سورہ مريم لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ مريم لفظ بہ لفظ

مريم (مريم) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 98 آیات، 961 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

961 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ مريم عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 5 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ مريم: 1 لفظ

كٓهيعٓصٓ

کہیٰعص

كٓهيعٓصٓ kaf-ha-ya-ain-sad ک، ہ، ی، ع، ص

آیت 2 - سورہ مريم: 5 الفاظ

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُۥ زَكَرِيَّآ

(یہ) تمہارے پروردگار کی مہربانی کا بیان (ہے جو اس نے) اپنے بندے زکریا پر (کی تھی)

ذِكْرُ dhik'ru ذکر ہے
رَحْمَتِ raḥmati رحمت کا
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کی
عَبْدَهُۥ ʿabdahu جو اس کے بندے
زَكَرِيَّآ zakariyyā زکریا پر تھی

آیت 3 - سورہ مريم: 5 الفاظ

إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُۥ نِدَآءً خَفِيًّۭا

جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا

إِذْ idh جب
نَادَىٰ nādā اس نے پکارا
رَبَّهُۥ rabbahu اپنے رب کو
نِدَآءً nidāan پکارنا
خَفِيًّۭا khafiyyan خفیہ۔ چپکے چپکے

آیت 4 - سورہ مريم: 14 الفاظ

قَالَ رَبِّ إِنِّى وَهَنَ ٱلْعَظْمُ مِنِّى وَٱشْتَعَلَ ٱلرَّأْسُ شَيْبًۭا وَلَمْ أَكُنۢ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيًّۭا

(اور) کہا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں بڑھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں اور سر (ہے کہ) بڑھاپے (کی وجہ سے) شعلہ مارنے لگا ہے اور اے میرے پروردگار میں تجھ سے مانگ کر کبھی محروم نہیں رہا

قَالَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
إِنِّى innī بیشک میں
وَهَنَ wahana کمزور ہوگئیں
ٱلْعَظْمُ l-ʿaẓmu ہڈیاں میری
مِنِّى minnī مجھ سے
وَٱشْتَعَلَ wa-ish'taʿala اور بھڑک اٹھا
ٱلرَّأْسُ l-rasu سر
شَيْبًۭا shayban بڑھاپے سے
وَلَمْ walam اور نہیں
أَكُنۢ akun ہوں میں
بِدُعَآئِكَ biduʿāika ساتھ تیری دعا کے
رَبِّ rabbi اے میرے رب
شَقِيًّۭا shaqiyyan نامراد

آیت 5 - سورہ مريم: 13 الفاظ

وَإِنِّى خِفْتُ ٱلْمَوَٰلِىَ مِن وَرَآءِى وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِى عَاقِرًۭا فَهَبْ لِى مِن لَّدُنكَ وَلِيًّۭا

اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما

وَإِنِّى wa-innī اور بیشک میں
خِفْتُ khif'tu میں ڈرتا ہوں
ٱلْمَوَٰلِىَ l-mawāliya اپنے بھائی بندوں سے۔ قرابت داروں سے
مِن min سے
وَرَآءِى warāī اپنے پیچھے
وَكَانَتِ wakānati اور ہے
ٱمْرَأَتِى im'ra-atī میری بیوی
عَاقِرًۭا ʿāqiran بانجھ
فَهَبْ fahab پس عطا کر
لِى lī مجھ کو
مِن min سے
لَّدُنكَ ladunka اپنے پا س سے
وَلِيًّۭا waliyyan ایک وارث

آیت 6 - سورہ مريم: 8 الفاظ

يَرِثُنِى وَيَرِثُ مِنْ ءَالِ يَعْقُوبَ ۖ وَٱجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّۭا

جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک ہو۔ اور (اے) میرے پروردگار اس کو خوش اطوار بنائیو

يَرِثُنِى yarithunī جو وارث ہو میرا
وَيَرِثُ wayarithu اور وارث ہو
مِنْ min سے
ءَالِ āli آل
يَعْقُوبَ ۖ yaʿqūba یعقوب میں سے
وَٱجْعَلْهُ wa-ij'ʿalhu اور بنادے اس کو
رَبِّ rabbi اے میرے رب
رَضِيًّۭا raḍiyyan پسندیدہ

آیت 7 - سورہ مريم: 12 الفاظ

يَـٰزَكَرِيَّآ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ ٱسْمُهُۥ يَحْيَىٰ لَمْ نَجْعَل لَّهُۥ مِن قَبْلُ سَمِيًّۭا

اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا

يَـٰزَكَرِيَّآ yāzakariyyā اے زکریا
إِنَّا innā بیشک
نُبَشِّرُكَ nubashiruka ہم خوش خبری دیتے ہیں تجھ کو
بِغُلَـٰمٍ bighulāmin ایک بیٹے کی
ٱسْمُهُۥ us'muhu اس کا نام
يَحْيَىٰ yaḥyā یحییٰ ہے
لَمْ lam نہیں
نَجْعَل najʿal ہم نے بنایا
لَّهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
سَمِيًّۭا samiyyan ہم نام

آیت 8 - سورہ مريم: 14 الفاظ

قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى غُلَـٰمٌۭ وَكَانَتِ ٱمْرَأَتِى عَاقِرًۭا وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ ٱلْكِبَرِ عِتِيًّۭا

انہوں نے کہا پروردگار میرے ہاں کس طرح لڑکا ہوگا۔ جس حال میں میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں

قَالَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
أَنَّىٰ annā کیونکر۔ کہاں سے۔ کیسے
يَكُونُ yakūnu ہوسکتا ہے
لِى lī میرے لیے
غُلَـٰمٌۭ ghulāmun بیٹا
وَكَانَتِ wakānati جبکہ ہے
ٱمْرَأَتِى im'ra-atī میری بیوی
عَاقِرًۭا ʿāqiran بانجھ
وَقَدْ waqad اور تحقیق
بَلَغْتُ balaghtu میں پہنچا ہوا ہوں
مِنَ mina سے
ٱلْكِبَرِ l-kibari بڑھاپے میں
عِتِيًّۭا ʿitiyyan حد سے باہر

آیت 9 - سورہ مريم: 14 الفاظ

قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌۭ وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِن قَبْلُ وَلَمْ تَكُ شَيْـًۭٔا

حکم ہوا کہ اسی طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی تو پیدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے

قَالَ qāla فرمایا
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
قَالَ qāla کہا
رَبُّكَ rabbuka تیرے رب نے
هُوَ huwa وہ
عَلَىَّ ʿalayya مجھ پر
هَيِّنٌۭ hayyinun بہت آسان ہے
وَقَدْ waqad اور تحقیق
خَلَقْتُكَ khalaqtuka میں نے پیدا کیا تھا تجھ کو
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
وَلَمْ walam اور نہ
تَكُ taku تھا تو
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی

آیت 10 - سورہ مريم: 13 الفاظ

قَالَ رَبِّ ٱجْعَل لِّىٓ ءَايَةًۭ ۚ قَالَ ءَايَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ ٱلنَّاسَ ثَلَـٰثَ لَيَالٍۢ سَوِيًّۭا

کہا کہ پروردگار میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما۔ فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم صحیح وسالم ہو کر تین (رات دن) لوگوں سے بات نہ کرسکو گے

قَالَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
ٱجْعَل ij'ʿal بنا
لِّىٓ lī میرے لیے
ءَايَةًۭ ۚ āyatan ایک نشانی
قَالَ qāla کہا
ءَايَتُكَ āyatuka نشانی تیری
أَلَّا allā کہ نہ
تُكَلِّمَ tukallima تو کلام کرے گا
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں سے
ثَلَـٰثَ thalātha تین
لَيَالٍۢ layālin رات
سَوِيًّۭا sawiyyan اچھا بھلا ہوئے بھی

آیت 11 - سورہ مريم: 11 الفاظ

فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِۦ مِنَ ٱلْمِحْرَابِ فَأَوْحَىٰٓ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا۟ بُكْرَةًۭ وَعَشِيًّۭا

پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) یاد کرتے رہو

فَخَرَجَ fakharaja تو نکلو
عَلَىٰ ʿalā پر
قَوْمِهِۦ qawmihi اپنی قوم
مِنَ mina سے
ٱلْمِحْرَابِ l-miḥ'rābi محراب (سے)
فَأَوْحَىٰٓ fa-awḥā تو اشارہ کیا
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
أَن an کہ
سَبِّحُوا۟ sabbiḥū تسبیح کرو
بُكْرَةًۭ buk'ratan صبح
وَعَشِيًّۭا waʿashiyyan اور شام

آیت 12 - سورہ مريم: 7 الفاظ

يَـٰيَحْيَىٰ خُذِ ٱلْكِتَـٰبَ بِقُوَّةٍۢ ۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْحُكْمَ صَبِيًّۭا

اے یحییٰ (ہماری) کتاب کو زور سے پکڑے رہو۔ اور ہم نے ان کو لڑکپن میں دانائی عطا فرمائی تھی

يَـٰيَحْيَىٰ yāyaḥyā اے یحییٰ
خُذِ khudhi لے لو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
بِقُوَّةٍۢ ۖ biquwwatin مضبوطی کے ساتھ
وَءَاتَيْنَـٰهُ waātaynāhu اور دی تھی ہم نے اس کو
ٱلْحُكْمَ l-ḥuk'ma حکم۔ دانائی۔ قوت فیصلہ
صَبِيًّۭا ṣabiyyan بچپن میں ہی

آیت 13 - سورہ مريم: 6 الفاظ

وَحَنَانًۭا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَوٰةًۭ ۖ وَكَانَ تَقِيًّۭا

اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔ اور پرہیزگار تھے

وَحَنَانًۭا waḥanānan اور نرم دلی
مِّن min سے
لَّدُنَّا ladunnā اپنے پاس سے
وَزَكَوٰةًۭ ۖ wazakatan اور پاکیزگی
وَكَانَ wakāna اور تھا وہ
تَقِيًّۭا taqiyyan پرہیزگار

آیت 14 - سورہ مريم: 6 الفاظ

وَبَرًّۢا بِوَٰلِدَيْهِ وَلَمْ يَكُن جَبَّارًا عَصِيًّۭا

اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے

وَبَرًّۢا wabarran اور نیکوکار
بِوَٰلِدَيْهِ biwālidayhi اپنے والدین کے ساتھ
وَلَمْ walam اور نہ
يَكُن yakun تھا
جَبَّارًا jabbāran متکبر
عَصِيًّۭا ʿaṣiyyan نافرمان

آیت 15 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَسَلَـٰمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّۭا

اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔ ان پر سلام اور رحمت (ہے)

وَسَلَـٰمٌ wasalāmun اور سلام
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
يَوْمَ yawma جس دن
وُلِدَ wulida وہ پیدا ہوا
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يَمُوتُ yamūtu وہ فوت ہوگا
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُبْعَثُ yub'ʿathu اٹھایا جائے گا
حَيًّۭا ḥayyan زندہ کرکے

آیت 16 - سورہ مريم: 10 الفاظ

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مَرْيَمَ إِذِ ٱنتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًۭا شَرْقِيًّۭا

اور کتاب (قرآن) میں مریم کا بھی مذکور کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرق کی طرف چلی گئیں

وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کرو
فِى fī میں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب (میں)
مَرْيَمَ maryama مریم کا
إِذِ idhi جب
ٱنتَبَذَتْ intabadhat وہ تنہا ہوگئی
مِنْ min سے
أَهْلِهَا ahlihā اپنے گھروالوں (سے)
مَكَانًۭا makānan ایک جگہ پر
شَرْقِيًّۭا sharqiyyan مشرق کی جانب

آیت 17 - سورہ مريم: 11 الفاظ

فَٱتَّخَذَتْ مِن دُونِهِمْ حِجَابًۭا فَأَرْسَلْنَآ إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًۭا سَوِيًّۭا

تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا

فَٱتَّخَذَتْ fa-ittakhadhat پھر بنا لیا
مِن min سے
دُونِهِمْ dūnihim ان سے ورے۔ ان کے اور اپنے درمیان
حِجَابًۭا ḥijāban ایک اوٹ۔ پردہ
فَأَرْسَلْنَآ fa-arsalnā تو بھیجا ہم نے
إِلَيْهَا ilayhā اس کی طرف
رُوحَنَا rūḥanā اپنی روح کو
فَتَمَثَّلَ fatamathala تو اس نے شکل اختیار کی
لَهَا lahā اس کے لیے
بَشَرًۭا basharan ایک انسان کی
سَوِيًّۭا sawiyyan ٹھیک ٹھاک۔ تندرست

آیت 18 - سورہ مريم: 8 الفاظ

قَالَتْ إِنِّىٓ أَعُوذُ بِٱلرَّحْمَـٰنِ مِنكَ إِن كُنتَ تَقِيًّۭا

مریم بولیں کہ اگر تم پرہیزگار ہو تو میں تم سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں

قَالَتْ qālat بولیں
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَعُوذُ aʿūdhu میں پناہ چاہتی ہوں
بِٱلرَّحْمَـٰنِ bil-raḥmāni رحمن کی
مِنكَ minka تجھ سے
إِن in اگر
كُنتَ kunta ہے تو
تَقِيًّۭا taqiyyan متقی انسان

آیت 19 - سورہ مريم: 9 الفاظ

قَالَ إِنَّمَآ أَنَا۠ رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَـٰمًۭا زَكِيًّۭا

انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں

قَالَ qāla کہا
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَنَا۠ anā میں
رَسُولُ rasūlu بھیجا ہوا ہوں
رَبِّكِ rabbiki تیرے رب کا
لِأَهَبَ li-ahaba کہ عطا کروں
لَكِ laki تجھ کو
غُلَـٰمًۭا ghulāman ایک لڑکا
زَكِيًّۭا zakiyyan پاکیزہ

آیت 20 - سورہ مريم: 11 الفاظ

قَالَتْ أَنَّىٰ يَكُونُ لِى غُلَـٰمٌۭ وَلَمْ يَمْسَسْنِى بَشَرٌۭ وَلَمْ أَكُ بَغِيًّۭا

مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں

قَالَتْ qālat بولیں
أَنَّىٰ annā کہاں سے
يَكُونُ yakūnu ہوسکتا ہے
لِى lī میرا
غُلَـٰمٌۭ ghulāmun لڑکا
وَلَمْ walam اور نہیں
يَمْسَسْنِى yamsasnī چھوا مجھ کو۔ نہیں ہاتھ لگایا مجھ کو
بَشَرٌۭ basharun کسی انسان نے
وَلَمْ walam اور نہیں
أَكُ aku میں ہو
بَغِيًّۭا baghiyyan بدکار

آیت 21 - سورہ مريم: 15 الفاظ

قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌۭ ۖ وَلِنَجْعَلَهُۥٓ ءَايَةًۭ لِّلنَّاسِ وَرَحْمَةًۭ مِّنَّا ۚ وَكَانَ أَمْرًۭا مَّقْضِيًّۭا

(فرشتے نے) کہا کہ یونہی (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا کہ یہ مجھے آسان ہے۔ اور (میں اسے اسی طریق پر پیدا کروں گا) تاکہ اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نشانی اور (ذریعہٴ) رحمت اور (مہربانی) بناؤں اور یہ کام مقرر ہوچکا ہے

قَالَ qāla کہا
كَذَٰلِكِ kadhāliki اسی طرح
قَالَ qāla کہا
رَبُّكِ rabbuki تیرے رب نے
هُوَ huwa وہ
عَلَىَّ ʿalayya مجھ پر
هَيِّنٌۭ ۖ hayyinun بہت آسان ہے
وَلِنَجْعَلَهُۥٓ walinajʿalahu اور تاکہ ہم کردیں اس کو
ءَايَةًۭ āyatan ایک نشانی
لِّلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
وَرَحْمَةًۭ waraḥmatan اور رحمت
مِّنَّا ۚ minnā ہماری طرف سے
وَكَانَ wakāna اور ہے
أَمْرًۭا amran ایک کام
مَّقْضِيًّۭا maqḍiyyan پورا ہونے والا

آیت 22 - سورہ مريم: 5 الفاظ

۞ فَحَمَلَتْهُ فَٱنتَبَذَتْ بِهِۦ مَكَانًۭا قَصِيًّۭا

تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں

۞ فَحَمَلَتْهُ faḥamalathu تو اٹھا لیا اس کو
فَٱنتَبَذَتْ fa-intabadhat پھر الگ ہوئی
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مَكَانًۭا makānan جگہ پر
قَصِيًّۭا qaṣiyyan دور کی

آیت 23 - سورہ مريم: 13 الفاظ

فَأَجَآءَهَا ٱلْمَخَاضُ إِلَىٰ جِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ قَالَتْ يَـٰلَيْتَنِى مِتُّ قَبْلَ هَـٰذَا وَكُنتُ نَسْيًۭا مَّنسِيًّۭا

پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرچکتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی

فَأَجَآءَهَا fa-ajāahā تو لے آئی اس کو
ٱلْمَخَاضُ l-makhāḍu دردزہ
إِلَىٰ ilā طرف
جِذْعِ jidh'ʿi تنے کی (طرف)
ٱلنَّخْلَةِ l-nakhlati کھجور کے
قَالَتْ qālat بولی۔ کہنے لگی
يَـٰلَيْتَنِى yālaytanī اے کاش کہ میں
مِتُّ mittu میں مرجاتی
قَبْلَ qabla پہلے
هَـٰذَا hādhā اس سے
وَكُنتُ wakuntu اور میں ہوتی
نَسْيًۭا nasyan بھولی بسری چیز
مَّنسِيًّۭا mansiyyan بھولی بھلائی

آیت 24 - سورہ مريم: 10 الفاظ

فَنَادَىٰهَا مِن تَحْتِهَآ أَلَّا تَحْزَنِى قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّۭا

اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے

فَنَادَىٰهَا fanādāhā تو پکارا اس کو
مِن min سے
تَحْتِهَآ taḥtihā اس کے نیچے سے
أَلَّا allā کہ نہ
تَحْزَنِى taḥzanī تو غمگین ہو
قَدْ qad تحقیق
جَعَلَ jaʿala بنادیا
رَبُّكِ rabbuki تیرے رب نے
تَحْتَكِ taḥtaki تیرے نیچے
سَرِيًّۭا sariyyan ایک چشمہ

آیت 25 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَهُزِّىٓ إِلَيْكِ بِجِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ تُسَـٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًۭا جَنِيًّۭا

اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی

وَهُزِّىٓ wahuzzī اور ہلالے
إِلَيْكِ ilayki اپنی طرف
بِجِذْعِ bijidh'ʿi تنے کو
ٱلنَّخْلَةِ l-nakhlati درخت کے
تُسَـٰقِطْ tusāqiṭ گرائے گی
عَلَيْكِ ʿalayki تجھ پر
رُطَبًۭا ruṭaban پکی ہوئی کھجور
جَنِيًّۭا janiyyan تروتازہ۔ چنی ہوئی تروتازہ۔ چنی ہوئی

آیت 26 - سورہ مريم: 18 الفاظ

فَكُلِى وَٱشْرَبِى وَقَرِّى عَيْنًۭا ۖ فَإِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ ٱلْبَشَرِ أَحَدًۭا فَقُولِىٓ إِنِّى نَذَرْتُ لِلرَّحْمَـٰنِ صَوْمًۭا فَلَنْ أُكَلِّمَ ٱلْيَوْمَ إِنسِيًّۭا

تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی

فَكُلِى fakulī پھر کھا
وَٱشْرَبِى wa-ish'rabī اور پی
وَقَرِّى waqarrī اور ٹھنڈی کر
عَيْنًۭا ۖ ʿaynan آنکھیں
فَإِمَّا fa-immā پھر اگر
تَرَيِنَّ tarayinna تم دیکھو
مِنَ mina سے
ٱلْبَشَرِ l-bashari انسان میں
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو
فَقُولِىٓ faqūlī تو کہہ دے
إِنِّى innī بیشک میں
نَذَرْتُ nadhartu میں نے نذر مانی ہے
لِلرَّحْمَـٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے
صَوْمًۭا ṣawman روزے کی
فَلَنْ falan تو ہرگز نہیں
أُكَلِّمَ ukallima میں کلام کروں گی
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
إِنسِيًّۭا insiyyan کسی انسان سے

آیت 27 - سورہ مريم: 10 الفاظ

فَأَتَتْ بِهِۦ قَوْمَهَا تَحْمِلُهُۥ ۖ قَالُوا۟ يَـٰمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْـًۭٔا فَرِيًّۭا

پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لے آئیں۔ وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُونے برا کام کیا

فَأَتَتْ fa-atat تو لے آئی
بِهِۦ bihi اس کو
قَوْمَهَا qawmahā اپنی قوم کے پاس
تَحْمِلُهُۥ ۖ taḥmiluhu اٹھائے تھی اس کو
قَالُوا۟ qālū لوگ کہنے لگے
يَـٰمَرْيَمُ yāmaryamu اے مریم
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
جِئْتِ ji'ti لائی تو
شَيْـًۭٔا shayan ایک چیز
فَرِيًّۭا fariyyan بہت بری عجیب

آیت 28 - سورہ مريم: 11 الفاظ

يَـٰٓأُخْتَ هَـٰرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ ٱمْرَأَ سَوْءٍۢ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّۭا

اے ہارون کی بہن نہ تو تیرا باپ ہی بداطوار آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی بدکار تھی

يَـٰٓأُخْتَ yāukh'ta اے بہن
هَـٰرُونَ hārūna ہارون کی
مَا mā نہ
كَانَ kāna تھا
أَبُوكِ abūki باپ تیرا
ٱمْرَأَ im'ra-a انسان
سَوْءٍۢ sawin برا
وَمَا wamā اور نہ
كَانَتْ kānat تھی
أُمُّكِ ummuki ماں تیری
بَغِيًّۭا baghiyyan بدکار

آیت 29 - سورہ مريم: 10 الفاظ

فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ ۖ قَالُوا۟ كَيْفَ نُكَلِّمُ مَن كَانَ فِى ٱلْمَهْدِ صَبِيًّۭا

تو مریم نے اس لڑکے کی طرف اشارہ کیا۔ وہ بولے کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے کیونکر بات کریں

فَأَشَارَتْ fa-ashārat تو اس نے اشارہ کردیا
إِلَيْهِ ۖ ilayhi اس کی طرف
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
كَيْفَ kayfa کس طرح
نُكَلِّمُ nukallimu ہم کلام کریں
مَن man جو
كَانَ kāna ہے
فِى fī میں
ٱلْمَهْدِ l-mahdi پن گھوڑے میں
صَبِيًّۭا ṣabiyyan ایک بچہ سا

آیت 30 - سورہ مريم: 8 الفاظ

قَالَ إِنِّى عَبْدُ ٱللَّهِ ءَاتَىٰنِىَ ٱلْكِتَـٰبَ وَجَعَلَنِى نَبِيًّۭا

بچے نے کہا کہ میں خدا کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور نبی بنایا ہے

قَالَ qāla بچہ بول اٹھا۔ کہنے لگا
إِنِّى innī بیشک میں
عَبْدُ ʿabdu بندہ ہوں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
ءَاتَىٰنِىَ ātāniya اس نے دی مجھ کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
وَجَعَلَنِى wajaʿalanī اور بنایا مجھ کو
نَبِيًّۭا nabiyyan نبی

آیت 31 - سورہ مريم: 11 الفاظ

وَجَعَلَنِى مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَـٰنِى بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ مَا دُمْتُ حَيًّۭا

اور میں جہاں ہوں (اور جس حال میں ہوں) مجھے صاحب برکت کیا ہے اور جب تک زندہ ہوں مجھ کو نماز اور زکوٰة کا ارشاد فرمایا ہے

وَجَعَلَنِى wajaʿalanī اور بنایا مجھ کو
مُبَارَكًا mubārakan مبارک
أَيْنَ ayna جہاں کہیں
مَا mā جہاں کہیں
كُنتُ kuntu میں ہوں
وَأَوْصَـٰنِى wa-awṣānī اور تاکید کی مجھے
بِٱلصَّلَوٰةِ bil-ṣalati نماز کی
وَٱلزَّكَوٰةِ wal-zakati اور زکوۃ کی
مَا mā جب تک
دُمْتُ dum'tu میں رہوں
حَيًّۭا ḥayyan زندہ

آیت 32 - سورہ مريم: 6 الفاظ

وَبَرًّۢا بِوَٰلِدَتِى وَلَمْ يَجْعَلْنِى جَبَّارًۭا شَقِيًّۭا

اور (مجھے) اپنی ماں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا (بنایا ہے) اور سرکش وبدبخت نہیں بنایا

وَبَرًّۢا wabarran اور نیک سلوک کرنے والا
بِوَٰلِدَتِى biwālidatī اپنی والدہ کے ساتھ
وَلَمْ walam اور نہیں
يَجْعَلْنِى yajʿalnī بنایا مجھ کو
جَبَّارًۭا jabbāran متکبر
شَقِيًّۭا shaqiyyan بدبخت

آیت 33 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَٱلسَّلَـٰمُ عَلَىَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّۭا

اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام (ورحمت) ہے

وَٱلسَّلَـٰمُ wal-salāmu اور سلام ہو
عَلَىَّ ʿalayya مجھ پر
يَوْمَ yawma جس دن
وُلِدتُّ wulidttu میں پیدا ہوا
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
أَمُوتُ amūtu میں مروں گا
وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
أُبْعَثُ ub'ʿathu میں اٹھایا جاؤں گا
حَيًّۭا ḥayyan زندہ کرکے

آیت 34 - سورہ مريم: 9 الفاظ

ذَٰلِكَ عِيسَى ٱبْنُ مَرْيَمَ ۚ قَوْلَ ٱلْحَقِّ ٱلَّذِى فِيهِ يَمْتَرُونَ

یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں (اور یہ) سچی بات ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں

ذَٰلِكَ dhālika یہ
عِيسَى ʿīsā عیسیٰ
ٱبْنُ ub'nu ابن
مَرْيَمَ ۚ maryama مریم
قَوْلَ qawla بات ہے
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi سچی
ٱلَّذِى alladhī یہ جو
فِيهِ fīhi اس میں
يَمْتَرُونَ yamtarūna وہ شک کرتے ہیں

آیت 35 - سورہ مريم: 16 الفاظ

مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍۢ ۖ سُبْحَـٰنَهُۥٓ ۚ إِذَا قَضَىٰٓ أَمْرًۭا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
لِلَّهِ lillahi لائق اللہ کے لیے
أَن an کہ
يَتَّخِذَ yattakhidha بنائے
مِن min سے
وَلَدٍۢ ۖ waladin کوئی بچہ۔ کوئی بیٹا
سُبْحَـٰنَهُۥٓ ۚ sub'ḥānahu پاک ہے وہ
إِذَا idhā جب
قَضَىٰٓ qaḍā فیصلہ کرتا ہے
أَمْرًۭا amran کسی کام کا
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
يَقُولُ yaqūlu کہتا ہے
لَهُۥ lahu اس کو
كُن kun ہوجا
فَيَكُونُ fayakūnu تو وہ ہوجاتا ہے

آیت 36 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَإِنَّ ٱللَّهَ رَبِّى وَرَبُّكُمْ فَٱعْبُدُوهُ ۚ هَـٰذَا صِرَٰطٌۭ مُّسْتَقِيمٌۭ

اور بےشک خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے

وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
رَبِّى rabbī میرا رب ہے
وَرَبُّكُمْ warabbukum اور تمہارا رب ہے
فَٱعْبُدُوهُ ۚ fa-uʿ'budūhu پس عبادت کرو اس کی
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
صِرَٰطٌۭ ṣirāṭun راستہ
مُّسْتَقِيمٌۭ mus'taqīmun سیدھا

آیت 37 - سورہ مريم: 11 الفاظ

فَٱخْتَلَفَ ٱلْأَحْزَابُ مِنۢ بَيْنِهِمْ ۖ فَوَيْلٌۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن مَّشْهَدِ يَوْمٍ عَظِيمٍ

پھر (اہل کتاب کے) فرقوں نے باہم اختلاف کیا۔ سو جو لوگ کافر ہوئے ہیں ان کو بڑے دن (یعنی قیامت کے روز) حاضر ہونے سے خرابی ہے

فَٱخْتَلَفَ fa-ikh'talafa تو اختلاف کیا
ٱلْأَحْزَابُ l-aḥzābu گروہوں
مِنۢ min نے
بَيْنِهِمْ ۖ baynihim آپس میں
فَوَيْلٌۭ fawaylun تو ہلاکت ہے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِن min سے
مَّشْهَدِ mashhadi دیکھنے میں۔ حاضری سے
يَوْمٍ yawmin اس دن
عَظِيمٍ ʿaẓīmin بڑے (دن کے۔ کی)

آیت 38 - سورہ مريم: 11 الفاظ

أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا ۖ لَـٰكِنِ ٱلظَّـٰلِمُونَ ٱلْيَوْمَ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے۔ کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے مگر ظالم آج صریح گمراہی میں ہیں

أَسْمِعْ asmiʿ خوب سننے والے ہوں مگر
بِهِمْ bihim ساتھ ان کے
وَأَبْصِرْ wa-abṣir اور خوب دیکھنے والے
يَوْمَ yawma جس دن
يَأْتُونَنَا ۖ yatūnanā وہ آئیں گے ہمارے پاس
لَـٰكِنِ lākini لیکن
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna ظالم لوگ
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی میں ہیں
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 39 - سورہ مريم: 12 الفاظ

وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ ٱلْحَسْرَةِ إِذْ قُضِىَ ٱلْأَمْرُ وَهُمْ فِى غَفْلَةٍۢ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے

وَأَنذِرْهُمْ wa-andhir'hum اور خبردار کرو ان کو
يَوْمَ yawma دن سے
ٱلْحَسْرَةِ l-ḥasrati حسرت کے
إِذْ idh جب
قُضِىَ quḍiya فیصلہ کیا جائے گا
ٱلْأَمْرُ l-amru اس معاملے کا
وَهُمْ wahum اور وہ
فِى fī میں
غَفْلَةٍۢ ghaflatin غفلت میں ہوں گے
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُؤْمِنُونَ yu'minūna ایمان لائیں گے

آیت 40 - سورہ مريم: 8 الفاظ

إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ ٱلْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ

ہم ہی زمین کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہیں ان کے وارث ہیں۔ اور ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہوگا

إِنَّا innā بیشک ہم
نَحْنُ naḥnu ہم ہی
نَرِثُ narithu وارث ہوں گے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کے
وَمَنْ waman اور جو
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر ہے
وَإِلَيْنَا wa-ilaynā اور ہماری طرف
يُرْجَعُونَ yur'jaʿūna وہ لوٹائے جائیں گے

آیت 41 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِبْرَٰهِيمَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقًۭا نَّبِيًّا

اور کتاب میں ابراہیم کو یاد کرو۔ بےشک وہ نہایت سچے پیغمبر تھے

وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کیجئے
فِى fī میں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب (میں)
إِبْرَٰهِيمَ ۚ ib'rāhīma ابراہیم کا
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna تھے
صِدِّيقًۭا ṣiddīqan بہت سچے
نَّبِيًّا nabiyyan نبی

آیت 42 - سورہ مريم: 15 الفاظ

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ يَـٰٓأَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا يَسْمَعُ وَلَا يُبْصِرُ وَلَا يُغْنِى عَنكَ شَيْـًۭٔا

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں

إِذْ idh جب
قَالَ qāla اس نے کہا
لِأَبِيهِ li-abīhi اپنے باپ سے
يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے اباجان
لِمَ lima کیوں
تَعْبُدُ taʿbudu آپ عبادت کرتے ہیں
مَا mā جو
لَا lā نہیں
يَسْمَعُ yasmaʿu سنتے
وَلَا walā اور نہ
يُبْصِرُ yub'ṣiru دیکھتے ہیں
وَلَا walā اور نہ
يُغْنِى yugh'nī کام آتے ہیں
عَنكَ ʿanka آپ کو
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی

آیت 43 - سورہ مريم: 13 الفاظ

يَـٰٓأَبَتِ إِنِّى قَدْ جَآءَنِى مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَمْ يَأْتِكَ فَٱتَّبِعْنِىٓ أَهْدِكَ صِرَٰطًۭا سَوِيًّۭا

ابّا مجھے ایسا علم ملا ہے جو آپ کو نہیں ملا ہے تو میرے ساتھ ہوجیئے میں آپ کو سیدھی راہ پر چلا دوں گا

يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے میرے اباجان
إِنِّى innī بیشک میں
قَدْ qad تحقیق
جَآءَنِى jāanī آیا ہے میرے پاس
مِنَ mina سے
ٱلْعِلْمِ l-ʿil'mi علم میں
مَا mā جو
لَمْ lam نہیں
يَأْتِكَ yatika آیا آپ کے پاس
فَٱتَّبِعْنِىٓ fa-ittabiʿ'nī پس پیروی کیجیے میری
أَهْدِكَ ahdika میں رہنمائی کروں گا آپ کی
صِرَٰطًۭا ṣirāṭan راستے کی طرف
سَوِيًّۭا sawiyyan سیدھے

آیت 44 - سورہ مريم: 9 الفاظ

يَـٰٓأَبَتِ لَا تَعْبُدِ ٱلشَّيْطَـٰنَ ۖ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ كَانَ لِلرَّحْمَـٰنِ عَصِيًّۭا

ابّا شیطان کی پرستش نہ کیجیئے۔ بےشک شیطان خدا کا نافرمان ہے

يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے میرے اباجان
لَا lā نہ
تَعْبُدِ taʿbudi عبادت کیجئے
ٱلشَّيْطَـٰنَ ۖ l-shayṭāna شیطان کی
إِنَّ inna کیونکہ
ٱلشَّيْطَـٰنَ l-shayṭāna شیطان
كَانَ kāna ہے
لِلرَّحْمَـٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے
عَصِيًّۭا ʿaṣiyyan نافرمان

آیت 45 - سورہ مريم: 11 الفاظ

يَـٰٓأَبَتِ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يَمَسَّكَ عَذَابٌۭ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ فَتَكُونَ لِلشَّيْطَـٰنِ وَلِيًّۭا

ابّا مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ کو خدا کا عذاب آپکڑے تو آپ شیطان کے ساتھی ہوجائیں

يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے اباجان
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَخَافُ akhāfu ڈرتا ہوں
أَن an کہ
يَمَسَّكَ yamassaka چھولے گا آپ کو۔ پکڑلے گا آپ کو
عَذَابٌۭ ʿadhābun ایک عذاب
مِّنَ mina سے
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کی طرف (سے)
فَتَكُونَ fatakūna تو آپ ہوجائیں گے
لِلشَّيْطَـٰنِ lilshayṭāni شیطان کے لیے
وَلِيًّۭا waliyyan ساتھی۔ مددگار

آیت 46 - سورہ مريم: 12 الفاظ

قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنْ ءَالِهَتِى يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ ۖ وَٱهْجُرْنِى مَلِيًّۭا

اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا

قَالَ qāla کہا
أَرَاغِبٌ arāghibun کیا پھرنے والا ہے
أَنتَ anta تو
عَنْ ʿan سے
ءَالِهَتِى ālihatī میرے الٰہوں (سے)
يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ ۖ yāib'rāhīmu اے ابراہیم
لَئِن la-in البتہ اگر
لَّمْ lam نہ
تَنتَهِ tantahi تو باز آیا
لَأَرْجُمَنَّكَ ۖ la-arjumannaka البتہ میں ضرور سنگسار کردوں گا تجھ کو
وَٱهْجُرْنِى wa-uh'jur'nī اور چھوڑ دو مجھ کو
مَلِيًّۭا maliyyan عرصہ دراز تک۔ لمبی مدت تک

آیت 47 - سورہ مريم: 10 الفاظ

قَالَ سَلَـٰمٌ عَلَيْكَ ۖ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ بِى حَفِيًّۭا

ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے

قَالَ qāla بولے
سَلَـٰمٌ salāmun سلام ہو
عَلَيْكَ ۖ ʿalayka آپ پر
سَأَسْتَغْفِرُ sa-astaghfiru عنقریب میں بخشش مانگوں گا
لَكَ laka آپ کے لیے
رَبِّىٓ ۖ rabbī اپنے رب سے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna ہے
بِى bī میرے ساتھ
حَفِيًّۭا ḥafiyyan بڑا مہربان

آیت 48 - سورہ مريم: 14 الفاظ

وَأَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَأَدْعُوا۟ رَبِّى عَسَىٰٓ أَلَّآ أَكُونَ بِدُعَآءِ رَبِّى شَقِيًّۭا

اور میں آپ لوگوں سے اور جن کو آپ خدا کے سوا پکارا کرتے ہیں ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے پروردگار ہی کو پکاروں گا۔ امید ہے کہ میں اپنے پروردگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا

وَأَعْتَزِلُكُمْ wa-aʿtazilukum اور میں چھوڑتا ہوں آپ کو
وَمَا wamā اور جن کو
تَدْعُونَ tadʿūna آپ پکارتے ہیں
مِن min کے
دُونِ dūni سوائے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَأَدْعُوا۟ wa-adʿū اور میں پکارتا ہوں
رَبِّى rabbī اپنے رب کو
عَسَىٰٓ ʿasā امید ہے
أَلَّآ allā کہ نہ
أَكُونَ akūna میں ہوں گا
بِدُعَآءِ biduʿāi دعا کے ساتھ
رَبِّى rabbī اپنے رب کی (اپنے رب کو پکار کر)
شَقِيًّۭا shaqiyyan نامراد

آیت 49 - سورہ مريم: 14 الفاظ

فَلَمَّا ٱعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَهَبْنَا لَهُۥٓ إِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ ۖ وَكُلًّۭا جَعَلْنَا نَبِيًّۭا

اور جب ابراہیم ان لوگوں سے اور جن کی وہ خدا کے سوا پرستش کرتے تھے اُن سے الگ ہوگئے تو ہم نے ان کو اسحاق اور (اسحاق کو) یعقوب بخشے۔ اور سب کو پیغمبر بنایا

فَلَمَّا falammā تو جب
ٱعْتَزَلَهُمْ iʿ'tazalahum جدا ہوا ان سے
وَمَا wamā اور جن کی
يَعْبُدُونَ yaʿbudūna وہ عبادت کرتے تھے
مِن min کے
دُونِ dūni سوائے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَهَبْنَا wahabnā عطا کیا ہم نے
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
إِسْحَـٰقَ is'ḥāqa اسحاق کو
وَيَعْقُوبَ ۖ wayaʿqūba اور یعقوب کو
وَكُلًّۭا wakullan اور ہر ایک کو
جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے
نَبِيًّۭا nabiyyan نبی

آیت 50 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّۭا

اور ان کو اپنی رحمت سے (بہت سی چیزیں) عنایت کیں۔ اور ان کا ذکر جمیل بلند کیا

وَوَهَبْنَا wawahabnā اور عطا کیا ہم نے
لَهُم lahum ان کو
مِّن min سے
رَّحْمَتِنَا raḥmatinā اپنی رحمت میں سے
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائی ہم نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
لِسَانَ lisāna زبان
صِدْقٍ ṣid'qin سچی
عَلِيًّۭا ʿaliyyan بلند مرتبہ

آیت 51 - سورہ مريم: 10 الفاظ

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مُوسَىٰٓ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ مُخْلَصًۭا وَكَانَ رَسُولًۭا نَّبِيًّۭا

اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کرو۔ بےشک وہ (ہمارے) برگزیدہ اور پیغمبر مُرسل تھے

وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کیجئے
فِى fī میں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب (میں)
مُوسَىٰٓ ۚ mūsā موسیٰ کا
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna تھے
مُخْلَصًۭا mukh'laṣan چنے ہوئے
وَكَانَ wakāna اور تھے
رَسُولًۭا rasūlan ایک رسول
نَّبِيًّۭا nabiyyan نبی

آیت 52 - سورہ مريم: 7 الفاظ

وَنَـٰدَيْنَـٰهُ مِن جَانِبِ ٱلطُّورِ ٱلْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَـٰهُ نَجِيًّۭا

اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب پکارا اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا

وَنَـٰدَيْنَـٰهُ wanādaynāhu اور پکارا ہم نے اس کو
مِن min سے
جَانِبِ jānibi جانب (سے)
ٱلطُّورِ l-ṭūri طور کی
ٱلْأَيْمَنِ l-aymani دائیں (جانب سے)
وَقَرَّبْنَـٰهُ waqarrabnāhu اور قریب کرلیا ہم نے اس کو
نَجِيًّۭا najiyyan سرگوشیوں کے لیے

آیت 53 - سورہ مريم: 7 الفاظ

وَوَهَبْنَا لَهُۥ مِن رَّحْمَتِنَآ أَخَاهُ هَـٰرُونَ نَبِيًّۭا

اور اپنی مہربانی سے اُن کو اُن کا بھائی ہارون پیغمبر عطا کیا

وَوَهَبْنَا wawahabnā اور عطا کیا ہم نے
لَهُۥ lahu اس کو
مِن min سے
رَّحْمَتِنَآ raḥmatinā اپنی رحمت (سے)
أَخَاهُ akhāhu اس کے بھائی
هَـٰرُونَ hārūna ہارون کو
نَبِيًّۭا nabiyyan نبی بنا کر

آیت 54 - سورہ مريم: 11 الفاظ

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِسْمَـٰعِيلَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ صَادِقَ ٱلْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًۭا نَّبِيًّۭا

اور کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو وہ وعدے کے سچے اور ہمارے بھیجے ہوئے نبی تھے

وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کیجیے
فِى fī میں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب (میں)
إِسْمَـٰعِيلَ ۚ is'māʿīla اسماعیل کا
إِنَّهُۥ innahu کیونکہ وہ
كَانَ kāna تھے
صَادِقَ ṣādiqa سچے
ٱلْوَعْدِ l-waʿdi وعدے کے
وَكَانَ wakāna اور وہ تھے
رَسُولًۭا rasūlan ایک رسول
نَّبِيًّۭا nabiyyan نبی

آیت 55 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَكَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُۥ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱلزَّكَوٰةِ وَكَانَ عِندَ رَبِّهِۦ مَرْضِيًّۭا

اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰة کا حکم کرتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسندیدہ (وبرگزیدہ) تھے

وَكَانَ wakāna اور وہ تھے
يَأْمُرُ yamuru حکم دیتے
أَهْلَهُۥ ahlahu اپنے گھروالوں کو
بِٱلصَّلَوٰةِ bil-ṣalati نماز کا
وَٱلزَّكَوٰةِ wal-zakati اور زکوۃ کا
وَكَانَ wakāna اور وہ تھے
عِندَ ʿinda کے ہاں
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب (کے ہاں)
مَرْضِيًّۭا marḍiyyan پسندیدہ

آیت 56 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقًۭا نَّبِيًّۭا

اور کتاب میں ادریس کا بھی ذکر کرو۔ وہ بھی نہایت سچے نبی تھے

وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کیجئے
فِى fī میں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب (میں)
إِدْرِيسَ ۚ id'rīsa ادریس کا
إِنَّهُۥ innahu بلاشبہ وہ
كَانَ kāna تھے
صِدِّيقًۭا ṣiddīqan بہت سچے
نَّبِيًّۭا nabiyyan نبی

آیت 57 - سورہ مريم: 3 الفاظ

وَرَفَعْنَـٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا

اور ہم نے ان کو اونچی جگہ اُٹھا لیا تھا

وَرَفَعْنَـٰهُ warafaʿnāhu اور بلند کیا ہم نے اس کو
مَكَانًا makānan جگہ پر۔ مقام پر
عَلِيًّا ʿaliyyan بلند (جگہ پر۔ مقام پر)

آیت 58 - سورہ مريم: 29 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمَ ٱللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ مِن ذُرِّيَّةِ ءَادَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍۢ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْرَٰٓءِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَٱجْتَبَيْنَآ ۚ إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُ ٱلرَّحْمَـٰنِ خَرُّوا۟ سُجَّدًۭا وَبُكِيًّۭا ۩

یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہ
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
أَنْعَمَ anʿama انعام کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مِّنَ mina سے
ٱلنَّبِيِّـۧنَ l-nabiyīna نبیوں میں سے
مِن min سے
ذُرِّيَّةِ dhurriyyati اولاد (سے)
ءَادَمَ ādama آدم کی (اولاد سے)
وَمِمَّنْ wamimman ان میں سے
حَمَلْنَا ḥamalnā جن کو سوار کیا ہم نے
مَعَ maʿa ساتھ
نُوحٍۢ nūḥin نوح کے
وَمِن wamin اور سے
ذُرِّيَّةِ dhurriyyati اولاد میں
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma اور ابراہیم کی
وَإِسْرَٰٓءِيلَ wa-is'rāīla اور اسرائیل (یعقوب) کی اولاد میں سے
وَمِمَّنْ wamimman اور ان میں سے
هَدَيْنَا hadaynā جن کو ہدایت دی ہم نے
وَٱجْتَبَيْنَآ ۚ wa-ij'tabaynā اور چن لیا ہم نے
إِذَا idhā جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتُ āyātu آیات
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کی
خَرُّوا۟ kharrū گرپڑتے ہیں
سُجَّدًۭا sujjadan سجدہ کرتے ہوئے
وَبُكِيًّۭا ۩ wabukiyyan اور روتے ہوئے

آیت 59 - سورہ مريم: 11 الفاظ

۞ فَخَلَفَ مِنۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّبَعُوا۟ ٱلشَّهَوَٰتِ ۖ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا

پھر ان کے بعد چند ناخلف ان کے جانشیں ہوئے جنہوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اسے) کھو دیا۔ اور خواہشات نفسانی کے پیچھے لگ گئے۔ سو عنقریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی

۞ فَخَلَفَ fakhalafa تو پیچھے آئے
مِنۢ min کے
بَعْدِهِمْ baʿdihim ان کے بعد
خَلْفٌ khalfun ناخلف جانشین
أَضَاعُوا۟ aḍāʿū جنہوں نے ضائع کردی
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَٱتَّبَعُوا۟ wa-ittabaʿū اور انہوں نے پیروی کی
ٱلشَّهَوَٰتِ ۖ l-shahawāti خواہشات کی
فَسَوْفَ fasawfa تو عنقریب
يَلْقَوْنَ yalqawna وہ جاملیں گے
غَيًّا ghayyan عذاب کو۔ گمراہی میں

آیت 60 - سورہ مريم: 12 الفاظ

إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَأُو۟لَـٰٓئِكَ يَدْخُلُونَ ٱلْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ شَيْـًۭٔا

ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کئے تو اسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کیا جائے گا

إِلَّا illā مگر
مَن man جو
تَابَ tāba توبہ کرلے
وَءَامَنَ waāmana اور ایمان لے آئے
وَعَمِلَ waʿamila اورعمل کرے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan نیک
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
يَدْخُلُونَ yadkhulūna داخل ہوں گے
ٱلْجَنَّةَ l-janata جنت میں
وَلَا walā اور نہ
يُظْلَمُونَ yuẓ'lamūna ظلم کیے جائیں گے
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی

آیت 61 - سورہ مريم: 11 الفاظ

جَنَّـٰتِ عَدْنٍ ٱلَّتِى وَعَدَ ٱلرَّحْمَـٰنُ عِبَادَهُۥ بِٱلْغَيْبِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ وَعْدُهُۥ مَأْتِيًّۭا

(یعنی) بہشت جاودانی (میں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے (اور جو ان کی آنکھوں سے) پوشیدہ (ہے) ۔ بےشک اس کا وعدہ (نیکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے

جَنَّـٰتِ jannāti باغات
عَدْنٍ ʿadnin ہمیشگی کے
ٱلَّتِى allatī وہ جو
وَعَدَ waʿada وعدہ کیا
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن نے
عِبَادَهُۥ ʿibādahu اپنے بندوں سے
بِٱلْغَيْبِ ۚ bil-ghaybi ساتھ غیب کے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna ہے
وَعْدُهُۥ waʿduhu اس کا عدہ
مَأْتِيًّۭا matiyyan آنے والا

آیت 62 - سورہ مريم: 11 الفاظ

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَـٰمًۭا ۖ وَلَهُمْ رِزْقُهُمْ فِيهَا بُكْرَةًۭ وَعَشِيًّۭا

وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا

لَّا lā نہ
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna وہ سنیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
لَغْوًا laghwan کوئی لغو بات
إِلَّا illā مگر
سَلَـٰمًۭا ۖ salāman سلام
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے ہوگا
رِزْقُهُمْ riz'quhum ان کا رزق
فِيهَا fīhā اس میں
بُكْرَةًۭ buk'ratan صبح
وَعَشِيًّۭا waʿashiyyan اور شام

آیت 63 - سورہ مريم: 9 الفاظ

تِلْكَ ٱلْجَنَّةُ ٱلَّتِى نُورِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَن كَانَ تَقِيًّۭا

یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا

تِلْكَ til'ka یہ
ٱلْجَنَّةُ l-janatu جنت
ٱلَّتِى allatī وہ جو
نُورِثُ nūrithu ہم وارث بنائیں گے
مِنْ min سے
عِبَادِنَا ʿibādinā اپنے بندوں میں (سے)
مَن man اسے جو
كَانَ kāna ہوگا
تَقِيًّۭا taqiyyan متقی

آیت 64 - سورہ مريم: 18 الفاظ

وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُۥ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّۭا

اور (فرشتوں نے پیغمبر کو جواب دیا کہ) ہم تمہارے پروردگار کے حکم سوا اُتر نہیں سکتے۔ جو کچھ ہمارے آگے ہے اور پیچھے ہے اور جو ان کے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں

وَمَا wamā اور نہیں
نَتَنَزَّلُ natanazzalu ہم اترا کرتے
إِلَّا illā مگر
بِأَمْرِ bi-amri حکم کے ساتھ
رَبِّكَ ۖ rabbika تیرے رب کے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مَا mā جو
بَيْنَ bayna
أَيْدِينَا aydīnā ہمارے آگے ہے
وَمَا wamā اور جو
خَلْفَنَا khalfanā ہمارے پیچھے
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَ bayna درمیان
ذَٰلِكَ ۚ dhālika اس کے
وَمَا wamā اور نہیں
كَانَ kāna ہے
رَبُّكَ rabbuka رب تیرا
نَسِيًّۭا nasiyyan بھولنے والا

آیت 65 - سورہ مريم: 12 الفاظ

رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَٱعْبُدْهُ وَٱصْطَبِرْ لِعِبَـٰدَتِهِۦ ۚ هَلْ تَعْلَمُ لَهُۥ سَمِيًّۭا

(یعنی) آسمان اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی کی عبادت پر ثابت قدم رہو۔ بھلا تم کوئی اس کا ہم نام جانتے ہو

رَّبُّ rabbu رب
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کا
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
فَٱعْبُدْهُ fa-uʿ'bud'hu پس عبادت کرو اس کی
وَٱصْطَبِرْ wa-iṣ'ṭabir اور جمے رہو
لِعِبَـٰدَتِهِۦ ۚ liʿibādatihi اس کی عبادت پر
هَلْ hal کیا
تَعْلَمُ taʿlamu تم جانتے ہو
لَهُۥ lahu اس کے لیے
سَمِيًّۭا samiyyan کوئی ہم نام

آیت 66 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَيَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَءِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ أُخْرَجُ حَيًّا

اور (کافر) انسان کہتا ہے کہ جب میں مر جاؤ گا تو کیا زندہ کرکے نکالا جاؤں گا؟

وَيَقُولُ wayaqūlu اور کہتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَءِذَا a-idhā کیا جب
مَا mā جب
مِتُّ mittu میں مرجاؤں گا
لَسَوْفَ lasawfa البتہ عنقریب
أُخْرَجُ ukh'raju میں نکالاجاؤں گا
حَيًّا ḥayyan زندہ کرکے

آیت 67 - سورہ مريم: 10 الفاظ

أَوَلَا يَذْكُرُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَنَّا خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْـًۭٔا

کیا (ایسا) انسان یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اس کو پہلے بھی پیدا کیا تھا اور وہ کچھ بھی چیز نہ تھا

أَوَلَا awalā کیا بھلا نہیں
يَذْكُرُ yadhkuru یاد کرتا
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَنَّا annā تو بیشک
خَلَقْنَـٰهُ khalaqnāhu ہم نے پیدا کیا اس کو
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
وَلَمْ walam اور نہ
يَكُ yaku تھا وہ
شَيْـًۭٔا shayan کوئی چیز

آیت 68 - سورہ مريم: 8 الفاظ

فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَٱلشَّيَـٰطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّۭا

تمہارے پروردگار کی قسم! ہم ان کو جمع کریں گے اور شیطانوں کو بھی۔ پھر ان سب کو جہنم کے گرد حاضر کریں گے (اور وہ) گھٹنوں پر گرے ہوئے (ہوں گے)

فَوَرَبِّكَ fawarabbika پس قسم ہے تیرے رب کی
لَنَحْشُرَنَّهُمْ lanaḥshurannahum البتہ ہم ضرور جمع کریں گے ان کو
وَٱلشَّيَـٰطِينَ wal-shayāṭīna اور شیاطین کو
ثُمَّ thumma پھر
لَنُحْضِرَنَّهُمْ lanuḥ'ḍirannahum البتہ ہم ضرور حاضر کریں گے ان کو
حَوْلَ ḥawla آس پاس
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کے
جِثِيًّۭا jithiyyan گھٹنوں کے بل

آیت 69 - سورہ مريم: 10 الفاظ

ثُمَّ لَنَنزِعَنَّ مِن كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى ٱلرَّحْمَـٰنِ عِتِيًّۭا

پھر ہر جماعت میں سے ہم ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو خدا سے سخت سرکشی کرتے تھے

ثُمَّ thumma پھر
لَنَنزِعَنَّ lananziʿanna البتہ ہم ضرور کھینچ لیں گے ۔ الگ کرلیں گے
مِن min سے
كُلِّ kulli ہر
شِيعَةٍ shīʿatin گروہ میں سے
أَيُّهُمْ ayyuhum جو ان میں سے
أَشَدُّ ashaddu زیادہ سخت
عَلَى ʿalā پر
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے مقابلے (پر)
عِتِيًّۭا ʿitiyyan سرکشی میں

آیت 70 - سورہ مريم: 8 الفاظ

ثُمَّ لَنَحْنُ أَعْلَمُ بِٱلَّذِينَ هُمْ أَوْلَىٰ بِهَا صِلِيًّۭا

اور ہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جو ان میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں

ثُمَّ thumma پھر
لَنَحْنُ lanaḥnu البتہ ہم
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جاننے والے ہیں
بِٱلَّذِينَ bi-alladhīna ان لوگوں کو
هُمْ hum وہ
أَوْلَىٰ awlā زیادہ مستحق ہیں
بِهَا bihā اس میں
صِلِيًّۭا ṣiliyyan داخل ہونے کے

آیت 71 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًۭا مَّقْضِيًّۭا

اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے

وَإِن wa-in اور نہیں
مِّنكُمْ minkum کوئی تم میں سے
إِلَّا illā مگر
وَارِدُهَا ۚ wāriduhā اس میں داخل ہونے والا
كَانَ kāna ہے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
حَتْمًۭا ḥatman ہو کر رہنے والا۔ طے شدہ
مَّقْضِيًّۭا maqḍiyyan ایک فیصلہ

آیت 72 - سورہ مريم: 8 الفاظ

ثُمَّ نُنَجِّى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ وَّنَذَرُ ٱلظَّـٰلِمِينَ فِيهَا جِثِيًّۭا

پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے۔ اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے

ثُمَّ thumma پھر
نُنَجِّى nunajjī ہم بچالیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ٱتَّقَوا۟ ittaqaw جنہوں نے تقوی اختیار کرلیا
وَّنَذَرُ wanadharu اور ہم چھوڑ دیں گے
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو
فِيهَا fīhā اس میں
جِثِيًّۭا jithiyyan گھٹنوں کے بل

آیت 73 - سورہ مريم: 16 الفاظ

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍۢ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَىُّ ٱلْفَرِيقَيْنِ خَيْرٌۭ مَّقَامًۭا وَأَحْسَنُ نَدِيًّۭا

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin واضح
قَالَ qāla کہتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں سے
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے
أَىُّ ayyu کونسا
ٱلْفَرِيقَيْنِ l-farīqayni دو گروہوں میں سے
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
مَّقَامًۭا maqāman مقام کے اعتبار سے۔ مرتبے کے اعتبار
وَأَحْسَنُ wa-aḥsanu اور خوب تر
نَدِيًّۭا nadiyyan مجلس کے اعتبار سے

آیت 74 - سورہ مريم: 9 الفاظ

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَحْسَنُ أَثَـٰثًۭا وَرِءْيًۭا

اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتیں ہلاک کردیں۔ وہ لوگ (ان سے) ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے

وَكَمْ wakam اور کتنی ہی
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کردیں ہم نے
قَبْلَهُم qablahum ان سے پہلے
مِّن min سے
قَرْنٍ qarnin بستیوں میں سے۔ امتوں میں سے
هُمْ hum وہ
أَحْسَنُ aḥsanu زیادہ اچھے تھے
أَثَـٰثًۭا athāthan گھر کے سامان کے اعتبار سے
وَرِءْيًۭا wari'yan اور منظر کے اعتبار سے

آیت 75 - سورہ مريم: 25 الفاظ

قُلْ مَن كَانَ فِى ٱلضَّلَـٰلَةِ فَلْيَمْدُدْ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ مَدًّا ۚ حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوْا۟ مَا يُوعَدُونَ إِمَّا ٱلْعَذَابَ وَإِمَّا ٱلسَّاعَةَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ شَرٌّۭ مَّكَانًۭا وَأَضْعَفُ جُندًۭا

کہہ دو کہ جو شخص گمراہی میں پڑا ہوا ہے خدا اس کو آہستہ آہستہ مہلت دیئے جاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے خواہ عذاب اور خواہ قیامت۔ تو (اس وقت) جان لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
مَن man جو کوئی
كَانَ kāna ہے
فِى fī میں
ٱلضَّلَـٰلَةِ l-ḍalālati گمراہی (میں)
فَلْيَمْدُدْ falyamdud پس ضرور ڈھیل دیتا ہے
لَهُ lahu اس کے لیے
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن
مَدًّا ۚ maddan خوب ڈھیل
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
رَأَوْا۟ ra-aw وہ دیکھ لیں گے
مَا mā جو
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
إِمَّا immā خواہ
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب
وَإِمَّا wa-immā خواہ
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت کی گھڑی
فَسَيَعْلَمُونَ fasayaʿlamūna تو عنقریب وہ جان لیں گے
مَنْ man کون ہے
هُوَ huwa وہ
شَرٌّۭ sharrun جو بدترین
مَّكَانًۭا makānan مقام میں
وَأَضْعَفُ wa-aḍʿafu اور زیادہ کمزور ہے
جُندًۭا jundan لشکر کے اعتبار سے

آیت 76 - سورہ مريم: 13 الفاظ

وَيَزِيدُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ٱهْتَدَوْا۟ هُدًۭى ۗ وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًۭا وَخَيْرٌۭ مَّرَدًّا

اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

وَيَزِيدُ wayazīdu اور زیادہ دے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ٱهْتَدَوْا۟ ih'tadaw جنہوں نے ہدایت پائی
هُدًۭى ۗ hudan ہدایت
وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ wal-bāqiyātu اور باقی رہنے والیاں
ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ l-ṣāliḥātu نیکیاں ہیں
خَيْرٌ khayrun جو بہتر ہیں
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
ثَوَابًۭا thawāban ثواب میں
وَخَيْرٌۭ wakhayrun اور بہتر ہیں
مَّرَدًّا maraddan انجام میں

آیت 77 - سورہ مريم: 8 الفاظ

أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى كَفَرَ بِـَٔايَـٰتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًۭا وَوَلَدًا

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں ازسرنو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا

أَفَرَءَيْتَ afara-ayta کیا پھر دیکھا تم نے
ٱلَّذِى alladhī اس شخص کو
كَفَرَ kafara جس نے کفر کیا
بِـَٔايَـٰتِنَا biāyātinā ہماری آیات کے ساتھ
وَقَالَ waqāla اور کہا
لَأُوتَيَنَّ laūtayanna البتہ ضرور دیاجائے گا
مَالًۭا mālan مال
وَوَلَدًا wawaladan اور اولاد

آیت 78 - سورہ مريم: 7 الفاظ

أَطَّلَعَ ٱلْغَيْبَ أَمِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْمَـٰنِ عَهْدًۭا

کیا اس نے غیب کی خبر پالی ہے یا خدا کے یہاں (سے) عہد لے لیا ہے؟

أَطَّلَعَ aṭṭalaʿa کیا اس کو پتہ چل گیا۔ مطلع ہوگیا
ٱلْغَيْبَ l-ghayba غیب کام پر
أَمِ ami یا
ٱتَّخَذَ ittakhadha اس نے بنالیا
عِندَ ʿinda پاس
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے (پاس)
عَهْدًۭا ʿahdan کوئی عہد

آیت 79 - سورہ مريم: 9 الفاظ

كَلَّا ۚ سَنَكْتُبُ مَا يَقُولُ وَنَمُدُّ لَهُۥ مِنَ ٱلْعَذَابِ مَدًّۭا

ہرگز نہیں۔ یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے اور اس کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں

كَلَّا ۚ kallā ہرگز نہیں
سَنَكْتُبُ sanaktubu عنقریب ہم لکھ لیں گے
مَا mā جو
يَقُولُ yaqūlu وہ کہتا ہے
وَنَمُدُّ wanamuddu اور ہم لمبا کریں گے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِنَ mina سے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب میں (سے)
مَدًّۭا maddan لمبا کرنا

آیت 80 - سورہ مريم: 5 الفاظ

وَنَرِثُهُۥ مَا يَقُولُ وَيَأْتِينَا فَرْدًۭا

اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا

وَنَرِثُهُۥ wanarithuhu اور ہم وارث ہوجائیں گے اس کے
مَا mā جو
يَقُولُ yaqūlu وہ کہتا ہے
وَيَأْتِينَا wayatīnā وہ آئے گا ہمارے پاس
فَرْدًۭا fardan اکیلا

آیت 81 - سورہ مريم: 8 الفاظ

وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةًۭ لِّيَكُونُوا۟ لَهُمْ عِزًّۭا

اور ان لوگوں نے خدا کے سوا اور معبود بنالئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے (موجب عزت و) مدد ہوں

وَٱتَّخَذُوا۟ wa-ittakhadhū اور انہوں نے بنالیے
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ءَالِهَةًۭ ālihatan کچھ الہ
لِّيَكُونُوا۟ liyakūnū تاکہ وہ ہوں
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عِزًّۭا ʿizzan عزت کا سبب

آیت 82 - سورہ مريم: 6 الفاظ

كَلَّا ۚ سَيَكْفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمْ وَيَكُونُونَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا

ہرگز نہیں وہ (معبودان باطل) ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے دشمن (ومخالف) ہوں گے

كَلَّا ۚ kallā ہرگز نہیں
سَيَكْفُرُونَ sayakfurūna عنقریب وہ کفر کریں گے۔ انکار کریں گے
بِعِبَادَتِهِمْ biʿibādatihim ان کی عبادت کا
وَيَكُونُونَ wayakūnūna اور وہ ہوجائیں گے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان کے
ضِدًّا ḍiddan خلاف ۔ مخالف

آیت 83 - سورہ مريم: 9 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّآ أَرْسَلْنَا ٱلشَّيَـٰطِينَ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّۭا

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے کہ ان کو برانگیختہ کرتے رہتے ہیں

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
أَنَّآ annā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا arsalnā چھوڑ رکھا ہے ہم نے
ٱلشَّيَـٰطِينَ l-shayāṭīna شیطانوں کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں (پر)
تَؤُزُّهُمْ ta-uzzuhum ابھارتے ہیں ان کو
أَزًّۭا azzan ابھارنا

آیت 84 - سورہ مريم: 7 الفاظ

فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّۭا

تو تم ان پر (عذاب کے لئے) جلدی نہ کرو۔ اور ہم تو ان کے لئے (دن) شمار کر رہے ہیں

فَلَا falā تو نہ
تَعْجَلْ taʿjal جلدی کیجئے
عَلَيْهِمْ ۖ ʿalayhim ان پر
إِنَّمَا innamā بیشک ہم
نَعُدُّ naʿuddu ہم گن رہے ہیں
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَدًّۭا ʿaddan گننا

آیت 85 - سورہ مريم: 6 الفاظ

يَوْمَ نَحْشُرُ ٱلْمُتَّقِينَ إِلَى ٱلرَّحْمَـٰنِ وَفْدًۭا

جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے

يَوْمَ yawma جس دن
نَحْشُرُ naḥshuru ہم اکٹھا کریں گے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگوں کو
إِلَى ilā طرف
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے
وَفْدًۭا wafdan مہمان بنا کر

آیت 86 - سورہ مريم: 5 الفاظ

وَنَسُوقُ ٱلْمُجْرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرْدًۭا

اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے

وَنَسُوقُ wanasūqu اور ہم ہانک لے جائیں گے
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرموں کو
إِلَىٰ ilā طرف
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی (طرف)
وِرْدًۭا wir'dan وارد ہونے والا۔ سخت پیاسی حالت میں

آیت 87 - سورہ مريم: 9 الفاظ

لَّا يَمْلِكُونَ ٱلشَّفَـٰعَةَ إِلَّا مَنِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحْمَـٰنِ عَهْدًۭا

(تو لوگ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے مگر جس نے خدا سے اقرار لیا ہو

لَّا lā نہ
يَمْلِكُونَ yamlikūna مالک ہوں گے
ٱلشَّفَـٰعَةَ l-shafāʿata سفارش کے
إِلَّا illā مگر
مَنِ mani جس نے
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنالیا
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے
عَهْدًۭا ʿahdan کوئی عہد

آیت 88 - سورہ مريم: 4 الفاظ

وَقَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَلَدًۭا

اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہتے ہیں
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنالیا
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن نے
وَلَدًۭا waladan ایک بچہ۔ اولاد

آیت 89 - سورہ مريم: 4 الفاظ

لَّقَدْ جِئْتُمْ شَيْـًٔا إِدًّۭا

(ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو

لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
جِئْتُمْ ji'tum لائے تم
شَيْـًٔا shayan ایک چیز
إِدًّۭا iddan سخت

آیت 90 - سورہ مريم: 9 الفاظ

تَكَادُ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ ٱلْأَرْضُ وَتَخِرُّ ٱلْجِبَالُ هَدًّا

قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں

تَكَادُ takādu قریب ہے کہ
ٱلسَّمَـٰوَٰتُ l-samāwātu آسمان
يَتَفَطَّرْنَ yatafaṭṭarna پھٹ پڑیں
مِنْهُ min'hu اس سے
وَتَنشَقُّ watanshaqqu اور شق ہوجائے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
وَتَخِرُّ watakhirru اور گرپڑیں
ٱلْجِبَالُ l-jibālu پہاڑ
هَدًّا haddan ٹوٹ کر۔ بھربھرے ہو کر

آیت 91 - سورہ مريم: 4 الفاظ

أَن دَعَوْا۟ لِلرَّحْمَـٰنِ وَلَدًۭا

کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا

أَن an کہ
دَعَوْا۟ daʿaw انہوں نے دعوی کیا
لِلرَّحْمَـٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے
وَلَدًۭا waladan اولاد کا

آیت 92 - سورہ مريم: 6 الفاظ

وَمَا يَنۢبَغِى لِلرَّحْمَـٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا

اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے

وَمَا wamā اور نہیں
يَنۢبَغِى yanbaghī جائز۔ لائق
لِلرَّحْمَـٰنِ lilrraḥmāni رحمن کے لیے
أَن an کہ
يَتَّخِذَ yattakhidha وہ بنا لے
وَلَدًا waladan کوئی اولاد

آیت 93 - سورہ مريم: 10 الفاظ

إِن كُلُّ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ إِلَّآ ءَاتِى ٱلرَّحْمَـٰنِ عَبْدًۭا

تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے

إِن in نہیں
كُلُّ kullu سب
مَن man جو
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں میں ہیں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں
إِلَّآ illā مگر
ءَاتِى ātī آنے والے ہیں
ٱلرَّحْمَـٰنِ l-raḥmāni رحمن کے پاس
عَبْدًۭا ʿabdan بندہ بنا کر

آیت 94 - سورہ مريم: 4 الفاظ

لَّقَدْ أَحْصَىٰهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّۭا

اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے

لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
أَحْصَىٰهُمْ aḥṣāhum اس نے گھیر رکھا ہے ان کو
وَعَدَّهُمْ waʿaddahum اور گن رکھا ہے ان کو
عَدًّۭا ʿaddan گننا

آیت 95 - سورہ مريم: 5 الفاظ

وَكُلُّهُمْ ءَاتِيهِ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ فَرْدًا

اور سب قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے

وَكُلُّهُمْ wakulluhum اور سارے کے سارے وہ
ءَاتِيهِ ātīhi آنے والے ہیں اس کے پاس
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
فَرْدًا fardan اکیلے۔ تنہا۔ فردا فردا

آیت 96 - سورہ مريم: 9 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وُدًّۭا

اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے خدا ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں) پیدا کردے گا

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے کام کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
سَيَجْعَلُ sayajʿalu عنقریب پیدا کردے گا
لَهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱلرَّحْمَـٰنُ l-raḥmānu رحمن
وُدًّۭا wuddan محبت

آیت 97 - سورہ مريم: 10 الفاظ

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ ٱلْمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِۦ قَوْمًۭا لُّدًّۭا

(اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو

فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
يَسَّرْنَـٰهُ yassarnāhu آسان کردیا ہم نے اس کو
بِلِسَانِكَ bilisānika ساتھ تیری زبان کے
لِتُبَشِّرَ litubashira تاکہ تو خوش خبری دے
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگوں کو
وَتُنذِرَ watundhira اور تو ڈرائے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
قَوْمًۭا qawman قوم کو
لُّدًّۭا luddan جھگڑالو

آیت 98 - سورہ مريم: 14 الفاظ

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًۢا

اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو

وَكَمْ wakam اور کتنی ہی
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کیں ہم نے
قَبْلَهُم qablahum ان سے پہلے
مِّن min سے
قَرْنٍ qarnin قوموں میں (سے)
هَلْ hal کیا
تُحِسُّ tuḥissu تم محسوس کرتے ہو
مِنْهُم min'hum ان میں
مِّنْ min سے
أَحَدٍ aḥadin کسی ایک کو بھی
أَوْ aw یا
تَسْمَعُ tasmaʿu تم سنتے ہو
لَهُمْ lahum ان کے لے
رِكْزًۢا rik'zan کوئی آہستہ آواز۔ کوئی بھنک

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود