الطارق · جُز 30
جائیں
نشانیاں
قاری
چلانے کی رفتار
آیت کا اعادہ
دہرائیں
خودکار اسکرول
ترجمہ
عربی فونٹ
متن کا حجم
عربی
ترجمہ
حفظ کرنے کا حد
اعادہ
ہر آیت
مکمل لوپ
بنیادی قاری
جاری - A-B لوپ /

سورت At-Tariq پڑھیں

سورت At-Tariq (الطارق) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 17 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔

10 جولائی 2026 کو 03:52 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

سورت At-Tariq اعداد میں

تاریخِ نزول کا ترتیب
نزول نمبر 15 / 114
(مکی)
61
الفاظ
-91.5% بمقابلہ اوسط
271
حروف
-91.2% بمقابلہ اوسط
1
منٹ پڑھائی
17
آیات
-68.9% بمقابلہ اوسط

کلیدی الفاظ کی تعدد في سورة At-Tariq

الله 0
رب 0

سب سے زیادہ حروف في سورة At-Tariq

ل
33
#1
ا
24
#2
م
19
#3
ن
16
#4
و
15
#5
سورت At-Taariq پڑھیں
سورة الطارق
جُز 30 45.9% (259/564)
حزب 59 93.8% (259/276)

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

وہ تارا ہے چمکنے والا

إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾

کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾

بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾

کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾

اور بیہودہ بات نہیں ہے

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾

یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾

اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 27 محرم
الاثنين 27 محرّم
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 28.3 / 29.5
روشنی 2%
نیا چاند 1 دن میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح