سورہ نوح لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ نوح لفظ بہ لفظ

نوح (نوح) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 28 آیات، 226 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

226 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ نوح عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ نوح: 14 الفاظ

إِنَّآ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کردو

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
نُوحًا nūḥan نوح کو
إِلَىٰ ilā طرف
قَوْمِهِۦٓ qawmihi اس کی قوم کی
أَنْ an کہ
أَنذِرْ andhir ڈراؤ
قَوْمَكَ qawmaka اپنی قوم کو
مِن min سے
قَبْلِ qabli اس سے پہلے
أَن an کہ
يَأْتِيَهُمْ yatiyahum آئے ان کے پاس
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 2 - سورہ نوح: 6 الفاظ

قَالَ يَـٰقَوْمِ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌۭ مُّبِينٌ

انہوں نے کہا کہ اے قوم! میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں

قَالَ qāla اس نے کہا
يَـٰقَوْمِ yāqawmi اے میری قوم
إِنِّى innī بیشک میں
لَكُمْ lakum تم کو
نَذِيرٌۭ nadhīrun ڈرانے والا ہوں
مُّبِينٌ mubīnun کھلم کھلا

آیت 3 - سورہ نوح: 5 الفاظ

أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

کہ خدا کی عبات کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو

أَنِ ani کہ
ٱعْبُدُوا۟ uʿ'budū عبادت کرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَٱتَّقُوهُ wa-ittaqūhu اور ڈرو اس سے
وَأَطِيعُونِ wa-aṭīʿūni اور اطاعت کرو میری

آیت 4 - سورہ نوح: 18 الفاظ

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے

يَغْفِرْ yaghfir بخش دے گا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min میں سے
ذُنُوبِكُمْ dhunūbikum تمہارے گناہوں
وَيُؤَخِّرْكُمْ wayu-akhir'kum اور مہلت دے گا تم کو
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin وقت
مُّسَمًّى ۚ musamman مقرر
إِنَّ inna بیشک
أَجَلَ ajala مقرر کیا ہوا وقت
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
إِذَا idhā جب
جَآءَ jāa آجاتا ہے
لَا lā تو نہیں دی جاتی
يُؤَخَّرُ ۖ yu-akharu ڈھیل
لَوْ law اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 5 - سورہ نوح: 7 الفاظ

قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِى لَيْلًۭا وَنَهَارًۭا

جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا

قَالَ qāla اس نے کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
إِنِّى innī بیشک میں نے
دَعَوْتُ daʿawtu میں نے پکارا
قَوْمِى qawmī اپنی قوم کو
لَيْلًۭا laylan رات کو
وَنَهَارًۭا wanahāran اور دن کو

آیت 6 - سورہ نوح: 5 الفاظ

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًۭا

لیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے

فَلَمْ falam تو نہ
يَزِدْهُمْ yazid'hum زیادہ کیا ان کو
دُعَآءِىٓ duʿāī میری پکارنے
إِلَّا illā مگر
فِرَارًۭا firāran فرار میں

آیت 7 - سورہ نوح: 14 الفاظ

وَإِنِّى كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوٓا۟ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَٱسْتَغْشَوْا۟ ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ ٱسْتِكْبَارًۭا

جب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے

وَإِنِّى wa-innī اور بیشک میں نے
كُلَّمَا kullamā جب کبھی
دَعَوْتُهُمْ daʿawtuhum میں نے پکارا ان کو
لِتَغْفِرَ litaghfira تاکہ تو بخش دے
لَهُمْ lahum ان کو
جَعَلُوٓا۟ jaʿalū انہوں نے ڈال لیں
أَصَـٰبِعَهُمْ aṣābiʿahum اپنی انگلیاں
فِىٓ fī میں
ءَاذَانِهِمْ ādhānihim اپنے کانوں
وَٱسْتَغْشَوْا۟ wa-is'taghshaw اور اوڑھ لیے۔ ڈھانپ لی
ثِيَابَهُمْ thiyābahum ے کپڑے اپنے
وَأَصَرُّوا۟ wa-aṣarrū اور انہوں نے اصرار کیا
وَٱسْتَكْبَرُوا۟ wa-is'takbarū اور تکبر کیا
ٱسْتِكْبَارًۭا is'tik'bāran تکبر کرنا

آیت 8 - سورہ نوح: 4 الفاظ

ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًۭا

پھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا

ثُمَّ thumma پھر
إِنِّى innī بیشک میں
دَعَوْتُهُمْ daʿawtuhum میں نے پکارا ان کو
جِهَارًۭا jihāran اعلانیہ

آیت 9 - سورہ نوح: 7 الفاظ

ثُمَّ إِنِّىٓ أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًۭا

اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا

ثُمَّ thumma پھر
إِنِّىٓ innī بیشک میں نے
أَعْلَنتُ aʿlantu اعلانیہ (تبلیغ) کی
لَهُمْ lahum ان کو
وَأَسْرَرْتُ wa-asrartu اور چپکے چپکے کی
لَهُمْ lahum ان کے لیے
إِسْرَارًۭا is'rāran تنہائی میں کرنا

آیت 10 - سورہ نوح: 6 الفاظ

فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًۭا

اور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے

فَقُلْتُ faqul'tu پھر میں نے کہا
ٱسْتَغْفِرُوا۟ is'taghfirū بخشش مانگو
رَبَّكُمْ rabbakum اپنے رب سے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
كَانَ kāna ہے
غَفَّارًۭا ghaffāran بخشنے والا

آیت 11 - سورہ نوح: 4 الفاظ

يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًۭا

وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا

يُرْسِلِ yur'sili بھیجے گا
ٱلسَّمَآءَ l-samāa آسمان کو
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
مِّدْرَارًۭا mid'rāran خوب برسنے والا (بنا کر)

آیت 12 - سورہ نوح: 9 الفاظ

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍۢ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّـٰتٍۢ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَـٰرًۭا

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا

وَيُمْدِدْكُم wayum'did'kum اور مدد کرے گا تمہاری
بِأَمْوَٰلٍۢ bi-amwālin ساتھ مالوں کے
وَبَنِينَ wabanīna اور بیٹوں کے
وَيَجْعَل wayajʿal اور بنائے گا
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات
وَيَجْعَل wayajʿal اور بنائے گا
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
أَنْهَـٰرًۭا anhāran نہریں

آیت 13 - سورہ نوح: 6 الفاظ

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًۭا

تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے

مَّا mā کیا ہے
لَكُمْ lakum تم کو
لَا lā نہیں
تَرْجُونَ tarjūna تم امید رکھتے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
وَقَارًۭا waqāran کس وقار کی

آیت 14 - سورہ نوح: 3 الفاظ

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے

وَقَدْ waqad اور تحقیق
خَلَقَكُمْ khalaqakum اس نے پیدا کیا تم کو
أَطْوَارًا aṭwāran طرح طرح سے

آیت 15 - سورہ نوح: 8 الفاظ

أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍۢ طِبَاقًۭا

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَوْا۟ taraw تم نے دیکھا
كَيْفَ kayfa کس طرح
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
سَبْعَ sabʿa سات
سَمَـٰوَٰتٍۢ samāwātin آسمانوں کو
طِبَاقًۭا ṭibāqan تہ بہ تہ

آیت 16 - سورہ نوح: 7 الفاظ

وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًۭا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًۭا

اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے

وَجَعَلَ wajaʿala اور بنایا
ٱلْقَمَرَ l-qamara چاند کو
فِيهِنَّ fīhinna ان میں
نُورًۭا nūran نور
وَجَعَلَ wajaʿala اور بنایا
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
سِرَاجًۭا sirājan چراغ

آیت 17 - سورہ نوح: 5 الفاظ

وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ نَبَاتًۭا

اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے

وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ نے
أَنۢبَتَكُم anbatakum اگایا تم کو
مِّنَ mina سے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
نَبَاتًۭا nabātan اگانا

آیت 18 - سورہ نوح: 5 الفاظ

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًۭا

پھر اسی میں تمہیں لوٹا دے گا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا

ثُمَّ thumma پھر
يُعِيدُكُمْ yuʿīdukum اعادہ کرے گا تمہارا۔ لوٹائے گا تم کو
فِيهَا fīhā اس میں
وَيُخْرِجُكُمْ wayukh'rijukum اور نکالے گا تم کو
إِخْرَاجًۭا ikh'rājan نکلنا

آیت 19 - سورہ نوح: 5 الفاظ

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًۭا

اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا

وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ نے
جَعَلَ jaʿala بنایا
لَكُمُ lakumu تمہارے لیے
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
بِسَاطًۭا bisāṭan بچھونا

آیت 20 - سورہ نوح: 4 الفاظ

لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًۭا فِجَاجًۭا

تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو

لِّتَسْلُكُوا۟ litaslukū تاکہ تم چلو
مِنْهَا min'hā اس میں
سُبُلًۭا subulan راستوں میں
فِجَاجًۭا fijājan کشادہ

آیت 21 - سورہ نوح: 13 الفاظ

قَالَ نُوحٌۭ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِى وَٱتَّبَعُوا۟ مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارًۭا

(اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا

قَالَ qāla کہا
نُوحٌۭ nūḥun نوح نے
رَّبِّ rabbi اے میرے رب
إِنَّهُمْ innahum بیشک انہوں نے
عَصَوْنِى ʿaṣawnī میری نافرمانی کی
وَٱتَّبَعُوا۟ wa-ittabaʿū اور پیروی کی
مَن man اس کی
لَّمْ lam جو نہیں
يَزِدْهُ yazid'hu اضافہ کیا اس کو
مَالُهُۥ māluhu اس کے مال نے
وَوَلَدُهُۥٓ wawaladuhu اور اس کی اولاد نے
إِلَّا illā مگر
خَسَارًۭا khasāran خسارے میں

آیت 22 - سورہ نوح: 3 الفاظ

وَمَكَرُوا۟ مَكْرًۭا كُبَّارًۭا

اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے

وَمَكَرُوا۟ wamakarū اور انہوں نے چال لی
مَكْرًۭا makran ایک چال
كُبَّارًۭا kubbāran بہت بڑی

آیت 23 - سورہ نوح: 13 الفاظ

وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّۭا وَلَا سُوَاعًۭا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًۭا

اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعقوب اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا

وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
لَا lā نہ
تَذَرُنَّ tadharunna تم چھوڑو
ءَالِهَتَكُمْ ālihatakum اپنے ا لہوں کو
وَلَا walā اور نہ
تَذَرُنَّ tadharunna تم چھوڑو
وَدًّۭا waddan ود کو
وَلَا walā اور نہ
سُوَاعًۭا suwāʿan سواع کو
وَلَا walā اور نہ
يَغُوثَ yaghūtha یغوث کو
وَيَعُوقَ wayaʿūqa اور نہ یعوق کو
وَنَسْرًۭا wanasran اور نہ نسر کو

آیت 24 - سورہ نوح: 8 الفاظ

وَقَدْ أَضَلُّوا۟ كَثِيرًۭا ۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَـٰلًۭا

(پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ تو تُو ان کو اور گمراہ کردے

وَقَدْ waqad اور تحقیق
أَضَلُّوا۟ aḍallū انہوں نے بھٹکا دیا
كَثِيرًۭا ۖ kathīran بہت سوں کو
وَلَا walā اور نہ
تَزِدِ tazidi تو اضافہ کر
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو
إِلَّا illā مگر
ضَلَـٰلًۭا ḍalālan گمراہی میں

آیت 25 - سورہ نوح: 12 الفاظ

مِّمَّا خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْ أُغْرِقُوا۟ فَأُدْخِلُوا۟ نَارًۭا فَلَمْ يَجِدُوا۟ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارًۭا

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا

مِّمَّا mimmā مگر
خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْ khaṭīātihim خطائیں تھیں ان کی
أُغْرِقُوا۟ ugh'riqū وہ غرق کیے گئے
فَأُدْخِلُوا۟ fa-ud'khilū پھر فورا داخل کیے گئے
نَارًۭا nāran آگ میں
فَلَمْ falam پھر نہ
يَجِدُوا۟ yajidū انہوں نے پایا
لَهُم lahum اپنے لیے
مِّن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَنصَارًۭا anṣāran کوئی مددگار

آیت 26 - سورہ نوح: 10 الفاظ

وَقَالَ نُوحٌۭ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ دَيَّارًا

اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے

وَقَالَ waqāla اور کہا
نُوحٌۭ nūḥun نوح نے
رَّبِّ rabbi اے میرے رب
لَا lā نہ
تَذَرْ tadhar تو چھوڑ
عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (پر)
مِنَ mina میں سے
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں
دَيَّارًا dayyāran کوئی بسنے والا

آیت 27 - سورہ نوح: 10 الفاظ

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا۟ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓا۟ إِلَّا فَاجِرًۭا كَفَّارًۭا

اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی

إِنَّكَ innaka بیشک تو
إِن in اگر
تَذَرْهُمْ tadharhum تو چھوڑ دے گا ان کو
يُضِلُّوا۟ yuḍillū وہ بھٹکا دیں گے
عِبَادَكَ ʿibādaka تیرے بندوں کو
وَلَا walā اور نہ
يَلِدُوٓا۟ yalidū وہ جنم دیں گے
إِلَّا illā مگر
فَاجِرًۭا fājiran فاجروں کو۔ نافرمانوں کو
كَفَّارًۭا kaffāran سخت کافروں کو

آیت 28 - سورہ نوح: 15 الفاظ

رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًۭا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا

اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی بڑھا

رَّبِّ rabbi اے میرے رب
ٱغْفِرْ igh'fir بخش دے
لِى lī مجھ کو
وَلِوَٰلِدَىَّ waliwālidayya اور میرے والدین کو
وَلِمَن waliman اور واسطے اس کے
دَخَلَ dakhala جو داخل ہو
بَيْتِىَ baytiya میرے گھر میں
مُؤْمِنًۭا mu'minan ایمان لا کر
وَلِلْمُؤْمِنِينَ walil'mu'minīna اور مومنوں کو
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ wal-mu'mināti اور مومن عورتوں کو
وَلَا walā اور نہ تو
تَزِدِ tazidi اضافہ کر
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو
إِلَّا illā مگر
تَبَارًۢا tabāran ہلاکت میں

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود