سورہ الكهف لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الكهف لفظ بہ لفظ

الكهف (الكهف) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 110 آیات، 1,579 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,579 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الكهف عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 8 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ ٱلْكِتَـٰبَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُۥ عِوَجَا ۜ

سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) پر (یہ) کتاب نازل کی اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی

ٱلْحَمْدُ al-ḥamdu سب تعریف
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لئے ہے
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات
أَنزَلَ anzala جس نے اتارا
عَلَىٰ ʿalā پر
عَبْدِهِ ʿabdihi اپنے بندے
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب کو
وَلَمْ walam اور نہیں
يَجْعَل yajʿal بنایا
لَّهُۥ lahu اس کے لئے
عِوَجَاۜ ʿiwajā کوئی ٹیڑھا پن

آیت 2 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

قَيِّمًۭا لِّيُنذِرَ بَأْسًۭا شَدِيدًۭا مِّن لَّدُنْهُ وَيُبَشِّرَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا حَسَنًۭا

سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے

قَيِّمًۭا qayyiman درست کرنے والی ہے
لِّيُنذِرَ liyundhira تاکہ ڈرائے
بَأْسًۭا basan عذاب سے
شَدِيدًۭا shadīdan سخت
مِّن min سے
لَّدُنْهُ ladun'hu اس کے پاس (سے)
وَيُبَشِّرَ wayubashira اور خوش خبری دے دے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna ان مومنوں کو
ٱلَّذِينَ alladhīna جو
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے ہیں
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے/ نیک
أَنَّ anna ہے
لَهُمْ lahum ان کے لئے
أَجْرًا ajran اجر ہے
حَسَنًۭا ḥasanan اچھا

آیت 3 - سورہ الكهف: 3 الفاظ

مَّـٰكِثِينَ فِيهِ أَبَدًۭا

جس میں وہ ابدا لاآباد رہیں گے

مَّـٰكِثِينَ mākithīna رہنے والے ہیں
فِيهِ fīhi اس میں
أَبَدًۭا abadan ہمیشہ ہمیشہ

آیت 4 - سورہ الكهف: 6 الفاظ

وَيُنذِرَ ٱلَّذِينَ قَالُوا۟ ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ وَلَدًۭا

اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے

وَيُنذِرَ wayundhira اورڈرائے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
قَالُوا۟ qālū جنہوں نے کہا
ٱتَّخَذَ ittakhadha بنا لیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
وَلَدًۭا waladan ایک بیٹا/ بچہ

آیت 5 - سورہ الكهف: 16 الفاظ

مَّا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍۢ وَلَا لِـَٔابَآئِهِمْ ۚ كَبُرَتْ كَلِمَةًۭ تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَٰهِهِمْ ۚ إِن يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًۭا

ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے

مَّا mā نہیں
لَهُم lahum ان کے لئے
بِهِۦ bihi اس کا
مِنْ min کوئی
عِلْمٍۢ ʿil'min علم
وَلَا walā اور نہ
لِـَٔابَآئِهِمْ ۚ liābāihim ان کے آباؤ اجداد کے لئے
كَبُرَتْ kaburat سبہت بڑی ہے
كَلِمَةًۭ kalimatan بات
تَخْرُجُ takhruju نکلتی ہے
مِنْ min سے
أَفْوَٰهِهِمْ ۚ afwāhihim ان کے مونہوں (سے)
إِن in نہیں
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہہ رہے
إِلَّا illā مگر
كَذِبًۭا kadhiban ایک جھوٹ

آیت 6 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

فَلَعَلَّكَ بَـٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا۟ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَسَفًا

(اے پیغمبر) اگر یہ اس کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تم کے ان پیچھے رنج کر کر کے اپنے تئیں ہلاک کردو گے

فَلَعَلَّكَ falaʿallaka پس شاید کہ آپ
بَـٰخِعٌۭ bākhiʿun ہلاک کرنے والے ہیں
نَّفْسَكَ nafsaka اپنی جان کو
عَلَىٰٓ ʿalā پر
ءَاثَـٰرِهِمْ āthārihim ان کے پیچھے/ ان کے آثار
إِن in اگر
لَّمْ lam نہ
يُؤْمِنُوا۟ yu'minū وہ ایمان لائیں
بِهَـٰذَا bihādhā کے ساتھ
ٱلْحَدِيثِ l-ḥadīthi اس کلام
أَسَفًا asafan بہت افسوس کرکے

آیت 7 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى ٱلْأَرْضِ زِينَةًۭ لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًۭا

جو چیز زمین پر ہے ہم نے اس کو زمین کے لئے آرائش بنایا ہے تاکہ لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں کون اچھے عمل کرنے والا ہے

إِنَّا innā بیشک ہم نے
جَعَلْنَا jaʿalnā بنایا ہم نے
مَا mā جو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین ہے
زِينَةًۭ zīnatan خوبصورتی
لَّهَا lahā اس کے لئے
لِنَبْلُوَهُمْ linabluwahum تاکہ ہم آزمائیں ان کو
أَيُّهُمْ ayyuhum کون سا ان میں سے
أَحْسَنُ aḥsanu زیادہ اچھا ہے
عَمَلًۭا ʿamalan عمل میں

آیت 8 - سورہ الكهف: 6 الفاظ

وَإِنَّا لَجَـٰعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًۭا جُرُزًا

اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے

وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَجَـٰعِلُونَ lajāʿilūna البتہ بنانے والے ہیں/ کرنے والے ہیں
مَا mā جو
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر ہے
صَعِيدًۭا ṣaʿīdan مٹی/ صاف میدان
جُرُزًا juruzan بنجر/ بالکل ہموار

آیت 9 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَـٰبَ ٱلْكَهْفِ وَٱلرَّقِيمِ كَانُوا۟ مِنْ ءَايَـٰتِنَا عَجَبًا

کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانیوں میں سے عجیب تھے

أَمْ am کیا
حَسِبْتَ ḥasib'ta کتم نے سمجھا
أَنَّ anna کے
أَصْحَـٰبَ aṣḥāba بیشک والے
ٱلْكَهْفِ l-kahfi کہف والے/ غار والے
وَٱلرَّقِيمِ wal-raqīmi اور کتبے والے
كَانُوا۟ kānū تھے
مِنْ min میں سے
ءَايَـٰتِنَا āyātinā ہماری بہت نشانیوں
عَجَبًا ʿajaban عجیب

آیت 10 - سورہ الكهف: 16 الفاظ

إِذْ أَوَى ٱلْفِتْيَةُ إِلَى ٱلْكَهْفِ فَقَالُوا۟ رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةًۭ وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًۭا

جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر

إِذْ idh جب
أَوَى awā پناہ لی
ٱلْفِتْيَةُ l-fit'yatu چند نوجوانوں نے
إِلَى ilā کی طرف
ٱلْكَهْفِ l-kahfi غار
فَقَالُوا۟ faqālū تو کہنے لگے
رَبَّنَآ rabbanā اے ہمارے رب
ءَاتِنَا ātinā دے ہم کو
مِن min سے
لَّدُنكَ ladunka اپنے پاس
رَحْمَةًۭ raḥmatan رحمت
وَهَيِّئْ wahayyi اور مہیا کر
لَنَا lanā ہمارے لئے
مِنْ min میں سے
أَمْرِنَا amrinā ہمارے معاملے
رَشَدًۭا rashadan رہنمائی

آیت 11 - سورہ الكهف: 7 الفاظ

فَضَرَبْنَا عَلَىٰٓ ءَاذَانِهِمْ فِى ٱلْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًۭا

تو ہم نے غار میں کئی سال تک ان کے کانوں پر (نیند کا) پردہ ڈالے (یعنی ان کو سلائے) رکھا

فَضَرَبْنَا faḍarabnā تو تھپکا ہم نے/ مارا ہم نے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
ءَاذَانِهِمْ ādhānihim ان کے کانوں
فِى fī میں
ٱلْكَهْفِ l-kahfi غار
سِنِينَ sinīna کئی سال
عَدَدًۭا ʿadadan تعداد میں

آیت 12 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

ثُمَّ بَعَثْنَـٰهُمْ لِنَعْلَمَ أَىُّ ٱلْحِزْبَيْنِ أَحْصَىٰ لِمَا لَبِثُوٓا۟ أَمَدًۭا

پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے

ثُمَّ thumma پھر
بَعَثْنَـٰهُمْ baʿathnāhum اٹھایا ہم نے ان کو
لِنَعْلَمَ linaʿlama تاکہ ہم جان لیں
أَىُّ ayyu کون سا
ٱلْحِزْبَيْنِ l-ḥiz'bayni دو گروہوں میں سے
أَحْصَىٰ aḥṣā زیادہ گننے والا ہے
لِمَا limā واسطے اس کے
لَبِثُوٓا۟ labithū وہ ٹھہرے رہے
أَمَدًۭا amadan مدت کو

آیت 13 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

نَّحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُم بِٱلْحَقِّ ۚ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ ءَامَنُوا۟ بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَـٰهُمْ هُدًۭى

ہم اُن کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی

نَّحْنُ naḥnu ہم
نَقُصُّ naquṣṣu ہم سناتے ہیں/ بیان کرتے ہیں
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
نَبَأَهُم naba-ahum ان کی خبر
بِٱلْحَقِّ ۚ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
فِتْيَةٌ fit'yatun چند نوجوان تھے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے تھے
بِرَبِّهِمْ birabbihim اپنے رب کے ساتھ
وَزِدْنَـٰهُمْ wazid'nāhum اور زیادہ دی تھی ہم نے ان کو
هُدًۭى hudan ہدایت

آیت 14 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَرَبَطْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا۟ فَقَالُوا۟ رَبُّنَا رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ لَن نَّدْعُوَا۟ مِن دُونِهِۦٓ إِلَـٰهًۭا ۖ لَّقَدْ قُلْنَآ إِذًۭا شَطَطًا

اور ان کے دلوں کو مربوط (یعنی مضبوط) کردیا۔ جب وہ (اُٹھ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔ ہم اس کے سوا کسی کو معبود (سمجھ کر) نہ پکاریں گے (اگر ایسا کیا) تو اس وقت ہم نے بعید از عقل بات کہی

وَرَبَطْنَا warabaṭnā اور باندھ دیا ہم نے
عَلَىٰ ʿalā کو
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں
إِذْ idh جب
قَامُوا۟ qāmū وہ کھڑے ہوئے
فَقَالُوا۟ faqālū پھر کہنے لگے
رَبُّنَا rabbunā رب ہمارا
رَبُّ rabbu رب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کا
لَن lan ہرگز نہیں
نَّدْعُوَا۟ nadʿuwā ہم پکاریں گے
مِن min اس کے
دُونِهِۦٓ dūnihi سوا
إِلَـٰهًۭا ۖ ilāhan کسی الٰہ کو
لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
قُلْنَآ qul'nā کہی ہم نے
إِذًۭا idhan تب
شَطَطًا shaṭaṭan حق سے دور بات

آیت 15 - سورہ الكهف: 18 الفاظ

هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمُنَا ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةًۭ ۖ لَّوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَـٰنٍۭ بَيِّنٍۢ ۖ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًۭا

ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے

هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ لوگ
قَوْمُنَا qawmunā ہماری قوم
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū انہوں نے بنالیے ہیں
مِن min اس کے
دُونِهِۦٓ dūnihi سوا
ءَالِهَةًۭ ۖ ālihatan کچھ الٰہ/ معبود
لَّوْلَا lawlā کیوں نہیں
يَأْتُونَ yatūna وہ لائے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بِسُلْطَـٰنٍۭ bisul'ṭānin کوئی دلیل
بَيِّنٍۢ ۖ bayyinin واضح
فَمَنْ faman تو کون
أَظْلَمُ aẓlamu زیادہ بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ mimmani اس سے
ٱفْتَرَىٰ if'tarā جو گھڑ لے
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
كَذِبًۭا kadhiban جھوٹ

آیت 16 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَإِذِ ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا ٱللَّهَ فَأْوُۥٓا۟ إِلَى ٱلْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِهِۦ وَيُهَيِّئْ لَكُم مِّنْ أَمْرِكُم مِّرْفَقًۭا

اور جب تم نے ان (مشرکوں) سے اور جن کی یہ خدا کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا ہے تو غار میں چل رہو تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت وسیع کردے گا اور تمہارے کاموں میں آسانی (کے سامان) مہیا کرے گا

وَإِذِ wa-idhi اور جب
ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ iʿ'tazaltumūhum چھوڑ دیا تم نے ان کو
وَمَا wamā اور جن کی
يَعْبُدُونَ yaʿbudūna عبادت کررہے ہیں
إِلَّا illā سوائے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کے
فَأْوُۥٓا۟ fawū پس پناہ لو
إِلَى ilā طرف
ٱلْكَهْفِ l-kahfi غار کی
يَنشُرْ yanshur نچھاور کرے گا/ پھیلائے گا
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
رَبُّكُم rabbukum رب تمہارا
مِّن min میں سے
رَّحْمَتِهِۦ raḥmatihi اپنی رحمت
وَيُهَيِّئْ wayuhayyi اور مہیا کرے گا
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّنْ min سے
أَمْرِكُم amrikum تمہارے معاملے میں (سے)
مِّرْفَقًۭا mir'faqan سہولت کا سامان

آیت 17 - سورہ الكهف: 34 الفاظ

۞ وَتَرَى ٱلشَّمْسَ إِذَا طَلَعَت تَّزَٰوَرُ عَن كَهْفِهِمْ ذَاتَ ٱلْيَمِينِ وَإِذَا غَرَبَت تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ ٱلشِّمَالِ وَهُمْ فِى فَجْوَةٍۢ مِّنْهُ ۚ ذَٰلِكَ مِنْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ ۗ مَن يَهْدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلْمُهْتَدِ ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ وَلِيًّۭا مُّرْشِدًۭا

اور جب سورج نکلے تو تم دیکھو کہ (دھوپ) ان کے غار سے داہنی طرف سمٹ جائے اور جب غروب ہو تو ان سے بائیں طرف کترا جائے اور وہ اس کے میدان میں تھے۔ یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جس کو خدا ہدایت دے یا وہ ہدایت یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی دوست راہ بتانے والا نہ پاؤ گے

۞ وَتَرَى watarā اور تم دیکھتے
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
إِذَا idhā جب
طَلَعَت ṭalaʿat وہ طلوع ہوتا کہ
تَّزَٰوَرُ tazāwaru وہ بچ جاتا ہے
عَن ʿan سے
كَهْفِهِمْ kahfihim ان کے غار
ذَاتَ dhāta
ٱلْيَمِينِ l-yamīni دائیں جانب
وَإِذَا wa-idhā اور جب
غَرَبَت gharabat غروب ہوتا ہے
تَّقْرِضُهُمْ taqriḍuhum کترا جاتا ہے ان کو
ذَاتَ dhāta
ٱلشِّمَالِ l-shimāli بائیں جانب
وَهُمْ wahum اور وہ
فِى fī
فَجْوَةٍۢ fajwatin ایک کشادہ جگہ پر ہیں
مِّنْهُ ۚ min'hu اس سے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
مِنْ min سے
ءَايَـٰتِ āyāti نشانیوں میں (سے) ہے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کی
مَن man جسے
يَهْدِ yahdi ہدایت دے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَهُوَ fahuwa تو وہی
ٱلْمُهْتَدِ ۖ l-muh'tadi ہدایت پانے والا ہے
وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلْ yuḍ'lil وہ بھٹکادے
فَلَن falan تو ہرگز نہیں
تَجِدَ tajida تو پائے گا
لَهُۥ lahu اس کے لئے
وَلِيًّۭا waliyyan کوئی دوست
مُّرْشِدًۭا mur'shidan راہ نمائی کرنے والا

آیت 18 - سورہ الكهف: 22 الفاظ

وَتَحْسَبُهُمْ أَيْقَاظًۭا وَهُمْ رُقُودٌۭ ۚ وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ ٱلْيَمِينِ وَذَاتَ ٱلشِّمَالِ ۖ وَكَلْبُهُم بَـٰسِطٌۭ ذِرَاعَيْهِ بِٱلْوَصِيدِ ۚ لَوِ ٱطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًۭا وَلَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًۭا

اور تم ان کو خیال کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔ اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ بدلاتے تھے۔ اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر تم ان کو جھانک کر دیکھتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت میں آجاتے

وَتَحْسَبُهُمْ wataḥsabuhum اور تم سمجھتے ان کو
أَيْقَاظًۭا ayqāẓan کہ جاگ رہے ہیں/ جاگتے
وَهُمْ wahum حالانکہ وہ
رُقُودٌۭ ۚ ruqūdun سوئے ہوئے تھے
وَنُقَلِّبُهُمْ wanuqallibuhum اور ہم الٹا پلٹا رہے تھے ان کو
ذَاتَ dhāta
ٱلْيَمِينِ l-yamīni دائیں جانب
وَذَاتَ wadhāta
ٱلشِّمَالِ ۖ l-shimāli اور بائیں جانب
وَكَلْبُهُم wakalbuhum اور ان کا کتا
بَـٰسِطٌۭ bāsiṭun پھیلائے ہوئے تھا
ذِرَاعَيْهِ dhirāʿayhi دونوں ہاتھ اپنے
بِٱلْوَصِيدِ ۚ bil-waṣīdi دہلیز پر
لَوِ lawi اگر
ٱطَّلَعْتَ iṭṭalaʿta تم جھانکتے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
لَوَلَّيْتَ lawallayta البتہ پیٹھ پھیر لیتے
مِنْهُمْ min'hum ان سے
فِرَارًۭا firāran بھاگتے ہوئے
وَلَمُلِئْتَ walamuli'ta اور البتہ تم بھر دیئے جاتے
مِنْهُمْ min'hum ان سے
رُعْبًۭا ruʿ'ban رعب/خوف کی وجہ سے

آیت 19 - سورہ الكهف: 38 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ بَعَثْنَـٰهُمْ لِيَتَسَآءَلُوا۟ بَيْنَهُمْ ۚ قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ ۖ قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍۢ ۚ قَالُوا۟ رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ فَٱبْعَثُوٓا۟ أَحَدَكُم بِوَرِقِكُمْ هَـٰذِهِۦٓ إِلَى ٱلْمَدِينَةِ فَلْيَنظُرْ أَيُّهَآ أَزْكَىٰ طَعَامًۭا فَلْيَأْتِكُم بِرِزْقٍۢ مِّنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا

اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور
بَعَثْنَـٰهُمْ baʿathnāhum اٹھایا ہم نے ان کو
لِيَتَسَآءَلُوا۟ liyatasāalū تاکہ وہ ایک دوسرے سےسوال کریں
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum آپس میں
قَالَ qāla کہا
قَآئِلٌۭ qāilun والے نے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
كَمْ kam کتنا
لَبِثْتُمْ ۖ labith'tum ٹھہرے تم
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لَبِثْنَا labith'nā ٹھہرے ہم
يَوْمًا yawman ایک دن
أَوْ aw یا
بَعْضَ baʿḍa کچھ حصہ
يَوْمٍۢ ۚ yawmin دن کا
قَالُوا۟ qālū وہ کہنے لگے
رَبُّكُمْ rabbukum رب تمہارا
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِمَا bimā جو
لَبِثْتُمْ labith'tum ٹھہرے تم ساتھ اس کے
فَٱبْعَثُوٓا۟ fa-ib'ʿathū پس بھیجو
أَحَدَكُم aḥadakum اپنے میں سے کسی ایک کو
بِوَرِقِكُمْ biwariqikum ساتھ اپنے سکے کے/ چاندی کے
هَـٰذِهِۦٓ hādhihi اس
إِلَى ilā طرف
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati شہر کی
فَلْيَنظُرْ falyanẓur پھر چاہیئے کہ دیکھے
أَيُّهَآ ayyuhā کون سا ان میں سے
أَزْكَىٰ azkā زیادہ پاکیزہ ہے
طَعَامًۭا ṭaʿāman کھانے کے اعتبار سے
فَلْيَأْتِكُم falyatikum پس چاہیے کہ لائے تمہارے پاس
بِرِزْقٍۢ biriz'qin کھانا
مِّنْهُ min'hu اس سے
وَلْيَتَلَطَّفْ walyatalaṭṭaf اور چاہیے کہ حسن تدبیر سے کام لے/ نرمی کرے
وَلَا walā اور نہ
يُشْعِرَنَّ yush'ʿiranna جتائے/ خبر دے
بِكُمْ bikum تمہارے بارے میں
أَحَدًا aḥadan کسی ایک کو

آیت 20 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا۟ عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِى مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوٓا۟ إِذًا أَبَدًۭا

اگر وہ تم پر دسترس پالیں گے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کرلیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے

إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
إِن in اگر
يَظْهَرُوا۟ yaẓharū وہ غالب آجائیں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
يَرْجُمُوكُمْ yarjumūkum سنگسار کردیں گے تم کو
أَوْ aw یا
يُعِيدُوكُمْ yuʿīdūkum لوٹائے جائیں گے تم کو
فِى fī میں
مِلَّتِهِمْ millatihim اپنی ملت
وَلَن walan اور ہرگز نہیں
تُفْلِحُوٓا۟ tuf'liḥū تم فلاح پاؤ گے
إِذًا idhan تب
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی

آیت 21 - سورہ الكهف: 32 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَعْثَرْنَا عَلَيْهِمْ لِيَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّۭ وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ لَا رَيْبَ فِيهَآ إِذْ يَتَنَـٰزَعُونَ بَيْنَهُمْ أَمْرَهُمْ ۖ فَقَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ عَلَيْهِم بُنْيَـٰنًۭا ۖ رَّبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ ۚ قَالَ ٱلَّذِينَ غَلَبُوا۟ عَلَىٰٓ أَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِم مَّسْجِدًۭا

اور اسی طرح ہم نے (لوگوں کو) ان (کے حال) سے خبردار کردیا تاکہ وہ جانیں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت (جس کا وعدہ کیا جاتا ہے) اس میں کچھ شک نہیں۔ اس وقت لوگ ان کے بارے میں باہم جھگڑنے لگے اور کہنے لگے کہ ان (کے غار) پر عمارت بنا دو۔ ان کا پروردگار ان (کے حال) سے خوب واقف ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان (کے غار) پر مسجد بنائیں گے

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَعْثَرْنَا aʿtharnā ہم نے بتادیا/ ہم نے مطلع کردیا
عَلَيْهِمْ ʿalayhim اوپر ان کے
لِيَعْلَمُوٓا۟ liyaʿlamū تاکہ وہ جان لیں
أَنَّ anna کہ بیشک
وَعْدَ waʿda وعدہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
حَقٌّۭ ḥaqqun سچا ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت کی گھڑی
لَا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهَآ fīhā اس میں
إِذْ idh جب
يَتَنَـٰزَعُونَ yatanāzaʿūna وہ جھگڑ رہے تھے
بَيْنَهُمْ baynahum آپس میں
أَمْرَهُمْ ۖ amrahum اپنے معاملے میں
فَقَالُوا۟ faqālū تو انہوں نے کہا
ٱبْنُوا۟ ib'nū بناؤ
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بُنْيَـٰنًۭا ۖ bun'yānan ایک عمارت
رَّبُّهُمْ rabbuhum ان کا رب
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِهِمْ ۚ bihim ان کو
قَالَ qāla کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
غَلَبُوا۟ ghalabū جو غالب تھے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَمْرِهِمْ amrihim ان کے معاملے
لَنَتَّخِذَنَّ lanattakhidhanna البتہ ہم ضرور بنائیں گے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مَّسْجِدًۭا masjidan ایک مسجد/ سجدہ گاہ

آیت 22 - سورہ الكهف: 33 الفاظ

سَيَقُولُونَ ثَلَـٰثَةٌۭ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌۭ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِٱلْغَيْبِ ۖ وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌۭ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ ۚ قُل رَّبِّىٓ أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌۭ ۗ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ إِلَّا مِرَآءًۭ ظَـٰهِرًۭا وَلَا تَسْتَفْتِ فِيهِم مِّنْهُمْ أَحَدًۭا

(بعض لوگ) اٹکل پچو کہیں گے کہ وہ تین تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے ہی لوگ (جانتے ہیں) تو تم ان (کے معاملے) میں گفتگو نہ کرنا مگر سرسری سی گفتگو۔ اور نہ ان کے بارے میں ان میں کسی سے کچھ دریافت ہی کرنا

سَيَقُولُونَ sayaqūlūna عنقریب وہ کہیں گے
ثَلَـٰثَةٌۭ thalāthatun تین تھے
رَّابِعُهُمْ rābiʿuhum چوتھا ان کا
كَلْبُهُمْ kalbuhum ان کا کتا تھا
وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہیں گے
خَمْسَةٌۭ khamsatun پانچ تھے
سَادِسُهُمْ sādisuhum چھٹا ان کا
كَلْبُهُمْ kalbuhum ان کا کتا تھا
رَجْمًۢا rajman پھینکتے ہیں
بِٱلْغَيْبِ ۖ bil-ghaybi بن دیکھے
وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہیں گے
سَبْعَةٌۭ sabʿatun سات تھے
وَثَامِنُهُمْ wathāminuhum اور آٹھواں ان کا
كَلْبُهُمْ ۚ kalbuhum ان کا کتا تھا
قُل qul کہہ دیجئے
رَّبِّىٓ rabbī میرا رب
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِعِدَّتِهِم biʿiddatihim ان کی گنتی کو
مَّا mā نہیں
يَعْلَمُهُمْ yaʿlamuhum جانتے ان کو
إِلَّا illā مگر
قَلِيلٌۭ ۗ qalīlun بہت کم
فَلَا falā تو نہ
تُمَارِ tumāri تم جھگڑا کرو
فِيهِمْ fīhim ان کے بارے میں
إِلَّا illā مگر
مِرَآءًۭ mirāan جھگڑنا
ظَـٰهِرًۭا ẓāhiran ظاہری
وَلَا walā اور نہ
تَسْتَفْتِ tastafti تم پوچھنا
فِيهِم fīhim ان کے بارے میں
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے،
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک سے

آیت 23 - سورہ الكهف: 7 الفاظ

وَلَا تَقُولَنَّ لِشَا۟ىْءٍ إِنِّى فَاعِلٌۭ ذَٰلِكَ غَدًا

اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کردوں گا

وَلَا walā اور ہرگز نہ
تَقُولَنَّ taqūlanna تم کہنا
لِشَا۟ىْءٍ lishāy'in کسی چیز کے لئے
إِنِّى innī بیشک میں
فَاعِلٌۭ fāʿilun میں کرنے والا ہوں
ذَٰلِكَ dhālika اس کو
غَدًا ghadan کل

آیت 24 - سورہ الكهف: 17 الفاظ

إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ وَٱذْكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلْ عَسَىٰٓ أَن يَهْدِيَنِ رَبِّى لِأَقْرَبَ مِنْ هَـٰذَا رَشَدًۭا

مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے

إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يَشَآءَ yashāa چاہے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
وَٱذْكُر wa-udh'kur اور یاد کرو
رَّبَّكَ rabbaka اپنے رب کو
إِذَا idhā جب
نَسِيتَ nasīta تم بھول جاؤ
وَقُلْ waqul اور کہہ دیجئے
عَسَىٰٓ ʿasā امید ہے
أَن an کہ
يَهْدِيَنِ yahdiyani رہنمائی کرے گا میری
رَبِّى rabbī میرا رب
لِأَقْرَبَ li-aqraba واسطے زیادہ قریب کے
مِنْ min سے
هَـٰذَا hādhā اس
رَشَدًۭا rashadan بھلائی میں/ رہنمائی میں

آیت 25 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

وَلَبِثُوا۟ فِى كَهْفِهِمْ ثَلَـٰثَ مِا۟ئَةٍۢ سِنِينَ وَٱزْدَادُوا۟ تِسْعًۭا

اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے

وَلَبِثُوا۟ walabithū اور وہ ٹھہرے
فِى fī میں
كَهْفِهِمْ kahfihim اپنے غار
ثَلَـٰثَ thalātha تین
مِا۟ئَةٍۢ mi-atin سو
سِنِينَ sinīna سال
وَٱزْدَادُوا۟ wa-iz'dādū اور وہ بڑھ گئے
تِسْعًۭا tis'ʿan نو سال

آیت 26 - سورہ الكهف: 23 الفاظ

قُلِ ٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوا۟ ۖ لَهُۥ غَيْبُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ أَبْصِرْ بِهِۦ وَأَسْمِعْ ۚ مَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا يُشْرِكُ فِى حُكْمِهِۦٓ أَحَدًۭا

کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔ اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو کرتا ہے

قُلِ quli کہہ دیجئے کہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے
لَبِثُوا۟ ۖ labithū جو وہ ٹھہرے
لَهُۥ lahu اسی کے لئے
غَيْبُ ghaybu غیب ہیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کے
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کے
أَبْصِرْ abṣir کیا خوب دیکھنے والا ہے
بِهِۦ bihi
وَأَسْمِعْ ۚ wa-asmiʿ اور کیا خوب سننے والا ہے
مَا mā نہیں ہے
لَهُم lahum ان کے لئے
مِّن min اس کے
دُونِهِۦ dūnihi سوا
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہیں
يُشْرِكُ yush'riku وہ شریک کرتا
فِى fī میں
حُكْمِهِۦٓ ḥuk'mihi اپنی حکومت
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 27 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

وَٱتْلُ مَآ أُوحِىَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَـٰتِهِۦ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلْتَحَدًۭا

اور اپنے پروردگار کی کتاب جو تمہارے پاس بھیجی جاتی ہے پڑھتے رہا کرو۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں۔ اور اس کے سوا تم کہیں پناہ کی جگہ بھی نہیں پاؤ گے

وَٱتْلُ wa-ut'lu اور پڑھئے
مَآ mā جو
أُوحِىَ ūḥiya وحی کیا گیا
إِلَيْكَ ilayka تیری طرف
مِن min سے
كِتَابِ kitābi کتاب میں (سے)
رَبِّكَ ۖ rabbika تیرے رب کی
لَا lā نہیں
مُبَدِّلَ mubaddila کوئی بدلنے والا
لِكَلِمَـٰتِهِۦ likalimātihi اس کے کلمات کو
وَلَن walan اور ہرگز نہیں
تَجِدَ tajida تو پائے گا
مِن min سے
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا
مُلْتَحَدًۭا mul'taḥadan پناہ کی جگہ

آیت 28 - سورہ الكهف: 30 الفاظ

وَٱصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ ٱلَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِٱلْغَدَوٰةِ وَٱلْعَشِىِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُۥ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُۥ عَن ذِكْرِنَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ وَكَانَ أَمْرُهُۥ فُرُطًۭا

اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا

وَٱصْبِرْ wa-iṣ'bir اور روک رکھئے
نَفْسَكَ nafsaka اپنے نفس کو
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
يَدْعُونَ yadʿūna جو پکارتے ہیں
رَبَّهُم rabbahum اپنے رب کو
بِٱلْغَدَوٰةِ bil-ghadati صبح کے وقت
وَٱلْعَشِىِّ wal-ʿashiyi اور شام کے وقت
يُرِيدُونَ yurīdūna وہ چاہتے ہیں
وَجْهَهُۥ ۖ wajhahu اس کا چہرہ/ اس کی ذات
وَلَا walā اور نہ
تَعْدُ taʿdu پھیریئے
عَيْنَاكَ ʿaynāka اپنی دونوں آنکھوں کو
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
تُرِيدُ turīdu تم چاہتے ہو
زِينَةَ zīnata زینت
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کی
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَلَا walā اور نہ
تُطِعْ tuṭiʿ تم اطاعت کرو
مَنْ man جس کو
أَغْفَلْنَا aghfalnā غافل کردیا ہم نے
قَلْبَهُۥ qalbahu اس کے دل کو
عَن ʿan
ذِكْرِنَا dhik'rinā اپنے ذکر سے
وَٱتَّبَعَ wa-ittabaʿa اور اس نے پیروی کی
هَوَىٰهُ hawāhu اپنی خواہشات کی
وَكَانَ wakāna اور تھا
أَمْرُهُۥ amruhu اس کا معاملہ
فُرُطًۭا furuṭan حد سے بڑھا ہوا

آیت 29 - سورہ الكهف: 28 الفاظ

وَقُلِ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَن شَآءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَآءَ فَلْيَكْفُرْ ۚ إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلظَّـٰلِمِينَ نَارًا أَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا ۚ وَإِن يَسْتَغِيثُوا۟ يُغَاثُوا۟ بِمَآءٍۢ كَٱلْمُهْلِ يَشْوِى ٱلْوُجُوهَ ۚ بِئْسَ ٱلشَّرَابُ وَسَآءَتْ مُرْتَفَقًا

اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری

وَقُلِ waquli اور کہہ دیجئے کہ
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق
مِن min سے
رَّبِّكُمْ ۖ rabbikum تمہارے رب کی طرف (سے) ہے
فَمَن faman تو جو کوئی
شَآءَ shāa چاہے
فَلْيُؤْمِن falyu'min پس چاہیے کہ ایمان لے آئے
وَمَن waman اور جو
شَآءَ shāa چاہے
فَلْيَكْفُرْ ۚ falyakfur پس چاہیے کہ کفر کرے
إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَعْتَدْنَا aʿtadnā تیار کی ہم نے
لِلظَّـٰلِمِينَ lilẓẓālimīna ظالموں کے لئے
نَارًا nāran ایک آگ
أَحَاطَ aḥāṭa گھیر لیں گی
بِهِمْ bihim ان کو
سُرَادِقُهَا ۚ surādiquhā اس کی طنابیں/لپٹیں
وَإِن wa-in اور اگر
يَسْتَغِيثُوا۟ yastaghīthū وہ فریاد کریں گے
يُغَاثُوا۟ yughāthū فریاد رسی کئے جائیں گے
بِمَآءٍۢ bimāin ساتھ پانی کے
كَٱلْمُهْلِ kal-muh'li تیل کی تلچھٹ کی طرح
يَشْوِى yashwī جو بھون ڈالے گا
ٱلْوُجُوهَ ۚ l-wujūha چہروں کو
بِئْسَ bi'sa کتنی بری ہے
ٱلشَّرَابُ l-sharābu پینے کی چیز
وَسَآءَتْ wasāat اور کتنا برا ہے
مُرْتَفَقًا mur'tafaqan مقام/ دوستی

آیت 30 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلًا

(اور) جو ایمان لائے اور کام بھی نیک کرتے رہے تو ہم نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نےعمل کئے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
إِنَّا innā بیشک ہم
لَا lā نہیں
نُضِيعُ nuḍīʿu ہم ضائع کرتے
أَجْرَ ajra اجر
مَنْ man جو کوئی
أَحْسَنَ aḥsana اچھا کرے
عَمَلًا ʿamalan عمل کو

آیت 31 - سورہ الكهف: 28 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ جَنَّـٰتُ عَدْنٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهِمُ ٱلْأَنْهَـٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍۢ وَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًۭا مِّن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۚ نِعْمَ ٱلثَّوَابُ وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًۭا

ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لئے
جَنَّـٰتُ jannātu باغات ہیں
عَدْنٍۢ ʿadnin ہمیشہ کے
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهِمُ taḥtihimu ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
يُحَلَّوْنَ yuḥallawna وہ پہنائے جائیں گے
فِيهَا fīhā ان میں
مِنْ min میں سے
أَسَاوِرَ asāwira کنگنوں
مِن min کے
ذَهَبٍۢ dhahabin سونے
وَيَلْبَسُونَ wayalbasūna اور پہنیں گے
ثِيَابًا thiyāban لباس
خُضْرًۭا khuḍ'ran سبز
مِّن min سے
سُندُسٍۢ sundusin باریک ریشم
وَإِسْتَبْرَقٍۢ wa-is'tabraqin اور دبیز ریشم سے
مُّتَّكِـِٔينَ muttakiīna تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
فِيهَا fīhā اس میں
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرَآئِكِ ۚ l-arāiki اونچی مسندوں
نِعْمَ niʿ'ma کتنا اچھا
ٱلثَّوَابُ l-thawābu بدلہ ہے
وَحَسُنَتْ waḥasunat اور کتنا اچھا ہے
مُرْتَفَقًۭا mur'tafaqan مقام/دوستی

آیت 32 - سورہ الكهف: 14 الفاظ

۞ وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلًۭا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَـٰبٍۢ وَحَفَفْنَـٰهُمَا بِنَخْلٍۢ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرْعًۭا

اور ان سے دو شخصوں کا حال بیان کرو جن میں سے ایک ہم نے انگور کے دو باغ (عنایت) کئے تھے اور ان کے گردا گرد کھجوروں کے درخت لگا دیئے تھے اور ان کے درمیان کھیتی پیدا کردی تھی

۞ وَٱضْرِبْ wa-iḍ'rib اور بیان کیجئے
لَهُم lahum ان کے لئے
مَّثَلًۭا mathalan ایک مثال
رَّجُلَيْنِ rajulayni دو لوگوں کی
جَعَلْنَا jaʿalnā بنائے ہم نے
لِأَحَدِهِمَا li-aḥadihimā ان دونوں میں سے ایک کے لئے
جَنَّتَيْنِ jannatayni دو باغ
مِنْ min کے
أَعْنَـٰبٍۢ aʿnābin انگوروں
وَحَفَفْنَـٰهُمَا waḥafafnāhumā اور گھیر لیا ہم نے ان دونوں کو
بِنَخْلٍۢ binakhlin کھجوروں کے ساتھ
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان
زَرْعًۭا zarʿan کھیت

آیت 33 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

كِلْتَا ٱلْجَنَّتَيْنِ ءَاتَتْ أُكُلَهَا وَلَمْ تَظْلِم مِّنْهُ شَيْـًۭٔا ۚ وَفَجَّرْنَا خِلَـٰلَهُمَا نَهَرًۭا

دونوں باغ (کثرت سے) پھل لاتے۔ اور اس (کی پیداوار) میں کسی طرح کی کمی نہ ہوتی اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کر رکھی تھی

كِلْتَا kil'tā دونوں
ٱلْجَنَّتَيْنِ l-janatayni باغوں نے
ءَاتَتْ ātat دیئے
أُكُلَهَا ukulahā اپنے پھل
وَلَمْ walam اور نہ
تَظْلِم taẓlim کمی کی
مِّنْهُ min'hu اس میں سے
شَيْـًۭٔا ۚ shayan کچھ بھی
وَفَجَّرْنَا wafajjarnā اور پھاڑ دی ہم نے
خِلَـٰلَهُمَا khilālahumā ان دونوں کے بیچ
نَهَرًۭا naharan ایک نہر

آیت 34 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

وَكَانَ لَهُۥ ثَمَرٌۭ فَقَالَ لِصَـٰحِبِهِۦ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَنَا۠ أَكْثَرُ مِنكَ مَالًۭا وَأَعَزُّ نَفَرًۭا

اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں

وَكَانَ wakāna اور ہوا
لَهُۥ lahu اس کے لئے
ثَمَرٌۭ thamarun پھل/ نفع
فَقَالَ faqāla تو کہا
لِصَـٰحِبِهِۦ liṣāḥibihi اپنے ساتھی کو
وَهُوَ wahuwa اور وہ اس سے
يُحَاوِرُهُۥٓ yuḥāwiruhu بات چیت کررہا تھا
أَنَا۠ anā میں
أَكْثَرُ aktharu زیادہ ہوں
مِنكَ minka تجھ سے
مَالًۭا mālan مال میں
وَأَعَزُّ wa-aʿazzu اور زیادہ عزت والا
نَفَرًۭا nafaran اولاد میں

آیت 35 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

وَدَخَلَ جَنَّتَهُۥ وَهُوَ ظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ قَالَ مَآ أَظُنُّ أَن تَبِيدَ هَـٰذِهِۦٓ أَبَدًۭا

اور (ایسی شیخیوں) سے اپنے حق میں ظلم کرتا ہوا اپنے باغ میں داخل ہوا۔ کہنے لگا کہ میں نہیں خیال کرتا کہ یہ باغ کبھی تباہ ہو

وَدَخَلَ wadakhala اور وہ داخل ہوا
جَنَّتَهُۥ jannatahu اپنے باغ میں
وَهُوَ wahuwa اس حال میں کہ وہ
ظَالِمٌۭ ẓālimun ظلم کرنے والا تھا اپنی جان پر
لِّنَفْسِهِۦ linafsihi اپنی ذات پر
قَالَ qāla کہنے لگا
مَآ mā نہیں
أَظُنُّ aẓunnu میں سمجھتا
أَن an کہ
تَبِيدَ tabīda ہلاک ہوگا/ برباد ہوگا
هَـٰذِهِۦٓ hādhihi یہ
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی

آیت 36 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

وَمَآ أَظُنُّ ٱلسَّاعَةَ قَآئِمَةًۭ وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّى لَأَجِدَنَّ خَيْرًۭا مِّنْهَا مُنقَلَبًۭا

اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھی جگہ پاؤں گا

وَمَآ wamā اور نہیں
أَظُنُّ aẓunnu میں سمجھتا کہ
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت
قَآئِمَةًۭ qāimatan آنے والی ہے
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
رُّدِدتُّ rudidttu میں لوٹایا گیا
إِلَىٰ ilā کی طرف
رَبِّى rabbī اپنے رب
لَأَجِدَنَّ la-ajidanna البتہ میں ضرور پاؤں گا
خَيْرًۭا khayran بہتر
مِّنْهَا min'hā اس سے
مُنقَلَبًۭا munqalaban لوٹنا/ انجام

آیت 37 - سورہ الكهف: 16 الفاظ

قَالَ لَهُۥ صَاحِبُهُۥ وَهُوَ يُحَاوِرُهُۥٓ أَكَفَرْتَ بِٱلَّذِى خَلَقَكَ مِن تُرَابٍۢ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍۢ ثُمَّ سَوَّىٰكَ رَجُلًۭا

تو اس کا دوست جو اس سے گفتگو کر رہا تھا کہنے لگا کہ کیا تم اس (خدا) سے کفر کرتے ہو جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں پورا مرد بنایا

قَالَ qāla کہا
لَهُۥ lahu اس کو
صَاحِبُهُۥ ṣāḥibuhu اس کے ساتھ نے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
يُحَاوِرُهُۥٓ yuḥāwiruhu اس سے بات کر رہا تھا
أَكَفَرْتَ akafarta کیا تو انکار کرتا ہے
بِٱلَّذِى bi-alladhī اس ذات کا
خَلَقَكَ khalaqaka جس نے پیدا کیا تجھ کو
مِن min سے
تُرَابٍۢ turābin مٹی
ثُمَّ thumma پھر
مِن min سے
نُّطْفَةٍۢ nuṭ'fatin نطفے
ثُمَّ thumma پھر
سَوَّىٰكَ sawwāka بنایا تجھ کو
رَجُلًۭا rajulan ایک مرد/ شخص

آیت 38 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

لَّـٰكِنَّا۠ هُوَ ٱللَّهُ رَبِّى وَلَآ أُشْرِكُ بِرَبِّىٓ أَحَدًۭا

مگر میں تو یہ کہتا ہوں کہ خدا ہی میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا

لَّـٰكِنَّا۠ lākinnā لیکن
هُوَ huwa وہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
رَبِّى rabbī میرا رب ہے
وَلَآ walā اور نہیں
أُشْرِكُ ush'riku میں شریک ٹھہراتا
بِرَبِّىٓ birabbī اپنے رب کے ساتھ
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 39 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَلَوْلَآ إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ ٱللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِٱللَّهِ ۚ إِن تَرَنِ أَنَا۠ أَقَلَّ مِنكَ مَالًۭا وَوَلَدًۭا

اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کیوں نہ کہا۔ اگر تم مجھے مال واولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو

وَلَوْلَآ walawlā اور کیوں نہ
إِذْ idh جب
دَخَلْتَ dakhalta تم داخل ہوئے
جَنَّتَكَ jannataka اپنے باغ میں
قُلْتَ qul'ta کہا تو نے
مَا mā جو
شَآءَ shāa چاہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَا lā نہیں
قُوَّةَ quwwata قوت
إِلَّا illā مگر
بِٱللَّهِ ۚ bil-lahi ساتھ اللہ کے
إِن in اگر
تَرَنِ tarani تم دیکھتے ہو مجھ کو
أَنَا۠ anā میں
أَقَلَّ aqalla کم تر ہوں
مِنكَ minka تجھ سے
مَالًۭا mālan مال میں
وَوَلَدًۭا wawaladan اور اولاد میں

آیت 40 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

فَعَسَىٰ رَبِّىٓ أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًۭا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًۭا زَلَقًا

تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہوجائے

فَعَسَىٰ faʿasā تو امید ہے کہ
رَبِّىٓ rabbī میرا رب
أَن an کہ
يُؤْتِيَنِ yu'tiyani دے دے مجھ کو
خَيْرًۭا khayran بہتر
مِّن min سے
جَنَّتِكَ jannatika تیرے باغ
وَيُرْسِلَ wayur'sila اور بھیجے
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
حُسْبَانًۭا ḥus'bānan ایک عذاب/ آفت
مِّنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان (سے)
فَتُصْبِحَ fatuṣ'biḥa تو ہوجائے یہ
صَعِيدًۭا ṣaʿīdan میدان
زَلَقًا zalaqan صاف

آیت 41 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

أَوْ يُصْبِحَ مَآؤُهَا غَوْرًۭا فَلَن تَسْتَطِيعَ لَهُۥ طَلَبًۭا

یا اس (کی نہر) کا پانی گہرا ہوجائے تو پھر تم اسے نہ لاسکو

أَوْ aw یا
يُصْبِحَ yuṣ'biḥa ہوجائے
مَآؤُهَا māuhā پانی اس کا
غَوْرًۭا ghawran گہرا
فَلَن falan تو ہرگز نہیں
تَسْتَطِيعَ tastaṭīʿa تم استطاعت رکھتے
لَهُۥ lahu اس کے لئے
طَلَبًۭا ṭalaban طلب کرنے کی

آیت 42 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِۦ فَأَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ عَلَىٰ مَآ أَنفَقَ فِيهَا وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّىٓ أَحَدًۭا

اور اس کے میووں کو عذاب نے آگھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر کر رہ گیا۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا

وَأُحِيطَ wa-uḥīṭa اور وہ گھیر لیا گیا
بِثَمَرِهِۦ bithamarihi ساتھ اپنے پھل کے
فَأَصْبَحَ fa-aṣbaḥa تو ہوگیا/ شروع ہوا
يُقَلِّبُ yuqallibu الٹ پلٹ کرنے
كَفَّيْهِ kaffayhi اپنی دونوں ہتھیلیاں
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَآ mā جو
أَنفَقَ anfaqa خرچ کیا تھا اس نے
فِيهَا fīhā اس میں
وَهِىَ wahiya اور وہ
خَاوِيَةٌ khāwiyatun گرا پڑا تھا
عَلَىٰ ʿalā پر
عُرُوشِهَا ʿurūshihā اپنی چھتوں
وَيَقُولُ wayaqūlu اور وہ کہہ رہا تھا
يَـٰلَيْتَنِى yālaytanī اے کاش کہ میں
لَمْ lam نہ
أُشْرِكْ ush'rik میں شریک ٹھہراتا
بِرَبِّىٓ birabbī اپنے رب کے ساتھ
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 43 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

وَلَمْ تَكُن لَّهُۥ فِئَةٌۭ يَنصُرُونَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا

(اس وقت) خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوئی اور نہ وہ بدلہ لے سکا

وَلَمْ walam اور نہ
تَكُن takun تھی
لَّهُۥ lahu اس کے لئے
فِئَةٌۭ fi-atun کوئی جماعت
يَنصُرُونَهُۥ yanṣurūnahu جو مدد کرتی اس کی
مِن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَمَا wamā اور نہ تھا
كَانَ kāna وہ
مُنتَصِرًا muntaṣiran اپنی مدد کرنے والا/ بدلہ لینے والا

آیت 44 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

هُنَالِكَ ٱلْوَلَـٰيَةُ لِلَّهِ ٱلْحَقِّ ۚ هُوَ خَيْرٌۭ ثَوَابًۭا وَخَيْرٌ عُقْبًۭا

یہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہی کی ہے۔ اسی کا صلہ بہتر اور (اسی کا) بدلہ اچھا ہے

هُنَالِكَ hunālika اسی جگہ
ٱلْوَلَـٰيَةُ l-walāyatu مدد
لِلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لئے
ٱلْحَقِّ ۚ l-ḥaqi برحق
هُوَ huwa وہ
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
ثَوَابًۭا thawāban بدلے کے اعتبار سے
وَخَيْرٌ wakhayrun اور بہتر ہے
عُقْبًۭا ʿuq'ban انجام کے اعتبار سے

آیت 45 - سورہ الكهف: 23 الفاظ

وَٱضْرِبْ لَهُم مَّثَلَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا كَمَآءٍ أَنزَلْنَـٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخْتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيمًۭا تَذْرُوهُ ٱلرِّيَـٰحُ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ مُّقْتَدِرًا

اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

وَٱضْرِبْ wa-iḍ'rib اور بیان کرو
لَهُم lahum ان کے لئے
مَّثَلَ mathala مثال
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
كَمَآءٍ kamāin جیسے پانی
أَنزَلْنَـٰهُ anzalnāhu اتارا ہم نے اس کو
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
فَٱخْتَلَطَ fa-ikh'talaṭa تو رَل مل گئی
بِهِۦ bihi ساتھ اس پانی کے
نَبَاتُ nabātu نباتات
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین کی
فَأَصْبَحَ fa-aṣbaḥa تو وہ ہوگئی
هَشِيمًۭا hashīman ریزہ ریزہ
تَذْرُوهُ tadhrūhu اڑاتی ہیں اس کو
ٱلرِّيَـٰحُ ۗ l-riyāḥu ہوائیں
وَكَانَ wakāna اور ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
مُّقْتَدِرًا muq'tadiran قدرت رکھنے والا

آیت 46 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

ٱلْمَالُ وَٱلْبَنُونَ زِينَةُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ ثَوَابًۭا وَخَيْرٌ أَمَلًۭا

مال اور بیٹے تو دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں

ٱلْمَالُ al-mālu مال
وَٱلْبَنُونَ wal-banūna اور بیٹے
زِينَةُ zīnatu رونق ہیں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کی
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُ wal-bāqiyātu اور باقی رہنے والیاں
ٱلصَّـٰلِحَـٰتُ l-ṣāliḥātu نیکیاں ہیں
خَيْرٌ khayrun جو بہتر ہیں
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّكَ rabbika تیرے رب کے
ثَوَابًۭا thawāban ثواب کے اعتبار سے
وَخَيْرٌ wakhayrun اور بہتر ہیں
أَمَلًۭا amalan امید کے اعتبار سے

آیت 47 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

وَيَوْمَ نُسَيِّرُ ٱلْجِبَالَ وَتَرَى ٱلْأَرْضَ بَارِزَةًۭ وَحَشَرْنَـٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ أَحَدًۭا

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
نُسَيِّرُ nusayyiru ہم چلائیں گے
ٱلْجِبَالَ l-jibāla پہاڑوں کو
وَتَرَى watarā اور تم دیکھو گے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
بَارِزَةًۭ bārizatan کھلی ہوئی/ ظاہر
وَحَشَرْنَـٰهُمْ waḥasharnāhum اور اکٹھا کرلیں گے ان کو
فَلَمْ falam پھر نہیں
نُغَادِرْ nughādir ہم چھوڑیں گے
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک کو

آیت 48 - سورہ الكهف: 16 الفاظ

وَعُرِضُوا۟ عَلَىٰ رَبِّكَ صَفًّۭا لَّقَدْ جِئْتُمُونَا كَمَا خَلَقْنَـٰكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍۭ ۚ بَلْ زَعَمْتُمْ أَلَّن نَّجْعَلَ لَكُم مَّوْعِدًۭا

اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا

وَعُرِضُوا۟ waʿuriḍū اور وہ پیش کئے جائیں گے
عَلَىٰ ʿalā پر
رَبِّكَ rabbika تیرے رب
صَفًّۭا ṣaffan صف در صف
لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
جِئْتُمُونَا ji'tumūnā آگئے تم ہمارے پاس
كَمَا kamā جیسا کہ
خَلَقْنَـٰكُمْ khalaqnākum پیدا کیا تھا ہم نے تم کو
أَوَّلَ awwala پہلی بار/ پہلی مرتبہ
مَرَّةٍۭ ۚ marratin پہلی بار/ پہلی مرتبہ
بَلْ bal بلکہ
زَعَمْتُمْ zaʿamtum سمجھا تم نے/ گمان کیا تم نے
أَلَّن allan کہ ہرگز نہیں
نَّجْعَلَ najʿala ہم نے بنایا
لَكُم lakum تمہارے لئے
مَّوْعِدًۭا mawʿidan کوئی وعدے کا وقت

آیت 49 - سورہ الكهف: 27 الفاظ

وَوُضِعَ ٱلْكِتَـٰبُ فَتَرَى ٱلْمُجْرِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا فِيهِ وَيَقُولُونَ يَـٰوَيْلَتَنَا مَالِ هَـٰذَا ٱلْكِتَـٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةًۭ وَلَا كَبِيرَةً إِلَّآ أَحْصَىٰهَا ۚ وَوَجَدُوا۟ مَا عَمِلُوا۟ حَاضِرًۭا ۗ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًۭا

اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا

وَوُضِعَ wawuḍiʿa اور رکھ دی جائے گی
ٱلْكِتَـٰبُ l-kitābu کتاب
فَتَرَى fatarā تو تم دیکھو گے
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرموں کو
مُشْفِقِينَ mush'fiqīna ڈر رہے ہوں گے
مِمَّا mimmā اس کے بارے میں جو
فِيهِ fīhi اس میں ہے
وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہیں گے
يَـٰوَيْلَتَنَا yāwaylatanā ہائے افسوس ہم پر
مَالِ māli کیا ہوگیا
هَـٰذَا hādhā اس
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کو
لَا lā نہیں
يُغَادِرُ yughādiru چھوڑا اس نے
صَغِيرَةًۭ ṣaghīratan کسی چھوٹی چیز کو
وَلَا walā اور نہ
كَبِيرَةً kabīratan کسی بڑی چیز کو
إِلَّآ illā مگر
أَحْصَىٰهَا ۚ aḥṣāhā اس نے گھیر رکھا ہے اس کو/ شمار کر رکھا ہے اس کو
وَوَجَدُوا۟ wawajadū اور وہ پالیں گے
مَا mā جو
عَمِلُوا۟ ʿamilū انہوں نے عمل کئے
حَاضِرًۭا ۗ ḥāḍiran حاضر
وَلَا walā اور نہ
يَظْلِمُ yaẓlimu ظلم کرے گا
رَبُّكَ rabbuka تیرا رب
أَحَدًۭا aḥadan کسی ایک پر

آیت 50 - سورہ الكهف: 26 الفاظ

وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ ٱسْجُدُوا۟ لِـَٔادَمَ فَسَجَدُوٓا۟ إِلَّآ إِبْلِيسَ كَانَ مِنَ ٱلْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِۦٓ ۗ أَفَتَتَّخِذُونَهُۥ وَذُرِّيَّتَهُۥٓ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِى وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّۢ ۚ بِئْسَ لِلظَّـٰلِمِينَ بَدَلًۭا

اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس (نے نہ کیا) وہ جنات میں سے تھا تو اپنے پروردگار کے حکم سے باہر ہوگیا۔ کیا تم اس کو اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو۔ حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں (اور شیطان کی دوستی) ظالموں کے لئے (خدا کی دوستی کا) برا بدل ہے

وَإِذْ wa-idh اور جب
قُلْنَا qul'nā کہا ہم نے
لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ lil'malāikati فرشتوں سے
ٱسْجُدُوا۟ us'judū سجدہ کرو
لِـَٔادَمَ liādama آدم (علیہ السلام) کے لئے
فَسَجَدُوٓا۟ fasajadū تو ان سب نے سجدہ کیا
إِلَّآ illā سوائے
إِبْلِيسَ ib'līsa ابلیس کے
كَانَ kāna تھا وہ
مِنَ mina میں سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں
فَفَسَقَ fafasaqa تو اس نے نافرمانی کی
عَنْ ʿan
أَمْرِ amri حکم سے
رَبِّهِۦٓ ۗ rabbihi اپنے رب کے
أَفَتَتَّخِذُونَهُۥ afatattakhidhūnahu کیا بھلا تم بناتے ہو اس کو
وَذُرِّيَّتَهُۥٓ wadhurriyyatahu اور اس کی اولاد کو
أَوْلِيَآءَ awliyāa دوست/ مددگار
مِن min
دُونِى dūnī میرے سوا/ مجھے چھوڑ کر
وَهُمْ wahum حالانکہ وہ
لَكُمْ lakum تمہارے لئے
عَدُوٌّۢ ۚ ʿaduwwun دشمن ہے
بِئْسَ bi'sa کتنا برا ہے
لِلظَّـٰلِمِينَ lilẓẓālimīna ظالموں کے لئے
بَدَلًۭا badalan بدل

آیت 51 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

۞ مَّآ أَشْهَدتُّهُمْ خَلْقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنفُسِهِمْ وَمَا كُنتُ مُتَّخِذَ ٱلْمُضِلِّينَ عَضُدًۭا

میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت۔ اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا

۞ مَّآ mā
أَشْهَدتُّهُمْ ashhadttuhum میں نے حاضر کیا تھا ان کو
خَلْقَ khalqa پیدائش میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کی
وَلَا walā اور نہ
خَلْقَ khalqa پیدائش میں
أَنفُسِهِمْ anfusihim ان کے نفسوں کی
وَمَا wamā اور نہیں
كُنتُ kuntu ہوں میں
مُتَّخِذَ muttakhidha بنانے والا
ٱلْمُضِلِّينَ l-muḍilīna گمراہ کرنے والوں کو
عَضُدًۭا ʿaḍudan مددگار

آیت 52 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

وَيَوْمَ يَقُولُ نَادُوا۟ شُرَكَآءِىَ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَهُمْ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُم مَّوْبِقًۭا

اور جس دن خدا فرمائے گا کہ (اب) میرے شریکوں کو جن کی نسبت تم گمان (الوہیت) رکھتے تھے بلاؤ تو وہ ان کے بلائیں گے مگر وہ ان کو کچھ جواب نہ دیں گے۔ اور ہم ان کے بیچ میں ایک ہلاکت کی جگہ بنادیں گے

وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يَقُولُ yaqūlu وہ کہے گا
نَادُوا۟ nādū پکارو
شُرَكَآءِىَ shurakāiya میرے شریکوں کو
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ جنہیں
زَعَمْتُمْ zaʿamtum گمان کرتے تھے تم
فَدَعَوْهُمْ fadaʿawhum وہ پکاریں گے ان کو
فَلَمْ falam پس نہ
يَسْتَجِيبُوا۟ yastajībū وہ جواب دیں گے
لَهُمْ lahum ان کو
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور ہم بنادیں گے
بَيْنَهُم baynahum ان کے درمیان
مَّوْبِقًۭا mawbiqan ہلاکت کی جگہ

آیت 53 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

وَرَءَا ٱلْمُجْرِمُونَ ٱلنَّارَ فَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا۟ عَنْهَا مَصْرِفًۭا

اور گنہگار لوگ دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں پڑنے والے ہیں۔ اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے

وَرَءَا waraā اور دیکھیں گے
ٱلْمُجْرِمُونَ l-muj'rimūna مجرم
ٱلنَّارَ l-nāra آگ کو
فَظَنُّوٓا۟ faẓannū تو وہ سمجھ لیں گے
أَنَّهُم annahum بیشک وہ
مُّوَاقِعُوهَا muwāqiʿūhā گرنے والے ہیں اس میں
وَلَمْ walam اور وہ نہ
يَجِدُوا۟ yajidū پائیں گے
عَنْهَا ʿanhā اس سے
مَصْرِفًۭا maṣrifan لوٹنے کی جگہ/ بچنے کا راستہ

آیت 54 - سورہ الكهف: 14 الفاظ

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٍۢ ۚ وَكَانَ ٱلْإِنسَـٰنُ أَكْثَرَ شَىْءٍۢ جَدَلًۭا

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
صَرَّفْنَا ṣarrafnā پھیر پھیر کے بیان کیں ہم نے
فِى fī میں
هَـٰذَا hādhā اس
ٱلْقُرْءَانِ l-qur'āni قرآن
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لئے
مِن min
كُلِّ kulli ہر طرح کی
مَثَلٍۢ ۚ mathalin مثال میں سے
وَكَانَ wakāna اور ہے
ٱلْإِنسَـٰنُ l-insānu انسان
أَكْثَرَ akthara زیادہ
شَىْءٍۢ shayin ہر چیز سے
جَدَلًۭا jadalan جھگڑنے والا

آیت 55 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَمَا مَنَعَ ٱلنَّاسَ أَن يُؤْمِنُوٓا۟ إِذْ جَآءَهُمُ ٱلْهُدَىٰ وَيَسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّهُمْ إِلَّآ أَن تَأْتِيَهُمْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ ٱلْعَذَابُ قُبُلًۭا

اور لوگوں کے پاس جب ہدایت آگئی تو ان کو کس چیز نے منع کیا کہ ایمان لائیں۔ اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگیں۔ بجز اس کے کہ (اس بات کے منتظر ہوں کہ) انہیں بھی پہلوں کا سا معاملہ پیش آئے یا ان پر عذاب سامنے آموجود ہو

وَمَا wamā اور نہیں
مَنَعَ manaʿa روکا
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
أَن an کہ
يُؤْمِنُوٓا۟ yu'minū وہ ایمان لائیں
إِذْ idh جب
جَآءَهُمُ jāahumu آئی ان کے پاس
ٱلْهُدَىٰ l-hudā ہدایت
وَيَسْتَغْفِرُوا۟ wayastaghfirū اور بخشش مانگیں
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب سے
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
تَأْتِيَهُمْ tatiyahum آجائے ان کے پاس
سُنَّةُ sunnatu طریقہ
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کا
أَوْ aw یا
يَأْتِيَهُمُ yatiyahumu آئے ان کے پاس
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
قُبُلًۭا qubulan سامنے سے

آیت 56 - سورہ الكهف: 18 الفاظ

وَمَا نُرْسِلُ ٱلْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ ۚ وَيُجَـٰدِلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِٱلْبَـٰطِلِ لِيُدْحِضُوا۟ بِهِ ٱلْحَقَّ ۖ وَٱتَّخَذُوٓا۟ ءَايَـٰتِى وَمَآ أُنذِرُوا۟ هُزُوًۭا

اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجا کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کی نعمتوں کی) خوشخبریاں سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کی (سند) سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا

وَمَا wamā اور نہیں
نُرْسِلُ nur'silu ہم بھیجتے
ٱلْمُرْسَلِينَ l-mur'salīna رسولوں کو
إِلَّا illā مگر
مُبَشِّرِينَ mubashirīna خوش خبری دینے والے
وَمُنذِرِينَ ۚ wamundhirīna اور ڈرانے والے
وَيُجَـٰدِلُ wayujādilu اور جھگڑتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِٱلْبَـٰطِلِ bil-bāṭili ساتھ باطل کے
لِيُدْحِضُوا۟ liyud'ḥiḍū تاکہ زائل کردیں/ پھسلا دیں
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱلْحَقَّ ۖ l-ḥaqa حق کو
وَٱتَّخَذُوٓا۟ wa-ittakhadhū اور انہوں نے بنالیا
ءَايَـٰتِى āyātī میری آیات کو
وَمَآ wamā اور جس سے
أُنذِرُوا۟ undhirū وہ ڈرائے گئے
هُزُوًۭا huzuwan مذاق

آیت 57 - سورہ الكهف: 30 الفاظ

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِۦ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِىَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ ۚ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَقْرًۭا ۖ وَإِن تَدْعُهُمْ إِلَى ٱلْهُدَىٰ فَلَن يَهْتَدُوٓا۟ إِذًا أَبَدًۭا

اور اس سے ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کے کلام سے سمجھایا گیا تو اُس نے اس سے منہ پھیر لیا۔ اور جو اعمال وہ آگے کرچکا اس کو بھول گیا۔ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیئے کہ اسے سمجھ نہ سکیں۔ اور کانوں میں ثقل (پیدا کردیا ہے کہ سن نہ سکیں) اور اگر تم ان کو رستے کی طرف بلاؤ تو کبھی رستے پر نہ آئیں گے

وَمَنْ waman اور کون
أَظْلَمُ aẓlamu بڑا ظالم ہے
مِمَّن mimman اس سے جو
ذُكِّرَ dhukkira نصیحت کیا گیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کے
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کی
فَأَعْرَضَ fa-aʿraḍa ذریعے پھر اسنے اعراض برتا
عَنْهَا ʿanhā اس سے
وَنَسِىَ wanasiya اور بھول گیا
مَا mā جو
قَدَّمَتْ qaddamat آگے بھیجا
يَدَاهُ ۚ yadāhu اس کے دونوں ہاتھوں نے
إِنَّا innā بیشک ہم نے
جَعَلْنَا jaʿalnā ، بنائے ہم نے
عَلَىٰ ʿalā پر
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں (پر)
أَكِنَّةً akinnatan غلاف
أَن an کہ
يَفْقَهُوهُ yafqahūhu سمجھ سکیں وہ اس کو
وَفِىٓ wafī اور ان کے
ءَاذَانِهِمْ ādhānihim کانوں میں
وَقْرًۭا ۖ waqran بوجھ کو
وَإِن wa-in اور اگر
تَدْعُهُمْ tadʿuhum تم پکارو/ بلاؤ ان کو
إِلَى ilā طرف
ٱلْهُدَىٰ l-hudā ہدایت کی
فَلَن falan تو ہرگزنہ
يَهْتَدُوٓا۟ yahtadū ہدایت پائیں گے
إِذًا idhan تب
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی

آیت 58 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

وَرَبُّكَ ٱلْغَفُورُ ذُو ٱلرَّحْمَةِ ۖ لَوْ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُوا۟ لَعَجَّلَ لَهُمُ ٱلْعَذَابَ ۚ بَل لَّهُم مَّوْعِدٌۭ لَّن يَجِدُوا۟ مِن دُونِهِۦ مَوْئِلًۭا

اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

وَرَبُّكَ warabbuka اور رب تیرا
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru بخشنے والا ہے
ذُو dhū
ٱلرَّحْمَةِ ۖ l-raḥmati صاحب رحمت ہے
لَوْ law اگر
يُؤَاخِذُهُم yuākhidhuhum وہ پکڑے ان کو
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَسَبُوا۟ kasabū انہوں نے کمائی کی
لَعَجَّلَ laʿajjala البتہ جلدی دے گا
لَهُمُ lahumu ان کو
ٱلْعَذَابَ ۚ l-ʿadhāba عذاب
بَل bal بلکہ
لَّهُم lahum ان کے لئے
مَّوْعِدٌۭ mawʿidun وعدے کا ایک وقت ہے
لَّن lan ہرگز نہ
يَجِدُوا۟ yajidū پائیں گے
مِن min
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا
مَوْئِلًۭا mawilan لوٹنے کی جگہ

آیت 59 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

وَتِلْكَ ٱلْقُرَىٰٓ أَهْلَكْنَـٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا۟ وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًۭا

اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا

وَتِلْكَ watil'ka اور یہ
ٱلْقُرَىٰٓ l-qurā بستیاں
أَهْلَكْنَـٰهُمْ ahlaknāhum ہلاک کیا ہم نے ان کو
لَمَّا lammā جب
ظَلَمُوا۟ ẓalamū انہوں نے ظلم کیا
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنایا ہم نے
لِمَهْلِكِهِم limahlikihim ان کی ہلاکت کے لئے
مَّوْعِدًۭا mawʿidan ایک مقررہ وقت

آیت 60 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِفَتَىٰهُ لَآ أَبْرَحُ حَتَّىٰٓ أَبْلُغَ مَجْمَعَ ٱلْبَحْرَيْنِ أَوْ أَمْضِىَ حُقُبًۭا

اور جب موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ جب تک دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں ہٹنے کا نہیں خواہ برسوں چلتا رہوں

وَإِذْ wa-idh اور جب
قَالَ qāla کہا
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ (علیہ السلام) نے
لِفَتَىٰهُ lifatāhu اپنے نوجوان کو/ غلام کو/ خادم کو
لَآ lā نہ
أَبْرَحُ abraḥu میں پلٹوں گا/ نہ میں پھروں گا
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
أَبْلُغَ ablugha میں پہنچ جاؤں
مَجْمَعَ majmaʿa جمع ہونے کی جگہ
ٱلْبَحْرَيْنِ l-baḥrayni دو دریاؤں کے
أَوْ aw یا
أَمْضِىَ amḍiya میں چلتا رہوں گا
حُقُبًۭا ḥuquban برسوں/ مدتوں

آیت 61 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَيْنِهِمَا نَسِيَا حُوتَهُمَا فَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِى ٱلْبَحْرِ سَرَبًۭا

جب ان کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنالیا

فَلَمَّا falammā تو جب
بَلَغَا balaghā وہ دونوں پہنچے
مَجْمَعَ majmaʿa سنگم پر/جمع ہونے کی جگہ پر
بَيْنِهِمَا baynihimā درمیان ان دو دریاؤں کے
نَسِيَا nasiyā تو دونوں بھول گئے
حُوتَهُمَا ḥūtahumā اپنی مچھلی کو
فَٱتَّخَذَ fa-ittakhadha پس اس نے بنا لیا
سَبِيلَهُۥ sabīlahu اپنا راستہ
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
سَرَبًۭا saraban سرنگ کی طرح

آیت 62 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَىٰهُ ءَاتِنَا غَدَآءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَـٰذَا نَصَبًۭا

جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔ اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہوگئی ہے

فَلَمَّا falammā تو جب
جَاوَزَا jāwazā وہ آگے بڑھے
قَالَ qāla کہا
لِفَتَىٰهُ lifatāhu اپنے خادم سے
ءَاتِنَا ātinā لائیے ہمارے پاس
غَدَآءَنَا ghadāanā ہمارا ناشتہ/ دوپہر کا کھانا
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
لَقِينَا laqīnā ملاقات کی ہم نے
مِن min سے
سَفَرِنَا safarinā اس سفر
هَـٰذَا hādhā اپنے
نَصَبًۭا naṣaban تھکاوٹ سے

آیت 63 - سورہ الكهف: 20 الفاظ

قَالَ أَرَءَيْتَ إِذْ أَوَيْنَآ إِلَى ٱلصَّخْرَةِ فَإِنِّى نَسِيتُ ٱلْحُوتَ وَمَآ أَنسَىٰنِيهُ إِلَّا ٱلشَّيْطَـٰنُ أَنْ أَذْكُرَهُۥ ۚ وَٱتَّخَذَ سَبِيلَهُۥ فِى ٱلْبَحْرِ عَجَبًۭا

(اس نے) کہا کہ بھلا آپ نے دیکھا کہ جب ہم نے پتھر کے ساتھ آرام کیا تھا تو میں مچھلی (وہیں) بھول گیا۔ اور مجھے (آپ سے) اس کا ذکر کرنا شیطان نے بھلا دیا۔ اور اس نے عجب طرح سے دریا میں اپنا رستہ لیا

قَالَ qāla اس نے کہا
أَرَءَيْتَ ara-ayta ، کیا دیکھا تم نے
إِذْ idh جب
أَوَيْنَآ awaynā ہم نے پناہ لی تھی
إِلَى ilā طرف
ٱلصَّخْرَةِ l-ṣakhrati چٹان کی
فَإِنِّى fa-innī تو بیشک میں
نَسِيتُ nasītu میں بھول گیا
ٱلْحُوتَ l-ḥūta مچھلی کو
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنسَىٰنِيهُ ansānīhu بھلایا مجھے اس کو
إِلَّا illā مگر
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان نے
أَنْ an کہ
أَذْكُرَهُۥ ۚ adhkurahu میں ذکر کروں اس کا
وَٱتَّخَذَ wa-ittakhadha اور اس نے بنالیا تھا
سَبِيلَهُۥ sabīlahu اپنا راستہ
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
عَجَبًۭا ʿajaban عجیب طریقے سے

آیت 64 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ ۚ فَٱرْتَدَّا عَلَىٰٓ ءَاثَارِهِمَا قَصَصًۭا

(موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے

قَالَ qāla (موسیٰ نے) کہا
ذَٰلِكَ dhālika یہی ہے
مَا mā جو
كُنَّا kunnā تھے ہم
نَبْغِ ۚ nabghi ہم چاہتے
فَٱرْتَدَّا fa-ir'taddā تو وہ دونوں پلٹے
عَلَىٰٓ ʿalā پر
ءَاثَارِهِمَا āthārihimā اپنے نشانوں
قَصَصًۭا qaṣaṣan نشان قدم تلاش کرتے ہوئے

آیت 65 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

فَوَجَدَا عَبْدًۭا مِّنْ عِبَادِنَآ ءَاتَيْنَـٰهُ رَحْمَةًۭ مِّنْ عِندِنَا وَعَلَّمْنَـٰهُ مِن لَّدُنَّا عِلْمًۭا

(وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا

فَوَجَدَا fawajadā تو دونوں نے پایا
عَبْدًۭا ʿabdan ایک بندے کو
مِّنْ min میں سے
عِبَادِنَآ ʿibādinā ہمارے بندوں
ءَاتَيْنَـٰهُ ātaynāhu دی تھی ہم نے اس کو
رَحْمَةًۭ raḥmatan رحمت
مِّنْ min سے
عِندِنَا ʿindinā اپنے پاس (سے)
وَعَلَّمْنَـٰهُ waʿallamnāhu اور سکھایا تھا ہم نے اس کو
مِن min
لَّدُنَّا ladunnā اپنے پاس سے
عِلْمًۭا ʿil'man علم

آیت 66 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰ هَلْ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰٓ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًۭا

موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں

قَالَ qāla کہا
لَهُۥ lahu اس کو
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ نے
هَلْ hal کیا
أَتَّبِعُكَ attabiʿuka میں پیروی کروں آپ کی
عَلَىٰٓ ʿalā اوپر اس بات کے
أَن an کہ
تُعَلِّمَنِ tuʿallimani تو سکھائے مجھ کو
مِمَّا mimmā اس میں سے
عُلِّمْتَ ʿullim'ta جو تو سکھایا گیا
رُشْدًۭا rush'dan سمجھ بوجھ

آیت 67 - سورہ الكهف: 6 الفاظ

قَالَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا

(خضر نے) کہا کہ تم میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکو گے

قَالَ qāla اس نے کہا
إِنَّكَ innaka بیشک تو
لَن lan ہرگز نہ
تَسْتَطِيعَ tastaṭīʿa تو استطاعت رکھے گا
مَعِىَ maʿiya میرے ساتھ
صَبْرًۭا ṣabran صبر کی

آیت 68 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَىٰ مَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ خُبْرًۭا

اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر کر بھی کیوں کرسکتے ہو

وَكَيْفَ wakayfa اور کس طرح
تَصْبِرُ taṣbiru تم صبر کرسکتے ہو
عَلَىٰ ʿalā اوپر اس کے
مَا mā جو
لَمْ lam نہیں
تُحِطْ tuḥiṭ تم نے احاطہ کیا
بِهِۦ bihi سے
خُبْرًۭا khub'ran اس کا پوری پوری معرفت کے ساتھ/ پوری سمجھ

آیت 69 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

قَالَ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ صَابِرًۭا وَلَآ أَعْصِى لَكَ أَمْرًۭا

(موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔ اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا

قَالَ qāla اس نے کہا
سَتَجِدُنِىٓ satajidunī عنقریب تم پاؤ گے مجھ کو
إِن in اگر
شَآءَ shāa چاہا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
صَابِرًۭا ṣābiran صبر کرنے والا
وَلَآ walā اور نہیں
أَعْصِى aʿṣī میں نافرمانی کروں گا
لَكَ laka تیرے لئے
أَمْرًۭا amran کسی حکم میں/ کسی بات میں

آیت 70 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

قَالَ فَإِنِ ٱتَّبَعْتَنِى فَلَا تَسْـَٔلْنِى عَن شَىْءٍ حَتَّىٰٓ أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًۭا

(خضر نے) کہا کہ اگر تم میرے ساتھ رہنا چاہو تو (شرط یہ ہے) مجھ سے کوئی بات نہ پوچھنا جب تک میں خود اس کا ذکر تم سے نہ کروں

قَالَ qāla کہا
فَإِنِ fa-ini پھر اگر
ٱتَّبَعْتَنِى ittabaʿtanī تم پیروی کرو میری
فَلَا falā پس نہ
تَسْـَٔلْنِى tasalnī تم سوال کرنا مجھ سے
عَن ʿan کسی
شَىْءٍ shayin چیز کے بارے میں
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
أُحْدِثَ uḥ'ditha میں بیان کروں
لَكَ laka تمہارے لئے
مِنْهُ min'hu اس میں سے
ذِكْرًۭا dhik'ran ذکر کرنا/ بیان کرنا

آیت 71 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا رَكِبَا فِى ٱلسَّفِينَةِ خَرَقَهَا ۖ قَالَ أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا لَقَدْ جِئْتَ شَيْـًٔا إِمْرًۭا

تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی

فَٱنطَلَقَا fa-inṭalaqā تو دونوں چل دیئے
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
رَكِبَا rakibā وہ دونوں سوار ہوئے
فِى fī میں
ٱلسَّفِينَةِ l-safīnati کشتی
خَرَقَهَا ۖ kharaqahā تو اس نے پھاڑ دیا اس کو
قَالَ qāla کہا
أَخَرَقْتَهَا akharaqtahā تم نے پھاڑ دیا اس کو
لِتُغْرِقَ litugh'riqa تاکہ غرق کرے
أَهْلَهَا ahlahā اس کے رہنے والوں کو (سواروں کو)
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
جِئْتَ ji'ta لایا تو
شَيْـًٔا shayan چیز
إِمْرًۭا im'ran بہت بھاری

آیت 72 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

قَالَ أَلَمْ أَقُلْ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا

(خضر نے) کہا۔ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے

قَالَ qāla اس نے کہا
أَلَمْ alam کیا میں نے
أَقُلْ aqul کہا نہ تھا
إِنَّكَ innaka بیشک تو
لَن lan ہرگز نہ
تَسْتَطِيعَ tastaṭīʿa تو استطاعت رکھے گا
مَعِىَ maʿiya میرے ساتھ
صَبْرًۭا ṣabran صبر کی

آیت 73 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِى بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِى مِنْ أَمْرِى عُسْرًۭا

(موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے

قَالَ qāla کہا
لَا lā نہ
تُؤَاخِذْنِى tuākhidh'nī آپ مؤاخذہ کیجئے میرا/ نہ پکڑئیے مجھ کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
نَسِيتُ nasītu میں بھول جاؤں
وَلَا walā اور نہ
تُرْهِقْنِى tur'hiq'nī آپ مجھ پر چھا جائیے
مِنْ min میں سے
أَمْرِى amrī میرے معاملے
عُسْرًۭا ʿus'ran تنگی کے ساتھ/ سختی کے ساتھ

آیت 74 - سورہ الكهف: 16 الفاظ

فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَا لَقِيَا غُلَـٰمًۭا فَقَتَلَهُۥ قَالَ أَقَتَلْتَ نَفْسًۭا زَكِيَّةًۢ بِغَيْرِ نَفْسٍۢ لَّقَدْ جِئْتَ شَيْـًۭٔا نُّكْرًۭا

پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی

فَٱنطَلَقَا fa-inṭalaqā تو دونوں چل دیئے
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
لَقِيَا laqiyā وہ دونوں ملے
غُلَـٰمًۭا ghulāman ایک بچے کو
فَقَتَلَهُۥ faqatalahu تو اس نے قتل کردیا اس کو
قَالَ qāla کہا
أَقَتَلْتَ aqatalta کیا تو نے قتل کردیا
نَفْسًۭا nafsan ایک جان کو/ ایک شخص کو
زَكِيَّةًۢ zakiyyatan معصوم/ پاک/ بےگناہ
بِغَيْرِ bighayri بغیر
نَفْسٍۢ nafsin کسی جان کے
لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
جِئْتَ ji'ta تو لایا ہے / مرتکب ہوا ہے
شَيْـًۭٔا shayan ایک چیز کا
نُّكْرًۭا nuk'ran جو قابل نفرت ہے/ ناپسندیدہ ہے

آیت 75 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

۞ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِىَ صَبْرًۭا

(خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں کرسکو گے

۞ قَالَ qāla کہا
أَلَمْ alam کیا نہیں
أَقُل aqul میں نے کہا تھا
لَّكَ laka تجھ کو
إِنَّكَ innaka بیشک تو
لَن lan ہرگز نہیں
تَسْتَطِيعَ tastaṭīʿa تو استطاعت رکھتا
مَعِىَ maʿiya میرے ساتھ
صَبْرًۭا ṣabran صبر کی

آیت 76 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَىْءٍۭ بَعْدَهَا فَلَا تُصَـٰحِبْنِى ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّى عُذْرًۭا

انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے

قَالَ qāla کہا
إِن in اگر
سَأَلْتُكَ sa-altuka میں سوال کروں تجھ سے
عَن ʿan کا
شَىْءٍۭ shayin کسی چیز کا
بَعْدَهَا baʿdahā اس کے بعد
فَلَا falā تو نہ
تُصَـٰحِبْنِى ۖ tuṣāḥib'nī تو ساتھ رکھنا مجھ کو
قَدْ qad تحقیق
بَلَغْتَ balaghta پہنچا تجھ کو
مِن min سے
لَّدُنِّى ladunnī میری طرف (سے)
عُذْرًۭا ʿudh'ran عذر

آیت 77 - سورہ الكهف: 24 الفاظ

فَٱنطَلَقَا حَتَّىٰٓ إِذَآ أَتَيَآ أَهْلَ قَرْيَةٍ ٱسْتَطْعَمَآ أَهْلَهَا فَأَبَوْا۟ أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًۭا يُرِيدُ أَن يَنقَضَّ فَأَقَامَهُۥ ۖ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًۭا

پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا)

فَٱنطَلَقَا fa-inṭalaqā تو دونوں چل دیے
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَآ idhā جب
أَتَيَآ atayā وہ دونوں آئے
أَهْلَ ahla والوں کے
قَرْيَةٍ qaryatin ایک بستی (والوں کے پاس)
ٱسْتَطْعَمَآ is'taṭʿamā تو ان دونوں نے کھانا مانگا
أَهْلَهَا ahlahā اس کے رہنے والوں سے
فَأَبَوْا۟ fa-abaw تو انہوں نے انکار کردیا
أَن an کہ
يُضَيِّفُوهُمَا yuḍayyifūhumā وہ مہمان بنائیں ان کو
فَوَجَدَا fawajadā تو ان دونوں نے پائی
فِيهَا fīhā اس میں
جِدَارًۭا jidāran ایک دیوار
يُرِيدُ yurīdu وہ چاہتی تھی
أَن an کہ
يَنقَضَّ yanqaḍḍa ٹوٹ جائے۔ ٹوٹ گرے
فَأَقَامَهُۥ ۖ fa-aqāmahu تو اس نے قائم کردیا اس کو
قَالَ qāla اس نے کہا
لَوْ law اگر
شِئْتَ shi'ta تو چاہتا
لَتَّخَذْتَ lattakhadhta البتہ تو لے لیتا
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
أَجْرًۭا ajran اجرت

آیت 78 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

قَالَ هَـٰذَا فِرَاقُ بَيْنِى وَبَيْنِكَ ۚ سَأُنَبِّئُكَ بِتَأْوِيلِ مَا لَمْ تَسْتَطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا

خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔ (مگر) جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں

قَالَ qāla کہا
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
فِرَاقُ firāqu جدائی
بَيْنِى baynī میرے درمیان
وَبَيْنِكَ ۚ wabaynika اور تیرے درمیان
سَأُنَبِّئُكَ sa-unabbi-uka عنقریب میں بتاؤں گا تجھ کو
بِتَأْوِيلِ bitawīli حقیقت
مَا mā اس کی جو
لَمْ lam نہیں
تَسْتَطِع tastaṭiʿ تو کرسکا
عَّلَيْهِ ʿalayhi اس پر
صَبْرًا ṣabran صبر

آیت 79 - سورہ الكهف: 17 الفاظ

أَمَّا ٱلسَّفِينَةُ فَكَانَتْ لِمَسَـٰكِينَ يَعْمَلُونَ فِى ٱلْبَحْرِ فَأَرَدتُّ أَنْ أَعِيبَهَا وَكَانَ وَرَآءَهُم مَّلِكٌۭ يَأْخُذُ كُلَّ سَفِينَةٍ غَصْبًۭا

(کہ وہ جو) کشتی (تھی) غریب لوگوں کی تھی جو دریا میں محنت (کرکے یعنی کشتیاں چلا کر گذارہ) کرتے تھے۔ اور ان کے سامنے (کی طرف) ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا تو میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کردوں (تاکہ وہ اسے غصب نہ کرسکے)

أَمَّا ammā رہی
ٱلسَّفِينَةُ l-safīnatu کشتی
فَكَانَتْ fakānat تو وہ تھی
لِمَسَـٰكِينَ limasākīna مسکینوں کی
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna جو کام کرتے تھے
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر (میں)
فَأَرَدتُّ fa-aradttu تو میں نے چاہا
أَنْ an کہ
أَعِيبَهَا aʿībahā میں عیب دار کردوں اس کو
وَكَانَ wakāna اور تھا
وَرَآءَهُم warāahum ان کے پیچھے
مَّلِكٌۭ malikun ایک بادشاہ
يَأْخُذُ yakhudhu جو لے رہا تھا
كُلَّ kulla ہر
سَفِينَةٍ safīnatin کشتی کو
غَصْبًۭا ghaṣban ظلم سے۔ چھین کر۔ غصب کرکے

آیت 80 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

وَأَمَّا ٱلْغُلَـٰمُ فَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِينَآ أَن يُرْهِقَهُمَا طُغْيَـٰنًۭا وَكُفْرًۭا

اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے

وَأَمَّا wa-ammā اور رہا
ٱلْغُلَـٰمُ l-ghulāmu لڑکا
فَكَانَ fakāna تو تھے
أَبَوَاهُ abawāhu اس کے والدین
مُؤْمِنَيْنِ mu'minayni دونوں مومن
فَخَشِينَآ fakhashīnā تو ڈرہوا ہم کو
أَن an کہ
يُرْهِقَهُمَا yur'hiqahumā وہ غالب آجائے ان دونوں پر
طُغْيَـٰنًۭا ṭugh'yānan سرکشی سے
وَكُفْرًۭا wakuf'ran اور کفر کے ساتھ

آیت 81 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

فَأَرَدْنَآ أَن يُبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيْرًۭا مِّنْهُ زَكَوٰةًۭ وَأَقْرَبَ رُحْمًۭا

تو ہم نے چاہا کہ ان کا پروردگار اس کی جگہ ان کو اور (بچّہ) عطا فرمائے جو پاک طینتی میں اور محبت میں اس سے بہتر ہو

فَأَرَدْنَآ fa-aradnā تو ارادہ کیا ہم نے
أَن an کہ
يُبْدِلَهُمَا yub'dilahumā بدل کردے ان کو
رَبُّهُمَا rabbuhumā ان کا رب
خَيْرًۭا khayran بہتر
مِّنْهُ min'hu اس سے
زَكَوٰةًۭ zakatan پاکیزگی میں
وَأَقْرَبَ wa-aqraba اور زیادہ قریب
رُحْمًۭا ruḥ'man شفقت میں۔ رحمت میں

آیت 82 - سورہ الكهف: 35 الفاظ

وَأَمَّا ٱلْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَـٰمَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِى ٱلْمَدِينَةِ وَكَانَ تَحْتَهُۥ كَنزٌۭ لَّهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَـٰلِحًۭا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَن يَبْلُغَآ أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنزَهُمَا رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ وَمَا فَعَلْتُهُۥ عَنْ أَمْرِى ۚ ذَٰلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًۭا

اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔ اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔ یہ ان باتوں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ کرسکے

وَأَمَّا wa-ammā اور جہاں تک
ٱلْجِدَارُ l-jidāru دیوار کا تعلق ہے
فَكَانَ fakāna تو تھی
لِغُلَـٰمَيْنِ lighulāmayni دو لڑکوں کی
يَتِيمَيْنِ yatīmayni دونوں یتیم
فِى fī میں
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati شہر میں
وَكَانَ wakāna اور تھا
تَحْتَهُۥ taḥtahu اس کے نیچے
كَنزٌۭ kanzun ایک خزانہ
لَّهُمَا lahumā ان دونوں کا
وَكَانَ wakāna اور تھا
أَبُوهُمَا abūhumā ان کا والد
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan نیک
فَأَرَادَ fa-arāda تو ارادہ کیا
رَبُّكَ rabbuka تیرے رب نے
أَن an کہ
يَبْلُغَآ yablughā وہ دونوں پہنچیں
أَشُدَّهُمَا ashuddahumā اپنی جوانی کو
وَيَسْتَخْرِجَا wayastakhrijā اور نکالیں
كَنزَهُمَا kanzahumā اپنے خزانے کو
رَحْمَةًۭ raḥmatan بطور رحمت
مِّن min سے
رَّبِّكَ ۚ rabbika تیرے رب کی طرف سے
وَمَا wamā اور نہیں
فَعَلْتُهُۥ faʿaltuhu میں نے کہا اس کو
عَنْ ʿan سے
أَمْرِى ۚ amrī اپنے حکم سے
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
تَأْوِيلُ tawīlu حقیقت
مَا mā جو
لَمْ lam نہیں
تَسْطِع tasṭiʿ تم استطاعت رکھ سکے
عَّلَيْهِ ʿalayhi اس پر
صَبْرًۭا ṣabran صبر کی

آیت 83 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

وَيَسْـَٔلُونَكَ عَن ذِى ٱلْقَرْنَيْنِ ۖ قُلْ سَأَتْلُوا۟ عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا

اور تم سے ذوالقرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں اس کا کسی قدر حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں

وَيَسْـَٔلُونَكَ wayasalūnaka اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَن ʿan کے
ذِى dhī ذوالقرنین
ٱلْقَرْنَيْنِ ۖ l-qarnayni ذوالقرنین کے بارے میں
قُلْ qul کہہ دیجیے
سَأَتْلُوا۟ sa-atlū عنقریب میں پڑھوں گا
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
مِّنْهُ min'hu اس میں سے
ذِكْرًا dhik'ran کچھ ذکر۔ کچھ حال

آیت 84 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

إِنَّا مَكَّنَّا لَهُۥ فِى ٱلْأَرْضِ وَءَاتَيْنَـٰهُ مِن كُلِّ شَىْءٍۢ سَبَبًۭا

ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا

إِنَّا innā بیشک ہم نے
مَكَّنَّا makkannā اقتدار دیا تھا ہم نے
لَهُۥ lahu اس کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
وَءَاتَيْنَـٰهُ waātaynāhu اور دئیے تھے ہم نے اس کو
مِن min سے
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز میں سے
سَبَبًۭا sababan اسباب

آیت 85 - سورہ الكهف: 2 الفاظ

فَأَتْبَعَ سَبَبًا

تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا

فَأَتْبَعَ fa-atbaʿa تو اس نے پیروی کی
سَبَبًا sababan اسباب کی

آیت 86 - سورہ الكهف: 24 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ ٱلشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِى عَيْنٍ حَمِئَةٍۢ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًۭا ۗ قُلْنَا يَـٰذَا ٱلْقَرْنَيْنِ إِمَّآ أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّآ أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًۭا

یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے کی جگہ پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ ایک کیچڑ کی ندی میں ڈوب رہا ہے اور اس (ندی) کے پاس ایک قوم دیکھی۔ ہم نے کہا ذوالقرنین! تم ان کو خواہ تکلیف دو خواہ ان (کے بارے) میں بھلائی اختیار کرو (دونوں باتوں میں تم کو قدرت ہے)

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
بَلَغَ balagha وہ پہنچ گیا
مَغْرِبَ maghriba غروب ہونے کی جگہ
ٱلشَّمْسِ l-shamsi سورج
وَجَدَهَا wajadahā پایا اس کو
تَغْرُبُ taghrubu غروب ہورہا ہے
فِى fī میں
عَيْنٍ ʿaynin ایک چشمے (میں)
حَمِئَةٍۢ ḥami-atin گدلے۔ کیچڑ والے
وَوَجَدَ wawajada اور پایا
عِندَهَا ʿindahā اس کے پاس
قَوْمًۭا ۗ qawman ایک قوم کو
قُلْنَا qul'nā کہا ہم نے
يَـٰذَا yādhā اے
ٱلْقَرْنَيْنِ l-qarnayni ذوالقرنین
إِمَّآ immā خواہ
أَن an یہ
تُعَذِّبَ tuʿadhiba تو عذاب دے۔ سزا دے
وَإِمَّآ wa-immā اور خواہ یہ
أَن an کہ
تَتَّخِذَ tattakhidha تو اختیار کرے
فِيهِمْ fīhim ان کے معاملے میں
حُسْنًۭا ḥus'nan بھلائی

آیت 87 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُۥ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِۦ فَيُعَذِّبُهُۥ عَذَابًۭا نُّكْرًۭا

ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا

قَالَ qāla اس نے کہا
أَمَّا ammā رہا وہ
مَن man جو
ظَلَمَ ẓalama ظلم کرتا ہے
فَسَوْفَ fasawfa تو عنقریب
نُعَذِّبُهُۥ nuʿadhibuhu ہم عذاب دیں گے اس کو
ثُمَّ thumma پھر
يُرَدُّ yuraddu وہ لوٹایاجائے گا
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کی (طرف)
فَيُعَذِّبُهُۥ fayuʿadhibuhu تو وہ عذاب دے گا اس کو
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب
نُّكْرًۭا nuk'ran سخت

آیت 88 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

وَأَمَّا مَنْ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًۭا فَلَهُۥ جَزَآءً ٱلْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُۥ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًۭا

اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔ اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے

وَأَمَّا wa-ammā اور رہا
مَنْ man جو
ءَامَنَ āmana ایمان لایا
وَعَمِلَ waʿamila اور عمل کیے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
فَلَهُۥ falahu تو اس کے لیے
جَزَآءً jazāan جزا ہے ۔ بدلہ ہے
ٱلْحُسْنَىٰ ۖ l-ḥus'nā اچھی (جزا ہے ۔ اچھا بدلہ ہے)
وَسَنَقُولُ wasanaqūlu اور عنقریب ہم کہیں گے
لَهُۥ lahu اس سے
مِنْ min سے
أَمْرِنَا amrinā اپنے حکم میں (سے)
يُسْرًۭا yus'ran آسان

آیت 89 - سورہ الكهف: 3 الفاظ

ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا

پھر اس نے ایک اور سامان (سفر کا) کیا

ثُمَّ thumma پھر
أَتْبَعَ atbaʿa اس نے پیروی کی
سَبَبًا sababan اسباب کی

آیت 90 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ ٱلشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍۢ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرًۭا

یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے جن کے لئے ہم نے سورج کے اس طرف کوئی اوٹ نہیں بنائی تھی

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
بَلَغَ balagha وہ پہنچا
مَطْلِعَ maṭliʿa طلوع ہونے کی جگہ
ٱلشَّمْسِ l-shamsi سورج کے
وَجَدَهَا wajadahā پایا اس کو
تَطْلُعُ taṭluʿu کہ طلوع ہو رہا ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
قَوْمٍۢ qawmin ایک قوم (پر)
لَّمْ lam نہیں
نَجْعَل najʿal بنایا ہم نے
لَّهُم lahum ان کے لیے
مِّن min کے
دُونِهَا dūnihā اس کے ادھر
سِتْرًۭا sit'ran کوئی پردہ۔ اوٹ

آیت 91 - سورہ الكهف: 6 الفاظ

كَذَٰلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًۭا

(حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
وَقَدْ waqad اور تحقیق
أَحَطْنَا aḥaṭnā گھیر رکھا تھا ہم نے
بِمَا bimā جو
لَدَيْهِ ladayhi اس کے پاس تھا
خُبْرًۭا khub'ran خبر میں سے

آیت 92 - سورہ الكهف: 3 الفاظ

ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا

پھر اس نے ایک اور سامان کیا

ثُمَّ thumma پھر
أَتْبَعَ atbaʿa اس نے پیروی کی
سَبَبًا sababan اسباب کی

آیت 93 - سورہ الكهف: 13 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ بَيْنَ ٱلسَّدَّيْنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوْمًۭا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًۭا

یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
بَلَغَ balagha وہ پہنچا
بَيْنَ bayna درمیان
ٱلسَّدَّيْنِ l-sadayni دو پہاڑوں کے
وَجَدَ wajada اس نے پایا
مِن min سے
دُونِهِمَا dūnihimā ان کے علاوہ
قَوْمًۭا qawman ایک قوم کو
لَّا lā نہ
يَكَادُونَ yakādūna قریب تھے
يَفْقَهُونَ yafqahūna کہ سمجھتے
قَوْلًۭا qawlan بات کو

آیت 94 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰذَا ٱلْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَىٰٓ أَن تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّۭا

ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰذَا yādhā اے
ٱلْقَرْنَيْنِ l-qarnayni اے ذوالقرنین
إِنَّ inna بیشک
يَأْجُوجَ yajūja یاجوج
وَمَأْجُوجَ wamajūja اور ماجوج
مُفْسِدُونَ muf'sidūna فساد کرنے والے ہیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
فَهَلْ fahal تو کیا
نَجْعَلُ najʿalu ہم بنائیں
لَكَ laka تیرے لیے
خَرْجًا kharjan خراج۔ ٹیکس
عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
تَجْعَلَ tajʿala تو بنائے
بَيْنَنَا baynanā ہمارے درمیان
وَبَيْنَهُمْ wabaynahum اور ان کے درمیان
سَدًّۭا saddan ایک بند۔ روک

آیت 95 - سورہ الكهف: 12 الفاظ

قَالَ مَا مَكَّنِّى فِيهِ رَبِّى خَيْرٌۭ فَأَعِينُونِى بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا

قَالَ qāla اس نے کہا
مَا mā جو
مَكَّنِّى makkannī قدرت دی ہے مجھ کو
فِيهِ fīhi اس میں
رَبِّى rabbī میرے رب نے
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
فَأَعِينُونِى fa-aʿīnūnī پس تم سب مدد کرو میری
بِقُوَّةٍ biquwwatin ساتھ قوت کے
أَجْعَلْ ajʿal میں بناؤں
بَيْنَكُمْ baynakum تمہارے درمیان
وَبَيْنَهُمْ wabaynahum اور ان کے درمیان
رَدْمًا radman ایک مضبوط دیوار

آیت 96 - سورہ الكهف: 19 الفاظ

ءَاتُونِى زُبَرَ ٱلْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ ٱلصَّدَفَيْنِ قَالَ ٱنفُخُوا۟ ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَعَلَهُۥ نَارًۭا قَالَ ءَاتُونِىٓ أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًۭا

تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں

ءَاتُونِى ātūnī دو مجھ کو
زُبَرَ zubara چادریں
ٱلْحَدِيدِ ۖ l-ḥadīdi لوہے کی (چادریں)۔ (لوہے کے) ٹکڑے
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
سَاوَىٰ sāwā برابر کردیا
بَيْنَ bayna درمیان
ٱلصَّدَفَيْنِ l-ṣadafayni دو کناروں کے
قَالَ qāla کہا
ٱنفُخُوا۟ ۖ unfukhū پھونکو
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
جَعَلَهُۥ jaʿalahu کردیا اس کو
نَارًۭا nāran آگ
قَالَ qāla کہا
ءَاتُونِىٓ ātūnī دو مجھ کو
أُفْرِغْ uf'righ میں انڈیلوں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
قِطْرًۭا qiṭ'ran پگھلا ہوا تانبا

آیت 97 - سورہ الكهف: 8 الفاظ

فَمَا ٱسْطَـٰعُوٓا۟ أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ لَهُۥ نَقْبًۭا

پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں

فَمَا famā تو نہ
ٱسْطَـٰعُوٓا۟ is'ṭāʿū ہمت ہوئی
أَن an کہ
يَظْهَرُوهُ yaẓharūhu وہ چڑھ سکیں اس پر
وَمَا wamā اور نہ
ٱسْتَطَـٰعُوا۟ is'taṭāʿū وہ طاقت رکھتے تھے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
نَقْبًۭا naqban نقب لگانے کی

آیت 98 - سورہ الكهف: 15 الفاظ

قَالَ هَـٰذَا رَحْمَةٌۭ مِّن رَّبِّى ۖ فَإِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّى جَعَلَهُۥ دَكَّآءَ ۖ وَكَانَ وَعْدُ رَبِّى حَقًّۭا

بولا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کردے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے

قَالَ qāla کہا
هَـٰذَا hādhā یہ
رَحْمَةٌۭ raḥmatun رحمت ہے
مِّن min کی
رَّبِّى ۖ rabbī میرے رب (کی)
فَإِذَا fa-idhā پھر جب
جَآءَ jāa آجائے گا
وَعْدُ waʿdu وعدہ
رَبِّى rabbī میرے رب
جَعَلَهُۥ jaʿalahu مقررہ وقت کردے گا اس کو
دَكَّآءَ ۖ dakkāa برابر۔ ریزہ ریزہ
وَكَانَ wakāna اور ہے
وَعْدُ waʿdu وعدہ
رَبِّى rabbī میرے رب کا
حَقًّۭا ḥaqqan سچ۔ برحق

آیت 99 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

۞ وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍۢ يَمُوجُ فِى بَعْضٍۢ ۖ وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَجَمَعْنَـٰهُمْ جَمْعًۭا

(اس روز) ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ (روئے زمین پر پھیل کر) ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع کرلیں گے

۞ وَتَرَكْنَا wataraknā اور ہم چھوڑ دیں گے
بَعْضَهُمْ baʿḍahum ان میں سے بعض کو
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
يَمُوجُ yamūju مل جل جائیں گے۔ لہریں ماریں گے
فِى fī میں
بَعْضٍۢ ۖ baʿḍin بعض
وَنُفِخَ wanufikha اور پھونک ماری جائے گی
فِى fī میں
ٱلصُّورِ l-ṣūri صور (میں)
فَجَمَعْنَـٰهُمْ fajamaʿnāhum تو ہم جمع کرلیں گے ان کو
جَمْعًۭا jamʿan جمع کرنا

آیت 100 - سورہ الكهف: 5 الفاظ

وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْكَـٰفِرِينَ عَرْضًا

اور اُس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے

وَعَرَضْنَا waʿaraḍnā اور ہم پیش کریں گے
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کو
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
لِّلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کے لیے
عَرْضًا ʿarḍan پیش کرنا

آیت 101 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

ٱلَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِى غِطَآءٍ عَن ذِكْرِى وَكَانُوا۟ لَا يَسْتَطِيعُونَ سَمْعًا

جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَانَتْ kānat تھیں
أَعْيُنُهُمْ aʿyunuhum ان کی آنکھیں
فِى fī میں
غِطَآءٍ ghiṭāin پردے (میں)
عَن ʿan سے
ذِكْرِى dhik'rī میرے ذکر (سے)
وَكَانُوا۟ wakānū اور تھے وہ
لَا lā نہ
يَسْتَطِيعُونَ yastaṭīʿūna استطاعت رکھتے
سَمْعًا samʿan سننے کی

آیت 102 - سورہ الكهف: 14 الفاظ

أَفَحَسِبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن يَتَّخِذُوا۟ عِبَادِى مِن دُونِىٓ أَوْلِيَآءَ ۚ إِنَّآ أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَـٰفِرِينَ نُزُلًۭا

کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے

أَفَحَسِبَ afaḥasiba کیا بھلا گمان رکھتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
أَن an کہ
يَتَّخِذُوا۟ yattakhidhū وہ بنالیں گے
عِبَادِى ʿibādī میرے بندوں کو
مِن min
دُونِىٓ dūnī میرے سوا
أَوْلِيَآءَ ۚ awliyāa دوست مددگار
إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَعْتَدْنَا aʿtadnā تیار کی ہم نے
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
لِلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کے لیے
نُزُلًۭا nuzulan بطور مہمان کے

آیت 103 - سورہ الكهف: 5 الفاظ

قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُم بِٱلْأَخْسَرِينَ أَعْمَـٰلًا

کہہ دو کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں

قُلْ qul کہہ دیجئے
هَلْ hal کیا
نُنَبِّئُكُم nunabbi-ukum ہم بتائیں تم کو
بِٱلْأَخْسَرِينَ bil-akhsarīna سب سے زیادہ خسارے والے۔ سب سے زیادہ ظالم لوگ
أَعْمَـٰلًا aʿmālan اعمال میں۔ اعمال کے اعتبار سے

آیت 104 - سورہ الكهف: 11 الفاظ

ٱلَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا

وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ضَلَّ ḍalla گم ہوگئی
سَعْيُهُمْ saʿyuhum ان کی کوشش
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَهُمْ wahum اور وہ
يَحْسَبُونَ yaḥsabūna سمجھتے ہیں
أَنَّهُمْ annahum بیشک وہ
يُحْسِنُونَ yuḥ'sinūna اچھے کررہے ہیں
صُنْعًا ṣun'ʿan کام

آیت 105 - سورہ الكهف: 14 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِمْ وَلِقَآئِهِۦ فَحَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَزْنًۭا

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے انکار کیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات سے
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
وَلِقَآئِهِۦ waliqāihi اور اس کی ملاقات سے
فَحَبِطَتْ faḥabiṭat تو ضائع ہوگئے
أَعْمَـٰلُهُمْ aʿmāluhum ان کے اعمال
فَلَا falā تو نہیں
نُقِيمُ nuqīmu ہم قائم کریں گے۔ ہم دیکھیں گے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
وَزْنًۭا waznan کوئی وزن

آیت 106 - سورہ الكهف: 9 الفاظ

ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا۟ وَٱتَّخَذُوٓا۟ ءَايَـٰتِى وَرُسُلِى هُزُوًا

یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی

ذَٰلِكَ dhālika یہ
جَزَآؤُهُمْ jazāuhum ان کی جزا
جَهَنَّمُ jahannamu جہنم ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَفَرُوا۟ kafarū جو انہوں نے کفر کیا
وَٱتَّخَذُوٓا۟ wa-ittakhadhū اور بنالیا
ءَايَـٰتِى āyātī میری آیات کو
وَرُسُلِى warusulī اور میرے رسولوں کو
هُزُوًا huzuwan مذاق

آیت 107 - سورہ الكهف: 10 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّـٰتُ ٱلْفِرْدَوْسِ نُزُلًا

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے کام کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
كَانَتْ kānat ہیں
لَهُمْ lahum ان کے لیے
جَنَّـٰتُ jannātu باغ
ٱلْفِرْدَوْسِ l-fir'dawsi فردوس کے
نُزُلًا nuzulan مہمانی کے طور پر

آیت 108 - سورہ الكهف: 6 الفاظ

خَـٰلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلًۭا

ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے

خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا fīhā ان میں
لَا lā نہ
يَبْغُونَ yabghūna چاہیں گے
عَنْهَا ʿanhā ان سے
حِوَلًۭا ḥiwalan بدلنا۔ ٹلنا

آیت 109 - سورہ الكهف: 18 الفاظ

قُل لَّوْ كَانَ ٱلْبَحْرُ مِدَادًۭا لِّكَلِمَـٰتِ رَبِّى لَنَفِدَ ٱلْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَـٰتُ رَبِّى وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِۦ مَدَدًۭا

کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مدد کو لائیں

قُل qul کہہ دیجئے
لَّوْ law اگر
كَانَ kāna ہوجائیں
ٱلْبَحْرُ l-baḥru سمندر
مِدَادًۭا midādan روشنائی
لِّكَلِمَـٰتِ likalimāti باتوں کے لیے
رَبِّى rabbī میرے رب کی
لَنَفِدَ lanafida البتہ ختم ہوجائیں
ٱلْبَحْرُ l-baḥru سمندر
قَبْلَ qabla اس سے پہلے
أَن an کہ
تَنفَدَ tanfada ختم ہوں
كَلِمَـٰتُ kalimātu باتیں
رَبِّى rabbī میرے رب کی
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
جِئْنَا ji'nā لائیں ہم
بِمِثْلِهِۦ bimith'lihi اس کی مانند
مَدَدًۭا madadan مدد۔ اضافہ۔ زیادتی

آیت 110 - سورہ الكهف: 24 الفاظ

قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٌۭ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌۭ وَٰحِدٌۭ ۖ فَمَن كَانَ يَرْجُوا۟ لِقَآءَ رَبِّهِۦ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًۭا صَـٰلِحًۭا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِۦٓ أَحَدًۢا

کہہ دو کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَنَا۠ anā میں
بَشَرٌۭ basharun ایک انسان ہوں
مِّثْلُكُمْ mith'lukum تم جیسا
يُوحَىٰٓ yūḥā وحی کی جاتی ہے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
أَنَّمَآ annamā بیشک
إِلَـٰهُكُمْ ilāhukum الہ تمہارا
إِلَـٰهٌۭ ilāhun اللہ ہے
وَٰحِدٌۭ ۖ wāḥidun ایک ہی
فَمَن faman تو جو کوئی
كَانَ kāna ہو
يَرْجُوا۟ yarjū امید رکھتا
لِقَآءَ liqāa ملاقات کی
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے رب کی
فَلْيَعْمَلْ falyaʿmal پس چاہیے کہ عمل کرے
عَمَلًۭا ʿamalan عمل
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan نیک
وَلَا walā اور نہ
يُشْرِكْ yush'rik شریک ٹھہرائے
بِعِبَادَةِ biʿibādati عبادت میں
رَبِّهِۦٓ rabbihi اپنے رب کی
أَحَدًۢا aḥadan کسی ایک کو

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا إله إلا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود