النور (النور) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 64 آیات، 1,316 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
1,316 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ النور عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو
بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے
اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں
اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے
جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تم ہی میں سے ایک جماعت ہے اس کو اپنے حق میں برا نہ سمجھنا۔ بلکہ وہ تمہارے لئے اچھا ہے۔ ان میں سے جس شخص نے گناہ کا جتنا حصہ لیا اس کے لئے اتنا ہی وبال ہے۔ اور جس نے ان میں سے اس بہتان کا بڑا بوجھ اٹھایا ہے اس کو بڑا عذاب ہوگا
جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی
إِذْidhجب
تَلَقَّوْنَهُۥtalaqqawnahuتم لے رہے تھے اس کو۔ لیتے تھے اس کو
بِأَلْسِنَتِكُمْbi-alsinatikumاپنی زبانوں سے
وَتَقُولُونَwataqūlūnaاور تم کہہ رہے تھے
بِأَفْوَاهِكُمbi-afwāhikumاپنے مونہوں کے ساتھ
مَّاmāجو
لَيْسَlaysaنہیں تھا
لَكُمlakumتمہارے لیے
بِهِۦbihiاس کا
عِلْمٌۭʿil'munکوئی علم
وَتَحْسَبُونَهُۥwataḥsabūnahuاور تم سمجھ رہے تھے اس کو
اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے
اور جو لوگ تم میں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہیں، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
وَلَاwalāاور نہ
يَأْتَلِyataliقسم کھائیں
أُو۟لُوا۟ulūصاحب
ٱلْفَضْلِl-faḍliفضل
مِنكُمْminkumتم میں سے
وَٱلسَّعَةِwal-saʿatiاور وسعت والے
أَنanکہ نہ
يُؤْتُوٓا۟yu'tūوہ دیں گے
أُو۟لِىulīرشتے داروں
ٱلْقُرْبَىٰl-qur'bāرشتے داروں کو
وَٱلْمَسَـٰكِينَwal-masākīnaاور مسکینوں کو
وَٱلْمُهَـٰجِرِينَwal-muhājirīnaاور مہاجرین کو
فِىfīمیں
سَبِيلِsabīliراستے (میں)
ٱللَّهِ ۖl-lahiاللہ کے
وَلْيَعْفُوا۟walyaʿfūاور چاہیے کہ معاف کردیں
وَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗwalyaṣfaḥūاور چاہیے کہ درگزر کریں
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے
ٱلْخَبِيثَـٰتُal-khabīthātuخبیث عورتیں
لِلْخَبِيثِينَlil'khabīthīnaخبیث مردوں کے لیے ہیں
وَٱلْخَبِيثُونَwal-khabīthūnaاور خبیث مرد
لِلْخَبِيثَـٰتِ ۖlil'khabīthātiخبیث عورتوں کے لیے ہیں
وَٱلطَّيِّبَـٰتُwal-ṭayibātuاور پاکیزہ عورتیں
لِلطَّيِّبِينَlilṭṭayyibīnaپاکیزہ مردوں کے لیے
وَٱلطَّيِّبُونَwal-ṭayibūnaاور پاکیزہ مرد
لِلطَّيِّبَـٰتِ ۚlilṭṭayyibātiپاکیزہ عورتوں کے لیے ہیں
مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَاlāنہ
تَدْخُلُوا۟tadkhulūتم داخل ہو
بُيُوتًاbuyūtanگھروں میں
غَيْرَghayraسوائے
بُيُوتِكُمْbuyūtikumاپنے گھروں کو
حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
تَسْتَأْنِسُوا۟tastanisūتم انس حاصل کرو۔ مانوس ہوجاؤ
اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا سب جانتا ہے
ہاں اگر تم کسی ایسے مکان میں جاؤ جس میں کوئی نہ بستا ہو اور اس میں تمہارا اسباب (رکھا) ہو، تم پر کچھ گناہ نہیں، اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے
مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں خدا ان سے خبردار ہے
اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ
وَقُلwaqulاور کہہ دیجیے
لِّلْمُؤْمِنَـٰتِlil'mu'minātiمومن عورتوں کو
يَغْضُضْنَyaghḍuḍ'naجھکا کر رکھیں۔ پست رکھیں
مِنْminسے
أَبْصَـٰرِهِنَّabṣārihinnaاپنی نگاہوں (میں) سے
وَيَحْفَظْنَwayaḥfaẓnaاور حفاظت کریں
فُرُوجَهُنَّfurūjahunnaاپنی شرمگاہوں کی
وَلَاwalāاور نہ
يُبْدِينَyub'dīnaظاہر کریں
زِينَتَهُنَّzīnatahunnaاپنا بناؤ سنگھار۔ اپنی زینت
إِلَّاillāمگر
مَاmāجو
ظَهَرَẓaharaظاہر ہوجائے
مِنْهَا ۖmin'hāاس میں سے
وَلْيَضْرِبْنَwalyaḍrib'naاور چاہیے کہ ڈالے رکھیں
بِخُمُرِهِنَّbikhumurihinnaاپنی اوڑھنیاں
عَلَىٰʿalāپر
جُيُوبِهِنَّ ۖjuyūbihinnaاپنے گریبانوں (پر)
وَلَاwalāاور نہ
يُبْدِينَyub'dīnaظاہر کریں
زِينَتَهُنَّzīnatahunnaاپنی زینت کو
إِلَّاillāمگر
لِبُعُولَتِهِنَّlibuʿūlatihinnaاپنے شوہروں کے لیے
أَوْawیا
ءَابَآئِهِنَّābāihinnaاپنے باپوں کے لیے
أَوْawیا
ءَابَآءِābāiباپوں
بُعُولَتِهِنَّbuʿūlatihinnaاپنے شوہروں کے (باپوں کے لیے)
أَوْawیا
أَبْنَآئِهِنَّabnāihinnaاپنے بیٹوں کے لیے
أَوْawیا
أَبْنَآءِabnāiبیٹوں
بُعُولَتِهِنَّbuʿūlatihinnaاپنے شوہروں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْawیا
إِخْوَٰنِهِنَّikh'wānihinnaاپنے بھائیوں کے لیے
أَوْawیا
بَنِىٓbanīبیٹوں
إِخْوَٰنِهِنَّikh'wānihinnaاپنے بھائیوں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْawیا
بَنِىٓbanīبیٹوں کے لیے
أَخَوَٰتِهِنَّakhawātihinnaاپنی بہنوں کے (بیٹوں کے لیے)
أَوْawیا
نِسَآئِهِنَّnisāihinnaاپنی عورتوں کے لیے
أَوْawیا
مَاmāجو
مَلَكَتْmalakatمالک ہوئے
أَيْمَـٰنُهُنَّaymānuhunnaان کے اپنے دائیں ہاتھ
أَوِawiیا
ٱلتَّـٰبِعِينَl-tābiʿīnaان کے لیے جو پیروی کرنے والے ہیں
اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو۔ اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کے بھی جو نیک ہوں (نکاح کردیا کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو خدا ان کو اپنے فضل سے خوش حال کردے گا۔ اور خدا (بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے
وَأَنكِحُوا۟wa-ankiḥūاور نکاح کردو
ٱلْأَيَـٰمَىٰl-ayāmāتنہا لوگوں کا۔ مجرد کا۔ چھڑوں کا
مِنكُمْminkumتم میں سے
وَٱلصَّـٰلِحِينَwal-ṣāliḥīnaاور جو صالح۔ صلاحیت رکھنے والے
مِنْminسے
عِبَادِكُمْʿibādikumتمہارے بندوں میں سے۔ غلاموں میں سے
وَإِمَآئِكُمْ ۚwa-imāikumاور تمہاری لونڈیوں میں سے
اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے
وَلْيَسْتَعْفِفِwalyastaʿfifiاور چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریں
خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
۞ ٱللَّهُal-lahuاللہ تعالیٰ
نُورُnūruنور ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ ۚwal-arḍiاور زمین کا
مَثَلُmathaluمثال
نُورِهِۦnūrihiاس کے نور کی
كَمِشْكَوٰةٍۢkamish'katinمانند ایک طاق کے ہے۔ ایک طاق کی طرح ہے
(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں
(یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں
جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے میدان میں ریت کہ پیاسا اسے پانی سمجھے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آئے تو اسے کچھ بھی نہ پائے اور خدا ہی کو اپنے پاس دیکھے تو وہ اسے اس کا حساب پورا پورا چکا دے۔ اور خدا جلد حساب کرنے والا ہے
یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)
أَوْawیا
كَظُلُمَـٰتٍۢkaẓulumātinمانند اندھیروں کے
فِىfīمیں
بَحْرٍۢbaḥrinسمندر (میں)
لُّجِّىٍّۢlujjiyyinگہرے
يَغْشَىٰهُyaghshāhuڈھانپ لیتی ہے اس کو
مَوْجٌۭmawjunایک لہر
مِّنminکے
فَوْقِهِۦfawqihiاس کے اوپر سے
مَوْجٌۭmawjunایک موج۔ ایک لہر
مِّنminکے
فَوْقِهِۦfawqihiاس کے اوپر سے
سَحَابٌۭ ۚsaḥābunبادل
ظُلُمَـٰتٌۢẓulumātunاندھیرے میں
بَعْضُهَاbaʿḍuhāان میں سے بعض
فَوْقَfawqaاوپر
بَعْضٍbaʿḍinبعض کے
إِذَآidhāجب
أَخْرَجَakhrajaنکالتا ہے۔ نکالے
يَدَهُۥyadahuاپنے ہاتھ کو
لَمْlamنہیں
يَكَدْyakadقریب
يَرَىٰهَا ۗyarāhāکہ دیکھ سکے اس کو۔ نہیں سکتا اس کو
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے
أَلَمْalamکیا نہیں
تَرَtaraتم نے دیکھا
أَنَّannaکہ بیشک
ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
يُزْجِىyuz'jīچلاتا ہے
سَحَابًۭاsaḥābanبادل
ثُمَّthummaپھر
يُؤَلِّفُyu-allifuملاپ ڈالتا ہے
بَيْنَهُۥbaynahuاس کے درمیان
ثُمَّthummaپھر
يَجْعَلُهُۥyajʿaluhuکردیتا ہے اس کو
رُكَامًۭاrukāmanتہ بہ تہ
فَتَرَىfatarāتو تم دیکھتے ہو
ٱلْوَدْقَl-wadqaبارش کے قطرے کو
يَخْرُجُyakhrujuنکلتا ہے
مِنْminسے
خِلَـٰلِهِۦkhilālihiاس کے اندر سے
وَيُنَزِّلُwayunazziluاور وہ اتارتا ہے
مِنَminaسے
ٱلسَّمَآءِl-samāiآسمان سے
مِنminبوجہ
جِبَالٍۢjibālinپہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں
مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب خدا اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
اور (یہ) خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو تو (سب گھروں سے) نکل کھڑے ہوں۔ کہہ دو کہ قسمیں مت کھاؤ، پسندیدہ فرمانبرداری (درکار ہے) ۔ بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
۞ وَأَقْسَمُوا۟wa-aqsamūاور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کی
جَهْدَjahdaپکی
أَيْمَـٰنِهِمْaymānihimاپنی (پکی) قسمیں
لَئِنْla-inالبتہ اگر
أَمَرْتَهُمْamartahumتو نے حکم دیا ان کو
لَيَخْرُجُنَّ ۖlayakhrujunnaیقینا وہ ضرور نکلیں گے
کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے
جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے خدا کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادے گا جیسا ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اور ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند کیا ہے مستحکم وپائیدار کرے گا اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے۔ اور جو اس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردار ہیں
وَعَدَwaʿadaوعدہ کیا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں سے
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
مِنكُمْminkumتم میں سے
وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْlayastakhlifannahumالبتہ وہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو۔ جانشین بنائے گا ان کو
فِىfīمیں
ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
كَمَاkamāجیسا کہ
ٱسْتَخْلَفَis'takhlafaجانشین بنایا تھا اس نے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
مِنminسے
قَبْلِهِمْqablihimجو ان سے پہلے تھے
وَلَيُمَكِّنَنَّwalayumakkinannaاور البتہ ضرور قرار دے گا۔ ثابت کردے گا
لَهُمْlahumان کے لیے
دِينَهُمُdīnahumuان کے دین کو
ٱلَّذِىalladhīوہ جو
ٱرْتَضَىٰir'taḍāاس نے پسند کیا ہے
لَهُمْlahumان کے لیے
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمwalayubaddilannahumاور البتہ ضرور بدل دے گا ان کو
مومنو! تمہارے غلام لونڈیاں اور جو بچّے تم میں سے بلوغ کو نہیں پہنچے تین دفعہ یعنی (تین اوقات میں) تم سے اجازت لیا کریں۔ (ایک تو) نماز صبح سے پہلے اور (دوسرے گرمی کی دوپہر کو) جب تم کپڑے اتار دیتے ہو۔ اور تیسرے عشاء کی نماز کے بعد۔ (یہ) تین (وقت) تمہارے پردے (کے) ہیں ان کے (آگے) پیچھے (یعنی دوسرے وقتوں میں) نہ تم پر کچھ گناہ ہے اور نہ ان پر۔ کہ کام کاج کے لئے ایک دوسرے کے پاس آتے رہتے ہو۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں تم سے کھول کھول کر بیان فرماتا ہے اور خدا بڑا علم والا اور بڑا حکمت والا ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لِيَسْتَـْٔذِنكُمُliyastadhinkumuچاہیے کہ اجازت طلب کریں تم سے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
مَلَكَتْmalakatمالک ہوئے
أَيْمَـٰنُكُمْaymānukumجن کے تمہارے دائیں ہاتھ (غلام)
اور جب تمہارے لڑکے بالغ ہوجائیں تو ان کو بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیئے جس طرح ان سے اگلے (یعنی بڑے آدمی) اجازت حاصل کرتے رہے ہیں۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
وَإِذَاwa-idhāاور جب
بَلَغَbalaghaپہنچ جائیں
ٱلْأَطْفَـٰلُl-aṭfāluبچے
مِنكُمُminkumuتم میں سے
ٱلْحُلُمَl-ḥulumaبلاغت کو
فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟falyastadhinūپس چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریں
اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور خدا سنتا اور جانتا ہے
وَٱلْقَوَٰعِدُwal-qawāʿiduاور بیٹھ رہنے والیاں
مِنَminaسے
ٱلنِّسَآءِl-nisāiعورتوں میں سے
ٱلَّـٰتِىallātīوہ جو
لَاlāنہیں
يَرْجُونَyarjūnaامید رکھتیں
نِكَاحًۭاnikāḥanنکاح کی
فَلَيْسَfalaysaتو نہیں ہے
عَلَيْهِنَّʿalayhinnaان پر
جُنَاحٌjunāḥunکوئی گناہ
أَنanکہ
يَضَعْنَyaḍaʿnaوہ رکھ دیں
ثِيَابَهُنَّthiyābahunnaاپنے کپڑے
غَيْرَghayraنہ
مُتَبَرِّجَـٰتٍۭmutabarrijātinظاہر کرنے والیاں۔ دکھانے والیاں
نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
لَّيْسَlaysaنہیں ہے
عَلَىʿalāپر
ٱلْأَعْمَىٰl-aʿmāاندھے (پر)
حَرَجٌۭḥarajunکوئی حرج
وَلَاwalāاور نہ
عَلَىʿalāپر
ٱلْأَعْرَجِl-aʿrajiلنگڑے (پر)
حَرَجٌۭḥarajunکوئی حرج
وَلَاwalāاور نہ
عَلَىʿalāپر
ٱلْمَرِيضِl-marīḍiمریض (پر)
حَرَجٌۭḥarajunکوئی حرج۔ گناہ
وَلَاwalāاور نہ
عَلَىٰٓʿalāپر
أَنفُسِكُمْanfusikumتمہارے نفسوں پر
أَنanکہ
تَأْكُلُوا۟takulūتم کھاؤ
مِنۢminسے
بُيُوتِكُمْbuyūtikumاپنے گھروں سے
أَوْawیا
بُيُوتِbuyūtiگھروں سے
ءَابَآئِكُمْābāikumتمہارے باپوں کے۔ باپ داد کے
أَوْawیا
بُيُوتِbuyūtiگھروں سے
أُمَّهَـٰتِكُمْummahātikumتمہاری ماؤں کے
أَوْawیا
بُيُوتِbuyūtiگھروں (سے)
إِخْوَٰنِكُمْikh'wānikumتمہارے بھائیوں کے (گھروں سے)
مومن تو وہ ہیں جو خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور جب کبھی ایسے کام کے لئے جو جمع ہو کر کرنے کا ہو پیغمبر خدا کے پاس جمع ہوں تو ان سے اجازت لئے بغیر چلے نہیں جاتے۔ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت حاصل کرتے ہیں وہی خدا پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں۔ سو جب یہ لوگ تم سے کسی کام کے لئے اجازت مانگا کریں تو ان میں سے جسے چاہا کرو اجازت دے دیا کرو اور ان کے لئے خدا سے بخششیں مانگا کرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے
إِنَّمَاinnamāبیشک
ٱلْمُؤْمِنُونَl-mu'minūnaمومن
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ ہیں
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کے ساتھ
وَرَسُولِهِۦwarasūlihiاور اس کے رسول کے ساتھ
وَإِذَاwa-idhāاور جب
كَانُوا۟kānūوہ ہوتے ہیں
مَعَهُۥmaʿahuاس کے ساتھ
عَلَىٰٓʿalāپر
أَمْرٍۢamrinکسی کام (پر)
جَامِعٍۢjāmiʿinاجتماعی۔ اہم
لَّمْlamنہیں
يَذْهَبُوا۟yadhhabūوہ جاتے
حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
يَسْتَـْٔذِنُوهُ ۚyastadhinūhuاجازت لے لیں آپ سے
إِنَّinnaبیشک
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
يَسْتَـْٔذِنُونَكَyastadhinūnakaجو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
مومنو پیغمبر کے بلانے کو ایسا خیال نہ کرنا جیسا تم آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔ بےشک خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں تو جو لوگ ان کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہیئے کہ (ایسا نہ ہو کہ) ان پر کوئی آفت پڑ جائے یا تکلیف دینے والا عذاب نازل ہو
دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
أَلَآalāخبردار
إِنَّinnaبیشک
لِلَّهِlillahiاللہ کے لیے ہے
مَاmāجو
فِىfīمیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِl-samāwātiآسمان (میں) ہے
وَٱلْأَرْضِ ۖwal-arḍiاور زمین (میں)
قَدْqadتحقیق
يَعْلَمُyaʿlamuوہ جانتا ہے
مَآmāجو
أَنتُمْantumتم
عَلَيْهِʿalayhiاس پر ہو (جس پر تم ہو)
وَيَوْمَwayawmaاور جس دن
يُرْجَعُونَyur'jaʿūnaوہ لوٹائے جائیں گے
إِلَيْهِilayhiاس کی طرف
فَيُنَبِّئُهُمfayunabbi-uhumتو پھر وہ بتادے گا ان کو