سورہ ق لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ ق لفظ بہ لفظ

ق (ق) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 45 آیات، 373 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

373 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ ق عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ ق: 3 الفاظ

قٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْمَجِيدِ

قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں)

قٓ ۚ qaf ق
وَٱلْقُرْءَانِ wal-qur'āni قسم ہے قرآن کی
ٱلْمَجِيدِ l-majīdi مجید-بزرگی والے

آیت 2 - سورہ ق: 11 الفاظ

بَلْ عَجِبُوٓا۟ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٌۭ مِّنْهُمْ فَقَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا شَىْءٌ عَجِيبٌ

لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے

بَلْ bal بلکہ
عَجِبُوٓا۟ ʿajibū انہیں تعجب ہوا
أَن an کہ
جَآءَهُم jāahum آگیا ان کے پاس
مُّنذِرٌۭ mundhirun ایک ڈرانے والا
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَقَالَ faqāla تو کہا
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافروں نے
هَـٰذَا hādhā یہ
شَىْءٌ shayon ایک چیز ہے
عَجِيبٌ ʿajībun بہت ہی عجیب

آیت 3 - سورہ ق: 7 الفاظ

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيدٌۭ

بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے (تو پھر زندہ ہوں گے؟) یہ زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے

أَءِذَا a-idhā کیا جب
مِتْنَا mit'nā ہم مرجائیں گے
وَكُنَّا wakunnā اور ہم ہوجائیں گے
تُرَابًۭا ۖ turāban مٹی
ذَٰلِكَ dhālika یہ
رَجْعٌۢ rajʿun پلٹنا۔ پھر آنا
بَعِيدٌۭ baʿīdun دور کا ہے۔ ناممکن ہے

آیت 4 - سورہ ق: 9 الفاظ

قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ ٱلْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَـٰبٌ حَفِيظٌۢ

ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے

قَدْ qad تحقیق
عَلِمْنَا ʿalim'nā ہم نے جان لیا
مَا mā اس کا بھی جو
تَنقُصُ tanquṣu کمی کرتی ہے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
مِنْهُمْ ۖ min'hum ان میں سے
وَعِندَنَا waʿindanā اور ہمارے پاس
كِتَـٰبٌ kitābun ایک کتاب ہے
حَفِيظٌۢ ḥafīẓun محفوظ۔ حفاظت کرنے والی

آیت 5 - سورہ ق: 9 الفاظ

بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِىٓ أَمْرٍۢ مَّرِيجٍ

بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں

بَلْ bal بلکہ
كَذَّبُوا۟ kadhabū انہوں نے جھٹلایا
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کو
لَمَّا lammā جب
جَآءَهُمْ jāahum وہ آگیا ان کے پاس
فَهُمْ fahum تو وہ
فِىٓ fī میں
أَمْرٍۢ amrin ایک معاملے میں ہیں
مَّرِيجٍ marījin مضطرب

آیت 6 - سورہ ق: 12 الفاظ

أَفَلَمْ يَنظُرُوٓا۟ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَـٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍۢ

کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیونکر بنایا اور (کیونکر) سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں

أَفَلَمْ afalam کیا بھلا نہیں
يَنظُرُوٓا۟ yanẓurū انہوں نے دیکھا
إِلَى ilā طرف
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان کی
فَوْقَهُمْ fawqahum اپنے اوپر
كَيْفَ kayfa کس طرح
بَنَيْنَـٰهَا banaynāhā بنایا ہم نے اس کو
وَزَيَّنَّـٰهَا wazayyannāhā اور زینت بخشی ہم نے اس کو
وَمَا wamā اور نہیں
لَهَا lahā اس کے لیے
مِن min کوئی
فُرُوجٍۢ furūjin شگاف

آیت 7 - سورہ ق: 11 الفاظ

وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍۢ

اور زمین کو (دیکھو اسے) ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں

وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین
مَدَدْنَـٰهَا madadnāhā بچھایا ہم نے اس کو
وَأَلْقَيْنَا wa-alqaynā اور ڈالے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑ
وَأَنۢبَتْنَا wa-anbatnā اور اگائے ہم نے
فِيهَا fīhā اس میں
مِن min کے
كُلِّ kulli ہر قسم کے
زَوْجٍۭ zawjin جوڑے
بَهِيجٍۢ bahījin بارونق

آیت 8 - سورہ ق: 5 الفاظ

تَبْصِرَةًۭ وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍۢ مُّنِيبٍۢ

تاکہ رجوع لانے والے بندے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں

تَبْصِرَةًۭ tabṣiratan دکھانے کو۔ بصیرت پانے کے لیے
وَذِكْرَىٰ wadhik'rā اور نصیحت کو
لِكُلِّ likulli واسطے ہر
عَبْدٍۢ ʿabdin بندے کے
مُّنِيبٍۢ munībin رجوع کرنے والے

آیت 9 - سورہ ق: 10 الفاظ

وَنَزَّلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ مُّبَـٰرَكًۭا فَأَنۢبَتْنَا بِهِۦ جَنَّـٰتٍۢ وَحَبَّ ٱلْحَصِيدِ

اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج

وَنَزَّلْنَا wanazzalnā اور اتارا ہم نے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
مُّبَـٰرَكًۭا mubārakan برکت والا
فَأَنۢبَتْنَا fa-anbatnā پھر اگائے ہم نے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات
وَحَبَّ waḥabba اور اناج
ٱلْحَصِيدِ l-ḥaṣīdi کٹنے والی کھیتی کا

آیت 10 - سورہ ق: 5 الفاظ

وَٱلنَّخْلَ بَاسِقَـٰتٍۢ لَّهَا طَلْعٌۭ نَّضِيدٌۭ

اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے

وَٱلنَّخْلَ wal-nakhla اور کھجور کے درخت
بَاسِقَـٰتٍۢ bāsiqātin بلند و بالا
لَّهَا lahā ان کے لیے
طَلْعٌۭ ṭalʿun خوشے ہیں
نَّضِيدٌۭ naḍīdun تہ بہ تہ

آیت 11 - سورہ ق: 8 الفاظ

رِّزْقًۭا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِۦ بَلْدَةًۭ مَّيْتًۭا ۚ كَذَٰلِكَ ٱلْخُرُوجُ

(یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے

رِّزْقًۭا riz'qan رزق ہے
لِّلْعِبَادِ ۖ lil'ʿibādi بندوں کے لیے
وَأَحْيَيْنَا wa-aḥyaynā اور زندہ کیا ہم نے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
بَلْدَةًۭ baldatan زمین کو
مَّيْتًۭا ۚ maytan مردہ
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
ٱلْخُرُوجُ l-khurūju نکلنا ہے

آیت 12 - سورہ ق: 7 الفاظ

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍۢ وَأَصْحَـٰبُ ٱلرَّسِّ وَثَمُودُ

ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں

كَذَّبَتْ kadhabat جھٹلایا
قَبْلَهُمْ qablahum ان سے قبل
قَوْمُ qawmu قوم
نُوحٍۢ nūḥin نوح نے
وَأَصْحَـٰبُ wa-aṣḥābu اور اصحاب
ٱلرَّسِّ l-rasi الرس نے
وَثَمُودُ wathamūdu اور ثمود نے

آیت 13 - سورہ ق: 4 الفاظ

وَعَادٌۭ وَفِرْعَوْنُ وَإِخْوَٰنُ لُوطٍۢ

اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی

وَعَادٌۭ waʿādun اور عاد نے
وَفِرْعَوْنُ wafir'ʿawnu اور فرعون نے
وَإِخْوَٰنُ wa-ikh'wānu اور بھائیوں نے
لُوطٍۢ lūṭin لوط کے

آیت 14 - سورہ ق: 9 الفاظ

وَأَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍۢ ۚ كُلٌّۭ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ

اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا

وَأَصْحَـٰبُ wa-aṣḥābu اور اصحاب
ٱلْأَيْكَةِ l-aykati ایکہ (ایکہ والوں نے)
وَقَوْمُ waqawmu اور قوم
تُبَّعٍۢ ۚ tubbaʿin تبع نے
كُلٌّۭ kullun سب نے
كَذَّبَ kadhaba جھٹلایا
ٱلرُّسُلَ l-rusula رسولوں نے
فَحَقَّ faḥaqqa تو حق ہوگئی
وَعِيدِ waʿīdi میری وعید

آیت 15 - سورہ ق: 10 الفاظ

أَفَعَيِينَا بِٱلْخَلْقِ ٱلْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِى لَبْسٍۢ مِّنْ خَلْقٍۢ جَدِيدٍۢ

کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں

أَفَعَيِينَا afaʿayīnā کیا بھلا ہم تھک گئے تھے
بِٱلْخَلْقِ bil-khalqi تخلیق سے
ٱلْأَوَّلِ ۚ l-awali پہلی
بَلْ bal بلکہ
هُمْ hum وہ
فِى fī میں
لَبْسٍۢ labsin شک میں ہیں
مِّنْ min سے
خَلْقٍۢ khalqin تخلیق کی طرف
جَدِيدٍۢ jadīdin نئی

آیت 16 - سورہ ق: 14 الفاظ

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِۦ نَفْسُهُۥ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ ٱلْوَرِيدِ

اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
وَنَعْلَمُ wanaʿlamu اور ہم جانتے ہیں
مَا mā کیا
تُوَسْوِسُ tuwaswisu وسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیں
بِهِۦ bihi اس کے
نَفْسُهُۥ ۖ nafsuhu نفس میں۔ اس کے دل میں
وَنَحْنُ wanaḥnu اور ہم
أَقْرَبُ aqrabu زیادہ قریب ہیں
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
مِنْ min سے
حَبْلِ ḥabli
ٱلْوَرِيدِ l-warīdi شہ رگ سے بھی زیادہ۔ رگ جان سے بھی بڑھ کر

آیت 17 - سورہ ق: 8 الفاظ

إِذْ يَتَلَقَّى ٱلْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٌۭ

جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں، لکھ لیتے ہیں

إِذْ idh جب
يَتَلَقَّى yatalaqqā جا لیتے ہیں
ٱلْمُتَلَقِّيَانِ l-mutalaqiyāni دو لینے والے
عَنِ ʿani سے
ٱلْيَمِينِ l-yamīni دائیں طرف سے
وَعَنِ waʿani اور سے
ٱلشِّمَالِ l-shimāli بائیں جانب (سے)
قَعِيدٌۭ qaʿīdun بیٹھے ہوئے

آیت 18 - سورہ ق: 8 الفاظ

مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌۭ

کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے

مَّا mā نہیں
يَلْفِظُ yalfiẓu بولتا
مِن min کوئی
قَوْلٍ qawlin بات
إِلَّا illā مگر
لَدَيْهِ ladayhi اس کے پاس ہے
رَقِيبٌ raqībun ایک محافظ۔ نگران
عَتِيدٌۭ ʿatīdun تیار۔حاضر۔ چوکنا

آیت 19 - سورہ ق: 9 الفاظ

وَجَآءَتْ سَكْرَةُ ٱلْمَوْتِ بِٱلْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ

اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا

وَجَآءَتْ wajāat اور آگئی
سَكْرَةُ sakratu بےہوشی
ٱلْمَوْتِ l-mawti موت کی
بِٱلْحَقِّ ۖ bil-ḥaqi حق لیکر
ذَٰلِكَ dhālika یہ وہی چیز تھی
مَا mā جو
كُنتَ kunta تھا
مِنْهُ min'hu تو اس سے
تَحِيدُ taḥīdu تو بدکتا۔ تو بھاگتا

آیت 20 - سورہ ق: 6 الفاظ

وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْوَعِيدِ

اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے

وَنُفِخَ wanufikha اور پھونکا جائے گا
فِى fī میں
ٱلصُّورِ ۚ l-ṣūri صور
ذَٰلِكَ dhālika یہ
يَوْمُ yawmu دن ہے
ٱلْوَعِيدِ l-waʿīdi وعدے کا

آیت 21 - سورہ ق: 6 الفاظ

وَجَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍۢ مَّعَهَا سَآئِقٌۭ وَشَهِيدٌۭ

اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا

وَجَآءَتْ wajāat اور آگیا
كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۢ nafsin نفس
مَّعَهَا maʿahā اس کے ساتھ
سَآئِقٌۭ sāiqun ایک ہانکنے والا ہے
وَشَهِيدٌۭ washahīdun اور ایک گواہ

آیت 22 - سورہ ق: 12 الفاظ

لَّقَدْ كُنتَ فِى غَفْلَةٍۢ مِّنْ هَـٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلْيَوْمَ حَدِيدٌۭ

(یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے

لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
كُنتَ kunta تھا تو
فِى fī میں
غَفْلَةٍۢ ghaflatin غفلت (میں)
مِّنْ min سے
هَـٰذَا hādhā اس (سے)
فَكَشَفْنَا fakashafnā تو کھول دیا ہم نے
عَنكَ ʿanka تجھ سے
غِطَآءَكَ ghiṭāaka پردہ تیرا
فَبَصَرُكَ fabaṣaruka تو نگاہ تیری
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج
حَدِيدٌۭ ḥadīdun بہت تیز ہے

آیت 23 - سورہ ق: 6 الفاظ

وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَـٰذَا مَا لَدَىَّ عَتِيدٌ

اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ) میرے پاس حاضر ہے

وَقَالَ waqāla اور کہا
قَرِينُهُۥ qarīnuhu اس کے ساتھی نے
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
مَا mā جو
لَدَىَّ ladayya میرے پاس ہے
عَتِيدٌ ʿatīdun حاضر

آیت 24 - سورہ ق: 6 الفاظ

أَلْقِيَا فِى جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍۢ

(حکم ہوگا کہ) ہر سرکش ناشکرے کو دوزخ میں ڈال دو

أَلْقِيَا alqiyā دونوں ڈال دو
فِى fī میں
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
كُلَّ kulla ہر
كَفَّارٍ kaffārin ناشکرے کو
عَنِيدٍۢ ʿanīdin عناد رکھنے والے کو

آیت 25 - سورہ ق: 4 الفاظ

مَّنَّاعٍۢ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍۢ مُّرِيبٍ

جو مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھنے والا شبہے نکالنے والا تھا

مَّنَّاعٍۢ mannāʿin بہت روکنے والے کو
لِّلْخَيْرِ lil'khayri خیر سے
مُعْتَدٍۢ muʿ'tadin حد سے نکلنے والے کو
مُّرِيبٍ murībin شک میں پڑے ہوئے کو

آیت 26 - سورہ ق: 10 الفاظ

ٱلَّذِى جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِى ٱلْعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ

جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو

ٱلَّذِى alladhī جس نے
جَعَلَ jaʿala بنا لیا
مَعَ maʿa ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِلَـٰهًا ilāhan ایک الہ
ءَاخَرَ ākhara دوسرا
فَأَلْقِيَاهُ fa-alqiyāhu تو ڈال دو اس کو
فِى fī میں
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب
ٱلشَّدِيدِ l-shadīdi شدید

آیت 27 - سورہ ق: 10 الفاظ

۞ قَالَ قَرِينُهُۥ رَبَّنَا مَآ أَطْغَيْتُهُۥ وَلَـٰكِن كَانَ فِى ضَلَـٰلٍۭ بَعِيدٍۢ

اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا

۞ قَالَ qāla کہے گا
قَرِينُهُۥ qarīnuhu اس کا ساتھی
رَبَّنَا rabbanā اے ہمارے رب
مَآ mā نہیں
أَطْغَيْتُهُۥ aṭghaytuhu میں نے سرکش بنایا اس کو
وَلَـٰكِن walākin لیکن
كَانَ kāna وہ تھا
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۭ ḍalālin گمراہی (میں)
بَعِيدٍۢ baʿīdin دور کی

آیت 28 - سورہ ق: 8 الفاظ

قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا۟ لَدَىَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِٱلْوَعِيدِ

(خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے

قَالَ qāla فرمائے گا
لَا lā نہ
تَخْتَصِمُوا۟ takhtaṣimū تم جھگڑو
لَدَىَّ ladayya میرے پاس۔ میری جناب میں
وَقَدْ waqad اور تحقیق
قَدَّمْتُ qaddamtu میں نے پہلے ہی پیش کردیا تھا
إِلَيْكُم ilaykum تمہاری طرف
بِٱلْوَعِيدِ bil-waʿīdi وعید کو۔ وعدہ عذاب کو

آیت 29 - سورہ ق: 8 الفاظ

مَا يُبَدَّلُ ٱلْقَوْلُ لَدَىَّ وَمَآ أَنَا۠ بِظَلَّـٰمٍۢ لِّلْعَبِيدِ

ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے

مَا mā نہیں
يُبَدَّلُ yubaddalu بدلی جاتی
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
لَدَىَّ ladayya میرے پاس۔ میرے ہاں
وَمَآ wamā اور نہیں ہوں
أَنَا۠ anā میں
بِظَلَّـٰمٍۢ biẓallāmin ظلم کرنے والا
لِّلْعَبِيدِ lil'ʿabīdi بندوں کے لیے

آیت 30 - سورہ ق: 9 الفاظ

يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍۢ

اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟

يَوْمَ yawma جس دن
نَقُولُ naqūlu ہم کہیں گے
لِجَهَنَّمَ lijahannama جہنم سے
هَلِ hali کیا
ٱمْتَلَأْتِ im'talati تو بھر گئی
وَتَقُولُ wataqūlu اور وہ کہے گی
هَلْ hal کیا
مِن min اور
مَّزِيدٍۢ mazīdin مزید ہے ؟ ۔ کیا اور بھی ہے ؟

آیت 31 - سورہ ق: 5 الفاظ

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی

وَأُزْلِفَتِ wa-uz'lifati اور قریب لے آئی جائے گی
ٱلْجَنَّةُ l-janatu جنت
لِلْمُتَّقِينَ lil'muttaqīna تقوی والوں کے لیے
غَيْرَ ghayra نہ
بَعِيدٍ baʿīdin دور ہوگی

آیت 32 - سورہ ق: 6 الفاظ

هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍۢ

یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے

هَـٰذَا hādhā یہ ہیں
مَا mā وہ جو
تُوعَدُونَ tūʿadūna تم وعدہ کیے جاتے
لِكُلِّ likulli واسطے ہر
أَوَّابٍ awwābin رجوع کرنے والے
حَفِيظٍۢ ḥafīẓin حفاظت کرنے والے کے

آیت 33 - سورہ ق: 7 الفاظ

مَّنْ خَشِىَ ٱلرَّحْمَـٰنَ بِٱلْغَيْبِ وَجَآءَ بِقَلْبٍۢ مُّنِيبٍ

جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آیا

مَّنْ man جو
خَشِىَ khashiya ڈرا
ٱلرَّحْمَـٰنَ l-raḥmāna رحمن سے
بِٱلْغَيْبِ bil-ghaybi غائبانہ طور پر
وَجَآءَ wajāa اور لایا
بِقَلْبٍۢ biqalbin دل
مُّنِيبٍ munībin رجوع کرنے والا

آیت 34 - سورہ ق: 5 الفاظ

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍۢ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُلُودِ

اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے

ٱدْخُلُوهَا ud'khulūhā داخل ہوجاؤ اس میں
بِسَلَـٰمٍۢ ۖ bisalāmin ساتھ سلامتی کے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
يَوْمُ yawmu دن ہے
ٱلْخُلُودِ l-khulūdi ہمیشگی کا

آیت 35 - سورہ ق: 6 الفاظ

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌۭ

وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے

لَهُم lahum ان کے لیے ہوگا
مَّا mā جو
يَشَآءُونَ yashāūna وہ چاہیں گے
فِيهَا fīhā اس میں
وَلَدَيْنَا waladaynā اور ہمارے پاس
مَزِيدٌۭ mazīdun مزید بھی ہے۔ زیادہ بھی ہے

آیت 36 - سورہ ق: 15 الفاظ

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًۭا فَنَقَّبُوا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ

اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟

وَكَمْ wakam اور کتنی ہی
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کیں ہم نے
قَبْلَهُم qablahum ان سے پہلے
مِّن min سے
قَرْنٍ qarnin بستیوں میں (سے )
هُمْ hum وہ
أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید تھیں
مِنْهُم min'hum ان سے
بَطْشًۭا baṭshan پکڑ میں
فَنَقَّبُوا۟ fanaqqabū تو انہوں نے چھان مارا تھا
فِى fī میں
ٱلْبِلَـٰدِ l-bilādi ملکوں (میں)
هَلْ hal کیا ہے
مِن min کوئی
مَّحِيصٍ maḥīṣin جائے پناہ۔ بھاگ کر جانے کی جگہ ہے

آیت 37 - سورہ ق: 13 الفاظ

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى ٱلسَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌۭ

جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے

إِنَّ inna یقینا
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
لَذِكْرَىٰ ladhik'rā البتہ نصیحت ہے
لِمَن liman واسطے اس کے جو
كَانَ kāna ہو
لَهُۥ lahu اس کے لیے
قَلْبٌ qalbun دل
أَوْ aw یا
أَلْقَى alqā اس نے ڈالا
ٱلسَّمْعَ l-samʿa کان کو (غور سے سنا) کان لگایا)
وَهُوَ wahuwa اور وہ
شَهِيدٌۭ shahīdun گواہ ہے

آیت 38 - سورہ ق: 13 الفاظ

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍۢ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍۢ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَا baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
فِى fī میں
سِتَّةِ sittati چھ
أَيَّامٍۢ ayyāmin دنوں (میں)
وَمَا wamā اور نہیں
مَسَّنَا massanā چھوا ہم کو
مِن min کسی
لُّغُوبٍۢ lughūbin تھکاوٹ نے

آیت 39 - سورہ ق: 12 الفاظ

فَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ ٱلشَّمْسِ وَقَبْلَ ٱلْغُرُوبِ

تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو

فَٱصْبِرْ fa-iṣ'bir پس صبر کرو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَا mā اس کے جو
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
وَسَبِّحْ wasabbiḥ اور تسبیح بیان کرو
بِحَمْدِ biḥamdi حمد کے ساتھ
رَبِّكَ rabbika اپنے رب کی
قَبْلَ qabla پہلے
طُلُوعِ ṭulūʿi طلوع ہونے سے
ٱلشَّمْسِ l-shamsi سورج
وَقَبْلَ waqabla اور قبل
ٱلْغُرُوبِ l-ghurūbi غروب سے

آیت 40 - سورہ ق: 5 الفاظ

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَـٰرَ ٱلسُّجُودِ

اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو

وَمِنَ wamina اور سے
ٱلَّيْلِ al-layli رات میں (سے)
فَسَبِّحْهُ fasabbiḥ'hu پس تسبیح کرو اس کی
وَأَدْبَـٰرَ wa-adbāra اور پیچھے
ٱلسُّجُودِ l-sujūdi سجدوں کے

آیت 41 - سورہ ق: 7 الفاظ

وَٱسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ ٱلْمُنَادِ مِن مَّكَانٍۢ قَرِيبٍۢ

اور سنو جس دن پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے پکارے گا

وَٱسْتَمِعْ wa-is'tamiʿ اور سنو
يَوْمَ yawma جس دن
يُنَادِ yunādi ندا دے گا۔ پکارے گا
ٱلْمُنَادِ l-munādi پکارنے والا
مِن min سے
مَّكَانٍۢ makānin جگہ (سے)
قَرِيبٍۢ qarībin قریب کی

آیت 42 - سورہ ق: 7 الفاظ

يَوْمَ يَسْمَعُونَ ٱلصَّيْحَةَ بِٱلْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُرُوجِ

جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے

يَوْمَ yawma جس دن
يَسْمَعُونَ yasmaʿūna سنیں گے
ٱلصَّيْحَةَ l-ṣayḥata شیخ کو
بِٱلْحَقِّ ۚ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
ذَٰلِكَ dhālika یہ
يَوْمُ yawmu (ہے) دن
ٱلْخُرُوجِ l-khurūji نکلنے کا

آیت 43 - سورہ ق: 6 الفاظ

إِنَّا نَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا ٱلْمَصِيرُ

ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے

إِنَّا innā بیشک ہم
نَحْنُ naḥnu ہم ہی
نُحْىِۦ nuḥ'yī ہم زندہ کرتے ہیں
وَنُمِيتُ wanumītu اور ہم موت دیتے ہیں
وَإِلَيْنَا wa-ilaynā اور بیشک ہماری طرف
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 44 - سورہ ق: 9 الفاظ

يَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًۭا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌۭ

اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے

يَوْمَ yawma جس دن
تَشَقَّقُ tashaqqaqu پھٹ جائے گا۔ شق ہوجائے گا
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
سِرَاعًۭا ۚ sirāʿan جلدی کرتے ہوئے۔ تیزی سے
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
حَشْرٌ ḥashrun حشر۔ اکٹھا کرنا
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
يَسِيرٌۭ yasīrun بہت آسان

آیت 45 - سورہ ق: 13 الفاظ

نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍۢ ۖ فَذَكِّرْ بِٱلْقُرْءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو

نَّحْنُ naḥnu ہم
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتے ہیں
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
يَقُولُونَ ۖ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتَ anta تو
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بِجَبَّارٍۢ ۖ bijabbārin زبردست۔ جبر کرنے والا
فَذَكِّرْ fadhakkir پس نصیحت کرو
بِٱلْقُرْءَانِ bil-qur'āni ساتھ قرآن کے
مَن man اسے جو
يَخَافُ yakhāfu ڈرتا ہو
وَعِيدِ waʿīdi میری وعید سے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود