سورہ الطلاق لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الطلاق لفظ بہ لفظ

الطلاق (الطلاق) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 12 آیات، 287 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

287 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الطلاق عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الطلاق: 41 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا۟ ٱلْعِدَّةَ ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ رَبَّكُمْ ۖ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنۢ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّآ أَن يَأْتِينَ بِفَـٰحِشَةٍۢ مُّبَيِّنَةٍۢ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ ٱللَّهِ ۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُۥ ۚ لَا تَدْرِى لَعَلَّ ٱللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَٰلِكَ أَمْرًۭا

اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِذَا idhā جب
طَلَّقْتُمُ ṭallaqtumu طلاق دو تم
ٱلنِّسَآءَ l-nisāa عورتوں کو
فَطَلِّقُوهُنَّ faṭalliqūhunna تو طلاق دو ان کو
لِعِدَّتِهِنَّ liʿiddatihinna ان کی عدت کے لیے
وَأَحْصُوا۟ wa-aḥṣū اور شمار کرو۔ گن لو
ٱلْعِدَّةَ ۖ l-ʿidata عدت کو
وَٱتَّقُوا۟ wa-ittaqū اور ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
رَبَّكُمْ ۖ rabbakum جو رب ہے تمہارا
لَا lā نہ
تُخْرِجُوهُنَّ tukh'rijūhunna تم نکالو ان کو
مِنۢ min سے
بُيُوتِهِنَّ buyūtihinna ان کے گھروں (سے )
وَلَا walā اور نہ
يَخْرُجْنَ yakhruj'na وہ نکلیں
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يَأْتِينَ yatīna وہ آئیں
بِفَـٰحِشَةٍۢ bifāḥishatin بےحیائی کو
مُّبَيِّنَةٍۢ ۚ mubayyinatin کھلی
وَتِلْكَ watil'ka اور یہ
حُدُودُ ḥudūdu حدود ہیں
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کی
وَمَن waman اور جو
يَتَعَدَّ yataʿadda تجاوز کرے گا
حُدُودَ ḥudūda حدود سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
فَقَدْ faqad تو تحقیق
ظَلَمَ ẓalama اس نے ظلم کیا
نَفْسَهُۥ ۚ nafsahu اپنی جان پر
لَا lā نہیں
تَدْرِى tadrī تم جانتے
لَعَلَّ laʿalla شاید کہ
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحْدِثُ yuḥ'dithu پیدا کردے
بَعْدَ baʿda بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
أَمْرًۭا amran کوئی صورت

آیت 2 - سورہ الطلاق: 30 الفاظ

فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍۢ وَأَشْهِدُوا۟ ذَوَىْ عَدْلٍۢ مِّنكُمْ وَأَقِيمُوا۟ ٱلشَّهَـٰدَةَ لِلَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجْعَل لَّهُۥ مَخْرَجًۭا

پھر جب وہ اپنی میعاد (یعنی انقضائے عدت) کے قریب پہنچ جائیں تو یا تو ان کو اچھی طرح (زوجیت میں) رہنے دو یا اچھی طرح سے علیحدہ کردو اور اپنے میں سے دو منصف مردوں کو گواہ کرلو اور (گواہ ہو!) خدا کے لئے درست گواہی دینا۔ ان باتوں سے اس شخص کو نصیحت کی جاتی ہے جو خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے۔ اور جو کوئی خدا سے ڈرے گا وہ اس کے لئے (رنج ومحن سے) مخلصی (کی صورت) پیدا کرے گا

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
بَلَغْنَ balaghna وہ پہنچیں
أَجَلَهُنَّ ajalahunna اپنی مدت کو
فَأَمْسِكُوهُنَّ fa-amsikūhunna تو روک لو ان کو
بِمَعْرُوفٍ bimaʿrūfin بھلے طریقے سے
أَوْ aw یا
فَارِقُوهُنَّ fāriqūhunna جدا کردو ان کو
بِمَعْرُوفٍۢ bimaʿrūfin ساتھ بھلے طریقے کے
وَأَشْهِدُوا۟ wa-ashhidū اور گواہ بنا لو
ذَوَىْ dhaway دو والوں کو
عَدْلٍۢ ʿadlin عدل
مِّنكُمْ minkum تم میں سے
وَأَقِيمُوا۟ wa-aqīmū اور قائم کرو
ٱلشَّهَـٰدَةَ l-shahādata گواہی کو
لِلَّهِ ۚ lillahi اللہ ہی کے لیے
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ بات
يُوعَظُ yūʿaẓu نصیحت کی جاتی ہے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مَن man اسے جو کوئی
كَانَ kāna ہو
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان رکھتا ہے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ ۚ l-ākhiri آخرت پر
وَمَن waman اور جو
يَتَّقِ yattaqi ڈرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
يَجْعَل yajʿal وہ پیدا کردے گا
لَّهُۥ lahu اس کے لیے
مَخْرَجًۭا makhrajan نکلنے کا راستہ

آیت 3 - سورہ الطلاق: 21 الفاظ

وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَـٰلِغُ أَمْرِهِۦ ۚ قَدْ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَىْءٍۢ قَدْرًۭا

اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھی نہ ہو۔ اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا۔ خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کردیتا ہے۔ خدا نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے

وَيَرْزُقْهُ wayarzuq'hu اور رزق دے گا اس کو
مِنْ min سے
حَيْثُ ḥaythu جہاں سے
لَا lā نہ
يَحْتَسِبُ ۚ yaḥtasibu وہ گمان کرتا ہوگا
وَمَن waman اور جو
يَتَوَكَّلْ yatawakkal بھروسہ کرے گا
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر)
فَهُوَ fahuwa تو وہ
حَسْبُهُۥٓ ۚ ḥasbuhu کافی ہے اس کو
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بَـٰلِغُ bālighu پہنچنے والا ہے
أَمْرِهِۦ ۚ amrihi اپنے حکم کو
قَدْ qad تحقیق
جَعَلَ jaʿala بنادیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لِكُلِّ likulli ہر کے لیے
شَىْءٍۢ shayin چیز (کے لیے)
قَدْرًۭا qadran ایک اندازہ

آیت 4 - سورہ الطلاق: 28 الفاظ

وَٱلَّـٰٓـِٔى يَئِسْنَ مِنَ ٱلْمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمْ إِنِ ٱرْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَـٰثَةُ أَشْهُرٍۢ وَٱلَّـٰٓـِٔى لَمْ يَحِضْنَ ۚ وَأُو۟لَـٰتُ ٱلْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجْعَل لَّهُۥ مِنْ أَمْرِهِۦ يُسْرًۭا

اور تمہاری (مطلقہ) عورتیں جو حیض سے ناامید ہوچکی ہوں اگر تم کو (ان کی عدت کے بارے میں) شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور جن کو ابھی حیض نہیں آنے لگا (ان کی عدت بھی یہی ہے) اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچّہ جننے) تک ہے۔ اور جو خدا سے ڈرے گا خدا اس کے کام میں سہولت پیدا کردے گا

وَٱلَّـٰٓـِٔى wa-allāī اور وہ عورتیں
يَئِسْنَ ya-is'na جو مایوس ہوچکی ہوں
مِنَ mina سے
ٱلْمَحِيضِ l-maḥīḍi حیض (سے)
مِن min سے
نِّسَآئِكُمْ nisāikum تمہاری عورتوں میں (سے)
إِنِ ini اگر
ٱرْتَبْتُمْ ir'tabtum شک ہو تم کو
فَعِدَّتُهُنَّ faʿiddatuhunna تو ان کی عدت
ثَلَـٰثَةُ thalāthatu تین
أَشْهُرٍۢ ashhurin مہینے ہے
وَٱلَّـٰٓـِٔى wa-allāī اور وہ عورتیں
لَمْ lam نہیں
يَحِضْنَ ۚ yaḥiḍ'na جنہیں ابھی حیض آیا ہو۔ جو حائضہ ہوئی ہوں
وَأُو۟لَـٰتُ wa-ulātu اور والیاں
ٱلْأَحْمَالِ l-aḥmāli حمل والیاں
أَجَلُهُنَّ ajaluhunna ان کی عدت
أَن an کہ
يَضَعْنَ yaḍaʿna وہ رکھ دیں
حَمْلَهُنَّ ۚ ḥamlahunna اپنا حمل
وَمَن waman اور جو
يَتَّقِ yattaqi ڈرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
يَجْعَل yajʿal وہ کردے گا
لَّهُۥ lahu اس کے لیے
مِنْ min سے
أَمْرِهِۦ amrihi اس کے کام میں
يُسْرًۭا yus'ran آسانی

آیت 5 - سورہ الطلاق: 14 الفاظ

ذَٰلِكَ أَمْرُ ٱللَّهِ أَنزَلَهُۥٓ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ وَيُعْظِمْ لَهُۥٓ أَجْرًا

یہ خدا کے حکم ہیں جو خدا نے تم پر نازل کئے ہیں۔ اور جو خدا سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کر دے گا اور اسے اجر عظیم بخشے گا

ذَٰلِكَ dhālika یہ
أَمْرُ amru حکم ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
أَنزَلَهُۥٓ anzalahu اس نے نازل کیا ہے اس کو
إِلَيْكُمْ ۚ ilaykum تمہاری طرف
وَمَن waman اور جو
يَتَّقِ yattaqi ڈرے گا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
يُكَفِّرْ yukaffir وہ دور کردے گا
عَنْهُ ʿanhu اس سے
سَيِّـَٔاتِهِۦ sayyiātihi اس کی برائیاں
وَيُعْظِمْ wayuʿ'ẓim اور بڑا کردے گا
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
أَجْرًا ajran اجر کو

آیت 6 - سورہ الطلاق: 32 الفاظ

أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ وَلَا تُضَآرُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا۟ عَلَيْهِنَّ ۚ وَإِن كُنَّ أُو۟لَـٰتِ حَمْلٍۢ فَأَنفِقُوا۟ عَلَيْهِنَّ حَتَّىٰ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَـَٔاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۖ وَأْتَمِرُوا۟ بَيْنَكُم بِمَعْرُوفٍۢ ۖ وَإِن تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُۥٓ أُخْرَىٰ

عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی

أَسْكِنُوهُنَّ askinūhunna بساؤ ان عورتوں کو
مِنْ min سٰے
حَيْثُ ḥaythu جہاں
سَكَنتُم sakantum تم رہتے ہو
مِّن min کے
وُجْدِكُمْ wuj'dikum اپنی وسعت کے مطابق
وَلَا walā اور نہ
تُضَآرُّوهُنَّ tuḍārrūhunna تم ضرر پہنچاؤ ان کو
لِتُضَيِّقُوا۟ lituḍayyiqū تاکہ تم تنگ کرو۔ تنگی کرو
عَلَيْهِنَّ ۚ ʿalayhinna ان پر
وَإِن wa-in اور اگر
كُنَّ kunna ہوں
أُو۟لَـٰتِ ulāti والیاں
حَمْلٍۢ ḥamlin حمل (والیاں)
فَأَنفِقُوا۟ fa-anfiqū تو خرچ کرو
عَلَيْهِنَّ ʿalayhinna ان پر
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَضَعْنَ yaḍaʿna وہ رکھ دیں
حَمْلَهُنَّ ۚ ḥamlahunna حمل اپنا
فَإِنْ fa-in پھر اگر
أَرْضَعْنَ arḍaʿna وہ دودھ پلائیں
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فَـَٔاتُوهُنَّ faātūhunna تو دے دو ان کو
أُجُورَهُنَّ ۖ ujūrahunna ان کے اجر
وَأْتَمِرُوا۟ watamirū اور معاملہ کرو
بَيْنَكُم baynakum آپس میں
بِمَعْرُوفٍۢ ۖ bimaʿrūfin بھلے طریقے سے
وَإِن wa-in اور اگر
تَعَاسَرْتُمْ taʿāsartum آپس میں کشمش کرو تم
فَسَتُرْضِعُ fasatur'ḍiʿu تو دودھ پلا دے
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
أُخْرَىٰ ukh'rā کوئی دوسری

آیت 7 - سورہ الطلاق: 25 الفاظ

لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍۢ مِّن سَعَتِهِۦ ۖ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُۥ فَلْيُنفِقْ مِمَّآ ءَاتَىٰهُ ٱللَّهُ ۚ لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَآ ءَاتَىٰهَا ۚ سَيَجْعَلُ ٱللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍۢ يُسْرًۭا

صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا

لِيُنفِقْ liyunfiq تاکہ خرچ کرے
ذُو dhū والا
سَعَةٍۢ saʿatin وسعت (والا)
مِّن min سے
سَعَتِهِۦ ۖ saʿatihi اپنی وسعت میں (سے)
وَمَن waman اور جو کوئی
قُدِرَ qudira تنگ کیا گیا
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
رِزْقُهُۥ riz'quhu اس کا رزق
فَلْيُنفِقْ falyunfiq پس چاہیے کہ خرچ کرے
مِمَّآ mimmā اس میں سے جو
ءَاتَىٰهُ ātāhu عطا کیا اس کو
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
لَا lā نہیں
يُكَلِّفُ yukallifu تکلیف دیتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
نَفْسًا nafsan کسی شخص کو
إِلَّا illā مگر
مَآ mā جتنا
ءَاتَىٰهَا ۚ ātāhā دیا اس نے اس کو
سَيَجْعَلُ sayajʿalu عنقریب کردے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بَعْدَ baʿda بعد
عُسْرٍۢ ʿus'rin تنگی کے
يُسْرًۭا yus'ran آسانی

آیت 8 - سورہ الطلاق: 14 الفاظ

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِۦ فَحَاسَبْنَـٰهَا حِسَابًۭا شَدِيدًۭا وَعَذَّبْنَـٰهَا عَذَابًۭا نُّكْرًۭا

اور بہت سی بستیوں (کے رہنے والوں) نے اپنے پروردگار اور اس کے پیغمبروں کے احکام سے سرکشی کی تو ہم نے ان کو سخت حساب میں پکڑ لیا اور ان پر (ایسا) عذاب نازل کیا جو نہ دیکھا تھا نہ سنا

وَكَأَيِّن waka-ayyin اور کتنی ہی
مِّن min سے
قَرْيَةٍ qaryatin بستیوں میں (سے)
عَتَتْ ʿatat انہوں نے سرکشی کی
عَنْ ʿan سے
أَمْرِ amri حکم (سے)
رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کے
وَرُسُلِهِۦ warusulihi اور اس کے رسولوں سے
فَحَاسَبْنَـٰهَا faḥāsabnāhā تو حساب لیا ہم نے اس سے
حِسَابًۭا ḥisāban حساب
شَدِيدًۭا shadīdan سخت
وَعَذَّبْنَـٰهَا waʿadhabnāhā اور عذاب دیا ہم نے اس کو
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب
نُّكْرًۭا nuk'ran سخت

آیت 9 - سورہ الطلاق: 7 الفاظ

فَذَاقَتْ وَبَالَ أَمْرِهَا وَكَانَ عَـٰقِبَةُ أَمْرِهَا خُسْرًا

سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا

فَذَاقَتْ fadhāqat تو اس نے چکھا
وَبَالَ wabāla وبال
أَمْرِهَا amrihā اپنے کام کا
وَكَانَ wakāna اور ہے
عَـٰقِبَةُ ʿāqibatu انجام
أَمْرِهَا amrihā اس کے کام کا
خُسْرًا khus'ran ناکامی

آیت 10 - سورہ الطلاق: 16 الفاظ

أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمْ عَذَابًۭا شَدِيدًۭا ۖ فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ يَـٰٓأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ۚ قَدْ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًۭا

خدا نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے ارباب دانش جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو۔ خدا نے تمہارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے

أَعَدَّ aʿadda تیار کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابًۭا ʿadhāban عذاب
شَدِيدًۭا ۖ shadīdan عذاب
فَٱتَّقُوا۟ fa-ittaqū پس ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
يَـٰٓأُو۟لِى yāulī اے والو
ٱلْأَلْبَـٰبِ l-albābi عقل (والو)
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
ءَامَنُوا۟ ۚ āmanū ایمان لائے ہو
قَدْ qad تحقیق
أَنزَلَ anzala نازل کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
ذِكْرًۭا dhik'ran ایک ذکر کو

آیت 11 - سورہ الطلاق: 34 الفاظ

رَّسُولًۭا يَتْلُوا۟ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ مُبَيِّنَـٰتٍۢ لِّيُخْرِجَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ مِنَ ٱلظُّلُمَـٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ ۚ وَمَن يُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعْمَلْ صَـٰلِحًۭا يُدْخِلْهُ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًۭا ۖ قَدْ أَحْسَنَ ٱللَّهُ لَهُۥ رِزْقًا

(اور اپنے) پیغمبر (بھی بھیجے ہیں) جو تمہارے سامنے خدا کی واضح المطالب آیتیں پڑھتے ہیں تاکہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ہیں ان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لے آئیں اور جو شخص ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا ان کو باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں ابد الاآباد ان میں رہیں گے۔ خدا نے ان کو خوب رزق دیا ہے

رَّسُولًۭا rasūlan (بھیجا) ایک رسول کو
يَتْلُوا۟ yatlū وہ پڑھتا ہے
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
ءَايَـٰتِ āyāti آیات
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
مُبَيِّنَـٰتٍۢ mubayyinātin واضح
لِّيُخْرِجَ liyukh'rija تاکہ نکال دے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
مِنَ mina سے
ٱلظُّلُمَـٰتِ l-ẓulumāti اندھیروں (سے)
إِلَى ilā طرف
ٱلنُّورِ ۚ l-nūri نور کی
وَمَن waman اور جو کوئی
يُؤْمِنۢ yu'min ایمان لائے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَيَعْمَلْ wayaʿmal اور عمل کرے
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan اچھے
يُدْخِلْهُ yud'khil'hu داخل کرے گا اس کو
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں میں
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā جن کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ fīhā ان میں
أَبَدًۭا ۖ abadan ہمیشہ ہمیشہ
قَدْ qad تحقیق
أَحْسَنَ aḥsana اچھا دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَهُۥ lahu اس کو
رِزْقًا riz'qan رزق

آیت 12 - سورہ الطلاق: 25 الفاظ

ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍۢ وَمِنَ ٱلْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ ٱلْأَمْرُ بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ وَأَنَّ ٱللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَىْءٍ عِلْمًۢا

خدا ہی تو ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ایسی ہی زمینیں۔ ان میں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چیز پر قادر ہے۔ اور یہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
سَبْعَ sabʿa سات
سَمَـٰوَٰتٍۢ samāwātin آسمانوں کو
وَمِنَ wamina اور سے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین میں (سے)
مِثْلَهُنَّ mith'lahunna انہی کی مانند
يَتَنَزَّلُ yatanazzalu اترتا ہے
ٱلْأَمْرُ l-amru حکم
بَيْنَهُنَّ baynahunna ان کے درمیان
لِتَعْلَمُوٓا۟ litaʿlamū تاکہ تم جان لو
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلَىٰ ʿalā اوپر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کے
قَدِيرٌۭ qadīrun قادر ہے
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ نے
قَدْ qad تحقیق
أَحَاطَ aḥāṭa گھیر رکھا ہے
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کو
عِلْمًۢا ʿil'man علم کے اعتبار سے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
حسبنا الله ونعم الوكيل اللہ ہمارے لیے کافی ہے، کیا اچھا کارساز ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود