سورہ الدخان لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الدخان لفظ بہ لفظ

الدخان (الدخان) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 59 آیات، 346 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

346 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الدخان عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الدخان: 1 لفظ

حمٓ

حٰم

حمٓ hha-meem حم

آیت 2 - سورہ الدخان: 2 الفاظ

وَٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ

اس کتاب روشن کی قسم

وَٱلْكِتَـٰبِ wal-kitābi قسم ہے کتاب
ٱلْمُبِينِ l-mubīni روشن کی

آیت 3 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَـٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَنزَلْنَـٰهُ anzalnāhu نازل کیا ہم نے اس کو
فِى fī میں
لَيْلَةٍۢ laylatin ایک رات
مُّبَـٰرَكَةٍ ۚ mubārakatin بابرکت
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
مُنذِرِينَ mundhirīna ڈرانے والے۔ متنبہ کرنے والے

آیت 4 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں

فِيهَا fīhā اس میں
يُفْرَقُ yuf'raqu فیصلہ کیا جاتا ہے
كُلُّ kullu ہر
أَمْرٍ amrin کام کا
حَكِيمٍ ḥakīmin مضبوط

آیت 5 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

أَمْرًۭا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں

أَمْرًۭا amran ایک حکم
مِّنْ min سے
عِندِنَآ ۚ ʿindinā ہماری طرف ۔ ہمارے پاس
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
مُرْسِلِينَ mur'silīna بھیجنے والے

آیت 6 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے

رَحْمَةًۭ raḥmatan رحمت کے طور پر
مِّن min سے
رَّبِّكَ ۚ rabbika تیرے رب کی طرف
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والا ہے

آیت 7 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

رَبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو

رَبِّ rabbi رب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کا
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَآ ۖ baynahumā ان دونوں کے درمیان
إِن in اگر
كُنتُم kuntum ہو تم
مُّوقِنِينَ mūqinīna یقین کرنے والے

آیت 8 - سورہ الدخان: 10 الفاظ

لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ

اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے

لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ huwa وہی
يُحْىِۦ yuḥ'yī وہ زندہ کرتا ہے
وَيُمِيتُ ۖ wayumītu اور وہ موت دیتا ہے
رَبُّكُمْ rabbukum رب تمہارا
وَرَبُّ warabbu اور رب تمہارے
ءَابَآئِكُمُ ābāikumu آباؤاجداد کا۔
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کا

آیت 9 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

بَلْ هُمْ فِى شَكٍّۢ يَلْعَبُونَ

لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں

بَلْ bal بلکہ
هُمْ hum وہ
فِى fī میں
شَكٍّۢ shakkin شک
يَلْعَبُونَ yalʿabūna کھیل رہے ہیں

آیت 10 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍۢ مُّبِينٍۢ

تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا

فَٱرْتَقِبْ fa-ir'taqib پس انتظار کرو
يَوْمَ yawma جس دن
تَأْتِى tatī آئے گا
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
بِدُخَانٍۢ bidukhānin ساتھ دھوئیں کے
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلے

آیت 11 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَـٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے

يَغْشَى yaghshā ڈھانپ لے گا
ٱلنَّاسَ ۖ l-nāsa لوگوں کو
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 12 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں

رَّبَّنَا rabbanā (کہیں گے) اے ہمارے رب
ٱكْشِفْ ik'shif مٹا دے
عَنَّا ʿannā ہم سے
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب کو
إِنَّا innā بیشک ہم
مُؤْمِنُونَ mu'minūna ماننے والے ہیں

آیت 13 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌۭ مُّبِينٌۭ

(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں

أَنَّىٰ annā کہاں سے ہے
لَهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱلذِّكْرَىٰ l-dhik'rā نصیحت
وَقَدْ waqad اور تحقیق
جَآءَهُمْ jāahum آچکا ان کے پاس
رَسُولٌۭ rasūlun رسول
مُّبِينٌۭ mubīnun مبین۔ بیان کرنے والا

آیت 14 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌۭ مَّجْنُونٌ

پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے

ثُمَّ thumma پھر
تَوَلَّوْا۟ tawallaw وہ منہ موڑ گئے
عَنْهُ ʿanhu اس سے
وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
مُعَلَّمٌۭ muʿallamun سکھایا پڑھایا ہے،
مَّجْنُونٌ majnūnun دیوانہ ہے

آیت 15 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ

ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو

إِنَّا innā بیشک ہم
كَاشِفُوا۟ kāshifū ہٹانے والے ہیں
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب کو
قَلِيلًا ۚ qalīlan تھوڑا سا
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
عَآئِدُونَ ʿāidūna لوٹنے والے ہو

آیت 16 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے

يَوْمَ yawma جس دن
نَبْطِشُ nabṭishu ہم پکڑیں گے
ٱلْبَطْشَةَ l-baṭshata پکڑ
ٱلْكُبْرَىٰٓ l-kub'rā بڑی
إِنَّا innā بیشک ہم
مُنتَقِمُونَ muntaqimūna انتقام لینے والے ہیں

آیت 17 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌۭ كَرِيمٌ

اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے

۞ وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
فَتَنَّا fatannā آزمایا ہم نے
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے قبل
قَوْمَ qawma قوم
فِرْعَوْنَ fir'ʿawna فرعون کو
وَجَآءَهُمْ wajāahum اور آیا ان کے پاس
رَسُولٌۭ rasūlun رسول
كَرِيمٌ karīmun کریم۔ عزت والا رسول

آیت 18 - سورہ الدخان: 9 الفاظ

أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ

(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

أَنْ an (اس نے کہا) کہ
أَدُّوٓا۟ addū حوالے کر دو
إِلَىَّ ilayya میری طرف
عِبَادَ ʿibāda بندوں
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے کو
إِنِّى innī بیشک میں
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
رَسُولٌ rasūlun رسول ہوں
أَمِينٌۭ amīnun امانت دار

آیت 19 - سورہ الدخان: 9 الفاظ

وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍۢ

اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں

وَأَن wa-an اور یہ کہ
لَّا lā نہ
تَعْلُوا۟ taʿlū تم سرکشی کرو
عَلَى ʿalā مقابلے پر
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
ءَاتِيكُم ātīkum لایا ہوں تمہارے پاس
بِسُلْطَـٰنٍۢ bisul'ṭānin کھلی
مُّبِينٍۢ mubīnin دلیل

آیت 20 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ

اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

وَإِنِّى wa-innī اور بیشک میں
عُذْتُ ʿudh'tu میں پناہ لے چکا
بِرَبِّى birabbī اپنے رب کی
وَرَبِّكُمْ warabbikum اور تمہارے رب کی
أَن an کہ
تَرْجُمُونِ tarjumūni تم سنگسار کرو مجھے

آیت 21 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ

اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ

وَإِن wa-in اور اگر
لَّمْ lam نہیں
تُؤْمِنُوا۟ tu'minū تم مانو گے
لِى lī میری بات
فَٱعْتَزِلُونِ fa-iʿ'tazilūni تو چھوڑ دو مجھ کو

آیت 22 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌۭ مُّجْرِمُونَ

تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں

فَدَعَا fadaʿā تو اس نے پکارا
رَبَّهُۥٓ rabbahu اپنے رب کو
أَنَّ anna بیشک
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ
قَوْمٌۭ qawmun لوگ
مُّجْرِمُونَ muj'rimūna مجرم ہیں مجرم ہیں

آیت 23 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے

فَأَسْرِ fa-asri تو لے چل
بِعِبَادِى biʿibādī میرے بندوں کو
لَيْلًا laylan راتوں رات
إِنَّكُم innakum بیشک تم
مُّتَّبَعُونَ muttabaʿūna تم پیچھا کیے جانے والے ہو

آیت 24 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌۭ مُّغْرَقُونَ

اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا

وَٱتْرُكِ wa-ut'ruki اور چھوڑ دو
ٱلْبَحْرَ l-baḥra سمندر کو
رَهْوًا ۖ rahwan ساکن
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
جُندٌۭ jundun لشکر ہے
مُّغْرَقُونَ mugh'raqūna غرق ہونے والا

آیت 25 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ

وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے

كَمْ kam کتنے ہی
تَرَكُوا۟ tarakū وہ چھوڑ گئے
مِن min میں سے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات
وَعُيُونٍۢ waʿuyūnin اور چشمے

آیت 26 - سورہ الدخان: 3 الفاظ

وَزُرُوعٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ

اور کھیتیاں اور نفیس مکان

وَزُرُوعٍۢ wazurūʿin اور کھیتیاں
وَمَقَامٍۢ wamaqāmin اورمقام
كَرِيمٍۢ karīmin عمدہ

آیت 27 - سورہ الدخان: 4 الفاظ

وَنَعْمَةٍۢ كَانُوا۟ فِيهَا فَـٰكِهِينَ

اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے

وَنَعْمَةٍۢ wanaʿmatin اور نعمتیں۔ آرام کی چیزیں
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
فِيهَا fīhā اس میں
فَـٰكِهِينَ fākihīna عیش کرنے والے

آیت 28 - سورہ الدخان: 4 الفاظ

كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَـٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ

اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا

كَذَٰلِكَ ۖ kadhālika اسی طرح
وَأَوْرَثْنَـٰهَا wa-awrathnāhā اور وارچ بنادیا ہم نے ان کا
قَوْمًا qawman قوم کو
ءَاخَرِينَ ākharīna دوسری

آیت 29 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ

پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی

فَمَا famā تو نہ
بَكَتْ bakat رویا
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
وَٱلْأَرْضُ wal-arḍu اور زمین
وَمَا wamā اور نہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
مُنظَرِينَ munẓarīna مہلت دئیے جانے والے

آیت 30 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
نَجَّيْنَا najjaynā نجات دی ہم نے
بَنِىٓ banī بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل کو
مِنَ mina سے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب (سے)
ٱلْمُهِينِ l-muhīni رسوا کن

آیت 31 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًۭا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ

(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا

مِن min سے
فِرْعَوْنَ ۚ fir'ʿawna فرعون
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna تھا
عَالِيًۭا ʿāliyan بلند درجے والا،
مِّنَ mina میں سے
ٱلْمُسْرِفِينَ l-mus'rifīna حد سے بڑھنے والوں

آیت 32 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَـٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَـٰلَمِينَ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا

وَلَقَدِ walaqadi اور البتہ تحقیق
ٱخْتَرْنَـٰهُمْ ikh'tarnāhum ترجیح دی تھی ہم نے ان کو
عَلَىٰ ʿalā باوجود
عِلْمٍ ʿil'min علم کے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna جہان والوں

آیت 33 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

وَءَاتَيْنَـٰهُم مِّنَ ٱلْـَٔايَـٰتِ مَا فِيهِ بَلَـٰٓؤٌۭا۟ مُّبِينٌ

اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی

وَءَاتَيْنَـٰهُم waātaynāhum اور دیں ہم نے ان کو
مِّنَ mina میں سے
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti نشانیوں
مَا mā جو
فِيهِ fīhi اس میں
بَلَـٰٓؤٌۭا۟ balāon آزمائش تھی
مُّبِينٌ mubīnun کھلی

آیت 34 - سورہ الدخان: 3 الفاظ

إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ

یہ لوگ یہ کہتے ہیں

إِنَّ inna بیشک
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ لوگ
لَيَقُولُونَ layaqūlūna البتہ کہتے ہیں

آیت 35 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ

کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں

إِنْ in نہیں
هِىَ hiya یہ
إِلَّا illā مگر
مَوْتَتُنَا mawtatunā ہماری موت
ٱلْأُولَىٰ l-ūlā پہلی
وَمَا wamā اور نہیں
نَحْنُ naḥnu ہم
بِمُنشَرِينَ bimunsharīna اٹھائے جانے والے

آیت 36 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ

فَأْتُوا۟ fatū پس لے آؤ
بِـَٔابَآئِنَآ biābāinā ہمارے باپ دادا کو
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 37 - سورہ الدخان: 12 الفاظ

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۢ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَـٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ

بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے

أَهُمْ ahum کیا وہ
خَيْرٌ khayrun اچھے ہیں
أَمْ am یا
قَوْمُ qawmu قوم
تُبَّعٍۢ tubbaʿin تبع کی
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
مِن min جو ان سے
قَبْلِهِمْ ۚ qablihim پہلے تھے
أَهْلَكْنَـٰهُمْ ۖ ahlaknāhum ہلاک کردیا ہم نے ان کو
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū تھے
مُجْرِمِينَ muj'rimīna مجرم

آیت 38 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَـٰعِبِينَ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا

وَمَا wamā اور نہیں
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
لَـٰعِبِينَ lāʿibīna کھیل تماشے کے طور پر۔ کھیلنے والے ہو کر

آیت 39 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

مَا خَلَقْنَـٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

مَا mā نہیں
خَلَقْنَـٰهُمَآ khalaqnāhumā پیدا کیا ہم نے ان دونوں کو
إِلَّا illā مگر
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَهُمْ aktharahum ان میں سے اکثر
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 40 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَـٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ

کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے

إِنَّ inna بیشک
يَوْمَ yawma دن
ٱلْفَصْلِ l-faṣli فیصلے کا
مِيقَـٰتُهُمْ mīqātuhum ان کی میعاد ہے
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کی

آیت 41 - سورہ الدخان: 10 الفاظ

يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًۭى شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی

يَوْمَ yawma جس دن
لَا lā نہ
يُغْنِى yugh'nī کام آئے گا
مَوْلًى mawlan کوئی عزیز۔ قریب
عَن ʿan کو
مَّوْلًۭى mawlan عزیز (کو)
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يُنصَرُونَ yunṣarūna مددئیے جائیں گے

آیت 42 - سورہ الدخان: 8 الفاظ

إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے

إِلَّا illā مگر
مَن man جس پر
رَّحِمَ raḥima رحم فرمائے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
إِنَّهُۥ innahu یقینا وہ
هُوَ huwa وہی
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu غالب ہے ،
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحم فرمانے والا ہے

آیت 43 - سورہ الدخان: 3 الفاظ

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

بلاشبہ تھوہر کا درخت

إِنَّ inna بیشک
شَجَرَتَ shajarata درخت
ٱلزَّقُّومِ l-zaqūmi زقوم کا

آیت 44 - سورہ الدخان: 2 الفاظ

طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ

گنہگار کا کھانا ہے

طَعَامُ ṭaʿāmu کھانا ہے
ٱلْأَثِيمِ l-athīmi گناہ گاروں کا

آیت 45 - سورہ الدخان: 4 الفاظ

كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ

جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا

كَٱلْمُهْلِ kal-muh'li گلے ہوئے تانبے کی طرح
يَغْلِى yaghlī جوش کھائے گا
فِى fī میں
ٱلْبُطُونِ l-buṭūni پیٹوں

آیت 46 - سورہ الدخان: 2 الفاظ

كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ

جس طرح گرم پانی کھولتا ہے

كَغَلْىِ kaghalyi مانند جوش کھانے
ٱلْحَمِيمِ l-ḥamīmi کھولتے پانی

آیت 47 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ

(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ

خُذُوهُ khudhūhu کہا جائے گا) پکڑو اس کو
فَٱعْتِلُوهُ fa-iʿ'tilūhu پس گھسیٹو اس کو
إِلَىٰ ilā طرف
سَوَآءِ sawāi وسط میں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم کے

آیت 48 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ

پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)

ثُمَّ thumma پھر
صُبُّوا۟ ṣubbū انڈیل دو
فَوْقَ fawqa اوپر
رَأْسِهِۦ rasihi اس کے سر کے
مِنْ min سے
عَذَابِ ʿadhābi عذاب
ٱلْحَمِيمِ l-ḥamīmi کھولتے پانی کے

آیت 49 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ

(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے

ذُقْ dhuq (کہا جائے گا) چکھو
إِنَّكَ innaka بیشک تم
أَنتَ anta تم
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست تھے،
ٱلْكَرِيمُ l-karīmu عزت والے تھے

آیت 50 - سورہ الدخان: 6 الفاظ

إِنَّ هَـٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ

یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے

إِنَّ inna بیشک
هَـٰذَا hādhā یہ
مَا mā وہ ہے
كُنتُم kuntum جو تھے تم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
تَمْتَرُونَ tamtarūna تم شک کرتے تھے

آیت 51 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ

بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگ
فِى fī پر ہوں گے
مَقَامٍ maqāmin جگہ
أَمِينٍۢ amīnin امن والی

آیت 52 - سورہ الدخان: 3 الفاظ

فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ

(یعنی) باغوں اور چشموں میں

فِى fī میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں
وَعُيُونٍۢ waʿuyūnin اور چشموں میں

آیت 53 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَـٰبِلِينَ

حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

يَلْبَسُونَ yalbasūna پہنیں گے وہ
مِن min میں سے
سُندُسٍۢ sundusin باریک ریشم
وَإِسْتَبْرَقٍۢ wa-is'tabraqin اور موٹا ریشم
مُّتَقَـٰبِلِينَ mutaqābilīna آمنے سامنے بیٹھنے والے

آیت 54 - سورہ الدخان: 4 الفاظ

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ

اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
وَزَوَّجْنَـٰهُم wazawwajnāhum اور بیاہ دیں گے ہم انکو
بِحُورٍ biḥūrin موٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے
عِينٍۢ ʿīnin موٹی آنکھوں والی سفید عورتوں سے

آیت 55 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)

يَدْعُونَ yadʿūna وہ طلب کریں گے
فِيهَا fīhā اس میں
بِكُلِّ bikulli ہر قسم کے
فَـٰكِهَةٍ fākihatin پھل
ءَامِنِينَ āminīna امن سے رہنے والے

آیت 56 - سورہ الدخان: 10 الفاظ

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

لَا lā نہ
يَذُوقُونَ yadhūqūna وہ چکھیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
ٱلْمَوْتَ l-mawta موت کو
إِلَّا illā مگر
ٱلْمَوْتَةَ l-mawtata موت
ٱلْأُولَىٰ ۖ l-ūlā پہلی
وَوَقَىٰهُمْ wawaqāhum اور بچا لے گا ان کو
عَذَابَ ʿadhāba عذاب سے
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم کے

آیت 57 - سورہ الدخان: 7 الفاظ

فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے

فَضْلًۭا faḍlan فضل ہوگا
مِّن min سے
رَّبِّكَ ۚ rabbika تیرے رب کی طرف
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 58 - سورہ الدخان: 5 الفاظ

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں

فَإِنَّمَا fa-innamā پس بیشک
يَسَّرْنَـٰهُ yassarnāhu آسان کردیا ہم نے اس کو
بِلِسَانِكَ bilisānika تیری زبان پر
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَتَذَكَّرُونَ yatadhakkarūna نصیحت پکڑیں

آیت 59 - سورہ الدخان: 3 الفاظ

فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ

پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

فَٱرْتَقِبْ fa-ir'taqib پس انتظار کرو
إِنَّهُم innahum بیشک وہ
مُّرْتَقِبُونَ mur'taqibūna انتظار کرنے والے ہیں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود