سورت Ash-Shams پڑھیں

سورت Ash-Shams (الشمس) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 15 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

سورت Ash-Shams اعداد میں

تاریخِ نزول کا ترتیب
نزول نمبر 26 / 114
(مکی)
54
الفاظ
-92.5% بمقابلہ اوسط
255
حروف
-91.7% بمقابلہ اوسط
1
منٹ پڑھائی
15
آیات
-72.6% بمقابلہ اوسط

کلیدی الفاظ کی تعدد

الله 2
رب 1

سب سے زیادہ حروف

ا
31
#1
ه
27
#2
و
24
#3
ل
20
#4
م
16
#5
الشمس · جُز 30
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
► سورت Ash-Shams پڑھیں ◄
سورة الشمس
جُز 30 65.8% (371/564)
حزب 60 33.0% (95/288)

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا ﴿1﴾

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا ﴿2﴾

اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا ﴿3﴾

اور دن کی جب اُسے چمکا دے

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا ﴿4﴾

اور رات کی جب اُسے چھپا لے

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا ﴿5﴾

اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا ﴿6﴾

اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا

وَنَفْسٍۢ وَمَا سَوَّىٰهَا ﴿7﴾

اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا ﴿8﴾

پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا ﴿9﴾

کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا ﴿10﴾

اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ ﴿11﴾

(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا ﴿12﴾

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا ﴿13﴾

تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا ﴿14﴾

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا ﴿15﴾

اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں

بسم الله الرحمن الرحيم بدھ 24 ربیع الثانی
الأربعاء 24 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 25.2 / 29.5
روشنی 20%
نیا چاند 4 دنوں میں
الحمد لله اللہ کی حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود