قرآن کا رکوع 524 پڑھیں

رکوع 524 سورت Al-Infitar (آیات 1–19) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 19 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔

28 اکتوبر 2026 کو 00:24 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 524

19
آیات
1
سورت
30
جُز
v.1 – v.19
آیات

رکوع 524 میں سورتیں

الإنفطار · جُز 30
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
صفحہ 587
► رکوع 524 ◄
سورة الإنفطار
جُز 30 27.8% (157/564)
حزب 59 56.9% (157/276)

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ ﴿1﴾

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ﴿2﴾

اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿3﴾

اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿4﴾

اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿5﴾

تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ﴿6﴾

اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ﴿7﴾

(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ﴿8﴾

اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ﴿9﴾

مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَـٰفِظِينَ ﴿10﴾

حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

كِرَامًۭا كَـٰتِبِينَ ﴿11﴾

عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿12﴾

جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ ﴿13﴾

بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ ﴿14﴾

اور بدکردار دوزخ میں

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿15﴾

(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ﴿16﴾

اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿17﴾

اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿18﴾

پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ ﴿19﴾

جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

بسم الله الرحمن الرحيم ہفتہ 10 جمادی الثانی
السبت 10 جمادى الآخرة
أحدب متزايد بڑھتا ہوا گول چاند دن 11.1 / 29.5
روشنی 86%
پورا چاند 4 دنوں میں
لا حول ولا قوة إلا بالله اللہ کے بغیر کوئی طاقت اور قوت نہیں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود