمْ lam نہ
يَأْتُوا۟ yatū لائیں
بِأَرْبَعَةِ bi-arbaʿati چار
شُهَدَآءَ shuhadāa گواہ
فَٱجْلِدُوهُمْ fa-ij'lidūhum تو کوڑے مارو ان کو
ثَمَـٰنِينَ thamānīna اسی
جَلْدَةًۭ jaldatan کوڑے
وَلَا walā اور نہ
تَقْبَلُوا۟ taqbalū تم قبول کرو
لَهُمْ lahum ان کے لیے
شَهَـٰدَةً shahādatan گواہی کو
أَبَدًۭا ۚ abadan کبھی بھی
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ ہیں
هُمُ humu وہ
ٱلْفَـٰسِقُونَ l-fāsiqūna جو فاسق ہیں

آیت 5 - سورہ النور: 11 الفاظ

إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو خدا (بھی) بخشنے والا مہربان ہے

إِلَّا illā سوائے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
تَابُوا۟ tābū جنہوں نے توبہ کی
مِنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
وَأَصْلَحُوا۟ wa-aṣlaḥū اور اصلاح کی
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 6 - سورہ النور: 17 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٰجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُمْ فَشَهَـٰدَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَرْمُونَ yarmūna جو الزام لگاتے ہیں
أَزْوَٰجَهُمْ azwājahum اپنی بیویوں پر
وَلَمْ walam اور نہیں
يَكُن yakun ہیں
لَّهُمْ lahum ان کے لیے
شُهَدَآءُ shuhadāu گواہ
إِلَّآ illā مگر
أَنفُسُهُمْ anfusuhum ان کے نفس
فَشَهَـٰدَةُ fashahādatu تو گواہی ہوگی
أَحَدِهِمْ aḥadihim ان میں سے ایک کی
أَرْبَعُ arbaʿu چار
شَهَـٰدَٰتٍۭ shahādātin گواہیاں
بِٱللَّهِ ۙ bil-lahi اللہ کے ساتھ
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَمِنَ lamina البتہ میں سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں (سے ہے)

آیت 7 - سورہ النور: 9 الفاظ

وَٱلْخَـٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

اور پانچویں بار یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کی لعنت

وَٱلْخَـٰمِسَةُ wal-khāmisatu اور پانچویں مرتبہ
أَنَّ anna بیشک
لَعْنَتَ laʿnata لعنت ہو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
إِن in اگر
كَانَ kāna ہے وہ
مِنَ mina سے
ٱلْكَـٰذِبِينَ l-kādhibīna جھوٹوں میں سے

آیت 8 - سورہ النور: 11 الفاظ

وَيَدْرَؤُا۟ عَنْهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے

وَيَدْرَؤُا۟ wayadra-u اور دور کرتا ہے۔ ٹال سکتا ہے
عَنْهَا ʿanhā اس سے (اس عورت سے)
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب کو
أَن an اگر
تَشْهَدَ tashhada وہ گواہی دے
أَرْبَعَ arbaʿa چار
شَهَـٰدَٰتٍۭ shahādātin گواہیاں
بِٱللَّهِ ۙ bil-lahi اللہ کے ساتھ (اللہ کے نام کے ساتھ)
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَمِنَ lamina البتہ سے
ٱلْكَـٰذِبِينَ l-kādhibīna جھوٹوں میں (سے) ہے

آیت 9 - سورہ النور: 9 الفاظ

وَٱلْخَـٰمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّهِ عَلَيْهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو)

وَٱلْخَـٰمِسَةَ wal-khāmisata اور پانچویں دفعہ (کی گواہی)
أَنَّ anna بیشک
غَضَبَ ghaḍaba غضب (ہو)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْهَآ ʿalayhā اس پر
إِن in اگر
كَانَ kāna ہے وہ (مرد)
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں سے

آیت 10 - سورہ النور: 9 الفاظ

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے

وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ
فَضْلُ faḍlu فضل ہوتا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَرَحْمَتُهُۥ waraḥmatuhu اور اس کی رحمت
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
تَوَّابٌ tawwābun توبہ قبول کرنے والا ہے
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 11 - سورہ النور: 28 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ جَآءُو بِٱلْإِفْكِ عُصْبَةٌۭ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّۭا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌۭ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُم مَّا ٱكْتَسَبَ مِنَ ٱلْإِثْمِ ۚ وَٱلَّذِى تَوَلَّىٰ كِبْرَهُۥ مِنْهُمْ لَهُۥ عَذَابٌ عَظِيمٌۭ

جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
جَآءُو jāū جو لائے ہیں
بِٱلْإِفْكِ bil-if'ki جھوٹ۔ بہتان
عُصْبَةٌۭ ʿuṣ'batun ایک جتھہ ہیں ۔ گروہ ہیں
مِّنكُمْ ۚ minkum تم میں سے
لَا lā نہ
تَحْسَبُوهُ taḥsabūhu تم سمجھو اس کو
شَرًّۭا sharran برا
لَّكُم ۖ lakum تمہارے لیے
بَلْ bal بلکہ
هُوَ huwa وہ
خَيْرٌۭ khayrun اچھا ہے
لَّكُمْ ۚ lakum تمہارے لیے
لِكُلِّ likulli واسطے ہر
ٱمْرِئٍۢ im'ri-in شخص کے
مِّنْهُم min'hum ان میں سے وہ ہے
مَّا mā جو
ٱكْتَسَبَ ik'tasaba اس نے کمایا
مِنَ mina سے
ٱلْإِثْمِ ۚ l-ith'mi گناہ میں سے
وَٱلَّذِى wa-alladhī اور وہ شخص
تَوَلَّىٰ tawallā جس نے حصہ لیا۔ متولی ہوا
كِبْرَهُۥ kib'rahu اپنی بڑی بات کا
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بڑا

آیت 12 - سورہ النور: 12 الفاظ

لَّوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًۭا وَقَالُوا۟ هَـٰذَآ إِفْكٌۭ مُّبِينٌۭ

جب تم نے وہ بات سنی تھی تو مومن مردوں اور عورتوں نے کیوں اپنے دلوں میں نیک گمان نہ کیا۔ اور کیوں نہ کہا کہ یہ صریح طوفان ہے

لَّوْلَآ lawlā کیوں نہیں
إِذْ idh جب
سَمِعْتُمُوهُ samiʿ'tumūhu سنا تھا تم نے اس کو
ظَنَّ ẓanna سمجھا
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna مومن مردوں نے
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ wal-mu'minātu اور مومن عورتوں نے
بِأَنفُسِهِمْ bi-anfusihim اپنے نفسوں کے بارے میں
خَيْرًۭا khayran اچھا
وَقَالُوا۟ waqālū اور کہا انہوں نے
هَـٰذَآ hādhā یہ
إِفْكٌۭ if'kun تہمت ہے۔ جھوٹ ہے
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلا

آیت 13 - سورہ النور: 14 الفاظ

لَّوْلَا جَآءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِٱلشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ

یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق) کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔ تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو خدا کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں

لَّوْلَا lawlā کیوں نہیں
جَآءُو jāū وہ لائے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
بِأَرْبَعَةِ bi-arbaʿati چار
شُهَدَآءَ ۚ shuhadāa گواہ
فَإِذْ fa-idh پھر جب
لَمْ lam نہیں
يَأْتُوا۟ yatū وہ لائے
بِٱلشُّهَدَآءِ bil-shuhadāi گواہوں کو
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
عِندَ ʿinda ہاں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے (ہاں)
هُمُ humu وہ
ٱلْكَـٰذِبُونَ l-kādhibūna جھوٹے ہیں

آیت 14 - سورہ النور: 15 الفاظ

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِى مَآ أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا

وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ
فَضْلُ faḍlu فضل ہوتا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَرَحْمَتُهُۥ waraḥmatuhu اور اس کی رحمت
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا (میں )
وَٱلْـَٔاخِرَةِ wal-ākhirati اور آخرت میں
لَمَسَّكُمْ lamassakum البتہ چھو جاتا تم کو
فِى fī میں
مَآ mā اس معاملے میں جو
أَفَضْتُمْ afaḍtum پڑگئے تھے تم۔ گزرے تم
فِيهِ fīhi جس میں
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
عَظِيمٌ ʿaẓīmun بڑا

آیت 15 - سورہ النور: 16 الفاظ

إِذْ تَلَقَّوْنَهُۥ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِۦ عِلْمٌۭ وَتَحْسَبُونَهُۥ هَيِّنًۭا وَهُوَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيمٌۭ

جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی

إِذْ idh جب
تَلَقَّوْنَهُۥ talaqqawnahu تم لے رہے تھے اس کو۔ لیتے تھے اس کو
بِأَلْسِنَتِكُمْ bi-alsinatikum اپنی زبانوں سے
وَتَقُولُونَ wataqūlūna اور تم کہہ رہے تھے
بِأَفْوَاهِكُم bi-afwāhikum اپنے مونہوں کے ساتھ
مَّا mā جو
لَيْسَ laysa نہیں تھا
لَكُم lakum تمہارے لیے
بِهِۦ bihi اس کا
عِلْمٌۭ ʿil'mun کوئی علم
وَتَحْسَبُونَهُۥ wataḥsabūnahu اور تم سمجھ رہے تھے اس کو
هَيِّنًۭا hayyinan آسان۔ معمولی
وَهُوَ wahuwa حالانکہ وہ
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بہت بڑا تھا

آیت 16 - سورہ النور: 14 الفاظ

وَلَوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَـٰذَا سُبْحَـٰنَكَ هَـٰذَا بُهْتَـٰنٌ عَظِيمٌۭ

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے

وَلَوْلَآ walawlā اور کیوں نہ
إِذْ idh جب
سَمِعْتُمُوهُ samiʿ'tumūhu سنا تھا تم نے اس کو
قُلْتُم qul'tum کہا تم نے
مَّا mā نہیں
يَكُونُ yakūnu ہے (مناسب)
لَنَآ lanā ہمارے لیے
أَن an کہ
نَّتَكَلَّمَ natakallama ہم بولیں۔ ہم زبان سے نکالیں
بِهَـٰذَا bihādhā اس کو
سُبْحَـٰنَكَ sub'ḥānaka پاک ہے تو
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
بُهْتَـٰنٌ buh'tānun بہتان
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun عظیم

آیت 17 - سورہ النور: 9 الفاظ

يَعِظُكُمُ ٱللَّهُ أَن تَعُودُوا۟ لِمِثْلِهِۦٓ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

خدا تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اگر مومن ہو تو پھر کبھی ایسا کام نہ کرنا

يَعِظُكُمُ yaʿiẓukumu نصیحت کرتا ہے تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَن an کہ
تَعُودُوا۟ taʿūdū تم لوٹو
لِمِثْلِهِۦٓ limith'lihi اس جیسی کے لیے۔ اس بات کے لیے
أَبَدًا abadan کبھی بھی
إِن in اگر
كُنتُم kuntum ہو تم
مُّؤْمِنِينَ mu'minīna ایمان لانے والے

آیت 18 - سورہ النور: 7 الفاظ

وَيُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

وَيُبَيِّنُ wayubayyinu اور بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْـَٔايَـٰتِ ۚ l-āyāti آیات کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 19 - سورہ النور: 20 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلْفَـٰحِشَةُ فِى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُحِبُّونَ yuḥibbūna جو پسند کرتے ہیں
أَن an کہ
تَشِيعَ tashīʿa پھیلے
ٱلْفَـٰحِشَةُ l-fāḥishatu بےحیائی
فِى fī میں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں میں
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا (میں )
وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ wal-ākhirati اور آخرت (میں )
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
وَأَنتُمْ wa-antum اور تم
لَا lā نہیں
تَعْلَمُونَ taʿlamūna جانتے

آیت 20 - سورہ النور: 9 الفاظ

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے

وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ ہوتا
فَضْلُ faḍlu فضل
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَرَحْمَتُهُۥ waraḥmatuhu اور اس کی رحمت
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
رَءُوفٌۭ raūfun شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 21 - سورہ النور: 34 الفاظ

۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَـٰنِ فَإِنَّهُۥ يَأْمُرُ بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ ۚ وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًۭا وَلَـٰكِنَّ ٱللَّهَ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌۭ

اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

۞ يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تَتَّبِعُوا۟ tattabiʿū تم پیروی کرو
خُطُوَٰتِ khuṭuwāti قدموں کی
ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚ l-shayṭāni شیطان کے
وَمَن waman اور جو
يَتَّبِعْ yattabiʿ پیروی کرے گا
خُطُوَٰتِ khuṭuwāti قدموں کی
ٱلشَّيْطَـٰنِ l-shayṭāni شیطان کے
فَإِنَّهُۥ fa-innahu تو بیشک وہ
يَأْمُرُ yamuru حکم دیتا ہے
بِٱلْفَحْشَآءِ bil-faḥshāi بےحیائی کا
وَٱلْمُنكَرِ ۚ wal-munkari اور برائی کا
وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ ہوتا
فَضْلُ faḍlu فضل
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَرَحْمَتُهُۥ waraḥmatuhu اور اس کی رحمت
مَا mā نہ
زَكَىٰ zakā پاک ہوسکتا تھا
مِنكُم minkum تم میں سے
مِّنْ min سے
أَحَدٍ aḥadin کوئی ایک
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُزَكِّى yuzakkī پاک کرتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۗ yashāu چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
سَمِيعٌ samīʿun سننے والا ہے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun علم والا ہے

آیت 22 - سورہ النور: 26 الفاظ

وَلَا يَأْتَلِ أُو۟لُوا۟ ٱلْفَضْلِ مِنكُمْ وَٱلسَّعَةِ أَن يُؤْتُوٓا۟ أُو۟لِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْمَسَـٰكِينَ وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَكُمْ ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌ

اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

وَلَا walā اور نہ
يَأْتَلِ yatali قسم کھائیں
أُو۟لُوا۟ ulū صاحب
ٱلْفَضْلِ l-faḍli فضل
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَٱلسَّعَةِ wal-saʿati اور وسعت والے
أَن an کہ نہ
يُؤْتُوٓا۟ yu'tū وہ دیں گے
أُو۟لِى ulī رشتے داروں
ٱلْقُرْبَىٰ l-qur'bā رشتے داروں کو
وَٱلْمَسَـٰكِينَ wal-masākīna اور مسکینوں کو
وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ wal-muhājirīna اور مہاجرین کو
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے (میں)
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
وَلْيَعْفُوا۟ walyaʿfū اور چاہیے کہ معاف کردیں
وَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗ walyaṣfaḥū اور چاہیے کہ درگزر کریں
أَلَا alā کیا نہیں
تُحِبُّونَ tuḥibbūna تم پسند کرتے
أَن an کہ
يَغْفِرَ yaghfira معاف کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمْ ۗ lakum تم کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌ raḥīmun رحیم ہے

آیت 23 - سورہ النور: 13 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ٱلْغَـٰفِلَـٰتِ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ لُعِنُوا۟ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌۭ

جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَرْمُونَ yarmūna پاک دامن
ٱلْمُحْصَنَـٰتِ l-muḥ'ṣanāti عورتوں پر
ٱلْغَـٰفِلَـٰتِ l-ghāfilāti جو بےخبر ہیں
ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ l-mu'mināti جو مومن ہیں
لُعِنُوا۟ luʿinū وہ لعنت کیے گئے
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا (میں)
وَٱلْـَٔاخِرَةِ wal-ākhirati اور آخرت میں
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بڑا

آیت 24 - سورہ النور: 9 الفاظ

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

(یعنی قیامت کے روز) جس دن ان کی زبانیں ہاتھ اور پاؤں سب ان کے کاموں کی گواہی دیں گے

يَوْمَ yawma جس دن
تَشْهَدُ tashhadu گواہی دیں گی
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان کے خلاف
أَلْسِنَتُهُمْ alsinatuhum ان کی زبانیں
وَأَيْدِيهِمْ wa-aydīhim اور ان کے ہاتھ
وَأَرْجُلُهُم wa-arjuluhum اور ان کے پاؤں
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے

آیت 25 - سورہ النور: 11 الفاظ

يَوْمَئِذٍۢ يُوَفِّيهِمُ ٱللَّهُ دِينَهُمُ ٱلْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ ٱلْمُبِينُ

اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے

يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
يُوَفِّيهِمُ yuwaffīhimu پورا پورا دے گا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
دِينَهُمُ dīnahumu ان کی جزا
ٱلْحَقَّ l-ḥaqa برحق
وَيَعْلَمُونَ wayaʿlamūna اور وہ جان لیں گے
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu واضح کرنے والا۔ کھلا

آیت 26 - سورہ النور: 16 الفاظ

ٱلْخَبِيثَـٰتُ لِلْخَبِيثِينَ وَٱلْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَـٰتِ ۖ وَٱلطَّيِّبَـٰتُ لِلطَّيِّبِينَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَـٰتِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُم مَّغْفِرَةٌۭ وَرِزْقٌۭ كَرِيمٌۭ

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے

ٱلْخَبِيثَـٰتُ al-khabīthātu خبیث عورتیں
لِلْخَبِيثِينَ lil'khabīthīna خبیث مردوں کے لیے ہیں
وَٱلْخَبِيثُونَ wal-khabīthūna اور خبیث مرد
لِلْخَبِيثَـٰتِ ۖ lil'khabīthāti خبیث عورتوں کے لیے ہیں
وَٱلطَّيِّبَـٰتُ wal-ṭayibātu اور پاکیزہ عورتیں
لِلطَّيِّبِينَ lilṭṭayyibīna پاکیزہ مردوں کے لیے
وَٱلطَّيِّبُونَ wal-ṭayibūna اور پاکیزہ مرد
لِلطَّيِّبَـٰتِ ۚ lilṭṭayyibāti پاکیزہ عورتوں کے لیے ہیں
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
مُبَرَّءُونَ mubarraūna پاک ہیں
مِمَّا mimmā اس سے جو
يَقُولُونَ ۖ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّغْفِرَةٌۭ maghfiratun بخشش ہے
وَرِزْقٌۭ wariz'qun اور رزق ہے
كَرِيمٌۭ karīmun عزت والا

آیت 27 - سورہ النور: 18 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا۟ وَتُسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَهْلِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌۭ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ

مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تَدْخُلُوا۟ tadkhulū تم داخل ہو
بُيُوتًا buyūtan گھروں میں
غَيْرَ ghayra سوائے
بُيُوتِكُمْ buyūtikum اپنے گھروں کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
تَسْتَأْنِسُوا۟ tastanisū تم انس حاصل کرو۔ مانوس ہوجاؤ
وَتُسَلِّمُوا۟ watusallimū اور تم سلام بھیجو
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَهْلِهَا ۚ ahlihā اس کے گھر والوں (پر)
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ بات
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَذَكَّرُونَ tadhakkarūna تم نصیحت پکڑو

آیت 28 - سورہ النور: 22 الفاظ

فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فِيهَآ أَحَدًۭا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ ۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ٱرْجِعُوا۟ فَٱرْجِعُوا۟ ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌۭ

اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا سب جانتا ہے

فَإِن fa-in پھر اگر
لَّمْ lam نہ
تَجِدُوا۟ tajidū تم پاؤ
فِيهَآ fīhā ان میں
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو
فَلَا falā تو نہ
تَدْخُلُوهَا tadkhulūhā تم داخل ہو ان میں
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُؤْذَنَ yu'dhana اجازت دے دی جائے
لَكُمْ ۖ lakum تمہارے لیے
وَإِن wa-in اور اگر
قِيلَ qīla کہا جائے
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱرْجِعُوا۟ ir'jiʿū واپس پلٹ جاؤ
فَٱرْجِعُوا۟ ۖ fa-ir'jiʿū تو واپس چلے جاؤ
هُوَ huwa وہ
أَزْكَىٰ azkā زیادہ پاکیزہ ہے
لَكُمْ ۚ lakum تمہارے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو
عَلِيمٌۭ ʿalīmun خوب علم رکھنے والا ہے

آیت 29 - سورہ النور: 17 الفاظ

لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍۢ فِيهَا مَتَـٰعٌۭ لَّكُمْ ۚ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ

ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے

لَّيْسَ laysa نہیں ہے
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
جُنَاحٌ junāḥun کوئی گناہ
أَن an کہ
تَدْخُلُوا۟ tadkhulū تم داخل ہو
بُيُوتًا buyūtan ایسے گھروں میں
غَيْرَ ghayra نہ
مَسْكُونَةٍۢ maskūnatin سکونت کی گئی ہو
فِيهَا fīhā ان میں
مَتَـٰعٌۭ matāʿun فائدہ ہے
لَّكُمْ ۚ lakum تمہارے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
مَا mā جو
تُبْدُونَ tub'dūna تم ظاہر کرتے ہو
وَمَا wamā اور جو
تَكْتُمُونَ taktumūna تم چھپاتے ہو

آیت 30 - سورہ النور: 15 الفاظ

قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا۟ مِنْ أَبْصَـٰرِهِمْ وَيَحْفَظُوا۟ فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا يَصْنَعُونَ

مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے

قُل qul کہہ دیجیے
لِّلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna مومن مردوں سے
يَغُضُّوا۟ yaghuḍḍū بچا کر رکھیں
مِنْ min سے
أَبْصَـٰرِهِمْ abṣārihim اپنی نگاہوں میں (سے)
وَيَحْفَظُوا۟ wayaḥfaẓū اور حفاظت کریں
فُرُوجَهُمْ ۚ furūjahum اپنی شرمگاہوں کی
ذَٰلِكَ dhālika یہ
أَزْكَىٰ azkā بات زیادہ پاکیزہ ہے
لَهُمْ ۗ lahum ان کے لیے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
خَبِيرٌۢ khabīrun خبر رکھنے والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
يَصْنَعُونَ yaṣnaʿūna وہ کرتے ہیں

آیت 31 - سورہ النور: 78 الفاظ

وَقُل لِّلْمُؤْمِنَـٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَـٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّـٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ

وَقُل waqul اور کہہ دیجیے
لِّلْمُؤْمِنَـٰتِ lil'mu'mināti مومن عورتوں کو
يَغْضُضْنَ yaghḍuḍ'na جھکا کر رکھیں۔ پست رکھیں
مِنْ min سے
أَبْصَـٰرِهِنَّ abṣārihinna اپنی نگاہوں (میں) سے
وَيَحْفَظْنَ wayaḥfaẓna اور حفاظت کریں
فُرُوجَهُنَّ furūjahunna اپنی شرمگاہوں کی
وَلَا walā اور نہ
يُبْدِينَ yub'dīna ظاہر کریں
زِينَتَهُنَّ zīnatahunna اپنا بناؤ سنگھار۔ اپنی زینت
إِلَّا illā مگر
مَا mā جو
ظَهَرَ ẓahara ظاہر ہوجائے
مِنْهَا ۖ min'hā اس میں سے
وَلْيَضْرِبْنَ walyaḍrib'na اور چاہیے کہ ڈالے رکھیں
بِخُمُرِهِنَّ bikhumurihinna اپنی اوڑھنیاں
عَلَىٰ ʿalā پر
جُيُوبِهِنَّ ۖ juyūbihinna اپنے گریبانوں (پر)
وَلَا walā اور نہ
يُبْدِينَ yub'dīna ظاہر کریں
زِينَتَهُنَّ zīnatahunna اپنی زینت کو
إِلَّا illā مگر
لِبُعُولَتِهِنَّ libuʿūlatihinna اپنے شوہروں کے لیے
أَوْ aw یا
ءَابَآئِهِنَّ ābāihinna اپنے باپوں کے لیے
أَوْ aw یا
ءَابَآءِ ābāi باپوں
بُعُولَتِهِنَّ buʿūlatihinna اپنے شوہروں کے (باپوں کے لیے)
أَوْ aw یا
أَبْنَآئِهِنَّ abnāihinna اپنے بیٹوں کے لیے
أَوْ aw یا
أَبْنَآءِ abnāi بیٹوں
بُعُولَتِهِنَّ buʿūlatihinna اپنے شوہروں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْ aw یا
إِخْوَٰنِهِنَّ ikh'wānihinna اپنے بھائیوں کے لیے
أَوْ aw یا
بَنِىٓ banī بیٹوں
إِخْوَٰنِهِنَّ ikh'wānihinna اپنے بھائیوں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْ aw یا
بَنِىٓ banī بیٹوں کے لیے
أَخَوَٰتِهِنَّ akhawātihinna اپنی بہنوں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْ aw یا
نِسَآئِهِنَّ nisāihinna اپنی عورتوں کے لیے
أَوْ aw یا
مَا mā جو
مَلَكَتْ malakat مالک ہوئے
أَيْمَـٰنُهُنَّ aymānuhunna ان کے اپنے دائیں ہاتھ
أَوِ awi یا
ٱلتَّـٰبِعِينَ l-tābiʿīna ان کے لیے جو پیروی کرنے والے ہیں
غَيْرِ ghayri نہ
أُو۟لِى ulī والے
ٱلْإِرْبَةِ l-ir'bati حاجت والے۔ غرض والے ہیں
مِنَ mina سے
ٱلرِّجَالِ l-rijāli مردوں میں سے
أَوِ awi یا
ٱلطِّفْلِ l-ṭif'li ان بچوں کے لیے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
لَمْ lam نہیں
يَظْهَرُوا۟ yaẓharū واقف ہوئے
عَلَىٰ ʿalā پر
عَوْرَٰتِ ʿawrāti چھپی ہوئی باتوں (پر)
ٱلنِّسَآءِ ۖ l-nisāi عورتوں کی
وَلَا walā اور نہ
يَضْرِبْنَ yaḍrib'na ماریں
بِأَرْجُلِهِنَّ bi-arjulihinna اپنے پاؤں کو
لِيُعْلَمَ liyuʿ'lama کہ جان لی جائیں
مَا mā جو
يُخْفِينَ yukh'fīna وہ چھپاتی ہیں
مِن min سے
زِينَتِهِنَّ ۚ zīnatihinna اپنی زینت میں سے
وَتُوبُوٓا۟ watūbū اور توبہ کرو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
جَمِيعًا jamīʿan سارے کے سارے
أَيُّهَ ayyuha اے
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna مومنو
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُفْلِحُونَ tuf'liḥūna تم فلاح پاؤ

آیت 32 - سورہ النور: 17 الفاظ

وَأَنكِحُوا۟ ٱلْأَيَـٰمَىٰ مِنكُمْ وَٱلصَّـٰلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا۟ فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌۭ

اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو۔ اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کے بھی جو نیک ہوں (نکاح کردیا کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو خدا ان کو اپنے فضل سے خوش حال کردے گا۔ اور خدا (بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے

وَأَنكِحُوا۟ wa-ankiḥū اور نکاح کردو
ٱلْأَيَـٰمَىٰ l-ayāmā تنہا لوگوں کا۔ مجرد کا۔ چھڑوں کا
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَٱلصَّـٰلِحِينَ wal-ṣāliḥīna اور جو صالح۔ صلاحیت رکھنے والے
مِنْ min سے
عِبَادِكُمْ ʿibādikum تمہارے بندوں میں سے۔ غلاموں میں سے
وَإِمَآئِكُمْ ۚ wa-imāikum اور تمہاری لونڈیوں میں سے
إِن in اگر
يَكُونُوا۟ yakūnū ہوں گے
فُقَرَآءَ fuqarāa وہ محتاج
يُغْنِهِمُ yugh'nihimu غنی کردے گا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِن min سے
فَضْلِهِۦ ۗ faḍlihi اپنے فضل (سے)
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
وَٰسِعٌ wāsiʿun وسعت والا ہے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun علم والا ہے

آیت 33 - سورہ النور: 48 الفاظ

وَلْيَسْتَعْفِفِ ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱلَّذِينَ يَبْتَغُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًۭا ۖ وَءَاتُوهُم مِّن مَّالِ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ ءَاتَىٰكُمْ ۚ وَلَا تُكْرِهُوا۟ فَتَيَـٰتِكُمْ عَلَى ٱلْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًۭا لِّتَبْتَغُوا۟ عَرَضَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۚ وَمَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ مِنۢ بَعْدِ إِكْرَٰهِهِنَّ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے

وَلْيَسْتَعْفِفِ walyastaʿfifi اور چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
لَا lā نہیں
يَجِدُونَ yajidūna جو پاتے
نِكَاحًا nikāḥan نکاح کا رقعہ
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُغْنِيَهُمُ yugh'niyahumu غنی کردے ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِن min سے
فَضْلِهِۦ ۗ faḍlihi اپنے فضل (سے)
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَبْتَغُونَ yabtaghūna جو چاہتے ہوں
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba لکھا پڑھی۔ مکاتبت
مِمَّا mimmā اس سے جو
مَلَكَتْ malakat مالک ہیں
أَيْمَـٰنُكُمْ aymānukum تمہارے دائیں ہاتھ
فَكَاتِبُوهُمْ fakātibūhum تو ان سے مکاتبت کرلو
إِنْ in اگر
عَلِمْتُمْ ʿalim'tum جانو تم
فِيهِمْ fīhim ان میں
خَيْرًۭا ۖ khayran بھلائی
وَءَاتُوهُم waātūhum اور دو ان کو
مِّن min سے
مَّالِ māli مال سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ جو
ءَاتَىٰكُمْ ۚ ātākum اس نے تم کو دیا ہے
وَلَا walā اور نہ
تُكْرِهُوا۟ tuk'rihū تم مجبور کرو
فَتَيَـٰتِكُمْ fatayātikum اپنی باندیوں کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْبِغَآءِ l-bighāi بدکاری (پر)
إِنْ in اگر
أَرَدْنَ aradna وہ چاہیں
تَحَصُّنًۭا taḥaṣṣunan پرہیزگاری۔ پاک دامنی
لِّتَبْتَغُوا۟ litabtaghū تاکہ تم تلاش کرو
عَرَضَ ʿaraḍa سامان
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کا
ٱلدُّنْيَا ۚ l-dun'yā دنیا کی
وَمَن waman اور جو کوئی
يُكْرِههُّنَّ yuk'rihhunna مجبور کرے گا ان کو
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
مِنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد کے
إِكْرَٰهِهِنَّ ik'rāhihinna ان کو مجبور کرنے (کے)
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 34 - سورہ النور: 13 الفاظ

وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ ءَايَـٰتٍۢ مُّبَيِّنَـٰتٍۢ وَمَثَلًۭا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةًۭ لِّلْمُتَّقِينَ

اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَنزَلْنَآ anzalnā نازل کردیں ہم نے
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
ءَايَـٰتٍۢ āyātin آیات۔ احکامات
مُّبَيِّنَـٰتٍۢ mubayyinātin کھلی کھلی (آیات۔ واضح احکامات)
وَمَثَلًۭا wamathalan اور مثال۔ مثالیں
مِّنَ mina سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی سے
خَلَوْا۟ khalaw جو گزر چکے
مِن min سے
قَبْلِكُمْ qablikum تم سے پہلے
وَمَوْعِظَةًۭ wamawʿiẓatan اور نصیحت
لِّلْمُتَّقِينَ lil'muttaqīna تقوی والوں کے لیے

آیت 35 - سورہ النور: 48 الفاظ

۞ ٱللَّهُ نُورُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِۦ كَمِشْكَوٰةٍۢ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ ٱلْمِصْبَاحُ فِى زُجَاجَةٍ ۖ ٱلزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌۭ دُرِّىٌّۭ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍۢ مُّبَـٰرَكَةٍۢ زَيْتُونَةٍۢ لَّا شَرْقِيَّةٍۢ وَلَا غَرْبِيَّةٍۢ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِىٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌۭ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍۢ ۗ يَهْدِى ٱللَّهُ لِنُورِهِۦ مَن يَشَآءُ ۚ وَيَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَـٰلَ لِلنَّاسِ ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ

خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

۞ ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
نُورُ nūru نور ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کا
مَثَلُ mathalu مثال
نُورِهِۦ nūrihi اس کے نور کی
كَمِشْكَوٰةٍۢ kamish'katin مانند ایک طاق کے ہے۔ ایک طاق کی طرح ہے
فِيهَا fīhā اس میں
مِصْبَاحٌ ۖ miṣ'bāḥun چراغ ہیں
ٱلْمِصْبَاحُ l-miṣ'bāḥu چراغ
فِى fī میں
زُجَاجَةٍ ۖ zujājatin فانوس میں ہے
ٱلزُّجَاجَةُ l-zujājatu فانوس
كَأَنَّهَا ka-annahā گویا کہ وہ
كَوْكَبٌۭ kawkabun ایک تارہ ہے
دُرِّىٌّۭ durriyyun چمکتا ہوا
يُوقَدُ yūqadu روشن کیا جاتا ہے
مِن min سے
شَجَرَةٍۢ shajaratin ایک درخت (سے)
مُّبَـٰرَكَةٍۢ mubārakatin بابرکت
زَيْتُونَةٍۢ zaytūnatin زیتون کے
لَّا lā نہ
شَرْقِيَّةٍۢ sharqiyyatin مشرقی ہے
وَلَا walā اور نہ
غَرْبِيَّةٍۢ gharbiyyatin مغربی
يَكَادُ yakādu قریب ہے
زَيْتُهَا zaytuhā اس کا تیل
يُضِىٓءُ yuḍīu روشن ہوجائے
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
لَمْ lam نہ
تَمْسَسْهُ tamsashu چھوئے اس کو
نَارٌۭ ۚ nārun کوئی آگ
نُّورٌ nūrun نور ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
نُورٍۢ ۗ nūrin نور (پر)
يَهْدِى yahdī رہنمائی کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِنُورِهِۦ linūrihi اپنے نور کی
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
وَيَضْرِبُ wayaḍribu اور بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْأَمْثَـٰلَ l-amthāla مثالیں
لِلنَّاسِ ۗ lilnnāsi لوگوں کے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِكُلِّ bikulli ساتھ ہر
شَىْءٍ shayin چیز کے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 36 - سورہ النور: 14 الفاظ

فِى بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ

(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں

فِى fī میں
بُيُوتٍ buyūtin گھروں (میں)
أَذِنَ adhina اجازت دی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
أَن an کہ
تُرْفَعَ tur'faʿa بلند کیا جائے
وَيُذْكَرَ wayudh'kara اور ذکر کیا جائے
فِيهَا fīhā ان میں
ٱسْمُهُۥ us'muhu نام اس کا
يُسَبِّحُ yusabbiḥu تسبیح کرتے ہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فِيهَا fīhā ان میں
بِٱلْغُدُوِّ bil-ghuduwi صبح کو
وَٱلْـَٔاصَالِ wal-āṣāli اور شام کو

آیت 37 - سورہ النور: 19 الفاظ

رِجَالٌۭ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَـٰرَةٌۭ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ ۙ يَخَافُونَ يَوْمًۭا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلْقُلُوبُ وَٱلْأَبْصَـٰرُ

(یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں

رِجَالٌۭ rijālun کچھ لوگ۔ مرد ہیں
لَّا lā نہیں
تُلْهِيهِمْ tul'hīhim غافل کرتی ان کو
تِجَـٰرَةٌۭ tijāratun کوئی تجارت
وَلَا walā اور نہ
بَيْعٌ bayʿun خریدوفروخت
عَن ʿan سے
ذِكْرِ dhik'ri ذکر سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَإِقَامِ wa-iqāmi اور قائم کرنے سے
ٱلصَّلَوٰةِ l-ṣalati نماز
وَإِيتَآءِ waītāi اور ادا کرنے سے
ٱلزَّكَوٰةِ ۙ l-zakati زکوۃ
يَخَافُونَ yakhāfūna وہ ڈرتے ہیں
يَوْمًۭا yawman اس دن سے
تَتَقَلَّبُ tataqallabu الٹ پلٹ ہوجائیں گے
فِيهِ fīhi اس میں
ٱلْقُلُوبُ l-qulūbu دل
وَٱلْأَبْصَـٰرُ wal-abṣāru اور نگاہیں

آیت 38 - سورہ النور: 14 الفاظ

لِيَجْزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍۢ

تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے

لِيَجْزِيَهُمُ liyajziyahumu تاکہ جزا دے ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَحْسَنَ aḥsana بہترین
مَا mā جو
عَمِلُوا۟ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَيَزِيدَهُم wayazīdahum اور زیادہ دے ان کو
مِّن min سے
فَضْلِهِۦ ۗ faḍlihi اپنے فضل سے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَرْزُقُ yarzuqu رزق دیتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
بِغَيْرِ bighayri بے
حِسَابٍۢ ḥisābin حساب

آیت 39 - سورہ النور: 22 الفاظ

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَعْمَـٰلُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيعَةٍۢ يَحْسَبُهُ ٱلظَّمْـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًۭٔا وَوَجَدَ ٱللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ ۗ وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
أَعْمَـٰلُهُمْ aʿmāluhum اعمال ان کے
كَسَرَابٍۭ kasarābin مانند سراب کے ہیں
بِقِيعَةٍۢ biqīʿatin ایک چٹیل میدان میں
يَحْسَبُهُ yaḥsabuhu سمجھتا ہے اس کو
ٱلظَّمْـَٔانُ l-ẓamānu پیاسا
مَآءً māan پانی
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
جَآءَهُۥ jāahu آتا ہے اس کے پاس
لَمْ lam نہیں
يَجِدْهُ yajid'hu پاتا اس کو
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَوَجَدَ wawajada اور پاتا ہے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
عِندَهُۥ ʿindahu اس کے پاس
فَوَفَّىٰهُ fawaffāhu پھر پورا پورا دیتا ہے اس کو
حِسَابَهُۥ ۗ ḥisābahu اس کا حساب
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
سَرِيعُ sarīʿu جلد لینے والا ہے
ٱلْحِسَابِ l-ḥisābi حساب

آیت 40 - سورہ النور: 33 الفاظ

أَوْ كَظُلُمَـٰتٍۢ فِى بَحْرٍۢ لُّجِّىٍّۢ يَغْشَىٰهُ مَوْجٌۭ مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٌۭ مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٌۭ ۚ ظُلُمَـٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰهَا ۗ وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورًۭا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ

یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)

أَوْ aw یا
كَظُلُمَـٰتٍۢ kaẓulumātin مانند اندھیروں کے
فِى fī میں
بَحْرٍۢ baḥrin سمندر (میں)
لُّجِّىٍّۢ lujjiyyin گہرے
يَغْشَىٰهُ yaghshāhu ڈھانپ لیتی ہے اس کو
مَوْجٌۭ mawjun ایک لہر
مِّن min کے
فَوْقِهِۦ fawqihi اس کے اوپر سے
مَوْجٌۭ mawjun ایک موج۔ ایک لہر
مِّن min کے
فَوْقِهِۦ fawqihi اس کے اوپر سے
سَحَابٌۭ ۚ saḥābun بادل
ظُلُمَـٰتٌۢ ẓulumātun اندھیرے میں
بَعْضُهَا baʿḍuhā ان میں سے بعض
فَوْقَ fawqa اوپر
بَعْضٍ baʿḍin بعض کے
إِذَآ idhā جب
أَخْرَجَ akhraja نکالتا ہے۔ نکالے
يَدَهُۥ yadahu اپنے ہاتھ کو
لَمْ lam نہیں
يَكَدْ yakad قریب
يَرَىٰهَا ۗ yarāhā کہ دیکھ سکے اس کو۔ نہیں سکتا اس کو
وَمَن waman اور جس کا
لَّمْ lam نہیں
يَجْعَلِ yajʿali بنایا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
نُورًۭا nūran کوئی نور
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min کوئی
نُّورٍ nūrin نور

آیت 41 - سورہ النور: 21 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱلطَّيْرُ صَـٰٓفَّـٰتٍۢ ۖ كُلٌّۭ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُۥ وَتَسْبِيحَهُۥ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُسَبِّحُ yusabbiḥu تسبیح کر رہے ہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مَن man جو بھی
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں میں ہیں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں ہیں
وَٱلطَّيْرُ wal-ṭayru اور پرندے
صَـٰٓفَّـٰتٍۢ ۖ ṣāffātin صف باندھنے والے
كُلٌّۭ kullun ہر ایک
قَدْ qad تحقیق
عَلِمَ ʿalima جانتا ہے
صَلَاتَهُۥ ṣalātahu اپنی نماز کو
وَتَسْبِيحَهُۥ ۗ watasbīḥahu اور اپنی تسبیح کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
يَفْعَلُونَ yafʿalūna وہ کر رہے ہیں

آیت 42 - سورہ النور: 7 الفاظ

وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ وَإِلَى ٱللَّهِ ٱلْمَصِيرُ

اور آسمان اور زمین کی بادشاہی خدا کے لئے ہے۔ اور خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ ہی کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کی
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 43 - سورہ النور: 38 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُزْجِى سَحَابًۭا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُۥ ثُمَّ يَجْعَلُهُۥ رُكَامًۭا فَتَرَى ٱلْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَـٰلِهِۦ وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٍۢ فِيهَا مِنۢ بَرَدٍۢ فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصْرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِٱلْأَبْصَـٰرِ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
أَنَّ anna کہ بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُزْجِى yuz'jī چلاتا ہے
سَحَابًۭا saḥāban بادل
ثُمَّ thumma پھر
يُؤَلِّفُ yu-allifu ملاپ ڈالتا ہے
بَيْنَهُۥ baynahu اس کے درمیان
ثُمَّ thumma پھر
يَجْعَلُهُۥ yajʿaluhu کردیتا ہے اس کو
رُكَامًۭا rukāman تہ بہ تہ
فَتَرَى fatarā تو تم دیکھتے ہو
ٱلْوَدْقَ l-wadqa بارش کے قطرے کو
يَخْرُجُ yakhruju نکلتا ہے
مِنْ min سے
خِلَـٰلِهِۦ khilālihi اس کے اندر سے
وَيُنَزِّلُ wayunazzilu اور وہ اتارتا ہے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان سے
مِن min بوجہ
جِبَالٍۢ jibālin پہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
فِيهَا fīhā اس میں (آسمان میں)
مِنۢ min کے
بَرَدٍۢ baradin کچھ اولے ہوتے ہیں
فَيُصِيبُ fayuṣību پھر پہنچاتا ہے
بِهِۦ bihi اس کو
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَصْرِفُهُۥ wayaṣrifuhu اور پھیر دیتا ہے اس کو
عَن ʿan سے
مَّن man جس سے
يَشَآءُ ۖ yashāu وہ چاہتا ہے
يَكَادُ yakādu قریب ہے
سَنَا sanā چمک
بَرْقِهِۦ barqihi اس کی بجلی کی
يَذْهَبُ yadhhabu لے جائے
بِٱلْأَبْصَـٰرِ bil-abṣāri نگاہوں کو

آیت 44 - سورہ النور: 10 الفاظ

يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ

اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے

يُقَلِّبُ yuqallibu الٹ پلٹ کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
وَٱلنَّهَارَ ۚ wal-nahāra اور دن کو
إِنَّ inna یقینا
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
لَعِبْرَةًۭ laʿib'ratan البتہ عبرت ہے
لِّأُو۟لِى li-ulī والوں کے لیے
ٱلْأَبْصَـٰرِ l-abṣāri نگاہوں (والوں کے لیے)

آیت 45 - سورہ النور: 31 الفاظ

وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍۢ مِّن مَّآءٍۢ ۖ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ بَطْنِهِۦ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰٓ أَرْبَعٍۢ ۚ يَخْلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیے
كُلَّ kulla ہر طرح کے
دَآبَّةٍۢ dābbatin جاندار
مِّن min سے
مَّآءٍۢ ۖ māin پانی (سے)
فَمِنْهُم famin'hum تو ان میں سے
مَّن man بعض وہ ہے
يَمْشِى yamshī جو چلتے ہیں
عَلَىٰ ʿalā پر
بَطْنِهِۦ baṭnihi اپنے پیٹ پر
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّن man بعض وہ ہیں
يَمْشِى yamshī جو چلتے ہیں
عَلَىٰ ʿalā پر
رِجْلَيْنِ rij'layni اپنے دو پاؤں پر
وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّن man بعض وہ ہیں
يَمْشِى yamshī جو چلتے ہیں
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَرْبَعٍۢ ۚ arbaʿin چار (پاؤں پر)
يَخْلُقُ yakhluqu پیدا کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مَا mā جو
يَشَآءُ ۚ yashāu چاہتا ہے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز پر
قَدِيرٌۭ qadīrun قادر ہے

آیت 46 - سورہ النور: 11 الفاظ

لَّقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَـٰتٍۢ مُّبَيِّنَـٰتٍۢ ۚ وَٱللَّهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

ہم ہی نے روشن آیتیں نازل کیں ہیں اور خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایات کرتا ہے

لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
أَنزَلْنَآ anzalnā نازل کیں ہم نے
ءَايَـٰتٍۢ āyātin آیات
مُّبَيِّنَـٰتٍۢ ۚ mubayyinātin روشن
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
إِلَىٰ ilā طرف
صِرَٰطٍۢ ṣirāṭin راستے کے
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھے

آیت 47 - سورہ النور: 15 الفاظ

وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌۭ مِّنْهُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں

وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
ءَامَنَّا āmannā ایمان لائے ہم
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَبِٱلرَّسُولِ wabil-rasūli اور رسول پر
وَأَطَعْنَا wa-aṭaʿnā اور اطاعت کی ہم نے
ثُمَّ thumma پھر
يَتَوَلَّىٰ yatawallā منہ موڑ جاتا ہے
فَرِيقٌۭ farīqun ایک گروہ
مِّنْهُم min'hum ان میں سے
مِّنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
ذَٰلِكَ ۚ dhālika اس کے
وَمَآ wamā اور نہیں ہیں
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہ لوگ
بِٱلْمُؤْمِنِينَ bil-mu'minīna ایمان لانے والے

آیت 48 - سورہ النور: 11 الفاظ

وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌۭ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ

اور جب ان کو خدا اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ (رسول خدا) ان کا قضیہ چکا دیں تو ان میں سے ایک فرقہ منہ پھیر لیتا ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
دُعُوٓا۟ duʿū وہ بلائے جاتے ہیں
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول کی طرف
لِيَحْكُمَ liyaḥkuma تاکہ وہ فیصلہ کرے
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
إِذَا idhā اچانک
فَرِيقٌۭ farīqun ایک گروہ
مِّنْهُم min'hum ان میں سے
مُّعْرِضُونَ muʿ'riḍūna اعراض برتنے والے ہیں

آیت 49 - سورہ النور: 7 الفاظ

وَإِن يَكُن لَّهُمُ ٱلْحَقُّ يَأْتُوٓا۟ إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ

اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں

وَإِن wa-in اور اگر
يَكُن yakun ہو
لَّهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق
يَأْتُوٓا۟ yatū وہ آئیں گے
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
مُذْعِنِينَ mudh'ʿinīna مطیع ہوکر

آیت 50 - سورہ النور: 16 الفاظ

أَفِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرْتَابُوٓا۟ أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُۥ ۚ بَلْ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں

أَفِى afī کیا میں
قُلُوبِهِم qulūbihim ان کے دلوں (میں)
مَّرَضٌ maraḍun کوئی بیماری ہے
أَمِ ami یا
ٱرْتَابُوٓا۟ ir'tābū وہ شک میں پڑے ہوئے ہیں
أَمْ am یا
يَخَافُونَ yakhāfūna وہ ڈرتے ہیں
أَن an کہ
يَحِيفَ yaḥīfa ظلم کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
وَرَسُولُهُۥ ۚ warasūluhu اور اس کا رسول
بَلْ bal بلکہ
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna جو ظالم ہیں

آیت 51 - سورہ النور: 18 الفاظ

إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

إِنَّمَا innamā بیشک
كَانَ kāna ہوتا ہے
قَوْلَ qawla قول
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں کا
إِذَا idhā جب
دُعُوٓا۟ duʿū وہ بلائے جاتے ہیں
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول کی طرف
لِيَحْكُمَ liyaḥkuma کہ وہ فیصلہ کرے
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
أَن an کہ
يَقُولُوا۟ yaqūlū وہ کہتے ہیں
سَمِعْنَا samiʿ'nā سن لیا ہم نے
وَأَطَعْنَا ۚ wa-aṭaʿnā اور مان لیا ہم نے
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna جو فلاح پانے والے ہیں

آیت 52 - سورہ النور: 10 الفاظ

وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخْشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں

وَمَن waman اور جو
يُطِعِ yuṭiʿi اطاعت کرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ warasūlahu اور اس کے رسول کی
وَيَخْشَ wayakhsha اور ڈرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَيَتَّقْهِ wayattaqhi اور تقوی کرے گا اس سے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ ہیں
هُمُ humu وہ
ٱلْفَآئِزُونَ l-fāizūna جو کامیاب ہونے والے ہیں

آیت 53 - سورہ النور: 17 الفاظ

۞ وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَـٰنِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُل لَّا تُقْسِمُوا۟ ۖ طَاعَةٌۭ مَّعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

۞ وَأَقْسَمُوا۟ wa-aqsamū اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
جَهْدَ jahda پکی
أَيْمَـٰنِهِمْ aymānihim اپنی (پکی) قسمیں
لَئِنْ la-in البتہ اگر
أَمَرْتَهُمْ amartahum تو نے حکم دیا ان کو
لَيَخْرُجُنَّ ۖ layakhrujunna یقینا وہ ضرور نکلیں گے
قُل qul کہہ دیجیے
لَّا lā نہ
تُقْسِمُوا۟ ۖ tuq'simū تم قسمیں کھاؤ
طَاعَةٌۭ ṭāʿatun اطاعت
مَّعْرُوفَةٌ ۚ maʿrūfatun معلوم ہے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
خَبِيرٌۢ khabīrun خبر رکھنے والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو

آیت 54 - سورہ النور: 23 الفاظ

قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا۟ ۚ وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے

قُلْ qul کہہ دیجیے
أَطِيعُوا۟ aṭīʿū اطاعت کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَأَطِيعُوا۟ wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو
ٱلرَّسُولَ ۖ l-rasūla رسول کی
فَإِن fa-in پھر اگر
تَوَلَّوْا۟ tawallaw تم منہ پھیرتے ہو
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر ہے
مَا mā جو
حُمِّلَ ḥummila وہ اٹھوایا گیا
وَعَلَيْكُم waʿalaykum اور تم پر ہے
مَّا mā جو
حُمِّلْتُمْ ۖ ḥummil'tum اٹھوائے گئے تم
وَإِن wa-in اور اگر
تُطِيعُوهُ tuṭīʿūhu تم اطاعت کرو گے اس کی
تَهْتَدُوا۟ ۚ tahtadū تم ہدایت پاجاؤ گے
وَمَا wamā اور نہیں ہے
عَلَى ʿalā کے
ٱلرَّسُولِ l-rasūli رسول (کے ذمہ)
إِلَّا illā مگر
ٱلْبَلَـٰغُ l-balāghu پہنچا دینا
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلم کھلا

آیت 55 - سورہ النور: 38 الفاظ

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ ٱلَّذِى ٱرْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًۭا ۚ يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِى شَيْـًۭٔا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردار ہیں

وَعَدَ waʿada وعدہ کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ layastakhlifannahum البتہ وہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو۔ جانشین بنائے گا ان کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
كَمَا kamā جیسا کہ
ٱسْتَخْلَفَ is'takhlafa جانشین بنایا تھا اس نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim جو ان سے پہلے تھے
وَلَيُمَكِّنَنَّ walayumakkinanna اور البتہ ضرور قرار دے گا۔ ثابت کردے گا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
دِينَهُمُ dīnahumu ان کے دین کو
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
ٱرْتَضَىٰ ir'taḍā اس نے پسند کیا ہے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
وَلَيُبَدِّلَنَّهُم walayubaddilannahum اور البتہ ضرور بدل دے گا ان کو
مِّنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
خَوْفِهِمْ khawfihim ان کے خوف کے
أَمْنًۭا ۚ amnan امن کی حالت میں
يَعْبُدُونَنِى yaʿbudūnanī وہ عبادت کریں میری
لَا lā نہ
يُشْرِكُونَ yush'rikūna شریک ٹھہرائیں
بِى bī میرے ساتھ
شَيْـًۭٔا ۚ shayan کسی چیز کو
وَمَن waman اور جو کوئی
كَفَرَ kafara کفر کرے
بَعْدَ baʿda بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْفَـٰسِقُونَ l-fāsiqūna جو فاسق ہیں

آیت 56 - سورہ النور: 8 الفاظ

وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے

وَأَقِيمُوا۟ wa-aqīmū اور قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتُوا۟ waātū اور دو
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَأَطِيعُوا۟ wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو
ٱلرَّسُولَ l-rasūla رسول کی
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تُرْحَمُونَ tur'ḥamūna تم رحم کیے جاؤ

آیت 57 - سورہ النور: 11 الفاظ

لَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ وَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ ۖ وَلَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اور ایسا خیال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائیں گے (وہ جا ہی کہاں سکتے ہیں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے

لَا lā نہ
تَحْسَبَنَّ taḥsabanna سمجھیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مُعْجِزِينَ muʿ'jizīna کہ وہ عاجز کرنے والے ہیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۚ l-arḍi زمین (میں)
وَمَأْوَىٰهُمُ wamawāhumu اور ٹھکانہ ان کا
ٱلنَّارُ ۖ l-nāru آگ ہے
وَلَبِئْسَ walabi'sa اور یقینا بہت ہی برا
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ ہے

آیت 58 - سورہ النور: 49 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ ٱلَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُكُمْ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ ٱلْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَـٰثَ مَرَّٰتٍۢ ۚ مِّن قَبْلِ صَلَوٰةِ ٱلْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ ٱلظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ ٱلْعِشَآءِ ۚ ثَلَـٰثُ عَوْرَٰتٍۢ لَّكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ ۚ طَوَّٰفُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ liyastadhinkumu چاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
مَلَكَتْ malakat مالک ہوئے
أَيْمَـٰنُكُمْ aymānukum جن کے تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
لَمْ lam نہیں
يَبْلُغُوا۟ yablughū پہنچے
ٱلْحُلُمَ l-ḥuluma بلوغت کو
مِنكُمْ minkum تم میں سے
ثَلَـٰثَ thalātha تین
مَرَّٰتٍۢ ۚ marrātin اوقات( تین) بار
مِّن min سے
قَبْلِ qabli پہلے
صَلَوٰةِ ṣalati نماز
ٱلْفَجْرِ l-fajri فجر سے
وَحِينَ waḥīna اور جس وقت
تَضَعُونَ taḍaʿūna تم اتار رکھتے ہو
ثِيَابَكُم thiyābakum اپنے کپڑے
مِّنَ mina کے
ٱلظَّهِيرَةِ l-ẓahīrati دوپہر کے وقت
وَمِنۢ wamin اور کے
بَعْدِ baʿdi بعد
صَلَوٰةِ ṣalati نماز
ٱلْعِشَآءِ ۚ l-ʿishāi عشاء (کے)
ثَلَـٰثُ thalāthu تین
عَوْرَٰتٍۢ ʿawrātin پردے (کے) وقت ہیں
لَّكُمْ ۚ lakum تمہارے لیے
لَيْسَ laysa نہیں ہے
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
وَلَا walā اور نہ ہے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
جُنَاحٌۢ junāḥun کوئی گناہ
بَعْدَهُنَّ ۚ baʿdahunna ان کے بعد (اوقات کے بعد)
طَوَّٰفُونَ ṭawwāfūna کثرت سے آنے جانے والے ہیں
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
بَعْضُكُمْ baʿḍukum تم میں سے بعض
عَلَىٰ ʿalā پر
بَعْضٍۢ ۚ baʿḍin بعض (پر)
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يُبَيِّنُ yubayyinu بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْـَٔايَـٰتِ ۗ l-āyāti آیات
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 59 - سورہ النور: 19 الفاظ

وَإِذَا بَلَغَ ٱلْأَطْفَـٰلُ مِنكُمُ ٱلْحُلُمَ فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ كَمَا ٱسْتَـْٔذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَـٰتِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
بَلَغَ balagha پہنچ جائیں
ٱلْأَطْفَـٰلُ l-aṭfālu بچے
مِنكُمُ minkumu تم میں سے
ٱلْحُلُمَ l-ḥuluma بلاغت کو
فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ falyastadhinū پس چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریں
كَمَا kamā جیسا کہ
ٱسْتَـْٔذَنَ is'tadhana اجازت لیتے تھے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
مِن min جو
قَبْلِهِمْ ۚ qablihim ان سے پہلے تھے
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يُبَيِّنُ yubayyinu بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
ءَايَـٰتِهِۦ ۗ āyātihi اپنی آیات کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 60 - سورہ النور: 23 الفاظ

وَٱلْقَوَٰعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰتِى لَا يَرْجُونَ نِكَاحًۭا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَـٰتٍۭ بِزِينَةٍۢ ۖ وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌۭ لَّهُنَّ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌۭ

اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور خدا سنتا اور جانتا ہے

وَٱلْقَوَٰعِدُ wal-qawāʿidu اور بیٹھ رہنے والیاں
مِنَ mina سے
ٱلنِّسَآءِ l-nisāi عورتوں میں سے
ٱلَّـٰتِى allātī وہ جو
لَا lā نہیں
يَرْجُونَ yarjūna امید رکھتیں
نِكَاحًۭا nikāḥan نکاح کی
فَلَيْسَ falaysa تو نہیں ہے
عَلَيْهِنَّ ʿalayhinna ان پر
جُنَاحٌ junāḥun کوئی گناہ
أَن an کہ
يَضَعْنَ yaḍaʿna وہ رکھ دیں
ثِيَابَهُنَّ thiyābahunna اپنے کپڑے
غَيْرَ ghayra نہ
مُتَبَرِّجَـٰتٍۭ mutabarrijātin ظاہر کرنے والیاں۔ دکھانے والیاں
بِزِينَةٍۢ ۖ bizīnatin زینت کی
وَأَن wa-an اور اگر
يَسْتَعْفِفْنَ yastaʿfif'na وہ پاکیزگی اختیار کریں
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّهُنَّ ۗ lahunna ان کے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
سَمِيعٌ samīʿun سننے والا ہے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 61 - سورہ النور: 76 الفاظ

لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ أَن تَأْكُلُوا۟ مِنۢ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ ءَابَآئِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَٰنِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَـٰمِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّـٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَٰلِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَـٰلَـٰتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُم مَّفَاتِحَهُۥٓ أَوْ صَدِيقِكُمْ ۚ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا۟ جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًۭا ۚ فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًۭا فَسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةًۭ مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُبَـٰرَكَةًۭ طَيِّبَةًۭ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو

لَّيْسَ laysa نہیں ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَعْمَىٰ l-aʿmā اندھے (پر)
حَرَجٌۭ ḥarajun کوئی حرج
وَلَا walā اور نہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَعْرَجِ l-aʿraji لنگڑے (پر)
حَرَجٌۭ ḥarajun کوئی حرج
وَلَا walā اور نہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمَرِيضِ l-marīḍi مریض (پر)
حَرَجٌۭ ḥarajun کوئی حرج۔ گناہ
وَلَا walā اور نہ
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَنفُسِكُمْ anfusikum تمہارے نفسوں پر
أَن an کہ
تَأْكُلُوا۟ takulū تم کھاؤ
مِنۢ min سے
بُيُوتِكُمْ buyūtikum اپنے گھروں سے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
ءَابَآئِكُمْ ābāikum تمہارے باپوں کے۔ باپ داد کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
أُمَّهَـٰتِكُمْ ummahātikum تمہاری ماؤں کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں (سے)
إِخْوَٰنِكُمْ ikh'wānikum تمہارے بھائیوں کے (گھروں سے)
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں (سے)
أَخَوَٰتِكُمْ akhawātikum تمہاری بہنوں کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
أَعْمَـٰمِكُمْ aʿmāmikum تمہارے چچاؤں کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
عَمَّـٰتِكُمْ ʿammātikum تمہاری پھوپھیوں کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
أَخْوَٰلِكُمْ akhwālikum تمہارے ماموؤں کے
أَوْ aw یا
بُيُوتِ buyūti گھروں سے
خَـٰلَـٰتِكُمْ khālātikum تمہاری خالاؤں کے
أَوْ aw یا
مَا mā جو
مَلَكْتُم malaktum مالک ہوئے تم
مَّفَاتِحَهُۥٓ mafātiḥahu اس کی کنجیوں کے
أَوْ aw یا
صَدِيقِكُمْ ۚ ṣadīqikum تمہارے دوست کے
لَيْسَ laysa نہیں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
جُنَاحٌ junāḥun کوئی گناہ
أَن an کہ
تَأْكُلُوا۟ takulū تم کھاؤ
جَمِيعًا jamīʿan مل کر
أَوْ aw یا
أَشْتَاتًۭا ۚ ashtātan الگ الگ
فَإِذَا fa-idhā پھر جب
دَخَلْتُم dakhaltum داخل ہو تم
بُيُوتًۭا buyūtan گھروں میں
فَسَلِّمُوا۟ fasallimū تو سلام کرو
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَنفُسِكُمْ anfusikum اپنے نفسوں (پر)
تَحِيَّةًۭ taḥiyyatan دعائے خیر ہے۔ تحفہ ہے
مِّنْ min سے
عِندِ ʿindi طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی (طرف سے)۔ اللہ کے (پاس سے)
مُبَـٰرَكَةًۭ mubārakatan بابرکت ہے
طَيِّبَةًۭ ۚ ṭayyibatan پاکیزہ ہے
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يُبَيِّنُ yubayyinu بیان فرماتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti آیات کو
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم عقل سے کام لو

آیت 62 - سورہ النور: 39 الفاظ

إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِذَا كَانُوا۟ مَعَهُۥ عَلَىٰٓ أَمْرٍۢ جَامِعٍۢ لَّمْ يَذْهَبُوا۟ حَتَّىٰ يَسْتَـْٔذِنُوهُ ۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۚ فَإِذَا ٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُمُ ٱللَّهَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna مومن
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے ساتھ
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول کے ساتھ
وَإِذَا wa-idhā اور جب
كَانُوا۟ kānū وہ ہوتے ہیں
مَعَهُۥ maʿahu اس کے ساتھ
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَمْرٍۢ amrin کسی کام (پر)
جَامِعٍۢ jāmiʿin اجتماعی۔ اہم
لَّمْ lam نہیں
يَذْهَبُوا۟ yadhhabū وہ جاتے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَسْتَـْٔذِنُوهُ ۚ yastadhinūhu اجازت لے لیں آپ سے
إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَسْتَـْٔذِنُونَكَ yastadhinūnaka جو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی وہ
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگ ہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتے ہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرَسُولِهِۦ ۚ warasūlihi اور اس کے رسول پر
فَإِذَا fa-idhā پھر جب
ٱسْتَـْٔذَنُوكَ is'tadhanūka وہ اجازت مانگیں آپ سے
لِبَعْضِ libaʿḍi اپنے بعض
شَأْنِهِمْ shanihim کام کے لیے
فَأْذَن fadhan تو اجازت دے دو
لِّمَن liman جس کے لیے
شِئْتَ shi'ta چاہو تم
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
وَٱسْتَغْفِرْ wa-is'taghfir اور بخشش مانگو
لَهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱللَّهَ ۚ l-laha اللہ تعالیٰ (سے )
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 63 - سورہ النور: 27 الفاظ

لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُم بَعْضًۭا ۚ قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًۭا ۚ فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦٓ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو

لَّا lā نہ
تَجْعَلُوا۟ tajʿalū تم بناؤ۔ (نہ) سمجھو
دُعَآءَ duʿāa بلانے کو
ٱلرَّسُولِ l-rasūli رسول کے
بَيْنَكُمْ baynakum آپس میں
كَدُعَآءِ kaduʿāi مانند بلانے کے
بَعْضِكُم baʿḍikum تم میں سے بعض کے
بَعْضًۭا ۚ baʿḍan بعض کو
قَدْ qad تحقیق
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
يَتَسَلَّلُونَ yatasallalūna جو کھسک جاتے ہیں
مِنكُمْ minkum تم میں سے
لِوَاذًۭا ۚ liwādhan آڑ لیتے ہوئے
فَلْيَحْذَرِ falyaḥdhari پس چاہیے کہ ڈریں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُخَالِفُونَ yukhālifūna جو مخالفت کرتے ہیں
عَنْ ʿan کے
أَمْرِهِۦٓ amrihi اس کے حکم کی
أَن an کہ
تُصِيبَهُمْ tuṣībahum پہنچے ان کو
فِتْنَةٌ fit'natun کوئی فتنہ
أَوْ aw یا
يُصِيبَهُمْ yuṣībahum پہنچے ان کو
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌ alīmun دردناک

آیت 64 - سورہ النور: 22 الفاظ

أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ ۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ

دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔

أَلَآ alā خبردار
إِنَّ inna بیشک
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے
مَا mā جو
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمان (میں) ہے
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین (میں)
قَدْ qad تحقیق
يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَآ mā جو
أَنتُمْ antum تم
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر ہو (جس پر تم ہو)
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُرْجَعُونَ yur'jaʿūna وہ لوٹائے جائیں گے
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
فَيُنَبِّئُهُم fayunabbi-uhum تو پھر وہ بتادے گا ان کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
عَمِلُوا۟ ۗ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود