سورہ التوبة لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ التوبة لفظ بہ لفظ

التوبة (التوبة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 129 آیات، 2,498 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

2,498 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ التوبة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 13 منٹ مطالعہ

آیت 1 - سورہ التوبة: 9 الفاظ

بَرَآءَةٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّم مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

(اے اہل اسلام اب) خدا اور اس کے رسول کی طرف سے مشرکوں سے جن سے تم نے عہد کر رکھا تھا بیزاری (اور جنگ کی تیاری) ہے

بَرَآءَةٌۭ barāatun برات ہے
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (کی طرف سے )
وَرَسُولِهِۦٓ warasūlihi اور اس کے رسول کی (طرف سے)
إِلَى ilā طرف سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی طرف
عَـٰهَدتُّم ʿāhadttum معاہدے کیے تم نے
مِّنَ mina سے
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکین میں سے

آیت 2 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

فَسِيحُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍۢ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِى ٱللَّهِ ۙ وَأَنَّ ٱللَّهَ مُخْزِى ٱلْكَـٰفِرِينَ

تو (مشرکو تم) زمین میں چار مہینے چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم خدا کو عاجز نہ کرسکو گے۔ اور یہ بھی کہ خدا کافروں کو رسوا کرنے والا ہے

فَسِيحُوا۟ fasīḥū پس چلو پھرو۔ سیر کرو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
أَرْبَعَةَ arbaʿata چار
أَشْهُرٍۢ ashhurin مہینے
وَٱعْلَمُوٓا۟ wa-iʿ'lamū اور جان لو
أَنَّكُمْ annakum بیشک تم
غَيْرُ ghayru نہیں
مُعْجِزِى muʿ'jizī عاجز کرنے والے
ٱللَّهِ ۙ l-lahi اللہ کو
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
مُخْزِى mukh'zī رسوا کرنے والا ہے
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں کو

آیت 3 - سورہ التوبة: 32 الفاظ

وَأَذَٰنٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦٓ إِلَى ٱلنَّاسِ يَوْمَ ٱلْحَجِّ ٱلْأَكْبَرِ أَنَّ ٱللَّهَ بَرِىٓءٌۭ مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ۙ وَرَسُولُهُۥ ۚ فَإِن تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌۭ لَّكُمْ ۖ وَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِى ٱللَّهِ ۗ وَبَشِّرِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اور حج اکبر کے دن خدا اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خدا مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی (ان سے دستبردار ہے) ۔ پس اگر تم توبہ کرلو تو تمھارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر نہ مانو (اور خدا سے مقابلہ کرو) تو جان رکھو کہ تم خدا کو ہرا نہیں سکو گے اور (اے پیغمبر) کافروں کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

وَأَذَٰنٌۭ wa-adhānun اور اعلان ہے
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی (طرف سے)
وَرَسُولِهِۦٓ warasūlihi اور اس کے رسول کی ( طرف سے)
إِلَى ilā طرف
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کی طرف
يَوْمَ yawma دن
ٱلْحَجِّ l-ḥaji حج
ٱلْأَكْبَرِ l-akbari اکبر کے
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
بَرِىٓءٌۭ barīon بری الذمہ ہے
مِّنَ mina سے
ٱلْمُشْرِكِينَ ۙ l-mush'rikīna مشرکوں سے
وَرَسُولُهُۥ ۚ warasūluhu اور اس کا رسول بھی
فَإِن fa-in پھر اگر
تُبْتُمْ tub'tum تو بہ کرلو تم
فَهُوَ fahuwa تو وہ
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ ۖ lakum تمہارے لیے
وَإِن wa-in اور اگر
تَوَلَّيْتُمْ tawallaytum منہ پھیرا تم نے
فَٱعْلَمُوٓا۟ fa-iʿ'lamū تو جان لو
أَنَّكُمْ annakum بیشک تم
غَيْرُ ghayru نہیں
مُعْجِزِى muʿ'jizī عاجز کرنے والے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کو
وَبَشِّرِ wabashiri اور خوش خبری دے دو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِعَذَابٍ biʿadhābin عذاب کی
أَلِيمٍ alīmin دردناک

آیت 4 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

إِلَّا ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّم مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنقُصُوكُمْ شَيْـًۭٔا وَلَمْ يُظَـٰهِرُوا۟ عَلَيْكُمْ أَحَدًۭا فَأَتِمُّوٓا۟ إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَىٰ مُدَّتِهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُتَّقِينَ

البتہ جن مشرکوں کے ساتھ تم نے عہد کیا ہو اور انہوں نے تمہارا کسی طرح کا قصور نہ کیا ہو اور نہ تمہارے مقابلے میں کسی کی مدد کی ہو تو جس مدت تک ان کے ساتھ عہد کیا ہو اسے پورا کرو۔ (کہ) خدا پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے

إِلَّا illā سوائے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
عَـٰهَدتُّم ʿāhadttum جن سے عہد کیا تم نے
مِّنَ mina سے
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکین میں (سے)
ثُمَّ thumma پھر
لَمْ lam نہیں
يَنقُصُوكُمْ yanquṣūkum انہوں نے کمی کی تم سے
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَلَمْ walam اور نہیں
يُظَـٰهِرُوا۟ yuẓāhirū انہوں نے پشت پناہی کی
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تمہارے خلاف
أَحَدًۭا aḥadan کسی کی
فَأَتِمُّوٓا۟ fa-atimmū تو پورا کرو
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
عَهْدَهُمْ ʿahdahum ان کے عہد کو
إِلَىٰ ilā تک
مُدَّتِهِمْ ۚ muddatihim ان کی مدت تک
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا ہے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna تقوی والوں کو

آیت 5 - سورہ التوبة: 26 الفاظ

فَإِذَا ٱنسَلَخَ ٱلْأَشْهُرُ ٱلْحُرُمُ فَٱقْتُلُوا۟ ٱلْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَٱحْصُرُوهُمْ وَٱقْعُدُوا۟ لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍۢ ۚ فَإِن تَابُوا۟ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ فَخَلُّوا۟ سَبِيلَهُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

جب عزت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کر دو اور پکڑلو اور گھیرلو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھے رہو۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
ٱنسَلَخَ insalakha گزر جائیں
ٱلْأَشْهُرُ l-ashhuru مہینے
ٱلْحُرُمُ l-ḥurumu حرام
فَٱقْتُلُوا۟ fa-uq'tulū تو قتل کرو
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکوں کو
حَيْثُ ḥaythu جہاں کہیں
وَجَدتُّمُوهُمْ wajadttumūhum پاؤ تم ان کو
وَخُذُوهُمْ wakhudhūhum اور پکڑو ان کو
وَٱحْصُرُوهُمْ wa-uḥ'ṣurūhum اور گھیرو ان کو
وَٱقْعُدُوا۟ wa-uq'ʿudū اور بیٹھ جاؤ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
كُلَّ kulla ہر
مَرْصَدٍۢ ۚ marṣadin گھات پر
فَإِن fa-in پھر اگر
تَابُوا۟ tābū وہ توبہ کرلیں
وَأَقَامُوا۟ wa-aqāmū اور قائم کریں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتَوُا۟ waātawū اور ادا کریں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
فَخَلُّوا۟ fakhallū تو چھوڑ دو
سَبِيلَهُمْ ۚ sabīlahum ان کا راستہ
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 6 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَإِنْ أَحَدٌۭ مِّنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ٱسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَـٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُۥ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌۭ لَّا يَعْلَمُونَ

اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچادو۔ اس لیے کہ یہ بےخبر لوگ ہیں

وَإِنْ wa-in اور اگر
أَحَدٌۭ aḥadun کوئی ایک
مِّنَ mina سے
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکین میں سے
ٱسْتَجَارَكَ is'tajāraka پناہ مانگے تم سے
فَأَجِرْهُ fa-ajir'hu تم پناہ دے دو اس کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَسْمَعَ yasmaʿa وہ سن لے
كَلَـٰمَ kalāma کلام
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
ثُمَّ thumma پھر
أَبْلِغْهُ abligh'hu پہنچا دو اس کو
مَأْمَنَهُۥ ۚ mamanahu اس کی جائے امن میں
ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ qawmun ایسے لوگ ہیں
لَّا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جو علم رکھتے

آیت 7 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ رَسُولِهِۦٓ إِلَّا ٱلَّذِينَ عَـٰهَدتُّمْ عِندَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ ۖ فَمَا ٱسْتَقَـٰمُوا۟ لَكُمْ فَٱسْتَقِيمُوا۟ لَهُمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُتَّقِينَ

بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزدیک عہد کیونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو۔ بےشک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے

كَيْفَ kayfa کس طرح
يَكُونُ yakūnu ہوسکتا ہے
لِلْمُشْرِكِينَ lil'mush'rikīna مشرکین کے لیے
عَهْدٌ ʿahdun کوئی عہد
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَعِندَ waʿinda اور نزدیک
رَسُولِهِۦٓ rasūlihi اس کے رسول
إِلَّا illā سوائے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
عَـٰهَدتُّمْ ʿāhadttum عہد کیا تم نے
عِندَ ʿinda پاس
ٱلْمَسْجِدِ l-masjidi مسجد
ٱلْحَرَامِ ۖ l-ḥarāmi مسجد (حرام) کے
فَمَا famā تو جب تک
ٱسْتَقَـٰمُوا۟ is'taqāmū وہ قائم رہیں
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
فَٱسْتَقِيمُوا۟ fa-is'taqīmū پس تم بھی قائم رہو
لَهُمْ ۚ lahum ان کے لیے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يُحِبُّ yuḥibbu پسند کرتا ہے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna تقوی والوں کو

آیت 8 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا۟ عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا۟ فِيكُمْ إِلًّۭا وَلَا ذِمَّةًۭ ۚ يُرْضُونَكُم بِأَفْوَٰهِهِمْ وَتَأْبَىٰ قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَـٰسِقُونَ

(بھلا ان سے عہد) کیونکر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا۔ یہ منہ سے تو تمہیں خوش کر دیتے ہیں لیکن ان کے دل (ان باتوں کو) قبول نہیں کرتے۔ اور ان میں اکثر نافرمان ہیں

كَيْفَ kayfa کس طرح
وَإِن wa-in اور اگر
يَظْهَرُوا۟ yaẓharū وہ غلبہ پاجائیں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
لَا lā نہ
يَرْقُبُوا۟ yarqubū لحاظ کریں
فِيكُمْ fīkum تمہارے معاملے میں
إِلًّۭا illan قرات کا
وَلَا walā اور نہ
ذِمَّةًۭ ۚ dhimmatan کسی معاہدے کا
يُرْضُونَكُم yur'ḍūnakum وہ راضی کرتے ہیں تم کو
بِأَفْوَٰهِهِمْ bi-afwāhihim اپنے مونہوں کے ساتھ
وَتَأْبَىٰ watabā اور انکار کرتے ہیں
قُلُوبُهُمْ qulūbuhum دل ان کے
وَأَكْثَرُهُمْ wa-aktharuhum اور اکثر ان میں سے
فَـٰسِقُونَ fāsiqūna فاسق ہیں

آیت 9 - سورہ التوبة: 13 الفاظ

ٱشْتَرَوْا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ ثَمَنًۭا قَلِيلًۭا فَصَدُّوا۟ عَن سَبِيلِهِۦٓ ۚ إِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

یہ خدا کی آیتوں کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے اور لوگوں کو خدا کے رستے سے روکتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں

ٱشْتَرَوْا۟ ish'taraw انہوں نے بیچ ڈالا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
ثَمَنًۭا thamanan قیمت کے عوض
قَلِيلًۭا qalīlan تھوڑی
فَصَدُّوا۟ faṣaddū پھر انہوں نے روکا
عَن ʿan سے
سَبِيلِهِۦٓ ۚ sabīlihi اس کے راستے (سے)
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
سَآءَ sāa کتنا برا ہے
مَا mā جو
كَانُوا۟ kānū بھی
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کر رہے

آیت 10 - سورہ التوبة: 10 الفاظ

لَا يَرْقُبُونَ فِى مُؤْمِنٍ إِلًّۭا وَلَا ذِمَّةًۭ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُعْتَدُونَ

یہ لوگ کسی مومن کے حق میں نہ تو رشتہ داری کا پاس کرتے ہیں نہ عہد کا۔ اور یہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

لَا lā نہیں
يَرْقُبُونَ yarqubūna وہ لحاظ کرتے
فِى fī میں
مُؤْمِنٍ mu'minin کسی مومن کے بارے میں
إِلًّۭا illan کسی قرابت کا
وَلَا walā اور نہ
ذِمَّةًۭ ۚ dhimmatan معاہدے کا
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْمُعْتَدُونَ l-muʿ'tadūna جو حد سے بڑھنے والے ہیں

آیت 11 - سورہ التوبة: 13 الفاظ

فَإِن تَابُوا۟ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَوُا۟ ٱلزَّكَوٰةَ فَإِخْوَٰنُكُمْ فِى ٱلدِّينِ ۗ وَنُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لِقَوْمٍۢ يَعْلَمُونَ

اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے لگیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں۔ اور سمجھنے والے لوگوں کے لیے ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں

فَإِن fa-in پھر اگر
تَابُوا۟ tābū وہ توبہ کرلیں
وَأَقَامُوا۟ wa-aqāmū اور قائم کریں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتَوُا۟ waātawū اور ادا کریں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
فَإِخْوَٰنُكُمْ fa-ikh'wānukum تو بھائی ہیں تمہارے
فِى fī میں
ٱلدِّينِ ۗ l-dīni دین کے معاملے (میں)
وَنُفَصِّلُ wanufaṣṣilu اور ہم کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti آیات
لِقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جو علم رکھتی ہو

آیت 12 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَإِن نَّكَثُوٓا۟ أَيْمَـٰنَهُم مِّنۢ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا۟ فِى دِينِكُمْ فَقَـٰتِلُوٓا۟ أَئِمَّةَ ٱلْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَآ أَيْمَـٰنَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ

اور اگر عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعنے کرنے لگیں تو ان کفر کے پیشواؤں سے جنگ کرو (یہ یہ بےایمان لوگ ہیں اور) ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ عجب نہیں کہ (اپنی حرکات سے) باز آجائیں

وَإِن wa-in اور اگر
نَّكَثُوٓا۟ nakathū وہ توڑ دیں
أَيْمَـٰنَهُم aymānahum اپنی قسمیں
مِّنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
عَهْدِهِمْ ʿahdihim اپنے عہد کرنے کے
وَطَعَنُوا۟ waṭaʿanū اور طعنہ دیں۔ عیب نکالیں
فِى fī میں
دِينِكُمْ dīnikum تمہارے دین (میں)
فَقَـٰتِلُوٓا۟ faqātilū تو جنگ کرو
أَئِمَّةَ a-immata اماموں سے
ٱلْكُفْرِ ۙ l-kuf'ri کفر کے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَآ lā نہیں
أَيْمَـٰنَ aymāna کوئی عہد
لَهُمْ lahum ان کے لیے
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ
يَنتَهُونَ yantahūna وہ رک جائیں

آیت 13 - سورہ التوبة: 20 الفاظ

أَلَا تُقَـٰتِلُونَ قَوْمًۭا نَّكَثُوٓا۟ أَيْمَـٰنَهُمْ وَهَمُّوا۟ بِإِخْرَاجِ ٱلرَّسُولِ وَهُم بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ أَتَخْشَوْنَهُمْ ۚ فَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَوْهُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

بھلا تم ایسے لوگوں سے کیوں نہ لڑو جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور پیغمبر (خدا) کے جلا وطن کرنے کا عزم مصمم کر لیا اور انہوں نے تم سے (عہد شکنی کی) ابتدا کی۔ کیا تم ایسے لوگوں سے ڈرتے ہو حالانکہ ڈرنے کے لائق خدا ہے بشرطیکہ ایمان رکھتے ہو

أَلَا alā کیا نہیں
تُقَـٰتِلُونَ tuqātilūna تم جنگ کرو گے
قَوْمًۭا qawman ایک ایسی قوم سے
نَّكَثُوٓا۟ nakathū جنہوں نے توڑ دیا
أَيْمَـٰنَهُمْ aymānahum اپنی قسموں کو
وَهَمُّوا۟ wahammū اور انہوں نے ارادہ کیا
بِإِخْرَاجِ bi-ikh'rāji نکالنے کا
ٱلرَّسُولِ l-rasūli رسول کو
وَهُم wahum اور انہوں نے
بَدَءُوكُمْ badaūkum ابتداء کی تھی تمہارے ساتھ
أَوَّلَ awwala پہلی
مَرَّةٍ ۚ marratin مرتبہ
أَتَخْشَوْنَهُمْ ۚ atakhshawnahum کیا تم ڈرتے ہو ان سے
فَٱللَّهُ fal-lahu تو اللہ تعالیٰ
أَحَقُّ aḥaqqu زیادہ حق دار ہے
أَن an کہ
تَخْشَوْهُ takhshawhu تم ڈرو اس سے
إِن in اگر
كُنتُم kuntum ہو تم
مُّؤْمِنِينَ mu'minīna ایمان لانے والے

آیت 14 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

قَـٰتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ ٱللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍۢ مُّؤْمِنِينَ

ان سے (خوب) لڑو۔ خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا

قَـٰتِلُوهُمْ qātilūhum جنگ کرو ان سے
يُعَذِّبْهُمُ yuʿadhib'humu عذاب دے گا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِأَيْدِيكُمْ bi-aydīkum ساتھ تمہارے ہاتھوں کے
وَيُخْزِهِمْ wayukh'zihim اور رسوا کرے گا ان کو
وَيَنصُرْكُمْ wayanṣur'kum اور مدد کرے گا تمہاری
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان کے خلاف
وَيَشْفِ wayashfi اور شفا دے گا۔ ٹھنڈا کردے گا
صُدُورَ ṣudūra سینوں کو
قَوْمٍۢ qawmin قوم
مُّؤْمِنِينَ mu'minīna مومن (قوم) کے

آیت 15 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ ۗ وَيَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

وَيُذْهِبْ wayudh'hib اور لے جائے گا
غَيْظَ ghayẓa غصہ
قُلُوبِهِمْ ۗ qulūbihim ان کے دلوں کا
وَيَتُوبُ wayatūbu اور مہربان ہوگا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَىٰ ʿalā پر
مَن man جس (پر )
يَشَآءُ ۗ yashāu چاہے گا
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 16 - سورہ التوبة: 24 الفاظ

أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تُتْرَكُوا۟ وَلَمَّا يَعْلَمِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ جَـٰهَدُوا۟ مِنكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَا رَسُولِهِۦ وَلَا ٱلْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةًۭ ۚ وَٱللَّهُ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

کیا تم لوگ یہ خیال کرتے ہو کہ (بےآزمائش) چھوڑ دیئے جاؤ گے اور ابھی خدا نے ایسے لوگوں کو متمیز کیا ہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کئے اور خدا اور اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

أَمْ am کیا
حَسِبْتُمْ ḥasib'tum سمجھ رکھا ہے تم نے
أَن an کہ
تُتْرَكُوا۟ tut'rakū تم چھوڑ دیے جاؤ گے
وَلَمَّا walammā حالانکہ نہیں
يَعْلَمِ yaʿlami جانا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
جَـٰهَدُوا۟ jāhadū جنہوں نے جہاد کیا
مِنكُمْ minkum تم میں سے
وَلَمْ walam اور نہیں
يَتَّخِذُوا۟ yattakhidhū انہوں نے بنایا
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلَا walā اور سوا
رَسُولِهِۦ rasūlihi اور اس کے رسول کے (سوا)
وَلَا walā اور سوا
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna اور مومنوں کے سوا(کسی کو)
وَلِيجَةًۭ ۚ walījatan ولی دوست
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
خَبِيرٌۢ khabīrun خبر رکھنے والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے ہو

آیت 17 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَن يَعْمُرُوا۟ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ شَـٰهِدِينَ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِم بِٱلْكُفْرِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ وَفِى ٱلنَّارِ هُمْ خَـٰلِدُونَ

مشرکوں کی زیبا نہیں کہ خدا کی مسجدوں کو آباد کریں جب کہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے سب اعمال بےکار ہیں اور یہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے

مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
لِلْمُشْرِكِينَ lil'mush'rikīna مشرکین کے لیے
أَن an کہ
يَعْمُرُوا۟ yaʿmurū وہ آباد کریں
مَسَـٰجِدَ masājida مساجد کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
شَـٰهِدِينَ shāhidīna گواہ بنتے ہوئے
عَلَىٰٓ ʿalā کے خلاف
أَنفُسِهِم anfusihim اپنے نفسوں (کے خلاف)
بِٱلْكُفْرِ ۚ bil-kuf'ri کفر کے ساتھ
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہ لوگ
حَبِطَتْ ḥabiṭat ضائع ہوگئے
أَعْمَـٰلُهُمْ aʿmāluhum ان کے اعمال
وَفِى wafī اور میں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ (میں)
هُمْ hum وہ
خَـٰلِدُونَ khālidūna ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 18 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَـٰجِدَ ٱللَّهِ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَأَقَامَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتَى ٱلزَّكَوٰةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا ٱللَّهَ ۖ فَعَسَىٰٓ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَن يَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْتَدِينَ

خدا کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے اور زکواة دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ یہی لوگ امید ہے کہ ہدایت یافتہ لوگوں میں (داخل) ہوں

إِنَّمَا innamā بیشک
يَعْمُرُ yaʿmuru آباد کرتے ہیں
مَسَـٰجِدَ masājida مسجدوں کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
مَنْ man جو
ءَامَنَ āmana ایمان لائیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت پر
وَأَقَامَ wa-aqāma اور قائم کریں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَءَاتَى waātā اور ادا کریں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَلَمْ walam اور نہ
يَخْشَ yakhsha ڈریں
إِلَّا illā سوائے
ٱللَّهَ ۖ l-laha اللہ کے
فَعَسَىٰٓ faʿasā تو امید ہے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہ لوگ
أَن an کہ
يَكُونُوا۟ yakūnū وہ ہوں
مِنَ mina سے
ٱلْمُهْتَدِينَ l-muh'tadīna ہدایت پانے والوں میں سے

آیت 19 - سورہ التوبة: 24 الفاظ

۞ أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ ٱلْحَآجِّ وَعِمَارَةَ ٱلْمَسْجِدِ ٱلْحَرَامِ كَمَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَجَـٰهَدَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ لَا يَسْتَوُۥنَ عِندَ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانا اور مسجد محترم یعنی (خانہٴ کعبہ) کو آباد کرنا اس شخص کے اعمال جیسا خیال کیا ہے جو خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرتا ہے۔ یہ لوگ خدا کے نزدیک برابر نہیں ہیں۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

۞ أَجَعَلْتُمْ ajaʿaltum کیا بنا لیا تم نے
سِقَايَةَ siqāyata پانی پلانا
ٱلْحَآجِّ l-ḥāji حاجیوں کو
وَعِمَارَةَ waʿimārata اور آباد کرنا
ٱلْمَسْجِدِ l-masjidi مسجد
ٱلْحَرَامِ l-ḥarāmi حرام کو
كَمَنْ kaman مانند اس شخص کے
ءَامَنَ āmana جو ایمان لایا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت پر
وَجَـٰهَدَ wajāhada اور اس نے جہاد کیا
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے میں
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
لَا lā نہیں
يَسْتَوُۥنَ yastawūna وہ برابر ہوسکتے
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم (قوم کو)

آیت 20 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَهَاجَرُوا۟ وَجَـٰهَدُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِندَ ٱللَّهِ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

جو لوگ ایمان لائے اور وطن چھوڑ گئے اور خدا کی راہ میں مال اور جان سے جہاد کرتے رہے۔ خدا کے ہاں ان کے درجے بہت بڑے ہیں۔ اور وہی مراد کو پہنچنے والے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَهَاجَرُوا۟ wahājarū اور انہوں نے ہجرت کی
وَجَـٰهَدُوا۟ wajāhadū اور جہاد کیا
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِأَمْوَٰلِهِمْ bi-amwālihim اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِهِمْ wa-anfusihim اور اپنے نفسوں کے ساتھ
أَعْظَمُ aʿẓamu زیادہ بڑے ہیں
دَرَجَةً darajatan درجے میں
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلْفَآئِزُونَ l-fāizūna کامیاب ہونے والے ہیں

آیت 21 - سورہ التوبة: 10 الفاظ

يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُم بِرَحْمَةٍۢ مِّنْهُ وَرِضْوَٰنٍۢ وَجَنَّـٰتٍۢ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌۭ مُّقِيمٌ

ان کا پروردگار ان کو اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اور بہشتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے نعمت ہائے جاودانی ہے

يُبَشِّرُهُمْ yubashiruhum خوش خبری دیتا ہے ان کو
رَبُّهُم rabbuhum ان کا رب
بِرَحْمَةٍۢ biraḥmatin ساتھ رحمت کے
مِّنْهُ min'hu اپنی طرف
وَرِضْوَٰنٍۢ wariḍ'wānin اور رضا مندی کی
وَجَنَّـٰتٍۢ wajannātin اور باغات کی
لَّهُمْ lahum ان کے لیے
فِيهَا fīhā ان میں
نَعِيمٌۭ naʿīmun نعمتیں ہیں
مُّقِيمٌ muqīmun دائمی۔ پائیدار۔ قائم رہنے والی

آیت 22 - سورہ التوبة: 8 الفاظ

خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥٓ أَجْرٌ عَظِيمٌۭ

(اور وہ) ان میں ابدالاآباد رہیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے

خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ fīhā ان میں
أَبَدًا ۚ abadan ہمیشہ ہمیشہ
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عِندَهُۥٓ ʿindahu اس کے پاس
أَجْرٌ ajrun اجر ہے
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بڑا

آیت 23 - سورہ التوبة: 19 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّخِذُوٓا۟ ءَابَآءَكُمْ وَإِخْوَٰنَكُمْ أَوْلِيَآءَ إِنِ ٱسْتَحَبُّوا۟ ٱلْكُفْرَ عَلَى ٱلْإِيمَـٰنِ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

اے اہل ایمان! اگر تمہارے (ماں) باپ اور (بہن) بھائی ایمان کے مقابل کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی نہ رکھو۔ اور جو ان سے دوستی رکھیں گے وہ ظالم ہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو !
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
لَا lā نہ
تَتَّخِذُوٓا۟ tattakhidhū تم بناؤ
ءَابَآءَكُمْ ābāakum اپنے باپوں کو
وَإِخْوَٰنَكُمْ wa-ikh'wānakum اور اپنے بھائیوں کو
أَوْلِيَآءَ awliyāa دوست
إِنِ ini اگر
ٱسْتَحَبُّوا۟ is'taḥabbū وہ ترجیح دیں۔ زیادہ محبوب رکھیں
ٱلْكُفْرَ l-kuf'ra کفر کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْإِيمَـٰنِ ۚ l-īmāni ایمان (پر)
وَمَن waman اور جو کوئی
يَتَوَلَّهُم yatawallahum دوست بنائے گا ان کو
مِّنكُمْ minkum تم میں سے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ ہیں
هُمُ humu وہ
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna جو ظالم ہیں

آیت 24 - سورہ التوبة: 33 الفاظ

قُلْ إِن كَانَ ءَابَآؤُكُمْ وَأَبْنَآؤُكُمْ وَإِخْوَٰنُكُمْ وَأَزْوَٰجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَٰلٌ ٱقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَـٰرَةٌۭ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَـٰكِنُ تَرْضَوْنَهَآ أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَجِهَادٍۢ فِى سَبِيلِهِۦ فَتَرَبَّصُوا۟ حَتَّىٰ يَأْتِىَ ٱللَّهُ بِأَمْرِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ

کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

قُلْ qul کہہ دیجیے
إِن in اگر
كَانَ kāna ہیں
ءَابَآؤُكُمْ ābāukum تمہارے باپ
وَأَبْنَآؤُكُمْ wa-abnāukum اور تمہارے بیٹے
وَإِخْوَٰنُكُمْ wa-ikh'wānukum اور تمہارے بھائی
وَأَزْوَٰجُكُمْ wa-azwājukum اور تمہاری بیویاں
وَعَشِيرَتُكُمْ waʿashīratukum اور تمہارے خاندان
وَأَمْوَٰلٌ wa-amwālun اور مال
ٱقْتَرَفْتُمُوهَا iq'taraftumūhā کمایا تم نے ان کو
وَتِجَـٰرَةٌۭ watijāratun اور تجارت
تَخْشَوْنَ takhshawna تم ڈرتے ہو
كَسَادَهَا kasādahā اس کے گھاٹے سے
وَمَسَـٰكِنُ wamasākinu اور گھر
تَرْضَوْنَهَآ tarḍawnahā تم پسند کرتے ہو ان کو
أَحَبَّ aḥabba زیادہ پیارے ہیں
إِلَيْكُم ilaykum تمہاری طرف
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (سے بڑھ کر)
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول سے
وَجِهَادٍۢ wajihādin اور جہاد سے
فِى fī میں
سَبِيلِهِۦ sabīlihi اس کے راستے (میں)
فَتَرَبَّصُوا۟ fatarabbaṣū تو انتظار کرو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَأْتِىَ yatiya لے آئے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِأَمْرِهِۦ ۗ bi-amrihi اپنا فیصلہ
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma لوگوں کو
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna فاسق (لوگوں کو)

آیت 25 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

لَقَدْ نَصَرَكُمُ ٱللَّهُ فِى مَوَاطِنَ كَثِيرَةٍۢ ۙ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنكُمْ شَيْـًۭٔا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ ٱلْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُم مُّدْبِرِينَ

خدا نے بہت سے موقعوں پر تم کو مدد دی ہے اور (جنگ) حنین کے دن۔ جب تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا تو وہ تمہارے کچھ بھی کام نہ آئی۔ اور زمین باوجود (اتنی بڑی) فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر پھر گئے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
نَصَرَكُمُ naṣarakumu مدد کی تمہاری
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
فِى fī میں
مَوَاطِنَ mawāṭina مواقع پر
كَثِيرَةٍۢ ۙ kathīratin بہت سے
وَيَوْمَ wayawma اور (خصوصا) دن
حُنَيْنٍ ۙ ḥunaynin حنین کے
إِذْ idh جب
أَعْجَبَتْكُمْ aʿjabatkum پسند آئی تم کو۔ اچھی لگی تم کو
كَثْرَتُكُمْ kathratukum کثرت تمہاری
فَلَمْ falam پس نہ
تُغْنِ tugh'ni کام آیا
عَنكُمْ ʿankum تم کو
شَيْـًۭٔا shayan کچھ بھی
وَضَاقَتْ waḍāqat اور تنگ ہوگئی
عَلَيْكُمُ ʿalaykumu تم پر
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
بِمَا bimā باوجود اس کے کہ
رَحُبَتْ raḥubat وہ کشادہ ہے
ثُمَّ thumma پھر
وَلَّيْتُم wallaytum پھرگئے تم
مُّدْبِرِينَ mud'birīna پیٹھ پھیر کر

آیت 26 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

ثُمَّ أَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَعَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودًۭا لَّمْ تَرَوْهَا وَعَذَّبَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ۚ وَذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْكَـٰفِرِينَ

پھر خدا نے اپنے پیغمبر پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی (اور تمہاری مدد کو فرشتوں کے) لشکر جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے (آسمان سے) اُتارے اور کافروں کو عذاب دیا۔ اور کفر کرنے والوں کی یہی سزا ہے

ثُمَّ thumma پھر
أَنزَلَ anzala اتاری
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
سَكِينَتَهُۥ sakīnatahu اپنی سکینت
عَلَىٰ ʿalā پر
رَسُولِهِۦ rasūlihi اپنے رسول
وَعَلَى waʿalā اور پر
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں (پر)
وَأَنزَلَ wa-anzala اور اتارے
جُنُودًۭا junūdan لشکر
لَّمْ lam نہیں
تَرَوْهَا tarawhā تم نے دیکھا ان کو
وَعَذَّبَ waʿadhaba اور عذاب دیا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ ۚ kafarū جنہوں نے کفر کیا
وَذَٰلِكَ wadhālika اور یہی ہے
جَزَآءُ jazāu بدلہ
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں کا

آیت 27 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

ثُمَّ يَتُوبُ ٱللَّهُ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

پھر خدا اس کے بعد جس پر چاہے مہربانی سے توجہ فرمائے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ثُمَّ thumma پھر
يَتُوبُ yatūbu مہربان ہوتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
عَلَىٰ ʿalā پر
مَن man جس
يَشَآءُ ۗ yashāu وہ چاہتا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 28 - سورہ التوبة: 27 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْمُشْرِكُونَ نَجَسٌۭ فَلَا يَقْرَبُوا۟ ٱلْمَسْجِدَ ٱلْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةًۭ فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦٓ إِن شَآءَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

مومنو! مشرک تو پلید ہیں تو اس برس کے بعد وہ خانہٴ کعبہ کا پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم کو مفلسی کا خوف ہو تو خدا چاہے گا تو تم کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔ بےشک خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلْمُشْرِكُونَ l-mush'rikūna مشرکین
نَجَسٌۭ najasun ناپاک ہیں
فَلَا falā تو نہ
يَقْرَبُوا۟ yaqrabū وہ قریب آئیں
ٱلْمَسْجِدَ l-masjida مسجد
ٱلْحَرَامَ l-ḥarāma حرام کے
بَعْدَ baʿda بعد
عَامِهِمْ ʿāmihim اپنے اس سال کے
هَـٰذَا ۚ hādhā اس
وَإِنْ wa-in اور اگر
خِفْتُمْ khif'tum خوف ہو تم کو
عَيْلَةًۭ ʿaylatan مفلسی کا
فَسَوْفَ fasawfa تو عنقریب
يُغْنِيكُمُ yugh'nīkumu غنی کردے گا تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِن min سے
فَضْلِهِۦٓ faḍlihi اپنے فضل (سے)
إِن in اگر
شَآءَ ۚ shāa وہ چاہے۔ اس نے چاہا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 29 - سورہ التوبة: 29 الفاظ

قَـٰتِلُوا۟ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ ٱلْحَقِّ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ حَتَّىٰ يُعْطُوا۟ ٱلْجِزْيَةَ عَن يَدٍۢ وَهُمْ صَـٰغِرُونَ

جو اہل کتاب میں سے خدا پر ایمان نہیں لاتے اور نہ روز آخرت پر (یقین رکھتے ہیں) اور نہ ان چیزوں کو حرام سمجھتے ہیں جو خدا اور اس کے رسول نے حرام کی ہیں اور نہ دین حق کو قبول کرتے ہیں ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ ذلیل ہوکر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں

قَـٰتِلُوا۟ qātilū جنگ کرو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان رکھتے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَلَا walā اور نہ
بِٱلْيَوْمِ bil-yawmi یوم
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت پر
وَلَا walā اور نہیں
يُحَرِّمُونَ yuḥarrimūna وہ حرام ٹھہراتے
مَا mā جو
حَرَّمَ ḥarrama حرام کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
وَرَسُولُهُۥ warasūluhu اور اس کے رسول نے
وَلَا walā اور نہیں
يَدِينُونَ yadīnūna دین بناتے
دِينَ dīna دین
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق کو
مِنَ mina سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں میں سے
أُوتُوا۟ ūtū جو دیے گئے
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُعْطُوا۟ yuʿ'ṭū وہ دے دیں
ٱلْجِزْيَةَ l-jiz'yata جزیہ
عَن ʿan سے
يَدٍۢ yadin ہاتھ (سے)
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ وہ
صَـٰغِرُونَ ṣāghirūna چھوٹے بن کر رہیں۔ ذلیل ہوں

آیت 30 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

وَقَالَتِ ٱلْيَهُودُ عُزَيْرٌ ٱبْنُ ٱللَّهِ وَقَالَتِ ٱلنَّصَـٰرَى ٱلْمَسِيحُ ٱبْنُ ٱللَّهِ ۖ ذَٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَٰهِهِمْ ۖ يُضَـٰهِـُٔونَ قَوْلَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَبْلُ ۚ قَـٰتَلَهُمُ ٱللَّهُ ۚ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ

اور یہود کہتے ہیں کہ عُزیر خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کہا کرتے تھے یہ بھی انہیں کی ریس کرنے میں لگے ہیں۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

وَقَالَتِ waqālati اور کہا
ٱلْيَهُودُ l-yahūdu یہود نے
عُزَيْرٌ ʿuzayrun عزیر
ٱبْنُ ub'nu بیٹے ہیں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَقَالَتِ waqālati اور کہا
ٱلنَّصَـٰرَى l-naṣārā نصاری نے
ٱلْمَسِيحُ l-masīḥu مسیح
ٱبْنُ ub'nu بیٹے ہیں
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
قَوْلُهُم qawluhum ان کی بات ہے
بِأَفْوَٰهِهِمْ ۖ bi-afwāhihim ان کے مونہوں سے
يُضَـٰهِـُٔونَ yuḍāhiūna مشابہت پیدا کررہے ہیں
قَوْلَ qawla بات سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا سے
مِن min اس سے
قَبْلُ ۚ qablu پہلے
قَـٰتَلَهُمُ qātalahumu کہ ان پر مار ہو
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ کی
أَنَّىٰ annā کہاں سے
يُؤْفَكُونَ yu'fakūna وہ پھیرے جاتے ہیں

آیت 31 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

ٱتَّخَذُوٓا۟ أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَـٰنَهُمْ أَرْبَابًۭا مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَٱلْمَسِيحَ ٱبْنَ مَرْيَمَ وَمَآ أُمِرُوٓا۟ إِلَّا لِيَعْبُدُوٓا۟ إِلَـٰهًۭا وَٰحِدًۭا ۖ لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ عَمَّا يُشْرِكُونَ

انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

ٱتَّخَذُوٓا۟ ittakhadhū انہوں نے بنالیا
أَحْبَارَهُمْ aḥbārahum اپنے علماء کو
وَرُهْبَـٰنَهُمْ waruh'bānahum اور اپنے درویشوں کو
أَرْبَابًۭا arbāban رب
مِّن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَٱلْمَسِيحَ wal-masīḥa اور مسیح
ٱبْنَ ib'na ابن
مَرْيَمَ maryama مریم
وَمَآ wamā حالانکہ نہیں
أُمِرُوٓا۟ umirū وہ حکم دیے گئے
إِلَّا illā مگر
لِيَعْبُدُوٓا۟ liyaʿbudū یہ کہ وہ عبادت کریں
إِلَـٰهًۭا ilāhan الہ کی
وَٰحِدًۭا ۖ wāḥidan ایک
لَّآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ
إِلَّا illā مگر
هُوَ ۚ huwa وہ
سُبْحَـٰنَهُۥ sub'ḥānahu پاک ہے وہ اس سے
عَمَّا ʿammā جو وہ
يُشْرِكُونَ yush'rikūna شریک ٹھہراتے ہیں

آیت 32 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

يُرِيدُونَ أَن يُطْفِـُٔوا۟ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَٰهِهِمْ وَيَأْبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُۥ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَـٰفِرُونَ

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو پورا کئے بغیر رہنے کا نہیں۔ اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے

يُرِيدُونَ yurīdūna وہ چاہتے ہیں
أَن an کہ
يُطْفِـُٔوا۟ yuṭ'fiū وہ بجھا دیں
نُورَ nūra نور کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
بِأَفْوَٰهِهِمْ bi-afwāhihim اپنے مونہوں کے ساتھ
وَيَأْبَى wayabā اور انکار کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يُتِمَّ yutimma پورا کرے
نُورَهُۥ nūrahu اپنے نور کو
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَرِهَ kariha ناپسند کریں
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر

آیت 33 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلْهُدَىٰ وَدِينِ ٱلْحَقِّ لِيُظْهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْمُشْرِكُونَ

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام دینوں پر غالب کرے۔ اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں

هُوَ huwa وہ اللہ
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات ہے
أَرْسَلَ arsala جس نے بھیجا
رَسُولَهُۥ rasūlahu اپنے رسول کو
بِٱلْهُدَىٰ bil-hudā ہدایت کے ساتھ
وَدِينِ wadīni اور دین
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق کے
لِيُظْهِرَهُۥ liyuẓ'hirahu تاکہ وہ غالب کردے اس کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلدِّينِ l-dīni دین پر
كُلِّهِۦ kullihi سارے کے سارے اس کے
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَرِهَ kariha ناپسند کریں
ٱلْمُشْرِكُونَ l-mush'rikūna مشرک

آیت 34 - سورہ التوبة: 28 الفاظ

۞ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ كَثِيرًۭا مِّنَ ٱلْأَحْبَارِ وَٱلرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَٰلَ ٱلنَّاسِ بِٱلْبَـٰطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ۗ وَٱلَّذِينَ يَكْنِزُونَ ٱلذَّهَبَ وَٱلْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍۢ

مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو

۞ يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو !
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
إِنَّ inna بیشک
كَثِيرًۭا kathīran بہت سے
مِّنَ mina سے
ٱلْأَحْبَارِ l-aḥbāri علماء میں سے
وَٱلرُّهْبَانِ wal-ruh'bāni اور درویشوں میں سے
لَيَأْكُلُونَ layakulūna البتہ کھاتے ہیں
أَمْوَٰلَ amwāla مال
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کے
بِٱلْبَـٰطِلِ bil-bāṭili باطل طریقے پر
وَيَصُدُّونَ wayaṣuddūna اور وہ روکتے ہیں
عَن ʿan سے
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَكْنِزُونَ yaknizūna جو جمع کرتے ہیں
ٱلذَّهَبَ l-dhahaba سونا
وَٱلْفِضَّةَ wal-fiḍata اور چاندی
وَلَا walā اور نہیں
يُنفِقُونَهَا yunfiqūnahā وہ خرچ کرتے اس کو
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
فَبَشِّرْهُم fabashir'hum پس خوش خبری دے دو ان کو
بِعَذَابٍ biʿadhābin عذاب کی
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 35 - سورہ التوبة: 19 الفاظ

يَوْمَ يُحْمَىٰ عَلَيْهَا فِى نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَىٰ بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ ۖ هَـٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنفُسِكُمْ فَذُوقُوا۟ مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ

جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب) گرم کیا جائے گا۔ پھر اس سے ان (بخیلوں) کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (اور کہا جائے گا) کہ یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا سو جو تم جمع کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو

يَوْمَ yawma جس دن
يُحْمَىٰ yuḥ'mā تپایا جائے گا
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
فِى fī میں
نَارِ nāri آگ
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
فَتُكْوَىٰ fatuk'wā پھر داغا جائے گا
بِهَا bihā ساتھ اس کے
جِبَاهُهُمْ jibāhuhum ان کی پیشانیوں کو
وَجُنُوبُهُمْ wajunūbuhum اور ان کے پہلوؤں کو
وَظُهُورُهُمْ ۖ waẓuhūruhum اور ان کی پیٹھوں کو
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
مَا mā جو
كَنَزْتُمْ kanaztum جمع کیا تم نے
لِأَنفُسِكُمْ li-anfusikum اپنے نفسوں کے لیے
فَذُوقُوا۟ fadhūqū پس چکھو
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَكْنِزُونَ taknizūna تم سمیٹتے۔ جمع کرتے

آیت 36 - سورہ التوبة: 36 الفاظ

إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّهُورِ عِندَ ٱللَّهِ ٱثْنَا عَشَرَ شَهْرًۭا فِى كِتَـٰبِ ٱللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ مِنْهَآ أَرْبَعَةٌ حُرُمٌۭ ۚ ذَٰلِكَ ٱلدِّينُ ٱلْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا۟ فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ وَقَـٰتِلُوا۟ ٱلْمُشْرِكِينَ كَآفَّةًۭ كَمَا يُقَـٰتِلُونَكُمْ كَآفَّةًۭ ۚ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلْمُتَّقِينَ

خدا کے نزدیک مہینے گنتی میں (بارہ ہیں یعنی) اس روز (سے) کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا۔ کتاب خدا میں (برس کے) بارہ مہینے (لکھے ہوئے) ہیں۔ ان میں سے چار مہینے ادب کے ہیں۔ یہی دین (کا) سیدھا راستہ ہے۔ تو ان (مہینوں) میں (قتال ناحق سے) اپنے آپ پر ظلم نہ کرنا۔ اور تم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے

إِنَّ inna بیشک
عِدَّةَ ʿiddata تعداد۔ گنتی
ٱلشُّهُورِ l-shuhūri مہینوں کی
عِندَ ʿinda نزدیک
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ٱثْنَا ith'nā
عَشَرَ ʿashara بارہ
شَهْرًۭا shahran مہینے ہے
فِى fī میں
كِتَـٰبِ kitābi کتاب
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
يَوْمَ yawma جس دن
خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
مِنْهَآ min'hā ان میں سے
أَرْبَعَةٌ arbaʿatun چار
حُرُمٌۭ ۚ ḥurumun حرمت والے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
ٱلدِّينُ l-dīnu دین
ٱلْقَيِّمُ ۚ l-qayimu درست
فَلَا falā پس نہ
تَظْلِمُوا۟ taẓlimū تم ظلم کرو
فِيهِنَّ fīhinna ان میں
أَنفُسَكُمْ ۚ anfusakum اپنے نفسوں پر
وَقَـٰتِلُوا۟ waqātilū اور جنگ کرو
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکین سے
كَآفَّةًۭ kāffatan سب کے سب
كَمَا kamā جیسا کہ
يُقَـٰتِلُونَكُمْ yuqātilūnakum وہ جنگ کرتے ہیں تم سے
كَآفَّةًۭ ۚ kāffatan سب کے سب۔ اکٹھے ہو کر
وَٱعْلَمُوٓا۟ wa-iʿ'lamū اور جان لو
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
مَعَ maʿa ساتھ ہے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna تقوی والوں کے

آیت 37 - سورہ التوبة: 31 الفاظ

إِنَّمَا ٱلنَّسِىٓءُ زِيَادَةٌۭ فِى ٱلْكُفْرِ ۖ يُضَلُّ بِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُحِلُّونَهُۥ عَامًۭا وَيُحَرِّمُونَهُۥ عَامًۭا لِّيُوَاطِـُٔوا۟ عِدَّةَ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ فَيُحِلُّوا۟ مَا حَرَّمَ ٱللَّهُ ۚ زُيِّنَ لَهُمْ سُوٓءُ أَعْمَـٰلِهِمْ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

امن کے کس مہینے کو ہٹا کر آگے پیچھے کر دینا کفر میں اضافہ کرتا ہے اس سے کافر گمراہی میں پڑے رہتے ہیں۔ ایک سال تو اس کو حلال سمجھ لیتے ہیں اور دوسرے سال حرام۔ تاکہ ادب کے مہینوں کو جو خدا نے مقرر کئے ہیں گنتی پوری کر لیں۔ اور جو خدا نے منع کیا ہے اس کو جائز کر لیں۔ ان کے برے اعمال ان کے بھلے دکھائی دیتے ہیں۔ اور خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلنَّسِىٓءُ l-nasīu نسی
زِيَادَةٌۭ ziyādatun اضافہ ہے
فِى fī میں
ٱلْكُفْرِ ۖ l-kuf'ri کفر
يُضَلُّ yuḍallu گمراہ کیے جاتے ہیں
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
يُحِلُّونَهُۥ yuḥillūnahu وہ حلال کرتے ہیں اس کو
عَامًۭا ʿāman ایک سال
وَيُحَرِّمُونَهُۥ wayuḥarrimūnahu اور حرام کرتے ہیں اس کو
عَامًۭا ʿāman ایک سال
لِّيُوَاطِـُٔوا۟ liyuwāṭiū تاکہ موافق کرلیں
عِدَّةَ ʿiddata گنتی
مَا mā جو
حَرَّمَ ḥarrama حرام قرار دی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
فَيُحِلُّوا۟ fayuḥillū پس وہ حلال کریں
مَا mā جو
حَرَّمَ ḥarrama حرام کیا
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
زُيِّنَ zuyyina خوبصورت بنا دیے گئے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سُوٓءُ sūu برے
أَعْمَـٰلِهِمْ ۗ aʿmālihim ان کے اعمال
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافر (قوم کو)

آیت 38 - سورہ التوبة: 28 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ ٱنفِرُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱثَّاقَلْتُمْ إِلَى ٱلْأَرْضِ ۚ أَرَضِيتُم بِٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا مِنَ ٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ

مومنو! تمہیں کیا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلو تو تم (کاہلی کے سبب سے) زمین پر گرے جاتے ہو (یعنی گھروں سے نکلنا نہیں چاہتے) کیا تم آخرت (کی نعمتوں) کو چھوڑ کر دینا کی زندگی پر خوش ہو بیٹھے ہو۔ دنیا کی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہی کم ہیں

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلَّذِينَ alladhīna لوگو !
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے ہو
مَا mā کیا ہے
لَكُمْ lakum تم کو
إِذَا idhā جب
قِيلَ qīla کہا گیا
لَكُمُ lakumu تم سے
ٱنفِرُوا۟ infirū نکلو
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
ٱثَّاقَلْتُمْ ithāqaltum تم بوجھ سے جھگ گئے
إِلَى ilā کی طرف
ٱلْأَرْضِ ۚ l-arḍi زمین (کی طرف)
أَرَضِيتُم araḍītum کیا راضی ہوگئے تم
بِٱلْحَيَوٰةِ bil-ḥayati زندگی پر
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
مِنَ mina سے
ٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ l-ākhirati آخرت سے (مقابلے میں)
فَمَا famā تو نہیں
مَتَـٰعُ matāʿu سامان
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کا
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
فِى fī میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت (کے مقابلے میں)
إِلَّا illā مگر
قَلِيلٌ qalīlun بہت تھوڑا

آیت 39 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

إِلَّا تَنفِرُوا۟ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًۭا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْـًۭٔا ۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ

اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

إِلَّا illā اگر نہیں
تَنفِرُوا۟ tanfirū تم نکلو گے
يُعَذِّبْكُمْ yuʿadhib'kum عذاب دے گا تم کو
عَذَابًا ʿadhāban عذاب
أَلِيمًۭا alīman دردناک
وَيَسْتَبْدِلْ wayastabdil اور بدل دے گا
قَوْمًا qawman ایک قوم کو
غَيْرَكُمْ ghayrakum تمہارے علاوہ
وَلَا walā اور نہیں
تَضُرُّوهُ taḍurrūhu تم نقصان دے سکتے اس کو
شَيْـًۭٔا ۗ shayan کچھ بھی
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلَىٰ ʿalā اوپر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کے
قَدِيرٌ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 40 - سورہ التوبة: 43 الفاظ

إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ ٱللَّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ثَانِىَ ٱثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِى ٱلْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَـٰحِبِهِۦ لَا تَحْزَنْ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ ٱللَّهُ سَكِينَتَهُۥ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُۥ بِجُنُودٍۢ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ٱلسُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ ٱللَّهِ هِىَ ٱلْعُلْيَا ۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

اگر تم پیغمبر کی مدد نہ کرو گے تو خدا اُن کا مددگار ہے (وہ وقت تم کو یاد ہوگا) جب ان کو کافروں نے گھر سے نکال دیا۔ (اس وقت) دو (ہی ایسے شخص تھے جن) میں (ایک ابوبکرؓ تھے) اور دوسرے (خود رسول الله) جب وہ دونوں غار (ثور) میں تھے اس وقت پیغمبر اپنے رفیق کو تسلی دیتے تھے کہ غم نہ کرو خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو خدا نے ان پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو ایسے لشکروں سے مدد دی جو تم کو نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کی بات کو پست کر دیا۔ اور بات تو خدا ہی کی بلند ہے۔ اور خدا زبردست (اور) حکمت والا ہے

إِلَّا illā اگر نہیں
تَنصُرُوهُ tanṣurūhu تم مدد کرو گے اس کی
فَقَدْ faqad تو تحقیق
نَصَرَهُ naṣarahu مدد کی اس کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
إِذْ idh جب
أَخْرَجَهُ akhrajahu نکالا اس کو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
ثَانِىَ thāniya دو
ٱثْنَيْنِ ith'nayni میں سے دوسرے کی
إِذْ idh جب
هُمَا humā وہ دونوں
فِى fī میں
ٱلْغَارِ l-ghāri غار میں تھے
إِذْ idh جب
يَقُولُ yaqūlu کہہ رہا تھا
لِصَـٰحِبِهِۦ liṣāḥibihi اپنے ساتھی سے
لَا lā نہ
تَحْزَنْ taḥzan تم غم نہ کرو
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
مَعَنَا ۖ maʿanā ہمارے ساتھ ہے
فَأَنزَلَ fa-anzala تو اتاری
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
سَكِينَتَهُۥ sakīnatahu اپنی سکینت
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
وَأَيَّدَهُۥ wa-ayyadahu اور تائید کی اس کی
بِجُنُودٍۢ bijunūdin لشکروں کے ساتھ
لَّمْ lam نہیں
تَرَوْهَا tarawhā تم نے دیکھا ان کو
وَجَعَلَ wajaʿala اور کردیا
كَلِمَةَ kalimata بات کو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
ٱلسُّفْلَىٰ ۗ l-suf'lā نیچا
وَكَلِمَةُ wakalimatu اور بات
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
هِىَ hiya وہی
ٱلْعُلْيَا ۗ l-ʿul'yā بلند ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَزِيزٌ ʿazīzun زبردست ہے
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 41 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

ٱنفِرُوا۟ خِفَافًۭا وَثِقَالًۭا وَجَـٰهِدُوا۟ بِأَمْوَٰلِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌۭ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

تم سبکبار ہو یا گراں بار (یعنی مال و اسباب تھوڑا رکھتے ہو یا بہت، گھروں سے) نکل آؤ۔ اور خدا کے رستے میں مال اور جان سے لڑو۔ یہی تمہارے حق میں اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو

ٱنفِرُوا۟ infirū نکلو
خِفَافًۭا khifāfan ہلکے
وَثِقَالًۭا wathiqālan اور بوجھل
وَجَـٰهِدُوا۟ wajāhidū اور جہاد کرو
بِأَمْوَٰلِكُمْ bi-amwālikum اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِكُمْ wa-anfusikum اور اپنے نفسوں کے ساتھ
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
ذَٰلِكُمْ dhālikum یہ بات
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 42 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

لَوْ كَانَ عَرَضًۭا قَرِيبًۭا وَسَفَرًۭا قَاصِدًۭا لَّٱتَّبَعُوكَ وَلَـٰكِنۢ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ ٱلشُّقَّةُ ۚ وَسَيَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ لَوِ ٱسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ أَنفُسَهُمْ وَٱللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ

اگر مالِ غنیمت سہل الحصول اور سفر بھی ہلکا سا ہوتا تو تمہارے ساتھ (شوق سے) چل دیتے۔ لیکن مسافت ان کو دور (دراز) نظر آئی (تو عذر کریں گے) ۔ اور خدا کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو آپ کے ساتھ ضرور نکل کھڑے ہوتے یہ (ایسے عذروں سے) اپنے تئیں ہلاک کر رہے ہیں۔ اور خدا جانتا ہے کہ جھوٹے ہیں

لَوْ law اگر
كَانَ kāna ہوتا
عَرَضًۭا ʿaraḍan سامان
قَرِيبًۭا qarīban قریب
وَسَفَرًۭا wasafaran اور سفر
قَاصِدًۭا qāṣidan قریب کا۔ درمیانے درجے کا
لَّٱتَّبَعُوكَ la-ittabaʿūka البتہ پیروی کرتے تیری
وَلَـٰكِنۢ walākin اور لیکن
بَعُدَتْ baʿudat دور ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلشُّقَّةُ ۚ l-shuqatu مسافت
وَسَيَحْلِفُونَ wasayaḥlifūna اور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
لَوِ lawi اگر
ٱسْتَطَعْنَا is'taṭaʿnā استطاعت رکھتے ہم
لَخَرَجْنَا lakharajnā البتہ نکلتے ہم
مَعَكُمْ maʿakum تمہارے ساتھ
يُهْلِكُونَ yuh'likūna وہ ہلاکت میں ڈال رہے ہیں
أَنفُسَهُمْ anfusahum اپنے نفسوں کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ lakādhibūna البتہ جھوٹے ہیں

آیت 43 - سورہ التوبة: 13 الفاظ

عَفَا ٱللَّهُ عَنكَ لِمَ أَذِنتَ لَهُمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكَ ٱلَّذِينَ صَدَقُوا۟ وَتَعْلَمَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

خدا تمہیں معاف کرے۔ تم نے پیشتر اس کے کہ تم پر وہ لوگ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں جو سچے ہیں اور وہ بھی تمہیں معلوم ہو جاتے جو جھوٹے ہیں اُن کو اجازت کیوں دی

عَفَا ʿafā معاف کرے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَنكَ ʿanka آپ کو
لِمَ lima کیوں
أَذِنتَ adhinta اجازت دی آپ نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَتَبَيَّنَ yatabayyana وہ ظاہر ہو جائے
لَكَ laka آپ کے لیے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
صَدَقُوا۟ ṣadaqū جنہوں نے سچ کہا
وَتَعْلَمَ wataʿlama اور آپ جان لیتے
ٱلْكَـٰذِبِينَ l-kādhibīna ان کو جو جھوٹے ہیں

آیت 44 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

لَا يَسْتَـْٔذِنُكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ أَن يُجَـٰهِدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلْمُتَّقِينَ

جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور خدا ڈرنے والوں سے واقف ہے

لَا lā نہیں
يَسْتَـْٔذِنُكَ yastadhinuka اجازت مانگیں گے آپ سے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتے ہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت پر
أَن an کہ
يُجَـٰهِدُوا۟ yujāhidū وہ جہاد کریں
بِأَمْوَٰلِهِمْ bi-amwālihim اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِهِمْ ۗ wa-anfusihim اور اپنی جانوں کے ساتھ
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun جاننے والا ہے
بِٱلْمُتَّقِينَ bil-mutaqīna تقوی والوں کو

آیت 45 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

إِنَّمَا يَسْتَـْٔذِنُكَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَٱرْتَابَتْ قُلُوبُهُمْ فَهُمْ فِى رَيْبِهِمْ يَتَرَدَّدُونَ

اجازت وہی لوگ مانگتے ہیں جو خدا پر اور پچھلے دن پر ایمان نہیں رکھتے اور ان کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ سو وہ اپنے شک میں ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں

إِنَّمَا innamā بیشک
يَسْتَـْٔذِنُكَ yastadhinuka اجازت مانگتے ہیں آپ سے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna وہ ایمان رکھتے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور یوم
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت پر
وَٱرْتَابَتْ wa-ir'tābat اور شک میں پڑے ہوئے ہیں
قُلُوبُهُمْ qulūbuhum دل ان کے
فَهُمْ fahum پس وہ
فِى fī میں
رَيْبِهِمْ raybihim اپنے شک میں
يَتَرَدَّدُونَ yataraddadūna آتے جاتے ہیں

آیت 46 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

۞ وَلَوْ أَرَادُوا۟ ٱلْخُرُوجَ لَأَعَدُّوا۟ لَهُۥ عُدَّةًۭ وَلَـٰكِن كَرِهَ ٱللَّهُ ٱنۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَقِيلَ ٱقْعُدُوا۟ مَعَ ٱلْقَـٰعِدِينَ

اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے سامان تیار کرتے لیکن خدا نے ان کا اُٹھنا (اور نکلنا) پسند نہ کیا تو ان کو ہلنے جلنے ہی نہ دیا اور (ان سے) کہہ دیا گیا کہ جہاں (معذور) بیٹھے ہیں تم بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہو

۞ وَلَوْ walaw اور اگر
أَرَادُوا۟ arādū وہ ارادہ کرتے
ٱلْخُرُوجَ l-khurūja نکلنے کا
لَأَعَدُّوا۟ la-aʿaddū البتہ تیاری کرتے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
عُدَّةًۭ ʿuddatan تیاری کرنا
وَلَـٰكِن walākin اور لیکن
كَرِهَ kariha ناپسند کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱنۢبِعَاثَهُمْ inbiʿāthahum ان کا اٹھنا
فَثَبَّطَهُمْ fathabbaṭahum تو اس نے روک دیا ان کو
وَقِيلَ waqīla اور کہا گیا
ٱقْعُدُوا۟ uq'ʿudū بیٹھ جاؤ
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلْقَـٰعِدِينَ l-qāʿidīna بیٹھنے والوں کے

آیت 47 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

لَوْ خَرَجُوا۟ فِيكُم مَّا زَادُوكُمْ إِلَّا خَبَالًۭا وَلَأَوْضَعُوا۟ خِلَـٰلَكُمْ يَبْغُونَكُمُ ٱلْفِتْنَةَ وَفِيكُمْ سَمَّـٰعُونَ لَهُمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِٱلظَّـٰلِمِينَ

اگر وہ تم میں (شامل ہوکر) نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت کرتے اور تم میں فساد ڈلوانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں اور خدا ظالموں کو خوب جانتا ہے

لَوْ law اگر
خَرَجُوا۟ kharajū وہ نکلتے
فِيكُم fīkum تم میں
مَّا mā نہ
زَادُوكُمْ zādūkum زیادہ کرتے تم کو
إِلَّا illā مگر
خَبَالًۭا khabālan فساد میں
وَلَأَوْضَعُوا۟ wala-awḍaʿū اور البتہ وہ خوب دوڑاتے
خِلَـٰلَكُمْ khilālakum درمیان تمہارے
يَبْغُونَكُمُ yabghūnakumu تلاش کرتے تم میں
ٱلْفِتْنَةَ l-fit'nata فتنہ
وَفِيكُمْ wafīkum اور تمہارے اندر
سَمَّـٰعُونَ sammāʿūna سننے والے ہیں
لَهُمْ ۗ lahum ان کے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun خوب جاننے والا ہے
بِٱلظَّـٰلِمِينَ bil-ẓālimīna ظالموں کو

آیت 48 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

لَقَدِ ٱبْتَغَوُا۟ ٱلْفِتْنَةَ مِن قَبْلُ وَقَلَّبُوا۟ لَكَ ٱلْأُمُورَ حَتَّىٰ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَظَهَرَ أَمْرُ ٱللَّهِ وَهُمْ كَـٰرِهُونَ

یہ پہلے بھی طالب فساد رہے ہیں اور بہت سی باتوں میں تمہارے لیے الٹ پھیر کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ حق آپہنچا اور خدا کا حکم غالب ہوا اور وہ برا مانتے ہی رہ گئے

لَقَدِ laqadi البتہ تحقیق
ٱبْتَغَوُا۟ ib'taghawū انہوں نے تلاش کیا
ٱلْفِتْنَةَ l-fit'nata فتنہ
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
وَقَلَّبُوا۟ waqallabū اور الٹ پلٹ کیے
لَكَ laka آپ کے لیے
ٱلْأُمُورَ l-umūra سب معاملات
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
جَآءَ jāa آگیا
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق
وَظَهَرَ waẓahara اور ظاہر ہوگیا
أَمْرُ amru حکم
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
وَهُمْ wahum اور وہ
كَـٰرِهُونَ kārihūna ناپسند کرنے والے ہیں

آیت 49 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

وَمِنْهُم مَّن يَقُولُ ٱئْذَن لِّى وَلَا تَفْتِنِّىٓ ۚ أَلَا فِى ٱلْفِتْنَةِ سَقَطُوا۟ ۗ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌۢ بِٱلْكَـٰفِرِينَ

اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے تو اجازت ہی دیجئے اور آفت میں نہ ڈالئے۔ دیکھو یہ آفت میں پڑگئے ہیں اور دوزخ سب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّن man کوئی ہے
يَقُولُ yaqūlu جو کہتا ہے
ٱئْذَن i'dhan اجازت دو
لِّى lī مجھ کو
وَلَا walā اور نہ
تَفْتِنِّىٓ ۚ taftinnī فتنے میں ڈالو مجھ کو
أَلَا alā خبردار
فِى fī میں
ٱلْفِتْنَةِ l-fit'nati فتنے (میں)
سَقَطُوا۟ ۗ saqaṭū وہ پڑچکے ہیں
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
جَهَنَّمَ jahannama جہنم
لَمُحِيطَةٌۢ lamuḥīṭatun البتہ گھیرنے والی ہے
بِٱلْكَـٰفِرِينَ bil-kāfirīna کافروں کو

آیت 50 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

إِن تُصِبْكَ حَسَنَةٌۭ تَسُؤْهُمْ ۖ وَإِن تُصِبْكَ مُصِيبَةٌۭ يَقُولُوا۟ قَدْ أَخَذْنَآ أَمْرَنَا مِن قَبْلُ وَيَتَوَلَّوا۟ وَّهُمْ فَرِحُونَ

(اے پیغمبر) اگر تم کو آسائش حاصل ہوتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے۔ اور کوئی مشکل پڑتی ہے تو کہتے کہ ہم نے اپنا کام پہلے ہیں (درست) کر لیا تھا اور خوشیاں مناتے لوٹ جاتے ہیں

إِن in اگر
تُصِبْكَ tuṣib'ka پہنچے تجھ کو
حَسَنَةٌۭ ḥasanatun کوئی بھلائی
تَسُؤْهُمْ ۖ tasu'hum بری لگتی ہے ان کو
وَإِن wa-in اور اگر
تُصِبْكَ tuṣib'ka پہنچے تجھ کو
مُصِيبَةٌۭ muṣībatun کوئی مصیبت
يَقُولُوا۟ yaqūlū وہ کہتے ہیں
قَدْ qad تحقیق
أَخَذْنَآ akhadhnā لے لیا ہم نے
أَمْرَنَا amranā اپنا معاملہ
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس سے پہلے
وَيَتَوَلَّوا۟ wayatawallaw اور وہ منہ موڑ جاتے ہیں
وَّهُمْ wahum اس حال میں کہ
فَرِحُونَ fariḥūna خوش ہوتے ہیں

آیت 51 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

قُل لَّن يُصِيبَنَآ إِلَّا مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَنَا هُوَ مَوْلَىٰنَا ۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ

کہہ دو کہ ہم کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی بجز اس کے جو خدا نے ہمارے لیے لکھ دی ہو وہی ہمارا کارساز ہے۔ اور مومنوں کو خدا ہی کا بھروسہ رکھنا چاہیئے

قُل qul کہہ دیجیے
لَّن lan ہرگز نہ
يُصِيبَنَآ yuṣībanā پہنچے گا ہم کو
إِلَّا illā مگر
مَا mā جو
كَتَبَ kataba لکھ دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَنَا lanā ہمارے لیے
هُوَ huwa وہ
مَوْلَىٰنَا ۚ mawlānā ہمارا مولا ہے
وَعَلَى waʿalā اور پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ پر
فَلْيَتَوَكَّلِ falyatawakkali پس چاہیے کہ توکل کریں
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna ایمان لانے والے

آیت 52 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَآ إِلَّآ إِحْدَى ٱلْحُسْنَيَيْنِ ۖ وَنَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ أَن يُصِيبَكُمُ ٱللَّهُ بِعَذَابٍۢ مِّنْ عِندِهِۦٓ أَوْ بِأَيْدِينَا ۖ فَتَرَبَّصُوٓا۟ إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ

کہہ دو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ خدا (یا تو) اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب نازل کرے یا ہمارے ہاتھوں سے (عذاب دلوائے) تو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

قُلْ qul کہہ دیجیے
هَلْ hal نہیں
تَرَبَّصُونَ tarabbaṣūna تم انتظار کرتے
بِنَآ binā ہمارے بارے میں
إِلَّآ illā مگر
إِحْدَى iḥ'dā ایک کا
ٱلْحُسْنَيَيْنِ ۖ l-ḥus'nayayni دو بھلائیوں (میں سے)
وَنَحْنُ wanaḥnu اور ہم
نَتَرَبَّصُ natarabbaṣu انتظار کر ہے ہیں
بِكُمْ bikum تمہارے بارے میں کہ
أَن an کہ
يُصِيبَكُمُ yuṣībakumu پہنچائے تم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِعَذَابٍۢ biʿadhābin کوئی عذاب
مِّنْ min سے
عِندِهِۦٓ ʿindihi اپنے پاس سے
أَوْ aw یا
بِأَيْدِينَا ۖ bi-aydīnā ہمارے ہاتھوں سے
فَتَرَبَّصُوٓا۟ fatarabbaṣū پس انتظار کرو
إِنَّا innā بیشک ہم
مَعَكُم maʿakum تمہارے ساتھ
مُّتَرَبِّصُونَ mutarabbiṣūna انتظار کرنے والے ہیں

آیت 53 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

قُلْ أَنفِقُوا۟ طَوْعًا أَوْ كَرْهًۭا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ ۖ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًۭا فَـٰسِقِينَ

کہہ دو کہ تم (مال) خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تم نافرمان لوگ ہو

قُلْ qul کہہ دیجیے
أَنفِقُوا۟ anfiqū خرچ کرو
طَوْعًا ṭawʿan خوشی سے
أَوْ aw یا
كَرْهًۭا karhan ناخوشی سے
لَّن lan ہرگز نہیں
يُتَقَبَّلَ yutaqabbala قبول کیا جائے گا
مِنكُمْ ۖ minkum تم سے
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
كُنتُمْ kuntum ہو تم
قَوْمًۭا qawman لوگ
فَـٰسِقِينَ fāsiqīna نافرمان

آیت 54 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَـٰتُهُمْ إِلَّآ أَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ وَبِرَسُولِهِۦ وَلَا يَأْتُونَ ٱلصَّلَوٰةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَـٰرِهُونَ

اور ان کے خرچ (موال) کے قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوئی سوا اس کے انہوں نے خدا سے اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کو آتے ہیں تو سست کاہل ہوکر اور خرچ کرتے ہیں تو ناخوشی سے

وَمَا wamā اور نہیں
مَنَعَهُمْ manaʿahum روکا ان کو
أَن an کہ
تُقْبَلَ tuq'bala قبول کیے جائیں
مِنْهُمْ min'hum ان سے
نَفَقَـٰتُهُمْ nafaqātuhum ان کے مال
إِلَّآ illā مگر اس بات سے کہ
أَنَّهُمْ annahum بیشک انہوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū کفر کیا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے ساتھ
وَبِرَسُولِهِۦ wabirasūlihi اور اس کے رسول کے ساتھ
وَلَا walā اور نہیں
يَأْتُونَ yatūna وہ آتے
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز کو
إِلَّا illā مگر
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ وہ
كُسَالَىٰ kusālā سست ہوتے ہیں
وَلَا walā اور نہیں
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کرتے ہیں
إِلَّا illā مگر
وَهُمْ wahum وہ
كَـٰرِهُونَ kārihūna ناپسند کرتے ہیں

آیت 55 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

فَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَٰلُهُمْ وَلَآ أَوْلَـٰدُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَهُم بِهَا فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَـٰفِرُونَ

تم ان کے مال اور اولاد سے تعجب نہ کرنا۔ خدا چاہتا ہے کہ ان چیزوں سے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب دے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) وہ کافر ہی ہوں

فَلَا falā پس نہ
تُعْجِبْكَ tuʿ'jib'ka تعجب میں ڈالیں آپ کو
أَمْوَٰلُهُمْ amwāluhum مال ان کے
وَلَآ walā اور نہ
أَوْلَـٰدُهُمْ ۚ awlāduhum اولاد ان کی
إِنَّمَا innamā بیشک
يُرِيدُ yurīdu چاہتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِيُعَذِّبَهُم liyuʿadhibahum کہ عذاب دے ان کو
بِهَا bihā ساتھ ان کے
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَتَزْهَقَ watazhaqa اور نکلیں
أَنفُسُهُمْ anfusuhum ان کی جانیں
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna کافر ہوں

آیت 56 - سورہ التوبة: 10 الفاظ

وَيَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنَّهُمْ لَمِنكُمْ وَمَا هُم مِّنكُمْ وَلَـٰكِنَّهُمْ قَوْمٌۭ يَفْرَقُونَ

اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ ہو تم میں سے نہیں ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں

وَيَحْلِفُونَ wayaḥlifūna اور وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَمِنكُمْ laminkum البتہ تم میں سے ہیں
وَمَا wamā حالانکہ نہیں
هُم hum وہ
مِّنكُمْ minkum تم میں سے
وَلَـٰكِنَّهُمْ walākinnahum لیکن وہ
قَوْمٌۭ qawmun لوگ ہیں
يَفْرَقُونَ yafraqūna ڈرتے ہیں

آیت 57 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

لَوْ يَجِدُونَ مَلْجَـًٔا أَوْ مَغَـٰرَٰتٍ أَوْ مُدَّخَلًۭا لَّوَلَّوْا۟ إِلَيْهِ وَهُمْ يَجْمَحُونَ

اگر ان کی کوئی بچاؤ کی جگہ (جیسے قلعہ) یا غار ومغاک یا (زمین کے اندر) گھسنے کی جگہ مل جائے تو اسی طرف رسیاں تڑاتے ہوئے بھاگ جائیں

لَوْ law اگر
يَجِدُونَ yajidūna وہ پائیں
مَلْجَـًٔا malja-an کوئی جائے پناہ
أَوْ aw یا
مَغَـٰرَٰتٍ maghārātin کھوہ۔ غار
أَوْ aw یا
مُدَّخَلًۭا muddakhalan گھس بیٹھنے کی جگہ
لَّوَلَّوْا۟ lawallaw البتہ بھاگ جائیں
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
وَهُمْ wahum اور وہ
يَجْمَحُونَ yajmaḥūna سرکشی کرتے ہیں

آیت 58 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

وَمِنْهُم مَّن يَلْمِزُكَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ فَإِنْ أُعْطُوا۟ مِنْهَا رَضُوا۟ وَإِن لَّمْ يُعْطَوْا۟ مِنْهَآ إِذَا هُمْ يَسْخَطُونَ

اور ان میں سے بعض اسے بھی ہیں کہ (تقسیم) صدقات میں تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ اگر ان کو اس میں سے (خاطر خواہ) مل جائے تو خوش رہیں اور اگر (اس قدر) نہ ملے تو جھٹ خفا ہو جائیں

وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّن man جو
يَلْمِزُكَ yalmizuka الزام لگاتے ہیں آپ پر
فِى fī میں
ٱلصَّدَقَـٰتِ l-ṣadaqāti صدقات کے بارے (میں)
فَإِنْ fa-in پھر اگر
أُعْطُوا۟ uʿ'ṭū دیے جائیں
مِنْهَا min'hā اس میں سے
رَضُوا۟ raḍū راضی ہوجائیں
وَإِن wa-in اور اگر
لَّمْ lam نہیں
يُعْطَوْا۟ yuʿ'ṭaw وہ دئیے جائیں
مِنْهَآ min'hā اس میں سے
إِذَا idhā جب
هُمْ hum وہ
يَسْخَطُونَ yaskhaṭūna ناراض ہوتے ہیں

آیت 59 - سورہ التوبة: 19 الفاظ

وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا۟ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ وَقَالُوا۟ حَسْبُنَا ٱللَّهُ سَيُؤْتِينَا ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ وَرَسُولُهُۥٓ إِنَّآ إِلَى ٱللَّهِ رَٰغِبُونَ

اور اگر وہ اس پر خوش رہتے جو خدا اور اس کے رسول نے ان کو دیا تھا۔ اور کہتے کہ ہمیں خدا کافی ہے اور خدا اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر (اپنی مہربانی سے) ہمیں (پھر) دیں گے۔ اور ہمیں تو خدا ہی کی خواہش ہے (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)

وَلَوْ walaw اور اگر
أَنَّهُمْ annahum بیشک وہ
رَضُوا۟ raḍū وہ راضی ہوجائیں
مَآ mā جو
ءَاتَىٰهُمُ ātāhumu دیا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
وَرَسُولُهُۥ warasūluhu اور اس کے رسول نے
وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہیں
حَسْبُنَا ḥasbunā کافی ہے ہم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
سَيُؤْتِينَا sayu'tīnā عنقریب دے گا ہم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِن min سے
فَضْلِهِۦ faḍlihi اپنے فضل (سے)
وَرَسُولُهُۥٓ warasūluhu اور اس کا رسول
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
رَٰغِبُونَ rāghibūna رغبت کرنے والے ہیں

آیت 60 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

۞ إِنَّمَا ٱلصَّدَقَـٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَٱلْمَسَـٰكِينِ وَٱلْعَـٰمِلِينَ عَلَيْهَا وَٱلْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَٱلْغَـٰرِمِينَ وَفِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ ۖ فَرِيضَةًۭ مِّنَ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

صدقات (یعنی زکوٰة وخیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے میں اور قرضداروں (کے قرض ادا کرنے میں) اور خدا کی راہ میں اور مسافروں (کی مدد) میں (بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیئے یہ حقوق) خدا کی طرف سے مقرر کر دیئے گئے ہیں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

۞ إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلصَّدَقَـٰتُ l-ṣadaqātu صدقات
لِلْفُقَرَآءِ lil'fuqarāi فقراء کے لیے ہیں
وَٱلْمَسَـٰكِينِ wal-masākīni اور مسکینوں کے لیے
وَٱلْعَـٰمِلِينَ wal-ʿāmilīna اور کام کرنے والے
عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر
وَٱلْمُؤَلَّفَةِ wal-mu-alafati اور الفت دلانے کے لیے
قُلُوبُهُمْ qulūbuhum جن کے دلوں کو
وَفِى wafī اور میں
ٱلرِّقَابِ l-riqābi گردنیں چھڑانے میں
وَٱلْغَـٰرِمِينَ wal-ghārimīna اور قرض دار کے لیے
وَفِى wafī اور میں
سَبِيلِ sabīli راستے میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَٱبْنِ wa-ib'ni اور
ٱلسَّبِيلِ ۖ l-sabīli مسافر کے لیے
فَرِيضَةًۭ farīḍatan ایک فریضہ ہے
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کی طرف سے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 61 - سورہ التوبة: 26 الفاظ

وَمِنْهُمُ ٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ ٱلنَّبِىَّ وَيَقُولُونَ هُوَ أُذُنٌۭ ۚ قُلْ أُذُنُ خَيْرٍۢ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌۭ لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ ۚ وَٱلَّذِينَ يُؤْذُونَ رَسُولَ ٱللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی کے لیے۔ وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے۔ اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے

وَمِنْهُمُ wamin'humu اور ان میں سے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُؤْذُونَ yu'dhūna جو اذیت دیتے ہیں
ٱلنَّبِىَّ l-nabiya نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
وَيَقُولُونَ wayaqūlūna اور وہ کہتے ہیں
هُوَ huwa کہ وہ
أُذُنٌۭ ۚ udhunun کان ہے
قُلْ qul کہہ دیجیے
أُذُنُ udhunu کان
خَيْرٍۢ khayrin اچھا ہے
لَّكُمْ lakum تمہارے لیے
يُؤْمِنُ yu'minu وہ ایمان رکھتا ہے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَيُؤْمِنُ wayu'minu اور اعتماد کرتا ہے
لِلْمُؤْمِنِينَ lil'mu'minīna مومنوں پر
وَرَحْمَةٌۭ waraḥmatun اور رحمت ہے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مِنكُمْ ۚ minkum تم میں سے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna وہ لوگ
يُؤْذُونَ yu'dhūna جو دکھ دیتے ہیں
رَسُولَ rasūla رسول کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 62 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

يَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُوا۟ مُؤْمِنِينَ

مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں

يَحْلِفُونَ yaḥlifūna وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
لِيُرْضُوكُمْ liyur'ḍūkum تاکہ راضی کریں تم کو
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
وَرَسُولُهُۥٓ warasūluhu اور اس کا رسول
أَحَقُّ aḥaqqu زیادہ حق دار ہے
أَن an کہ
يُرْضُوهُ yur'ḍūhu وہ راضی کریں اس کو
إِن in اگر
كَانُوا۟ kānū ہیں وہ
مُؤْمِنِينَ mu'minīna ایمان لانے والے

آیت 63 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

أَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّهُۥ مَن يُحَادِدِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَأَنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدًۭا فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْخِزْىُ ٱلْعَظِيمُ

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا۔ یہ بڑی رسوائی ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَعْلَمُوٓا۟ yaʿlamū انہوں نے جانا
أَنَّهُۥ annahu بیشک وہ
مَن man جو کوئی
يُحَادِدِ yuḥādidi مخالفت کرتا ہے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥ warasūlahu اور اس کے رسول کی
فَأَنَّ fa-anna تو بیشک
لَهُۥ lahu اس کے لیے
نَارَ nāra آگ ہے
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
خَـٰلِدًۭا khālidan ہمیشہ رہنے والا ہے
فِيهَا ۚ fīhā اس میں
ذَٰلِكَ dhālika یہ
ٱلْخِزْىُ l-khiz'yu رسوائی ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 64 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

يَحْذَرُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌۭ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِى قُلُوبِهِمْ ۚ قُلِ ٱسْتَهْزِءُوٓا۟ إِنَّ ٱللَّهَ مُخْرِجٌۭ مَّا تَحْذَرُونَ

منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ ان (کے پیغمبر) پر کہیں کوئی ایسی سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان کے دل کی باتوں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر کر دے۔ کہہ دو کہ ہنسی کئے جاؤ۔ جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر کردے گا

يَحْذَرُ yaḥdharu ڈر رہے ہیں
ٱلْمُنَـٰفِقُونَ l-munāfiqūna منافق
أَن an کہ
تُنَزَّلَ tunazzala اتاری جائے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
سُورَةٌۭ sūratun کوئی سورت
تُنَبِّئُهُم tunabbi-uhum جو آگاہ کردے ان کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
فِى fī میں
قُلُوبِهِمْ ۚ qulūbihim ان کے دلوں
قُلِ quli کہہ دیجیے
ٱسْتَهْزِءُوٓا۟ is'tahziū کہ مذاق اڑا لو
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
مُخْرِجٌۭ mukh'rijun نکالنے والا ہے
مَّا mā جس سے
تَحْذَرُونَ taḥdharūna تم ڈرتے ہو

آیت 65 - سورہ التوبة: 13 الفاظ

وَلَئِن سَأَلْتَهُمْ لَيَقُولُنَّ إِنَّمَا كُنَّا نَخُوضُ وَنَلْعَبُ ۚ قُلْ أَبِٱللَّهِ وَءَايَـٰتِهِۦ وَرَسُولِهِۦ كُنتُمْ تَسْتَهْزِءُونَ

اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی کرتے تھے۔ کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے

وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
سَأَلْتَهُمْ sa-altahum پوچھو تم ان سے
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ ضرور کہیں گے
إِنَّمَا innamā بیشک
كُنَّا kunnā تھے ہم
نَخُوضُ nakhūḍu بحث کررہے
وَنَلْعَبُ ۚ wanalʿabu اور کھیل رہے۔ دل لگی کررہے
قُلْ qul کہہ دیجیے
أَبِٱللَّهِ abil-lahi کیا اللہ کے ساتھ
وَءَايَـٰتِهِۦ waāyātihi اور اس کی آیات کے ساتھ
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول کے ساتھ
كُنتُمْ kuntum ہو تم
تَسْتَهْزِءُونَ tastahziūna تم مذاق اڑاتے

آیت 66 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

لَا تَعْتَذِرُوا۟ قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَـٰنِكُمْ ۚ إِن نَّعْفُ عَن طَآئِفَةٍۢ مِّنكُمْ نُعَذِّبْ طَآئِفَةًۢ بِأَنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ

بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دیں گے کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں

لَا lā نہ
تَعْتَذِرُوا۟ taʿtadhirū تم معذرتیں کرو
قَدْ qad تحقیق
كَفَرْتُم kafartum کفر کیا تم نے
بَعْدَ baʿda بعد
إِيمَـٰنِكُمْ ۚ īmānikum اپنے ایمان کے
إِن in اگر
نَّعْفُ naʿfu ہم درگزر کریں
عَن ʿan سے
طَآئِفَةٍۢ ṭāifatin ایک گروہ (سے)
مِّنكُمْ minkum تم میں سے
نُعَذِّبْ nuʿadhib ہم عذاب دیں گے
طَآئِفَةًۢ ṭāifatan ایک گروہ کو
بِأَنَّهُمْ bi-annahum کیونکہ وہ
كَانُوا۟ kānū ہیں
مُجْرِمِينَ muj'rimīna مجرم

آیت 67 - سورہ التوبة: 19 الفاظ

ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ بَعْضُهُم مِّنۢ بَعْضٍۢ ۚ يَأْمُرُونَ بِٱلْمُنكَرِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمَعْرُوفِ وَيَقْبِضُونَ أَيْدِيَهُمْ ۚ نَسُوا۟ ٱللَّهَ فَنَسِيَهُمْ ۗ إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس (یعنی ایک طرح کے) ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔ بےشک منافق نافرمان ہیں

ٱلْمُنَـٰفِقُونَ al-munāfiqūna منافق مرد
وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتُ wal-munāfiqātu اور منافق عورتیں
بَعْضُهُم baʿḍuhum ان میں سے بعض
مِّنۢ min سے
بَعْضٍۢ ۚ baʿḍin بعض سے ہیں
يَأْمُرُونَ yamurūna وہ حکم دیتے ہیں
بِٱلْمُنكَرِ bil-munkari بڑائی کا
وَيَنْهَوْنَ wayanhawna اور روکتے ہیں
عَنِ ʿani سے
ٱلْمَعْرُوفِ l-maʿrūfi بھلائی سے
وَيَقْبِضُونَ wayaqbiḍūna اور روک کر رکھتے ہیں
أَيْدِيَهُمْ ۚ aydiyahum اپنے ہاتھوں کو
نَسُوا۟ nasū وہ بھول گئے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کو
فَنَسِيَهُمْ ۗ fanasiyahum تو اس نے بھلا دیا ان کو
إِنَّ inna بیشک
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافق لوگ
هُمُ humu وہی
ٱلْفَـٰسِقُونَ l-fāsiqūna نافرمان ہیں

آیت 68 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِ وَٱلْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ هِىَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ ٱللَّهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ مُّقِيمٌۭ

الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے۔ وہی ان کے لائق ہے۔ اور خدا نے ان پر لعنت کر دی ہے۔ اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب (تیار) ہے

وَعَدَ waʿada وعدہ کررکھا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلْمُنَـٰفِقِينَ l-munāfiqīna منافق مردوں سے
وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِ wal-munāfiqāti اور منافق عورتوں سے
وَٱلْكُفَّارَ wal-kufāra اور کافروں سے
نَارَ nāra آگ کا
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۚ fīhā اس میں
هِىَ hiya وہی
حَسْبُهُمْ ۚ ḥasbuhum کافی ہے ان کو
وَلَعَنَهُمُ walaʿanahumu اور لعنت کی ان پر
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ نے
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
مُّقِيمٌۭ muqīmun قائم رہنے والا

آیت 69 - سورہ التوبة: 32 الفاظ

كَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ كَانُوٓا۟ أَشَدَّ مِنكُمْ قُوَّةًۭ وَأَكْثَرَ أَمْوَٰلًۭا وَأَوْلَـٰدًۭا فَٱسْتَمْتَعُوا۟ بِخَلَـٰقِهِمْ فَٱسْتَمْتَعْتُم بِخَلَـٰقِكُمْ كَمَا ٱسْتَمْتَعَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُم بِخَلَـٰقِهِمْ وَخُضْتُمْ كَٱلَّذِى خَاضُوٓا۟ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَـٰلُهُمْ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

(تم منافق لوگ) ان لوگوں کی طرح ہو، جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ وہ تم سے بہت زیادہ طاقتور اور مال و اولاد میں کہیں زیادہ تھے تو وہ اپنے حصے سے بہرہ یاب ہوچکے۔ سو جس طرح تم سے پہلے لوگ اپنے حصے سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اسی طرح تم نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھا لیا۔ اور جس طرح وہ باطل میں ڈوبے رہے اسی طرح تم باطل میں ڈوبے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں ضائع ہوگئے۔ اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں

كَٱلَّذِينَ ka-alladhīna ان لوگوں کی طرح
مِن min سے
قَبْلِكُمْ qablikum جو تم (سے) پہلے تھے
كَانُوٓا۟ kānū وہ تھے
أَشَدَّ ashadda زیادہ شدید
مِنكُمْ minkum تم سے
قُوَّةًۭ quwwatan قوت میں
وَأَكْثَرَ wa-akthara اور بڑھے ہوئے
أَمْوَٰلًۭا amwālan مال میں
وَأَوْلَـٰدًۭا wa-awlādan اور اولاد میں
فَٱسْتَمْتَعُوا۟ fa-is'tamtaʿū پس انہوں نے فائدہ اٹھایا
بِخَلَـٰقِهِمْ bikhalāqihim اپنے حصے کا
فَٱسْتَمْتَعْتُم fa-is'tamtaʿtum پس تم فائدہ اٹھا رہے ہو
بِخَلَـٰقِكُمْ bikhalāqikum اپنے حصے کا
كَمَا kamā جس طرح کا
ٱسْتَمْتَعَ is'tamtaʿa فائدہ اٹھایا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min سے
قَبْلِكُم qablikum جو تم سے پہلے تھے
بِخَلَـٰقِهِمْ bikhalāqihim اپنے حصے کا
وَخُضْتُمْ wakhuḍ'tum اور بحثوں میں پڑے تم
كَٱلَّذِى ka-alladhī ان لوگوں کی طرح
خَاضُوٓا۟ ۚ khāḍū جو بحثوں میں پڑے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
حَبِطَتْ ḥabiṭat ضائع ہوگئے
أَعْمَـٰلُهُمْ aʿmāluhum ان کے اعمال
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا میں
وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ wal-ākhirati اور آخرت میں
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلْخَـٰسِرُونَ l-khāsirūna جو خسارہ پانے والے ہیں

آیت 70 - سورہ التوبة: 26 الفاظ

أَلَمْ يَأْتِهِمْ نَبَأُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوحٍۢ وَعَادٍۢ وَثَمُودَ وَقَوْمِ إِبْرَٰهِيمَ وَأَصْحَـٰبِ مَدْيَنَ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتِ ۚ أَتَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ۖ فَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

کیا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور ابراہیم کی قوم اور مدین والے اور الٹی ہوئی بستیوں والے۔ ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے لے کر آئے۔ اور خدا تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَأْتِهِمْ yatihim آئی ان کے پاس
نَبَأُ naba-u خبر
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim جو ان سے پہلے تھے
قَوْمِ qawmi قوم
نُوحٍۢ nūḥin نوح میں سے
وَعَادٍۢ waʿādin اور عاد
وَثَمُودَ wathamūda اور ثمود
وَقَوْمِ waqawmi اور قوم
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم
وَأَصْحَـٰبِ wa-aṣḥābi اور والے
مَدْيَنَ madyana مدین والے۔ مدین والے
وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتِ ۚ wal-mu'tafikāti اور وہ بستیاں
أَتَتْهُمْ atathum جنہیں الٹ دیا گیا آئے ان کے پاس
رُسُلُهُم rusuluhum ان کے رسول
بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ۖ bil-bayināti روشن دلائل کے ساتھ
فَمَا famā پس نہیں
كَانَ kāna ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِيَظْلِمَهُمْ liyaẓlimahum کہ ظلم کرتا ان پر
وَلَـٰكِن walākin اور لیکن
كَانُوٓا۟ kānū وہ تھے
أَنفُسَهُمْ anfusahum اپنی جانوں پر
يَظْلِمُونَ yaẓlimūna ظلم کرتے

آیت 71 - سورہ التوبة: 24 الفاظ

وَٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَآءُ بَعْضٍۢ ۚ يَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَيُطِيعُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ ٱللَّهُ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌۭ

اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے

وَٱلْمُؤْمِنُونَ wal-mu'minūna اور مومن مرد
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتُ wal-mu'minātu اور مومن عورتیں
بَعْضُهُمْ baʿḍuhum ان میں سے بعض
أَوْلِيَآءُ awliyāu مددگار ہیں
بَعْضٍۢ ۚ baʿḍin بعض کے
يَأْمُرُونَ yamurūna وہ حکم دیتے ہیں
بِٱلْمَعْرُوفِ bil-maʿrūfi بھلائی کا
وَيَنْهَوْنَ wayanhawna اور روکتے ہیں
عَنِ ʿani سے
ٱلْمُنكَرِ l-munkari برائی سے
وَيُقِيمُونَ wayuqīmūna اور وہ قائم کرتے ہیں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَيُؤْتُونَ wayu'tūna اور وہ دیتے ہیں
ٱلزَّكَوٰةَ l-zakata زکوۃ
وَيُطِيعُونَ wayuṭīʿūna اور اطاعت کرتے ہیں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَرَسُولَهُۥٓ ۚ warasūlahu اور اس کے رسول کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
سَيَرْحَمُهُمُ sayarḥamuhumu عنقریب رحم کرے گا ان پر
ٱللَّهُ ۗ l-lahu اللہ
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَزِيزٌ ʿazīzun غالب ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 72 - سورہ التوبة: 24 الفاظ

وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا وَمَسَـٰكِنَ طَيِّبَةًۭ فِى جَنَّـٰتِ عَدْنٍۢ ۚ وَرِضْوَٰنٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ أَكْبَرُ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

خدا نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور بہشت ہائے جاودانی میں نفیس مکانات کا (وعدہ کیا ہے) اور خدا کی رضا مندی تو سب سے بڑھ کر نعمت ہے یہی بڑی کامیابی ہے

وَعَدَ waʿada وعدہ کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومن مردوں سے
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ wal-mu'mināti اور مومن عورتوں سے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات کا
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min کے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا fīhā ان میں
وَمَسَـٰكِنَ wamasākina اور گھر
طَيِّبَةًۭ ṭayyibatan پاکیزہ
فِى fī میں
جَنَّـٰتِ jannāti باغات
عَدْنٍۢ ۚ ʿadnin ہمیشگی
وَرِضْوَٰنٌۭ wariḍ'wānun اور رضامندی
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
أَكْبَرُ ۚ akbaru سب سے بڑی چیز ہے
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 73 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ جَـٰهِدِ ٱلْكُفَّارَ وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ وَٱغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ

اے پیغمبر! کافروں اور منافقوں سے لڑو۔ اور ان پر سختی کرو۔ اور ان کا ٹھکانہ دورخ ہے اور وہ بری جگہ ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلنَّبِىُّ l-nabiyu نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
جَـٰهِدِ jāhidi جہاد کیجئے
ٱلْكُفَّارَ l-kufāra کافروں سے
وَٱلْمُنَـٰفِقِينَ wal-munāfiqīna اور منافقوں سے
وَٱغْلُظْ wa-ugh'luẓ اور سختی کیجئے
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان پر
وَمَأْوَىٰهُمْ wamawāhum اور ان کا ٹھکانہ
جَهَنَّمُ ۖ jahannamu جہنم ہے
وَبِئْسَ wabi'sa اور بہت ہی برا ہے
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru ٹھکانہ

آیت 74 - سورہ التوبة: 46 الفاظ

يَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ مَا قَالُوا۟ وَلَقَدْ قَالُوا۟ كَلِمَةَ ٱلْكُفْرِ وَكَفَرُوا۟ بَعْدَ إِسْلَـٰمِهِمْ وَهَمُّوا۟ بِمَا لَمْ يَنَالُوا۟ ۚ وَمَا نَقَمُوٓا۟ إِلَّآ أَنْ أَغْنَىٰهُمُ ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ مِن فَضْلِهِۦ ۚ فَإِن يَتُوبُوا۟ يَكُ خَيْرًۭا لَّهُمْ ۖ وَإِن يَتَوَلَّوْا۟ يُعَذِّبْهُمُ ٱللَّهُ عَذَابًا أَلِيمًۭا فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ وَمَا لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍۢ

یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا

يَحْلِفُونَ yaḥlifūna وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
مَا mā نہیں
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا ہے
كَلِمَةَ kalimata کلمہ
ٱلْكُفْرِ l-kuf'ri کفر
وَكَفَرُوا۟ wakafarū اور انہوں نے کفر کیا
بَعْدَ baʿda بعد
إِسْلَـٰمِهِمْ is'lāmihim اپنے اسلام کے
وَهَمُّوا۟ wahammū اور انہوں نے ارادہ کیا
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
لَمْ lam نہیں
يَنَالُوا۟ ۚ yanālū پہنچے وہ
وَمَا wamā اور نہیں
نَقَمُوٓا۟ naqamū وہ ناراض ہوئے
إِلَّآ illā مگر
أَنْ an یہ کہ
أَغْنَىٰهُمُ aghnāhumu غنی کردیا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
وَرَسُولُهُۥ warasūluhu اور اس کے رسول نے
مِن min سے
فَضْلِهِۦ ۚ faḍlihi اپنے فضل سے
فَإِن fa-in پھر اگر
يَتُوبُوا۟ yatūbū وہ توبہ کرلیں
يَكُ yaku ہوگا
خَيْرًۭا khayran اچھا
لَّهُمْ ۖ lahum انہی کے لیے
وَإِن wa-in اور اگر
يَتَوَلَّوْا۟ yatawallaw وہ منہ موڑیں
يُعَذِّبْهُمُ yuʿadhib'humu عذاب دے گا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَذَابًا ʿadhāban عذاب
أَلِيمًۭا alīman دردناک
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا میں
وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۚ wal-ākhirati اور آخرت میں
وَمَا wamā اور نہیں
لَهُمْ lahum ان کے لیے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہ
نَصِيرٍۢ naṣīrin کوئی مددگار

آیت 75 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

۞ وَمِنْهُم مَّنْ عَـٰهَدَ ٱللَّهَ لَئِنْ ءَاتَىٰنَا مِن فَضْلِهِۦ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنی مہربانی سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خیرات کیا کریں گے اور نیک کاروں میں ہو جائیں گے

۞ وَمِنْهُم wamin'hum اور ان میں سے
مَّنْ man بعض ایسے ہیں
عَـٰهَدَ ʿāhada جس نے عہد کیا تھا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
لَئِنْ la-in البتہ اگر
ءَاتَىٰنَا ātānā وہ دے گا ہم کو
مِن min سے
فَضْلِهِۦ faḍlihi اپنے فضل سے
لَنَصَّدَّقَنَّ lanaṣṣaddaqanna البتہ ہم ضرور صدقہ کریں گے
وَلَنَكُونَنَّ walanakūnanna اور البتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰلِحِينَ l-ṣāliḥīna نیک لوگوں میں سے

آیت 76 - سورہ التوبة: 9 الفاظ

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُم مِّن فَضْلِهِۦ بَخِلُوا۟ بِهِۦ وَتَوَلَّوا۟ وَّهُم مُّعْرِضُونَ

لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے

فَلَمَّآ falammā پھر جب
ءَاتَىٰهُم ātāhum اس نے دیا ان کو
مِّن min سے
فَضْلِهِۦ faḍlihi اپنے فضل سے
بَخِلُوا۟ bakhilū وہ بخل کرنے لگے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
وَتَوَلَّوا۟ watawallaw اور وہ منہ موڑ گئے
وَّهُم wahum اور وہ
مُّعْرِضُونَ muʿ'riḍūna منہ موڑنے والے ہیں

آیت 77 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقًۭا فِى قُلُوبِهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ يَلْقَوْنَهُۥ بِمَآ أَخْلَفُوا۟ ٱللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا۟ يَكْذِبُونَ

تو خدا نے اس کا انجام یہ کیا کہ اس روز تک کے لیے جس میں وہ خدا کے روبرو حاضر ہوں گے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس لیے کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے

فَأَعْقَبَهُمْ fa-aʿqabahum تو اس نے سزا دی ان کو
نِفَاقًۭا nifāqan نفاق کی
فِى fī میں
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں (میں)
إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi ایک ایسے دن تک
يَلْقَوْنَهُۥ yalqawnahu وہ ملیں گے اس میں
بِمَآ bimā بوجہ اس کے جو
أَخْلَفُوا۟ akhlafū انہوں نے خلاف کیا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
مَا mā جس کا
وَعَدُوهُ waʿadūhu انہوں نے اس سے وعدہ کیا تھا
وَبِمَا wabimā اور بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے
يَكْذِبُونَ yakdhibūna وہ جھوٹ بولتے

آیت 78 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

أَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَىٰهُمْ وَأَنَّ ٱللَّهَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ

کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ان کے بھیدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ غیب کی باتیں جاننے والا ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَعْلَمُوٓا۟ yaʿlamū انہوں نے جانا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
سِرَّهُمْ sirrahum ان کی چھپی ہوئی بات کو
وَنَجْوَىٰهُمْ wanajwāhum اور ان کی سرگوشیوں کو
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
عَلَّـٰمُ ʿallāmu خوب جاننے والا ہے
ٱلْغُيُوبِ l-ghuyūbi غیبوں کو

آیت 79 - سورہ التوبة: 20 الفاظ

ٱلَّذِينَ يَلْمِزُونَ ٱلْمُطَّوِّعِينَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ فِى ٱلصَّدَقَـٰتِ وَٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ ۙ سَخِرَ ٱللَّهُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

جو (ذی استطاعت) مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور جو (بےچارے غریب صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے (اور تھوڑی سی کمائی میں سے خرچ بھی کرتے) ہیں ان پر جو (منافق) طعن کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔ خدا ان پر ہنستا ہے اور ان کے لیے تکلیف دینے والا عذاب (تیار) ہے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَلْمِزُونَ yalmizūna جو الزام دیتے ہیں
ٱلْمُطَّوِّعِينَ l-muṭawiʿīna خوشی سے
مِنَ mina سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں میں سے
فِى fī میں
ٱلصَّدَقَـٰتِ l-ṣadaqāti صدقات کے بارے میں
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
لَا lā نہیں
يَجِدُونَ yajidūna وہ پائے گا
إِلَّا illā مگر
جُهْدَهُمْ juh'dahum اپنی سخت مشقت سے
فَيَسْخَرُونَ fayaskharūna تو وہ مذاق اڑاتے ہیں
مِنْهُمْ ۙ min'hum ان کا
سَخِرَ sakhira مذاق اڑاتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مِنْهُمْ min'hum ان کا
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌ alīmun دردناک

آیت 80 - سورہ التوبة: 25 الفاظ

ٱسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةًۭ فَلَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلْفَـٰسِقِينَ

تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے) ۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ٱسْتَغْفِرْ is'taghfir بخشش مانگو
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَوْ aw یا
لَا lā نہ
تَسْتَغْفِرْ tastaghfir تم بخشش مانگو
لَهُمْ lahum ان کے لیے
إِن in اگر
تَسْتَغْفِرْ tastaghfir تم بخشش مانگو گے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سَبْعِينَ sabʿīna ستر
مَرَّةًۭ marratan بار
فَلَن falan پس ہرگز نہ
يَغْفِرَ yaghfira معاف کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَهُمْ ۚ lahum ان کے لیے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بے شک
كَفَرُوا۟ kafarū انہوں نے انکار کیا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کا
وَرَسُولِهِۦ ۗ warasūlihi اور اس کے رسول کا
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma ان لوگوں کو
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna جو فاسق ہیں

آیت 81 - سورہ التوبة: 27 الفاظ

فَرِحَ ٱلْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلَـٰفَ رَسُولِ ٱللَّهِ وَكَرِهُوٓا۟ أَن يُجَـٰهِدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَقَالُوا۟ لَا تَنفِرُوا۟ فِى ٱلْحَرِّ ۗ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرًّۭا ۚ لَّوْ كَانُوا۟ يَفْقَهُونَ

جو لوگ (غزوہٴ تبوک میں) پیچھے رہ گئے وہ پیغمبر خدا (کی مرضی) کے خلاف بیٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کیا کہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور (اوروں سے بھی) کہنے لگے کہ گرمی میں مت نکلنا۔ (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے۔ کاش یہ (اس بات) کو سمجھتے

فَرِحَ fariḥa خوش ہوگئے
ٱلْمُخَلَّفُونَ l-mukhalafūna پیچھے چھوڑے جانے والے
بِمَقْعَدِهِمْ bimaqʿadihim اپنے بیٹھنے پر
خِلَـٰفَ khilāfa بعد
رَسُولِ rasūli رسول
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَكَرِهُوٓا۟ wakarihū اور انہوں نے ناپسند کیا
أَن an کہ
يُجَـٰهِدُوا۟ yujāhidū وہ جہاد کریں
بِأَمْوَٰلِهِمْ bi-amwālihim اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِهِمْ wa-anfusihim اور اپنی جانوں کے ساتھ
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے (میں )
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَقَالُوا۟ waqālū اور انہوں نے کہا
لَا lā مت
تَنفِرُوا۟ tanfirū نکلو
فِى fī میں
ٱلْحَرِّ ۗ l-ḥari گرمی (میں)
قُلْ qul کہہ دیجیے
نَارُ nāru آگ
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کی
أَشَدُّ ashaddu زیادہ شدید ہے
حَرًّۭا ۚ ḥarran گرمی میں
لَّوْ law کاش کہ
كَانُوا۟ kānū ہوتے وہ
يَفْقَهُونَ yafqahūna سمجھتے

آیت 82 - سورہ التوبة: 8 الفاظ

فَلْيَضْحَكُوا۟ قَلِيلًۭا وَلْيَبْكُوا۟ كَثِيرًۭا جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ان کو ان اعمال کے بدلے جو کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہوگا

فَلْيَضْحَكُوا۟ falyaḍḥakū پس چاہیے کہ ہنسیں
قَلِيلًۭا qalīlan تھوڑا
وَلْيَبْكُوا۟ walyabkū اور چاہیے کہ روئیں
كَثِيرًۭا kathīran زیادہ
جَزَآءًۢ jazāan بدلہ ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū وہ تھے
يَكْسِبُونَ yaksibūna کمائی کرکے

آیت 83 - سورہ التوبة: 25 الفاظ

فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّهُ إِلَىٰ طَآئِفَةٍۢ مِّنْهُمْ فَٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِلْخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخْرُجُوا۟ مَعِىَ أَبَدًۭا وَلَن تُقَـٰتِلُوا۟ مَعِىَ عَدُوًّا ۖ إِنَّكُمْ رَضِيتُم بِٱلْقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٍۢ فَٱقْعُدُوا۟ مَعَ ٱلْخَـٰلِفِينَ

پھر اگر خدا تم کو ان میں سے کسی گروہ کی طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کی اجازت طلب کریں تو کہہ دینا کہ تم میرے ساتھ ہرگز نہیں نکلو گے اور نہ میرے ساتھ (مددگار ہوکر) دشمن سے لڑائی کرو گے۔ تم پہلی دفعہ بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھی پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو

فَإِن fa-in پھر اگر
رَّجَعَكَ rajaʿaka لوٹا لایا تجھ کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
إِلَىٰ ilā طرف
طَآئِفَةٍۢ ṭāifatin ایک گروہ کے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
فَٱسْتَـْٔذَنُوكَ fa-is'tadhanūka پھر انہوں نے اجازت مانگی آپ سے
لِلْخُرُوجِ lil'khurūji نکلنے کے لیے
فَقُل faqul پس کہہ دیجیے
لَّن lan ہرگز نہیں
تَخْرُجُوا۟ takhrujū تم نکلو گے
مَعِىَ maʿiya میرے ساتھ
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی
وَلَن walan اور ہرگز نہ
تُقَـٰتِلُوا۟ tuqātilū تم جنگ کرو گے
مَعِىَ maʿiya میرے ساتھ
عَدُوًّا ۖ ʿaduwwan دشمن کے ساتھ
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
رَضِيتُم raḍītum راضی ہوگئے تم
بِٱلْقُعُودِ bil-quʿūdi بیٹھنے پر
أَوَّلَ awwala پہلی
مَرَّةٍۢ marratin بار
فَٱقْعُدُوا۟ fa-uq'ʿudū پس بیٹھے رہو
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلْخَـٰلِفِينَ l-khālifīna پیچھے رہنے والوں کے

آیت 84 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰٓ أَحَدٍۢ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًۭا وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِۦٓ ۖ إِنَّهُمْ كَفَرُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ فَـٰسِقُونَ

اور (اے پیغمبر) ان میں سے کوئی مر جائے تو کبھی اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر (جا کر) کھڑے ہونا۔ یہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے رہے اور مرے بھی نافرمان (ہی مرے)

وَلَا walā اور نہ
تُصَلِّ tuṣalli تم جنازہ پڑھو
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَحَدٍۢ aḥadin کسی ایک (پر)
مِّنْهُم min'hum ان میں سے جو
مَّاتَ māta مر جائے
أَبَدًۭا abadan کبھی بھی
وَلَا walā اور نہ
تَقُمْ taqum تم کھڑے ہو
عَلَىٰ ʿalā پر
قَبْرِهِۦٓ ۖ qabrihi اس کی قبر (پر )
إِنَّهُمْ innahum کیونکہ
كَفَرُوا۟ kafarū انہوں نے کفر کیا
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کا
وَرَسُولِهِۦ warasūlihi اور اس کے رسول کا
وَمَاتُوا۟ wamātū اور وہ مرگئے
وَهُمْ wahum اور وہ
فَـٰسِقُونَ fāsiqūna نافرمان تھے

آیت 85 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

وَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَٰلُهُمْ وَأَوْلَـٰدُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُعَذِّبَهُم بِهَا فِى ٱلدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَـٰفِرُونَ

ان کے اولاد اور مال سے تعجب نہ کرنا۔ ان چیزوں سے خدا یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا میں عذاب کرے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) یہ کافر ہی ہوں

وَلَا walā اور نہ
تُعْجِبْكَ tuʿ'jib'ka پسندآئے تجھ کو
أَمْوَٰلُهُمْ amwāluhum ان کے مال
وَأَوْلَـٰدُهُمْ ۚ wa-awlāduhum اور ان کی اولادیں
إِنَّمَا innamā بیشک
يُرِيدُ yurīdu چاہتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَن an کہ
يُعَذِّبَهُم yuʿadhibahum عذاب دے ان کو
بِهَا bihā ساتھ ان کے
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا میں
وَتَزْهَقَ watazhaqa اور نکلیں
أَنفُسُهُمْ anfusuhum ان کی جانیں
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna کافر ہوں

آیت 86 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَإِذَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌ أَنْ ءَامِنُوا۟ بِٱللَّهِ وَجَـٰهِدُوا۟ مَعَ رَسُولِهِ ٱسْتَـْٔذَنَكَ أُو۟لُوا۟ ٱلطَّوْلِ مِنْهُمْ وَقَالُوا۟ ذَرْنَا نَكُن مَّعَ ٱلْقَـٰعِدِينَ

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ خدا پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر لڑائی کرو تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو رہنے ہی دیجیئے کہ جو لوگ گھروں میں رہیں گے ہم بھی ان کے ساتھ رہیں

وَإِذَآ wa-idhā اور جب
أُنزِلَتْ unzilat اتاری گئی
سُورَةٌ sūratun ایک سورت
أَنْ an کہ
ءَامِنُوا۟ āminū ایمان لاؤ
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَجَـٰهِدُوا۟ wajāhidū اور جہاد کرو
مَعَ maʿa ساتھ
رَسُولِهِ rasūlihi اس کے رسول کے
ٱسْتَـْٔذَنَكَ is'tadhanaka اجازت مانگنے لگے تجھ سے
أُو۟لُوا۟ ulū والے
ٱلطَّوْلِ l-ṭawli وسعت
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
وَقَالُوا۟ waqālū اور کہنے لگے
ذَرْنَا dharnā چھوڑ دو ہم کو
نَكُن nakun ہم ہوجائیں
مَّعَ maʿa ساتھ
ٱلْقَـٰعِدِينَ l-qāʿidīna بیٹھنے والوں کے

آیت 87 - سورہ التوبة: 11 الفاظ

رَضُوا۟ بِأَن يَكُونُوا۟ مَعَ ٱلْخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ

یہ اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں۔ (گھروں میں بیٹھ) رہیں ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے تو یہ سمجھتے ہی نہیں

رَضُوا۟ raḍū وہ راضی ہوگئے
بِأَن bi-an کہ
يَكُونُوا۟ yakūnū وہ ہوں
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلْخَوَالِفِ l-khawālifi پیچھے راہنے والیوں کے
وَطُبِعَ waṭubiʿa اور مہر لگا دی گئی
عَلَىٰ ʿalā پر
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں (پر)
فَهُمْ fahum پس وہ
لَا lā نہیں
يَفْقَهُونَ yafqahūna سمجھتے ہیں

آیت 88 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

لَـٰكِنِ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ جَـٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلْخَيْرَٰتُ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ

لیکن پیغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے۔ انہیں لوگوں کے لیے بھلائیاں ہیں۔ اور یہی مراد پانے والے ہیں

لَـٰكِنِ lākini لیکن
ٱلرَّسُولُ l-rasūlu رسول
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مَعَهُۥ maʿahu ساتھ اس کے
جَـٰهَدُوا۟ jāhadū انہوں نے جہاد کیا
بِأَمْوَٰلِهِمْ bi-amwālihim اپنے مالوں کے ساتھ
وَأَنفُسِهِمْ ۚ wa-anfusihim اور اپنی جانوں کے ساتھ
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
لَهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱلْخَيْرَٰتُ ۖ l-khayrātu بھلائیاں ہیں
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اوریہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلْمُفْلِحُونَ l-muf'liḥūna فلاح پانے والے ہیں

آیت 89 - سورہ التوبة: 13 الفاظ

أَعَدَّ ٱللَّهُ لَهُمْ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

خدا نے ان کے لیے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہی گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

أَعَدَّ aʿadda تیار کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات کو
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min سے
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے سے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۚ fīhā ان میں
ذَٰلِكَ dhālika یہ کہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 90 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

وَجَآءَ ٱلْمُعَذِّرُونَ مِنَ ٱلْأَعْرَابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ ۚ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

وَجَآءَ wajāa اور آگئے
ٱلْمُعَذِّرُونَ l-muʿadhirūna معذرتیں کرنے والے
مِنَ mina سے
ٱلْأَعْرَابِ l-aʿrābi اعراب میں (سے)
لِيُؤْذَنَ liyu'dhana کہ اجازت دی جائے
لَهُمْ lahum ان کو
وَقَعَدَ waqaʿada اور بیٹھ گئے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَذَبُوا۟ kadhabū جنہوں نے جھوٹ بولا
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَرَسُولَهُۥ ۚ warasūlahu اور اس کے رسول سے
سَيُصِيبُ sayuṣību عنقریب پہنچے گا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مِنْهُمْ min'hum ان میں سے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 91 - سورہ التوبة: 26 الفاظ

لَّيْسَ عَلَى ٱلضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى ٱلْمَرْضَىٰ وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا۟ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦ ۚ مَا عَلَى ٱلْمُحْسِنِينَ مِن سَبِيلٍۢ ۚ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

نہ تو ضعیفوں پر کچھ گناہ ہے اور نہ بیماروں پر نہ ان پر جن کے پاس خرچ موجود نہیں (کہ شریک جہاد نہ ہوں یعنی) جب کہ خدا اور اس کے رسول کے خیراندیش (اور دل سے ان کے ساتھ) ہوں۔ نیکو کاروں پر کسی طرح کا الزام نہیں ہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

لَّيْسَ laysa نہیں ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلضُّعَفَآءِ l-ḍuʿafāi کمزوروں (پر)
وَلَا walā اور نہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمَرْضَىٰ l-marḍā مریضوں (پر)
وَلَا walā اور نہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں (پر) جو
لَا lā نہیں
يَجِدُونَ yajidūna وہ پاتے
مَا mā جو
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کرتے ہیں
حَرَجٌ ḥarajun کوئی تنگی
إِذَا idhā جب
نَصَحُوا۟ naṣaḥū وہ خیرخواہی کریں
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے
وَرَسُولِهِۦ ۚ warasūlihi اور اس کے رسول کے لیے
مَا mā نہیں ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna احسان کرنے والوں پر
مِن min سے
سَبِيلٍۢ ۚ sabīlin کوئی راہ۔ کوئی مواخذہ
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 92 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ إِذَا مَآ أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَآ أَجِدُ مَآ أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوا۟ وَّأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ ٱلدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا۟ مَا يُنفِقُونَ

اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے

وَلَا walā اور نہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ جو
إِذَا idhā جب
مَآ mā جب
أَتَوْكَ atawka آپ کے پاس آئے
لِتَحْمِلَهُمْ litaḥmilahum تاکہ آپ انہیں سواری دیں
قُلْتَ qul'ta آپ نے کہا
لَآ lā نہیں
أَجِدُ ajidu میں پاتا
مَآ mā جو
أَحْمِلُكُمْ aḥmilukum تمہیں سوار کروں میں
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
تَوَلَّوا۟ tawallaw وہ لوٹے
وَّأَعْيُنُهُمْ wa-aʿyunuhum اور ان کی آنکھیں
تَفِيضُ tafīḍu بہہ رہی ہیں
مِنَ mina سے
ٱلدَّمْعِ l-damʿi آنسو(جمع)
حَزَنًا ḥazanan غم سے
أَلَّا allā کہ نہیں
يَجِدُوا۟ yajidū وہ پاتے
مَا mā جو
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کریں

آیت 93 - سورہ التوبة: 19 الفاظ

۞ إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ وَهُمْ أَغْنِيَآءُ ۚ رَضُوا۟ بِأَن يَكُونُوا۟ مَعَ ٱلْخَوَالِفِ وَطَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

الزام تو ان لوگوں پر ہے۔ جو دولت مند ہیں اور (پھر) تم سے اجازت طلب کرتے ہیں (یعنی) اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں (گھروں میں بیٹھ) رہیں۔ خدا نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ سمجھتے ہی نہیں

۞ إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلسَّبِيلُ l-sabīlu مواخذہ
عَلَى ʿalā پر
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں پر ہے
يَسْتَـْٔذِنُونَكَ yastadhinūnaka جو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
وَهُمْ wahum حالانکہ وہ
أَغْنِيَآءُ ۚ aghniyāu غنی ہیں
رَضُوا۟ raḍū وہ راضی ہوگئے
بِأَن bi-an کہ
يَكُونُوا۟ yakūnū وہ ہوں
مَعَ maʿa ساتھ
ٱلْخَوَالِفِ l-khawālifi پیچھے رہنے والیوں کے (ساتھ)
وَطَبَعَ waṭabaʿa اور مہر لگا دی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَىٰ ʿalā پر
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں (پر)
فَهُمْ fahum تو وہ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جانتے

آیت 94 - سورہ التوبة: 30 الفاظ

يَعْتَذِرُونَ إِلَيْكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَيْهِمْ ۚ قُل لَّا تَعْتَذِرُوا۟ لَن نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّأَنَا ٱللَّهُ مِنْ أَخْبَارِكُمْ ۚ وَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُۥ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر کریں گے تم کہنا کہ مت عذر کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے خدا نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیئے ہیں۔ اور ابھی خدا اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو (اور) دیکھیں گے پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور جو عمل تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

يَعْتَذِرُونَ yaʿtadhirūna وہ عذر کریں گے
إِلَيْكُمْ ilaykum تمہاری طرف
إِذَا idhā جب
رَجَعْتُمْ rajaʿtum لوٹو گے تم۔ پلٹو گے تم
إِلَيْهِمْ ۚ ilayhim ان کی طرف
قُل qul کہہ دیجیے
لَّا lā نہ
تَعْتَذِرُوا۟ taʿtadhirū عذر کرو۔ معذرتیں کرو
لَن lan ہرگز
نُّؤْمِنَ nu'mina ہم نہ مانیں گے۔ نہ اعتماد کریں گے
لَكُمْ lakum تم پر
قَدْ qad تحقیق
نَبَّأَنَا nabba-anā خبر دے دی ہم کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مِنْ min (میں) سے
أَخْبَارِكُمْ ۚ akhbārikum تمہاری خبروں
وَسَيَرَى wasayarā اور عنقریب دیکھے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَمَلَكُمْ ʿamalakum تمہارا عمل
وَرَسُولُهُۥ warasūluhu اور اس کا رسول
ثُمَّ thumma پھر
تُرَدُّونَ turaddūna تم لوٹائے جاؤ گے۔ تم پھیرے جاؤ گے
إِلَىٰ ilā طرف
عَـٰلِمِ ʿālimi جاننے والے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کے
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کے
فَيُنَبِّئُكُم fayunabbi-ukum پھر وہ بتائے گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 95 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

سَيَحْلِفُونَ بِٱللَّهِ لَكُمْ إِذَا ٱنقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا۟ عَنْهُمْ ۖ فَأَعْرِضُوا۟ عَنْهُمْ ۖ إِنَّهُمْ رِجْسٌۭ ۖ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

سَيَحْلِفُونَ sayaḥlifūna عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کی
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
إِذَا idhā جب
ٱنقَلَبْتُمْ inqalabtum لوٹو گے تم
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
لِتُعْرِضُوا۟ lituʿ'riḍū تاکہ تم اعراض برتو
عَنْهُمْ ۖ ʿanhum ان سے
فَأَعْرِضُوا۟ fa-aʿriḍū تو اعراض برتو
عَنْهُمْ ۖ ʿanhum ان سے
إِنَّهُمْ innahum کیونکہ وہ
رِجْسٌۭ ۖ rij'sun گندگی ہیں
وَمَأْوَىٰهُمْ wamawāhum اور ٹھکانہ ان کا
جَهَنَّمُ jahannamu جہنم ہے
جَزَآءًۢ jazāan بدلہ ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna کمائی کرتے

آیت 96 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

يَحْلِفُونَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا۟ عَنْهُمْ ۖ فَإِن تَرْضَوْا۟ عَنْهُمْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَرْضَىٰ عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْفَـٰسِقِينَ

یہ تمہارے آگے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ لیکن اگر تم اُن سے خوش ہو جاؤ گے تو خدا تو نافرمان لوگوں سے خوش نہیں ہوتا

يَحْلِفُونَ yaḥlifūna وہ قسمیں کھائیں گے
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
لِتَرْضَوْا۟ litarḍaw تاکہ تم راضی ہوجاؤ
عَنْهُمْ ۖ ʿanhum ان سے
فَإِن fa-in پھر اگر
تَرْضَوْا۟ tarḍaw تم راضی ہوجاؤ
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَرْضَىٰ yarḍā راضی ہوتا
عَنِ ʿani سے
ٱلْقَوْمِ l-qawmi لوگوں
ٱلْفَـٰسِقِينَ l-fāsiqīna فاسق

آیت 97 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

ٱلْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًۭا وَنِفَاقًۭا وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا۟ حُدُودَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام (شریعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف (ہی) نہ ہوں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

ٱلْأَعْرَابُ al-aʿrābu بدو عرب
أَشَدُّ ashaddu زیادہ سخت ہیں
كُفْرًۭا kuf'ran کفر میں
وَنِفَاقًۭا wanifāqan اور نفاق میں
وَأَجْدَرُ wa-ajdaru اور زیادہ قریب ہیں
أَلَّا allā کہ نہ۔ کہ نہیں
يَعْلَمُوا۟ yaʿlamū وہ جانیں۔ وہ جانتے
حُدُودَ ḥudūda حدود
مَآ mā اس کی جو
أَنزَلَ anzala نازل کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَىٰ ʿalā پر
رَسُولِهِۦ ۗ rasūlihi اپنے رسول
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 98 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

وَمِنَ ٱلْأَعْرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغْرَمًۭا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَ ۚ عَلَيْهِمْ دَآئِرَةُ ٱلسَّوْءِ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌۭ

اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ جو خرچ کرتے ہیں اسے تاوان سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں مصیبتوں کے منتظر ہیں۔ ان ہی پر بری مصیبت (واقع) ہو۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

وَمِنَ wamina اور سے
ٱلْأَعْرَابِ l-aʿrābi اعراب میں (سے) ۔ ان بدویوں میں سے
مَن man کوئی وہ ہے
يَتَّخِذُ yattakhidhu جو سمجھتا ہے۔ بنا لیتا ہے
مَا mā جو
يُنفِقُ yunfiqu وہ خرچ کرتا ہے
مَغْرَمًۭا maghraman جرمانہ۔ تاوان
وَيَتَرَبَّصُ wayatarabbaṣu اور انتظار کرتا ہے
بِكُمُ bikumu تمہارے بارے میں
ٱلدَّوَآئِرَ ۚ l-dawāira مصائب کا
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر ہے
دَآئِرَةُ dāiratu مصیبت۔ گردش
ٱلسَّوْءِ ۗ l-sawi بری
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
سَمِيعٌ samīʿun سننے والا ہے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 99 - سورہ التوبة: 27 الفاظ

وَمِنَ ٱلْأَعْرَابِ مَن يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَـٰتٍ عِندَ ٱللَّهِ وَصَلَوَٰتِ ٱلرَّسُولِ ۚ أَلَآ إِنَّهَا قُرْبَةٌۭ لَّهُمْ ۚ سَيُدْخِلُهُمُ ٱللَّهُ فِى رَحْمَتِهِۦٓ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اور بعض دیہاتی ایسے ہیں کہ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو خدا کی قُربت اور پیغمبر کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیکھو وہ بےشبہ ان کے لیے (موجب) قربت ہے خدا ان کو عنقریب اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

وَمِنَ wamina اور سے (بعض)
ٱلْأَعْرَابِ l-aʿrābi دیہاتی
مَن man جو
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان رکھتےہیں
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَٱلْيَوْمِ wal-yawmi اور دن پر
ٱلْـَٔاخِرِ l-ākhiri آخرت کے
وَيَتَّخِذُ wayattakhidhu اور سمجھتے ہیں
مَا mā جو
يُنفِقُ yunfiqu وہ خرچ کرتے ہیں
قُرُبَـٰتٍ qurubātin نزدیکیاں
عِندَ ʿinda سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
وَصَلَوَٰتِ waṣalawāti اور دعائیں
ٱلرَّسُولِ ۚ l-rasūli رسول
أَلَآ alā ہا ں ہا ں
إِنَّهَا innahā یقینا وہ
قُرْبَةٌۭ qur'batun نزدیکی
لَّهُمْ ۚ lahum ان کے لئیے
سَيُدْخِلُهُمُ sayud'khiluhumu جلد داخل کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فِى fī میں
رَحْمَتِهِۦٓ ۗ raḥmatihi اپنی رحمت
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخششنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun نہایت مہربان

آیت 100 - سورہ التوبة: 25 الفاظ

وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلْأَوَّلُونَ مِنَ ٱلْمُهَـٰجِرِينَ وَٱلْأَنصَارِ وَٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُم بِإِحْسَـٰنٍۢ رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّـٰتٍۢ تَجْرِى تَحْتَهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًۭا ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

جن لوگوں نے سبقت کی (یعنی سب سے) پہلے (ایمان لائے) مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی۔ اور جنہوں نے نیکو کاری کے ساتھ ان کی پیروی کی خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں اور اس نے ان کے لیے باغات تیار کئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ یہ بڑی کامیابی ہے

وَٱلسَّـٰبِقُونَ wal-sābiqūna اور آگے جانے والے۔ سبقت لے جانے والے
ٱلْأَوَّلُونَ l-awalūna پہلے
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُهَـٰجِرِينَ l-muhājirīna مہاجرین
وَٱلْأَنصَارِ wal-anṣāri اور انصار میں سے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ٱتَّبَعُوهُم ittabaʿūhum جنہوں نے پیروی کی ان کی
بِإِحْسَـٰنٍۢ bi-iḥ'sānin ساتھ احسان کے
رَّضِىَ raḍiya راضی ہوگیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
وَرَضُوا۟ waraḍū اور وہ راضی ہوگئے
عَنْهُ ʿanhu اس سے
وَأَعَدَّ wa-aʿadda اور اس نے تیار کیا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغات کو
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
تَحْتَهَا taḥtahā ان کے نیچے
ٱلْأَنْهَـٰرُ l-anhāru نہریں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَآ fīhā ان میں
أَبَدًۭا ۚ abadan ہمیشہ ہمیشہ
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 101 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ ٱلْأَعْرَابِ مُنَـٰفِقُونَ ۖ وَمِنْ أَهْلِ ٱلْمَدِينَةِ ۖ مَرَدُوا۟ عَلَى ٱلنِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍۢ

اور تمہارے گرد و نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اور بعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں تم انہیں نہیں جانتے۔ ہم جانتے ہیں۔ ہم ان کو دوہرا عذاب دیں گے پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے

وَمِمَّنْ wamimman اور ان میں سے جو
حَوْلَكُم ḥawlakum تمہارے آس پاس ہیں
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَعْرَابِ l-aʿrābi بدوؤں
مُنَـٰفِقُونَ ۖ munāfiqūna منافق ہیں
وَمِنْ wamin اور میں سے
أَهْلِ ahli رہنے والوں
ٱلْمَدِينَةِ ۖ l-madīnati مدینہ کے
مَرَدُوا۟ maradū ماہر ہوگئے۔ اڑ گئے
عَلَى ʿalā پر
ٱلنِّفَاقِ l-nifāqi منافقت پر
لَا lā نہیں
تَعْلَمُهُمْ ۖ taʿlamuhum تم جانتے ان کو
نَحْنُ naḥnu ہم
نَعْلَمُهُمْ ۚ naʿlamuhum جانتے ہیں انکو
سَنُعَذِّبُهُم sanuʿadhibuhum عنقریب ہم عذاب دیں گے ان کو
مَّرَّتَيْنِ marratayni دوبار
ثُمَّ thumma پھر
يُرَدُّونَ yuraddūna وہ پھیرے جائیں گے
إِلَىٰ ilā طرف
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب کے
عَظِيمٍۢ ʿaẓīmin بڑے

آیت 102 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

وَءَاخَرُونَ ٱعْتَرَفُوا۟ بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا۟ عَمَلًۭا صَـٰلِحًۭا وَءَاخَرَ سَيِّئًا عَسَى ٱللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌ

اور کچھ اور لوگ ہیں کہ اپنے گناہوں کا (صاف) اقرار کرتے ہیں انہوں نے اچھے برے عملوں کو ملا جلا دیا تھا۔ قریب ہے کہ خدا ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

وَءَاخَرُونَ waākharūna اور کچھ دوسرے لوگ
ٱعْتَرَفُوا۟ iʿ'tarafū جنہوں نے اعتراف کیا
بِذُنُوبِهِمْ bidhunūbihim اپنے گناہوں کا
خَلَطُوا۟ khalaṭū انہوں نے ملے جلے کیے
عَمَلًۭا ʿamalan اعمال
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan نیک
وَءَاخَرَ waākhara اور کچھ دوسرے
سَيِّئًا sayyi-an برے
عَسَى ʿasā امید ہے کہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
أَن an کہ
يَتُوبَ yatūba مہربان ہو
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان پر
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور
رَّحِيمٌ raḥīmun رحیم ہے

آیت 103 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

خُذْ مِنْ أَمْوَٰلِهِمْ صَدَقَةًۭ تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَوٰتَكَ سَكَنٌۭ لَّهُمْ ۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

ان کے مال میں سے زکوٰة قبول کر لو کہ اس سے تم ان کو (ظاہر میں بھی) پاک اور (باطن میں بھی) پاکیزہ کرتے ہو اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لیے موجب تسکین ہے اور خدا سننے والا اور جاننے والا ہے

خُذْ khudh لے لو
مِنْ min میں سے
أَمْوَٰلِهِمْ amwālihim ان کے مالوں
صَدَقَةًۭ ṣadaqatan صدقہ
تُطَهِّرُهُمْ tuṭahhiruhum تم پاک کرو ان کو
وَتُزَكِّيهِم watuzakkīhim اور تزکیہ کرو ان کا
بِهَا bihā ساتھ ان کے (یعنی صدقے کے)
وَصَلِّ waṣalli اور دعائے رحمت کرو
عَلَيْهِمْ ۖ ʿalayhim ان پر
إِنَّ inna بیشک
صَلَوٰتَكَ ṣalataka تمہاری دعا
سَكَنٌۭ sakanun سکون کا ذریعہ ہے
لَّهُمْ ۗ lahum ان کے لیے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
سَمِيعٌ samīʿun سننے والا ہے
عَلِيمٌ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 104 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

أَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ ٱلتَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِۦ وَيَأْخُذُ ٱلصَّدَقَـٰتِ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
يَعْلَمُوٓا۟ yaʿlamū انہوں نے جانا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
يَقْبَلُ yaqbalu قبول کرتا ہے
ٱلتَّوْبَةَ l-tawbata توبہ کو
عَنْ ʿan سے
عِبَادِهِۦ ʿibādihi اپنے بندوں
وَيَأْخُذُ wayakhudhu اور لیتا ہے
ٱلصَّدَقَـٰتِ l-ṣadaqāti صدقات
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہ
ٱلتَّوَّابُ l-tawābu توبہ قبول کرنے والا
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu مہربان ہے

آیت 105 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

وَقُلِ ٱعْمَلُوا۟ فَسَيَرَى ٱللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُۥ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۖ وَسَتُرَدُّونَ إِلَىٰ عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اور ان سے کہہ دو کہ عمل کئے جاؤ۔ خدا اور اس کا رسول اور مومن (سب) تمہارے عملوں کو دیکھ لیں گے۔ اور تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تم کو بتا دے گا

وَقُلِ waquli اور آپ کہہ دیجیے
ٱعْمَلُوا۟ iʿ'malū عمل کرو
فَسَيَرَى fasayarā پس عنقریب دیکھے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَمَلَكُمْ ʿamalakum عمل تمہارا
وَرَسُولُهُۥ warasūluhu اور اس کا رسول
وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۖ wal-mu'minūna اور مومن بھی
وَسَتُرَدُّونَ wasaturaddūna اور عنقریب تم پلٹائے جاؤ گے
إِلَىٰ ilā طرف
عَـٰلِمِ ʿālimi جاننے والے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کے
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کے
فَيُنَبِّئُكُم fayunabbi-ukum پھر وہ بتائے گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم
تَعْمَلُونَ taʿmalūna تم عمل کرتے

آیت 106 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

وَءَاخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ ٱللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا کام خدا کے حکم پر موقوف ہے۔ چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف کر دے۔ اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

وَءَاخَرُونَ waākharūna اور کچھ دوسرے
مُرْجَوْنَ mur'jawna ڈھیل دیے گئے ہیں
لِأَمْرِ li-amri فیصلے کے لیے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِمَّا immā خواہ
يُعَذِّبُهُمْ yuʿadhibuhum وہ عذاب دے ان کو
وَإِمَّا wa-immā اور خواہ
يَتُوبُ yatūbu وہ مہربان ہوجائے
عَلَيْهِمْ ۗ ʿalayhim ان پر
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا ہے
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 107 - سورہ التوبة: 24 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مَسْجِدًۭا ضِرَارًۭا وَكُفْرًۭا وَتَفْرِيقًۢا بَيْنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًۭا لِّمَنْ حَارَبَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ مِن قَبْلُ ۚ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَآ إِلَّا ٱلْحُسْنَىٰ ۖ وَٱللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ

اور (ان میں سے ایسے بھی ہیں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنوائی کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کریں اور مومنوں میں تفرقہ ڈالیں اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کرچکے ہیں ان کے لیے گھات کی جگہ بنائیں۔ اور قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصود تو صرف بھلائی تھی۔ مگر خدا گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū جنہوں نے بنا لی
مَسْجِدًۭا masjidan ایک مسجد
ضِرَارًۭا ḍirāran ستانے کے لیے۔ اذیت دینے کے لیے
وَكُفْرًۭا wakuf'ran اور کفر کے لیے
وَتَفْرِيقًۢا watafrīqan اور جدائی ڈالنے کے لیے
بَيْنَ bayna درمیان
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna ایمان والوں کے
وَإِرْصَادًۭا wa-ir'ṣādan اور بطور پناہ گاہ
لِّمَنْ liman اس شخص کے لیے جس نے
حَارَبَ ḥāraba جنگ کی
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ سے
وَرَسُولَهُۥ warasūlahu اور اس کے رسول سے
مِن min اس سے
قَبْلُ ۚ qablu پہلے
وَلَيَحْلِفُنَّ walayaḥlifunna اور البتہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے
إِنْ in نہیں
أَرَدْنَآ aradnā ارادہ کیا تھا ہم نے
إِلَّا illā مگر
ٱلْحُسْنَىٰ ۖ l-ḥus'nā بھلائی کا
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَشْهَدُ yashhadu گواہی دیتا ہے
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَكَـٰذِبُونَ lakādhibūna البتہ جھوٹے ہیں

آیت 108 - سورہ التوبة: 23 الفاظ

لَا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًۭا ۚ لَّمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى ٱلتَّقْوَىٰ مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَن تَقُومَ فِيهِ ۚ فِيهِ رِجَالٌۭ يُحِبُّونَ أَن يَتَطَهَّرُوا۟ ۚ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلْمُطَّهِّرِينَ

تم اس (مسجد) میں کبھی (جاکر) کھڑے بھی نہ ہونا۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا) کرو۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں۔ اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے

لَا lā نہ
تَقُمْ taqum تم کھڑے ہونا
فِيهِ fīhi اس میں (مسجد میں)
أَبَدًۭا ۚ abadan کبھی بھی
لَّمَسْجِدٌ lamasjidun البتہ ایک مسجد
أُسِّسَ ussisa جس کی بنیاد رکھی گئی
عَلَى ʿalā پر
ٱلتَّقْوَىٰ l-taqwā تقوی
مِنْ min
أَوَّلِ awwali پہلے
يَوْمٍ yawmin دن سے
أَحَقُّ aḥaqqu وہ زیادہ حقدار ہے
أَن an کہ
تَقُومَ taqūma تم کھڑے ہو
فِيهِ ۚ fīhi اس میں
فِيهِ fīhi اس میں
رِجَالٌۭ rijālun کچھ لوگ ہیں
يُحِبُّونَ yuḥibbūna جو پسند کرتے ہیں
أَن an کہ
يَتَطَهَّرُوا۟ ۚ yataṭahharū وہ پاکی اختیار کریں
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يُحِبُّ yuḥibbu محبت کرتا ہے
ٱلْمُطَّهِّرِينَ l-muṭahirīna پاک رہنے والوں سے

آیت 109 - سورہ التوبة: 27 الفاظ

أَفَمَنْ أَسَّسَ بُنْيَـٰنَهُۥ عَلَىٰ تَقْوَىٰ مِنَ ٱللَّهِ وَرِضْوَٰنٍ خَيْرٌ أَم مَّنْ أَسَّسَ بُنْيَـٰنَهُۥ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٍۢ فَٱنْهَارَ بِهِۦ فِى نَارِ جَهَنَّمَ ۗ وَٱللَّهُ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

بھلا جس شخص نے اپنی عمارت کی بنیاد خدا کے خوف اور اس کی رضامندی پر رکھی وہ اچھا ہے یا وہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گر جانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ میں لے گری اور خدا ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

أَفَمَنْ afaman کیا بھلا جس نے
أَسَّسَ assasa بنیاد رکھی
بُنْيَـٰنَهُۥ bun'yānahu اپنی عمارت کی
عَلَىٰ ʿalā پر
تَقْوَىٰ taqwā تقوی
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَرِضْوَٰنٍ wariḍ'wānin اور رضا مندی پر
خَيْرٌ khayrun بہتر ہے
أَم am یا
مَّنْ man جس نے
أَسَّسَ assasa بنیاد رکھی
بُنْيَـٰنَهُۥ bun'yānahu اپنی عمارت کی
عَلَىٰ ʿalā پر
شَفَا shafā ایک کنارے
جُرُفٍ jurufin کھائی کے
هَارٍۢ hārin گرنے والی کے
فَٱنْهَارَ fa-in'hāra پھر لے گری
بِهِۦ bihi اس کو
فِى fī میں
نَارِ nāri آگ
جَهَنَّمَ ۗ jahannama جہنم کی
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم

آیت 110 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

لَا يَزَالُ بُنْيَـٰنُهُمُ ٱلَّذِى بَنَوْا۟ رِيبَةًۭ فِى قُلُوبِهِمْ إِلَّآ أَن تَقَطَّعَ قُلُوبُهُمْ ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں (موجب) خلجان رہے گی (اور ان کو متردد رکھے گی) مگر یہ کہ ان کے دل پاش پاش ہو جائیں اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے

لَا lā
يَزَالُ yazālu ہمیشہ رہے گی
بُنْيَـٰنُهُمُ bun'yānuhumu ان کی عمارت
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
بَنَوْا۟ banaw انہوں نے بنائی
رِيبَةًۭ rībatan شک کا سبب
فِى fī میں
قُلُوبِهِمْ qulūbihim ان کے دلوں
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
تَقَطَّعَ taqaṭṭaʿa ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں
قُلُوبُهُمْ ۗ qulūbuhum ان کے دل
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌ ʿalīmun جاننے والا ہے
حَكِيمٌ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 111 - سورہ التوبة: 37 الفاظ

۞ إِنَّ ٱللَّهَ ٱشْتَرَىٰ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَٰلَهُم بِأَنَّ لَهُمُ ٱلْجَنَّةَ ۚ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ ۖ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّۭا فِى ٱلتَّوْرَىٰةِ وَٱلْإِنجِيلِ وَٱلْقُرْءَانِ ۚ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِعَهْدِهِۦ مِنَ ٱللَّهِ ۚ فَٱسْتَبْشِرُوا۟ بِبَيْعِكُمُ ٱلَّذِى بَايَعْتُم بِهِۦ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ

خدا نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں (اور اس کے) عوض ان کے لیے بہشت (تیار کی) ہے۔ یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں بھی ہیں۔ یہ تورات اور انجیل اور قرآن میں سچا وعدہ ہے۔ جس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے

۞ إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ نے
ٱشْتَرَىٰ ish'tarā خرید لیں
مِنَ mina سے
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں
أَنفُسَهُمْ anfusahum ان کی جانیں۔ ان کے نفس
وَأَمْوَٰلَهُم wa-amwālahum اور ان کے مال
بِأَنَّ bi-anna کیونکہ
لَهُمُ lahumu ان کے لیے
ٱلْجَنَّةَ ۚ l-janata جنت ہے
يُقَـٰتِلُونَ yuqātilūna وہ جنگ کرتے ہیں
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
فَيَقْتُلُونَ fayaqtulūna پھر وہ مارتے ہیں
وَيُقْتَلُونَ ۖ wayuq'talūna اور مارے جاتے ہیں
وَعْدًا waʿdan وعدہ ہے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس کے ذمہ
حَقًّۭا ḥaqqan سچا
فِى fī میں
ٱلتَّوْرَىٰةِ l-tawrāti تورات
وَٱلْإِنجِيلِ wal-injīli اور انجیل میں
وَٱلْقُرْءَانِ ۚ wal-qur'āni اور قرآن میں
وَمَنْ waman اور کون
أَوْفَىٰ awfā زیادہ پورا کرنے والا ہے
بِعَهْدِهِۦ biʿahdihi اپنے عہد کو
مِنَ mina مقابلے میں
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
فَٱسْتَبْشِرُوا۟ fa-is'tabshirū پس خوشیاں مناؤ
بِبَيْعِكُمُ bibayʿikumu اپنے سودے پر
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
بَايَعْتُم bāyaʿtum سودا کیا تم نے ساتھ
بِهِۦ ۚ bihi اس کے
وَذَٰلِكَ wadhālika اور یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَوْزُ l-fawzu کامیابی ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بڑی

آیت 112 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

ٱلتَّـٰٓئِبُونَ ٱلْعَـٰبِدُونَ ٱلْحَـٰمِدُونَ ٱلسَّـٰٓئِحُونَ ٱلرَّٰكِعُونَ ٱلسَّـٰجِدُونَ ٱلْـَٔامِرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَٱلنَّاهُونَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَٱلْحَـٰفِظُونَ لِحُدُودِ ٱللَّهِ ۗ وَبَشِّرِ ٱلْمُؤْمِنِينَ

توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو

ٱلتَّـٰٓئِبُونَ al-tāibūna توبہ کرنے والے
ٱلْعَـٰبِدُونَ l-ʿābidūna عبادت کرنے والے
ٱلْحَـٰمِدُونَ l-ḥāmidūna تعریف کرنے والے۔ شکر کرنے والے
ٱلسَّـٰٓئِحُونَ l-sāiḥūna سیاحت کرنے والے
ٱلرَّٰكِعُونَ l-rākiʿūna رکوع کرنے والے
ٱلسَّـٰجِدُونَ l-sājidūna سجدہ کرنے والے
ٱلْـَٔامِرُونَ l-āmirūna حکم دینے والے
بِٱلْمَعْرُوفِ bil-maʿrūfi نیکی کا
وَٱلنَّاهُونَ wal-nāhūna اور روکنے والے
عَنِ ʿani سے
ٱلْمُنكَرِ l-munkari برائی
وَٱلْحَـٰفِظُونَ wal-ḥāfiẓūna اور حفاظت کرنے والے
لِحُدُودِ liḥudūdi حدود کی
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کی
وَبَشِّرِ wabashiri اور خوشخبری دے دو
ٱلْمُؤْمِنِينَ l-mu'minīna مومنوں کو

آیت 113 - سورہ التوبة: 20 الفاظ

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَن يَسْتَغْفِرُوا۟ لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوٓا۟ أُو۟لِى قُرْبَىٰ مِنۢ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ

پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہوگیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔ تو ان کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان کے قرابت دار ہی ہوں

مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
لِلنَّبِىِّ lilnnabiyyi نبی کے لیے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے
أَن an کہ
يَسْتَغْفِرُوا۟ yastaghfirū وہ بخشش مانگیں
لِلْمُشْرِكِينَ lil'mush'rikīna مشرکین کے لئیے
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كَانُوٓا۟ kānū وہ ہوں
أُو۟لِى ulī رشتہ دار۔ قرابت والے
قُرْبَىٰ qur'bā
مِنۢ min اس کے
بَعْدِ baʿdi بعد
مَا mā جو
تَبَيَّنَ tabayyana واضح ہوگیا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَنَّهُمْ annahum بیشک وہ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu ساتھی ہیں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم کے (جہنم والے ہیں)

آیت 114 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

وَمَا كَانَ ٱسْتِغْفَارُ إِبْرَٰهِيمَ لِأَبِيهِ إِلَّا عَن مَّوْعِدَةٍۢ وَعَدَهَآ إِيَّاهُ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُۥٓ أَنَّهُۥ عَدُوٌّۭ لِّلَّهِ تَبَرَّأَ مِنْهُ ۚ إِنَّ إِبْرَٰهِيمَ لَأَوَّٰهٌ حَلِيمٌۭ

اور ابراہیم کا اپنے باپ کے لیے بخشش مانگنا تو ایک وعدے کا سبب تھا جو وہ اس سے کر چکے تھے۔ لیکن جب ان کو معلوم ہوگیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو اس سے بیزار ہوگئے۔ کچھ شک نہیں کہ ابراہیم بڑے نرم دل اور متحمل تھے

وَمَا wamā اور نہ
كَانَ kāna تھی
ٱسْتِغْفَارُ is'tigh'fāru استغفار
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراھیم کی
لِأَبِيهِ li-abīhi اپنے باپ کے لیے
إِلَّا illā مگر
عَن ʿan وجہ سے
مَّوْعِدَةٍۢ mawʿidatin اس وعدے کی
وَعَدَهَآ waʿadahā اس نے وعدہ کیا اس کا
إِيَّاهُ iyyāhu اس سے
فَلَمَّا falammā پھر جب
تَبَيَّنَ tabayyana ظاہر ہوگیا
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
أَنَّهُۥ annahu کہ بیشک
عَدُوٌّۭ ʿaduwwun وہ دشمن ہے
لِّلَّهِ lillahi اللہ کا
تَبَرَّأَ tabarra-a بےزار ہوگیا
مِنْهُ ۚ min'hu اس سے
إِنَّ inna بیشک
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم
لَأَوَّٰهٌ la-awwāhun البتہ دردمند تھے۔ بہت آہیں بھرنے والے تھے
حَلِيمٌۭ ḥalīmun تحمل والے تھے

آیت 115 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْمًۢا بَعْدَ إِذْ هَدَىٰهُمْ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

وَمَا wamā اور نہیں
كَانَ kāna ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِيُضِلَّ liyuḍilla کہ بھٹکا دے
قَوْمًۢا qawman کسی قوم کو
بَعْدَ baʿda بعد
إِذْ idh اس کے
هَدَىٰهُمْ hadāhum جب اس نے ہدایت دے دی ان کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُبَيِّنَ yubayyina وہ واضح کردے
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّا mā جس سے
يَتَّقُونَ ۚ yattaqūna وہ بچیں
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
بِكُلِّ bikulli ساتھ ہر
شَىْءٍ shayin چیز کے
عَلِيمٌ ʿalīmun علم رکھنے والا ہے

آیت 116 - سورہ التوبة: 17 الفاظ

إِنَّ ٱللَّهَ لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍۢ

خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے

إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَهُۥ lahu اس کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کی
يُحْىِۦ yuḥ'yī وہ زندہ کرتا ہے
وَيُمِيتُ ۚ wayumītu اور موت دیتا ہے
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہ
نَصِيرٍۢ naṣīrin کوئی مددگار

آیت 117 - سورہ التوبة: 27 الفاظ

لَّقَد تَّابَ ٱللَّهُ عَلَى ٱلنَّبِىِّ وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ وَٱلْأَنصَارِ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُوهُ فِى سَاعَةِ ٱلْعُسْرَةِ مِنۢ بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيغُ قُلُوبُ فَرِيقٍۢ مِّنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّهُۥ بِهِمْ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ

بےشک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی اور مہاجرین اور انصار پر جو باوجود اس کے کہ ان میں سے بعضوں کے دل جلد پھر جانے کو تھے۔ مشکل کی گھڑی میں پیغمبر کے ساتھ رہے۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی۔ بےشک وہ ان پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے

لَّقَد laqad البتہ تحقیق
تَّابَ tāba مہربان ہوا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَى ʿalā اوپر
ٱلنَّبِىِّ l-nabiyi نبی کے
وَٱلْمُهَـٰجِرِينَ wal-muhājirīna اور مہاجرین کے
وَٱلْأَنصَارِ wal-anṣāri اور انصار کے
ٱلَّذِينَ alladhīna جنہوں نے
ٱتَّبَعُوهُ ittabaʿūhu پیروی کی اس کی
فِى fī میں
سَاعَةِ sāʿati گھڑی
ٱلْعُسْرَةِ l-ʿus'rati تکلیف کی
مِنۢ min اس کے
بَعْدِ baʿdi بعد
مَا mā کہ
كَادَ kāda قریب تھا
يَزِيغُ yazīghu کج ہوجائیں۔ پھرجائیں
قُلُوبُ qulūbu دل
فَرِيقٍۢ farīqin ایک گروہ کے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
ثُمَّ thumma پھر
تَابَ tāba وہ مہربان ہوا
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان پر
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِهِمْ bihim ساتھ ان کے
رَءُوفٌۭ raūfun شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 118 - سورہ التوبة: 31 الفاظ

وَعَلَى ٱلثَّلَـٰثَةِ ٱلَّذِينَ خُلِّفُوا۟ حَتَّىٰٓ إِذَا ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ ٱلْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنفُسُهُمْ وَظَنُّوٓا۟ أَن لَّا مَلْجَأَ مِنَ ٱللَّهِ إِلَّآ إِلَيْهِ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ

اور ان تینوں پر بھی جن کا معاملہ ملتوی کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ جب اُنہیں زمین باوجود فراخی کے ان پر تنگ ہوگئی اور ان کے جانیں بھی ان پر دوبھر ہوگئیں۔ اور انہوں نے جان لیا کہ خدا (کے ہاتھ) سے خود اس کے سوا کوئی پناہ نہیں۔ پھر خدا نے ان پر مہربانی کی تاکہ توبہ کریں۔ بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

وَعَلَى waʿalā اور اوپر
ٱلثَّلَـٰثَةِ l-thalāthati تین کے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
خُلِّفُوا۟ khullifū جن کا معاملہ ملتوی کردیا گیا
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
ضَاقَتْ ḍāqat تنگ ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
بِمَا bimā باوجود اس کے
رَحُبَتْ raḥubat جو وہ کھلی تھی
وَضَاقَتْ waḍāqat اور تنگ ہوگئے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
أَنفُسُهُمْ anfusuhum ان کے نفس
وَظَنُّوٓا۟ waẓannū اور انہوں نے جان لیا۔ یقین کرلیا
أَن an کہ
لَّا lā نہیں
مَلْجَأَ malja-a کوئی جائے پناہ
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
إِلَّآ illā مگر
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
ثُمَّ thumma پھر
تَابَ tāba وہ مہربان ہوا
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
لِيَتُوبُوٓا۟ ۚ liyatūbū تاکہ وہ توبہ کریں
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلتَّوَّابُ l-tawābu توبہ قبول کرنے والا
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu مہربان ہے

آیت 119 - سورہ التوبة: 8 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَكُونُوا۟ مَعَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور راست بازوں کے ساتھ رہو

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے لوگو
ٱلَّذِينَ alladhīna جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے ہو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَكُونُوا۟ wakūnū اور ہوجاؤ
مَعَ maʿa کے ساتھ
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچے لوگوں

آیت 120 - سورہ التوبة: 52 الفاظ

مَا كَانَ لِأَهْلِ ٱلْمَدِينَةِ وَمَنْ حَوْلَهُم مِّنَ ٱلْأَعْرَابِ أَن يَتَخَلَّفُوا۟ عَن رَّسُولِ ٱللَّهِ وَلَا يَرْغَبُوا۟ بِأَنفُسِهِمْ عَن نَّفْسِهِۦ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ لَا يُصِيبُهُمْ ظَمَأٌۭ وَلَا نَصَبٌۭ وَلَا مَخْمَصَةٌۭ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلَا يَطَـُٔونَ مَوْطِئًۭا يَغِيظُ ٱلْكُفَّارَ وَلَا يَنَالُونَ مِنْ عَدُوٍّۢ نَّيْلًا إِلَّا كُتِبَ لَهُم بِهِۦ عَمَلٌۭ صَـٰلِحٌ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ

اہل مدینہ کو اور جو ان کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
لِأَهْلِ li-ahli والوں کے لیے
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati مدینہ
وَمَنْ waman اور جو
حَوْلَهُم ḥawlahum ان کے آس پاس تھے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَعْرَابِ l-aʿrābi اعراب
أَن an کہ
يَتَخَلَّفُوا۟ yatakhallafū وہ پیچھے رہ جائیں
عَن ʿan سے
رَّسُولِ rasūli رسول
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلَا walā اور نہ
يَرْغَبُوا۟ yarghabū وہ بےپرواہ ہوں۔ نہ منہ موڑیں
بِأَنفُسِهِمْ bi-anfusihim اپنے نفسوں کی وجہ سے
عَن ʿan
نَّفْسِهِۦ ۚ nafsihi آپ کی ذات سے (ہٹ کر)
ذَٰلِكَ dhālika یہ
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک انہیں
لَا lā نہیں
يُصِيبُهُمْ yuṣībuhum پہنچی ان کو
ظَمَأٌۭ ẓama-on پیاس
وَلَا walā اور نہ
نَصَبٌۭ naṣabun تھکاوٹ
وَلَا walā اور نہ
مَخْمَصَةٌۭ makhmaṣatun بھوک
فِى fī میں
سَبِيلِ sabīli راستے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلَا walā اور نہیں
يَطَـُٔونَ yaṭaūna انہوں نے لتاڑا
مَوْطِئًۭا mawṭi-an کسی لتاڑنے کی جگہ کو
يَغِيظُ yaghīẓu کہ غصہ دلائے
ٱلْكُفَّارَ l-kufāra کفار کو
وَلَا walā اور نہ
يَنَالُونَ yanālūna انہوں نے لیا
مِنْ min سے
عَدُوٍّۢ ʿaduwwin کسی دشمن
نَّيْلًا naylan کچھ لینا
إِلَّا illā مگر
كُتِبَ kutiba لکھا گیا
لَهُم lahum ان کے لیے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
عَمَلٌۭ ʿamalun عمل
صَـٰلِحٌ ۚ ṣāliḥun نیک
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُضِيعُ yuḍīʿu ضائع کرتا
أَجْرَ ajra اجر
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنوں کا

آیت 121 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَلَا يُنفِقُونَ نَفَقَةًۭ صَغِيرَةًۭ وَلَا كَبِيرَةًۭ وَلَا يَقْطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمْ لِيَجْزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحْسَنَ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

اور (اسی طرح) جو وہ خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے

وَلَا walā اور نہیں
يُنفِقُونَ yunfiqūna خرچ کیا انہوں نے
نَفَقَةًۭ nafaqatan کوئی خرچ کرنا
صَغِيرَةًۭ ṣaghīratan چھوٹا
وَلَا walā اور نہ
كَبِيرَةًۭ kabīratan کوئی بڑا
وَلَا walā اور نہیں
يَقْطَعُونَ yaqṭaʿūna پار کی انہوں نے
وَادِيًا wādiyan کوئی وادی
إِلَّا illā مگر
كُتِبَ kutiba لکھا گیا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
لِيَجْزِيَهُمُ liyajziyahumu تاکہ بدلہ دے ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَحْسَنَ aḥsana بہترین کا
مَا mā جو
كَانُوا۟ kānū کچھ تھے
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے

آیت 122 - سورہ التوبة: 22 الفاظ

۞ وَمَا كَانَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا۟ كَآفَّةًۭ ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍۢ مِّنْهُمْ طَآئِفَةٌۭ لِّيَتَفَقَّهُوا۟ فِى ٱلدِّينِ وَلِيُنذِرُوا۟ قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوٓا۟ إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ

اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے

۞ وَمَا wamā اور نہیں ہے (مناسب)
كَانَ kāna کہ
ٱلْمُؤْمِنُونَ l-mu'minūna مومن
لِيَنفِرُوا۟ liyanfirū ضرور وہ نکلیں
كَآفَّةًۭ ۚ kāffatan سارے کے سارے
فَلَوْلَا falawlā پھر کیوں نہ
نَفَرَ nafara نکلی
مِن min سے
كُلِّ kulli ہر
فِرْقَةٍۢ fir'qatin گروہ سے
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
طَآئِفَةٌۭ ṭāifatun ایک جماعت
لِّيَتَفَقَّهُوا۟ liyatafaqqahū تاکہ وہ سمجھ بوجھ پیدا کریں
فِى fī میں
ٱلدِّينِ l-dīni دین
وَلِيُنذِرُوا۟ waliyundhirū اور تاکہ وہ خبردار کریں
قَوْمَهُمْ qawmahum اپنی قوم کو
إِذَا idhā جب
رَجَعُوٓا۟ rajaʿū وہ لوٹیں
إِلَيْهِمْ ilayhim ان کی طرف
لَعَلَّهُمْ laʿallahum تاکہ
يَحْذَرُونَ yaḥdharūna وہ بچیں

آیت 123 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ قَـٰتِلُوا۟ ٱلَّذِينَ يَلُونَكُم مِّنَ ٱلْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا۟ فِيكُمْ غِلْظَةًۭ ۚ وَٱعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلْمُتَّقِينَ

اے اہلِ ایمان! اپنے نزدیک کے (رہنے والے) کافروں سے جنگ کرو اور چاہیئے کہ وہ تم میں سختی (یعنی محنت وقوت جنگ) معلوم کریں۔ اور جان رکھو کہ خدا پرہیز گاروں کے ساتھ ہے

يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے لوگو
ٱلَّذِينَ alladhīna جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے ہو
قَـٰتِلُوا۟ qātilū جنگ کرو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں سے
يَلُونَكُم yalūnakum جو قریب ہیں تمہارے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْكُفَّارِ l-kufāri کفار
وَلْيَجِدُوا۟ walyajidū اور چاہیے کہ وہ پائیں
فِيكُمْ fīkum تم میں
غِلْظَةًۭ ۚ ghil'ẓatan سختی
وَٱعْلَمُوٓا۟ wa-iʿ'lamū اور جان لو
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
مَعَ maʿa ساتھ ہے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna متقی لوگوں کے

آیت 124 - سورہ التوبة: 18 الفاظ

وَإِذَا مَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌۭ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَـٰذِهِۦٓ إِيمَـٰنًۭا ۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فَزَادَتْهُمْ إِيمَـٰنًۭا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو بعض منافق (استہزاء کرتے اور) پوچھتے کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے۔ سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب بھی
مَآ mā
أُنزِلَتْ unzilat اتاری جاتی ہے
سُورَةٌۭ sūratun کوئی سورت
فَمِنْهُم famin'hum تو ان میں سے
مَّن man کوئی ہے
يَقُولُ yaqūlu جو کہتا ہے
أَيُّكُمْ ayyukum کون ہے تم میں
زَادَتْهُ zādathu کہ بڑھایا اس کو
هَـٰذِهِۦٓ hādhihi اس (سورت) نے
إِيمَـٰنًۭا ۚ īmānan ایمان میں
فَأَمَّا fa-ammā تو رہے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
فَزَادَتْهُمْ fazādathum تو بڑھا دیا اس نے ان کو
إِيمَـٰنًۭا īmānan ایمان میں
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ
يَسْتَبْشِرُونَ yastabshirūna وہ خوشیاں مناتے ہیں

آیت 125 - سورہ التوبة: 12 الفاظ

وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌۭ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ كَـٰفِرُونَ

اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر

وَأَمَّا wa-ammā اور رہے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
فِى fī میں
قُلُوبِهِم qulūbihim جن کے دلوں
مَّرَضٌۭ maraḍun بیماری ہے
فَزَادَتْهُمْ fazādathum اس نے بڑھا دیا ان کو
رِجْسًا rij'san نجاست میں
إِلَىٰ ilā طرف
رِجْسِهِمْ rij'sihim ان کی نجاست کے
وَمَاتُوا۟ wamātū اور وہ مرگئے
وَهُمْ wahum اس حال میں کہ وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna کافر تھے

آیت 126 - سورہ التوبة: 16 الفاظ

أَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِى كُلِّ عَامٍۢ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمْ يَذَّكَّرُونَ

کیا یہ دیکھتے نہیں کہ یہ ہر سال ایک یا دو بار بلا میں پھنسا دیئے جاتے ہیں پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں

أَوَلَا awalā کیا بھلا نہیں
يَرَوْنَ yarawna وہ دیکھتے
أَنَّهُمْ annahum کہ بیشک وہ
يُفْتَنُونَ yuf'tanūna آزمائے جاتے ہیں
فِى fī
كُلِّ kulli ہر
عَامٍۢ ʿāmin سال
مَّرَّةً marratan ایک بار
أَوْ aw یا
مَرَّتَيْنِ marratayni دو بار
ثُمَّ thumma پھر
لَا lā نہیں
يَتُوبُونَ yatūbūna وہ توبہ کرتے
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يَذَّكَّرُونَ yadhakkarūna نصیحت پکڑتے ہیں

آیت 127 - سورہ التوبة: 21 الفاظ

وَإِذَا مَآ أُنزِلَتْ سُورَةٌۭ نَّظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ هَلْ يَرَىٰكُم مِّنْ أَحَدٍۢ ثُمَّ ٱنصَرَفُوا۟ ۚ صَرَفَ ٱللَّهُ قُلُوبَهُم بِأَنَّهُمْ قَوْمٌۭ لَّا يَفْقَهُونَ

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے لگتے ہیں (اور پوچھتے ہیں کہ) بھلا تمہیں کوئی دیکھتا ہے پھر پھر جاتے ہیں۔ خدا نے ان کے دلوں کو پھیر رکھا ہے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ سمجھ سے کام نہیں لیتے

وَإِذَا wa-idhā اور جب بھی
مَآ mā
أُنزِلَتْ unzilat اتاری جاتی ہے
سُورَةٌۭ sūratun کوئی سورت
نَّظَرَ naẓara دیکھتے ہیں
بَعْضُهُمْ baʿḍuhum ان میں سے بعض
إِلَىٰ ilā کی طرف
بَعْضٍ baʿḍin بعض
هَلْ hal کیا
يَرَىٰكُم yarākum دیکھتا ہے تم کو
مِّنْ min کوئی
أَحَدٍۢ aḥadin ایک
ثُمَّ thumma پھر
ٱنصَرَفُوا۟ ۚ inṣarafū وہ منہ پھیر جاتے ہیں
صَرَفَ ṣarafa پھیر دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
قُلُوبَهُم qulūbahum ان کے دلوں کو
بِأَنَّهُمْ bi-annahum بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
قَوْمٌۭ qawmun ایک لوگ ہیں
لَّا lā نہیں
يَفْقَهُونَ yafqahūna جو سمجھتے

آیت 128 - سورہ التوبة: 14 الفاظ

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُولٌۭ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِٱلْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ

(لوگو) تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔ تمہاری تکلیف ان کو گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے (اور) مہربان ہیں

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
جَآءَكُمْ jāakum آیا تمہارے پاس
رَسُولٌۭ rasūlun ایک رسو
مِّنْ min میں سے
أَنفُسِكُمْ anfusikum تمہارے نفسوں
عَزِيزٌ ʿazīzun گراں ہے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
مَا mā وہ چیز
عَنِتُّمْ ʿanittum جو ضرر پہنچائے تم کو
حَرِيصٌ ḥarīṣun حریص ہے
عَلَيْكُم ʿalaykum تمہارے بارے میں
بِٱلْمُؤْمِنِينَ bil-mu'minīna مومنوں پر
رَءُوفٌۭ raūfun شفقت کرنے والا
رَّحِيمٌۭ raḥīmun مہربان ہے

آیت 129 - سورہ التوبة: 15 الفاظ

فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ حَسْبِىَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ

پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں (اور نہ مانیں) تو کہہ دو کہ خدا مجھے کفایت کرتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے

فَإِن fa-in پھر اگر
تَوَلَّوْا۟ tawallaw وہ منہ موڑیں
فَقُلْ faqul تو کہہ دیجیے
حَسْبِىَ ḥasbiya کافی ہے مجھ کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الہ
إِلَّا illā مگر
هُوَ ۖ huwa وہی
عَلَيْهِ ʿalayhi اسی پر
تَوَكَّلْتُ ۖ tawakkaltu میں نے بھروسہ کیا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
رَبُّ rabbu رب ہے
ٱلْعَرْشِ l-ʿarshi عرش
ٱلْعَظِيمِ l-ʿaẓīmi عظیم کا

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
لا إله إلا الله اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود