سورہ التغابن لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ التغابن لفظ بہ لفظ

التغابن (التغابن) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 18 آیات، 241 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

241 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ التغابن عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ التغابن: 17 الفاظ

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ لَهُ ٱلْمُلْكُ وَلَهُ ٱلْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ

جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو چیز زمین میں ہے (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی سچی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف (لامتناہی) ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

يُسَبِّحُ yusabbiḥu تسبیح کررہی ہے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
مَا mā جو کچھ
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں (میں) ہے
وَمَا wamā اور جو کچھ
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین (میں) ہے
لَهُ lahu اسی کے لیے
ٱلْمُلْكُ l-mul'ku بادشاہت
وَلَهُ walahu اور اسی کے لیے ہے
ٱلْحَمْدُ ۖ l-ḥamdu تعریف
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
قَدِيرٌ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 2 - سورہ التغابن: 11 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ فَمِنكُمْ كَافِرٌۭ وَمِنكُم مُّؤْمِنٌۭ ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

وہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تم میں کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
خَلَقَكُمْ khalaqakum جس نے پیدا کیا تم کو
فَمِنكُمْ faminkum تو تم میں سے
كَافِرٌۭ kāfirun کوئی کافر
وَمِنكُم waminkum اور تم میں سے
مُّؤْمِنٌۭ ۚ mu'minun کوئی مومن ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو
بَصِيرٌ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 3 - سورہ التغابن: 9 الفاظ

خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ

اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے

خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَصَوَّرَكُمْ waṣawwarakum اور صورت بنائی تمہاری
فَأَحْسَنَ fa-aḥsana تو اچھی بنائیں
صُوَرَكُمْ ۖ ṣuwarakum صورتیں تمہاری
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 4 - سورہ التغابن: 14 الفاظ

يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھی آگاہ ہے۔ اور خدا دل کے بھیدوں سے واقف ہے

يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو کچھ
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں (میں) ہے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں
وَيَعْلَمُ wayaʿlamu اور وہ جانتا ہے
مَا mā جو
تُسِرُّونَ tusirrūna تم چھپاتے ہو
وَمَا wamā اور جو
تُعْلِنُونَ ۚ tuʿ'linūna تم ظاہر کرتے ہو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti والے
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے بھید

آیت 5 - سورہ التغابن: 13 الفاظ

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَبْلُ فَذَاقُوا۟ وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَأْتِكُمْ yatikum آئی تمہارے پاس
نَبَؤُا۟ naba-u خبر
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
فَذَاقُوا۟ fadhāqū تو انہوں نے چکھا
وَبَالَ wabāla وبال
أَمْرِهِمْ amrihim اپنے کام کا
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 6 - سورہ التغابن: 16 الفاظ

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُۥ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرٌۭ يَهْدُونَنَا فَكَفَرُوا۟ وَتَوَلَّوا۟ ۚ وَّٱسْتَغْنَى ٱللَّهُ ۚ وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌۭ

یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ کہتے کہ کیا آدمی ہمارے ہادی بنتے ہیں؟ تو انہوں نے (ان کو) نہ مانا اور منہ پھیر لیا اور خدا نے بھی بےپروائی کی۔ اور خدا بےپروا (اور) سزاوار حمد (وثنا) ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُۥ bi-annahu بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
كَانَت kānat تھے
تَّأْتِيهِمْ tatīhim آتے ان کے پاس
رُسُلُهُم rusuluhum ان کے رسول
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ bil-bayināti ساتھ واضح آیات کے
فَقَالُوٓا۟ faqālū تو وہ کہتے
أَبَشَرٌۭ abasharun کیا انسان
يَهْدُونَنَا yahdūnanā ہدایت دیں گے ہم کو
فَكَفَرُوا۟ fakafarū تو انہوں نے کفر کیا
وَتَوَلَّوا۟ ۚ watawallaw اورمنہ موڑ گئے
وَّٱسْتَغْنَى wa-is'taghnā اور بےپرواہ ہوگیا
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَنِىٌّ ghaniyyun بےنیاز ہے
حَمِيدٌۭ ḥamīdun تعریف والا ہے

آیت 7 - سورہ التغابن: 18 الفاظ

زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن لَّن يُبْعَثُوا۟ ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّى لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ وَذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌۭ

جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

زَعَمَ zaʿama دعوی کیا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
أَن an کہ
لَّن lan ہرگز نہ
يُبْعَثُوا۟ ۚ yub'ʿathū اٹھائے جائیں گے
قُلْ qul کہہ دیجئے
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
وَرَبِّى warabbī میرے رب کی قسم
لَتُبْعَثُنَّ latub'ʿathunna البتہ تم ضرور اٹھائے جاؤ گے
ثُمَّ thumma پھر
لَتُنَبَّؤُنَّ latunabba-unna البتہ تم ضرور بتائے جاؤ گے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
عَمِلْتُمْ ۚ ʿamil'tum تم نے عمل کیے
وَذَٰلِكَ wadhālika اور یہ بات
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر)
يَسِيرٌۭ yasīrun بہت آسان ہے

آیت 8 - سورہ التغابن: 10 الفاظ

فَـَٔامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلْنَا ۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌۭ

تو خدا پر اور اس کے رسول پر اور نور (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے ایمان لاؤ۔ اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

فَـَٔامِنُوا۟ faāminū پس ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول پر
وَٱلنُّورِ wal-nūri اور اس نور پر
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ جو
أَنزَلْنَا ۚ anzalnā اتارا ہم نے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو
خَبِيرٌۭ khabīrun خبر رکھنے والا

آیت 9 - سورہ التغابن: 27 الفاظ

يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ ٱلْجَمْعِ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلتَّغَابُنِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعْمَلْ صَـٰلِحًۭا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًۭا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے (یعنی قیامت) کے دن اکھٹا کرے گا وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

يَوْمَ yawma جس دن
يَجْمَعُكُمْ yajmaʿukum وہ جمع کرے گا تم کو
لِيَوْمِ liyawmi دن
ٱلْجَمْعِ ۖ l-jamʿi جمع کرنے کے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
يَوْمُ yawmu دن ہے
ٱلتَّغَابُنِ ۗ l-taghābuni ہار جیت کا
وَمَن waman اور جو
يُؤْمِنۢ yu'min ایمان لائے گا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَيَعْمَلْ wayaʿmal اور عمل کرے گا
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
يُكَفِّرْ yukaffir دور کردے گا
عَنْهُ ʿanhu اس سے
سَيِّـَٔاتِهِۦ sayyiātihi اس کی برائیاں
وَيُدْخِلْهُ wayud'khil'hu اور داخل کرے گا اس کو
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā جن کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ fīhā ان جنتوں میں
أَبَدًۭا ۚ abadan ہمیشہ ہمیشہ
ذَٰلِكَ dhālika یہی لوگ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بہت بڑی

آیت 10 - سورہ التغابن: 11 الفاظ

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل ذوزخ ہیں۔ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور وہ بری جگہ ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَكَذَّبُوا۟ wakadhabū اور جھٹلایا
بِـَٔايَـٰتِنَآ biāyātinā ہماری آیات کو
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والے
ٱلنَّارِ l-nāri آگ (والے ہیں)
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۖ fīhā اس میں
وَبِئْسَ wabi'sa اور کتنا برا
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ ہے

آیت 11 - سورہ التغابن: 16 الفاظ

مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۗ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُۥ ۚ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ

کوئی مصیبت نازل نہیں ہوتی مگر خدا کے حکم سے۔ اور جو شخص خدا پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز سے باخبر ہے

مَآ mā نہیں
أَصَابَ aṣāba پہنچتی
مِن min کوئی
مُّصِيبَةٍ muṣībatin مصیبت
إِلَّا illā مگر
بِإِذْنِ bi-idh'ni اذن سے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
وَمَن waman اور جو کوئی
يُؤْمِنۢ yu'min ایمان لاتا ہے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
يَهْدِ yahdi وہ رہنمائی کرتا ہے
قَلْبَهُۥ ۚ qalbahu اس کے دل کی
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 12 - سورہ التغابن: 11 الفاظ

وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلْبَلَـٰغُ ٱلْمُبِينُ

اور خدا کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر تم منہ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کھول کر پہنچا دینا ہے

وَأَطِيعُوا۟ wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَأَطِيعُوا۟ wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو
ٱلرَّسُولَ ۚ l-rasūla رسول کی
فَإِن fa-in پھر اگر
تَوَلَّيْتُمْ tawallaytum منہ موڑو تم
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
عَلَىٰ ʿalā پر
رَسُولِنَا rasūlinā ہمارے رسول (پر)
ٱلْبَلَـٰغُ l-balāghu پہنچانا ہے
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلم کھلا

آیت 13 - سورہ التغابن: 9 الفاظ

ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
لَآ lā نہیں کوئی
إِلَـٰهَ ilāha الہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ ۚ huwa وہی
وَعَلَى waʿalā اور پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر) ہی
فَلْيَتَوَكَّلِ falyatawakkali پس چاہیے کہ توکل کریں
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna مومن

آیت 14 - سورہ التغابن: 18 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ مِنْ أَزْوَٰجِكُمْ وَأَوْلَـٰدِكُمْ عَدُوًّۭا لَّكُمْ فَٱحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِن تَعْفُوا۟ وَتَصْفَحُوا۟ وَتَغْفِرُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌ

مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
إِنَّ inna بیشک
مِنْ min سے
أَزْوَٰجِكُمْ azwājikum تمہاری بیویوں میں سے
وَأَوْلَـٰدِكُمْ wa-awlādikum اور تمہارے بچوں میں سے
عَدُوًّۭا ʿaduwwan دشمن ہیں
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
فَٱحْذَرُوهُمْ ۚ fa-iḥ'dharūhum پس بچو ان سے
وَإِن wa-in اور اگر
تَعْفُوا۟ taʿfū تم معاف کردو گے
وَتَصْفَحُوا۟ wataṣfaḥū اور درگزر کرو گے
وَتَغْفِرُوا۟ wataghfirū اور بخش دو گے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌ raḥīmun رحیم ہے

آیت 15 - سورہ التغابن: 8 الفاظ

إِنَّمَآ أَمْوَٰلُكُمْ وَأَوْلَـٰدُكُمْ فِتْنَةٌۭ ۚ وَٱللَّهُ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌۭ

تمہارا مال اور تمہاری اولاد تو آزمائش ہے۔ اور خدا کے ہاں بڑا اجر ہے

إِنَّمَآ innamā بیشک
أَمْوَٰلُكُمْ amwālukum مال تمہارے
وَأَوْلَـٰدُكُمْ wa-awlādukum اور اولاد تمہاری
فِتْنَةٌۭ ۚ fit'natun آزمائش ہیں
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عِندَهُۥٓ ʿindahu اس کے پاس
أَجْرٌ ajrun اجر
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun عظیم ہے

آیت 16 - سورہ التغابن: 16 الفاظ

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ مَا ٱسْتَطَعْتُمْ وَٱسْمَعُوا۟ وَأَطِيعُوا۟ وَأَنفِقُوا۟ خَيْرًۭا لِّأَنفُسِكُمْ ۗ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں

فَٱتَّقُوا۟ fa-ittaqū پس ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
مَا mā جتنی
ٱسْتَطَعْتُمْ is'taṭaʿtum تم میں استطاعت ہے
وَٱسْمَعُوا۟ wa-is'maʿū اور سنو
وَأَطِيعُوا۟ wa-aṭīʿū اور اطاعت کرو
وَأَنفِقُوا۟ wa-anfiqū اور خرچ کرو
خَيْرًۭا khayran بہتر ہے
لِّأَنفُسِكُمْ ۗ li-anfusikum تمہارے نفسوں کے لیے
وَمَن waman اور جو
يُوقَ yūqa بچالیا گیا
شُحَّ shuḥḥa بخیلی سے
نَفْسِهِۦ nafsihi اپنے نفس کی
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna فلاح پانے والے ہیں

آیت 17 - سورہ التغابن: 12 الفاظ

إِن تُقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًۭا يُضَـٰعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ

اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے

إِن in اگر
تُقْرِضُوا۟ tuq'riḍū تم قرض دو گے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
قَرْضًا qarḍan قرض
حَسَنًۭا ḥasanan حسنہ
يُضَـٰعِفْهُ yuḍāʿif'hu وہ دوگنا کردے گا اس کو
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
وَيَغْفِرْ wayaghfir اور بخش دے گا
لَكُمْ ۚ lakum تم کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
شَكُورٌ shakūrun قدردان ہے
حَلِيمٌ ḥalīmun بردبار ہے

آیت 18 - سورہ التغابن: 5 الفاظ

عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے

عَـٰلِمُ ʿālimu جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کو
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کو
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود