الإنفطار · جُز 30
جائیں
نشانیاں
قاری
چلانے کی رفتار
آیت کا اعادہ
دہرائیں
خودکار اسکرول
ترجمہ
عربی فونٹ
متن کا حجم
عربی
ترجمہ
حفظ کرنے کا حد
اعادہ
ہر آیت
مکمل لوپ
بنیادی قاری
جاری - A-B لوپ /

سورت Al-Infitar پڑھیں

سورت Al-Infitar (الإنفطار) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 19 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔

10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

سورت Al-Infitar اعداد میں

تاریخِ نزول کا ترتیب
نزول نمبر 82 / 114
(مکی)
81
الفاظ
-88.7% بمقابلہ اوسط
343
حروف
-88.8% بمقابلہ اوسط
1
منٹ پڑھائی
19
آیات
-65.3% بمقابلہ اوسط

کلیدی الفاظ کی تعدد في سورة Al-Infitar

الله 1
رب 1

سب سے زیادہ حروف في سورة Al-Infitar

ل
31
#1
ا
28
#2
م
27
#3
ن
23
#4
و
22
#5
سورت Al-Infitaar پڑھیں
سورة الإنفطار
جُز 30 27.8% (157/564)
حزب 59 56.9% (157/276)

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ ﴿١﴾

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ﴿٢﴾

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿٣﴾

اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿٤﴾

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿٥﴾

تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ﴿٦﴾

اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ﴿٧﴾

(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ﴿٨﴾

اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ﴿٩﴾

مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَـٰفِظِينَ ﴿١٠﴾

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

كِرَامًۭا كَـٰتِبِينَ ﴿١١﴾

عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿١٢﴾

جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ ﴿١٣﴾

بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ ﴿١٤﴾

اور بدکردار دوزخ میں

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿١٥﴾

(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ﴿١٦﴾

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿١٧﴾

اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿١٨﴾

پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ ﴿١٩﴾

جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

بسم الله الرحمن الرحيم جمعہ 24 محرم
الجمعة 24 محرّم
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 25.1 / 29.5
روشنی 21%
نیا چاند 4 دنوں میں
لا حول ولا قوة إلا بالله اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں