سورہ فصلت لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ فصلت لفظ بہ لفظ

فصلت (فصلت) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 54 آیات، 794 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

794 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ فصلت عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 4 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ فصلت: 1 لفظ

حمٓ

حٰم

حمٓ hha-meem حم

آیت 2 - سورہ فصلت: 4 الفاظ

تَنزِيلٌۭ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

(یہ کتاب خدائے) رحمٰن ورحیم (کی طرف) سے اُتری ہے

تَنزِيلٌۭ tanzīlun نازل کردہ ہے۔ اتاری ہوئی ہے
مِّنَ mina سے
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن
ٱلرَّحِيمِ l-raḥīmi رحیم کی طرف سے

آیت 3 - سورہ فصلت: 7 الفاظ

كِتَـٰبٌۭ فُصِّلَتْ ءَايَـٰتُهُۥ قُرْءَانًا عَرَبِيًّۭا لِّقَوْمٍۢ يَعْلَمُونَ

کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں

كِتَـٰبٌۭ kitābun ایک کتاب ہے
فُصِّلَتْ fuṣṣilat کھول کر بیان کی گئی ہیں
ءَايَـٰتُهُۥ āyātuhu اس کی آیات
قُرْءَانًا qur'ānan قرآن ہے
عَرَبِيًّۭا ʿarabiyyan عربی
لِّقَوْمٍۢ liqawmin ایک قوم کے لیے
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جو علم رکھتی ہے

آیت 4 - سورہ فصلت: 7 الفاظ

بَشِيرًۭا وَنَذِيرًۭا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

جو بشارت بھی سناتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے لیکن ان میں سے اکثروں نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں

بَشِيرًۭا bashīran خوشخبری دینے والا
وَنَذِيرًۭا wanadhīran اور ڈرانے والا۔ خبردار کرنے والا
فَأَعْرَضَ fa-aʿraḍa تو روگردانی کی
أَكْثَرُهُمْ aktharuhum ان میں سے اکثر نے
فَهُمْ fahum پس وہ
لَا lā نہیں
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna سنتے ہیں

آیت 5 - سورہ فصلت: 17 الفاظ

وَقَالُوا۟ قُلُوبُنَا فِىٓ أَكِنَّةٍۢ مِّمَّا تَدْعُونَآ إِلَيْهِ وَفِىٓ ءَاذَانِنَا وَقْرٌۭ وَمِنۢ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌۭ فَٱعْمَلْ إِنَّنَا عَـٰمِلُونَ

اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (یعنی بہراپن) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے تو تم (اپنا) کام کرو ہم (اپنا) کام کرتے ہیں

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہتے ہیں
قُلُوبُنَا qulūbunā دل ہمارے
فِىٓ fī میں
أَكِنَّةٍۢ akinnatin پردے میں ہیں
مِّمَّا mimmā اس سے
تَدْعُونَآ tadʿūnā جو تم پکارتے ہو ہم کو
إِلَيْهِ ilayhi طرف اس کے
وَفِىٓ wafī اور میں
ءَاذَانِنَا ādhāninā ہمارے کانوں
وَقْرٌۭ waqrun گرانی ہے
وَمِنۢ wamin اور سے
بَيْنِنَا bayninā اور ہمارے درمیان
وَبَيْنِكَ wabaynika اور تمہارے درمیان
حِجَابٌۭ ḥijābun ایک پردہ ہے۔ حجاب ہے
فَٱعْمَلْ fa-iʿ'mal پس عمل کرو
إِنَّنَا innanā بیشک ہم
عَـٰمِلُونَ ʿāmilūna عمل کرنے والے ہیں

آیت 6 - سورہ فصلت: 16 الفاظ

قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٌۭ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ فَٱسْتَقِيمُوٓا۟ إِلَيْهِ وَٱسْتَغْفِرُوهُ ۗ وَوَيْلٌۭ لِّلْمُشْرِكِينَ

کہہ دو کہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم۔ (ہاں) مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود خدائے واحد ہے تو سیدھے اسی کی طرف (متوجہ) رہو اور اسی سے مغفرت مانگو اور مشرکوں پر افسوس ہے

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَآ innamā بیشک میں
أَنَا۠ anā میں
بَشَرٌۭ basharun ایک انسان ہوں
مِّثْلُكُمْ mith'lukum تمہاری مانند
يُوحَىٰٓ yūḥā وحی کی جاتی ہے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
أَنَّمَآ annamā بیشک
إِلَـٰهُكُمْ ilāhukum الہ تمہارا
إِلَـٰهٌۭ ilāhun الہ
وَٰحِدٌۭ wāḥidun ایک ہی ہے
فَٱسْتَقِيمُوٓا۟ fa-is'taqīmū تو سیدھے چلو
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
وَٱسْتَغْفِرُوهُ ۗ wa-is'taghfirūhu اور بخشش مانگو اس سے
وَوَيْلٌۭ wawaylun اور ہلاکت ہے
لِّلْمُشْرِكِينَ lil'mush'rikīna مشرکوں کے لیے

آیت 7 - سورہ فصلت: 8 الفاظ

ٱلَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ كَـٰفِرُونَ

جو زکوٰة نہیں دیتے اور آخرت کے بھی قائل نہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
لَا lā جو نہیں
يُؤْتُونَ yu'tūna ادا کرتے
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَهُم wahum اور وہ
بِٱلْـَٔاخِرَةِ bil-ākhirati آخرت کے ساتھ
هُمْ hum وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna انکاری ہیں

آیت 8 - سورہ فصلت: 9 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۢ

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے (ایسا) ثواب ہے جو ختم ہی نہ ہو

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَجْرٌ ajrun اجر ہے
غَيْرُ ghayru نہ
مَمْنُونٍۢ mamnūnin ختم ہونے والا

آیت 9 - سورہ فصلت: 14 الفاظ

۞ قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَرْضَ فِى يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُۥٓ أَندَادًۭا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو۔ وہی تو سارے جہان کا مالک ہے

۞ قُلْ qul کہہ دیجیے
أَئِنَّكُمْ a-innakum کیا بیشک تم
لَتَكْفُرُونَ latakfurūna البتہ تم کفر کرتے ہو
بِٱلَّذِى bi-alladhī ساتھ اس ہستی کے
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
فِى fī میں
يَوْمَيْنِ yawmayni دو دنوں میں
وَتَجْعَلُونَ watajʿalūna اور تم بناتے ہو
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
أَندَادًۭا ۚ andādan شریک
ذَٰلِكَ dhālika یہ
رَبُّ rabbu (ہے) رب
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna تمام جہانوں کا

آیت 10 - سورہ فصلت: 15 الفاظ

وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِىَ مِن فَوْقِهَا وَبَـٰرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَآ أَقْوَٰتَهَا فِىٓ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍۢ سَوَآءًۭ لِّلسَّآئِلِينَ

اور اسی نے زمین میں اس کے اوپر پہاڑ بنائے اور زمین میں برکت رکھی اور اس میں سب سامان معیشت مقرر کیا (سب) چار دن میں۔ (اور تمام) طلبگاروں کے لئے یکساں

وَجَعَلَ wajaʿala اور اس نے بنائے
فِيهَا fīhā اس میں
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑ
مِن min سے
فَوْقِهَا fawqihā اس کے اوپر (سے)
وَبَـٰرَكَ wabāraka اور برکت ڈالی
فِيهَا fīhā اس میں
وَقَدَّرَ waqaddara اور مقدر کی۔ اندازے سے رکھیں
فِيهَآ fīhā اس میں
أَقْوَٰتَهَا aqwātahā اس کی پیداوار۔ اس کی خوراک
فِىٓ fī میں
أَرْبَعَةِ arbaʿati چار
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں (میں)
سَوَآءًۭ sawāan برابر ہے
لِّلسَّآئِلِينَ lilssāilīna سوال کرنے والوں کے لیے۔ ضرورت مندوں کے لیے

آیت 11 - سورہ فصلت: 16 الفاظ

ثُمَّ ٱسْتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌۭ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ٱئْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًۭا قَالَتَآ أَتَيْنَا طَآئِعِينَ

پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی سے آتے ہیں

ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَوَىٰٓ is'tawā متوجہ ہوا
إِلَى ilā طرف
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان کی
وَهِىَ wahiya اور وہ
دُخَانٌۭ dukhānun دھواں تھا
فَقَالَ faqāla تو اس نے کہا
لَهَا lahā اس سے
وَلِلْأَرْضِ walil'arḍi اور زمین سے
ٱئْتِيَا i'tiyā دونوں آجاؤ
طَوْعًا ṭawʿan خوشی سے
أَوْ aw یا
كَرْهًۭا karhan ناخوشی سے۔ مجبوری سے
قَالَتَآ qālatā دونوں نے کہا
أَتَيْنَا ataynā ہم آگئے
طَآئِعِينَ ṭāiʿīna فرمانبرداروں کی طرح

آیت 12 - سورہ فصلت: 19 الفاظ

فَقَضَىٰهُنَّ سَبْعَ سَمَـٰوَاتٍۢ فِى يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِى كُلِّ سَمَآءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِمَصَـٰبِيحَ وَحِفْظًۭا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں

فَقَضَىٰهُنَّ faqaḍāhunna تو اس نے مقرر کیا ان کو
سَبْعَ sabʿa سات
سَمَـٰوَاتٍۢ samāwātin آسمان
فِى fī میں
يَوْمَيْنِ yawmayni دو دنوں (میں)
وَأَوْحَىٰ wa-awḥā اور وحی کردیا
فِى fī میں
كُلِّ kulli ہر
سَمَآءٍ samāin آسمان (میں)
أَمْرَهَا ۚ amrahā کام اس کا
وَزَيَّنَّا wazayyannā اور خوبصورت بنایا ہم نے
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کو
بِمَصَـٰبِيحَ bimaṣābīḥa ساتھ چراغوں کے
وَحِفْظًۭا ۚ waḥif'ẓan اور حفاظت کے لیے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
تَقْدِيرُ taqdīru اندازہ ہے
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi غالب
ٱلْعَلِيمِ l-ʿalīmi علم والے کا

آیت 13 - سورہ فصلت: 9 الفاظ

فَإِنْ أَعْرَضُوا۟ فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَـٰعِقَةًۭ مِّثْلَ صَـٰعِقَةِ عَادٍۢ وَثَمُودَ

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو کہہ دو کہ میں تم کو ایسے چنگھاڑ (کے عذاب) سے آگاہ کرتا ہوں جیسے عاد اور ثمود پر چنگھاڑ (کا عذاب آیا تھا)

فَإِنْ fa-in پھر اگر
أَعْرَضُوا۟ aʿraḍū وہ منہ موڑتے ہیں
فَقُلْ faqul تو کہہ دیجیے
أَنذَرْتُكُمْ andhartukum میں ڈراتا ہوں تم کو
صَـٰعِقَةًۭ ṣāʿiqatan عذاب سے
مِّثْلَ mith'la مانند
صَـٰعِقَةِ ṣāʿiqati عذاب کے
عَادٍۢ ʿādin قوم عاد کے
وَثَمُودَ wathamūda اور ثمود کے

آیت 14 - سورہ فصلت: 23 الفاظ

إِذْ جَآءَتْهُمُ ٱلرُّسُلُ مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا ٱللَّهَ ۖ قَالُوا۟ لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةًۭ فَإِنَّا بِمَآ أُرْسِلْتُم بِهِۦ كَـٰفِرُونَ

جب ان کے پاس پیغمبر ان کے آگے اور پیچھے سے آئے کہ خدا کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا سو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے

إِذْ idh جب
جَآءَتْهُمُ jāathumu آئے ان کے پاس
ٱلرُّسُلُ l-rusulu کئی رسول
مِنۢ min سے
بَيْنِ bayni
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے آگے سے
وَمِنْ wamin اور سے
خَلْفِهِمْ khalfihim ان کے پیچھے (سے)
أَلَّا allā کہ نہ
تَعْبُدُوٓا۟ taʿbudū تم عبادت کرو
إِلَّا illā مگر
ٱللَّهَ ۖ l-laha اللہ کی
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لَوْ law اگر
شَآءَ shāa چاہتا
رَبُّنَا rabbunā رب ہمارا
لَأَنزَلَ la-anzala البتہ اتار دیتا
مَلَـٰٓئِكَةًۭ malāikatan فرشتے
فَإِنَّا fa-innā تو بیشک ہم
بِمَآ bimā ساتھ اس کے جو
أُرْسِلْتُم ur'sil'tum بھیجے گئے ہو تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
كَـٰفِرُونَ kāfirūna انکاری ہیں

آیت 15 - سورہ فصلت: 25 الفاظ

فَأَمَّا عَادٌۭ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَقَالُوا۟ مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِى خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةًۭ ۖ وَكَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَجْحَدُونَ

جو عاد تھے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے

فَأَمَّا fa-ammā تو رہے
عَادٌۭ ʿādun عاد
فَٱسْتَكْبَرُوا۟ fa-is'takbarū پس انہوں نے تکبر کیا
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
بِغَيْرِ bighayri بغیر
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق کے۔ (نا)حق
وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
مَنْ man کون
أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید ہوسکتا ہے
مِنَّا minnā ہم سے
قُوَّةً ۖ quwwatan قوت میں
أَوَلَمْ awalam کیا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
خَلَقَهُمْ khalaqahum جس نے پیدا کیا ان کو
هُوَ huwa وہ
أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید ہے
مِنْهُمْ min'hum ان سے
قُوَّةًۭ ۖ quwwatan قوت میں
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کا
يَجْحَدُونَ yajḥadūna وہ انکار کرتے

آیت 16 - سورہ فصلت: 19 الفاظ

فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًۭا صَرْصَرًۭا فِىٓ أَيَّامٍۢ نَّحِسَاتٍۢ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ ٱلْخِزْىِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَخْزَىٰ ۖ وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ

تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی

فَأَرْسَلْنَا fa-arsalnā تو بھیجا ہم نے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
رِيحًۭا rīḥan ایک ہوا کو
صَرْصَرًۭا ṣarṣaran تند۔ تیز
فِىٓ fī میں
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں
نَّحِسَاتٍۢ naḥisātin منحوس
لِّنُذِيقَهُمْ linudhīqahum تاکہ ہم چکھائیں ان کو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلْخِزْىِ l-khiz'yi رسوائی کا
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی (میں)
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَلَعَذَابُ walaʿadhābu اور البتہ عذاب
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کا
أَخْزَىٰ ۖ akhzā زیادہ رسوا کن ہے
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna مدد دیئے جائیں گے

آیت 17 - سورہ فصلت: 14 الفاظ

وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَـٰهُمْ فَٱسْتَحَبُّوا۟ ٱلْعَمَىٰ عَلَى ٱلْهُدَىٰ فَأَخَذَتْهُمْ صَـٰعِقَةُ ٱلْعَذَابِ ٱلْهُونِ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا

وَأَمَّا wa-ammā اور رہے
ثَمُودُ thamūdu ثمود
فَهَدَيْنَـٰهُمْ fahadaynāhum تو ہم نے ہدایت دی ان کو
فَٱسْتَحَبُّوا۟ fa-is'taḥabbū تو انہوں نے ترجیح دی
ٱلْعَمَىٰ l-ʿamā اندھے پن کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْهُدَىٰ l-hudā ہدایت (پر)
فَأَخَذَتْهُمْ fa-akhadhathum تو پکڑ لیا ان کو
صَـٰعِقَةُ ṣāʿiqatu چنگھاڑ نے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب کی
ٱلْهُونِ l-hūni رسوا کن۔ ذلت کے
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna وہ کمائی کرتے

آیت 18 - سورہ فصلت: 5 الفاظ

وَنَجَّيْنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ

اور جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے ان کو ہم نے بچا لیا

وَنَجَّيْنَا wanajjaynā اور نجات دی ہم نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
يَتَّقُونَ yattaqūna وہ تقوی اختیار کرتے

آیت 19 - سورہ فصلت: 8 الفاظ

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَآءُ ٱللَّهِ إِلَى ٱلنَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

اور جس دن خدا کے دشمن دوزخ کی طرف چلائے جائیں گے تو ترتیب وار کرلیئے جائیں گے

وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُحْشَرُ yuḥ'sharu اکٹھے کیے جائیں گے
أَعْدَآءُ aʿdāu دشمن
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِلَى ilā طرف
ٱلنَّارِ l-nāri آگ کی
فَهُمْ fahum تو وہ
يُوزَعُونَ yūzaʿūna جمع کیے جائیں گے

آیت 20 - سورہ فصلت: 12 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا مَا جَآءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَـٰرُهُمْ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور آنکھیں اور چمڑے (یعنی دوسرے اعضا) ان کے خلاف ان کے اعمال کی شہادت دیں گے

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب وہ
مَا mā جب وہ
جَآءُوهَا jāūhā اس کے پاس آجائیں گے
شَهِدَ shahida گواہی دیں گے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان کے خلاف
سَمْعُهُمْ samʿuhum ان کے کان
وَأَبْصَـٰرُهُمْ wa-abṣāruhum اور ان کی نگاہیں
وَجُلُودُهُم wajulūduhum اور ان کی کھالیں
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے

آیت 21 - سورہ فصلت: 18 الفاظ

وَقَالُوا۟ لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا ۖ قَالُوٓا۟ أَنطَقَنَا ٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَنطَقَ كُلَّ شَىْءٍۢ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍۢ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اور وہ اپنے چمڑوں (یعنی اعضا) سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں شہادت دی؟ وہ کہیں گے کہ جس خدا نے سب چیزوں کو نطق بخشا اسی نے ہم کو بھی گویائی دی اور اسی نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہیں گے
لِجُلُودِهِمْ lijulūdihim اپنی کھالوں کو
لِمَ lima کیوں
شَهِدتُّمْ shahidttum تم نے گواہی دی
عَلَيْنَا ۖ ʿalaynā ہمارے خلاف
قَالُوٓا۟ qālū وہ کہیں گے
أَنطَقَنَا anṭaqanā بلوایا ہم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات
أَنطَقَ anṭaqa جس نے بلوایا
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کو
وَهُوَ wahuwa اور وہی ہے
خَلَقَكُمْ khalaqakum اس نے پیدا کیا تم کو
أَوَّلَ awwala پہلی
مَرَّةٍۢ marratin بار
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 22 - سورہ فصلت: 20 الفاظ

وَمَا كُنتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَن يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَآ أَبْصَـٰرُكُمْ وَلَا جُلُودُكُمْ وَلَـٰكِن ظَنَنتُمْ أَنَّ ٱللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًۭا مِّمَّا تَعْمَلُونَ

اور تم اس (بات کے خوف) سے تو پردہ نہیں کرتے تھے کہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور چمڑے تمہارے خلاف شہادت دیں گے بلکہ تم یہ خیال کرتے تھے کہ خدا کو تمہارے بہت سے عملوں کی خبر ہی نہیں

وَمَا wamā اور نہ
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَسْتَتِرُونَ tastatirūna چھپ سکتے
أَن an (اس بات سے) کہ
يَشْهَدَ yashhada گواہی دیتے
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر۔ تمہارے خلاف
سَمْعُكُمْ samʿukum کان تمہارے
وَلَآ walā اور نہ
أَبْصَـٰرُكُمْ abṣārukum تمہاری نگاہیں
وَلَا walā اور نہ
جُلُودُكُمْ julūdukum تمہاری کھالیں
وَلَـٰكِن walākin لیکن
ظَنَنتُمْ ẓanantum گمان کیا تم نے
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا
كَثِيرًۭا kathīran بہت کچھ
مِّمَّا mimmā اس میں سے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو

آیت 23 - سورہ فصلت: 9 الفاظ

وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ ٱلَّذِى ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ أَرْدَىٰكُمْ فَأَصْبَحْتُم مِّنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ

اور اسی خیال نے جو تم اپنے پروردگار کے بارے میں رکھتے تھے تم کو ہلاک کردیا اور تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے

وَذَٰلِكُمْ wadhālikum اور یہ
ظَنُّكُمُ ẓannukumu گمان ہے تمہارا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
ظَنَنتُم ẓanantum گمان کیا تم نے
بِرَبِّكُمْ birabbikum اپنے رب کے ساتھ
أَرْدَىٰكُمْ ardākum اس نے ہلاک کیا تم کو
فَأَصْبَحْتُم fa-aṣbaḥtum تو ہوگئے تم
مِّنَ mina سے
ٱلْخَـٰسِرِينَ l-khāsirīna خسارہ پانے والوں میں (سے)

آیت 24 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

فَإِن يَصْبِرُوا۟ فَٱلنَّارُ مَثْوًۭى لَّهُمْ ۖ وَإِن يَسْتَعْتِبُوا۟ فَمَا هُم مِّنَ ٱلْمُعْتَبِينَ

اب اگر یہ صبر کریں گے تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

فَإِن fa-in پھر اگر
يَصْبِرُوا۟ yaṣbirū وہ صبر کریں
فَٱلنَّارُ fal-nāru تو آگ
مَثْوًۭى mathwan ٹھکانہ ہے
لَّهُمْ ۖ lahum ان کے لیے
وَإِن wa-in اور اگر
يَسْتَعْتِبُوا۟ yastaʿtibū وہ توبہ کریں گے۔ عذر پیش کریں گے
فَمَا famā تو نہیں
هُم hum وہ
مِّنَ mina سے
ٱلْمُعْتَبِينَ l-muʿ'tabīna وہ عذر قبول کیے جانے والوں میں س(ے)

آیت 25 - سورہ فصلت: 25 الفاظ

۞ وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوا۟ لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْقَوْلُ فِىٓ أُمَمٍۢ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ خَـٰسِرِينَ

اور ہم نے (شیطانوں کو) ان کا ہم نشین مقرر کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گذر چکیں ان پر بھی خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگیا۔ بےشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں

۞ وَقَيَّضْنَا waqayyaḍnā اور مقرر کیے ہم نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
قُرَنَآءَ quranāa ساتھی
فَزَيَّنُوا۟ fazayyanū تو انہوں نے خوش نما بنا دیئے
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّا mā جو کچھ
بَيْنَ bayna سامنے
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے سامنے تھے
وَمَا wamā اور جو کچھ
خَلْفَهُمْ khalfahum ان کے پیچھے تھے
وَحَقَّ waḥaqqa اور حق ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
فِىٓ fī میں
أُمَمٍۢ umamin گروہوں (میں)
قَدْ qad تحقیق
خَلَتْ khalat گزر چکے
مِن min سے
قَبْلِهِم qablihim ان سے پہلے
مِّنَ mina سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں میں (سے)
وَٱلْإِنسِ ۖ wal-insi اور انسانوں میں سے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
خَـٰسِرِينَ khāsirīna خسارہ پانے والے

آیت 26 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَا تَسْمَعُوا۟ لِهَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ وَٱلْغَوْا۟ فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ

اور کافر کہنے لگے کہ اس قرآن کو سنا ہی نہ کرو اور (جب پڑھنے لگیں تو) شور مچا دیا کرو تاکہ تم غالب رہو

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَا lā نہ
تَسْمَعُوا۟ tasmaʿū تم سنو
لِهَـٰذَا lihādhā اس
ٱلْقُرْءَانِ l-qur'āni قرآن کو
وَٱلْغَوْا۟ wal-ghaw اور بےہودہ گوئی کرو
فِيهِ fīhi اس میں
لَعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَغْلِبُونَ taghlibūna تم غالب آجاؤ

آیت 27 - سورہ فصلت: 10 الفاظ

فَلَنُذِيقَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ عَذَابًۭا شَدِيدًۭا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

سو ہم بھی کافروں کو سخت عذاب کے مزے چکھائیں گے اور ان کے برے عملوں کی جو وہ کرتے تھے سزا دیں گے

فَلَنُذِيقَنَّ falanudhīqanna پس البتہ ہم ضرور چکھائیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب
شَدِيدًۭا shadīdan شدید
وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ walanajziyannahum اور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
أَسْوَأَ aswa-a بد ترین
ٱلَّذِى alladhī اس چیز کی
كَانُوا۟ kānū جو تھے
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے

آیت 28 - سورہ فصلت: 14 الفاظ

ذَٰلِكَ جَزَآءُ أَعْدَآءِ ٱللَّهِ ٱلنَّارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا دَارُ ٱلْخُلْدِ ۖ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا يَجْحَدُونَ

یہ خدا کے دشمنوں کا بدلہ ہے (یعنی) دوزخ۔ ان کے لئے اسی میں ہمیشہ کا گھر ہے۔ یہ اس کی سزا ہے کہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
جَزَآءُ jazāu بدلہ ہے
أَعْدَآءِ aʿdāi دشمنوں کا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ٱلنَّارُ ۖ l-nāru آگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
دَارُ dāru گھر ہے
ٱلْخُلْدِ ۖ l-khul'di ہمیشگی کا
جَزَآءًۢ jazāan بدلہ ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کے ساتھ
يَجْحَدُونَ yajḥadūna وہ انکار کرتے

آیت 29 - سورہ فصلت: 16 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ رَبَّنَآ أَرِنَا ٱلَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ ٱلْأَسْفَلِينَ

اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں

وَقَالَ waqāla اور کہیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
رَبَّنَآ rabbanā اے ہمارے رب
أَرِنَا arinā دکھا ہم کو
ٱلَّذَيْنِ alladhayni وہ لوگ
أَضَلَّانَا aḍallānā جن دو نے بھٹکایا ہم کو
مِنَ mina سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں میں (سے)
وَٱلْإِنسِ wal-insi اور انسانوں میں (سے)
نَجْعَلْهُمَا najʿalhumā ہم کردیں ان دونوں کو
تَحْتَ taḥta نیچے
أَقْدَامِنَا aqdāminā اپنے قدموں کے
لِيَكُونَا liyakūnā تاکہ وہ دونوں ہوجائیں
مِنَ mina سے
ٱلْأَسْفَلِينَ l-asfalīna سب سے نچلوں میں (سے)

آیت 30 - سورہ فصلت: 19 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ قَالُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱسْتَقَـٰمُوا۟ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا۟ وَلَا تَحْزَنُوا۟ وَأَبْشِرُوا۟ بِٱلْجَنَّةِ ٱلَّتِى كُنتُمْ تُوعَدُونَ

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے ان پر فرشتے اُتریں گے (اور کہیں گے) کہ نہ خوف کرو اور نہ غمناک ہو اور بہشت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا خوشی مناؤ

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
قَالُوا۟ qālū جنہوں نے کہا
رَبُّنَا rabbunā رب ہمارا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ ہے
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَقَـٰمُوا۟ is'taqāmū وہ جم گئے۔ انہوں نے استقامت اختیار کی
تَتَنَزَّلُ tatanazzalu اترتے ہیں
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ l-malāikatu فرشتے
أَلَّا allā کہ نہ
تَخَافُوا۟ takhāfū تم ڈرو
وَلَا walā اور نہ
تَحْزَنُوا۟ taḥzanū تم غم کرو
وَأَبْشِرُوا۟ wa-abshirū اور خوشخبری پاؤ
بِٱلْجَنَّةِ bil-janati جنت کی
ٱلَّتِى allatī وہ جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ دیئے جاتے

آیت 31 - سورہ فصلت: 16 الفاظ

نَحْنُ أَوْلِيَآؤُكُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِىٓ أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ

ہم دنیا کی زندگی میں بھی تمہارے دوست تھے اور آخرت میں بھی (تمہارے رفیق ہیں) ۔ اور وہاں جس (نعمت) کو تمہارا جی چاہے گا تم کو (ملے گی) اور جو چیز طلب کرو گے تمہارے لئے (موجود ہوگی)

نَحْنُ naḥnu ہم
أَوْلِيَآؤُكُمْ awliyāukum تمہارے دوست ہیں
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَفِى wafī اور میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ l-ākhirati آخرت (میں)
وَلَكُمْ walakum اور تمہارے لیے
فِيهَا fīhā اس میں وہ ہے
مَا mā جو
تَشْتَهِىٓ tashtahī چاہیں گے
أَنفُسُكُمْ anfusukum تمہارے نفس
وَلَكُمْ walakum اور تمہارے لیے
فِيهَا fīhā اس میں وہ ہے
مَا mā جو
تَدَّعُونَ taddaʿūna تم مانگو گے

آیت 32 - سورہ فصلت: 4 الفاظ

نُزُلًۭا مِّنْ غَفُورٍۢ رَّحِيمٍۢ

(یہ) بخشنے والے مہربان کی طرف سے مہمانی ہے

نُزُلًۭا nuzulan مہمانی ہے
مِّنْ min سے
غَفُورٍۢ ghafūrin غفور
رَّحِيمٍۢ raḥīmin رحیم (کی طرف سے)

آیت 33 - سورہ فصلت: 13 الفاظ

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًۭا مِّمَّن دَعَآ إِلَى ٱللَّهِ وَعَمِلَ صَـٰلِحًۭا وَقَالَ إِنَّنِى مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں

وَمَنْ waman اور کون
أَحْسَنُ aḥsanu زیادہ اچھا ہے
قَوْلًۭا qawlan بات میں
مِّمَّن mimman اس سے جو
دَعَآ daʿā بلائے
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَعَمِلَ waʿamila اور عمل کرے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
وَقَالَ waqāla اور کہے
إِنَّنِى innanī بیشک میں
مِنَ mina سے
ٱلْمُسْلِمِينَ l-mus'limīna مسلمانوں میں سے ہوں

آیت 34 - سورہ فصلت: 17 الفاظ

وَلَا تَسْتَوِى ٱلْحَسَنَةُ وَلَا ٱلسَّيِّئَةُ ۚ ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ فَإِذَا ٱلَّذِى بَيْنَكَ وَبَيْنَهُۥ عَدَٰوَةٌۭ كَأَنَّهُۥ وَلِىٌّ حَمِيمٌۭ

اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے

وَلَا walā اور نہیں
تَسْتَوِى tastawī برابر ہوسکتی
ٱلْحَسَنَةُ l-ḥasanatu بھلائی۔ نیکی
وَلَا walā اور نہ
ٱلسَّيِّئَةُ ۚ l-sayi-atu برائی
ٱدْفَعْ id'faʿ دور کرو
بِٱلَّتِى bi-allatī ساتھ اس طریقے کے
هِىَ hiya وہ
أَحْسَنُ aḥsanu زیادہ اچھا ہے
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتا
ٱلَّذِى alladhī وہ شخص
بَيْنَكَ baynaka تیرے درمیان
وَبَيْنَهُۥ wabaynahu اور اس کے درمیان
عَدَٰوَةٌۭ ʿadāwatun عداوت ہے
كَأَنَّهُۥ ka-annahu گویا کہ وہ
وَلِىٌّ waliyyun دوست ہے
حَمِيمٌۭ ḥamīmun جانثار۔ جگری۔ گہرا

آیت 35 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍۢ

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں

وَمَا wamā اور نہیں
يُلَقَّىٰهَآ yulaqqāhā ڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کرپاتے اس کو
إِلَّا illā مگر
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں پر۔ وہ لوگ
صَبَرُوا۟ ṣabarū جنہوں نے صبر کیا
وَمَا wamā اور نہیں
يُلَقَّىٰهَآ yulaqqāhā ڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کر پاتے اس کو
إِلَّا illā مگر
ذُو dhū والوں پر
حَظٍّ ḥaẓẓin قسمت (والوں پر)۔ قسمت (والے)
عَظِيمٍۢ ʿaẓīmin بڑی

آیت 36 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ ٱلشَّيْطَـٰنِ نَزْغٌۭ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّهِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے

وَإِمَّا wa-immā اور اگر
يَنزَغَنَّكَ yanzaghannaka وسوسہ آئے تجھ کو
مِنَ mina سے
ٱلشَّيْطَـٰنِ l-shayṭāni شیطان کی طرف سے
نَزْغٌۭ nazghun کوئی وسوسہ
فَٱسْتَعِذْ fa-is'taʿidh پس پناہ مانگ لو
بِٱللَّهِ ۖ bil-lahi اللہ کی
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا ہے

آیت 37 - سورہ فصلت: 19 الفاظ

وَمِنْ ءَايَـٰتِهِ ٱلَّيْلُ وَٱلنَّهَارُ وَٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ ۚ لَا تَسْجُدُوا۟ لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ ٱلَّذِى خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ

اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو۔ بلکہ خدا ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے اگر تم کو اس کی عبادت منظور ہے

وَمِنْ wamin اور سے
ءَايَـٰتِهِ āyātihi اس کی نشانیوں میں (سے)
ٱلَّيْلُ al-laylu رات
وَٱلنَّهَارُ wal-nahāru اور دن ہے
وَٱلشَّمْسُ wal-shamsu اور سورج
وَٱلْقَمَرُ ۚ wal-qamaru اور چاند ہے
لَا lā نہ
تَسْجُدُوا۟ tasjudū تم سجدہ کرو
لِلشَّمْسِ lilshamsi سورج کے لیے
وَلَا walā اور نہ
لِلْقَمَرِ lil'qamari چاند کے لیے
وَٱسْجُدُوا۟ wa-us'judū اور سجدہ کرو
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
خَلَقَهُنَّ khalaqahunna جس نے پیدا کیا ان کو
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
إِيَّاهُ iyyāhu صرف اسی کی
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم عبادت کرتے

آیت 38 - سورہ فصلت: 12 الفاظ

فَإِنِ ٱسْتَكْبَرُوا۟ فَٱلَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُۥ بِٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْـَٔمُونَ ۩

اگر یہ لوگ سرکشی کریں تو (خدا کو بھی ان کی پروا نہیں) جو (فرشتے) تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (کبھی) تھکتے ہی نہیں

فَإِنِ fa-ini پھر اگر
ٱسْتَكْبَرُوا۟ is'takbarū وہ تکبر کریں
فَٱلَّذِينَ fa-alladhīna تو وہ ہستیاں
عِندَ ʿinda جو پاس ہیں
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
يُسَبِّحُونَ yusabbiḥūna تسبیح کرتے ہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
بِٱلَّيْلِ bi-al-layli رات
وَٱلنَّهَارِ wal-nahāri اور دن
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہیں
يَسْـَٔمُونَ ۩ yasamūna تھکتے۔ اکتائے

آیت 39 - سورہ فصلت: 22 الفاظ

وَمِنْ ءَايَـٰتِهِۦٓ أَنَّكَ تَرَى ٱلْأَرْضَ خَـٰشِعَةًۭ فَإِذَآ أَنزَلْنَا عَلَيْهَا ٱلْمَآءَ ٱهْتَزَّتْ وَرَبَتْ ۚ إِنَّ ٱلَّذِىٓ أَحْيَاهَا لَمُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰٓ ۚ إِنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ

اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

وَمِنْ wamin اور سے
ءَايَـٰتِهِۦٓ āyātihi اس کی نشانیوں میں (سے)
أَنَّكَ annaka بیشک تم
تَرَى tarā تم دیکھتے ہو
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
خَـٰشِعَةًۭ khāshiʿatan دبی ہوئی
فَإِذَآ fa-idhā پھر جب
أَنزَلْنَا anzalnā اتارتے ہیں ہم
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
ٱلْمَآءَ l-māa پانی
ٱهْتَزَّتْ ih'tazzat وہ ہلتی ہے
وَرَبَتْ ۚ warabat اور پھولتی ہے
إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات
أَحْيَاهَا aḥyāhā جس نے زندہ کیا اس کو
لَمُحْىِ lamuḥ'yī البتہ زندہ کرنے والا ہے
ٱلْمَوْتَىٰٓ ۚ l-mawtā مردوں کو
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
قَدِيرٌ qadīrun قادر ہے

آیت 40 - سورہ فصلت: 26 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَآ ۗ أَفَمَن يُلْقَىٰ فِى ٱلنَّارِ خَيْرٌ أَم مَّن يَأْتِىٓ ءَامِنًۭا يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ ٱعْمَلُوا۟ مَا شِئْتُمْ ۖ إِنَّهُۥ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

جو لوگ ہماری آیتوں میں کج راہی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بھلا جو شخص دوزخ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن وامان سے آئے۔ (تو خیر) جو چاہو سو کرلو۔ جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو دیکھ رہا ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُلْحِدُونَ yul'ḥidūna جو کمی کرتے ہیں۔ الحاد کرتے ہیں
فِىٓ fī میں
ءَايَـٰتِنَا āyātinā ہماری آیات (میں)
لَا lā نہیں
يَخْفَوْنَ yakhfawna چھپ سکتے
عَلَيْنَآ ۗ ʿalaynā ہم پر
أَفَمَن afaman کیا پھر وہ جو
يُلْقَىٰ yul'qā ڈالا جائے گا
فِى fī میں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ (میں)
خَيْرٌ khayrun بہتر ہے
أَم am یا
مَّن man جو
يَأْتِىٓ yatī آئے گا
ءَامِنًۭا āminan امن میں
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ l-qiyāmati قیامت کے
ٱعْمَلُوا۟ iʿ'malū عمل کرو
مَا mā جو
شِئْتُمْ ۖ shi'tum چاہتے ہو تم
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 41 - سورہ فصلت: 9 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِٱلذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ ۖ وَإِنَّهُۥ لَكِتَـٰبٌ عَزِيزٌۭ

جن لوگوں نے نصیحت کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آئی۔ اور یہ تو ایک عالی رتبہ کتاب ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِٱلذِّكْرِ bil-dhik'ri نصیحت کے ساتھ
لَمَّا lammā جب
جَآءَهُمْ ۖ jāahum وہ آئی ان کے پاس
وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَكِتَـٰبٌ lakitābun البتہ ایک کتاب ہے
عَزِيزٌۭ ʿazīzun زبردست

آیت 42 - سورہ فصلت: 13 الفاظ

لَّا يَأْتِيهِ ٱلْبَـٰطِلُ مِنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِۦ ۖ تَنزِيلٌۭ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍۢ

اس پر جھوٹ کا دخل نہ آگے سے ہوسکتا ہے نہ پیچھے سے۔ (اور) دانا (اور) خوبیوں والے (خدا) کی اُتاری ہوئی ہے

لَّا lā نہیں
يَأْتِيهِ yatīhi آسکتا اس پر۔ اس کو
ٱلْبَـٰطِلُ l-bāṭilu باطل
مِنۢ min سے
بَيْنِ bayni سامنے
يَدَيْهِ yadayhi اس کے سامنے سے
وَلَا walā اور نہ
مِنْ min سے
خَلْفِهِۦ ۖ khalfihi اس کے پیچھے سے
تَنزِيلٌۭ tanzīlun نازل کردہ ہے
مِّنْ min سے
حَكِيمٍ ḥakīmin حکمت والے
حَمِيدٍۢ ḥamīdin تعریف والے کی طرف سے

آیت 43 - سورہ فصلت: 17 الفاظ

مَّا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبْلِكَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍۢ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍۢ

تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے

مَّا mā نہیں
يُقَالُ yuqālu کہا جارہا
لَكَ laka آپ کو
إِلَّا illā مگر
مَا mā وہ جو
قَدْ qad تحقیق
قِيلَ qīla کہا گیا
لِلرُّسُلِ lilrrusuli رسولوں سے
مِن min سے
قَبْلِكَ ۚ qablika آپ سے پہلے
إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka رب تیرا
لَذُو ladhū البتہ والا
مَغْفِرَةٍۢ maghfiratin بخشش (والا) ہے
وَذُو wadhū اور والا
عِقَابٍ ʿiqābin سزا (والا) ہے
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 44 - سورہ فصلت: 30 الفاظ

وَلَوْ جَعَلْنَـٰهُ قُرْءَانًا أَعْجَمِيًّۭا لَّقَالُوا۟ لَوْلَا فُصِّلَتْ ءَايَـٰتُهُۥٓ ۖ ءَا۬عْجَمِىٌّۭ وَعَرَبِىٌّۭ ۗ قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ هُدًۭى وَشِفَآءٌۭ ۖ وَٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَقْرٌۭ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ يُنَادَوْنَ مِن مَّكَانٍۭ بَعِيدٍۢ

اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے

وَلَوْ walaw اور اگر
جَعَلْنَـٰهُ jaʿalnāhu بناتے ہم اس کو
قُرْءَانًا qur'ānan قرآن
أَعْجَمِيًّۭا aʿjamiyyan عجمی
لَّقَالُوا۟ laqālū البتہ وہ کہتے
لَوْلَا lawlā کیوں نہ
فُصِّلَتْ fuṣṣilat کھول کر بیان کی گئیں
ءَايَـٰتُهُۥٓ ۖ āyātuhu آیات اس کی
ءَا۬عْجَمِىٌّۭ āʿ'jamiyyun کیا عجمی
وَعَرَبِىٌّۭ ۗ waʿarabiyyun اور عربی
قُلْ qul کہہ دیجیے
هُوَ huwa وہ
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
هُدًۭى hudan ہدایت
وَشِفَآءٌۭ ۖ washifāon اور شفا ہے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتے
فِىٓ fī میں
ءَاذَانِهِمْ ādhānihim ان کے کانوں میں
وَقْرٌۭ waqrun بوجھ ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
عَمًى ۚ ʿaman اندھا پن ہے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
يُنَادَوْنَ yunādawna وہ پکارے جاتے ہیں
مِن min سے
مَّكَانٍۭ makānin جگہ (سے)
بَعِيدٍۢ baʿīdin دور کی

آیت 45 - سورہ فصلت: 18 الفاظ

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ فَٱخْتُلِفَ فِيهِ ۗ وَلَوْلَا كَلِمَةٌۭ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَفِى شَكٍّۢ مِّنْهُ مُرِيبٍۢ

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس (قرآن) سے شک میں الجھ رہے ہیں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ءَاتَيْنَا ātaynā دی ہم نے
مُوسَى mūsā موسیٰ کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
فَٱخْتُلِفَ fa-ukh'tulifa پس اختلاف کیا گیا
فِيهِ ۗ fīhi اس میں
وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ
كَلِمَةٌۭ kalimatun ایک بات ہوتی
سَبَقَتْ sabaqat جو پہلے ہوچکی
مِن min سے
رَّبِّكَ rabbika تیرے رب کی طرف (سے)
لَقُضِىَ laquḍiya البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum ان کے درمیان
وَإِنَّهُمْ wa-innahum اور بیشک وہ
لَفِى lafī البتہ میں ہیں
شَكٍّۢ shakkin شک (میں)
مِّنْهُ min'hu اس کی طرف سے
مُرِيبٍۢ murībin بےچین کرنے والے

آیت 46 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

مَّنْ عَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَنْ أَسَآءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّـٰمٍۢ لِّلْعَبِيدِ

جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

مَّنْ man جس نے
عَمِلَ ʿamila عمل کیے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
فَلِنَفْسِهِۦ ۖ falinafsihi تو اپنی ہی ذات کے لیے
وَمَنْ waman اور جس نے
أَسَآءَ asāa برا کیا
فَعَلَيْهَا ۗ faʿalayhā تو اس پر ذمہ داری ہے
وَمَا wamā اور نہیں
رَبُّكَ rabbuka رب تیرا
بِظَلَّـٰمٍۢ biẓallāmin بہت ظلم کرنے والا
لِّلْعَبِيدِ lil'ʿabīdi بندوں کے لیے

آیت 47 - سورہ فصلت: 28 الفاظ

۞ إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ ٱلسَّاعَةِ ۚ وَمَا تَخْرُجُ مِن ثَمَرَٰتٍۢ مِّنْ أَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنثَىٰ وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِۦ ۚ وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَآءِى قَالُوٓا۟ ءَاذَنَّـٰكَ مَا مِنَّا مِن شَهِيدٍۢ

قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے (یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں

۞ إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
يُرَدُّ yuraddu لوٹایا جاتا ہے
عِلْمُ ʿil'mu علم
ٱلسَّاعَةِ ۚ l-sāʿati قیامت کا
وَمَا wamā اور نہیں
تَخْرُجُ takhruju نکلتا
مِن min میں سے
ثَمَرَٰتٍۢ thamarātin پھلوں
مِّنْ min میں سے
أَكْمَامِهَا akmāmihā اس کے غلافوں
وَمَا wamā اور نہیں
تَحْمِلُ taḥmilu اٹھاتی
مِنْ min کوئی
أُنثَىٰ unthā مادہ
وَلَا walā اور نہ
تَضَعُ taḍaʿu جنتی ہے
إِلَّا illā مگر
بِعِلْمِهِۦ ۚ biʿil'mihi اس کے علم کے ساتھ
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُنَادِيهِمْ yunādīhim وہ پکارے گا ان کو (پکار کر کہے گا)
أَيْنَ ayna کہاں ہیں
شُرَكَآءِى shurakāī میرے شریک
قَالُوٓا۟ qālū وہ کہیں گے
ءَاذَنَّـٰكَ ādhannāka ہم عرض کرچکے ہیں آپ کو
مَا mā نہیں
مِنَّا minnā ہم میں سے
مِن min کوئی
شَهِيدٍۢ shahīdin گواہ

آیت 48 - سورہ فصلت: 12 الفاظ

وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا۟ مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍۢ

اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں

وَضَلَّ waḍalla اور گم ہوجائیں گے
عَنْهُم ʿanhum ان سے
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَدْعُونَ yadʿūna پکارتے
مِن min اس سے
قَبْلُ ۖ qablu پہلے
وَظَنُّوا۟ waẓannū اور وہ سمجھ لیں گے
مَا mā نہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّن min کوئی
مَّحِيصٍۢ maḥīṣin چھٹکارہ ۔ جائے پناہ

آیت 49 - سورہ فصلت: 11 الفاظ

لَّا يَسْـَٔمُ ٱلْإِنسَـٰنُ مِن دُعَآءِ ٱلْخَيْرِ وَإِن مَّسَّهُ ٱلشَّرُّ فَيَـُٔوسٌۭ قَنُوطٌۭ

انسان بھلائی کی دعائیں کرتا کرتا تو تھکتا نہیں اور اگر تکلیف پہنچ جاتی ہے تو ناامید ہوجاتا اور آس توڑ بیٹھتا ہے

لَّا lā نہیں
يَسْـَٔمُ yasamu تھکتا۔ اکتاتا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
مِن min سے
دُعَآءِ duʿāi دعا
ٱلْخَيْرِ l-khayri بھلائی کی
وَإِن wa-in اور اگر
مَّسَّهُ massahu چھوجاتا اس کو
ٱلشَّرُّ l-sharu شر
فَيَـُٔوسٌۭ fayaūsun تو مایوس ہوجاتا
قَنُوطٌۭ qanūṭun بہت ناامید

آیت 50 - سورہ فصلت: 32 الفاظ

وَلَئِنْ أَذَقْنَـٰهُ رَحْمَةًۭ مِّنَّا مِنۢ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَـٰذَا لِى وَمَآ أَظُنُّ ٱلسَّاعَةَ قَآئِمَةًۭ وَلَئِن رُّجِعْتُ إِلَىٰ رَبِّىٓ إِنَّ لِى عِندَهُۥ لَلْحُسْنَىٰ ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍۢ

اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے

وَلَئِنْ wala-in اور البتہ اگر
أَذَقْنَـٰهُ adhaqnāhu چکھاتے ہیں ہم اس کو
رَحْمَةًۭ raḥmatan کوئی رحمت
مِّنَّا minnā اپنی طرف سے
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
ضَرَّآءَ ḍarrāa تکلیف کے
مَسَّتْهُ massathu جو پہنچی تھی اس کو
لَيَقُولَنَّ layaqūlanna البتہ ضرور کہنا ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
لِى lī میرے لیے
وَمَآ wamā اور نہیں
أَظُنُّ aẓunnu میں گمان کرتا
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت کو
قَآئِمَةًۭ qāimatan قائم ہونے والی
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
رُّجِعْتُ rujiʿ'tu میں لوٹایا گیا
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّىٓ rabbī اپنے رب کے
إِنَّ inna یقینا
لِى lī میرے لیے
عِندَهُۥ ʿindahu اس کے پاس
لَلْحُسْنَىٰ ۚ lalḥus'nā البتہ بہتری ہے۔ بھلائی ہے
فَلَنُنَبِّئَنَّ falanunabbi-anna پس البتہ ہم ضرور آگاہ کریں گے۔ خبردیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِمَا bimā ساتھ اس کے
عَمِلُوا۟ ʿamilū جو انہوں نے کام کیے
وَلَنُذِيقَنَّهُم walanudhīqannahum اور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے ان کو
مِّنْ min میں سے
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب
غَلِيظٍۢ ghalīẓin سخت

آیت 51 - سورہ فصلت: 13 الفاظ

وَإِذَآ أَنْعَمْنَا عَلَى ٱلْإِنسَـٰنِ أَعْرَضَ وَنَـَٔا بِجَانِبِهِۦ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ فَذُو دُعَآءٍ عَرِيضٍۢ

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے۔ اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے

وَإِذَآ wa-idhā اور جب
أَنْعَمْنَا anʿamnā انعام کرتے ہیں ہم
عَلَى ʿalā پر
ٱلْإِنسَـٰنِ l-insāni انسان
أَعْرَضَ aʿraḍa وہ اعراض برتتا ہے۔ بےرخی کرتا ہے
وَنَـَٔا wanaā اور موڑ لیتا ہے
بِجَانِبِهِۦ bijānibihi اپنے پہلو کو
وَإِذَا wa-idhā اور جب
مَسَّهُ massahu پہنچتی ہے اس کو
ٱلشَّرُّ l-sharu تکلیف۔ ناگوار چیز
فَذُو fadhū تو کرنے والا ہوتا ہے
دُعَآءٍ duʿāin دعا
عَرِيضٍۢ ʿarīḍin لمبی چوڑی

آیت 52 - سورہ فصلت: 17 الفاظ

قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُم بِهِۦ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِى شِقَاقٍۭ بَعِيدٍۢ

کہو کہ بھلا دیکھو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو پھر تم اس سے انکار کرو تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو (حق کی) پرلے درجے کی مخالفت میں ہو

قُلْ qul کہہ دیجئے
أَرَءَيْتُمْ ara-aytum کیا غور کیا تم نے
إِن in اگر
كَانَ kāna ہوا ہے
مِنْ min سے
عِندِ ʿindi طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
ثُمَّ thumma پھر
كَفَرْتُم kafartum کفر کیا تم نے
بِهِۦ bihi اس کا
مَنْ man کون
أَضَلُّ aḍallu زیادہ بھٹکا ہوا ہے
مِمَّنْ mimman اس سے بڑھ کر جو
هُوَ huwa وہ
فِى fī میں ہیں
شِقَاقٍۭ shiqāqin ضد
بَعِيدٍۢ baʿīdin دور کی

آیت 53 - سورہ فصلت: 19 الفاظ

سَنُرِيهِمْ ءَايَـٰتِنَا فِى ٱلْـَٔافَاقِ وَفِىٓ أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ

ہم عنقریب ان کو اطراف (عالم) میں بھی اور خود ان کی ذات میں بھی اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے۔ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار ہر چیز سے خبردار ہے

سَنُرِيهِمْ sanurīhim عنقریب ہم دکھائیں گے ان کو
ءَايَـٰتِنَا āyātinā اپنی نشانیاں
فِى fī میں
ٱلْـَٔافَاقِ l-āfāqi مشرق ومغرب
وَفِىٓ wafī اور ان کے میں
أَنفُسِهِمْ anfusihim نفسوں
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَتَبَيَّنَ yatabayyana واضح ہوجائے گا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَنَّهُ annahu کہ وہ
ٱلْحَقُّ ۗ l-ḥaqu حق ہے
أَوَلَمْ awalam کیا نہیں
يَكْفِ yakfi کافی
بِرَبِّكَ birabbika آپ کے رب کے لئیے
أَنَّهُۥ annahu کہ وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin شے
شَهِيدٌ shahīdun شاہد

آیت 54 - سورہ فصلت: 12 الفاظ

أَلَآ إِنَّهُمْ فِى مِرْيَةٍۢ مِّن لِّقَآءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَآ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍۢ مُّحِيطٌۢ

دیکھو یہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک میں ہیں۔ سن رکھو کہ وہ ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

أَلَآ alā خبردار
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
فِى fī میں ہیں
مِرْيَةٍۢ mir'yatin شک
مِّن min سے
لِّقَآءِ liqāi ملاقات
رَبِّهِمْ ۗ rabbihim اپنے رب کی
أَلَآ alā خبردار
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِكُلِّ bikulli ساتھ ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کے
مُّحِيطٌۢ muḥīṭun احاطہ کرنے والا ہے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود